وسوسہ ششم اور جواب

براہین احمدیہ حصہ سوم, حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اول درجہ پر رہے گا کہ جو علمی طاقتوں اور وسعت معلومات اور عام واقفیت اور ملکہ
علوم دقیقہ میں سب سے اعلیٰ اور مشق اور ورزش املاء وانشاء میں سب سے زیادہ تر ۲۰۱
بقيه
ه حاشیه نم
نمبر
توحید کی خبر بطور سماع نہیں پہنچی بلکہ اس نے صرف اپنی ہی عقل کے زور سے اس مسئلہ کو پیدا
کیا تو اس صورت میں یہ ثابت کر کے دکھلانا چاہیئے کہ بانی مذکور کے وقت میں یعنے جس
زمانہ میں برہمو مذہب کا بانی مبانی ایک مذہب جاری کرنے لگا۔ اس وقت ہندوستان میں
بذریعہ قرآن شریف ابھی توحید نہیں پھیلی تھی کیونکہ اگر پھیل چکی تھی تو پھر توحید کا دریافت
کرنا ایک ایجاد خیال نہیں کیا جائے گا بلکہ یقینی طور پر یہی سمجھا جائے گا کہ اس برہمو مذہب
کے بانی نے قرآن شریف سے ہی مسئلہ توحید کو حاصل کیا تھا بہر حال جب تک آپ لوگ
دلائل قویہ سے میری اس رائے کو رڈ نہ کریں تب تک یہی ثابت ہے کہ آپ لوگوں نے
قرآن شریف سے ہی مسئلہ وحدانیت الہی معلوم کیا مگر نمک حرام آدمی کی طرح کا فر نعمت
رہے اور اپنے محسن اور مُر بی کا شکر بجا نہ لائے بلکہ ان لوگوں کی طرح جن کی طینت میں
خبث اور فساد ہوتا ہے بجائے شکر بجالانے کے بدگوئی اختیار کی ۔ ماسوائے اس کے تمام
تو اریخ دان بخوبی جانتے ہیں کہ از منہ سابقہ میں بھی جب کسی نے خدا کے نام اور اس کی
صفات کاملہ سے پوری پوری واقفیت حاصل کی تو الہام ہی کے ذریعہ سے کی اور عقل کے
ذریعہ سے کسی زمانہ میں بھی توحید الہی شائع نہ ہوئی یہی وجہ ہے کہ جس جگہ الہام نہ پہنچا
اس جگہ کے لوگ خدا کے نام سے بے خبر اور حیوانات کی طرح بے تمیز اور بے تہذیب
رہے کون کوئی ایسی کتاب ہمارے سامنے پیش کر سکتا ہے کہ جو از منہ سابقہ میں سے کسی
زمانہ میں علم الہی کے بیان میں تصنیف ہوئی ہو اور حقیقی سچائیوں پر مشتمل ہو جس میں
مصنف نے یہ دعوی کیا ہو کہ اس نے خدا شناسی کے مستقیم راہ کو بذریعہ الہام حاصل نہیں کیا
اور نہ خدائے واحد کی ہستی پر بطور سماع اطلاع پائی ہے بلکہ خدا کا پتہ لگانے اور صفات الہیہ
کے جاننے اور معلوم کرنے میں صرف اپنی ہی عقل اور اپنے ہی فکر اور اپنی ہی ریاضت اور
اپنی ہی عرق ریزی سے مدد ملی ہے اور بلا تعلیم غیرے آپ ہی مسئلہ وحدانیت الہی ۲۰۱

فرسوده روزگار ہو اور ہرگز ممکن نہ ہوگا کہ جو شخص اس سے استعداد میں ، علم میں ،
۲۰۲ لیاقت میں، ملکہ میں، ذہن میں ، عقل میں کہیں فروتر اور منزل ہے وہ اپنی تحریر
بقیه حاشیه ن
کو معلوم کر لیا ہے اور خود بخود ذہن خدائے تعالیٰ کی سچی معرفت اور کامل شناسائی تک پہنچ گیا
ہے۔ کون ہم کو ثابت کر کے دکھلا سکتا ہے کہ کوئی ایسا زمانہ بھی تھا کہ دنیا میں الہام الہی کا نام ونشان
د نہ تھا اور خدا کی مقدس کتابوں کا دروازہ بند تھا اور اس زمانے کے لوگ محض صحیفہ فطرت کے
ذریعہ سے توحید اور خدا شناسی پر قائم تھے ۔ کون کسی ایسے ملک کا نشان بتلا سکتا ہے جس کے
باشندے الہام کے وجود سے محض بے خبر رہ کر پھر فقط عقل کے ذریعہ سے خدا تک پہنچ گئے اور
صرف اپنی ہی فکر و نظر سے وحدانیت حضرت باری پر ایمان لے آئے ۔ آپ لوگ کیوں
جاہلوں کو دھوکا دیتے ہیں اور کیوں بہ یکبارگی خدا سے بے خوف ہو کر فریب و تدلیس کی باتیں
منہ پر لاتے ہیں اور جو کھلا ہوا ہے اس کو بند اور جو بند ہے اس کو کھلا ہوا بیان کرتے ہیں۔ کیا
آپ کو اس ذات قادر مطلق پر ایمان ہے یا نہیں کہ جو انسان کے دل کی حقیقت خوب جانتا ہے
اور جس کی نظر عمیق سے خیانت پیشہ لوگ پوشیدہ نہیں رہ سکتے۔ لیکن یہی تو مشکل ہے کہ آپ کا
ایمان ہی تنگ اور تاریک جگہ کی طرح ہے جس تک صاف اور بے دود روشنی کا نشان نہیں
پہنچا۔ اسی وجہ سے آپ لوگوں کا مذہب بھی ہزاروں طرح کی تنگیوں اور ظلمتوں کا مجموعہ ہے
اور ایسا منقبض ہے کہ کوئی گوشہ اس کا کھلا ہوا نظر نہیں آتا اور کوئی عقدہ صفائی اور درستی سے طے
شدہ معلوم نہیں ہوتا ۔ خدا کے وجود کے بارے میں تو تم سن ہی چکے ہو کہ آپ لوگوں کا ایمان
کیسا اور کس قدر ہے۔ رہی یہ بات کہ جزا سزا کے معاملہ پر آپ لوگوں کے یقین کا کیا حال
ہے اور قانون قدرت نے اس بارہ میں کن کن معارف کا آپ پر دروازہ کھول رکھا ہے۔ سو
اس امر میں بھی بجز واہی خیالوں اور سوداوی وہموں کے اور کچھ بھی آپ لوگوں کے ہاتھ میں
نہیں ۔ جزا سزا کی جزئیات دقیقہ تو یقینی طور پر کیا معلوم ہوں گی ۔ اول یہی بات آپ لوگوں پر
یقینی طور پر ثابت نہیں کہ جزا سزا فی الواقعہ ایک امر شدنی ہے اور خدا ضرور انسانوں کو ان کے
عملوں کا بدلہ دے گا ۔ بھلا اگر معلوم ہے تو آپ ذرہ عقلی طور پر ثابت کر کے دکھلائیے کہ خدا پر

بقیه حاشیه نم نمبر
میں من حیث الکمالات اُس سے برابر ہے ، برابر ہو جائے مثلاً ایک طب مثلاً ایک طبیب حاذق جو علم جو علم ابدان میں
کیوں یہ فرض ہے کہ بنی آدم کو ان کی پر ہیز گاری کا ضرور بدلہ دے اور فاسقوں سے ان کے
فسق و فجور کا مواخذہ کرے ۔ جس حالت میں خدا پر خود یہی فرض نہیں کہ انسان کی روح کو
بر خلاف تمام حیوانوں کی روحوں کے ہمیشہ کے لئے موجود رکھے اور دوسرے سب جانداران
کی روح معدوم کر دے تو پھر خاص انسان کو جزا سزا دینا اور دوسروں کو اس سے بے نصیب
رکھنا کیونکر اس پر فرض ہو جائے گا ۔ کیا تمہاری نیکیوں سے خدا کو کچھ فائدہ پہنچتا ہے اور تمہاری
بدیوں سے اس کو کچھ تکلیف ملتی ہے تا وہ نیکیوں سے آرام پا کر ان کو نیکی کا بدلہ دے اور ۲۰۲
بدوں سے ایذا اٹھا کر ان سے کینہ کشی کرے اور اگر تمہاری نیکی بدی سے اس کا نہ کچھ ذاتی
فائدہ ہے نہ نقصان تو پھر تمہاری اطاعت یا عدم اطاعت اس کے لئے برابر ہے اور جب برابر
ہوئی تو پھر اس صورت میں اعمال پر خواہ نخواہ پاداش کا مترتب ہونا کیونکر یقینی طور پر ثابت ہو۔
کیا یہ قرین انصاف ہے کہ کوئی شخص محض اپنی مرضی سے بغیر حکم دوسرے کے کوئی کام کرے اور
دوسرے پر خواہ نخواہ اس کا حق ٹھہر جائے ہرگز نہیں مثلاً اگر زید بدوں حکم بکر کے کوئی گڑھا
کھو دے یا کوئی عمارت بناوے تو گو یہ بھی تسلیم کر لیں کہ اس گڑھے یا عمارت میں بکر کا سراسر
فائدہ ہے پر تب بھی از روئے قانون انصاف کے ہرگز بکر پر واجب نہیں ہوتا کہ زید کی محنت
اور سعی کا عوض ادا کرے۔ کیونکہ زید کی وہ محنت صرف اپنے ہی خیال سے ہے نہ بکر کی فہمائش
اور حکم سے ۔ پھر جس حالت میں ہماری نیکیوں سے خدا کو کچھ فائدہ بھی نہیں پہنچتا بلکہ تمام عالم
کے پر ہیز گار اور نیکو کار ہو جانے سے بھی خدا کی بادشاہت ایک ذرہ زیادہ نہیں ہوتی اور نہ
ان سب کے فاسق اور بدکار ہو جانے سے اس کی بادشاہی میں ایک ذرہ خلل آتا ہے تو پھر
اس صورت میں جب تک خدا کی طرف سے کوئی صریح وعدہ نہ ہو کیونکر یقینی طور پر سمجھا جائے کہ
وہ ہماری نیکیوں یا ہماری بدیوں کا ضرور ہمیں پاداش دے گا ہاں اگر خدا کی طرف سے کوئی وعدہ
ہو تو اس صورت میں ہر یک عقل سلیم بہ یقین تمام سمجھتی ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو ضرور پورا کرے
گا اور ہر شخص بشرطیکہ نرا احمق نہ ہو بخوبی جانتا ہے کہ وعدہ اور عدم وعدہ ہرگز برابر نہیں ہو سکتے ۔
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے نیکوں“ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

بقیه حاشیه
یه نمبراا
مہارت تامہ رکھتا ہے جس کو زمانہ دراز کی مشق کے باعث سے تشخیص امراض
اور تحقیق عوارض کی پوری پوری واقفیت حاصل ہے اور علاوہ اس کے فن سخن
جو تسلی اور تشفی وعدہ سے حاصل ہوتی ہے وہ نری خود تراشیدہ خیالات سے ممکن نہیں مثلاً خدائے تعالیٰ
نے قرآن شریف میں ایمانداروں کو یہ وعدہ دیا ہے ۔ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصُّلِحَتِ
سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا وَعْدَ اللَّهِ حَقًّا
وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللهِ قِيلًا ل الجزو نمبر ۵ یعنی خدا مومنین صالحین کو ہمیشہ کی بہشت میں
داخل کرے گا ۔ خدا کی طرف سے یہ سچا وعدہ ہے اور خدا سے زیادہ تر سچا اپنی باتوں میں اور کون
ہے۔ اب خود منصف ہو کر بتلاؤ کہ کیا اس صریح وعدہ سے صرف اپنے ہی دل کے خیالات برابر
ہو سکتے ہیں کیا کبھی یہ دونوں صورتیں یکساں ہو سکتی ہیں کہ ایک کو ایک راستباز کسی قدر مال دینے
کا اپنی زبان سے وعدہ کرے اور دوسرے کو وہ راستباز اپنی زبان سے کچھ بھی وعدہ نہ کرے کیا
مبشر اور غیر مبشر دونوں برابر ہو سکتے ہیں ہرگز نہیں ۔ اب اپنے ہی دل میں سوچو کہ زیادہ صاف
اور کھلا ہوا اور با اطمینان وہ کام ہے کہ جس میں خدا کی طرف سے نیک اجر دینے کا وعدہ ہو یا وہ
کام کہ جو فقط اپنے ہی دل کا منصوبہ ہو اور خدا کی طرف سے خاموشی ہو۔ کون دانا ہے کہ جو
وعدہ کو غیر وعدہ سے بہتر نہیں جانتا۔ کون سا دل ہے جو وعدہ کے لئے نہیں تڑپتا ۔ اگر خدا کی
طرف سے ہمیشہ چپ چاپ ہی ہو تو پھر اگر خدا کی راہ میں کوئی محنت بھی کرے تو کس بھروسہ
پر ۔ کیا وہ اپنے ہی تصورات کو خدا کے وعدے قرار دے سکتا ہے۔ ہرگز نہیں ۔ جس کا ارادہ
ہی معلوم نہیں کہ وہ کونسا بدلہ دے گا اور کیونکر دے گا اور کب تک دے گا ۔ اس کے کام پر کون
خود بخود پختہ امید کر سکتا ہے۔ اور ناامیدی کی حالت میں کیونکر محنتوں اور کوششوں پر دل لگا
سکتا ہے۔ انسان کی کوششوں کو حرکت دینے والے اور انسان کے دل میں کامل جوش پیدا
کرنے والے خدا کے وعدے ہیں ۔ انہیں پر نظر کر کے عقلمند انسان اس دنیا کی محبت کو چھوڑتا
ہے اور ہزاروں پیوندوں اور تعلقوں اور زنجیروں سے خدا کے لئے الگ ہو جاتا ہے ۔ وہی
وعدے ہیں کہ جو ایک آلودہ حرص و ہوا کو ایکبارگی خدا کی طرف کھینچ لاتے ہیں ۔ جبھی کہ
ا النساء : ١٢٣

آج 10 میں سے 10 باقی