وسوسہ ششم اور جواب
براہین احمدیہ حصہ سوم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بقيه
حاشیه نمبر
روگردان اور منکر کر دیا ہے۔ اور جنہوں نے مسلمان کہلا کر اور قرآن شریف پر 191
ایمان لا کر اور کلمہ گو بنکر پھر بھی بے ایمانوں کی طرح کلام الہی کو ایک ادنیٰ انسان
عظمت و قدرت شناخت کی جائے ۔ جیسا دوسری جگہ بھی فرمایا ہے ۔ وَاللَّهُ خَلَقَ كُلَّ دَابَّةٍ مِّنْ مَّاءِ
فَمِنْهُمْ مَّنْ يَمْشِي عَلَى بَطْنِهِ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَمْشِي عَلَى رِجْلَيْنِ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَمْشِى
عَلَى ارْبَعٍ يَخْلُقُ اللهُ مَا يَشَاءُ إِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ الجزو نمبر ۱۸ یعنی خدا نے
ہر یک جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ سو بعض جاندار پیٹ پر چلتے ہیں اور بعض دو پاؤں پر ، بعض چار
پاؤں پر ۔ خدا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ خدا ہر چیز پر قادر ہے۔ یہ بھی اس بات کی طرف اشارہ
ہے کہ خدا نے یہ مختلف چیزیں اس لئے بنائیں کہ تا مختلف قدرتیں اس کی ظاہر ہوں ۔ غرض
اختلاف طبائع جو فطرت مخلوقات میں واقع ہے۔ اس میں حکمت الہیہ انہیں امور ثلاثہ میں منحصر 191
ہے جن کو خدائے تعالیٰ نے آیات ممدوحہ میں بیان کر دیا۔ فتدبر
وسوسه ششم: معرفت کامل کا ذریعہ وہ چیز ہو سکتی ہے جو ہر وقت اور ہر زمانہ میں کھلے طور پر
نظر آتی ہو۔ سو یہ صحیفہ نیچر کی خاصیت ہے جو کبھی بند نہیں ہوتا اور ہمیشہ کھلا رہتا ہے اور یہی رہبر
ہونے کے لائق ہے کیونکہ ایسی چیز کبھی رہنما نہیں ہو سکتی جس کا دروازہ اکثر اوقات بندر ہتا ہو
اور کسی خاص زمانہ میں کھلتا ہو۔
جواب۔ صحیفہ فطرت کو بمقابلہ کلام الہی کھلا ہوا خیال کرنا یہی آنکھوں کے بند ہونے کی نشانی
ہے۔ جن کی بصیرت اور بصارت میں کچھ خلل نہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ اسی کتاب کو کھلے ہوئے
کہا جاتا ہے جس کی تحریر صاف نظر آتی ہو جس کے پڑھنے میں کوئی اشتباہ باقی نہ رہتا ہو۔ پر کون
ثابت کر سکتا ہے کہ مجرد صحیفہ قدرت پر نظر کرنے سے کبھی کسی کا اشتباہ دور ہوا ؟ کس کو معلوم ہے کہ
اس نیچری تحریر نے کبھی کسی کو منزل مقصود تک پہنچایا ہے؟ کون دعوی کر سکتا ہے کہ میں نے صحیفہ
قدرت کے تمام دلالات کو بخوبی سمجھ لیا ہے؟ اگر یہ صحیفہ کھلا ہوا ہوتا تو جو لوگ اسی پر بھروسہ کرتے
تھے وہ کیوں ہزار ہا غلطیوں میں ڈوبتے۔ کیوں اسی ایک صحیفہ کو پڑھ کر با ہم اس قدر مختلف الرائے
ہو جاتے کہ کوئی خدا کے وجود کا کسی قدر قائل اور کوئی سرے سے انکاری ۔ ہم نے بفرض محال یہ
ا النور : ٤٦
۱۹۲ کی کلام سے اپنی ظاہری اور باطنی خوبیوں میں برابر سمجھا ہے ۔ وما قدروا الله حق
قدرہ کا مصداق ہو کر خدا کی ان عظیم الشان قدرتوں اور باریک حکمتوں کو
بقیه حاشیه نم
بھی تسلیم کیا کہ جس نے اس صحیفہ کو پڑھ کر خدا کے وجود کو ضروری نہیں سمجھا وہ اس قدر عمر پالے گا کہ
کبھی نہ کبھی اپنی غلطی پر متنبہ ہو جائے گا۔ مگر سوال تو یہ ہے کہ اگر یہ صحیفہ کھلا ہوا تھا تو اس کو دیکھ کر ایسی
بڑی بڑی غلطیاں کیوں پڑ گئیں ۔ کیا آپ کے نزدیک کھلی ہوئی کتاب اسی کو کہتے ہیں جس کو
پڑھنے والے خدا کے وجود میں ہی اختلاف کریں اور بسم اللہ ہی غلط ہو۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ اسی
صحیفہ فطرت کو پڑھ کر ہزار ہا حکیم اور فلاسفر دہرئیے اور طبعی ہوکر مرے۔ یا بتوں کے آگے ہاتھ
جوڑتے رہے اور وہی شخص ان میں سے راہ راست پر آیا جو الہام الہی پر ایمان لایا۔ کیا اس میں کچھ
جھوٹ بھی ہے کہ فقط اس صحیفہ کے پڑھنے والے بڑے بڑے فیلسوف کہلا کر پھر خدا کے مدبر و خالق
بالا رادہ اور عالم بالجزئیات ہونے سے منکر رہے اور انکار ہی کی حالت میں مر گئے ۔ کیا خدا نے تم کو
اس قدر بھی سمجھ نہیں دی کہ جس خط کے مضمون کو مثلاً زید کچھ سمجھے اور بکر کچھ خیال کرے اور خالدان
دونوں کے برخلاف کچھ اور تصور کر بیٹھے تو اس خط کی تحریر کھلی ہوئی اور صاف نہیں کہلاتی بلکہ مشکوک
اور مشتبہ اور مہم کہلاتی ہے۔ یہ کوئی ایسی دقیق بات نہیں جس کے سمجھنے کے لئے بار یک عقل درکار ہو
بلکہ نہایت بد یہی صداقت ہے مگر ان کا کیا علاج جو سراسر محکم کی راہ سے ظلمت کو نو ر اور نور کو ظلمت
قرار دیں اور دن کو رات اور رات کو دن ٹھہر اویں۔ ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ مطالب دلی کو پورا پورا
بیان کرنے کے لئے یہی سیدھا راستہ خدائے تعالیٰ کی طرف سے مقرر ہے کہ بذریعہ قول واضح کے
اپنا مافی الضمیر ظاہر کیا جائے کیونکہ دلی ارادوں کو ظاہر کرنے کے لئے صرف قوت نطقیہ آلہ ہے۔
اسی آلہ کے ذریعہ سے ایک انسان دوسرے انسان کے مافی القلب سے مطلع ہوتا ہے۔ اور ہر یک
امر جو اس آلہ کے ذریعہ سے سمجھایا نہ جائے وہ تفہیم کامل کے درجہ سے منزل رہتا ہے۔ ہزار ہا امور
ایسے ہیں کہ اگر ہم ان میں فطرتی دلالت سے مطلب نکالنا چاہیں تو یہ امر ہمارے لئے غیر ممکن
ہو جاتا ہے اور اگر فکر بھی کریں تو غلطی میں پڑ جاتے ہیں مثلاً ظاہر ہے کہ خدا نے آنکھ دیکھنے کے لئے
بنائی ہے اور کان سننے کے لئے پیدا کئے ہیں۔ زبان بولنے کے لئے عطا کی ہے۔ اس قدر تو ہم نے
ان اعضاء کی فطرت پر نظر کر کے اور ان کے خواص کو سوچ کر معلوم کر لیا لیکن اگر ہم اسی فطرتی
بھلا دیا ہے جن کے دیکھنے کے لئے ہر یک صادر من اللہ آئینہ خدا نما ہونا چاہئے
لیکن یہ سچائیاں ایسی روشن اور صاف ہیں کہ گو کوئی شخص اسلام کی جماعت میں (۱۹۳)
بقي
ه حاشیه
دلالت پر کفایت کریں اور تصریحات کلام الہی کی طرف متوجہ نہ ہوں تو بموجب دلالت فطرتی ہمارا
یہ اصول ہونا چاہیئے کہ ہم جس چیز کو چاہیں بلا تفریق مواضع حلت و حرمت دیکھ لیا کریں اور جو
چاہیں سن لیں اور جو بات دل میں آوے بول اٹھیں کیونکہ قانون فطرت ہم کو اس قدر سمجھاتا ہے
کہ آنکھ دیکھنے کے لئے کان سننے کے لئے زبان بولنے کے لئے مخلوق ہے اور ہم کو صریح اس
دھوکے میں ڈالتا ہے کہ گویا ہم قوت بصارت اور قوت سمع اور قوت نطق کے استعمال کرنے میں بگالی
آزاد اور مطلق العنان ہیں ۔ اب دیکھنا چاہیے کہ اگر خدا کا کلام قانون قدرت کے اجمال کی تصریح
نہ کرے اور اس کے ابہام کو اپنے بیان واضح اور کھلی ہوئی تقریر سے دور نہ فرماوے تو کس قدر
خطرات ہیں جو محض قانون فطرت کا تابعدار ہو کر ان میں مبتلا ہو جانے کا اندیشہ ہے۔ یہ خدا ہی کا
کلام ہے جس نے اپنے کھلے ہوئے اور نہایت واضح بیان سے ہم کو ہمارے ہر یک قول اور فعل اور
حرکت اور سکون میں حدود معینہ مشخصہ پر قائم کیا اور ادب انسانیت اور پاک روشی کا طریقہ
سکھلایا۔ وہی ہے جس نے آنکھ اور کان اور زبان وغیرہ اعضاء کی محافظت کے لئے بکمال
تاکید فرمایا: قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ
الجز و نمبر ۱۸ یعنے مومنوں کو چاہیے کہ وہ اپنی آنکھوں اور کانوں اور ستر گاہوں کو نامحرموں سے بچاویں
اور ہر یک نادیدنی اور ناشنیدنی اور ناکردنی سے پر ہیز کریں کہ یہ طریقہ ان کی اندرونی پاکی کا
موجب ہوگا یعنے ان کے دل طرح طرح کے جذبات نفسانیہ سے محفوظ رہیں گے کیونکہ اکثر (۱۹۳
نفسانی جذبات کو حرکت دینے والے اور قومی بہیمیہ کو فتنہ میں ڈالنے والے یہی اعضاء ہیں ۔اب
دیکھئے کہ قرآن شریف نے نامحرموں سے بچنے کے لئے کیسی تاکید فرمائی ۔ اور کیسے کھول کر بیان
کیا کہ ایماندار لوگ اپنی آنکھوں اور کانوں اور ستر گاہوں کو ضبط میں رکھیں اور ناپاکی کے مواضع
سے روکتے رہیں ۔ اسی طرح زبان کو صدق و صواب پر قائم رکھنے کے لئے تاکید فرمائی اور کہا:
قُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا الجزو نمبر ۲۲ یعنے وہ بات منہ پر لاؤ جو بالکل راست اور نہ ا نہایت معقولیت
النور : ٣١
الاحزاب : ا
داخل نہ ہو وہ بھی بطور مفہوم کلی سمجھ سکتا ہے کہ جس کلام کو خدا کا کلام کہا جائے ۔ اس کا
ه حاشيه
بقیه
ن
میں ہو۔ اور لغو اور فضول اور جھوٹ کا اس میں سرِ مو دخل نہ ہو۔ اور پھر جمیع اعضاء کی وضع
استقامت پر چلانے کے لئے ایک ایسا کلمہ جامعہ اور پُر تہدید بطور تنبیہ و انذار فرمایا جو غافلوں
کو متنبہ کرنے کے لئے کافی ہے۔ اور کہا۔ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ
أولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا الجزء نمبر ۱۵ ۔ یعنی کان اور آنکھ اور دل ایسا ہی تمام اعضاء اور
قوتیں جو انسان میں موجود ہیں ۔ ان سب کے غیر محل استعمال کرنے سے باز پرس ہوگی اور
ہر یک کمی بیشی اور افراط اور تفریط کے بارہ میں سوال کیا جائے گا۔ اب دیکھو اعضاء اور تمام
قوتوں کو مجری خیر اور صلاحیت پر چلانے کے لئے کس قدر تصریحات و تاکیدات خدا کے کلام
میں موجود ہیں اور کیسے ہر یک عضو کو مرکز اعتدال اور خط استوا پر قائم رکھنے کے لئے بکمال
وضاحت بیان فرمایا گیا ہے جس میں کسی نوع کا ابہام و اجمال باقی نہیں رہا۔ کیا یہ تصریح و
تفصیل صحیفہ قدرت کے کسی صفحہ کو پڑھ کر معلوم ہوسکتی ہے۔ ہرگز نہیں ۔ سو اب تم آپ ہی
سوچو کہ کھلا ہوا اور واضحہ صحیفہ یہ ہے یا وہ۔ اور فطرتی دلالتوں کے مصالحہ اور حدود کو اس نے
بیان کیا یا اس نے ۔ اے حضرات !! اگر اشارات سے کام نکلتا تو پھر انسان کو زبان کیوں دی
جاتی ۔ جس نے تم کو زبان دی کیا وہ آپ نطق پر قادر نہیں ۔ جس نے تم کو بولنا سکھایا کیا وہ
آپ بول نہیں سکتا۔ جس نے اپنے فعل میں یہ قدرت دکھلائی کہ اتنا بڑا عالم بغیر مددکسی مادہ
ہیولی کے اور بغیر احتیاج معماروں اور مزدوروں و نجاروں کے بجر دارادہ سب کچھ بنا ڈالا کیا
اس کی نسبت یہ کہنا جائز ہے کہ وہ بات کرنے پر قادر نہیں ۔ یا قادر تو ہے مگر باعث بخل کے
اپنے کلام کے فیضان سے محروم رکھا۔ کیا یہ درست ہے کہ قادر مطلق کی نسبت ایسا خیال کیا
جائے کہ وہ اپنی طاقتوں میں حیوانات سے بھی فروتر ہے۔ کیونکہ ایک ادنیٰ جانور بذریعہ اپنی
آواز کے دوسرے جانور کو یقینی طور پر اپنے وجود کی خبر دے سکتا ہے ۔ ایک مکھی بھی اپنی
طنین سے دوسری مکھیوں کو اپنے آنے سے آگاہ کر سکتی ہے۔ پر نعوذ باللہ بقول تمہارے اس
قادر مطلق میں ایک مکھی جتنی بھی قدرت نہیں ۔ پھر جب اس کی نسبت تمہارا صاف بیان
بنی اسرآئیل : ۳۷
بقيه
ه حاشیه
نمبر
بے مثل و مانند ہونا نہایت ضروری ہے کیونکہ ہر یک عاقل خدا کے قانون قدرت پر نظر (۱۹۴)
ڈال کر اور ہر یک چیز کو جو اس کی طرف سے ہے خواہ وہ کیسی ہی ادنیٰ سے ادنی ہو اُس کو
ہے کہ اس کا منہ کبھی نہیں کھلا اور کبھی اس کو بولنے کی طاقت نہیں ہوئی تو تم کو تو یہ کہنا چاہئے ۱۹۴
کہ وہ ادھورا اور ناقص ہے جس کی اور صفتیں تو معلوم ہو گئیں پر صفت گویائی کا کبھی پتہ نہ
ملا ۔ اس کی نسبت تم کس منہ سے کہہ سکتے ہو کہ اس نے کوئی کھلا ہوا صحیفہ جس میں اس نے
بخوبی اپنا مافی الضمیر ظاہر کر دیا ہو تم کو عطا کیا ہے ۔ بلکہ تمہاری رائے کا تو خلاصہ ہی یہی
ہے کہ خدائے تعالیٰ سے رہنمائی میں کچھ نہیں ہو سکا۔ تمہیں نے اپنی قابلیت اور لیاقت سے
شناخت کر لیا ۔ ماسوا اس کے الہامی تعلیم ان معنوں کر کے کھلی ہوئی ہے کہ اس کا اثر عام
طور پر تمام لوگوں کے دلوں پر پڑتا ہے اور ہر یک طور کی طبیعت اس سے مستفیض ہوتی
ہے ۔ اور مختلف اقسام کی فطرتیں اُس سے نفع اٹھاتی ہیں اور ہر رنگ کے طالب کو اس سے
مدد پہنچتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بذریعہ کلام الہی بہت لوگ ہدایت یاب ہوئے ہیں اور
ہوتے ہیں اور بذریعہ مجرد عقلی دلائل کے بہت ہی کم بلکہ کالعدم ۔ اور قیاس بھی یہی چاہتا
ہے کہ ایسا ہی ہو کیونکہ یہ بات نہایت ظاہر ہے کہ جو شخص بہ حیثیت مخبر صادق لوگوں کی نظر
میں ثابت ہو کر واقعات معاد میں اپنا تجربہ اور امتحان اور ملاحظہ اور معائنہ بیان کرتا ہے
اور ساتھ ہی دلائل عقلیہ بھی سمجھاتا ہے وہ حقیقت میں ایک دوہرا زور اپنے پاس رکھتا
ہے ۔ کیونکہ ایک تو اس کی نسبت یہ یقین کیا گیا ہے کہ وہ واقعہ نفس الامر کا معائنہ کرنے
والا اور سچائی کو بچشم خود دیکھنے والا ہے ۔ اور دوسرے وہ بطور معقول بھی سچائی کی روشنی
کو دلائل واضحہ سے ظاہر کرتا ہے۔ پس ان دونوں ثبوتوں کے اشتمال سے ایک
ز بر دست کشش اس کے وعظ اور نصیحت میں ہو جاتی ہے کہ جو بڑے بڑے سنگین دلوں
کو کھینچ لاتی ہے اور ہر نوع کے نفس پر کارگر بھی پڑتی ہے ۔ کیونکہ اس کی بات میں مختلف
طور کی تفہیم کی قدرت ہوتی ہے جس کے سمجھنے کے لئے ایک خاص لیاقت کے لوگ شرط
نہیں ہیں ۔ بلکہ ہر ایک ادنیٰ و اعلیٰ وزیرک و نبی بجز ایسے شخص کے کہ جو بکلی مسلوب العقل ہو
بقیه حاشیه ن
ہزار ہا دقائق حکمت سے پُر دیکھ کر اور انسانی طاقتوں کے مقابلہ سے برتر اور بلند
اُس کی تقریروں کو سمجھ سکتے ہیں اور وہ فوراً ہر ایک قسم کے آدمی کی اسی طور پر تسلی کر سکتا ہے کہ جس
طور پر اس آدمی کی طبیعت واقعہ ہے یا جس درجے پر اس کی استعداد پڑی ہوئی ہے۔ اس لئے
کلام اس کی خدا کی طرف خیالات کو کھینچنے میں اور دنیا کی محبت چھوڑانے میں اور احوال الآخرت
نقش دل کرنے میں بڑی وسیع قدرت رکھتی ہے اور ان تنگ اور تاریک تصوروں میں محدود نہیں
ہوتی جن میں مجرد عقل پرستوں کی باتیں محدود ہوتی ہیں ۔ اسی جہت سے اس کا اثر عام اور اس کا
فائدہ تام ہوتا ہے اور ہر یک ظرف اپنی اپنی وسعت کے مطابق اس سے پُر ہو جاتا ہے۔ اس
کی طرف اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام مقدس میں اشارہ فرمایا ہے۔ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً
فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَال الجزو نمبر ۱۳۔ خدا نے آسمان سے پانی (اپنا کلام ) اتارا۔ سواس
پانی سے ہر یک وادی اپنی قدر ۔ قدر کے موافق بہ نکلا یعنے ہر ایک کو اس میں ۔ بہ نکلا یعنی ہر ایک کو اس میں سے اپنی طبیعت اور
خیال اور لیاقت کے موافق حصہ ملا ۔ طبائع عالیہ اسرار حکمیہ سے متمتع ہوئیں ۔ اور جوان سے بھی
اعلیٰ تھے انہوں نے ایک عجیب روشنی پائی کہ جو حد تحریر و تقریر سے خارج ہے اور جو کم درجے پر
تھے انہوں نے مخبر صادق کی عظمت اور کمالیت ذاتی کو دیکھ کر دلی اعتقاد سے اس کی خبروں پر
یقین کر لیا اور اس طرح پر وہ بھی یقین کی کشتی میں بیٹھ کر ساحل نجات تک جا پہنچے اور صرف وہی
لوگ باہر رہ گئے جن کو خدا سے کچھ غرض نہ تھی اور فقط دنیا کے ہی کیڑے تھے۔ اور نیز قوت
اثر پر نظر کرنے سے بھی طریق متابعت الہام کا نہایت کھلا ہوا اور وسیع معلوم ہوتا ہے کیونکہ
جاننے والے اس بات کو خوب جانتے ہیں کہ تقریر میں اسی قدر برکت اور جوش اور قوت
اور عظمت اور دلکشی پیدا ہوتی ہے کہ جس قدر متکلم کا قدم مدارج یقین اور اخلاص اور
وفاداری کے اعلیٰ درجے پر پہنچا ہوا ہوتا ہے۔ سو یہ کمالیت بھی اسی شخص کی تقریر میں متحقق
ہو سکتی ہے کہ جس کو دوہرے طور پر معرفت الہی حاصل ہو۔ اور یہ خود ہر یک عاقل پر روشن
ہے کہ پر جوش تقریر کہ جس پر ترتیب اثر موقوف ہے تب ہی انسان کے منہ سے نکلتی ہے کہ
جب دل اس کا یقین کے جوش سے پر ہو۔ اور وہی باتیں دلوں پر بیٹھتی ہیں جو کامل الیقین
الرعد : ١٨ نقل مطابق اصل مگر سہو کتابت معلوم ہوتا ہے بہ نکلی ہونا چاہیے ۔ (ناشر)
بقیه حاشیه
پا کر اپنے تئیں اس اقرار کے کرنے کے لئے مجبور پاتا ہے کہ کوئی چیز جو صادر من اللہ ﴿۱۹۵
ہے ایسی نہیں ہے جس کی مثل بنانے پر انسان قادر ہو اور نہ کسی عاقل کی عقل یہ تجویز
کر سکتی ہے کہ خدا کی ذات یا صفات یا افعال میں مخلوق کا شریک ہونا جائز ہے ۱۹۶
دلوں سے جوش مار کر نکلتی ہیں۔ پس اس جگہ بھی یہی ثابت ہوا کہ باعتبار شدت اثر بھی الہامی
تربیت ہی منفتح الابواب ہے ۔ غرض باعتبار عمومیت تاثیر اور باعتبار شدت تاثیر فقط صحیفہ وحی کا
کھلا ہوا ہونا بپایہ ثبوت پہنچتا ہے وبس اور یہ مسئلہ بدیہات سے کچھ کم نہیں ہے کہ خدا کے بندوں
کو زیادہ تر نفع پہنچانے والا وہی شخص ہوتا ہے کہ جو الہام اور عقل کا جامع ہوا اور اس میں یہ لیاقت
ہوتی ہے کہ ہر یک طور کی طبیعت اور ہر قسم کی فطرت اس سے مستفیض ہو سکے مگر جو شخص صرف
- براہین منطقیہ کے زور سے راہ راست کی طرف کھینچنا چاہتا ہے ۔ اگر اس کی مغز زنی پر کچھ ترتیب
اثر بھی ہو تو صرف ان ہی خاص طبیعتوں پر ہوگا کہ جو بوجہ تعلیم یافتہ ولائق وفائق ہونے کے اس
کی عمیق و دقیق باتوں کو سمجھتے ہیں۔ دوسرے تو ایسا دل و دماغ ہی نہیں رکھتے کہ جو اس کی
فلاسفری تقریر کوسمجھ سکیں۔ ناچار اس کے علم کا فیضان فقط انہیں قدر قلیل لوگوں میں محدو درہتا ہے
کہ جو اس کی منطق سے واقف ہیں اور انہیں کو اس کا فائدہ پہنچتا ہے کہ جو اُس کی طرح معقولی ۱۹۶
حجتوں میں دخل رکھتے ہیں ۔ اس امر کا ثبوت اس حالت میں بوضاحت تمام ہو سکتا ہے کہ جب
مجرد عقل اور الہام حقیقی کی کارروائیوں کو پہلو بہ پہلو رکھ کر وزن کیا جاوے۔ چنانچہ جن کو گزشتہ
حکماء کے حالات سے اطلاع ہے وہ بخوبی جانتے ہیں کہ کیسے وہ لوگ اپنی تعلیم کی اشاعت عامہ
سے ناکام رہے اور کیونکر ان کے منقبض اور نا تمام بیان نے عام دلوں پر موثر ہونے سے اپنی
محرومی دکھلائی۔ اور پھر بمقابلہ اس حالت منزلہ ان کی کے قرآن شریف کی اعلیٰ درجہ کی
تا شیروں کو بھی دیکھئے کہ کس قوت سے اس نے وحدانیت الہی کو اپنے سچے متبعین کے دلوں
میں بھرا ہے اور کس عجیب طور سے اس کی عالیشان تعلیموں نے صد ہا سالوں کی عادات راسخہ
اور ملکات رڈیہ کا قلع و قمع کر کے اور ایسی رسوم قدیمہ کو کہ جو طبیعت ثانی کی طرح ہو گئیں تھیں
دلوں کے رگ وریشہ سے اٹھا کر وحدانیت الہی کا شربت عذب کروڑ ہا لوگوں کو پلا دیا ہے۔
بلکہ صاحب عقل اور بصیرت کے لئے علاوہ دلائل متذکرہ بالا کے کئی ایک اور وجوہ
۱۹۷ بھی ہیں جن سے خدا کے کلام کا عدیم المثال ہونا اور بھی زیادہ اس پر واضح
بقیه حاش
وہی ہے جس نے اپنا کارنمایاں اور نہایت عمدہ اور دیر پا نتائج دکھلا کر اپنی بے نظیر تاثیر کی
دو بدو شہادت سے بڑے بڑے معاندوں سے اپنی لاثانی اسے اپنی لا ثانی فضیلتوں کا اقرار کرایا۔ یہاں
تک کہ سخت بے ایمانوں اور سرکشوں کے دلوں پر بھی اس کا اس قد را اثر پڑا کہ جس کو انہوں
نے قرآن شریف کی عظمت شان کا ایک ثبوت سمجھا اور بے ایمانی پر اصرار کرتے کرتے
آخر اس قدر نہیں بھی کہنا پڑا کہ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِين لے جزو نمبر ۴۶ ہاں وہی ہے
جس کی زبر دست کششوں نے ہزار ہا درجہ عادت سے بڑھ کر ایسا خدا کی طرف خیا خیال دلایا
کہ لاکھوں خدا کے بندوں نے خدا کی وحدانیت پر اپنے خون سے مہریں لگا دیں ۔ ایسا ہی
ہمیشہ سے بانی کار اور ہادی اس کام کا الہام ہی چلا آیا ہے جس سے انسانی عقل نے نشو و نما
پایا۔ ورنہ بڑے بڑے حکیموں اور عقلمندوں کے لئے بھی یہ بات سخت محال رہی ہے کہ ان کو
امور ماوراء المحسوسات کی ہر جزئی کے دریافت کرنے میں ایسا موقعہ ہمیشہ مل جائے کہ یہ
بات معلوم کر سکیں کہ کس کس وضع اور خصوصیت سے وہ جزئیات موجود ہیں اور جن کو طاقت
بشری تک عقل حاصل ہی نہیں یا جہد اور کوشش کرنے کے سامان میسر نہیں آئے وہ تو انکی
نسبت بھی زیادہ لاعلم اور بے خبر ہیں ۔ پس اس بارہ میں جو جو سہولتیں خدا کے سچے اور کامل
الہام نے کہ جو قرآن شریف ہے عقل کو عطا کی ہیں اور جن جن سرگردانیوں سے فکر اور نظر
کو بچایا ہے وہ ایک ایسا امر ہے کہ جس کا ہر یک عاقل کو شکر کرنا لازم ہے ۔ سو کیا اس اعتبار
سے کہ ابتدا امر خدا شناسی کی الہام ہی کے ذریعہ سے ہوئی ہے اور کیا اس وجہ سے کہ
معرفت الہی کا ہمیشہ از سرنو زندہ ہونا الہام ہی کے ہاتھ سے ہوتا آیا ہے اور کیا
اس خیال سے کہ مشکلات راہ سے رہا سے رہائی پانا الہام ہی کی امداد پر منحصر ہے ہر عاقل
کو تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ وہ راہ جو نہایت صاف اور سیدھی اور ہمیشہ سے کھلی ہوئی
اور مقصود تک پہنچاتی ہوئی چلی آئی ہے وہ وحی ربانی ہے ۔ اور یہ سمجھنا کہ وہ کھلا ہوا
ل الصافات : ١٦ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے جزو نمبر ۲۳ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
بقي
نيه حاشیه نمبر
ہوتا ہے اور مثل اجلی بدیہات کے نظر آتا ہے جیسے منجملہ ان کے ایک وہ وجہ ہے
جوان نتائج متفاوتہ سے ماخوذ ہوتی ہے ۔ جن کا مختلف طور پر بحالت عمل صادر
صحیفہ نہیں محض لا طائل اور سراسر حمق ہے۔ علاوہ برآں ہم پہلے اس سے برہمو سماج والوں
کی خدا شناسی کے بارہ میں یہ تفصیل لکھ چکے ہیں کہ ایمان ان کا جو صرف دلائل عقلیہ پر مبنی
ہے ہونا چاہیئے کے مرتبے تک محدود ہے اور مرتبہ کاملہ ہے کا انہیں نصیب نہیں ۔ سواس
تحقیقات سے بھی یہی ثابت ہے کہ کھلا ہوا اور واضح راستہ معرفت الہی کا صرف بذریعہ
کلام الہی ملتا ہے اور کوئی ذریعہ اس کے وصول وحصول کا نہیں ۔ ایک بچہ نوزاد کو تعلیم سے
محروم رکھ کر صرف صحیفہ فطرت پر چھوڑ دو۔ پھر دیکھو کہ وہ اس صحیفہ کے ذریعہ سے جس کو
برہمو سماج والے کھلا ہوا خیال کر رہے ہیں کون سی معرفت حاصل کر لیتا ہے اور کس درجہ
خدا شناسی پر پہنچ جاتا ہے۔ بہت سے تجارب سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اگر کوئی سماعی
طور پر جس کا اصل الہام ہے خدا کے وجود سے اطلاع نہ پاوے تو پھر اس کو کچھ پتہ نہیں لگتا
کہ اس عالم کا کوئی صانع ہے یا نہیں۔ اور اگر کچھ صانع کی تلاش میں توجہ بھی کرے تو صرف
بعض مخلوقات جیسے پانی ۔ آگ ۔ چاند سورج وغیرہ کو اپنی نظر میں خالق و قابل پرستش
قرار دے لیتا ہے ۔ جیسا یہ امر جنگلی آدمیوں پر نظر کرنے سے ہمیشہ بہ پا یہ تصدیق پہنچتا رہا
ہے۔ پس یہ الہام ہی کا فیض ہے جس کی برکتوں سے انسان نے اس خدائے بے مثل و مانند
کو اسی طرح پر شناخت کرلیا جیسا اس کی ذات کامل و بے عیب کے لائق ہے ۔ اور جو لوگ
الہام سے بے خبر ہو گئے اور کوئی کتاب الہامی ان میں موجود نہ رہی اور نہ کوئی ذریعہ الہام
پر اطلاع پانے کا ان کو میسر آیا با وجود اس کے کہ آنکھیں بھی رکھتے تھے اور دل بھی مگر کچھ
بھی معرفت الہی ان کو نصیب نہ ہوئی بلکہ رفتہ رفتہ انسانیت سے بھی باہر ہو گئے اور قریب
قریب حیوانات لا یعقل کے پہنچ گئے اور صحیفہ فطرت نے کچھ بھی ان کو فائدہ نہ پہنچایا۔ پس
ظاہر ہے کہ اگر وہ صحیفہ کھلا ہوا ہوتا ۔ تو اس سے جنگلی لوگ فائدہ اٹھا کر معرفت اور خدا شناسی
میں ان لوگوں کے برابر ہو جاتے جنہوں نے بذریعہ الہام الہی خدا شناسی میں ترقی کی ۔
ہونا ضروری ہے۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ ہر ایک عاقل کی نظر میں یہ ؟ ر میں یہ بات نہایت بدیہی
ہے کہ جب چند متکلمین انشا پرداز اپنی اپنی علمی طاقت کے زور سے ایک ایسا مضمون
پس صحیفہ فطرت کے بند ہونے میں اس سے زیادہ تر اور کیا ثبوت ہوگا کہ جس کسی کا کام صرف
اس صحیفہ سے پڑا اور الہام الہی کا اس نے کبھی نام نہ سنا وہ خدا کی شناخت سے بالکل محروم بلکہ
انسانیت کے آداب سے بھی دور اور مہجور رہا۔
بقیه حاشیه
یه نمبر
اور اگر صحیفہ فطرت کے کھلے ہوئے ہونے سے یہ مطلب ہے کہ وہ جسمانی طور پر نظر
آتا ہے تو یہ بے سود خیال ہے جس کو بحث لھذا اسے کچھ تعلق نہیں کیونکہ جس حالت میں کوئی شخص
صرف اس صحیفہ فطرت پر نظر کر کے کوئی فائدہ علم دین کا اٹھا نہیں سکتا اور جب تک الہام رہبری
نہ کرے خدا کو پانہیں سکتا تو پھر ہمیں اس سے کیا کہ کوئی چیز ہر وقت نظر آ رہی ہے یا نہیں ۔
اور یہ گمان کہ الہام الہی کا دروازہ کسی زمانہ میں بند رہا تھا اس سے بھی اگر کچھ
ثابت ہو تو یہی ثابت ہوتا ہے کہ برہمو سماج والوں کو سلسلہ دنیا کی تاریخ سے کچھ بھی خبر
نہیں اور نرے اس اندھے کی طرح ہیں کہ جو راستہ چھوڑ کر کسی گڑھے میں گر پڑے اور
پھر شور مچا دے کہ ہے ہے کس ظالم نے راستہ میں گڑھا کھود رکھا ہے۔ اور یا ایسے
متعصبانہ خیالات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ برہمو لوگ دانستہ حق پر پردہ ڈالتے ہیں اور
جان بوجھ کر ایک امر مشہود و موجود سے انکاری ہیں ۔ ورنہ کیونکر باور کیا جائے کہ وہ
ایک چھوٹے بچہ کی طرح ایسے نا واقف ہیں کہ اب تک انہیں اس بدیہی صداقت کی بھی
کچھ خبر نہیں کہ ہمیشہ توحید الہی صرف الہام ہی کے ذریعہ سے پھیلتی رہی ہے اور معرفت
الہی کے طالبوں کے لئے قدیم سے یہی دروازہ کھلا رہا ہے ۔ اے حضرات !! کچھ خدا کا
خوف کریں ۔ اتنا خلاف گوئی میں بڑھتے نہ جائیں ۔ اگر آپ کی بصیرت میں کچھ خلل
ہے تو کیا بصارت بھی جاتی رہی ہے ۔ کیا آپ کو نظر نہیں آتا کہ کروڑ ہا کروڑ موحد یعنی
اہل اسلام جن کے دل توحید کے چشمہ صافی سے لبریز ہورہے ہیں اور جن کی وحدانیت خالص
کے مقابلہ پر آپ لوگوں کے عقائد میں کئی طرح سے شرک کی آلودگی اور صد با طرح
لکھنا چاہیں کہ جو فضول اور کذب اور حشو اور لغو اور ہنرل اور ہر یک مہمل بیانی اور ژولیدہ ۱۹۹
زبانی اور دوسرے تمام امور محل حکمت و بلاغت اور آفات منافی کمالیت و جامعیت
ه حاشیه نم نمبرا
کافور و قصور پایا جاتا ہے وہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کلام الہی سے فیض پایا۔ وہی سے چشمہ خدا
کے کلام کا جوش مار کر دور دور تک بہ نکلا ۔ اُسی نے ہندوستان کے خشک شدہ باغ کو بھی ثلث
کے قریب سرسبز کر دیا اور جو باقی رہ گئے ان میں سے بھی کئی دلوں پر اس پاک چشمہ کا اثر
جا پڑا اور کچھ نہ کچھ ان کو بھی توحید کی طرف کھینچ لایا ۔ قرآن کے پہنچنے سے پہلے جس حالت
تک ہندوؤں کی گمراہی پہنچ گئی تھی وہ حالت ان پرانوں اور پستکوں کو پڑھ کر معلوم کرنی
چاہیئے کہ جو قرآن کے آنے سے کچھ تھوڑے دن پہلے تصنیف ہو چکے تھے جن کی مشرکانہ
تعلیموں نے تمام ہندوستان کو ایک دائرہ کی طرح گھیر لیا تھا تا تمہیں معلوم ہو کہ اس زمانے 199
میں تمہارے بزرگ رشیوں کے کیسے خیالات تھے اور تمہارے مرتاض منی اور رکھی کن کن
تو ہمات باطلہ میں ڈوب گئے تھے اور کیونکر بے جان مورتوں کے آگے ہاتھ جوڑتے اور
آباہن کے منتر پڑھتے تھے۔ با وصف اس کے کہ اس زمانہ میں بہت سا حصہ ان کو علوم عقلیہ
میں سے حاصل ہو چکا تھا اور وید کے زمانہ کی نسبت فکر اور نظر کی مشق میں بہت کچھ ترقی
کر گئے تھے بلکہ منطق اور فلسفہ میں یونانیوں سے کچھ کم نہ تھے۔ مگر عقائد ایسے خراب اور
نا پاک تھے کہ جو ظاہراً اور باطناً بتمامہا شرک کی غلاظتوں سے آلودہ تھے اور جن کو کوئی حقانی
صداقت چھو بھی نہیں گئی تھی اور سر سے پاؤں تک جھوٹے اور بے بنیاد اور نکھتے اور باطل
تھے۔ جن کی تحریک سے تمام جہان کو آپ کے عقلمند بزرگوں نے اپنا معبود ٹھہرا رکھا تھا ۔ اگر
ایک درخت تازه و سرسبز و خوشنما نظر آیا اسی کو اپنا معبود ٹھہرایا ۔ اگر کوئی آگ کا شعلہ زمین
سے نکلتا پایا ۔ اسی کی پوجا شروع کر دی ۔ اور جس چیز کو اپنی صورت یا خاصیت میں عجیب
دیکھا یا ہولناک معلوم کیا وہی اپنا پر میشر بنالیا۔ نہ پانی چھوڑا نہ ہوا نہ آگ نہ پتھر نہ چاند نہ
سورج نہ پرند نه چرند ۔ یہاں تک کہ سانپوں کی بھی پوجا کی۔ بلکہ ویدوں میں تو ابھی مخلوق
پرستی کی تعلیم کچھ تھوڑی تھی اور مورت پوجا کا تو ہنوز کچھ ذکر ہی نہ تھا مگر جو صاحب
۲۰۰ سے بکلی منزہ اور پاک ہو۔ اور سرا سر حق اور حکمت اور فصاحت اور بلاغت اور حقائق
اور معارف سے بھرا ہوا ہو تو ایسے مضمون کے لکھنے میں وہی شخص سب سے
يه حاشيه
پیچھے سے بڑے بڑے منطقی بن کر ان پر حاشیئے چڑھاتے گئے ۔ انہوں نے صدہا مصنوعی
پر میشر بنانے یا آپ ہی پر میشر بن جانے میں وہ کمال دکھا یا جس سے ان کی نظروں اور فکروں
کا آخری نتیجہ یہ ہوا کہ وہ طرح طرح کے اوہام سوداویہ میں پڑ کر ذات مدبر عالم کے حقیقی
وجود اور اس کی تمام صفات کاملہ سے منکر ہو گئے اور جو کچھ ان کے اپنشدوں اور پرانوں اور
پستکوں نے ہندوؤں کے دلوں میں تاثیریں کیں اور جن جن تو ہمات میں ان کو ڈال دیا اور
جن راہوں پر ان کو قائم کر دیا اور جن چیزوں کی پرستش کی طرف انہیں جھکا دیا وہ ایسا امر نہیں
ہے کہ جو کسی پر پوشیدہ ہو یا کسی کے چھپانے سے چھپ سکے یا کسی کے انکار سے مشتبہ ہو جائے
علی ھذا القیاس یونانیوں کا بھی یہی حال تھا۔ انہوں نے بھی کوے کی طرح زیرک کہلا کر پھر
شرک کی نجاست کھائی اور مجرد عقل نے کسی زمانہ میں کوئی ایسی جماعت طیار نہ کی جو توحید
خالص پر قائم ہوتی اور میں نے بخوبی تحقیق کیا ہے کہ برہمو سماج والوں کی توحید کی طرف مائل
ہونے کی بھی یہی اصل ہے کہ جو ان کے بعض بزرگوں میں سے وہ شخص جو بانی مبانی اس
مذہب کا تھا۔ اس نے قرآن شریف ہی سے کسی قدر توحید کا حصہ حاصل کیا تھا مگر اپنی بدنصیبی
سے پوری توحید حاصل نہ کر سکا پھر وہی تخم توحید جو خدا کی کلام سے لیا گیا تھا بر ہمو سماج والوں
میں پھیلتا گیا اگر کسی صاحب کو حضرات برہمو میں سے ہماری اس تحقیق میں کچھ کلام ہو تو لازم
ہے کہ وہ ہمارے اس سوال کا مدلل طور پر جواب دیں کہ ان کو مسئلہ توحید کا کیونکر حاصل ہوا آیا
بطور سماع پہنچایا ان کے کسی بانی نے صرف اپنی عقل سے ایجاد کیا اگر بطور سماع پہنچا تو کھول
کر بیان کرنا چاہیئے کہ بجز قرآن شریف اور کون سی کتاب تھی جس نے خدا کا واحد لاشریک
ہونا اور عیال واطفال سے پاک ہونا اور حلول اور تجسم سے منزہ رہنا اور اپنی ذات اور جمیع
صفات میں کامل اور یگانہ ہونا اس زمانہ میں خطہ ہندوستان میں مشہور کر رکھا تھا جس سے یہ
مسئلہ تو حید ان کو حاصل ہوا اس کتاب کا نام بتلانا چاہیئے اور اگر یہ دعویٰ ہے کہ اس بانی کو