براہین احمدیہ حصہ اوّل

براہین احمدیہ حصہ اوّل، براہین احمدیہ حصہ دوم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کیا خوب که به کتاب سبحان اللہ اک دم مین کرتے ہے ان میں آگاہ
ٹائیٹل بار اول
حصہ اول
جاء الحق وترهق الباطل ان الباطل كان هو قا
ااااا اا ا ا ا ا موسوم به
براهین حمزه
ملقب به
ام احمد علي الاية القرن البوة الحرية
از لیس یہ مغفرت کا متبلاتی ہے یہ تاریخ یہی بات
ما تحقیق اور رقیق کیا
امر تسر پنجاب
من انا اولی ہوئی

اعلان
کتاب براهین احمدیه کی قیمت اور دیگر ضروری
گزارش
بعالی خدمت تمام معزز اور بزرگ خریداران کتاب براھین احمدیہ کے گزارش
کی جاتی ہے کہ کتاب ہذا بڑی مبسوط کتاب ہے یہاں تک کہ جس کی ضخامت سوجز سے کچھ
زیادہ ہوگی اور تا اختتام طبع وقتاً فوقتاً حواشی لکھنے سے اور بھی بڑھ جائے گی اور ایسی عمدگی کاغذ
اور پاکیزگی خط اور دیگر لوازم حسن اور لطافت اور موزونیت سے چھپ رہی ہے کہ جس کے
مصارف کا حساب جو لگایا گیا تو معلوم ہوا کہ اصل اصل قیمت اس کی یعنے جو اپنا خرچ آتا ہے
فی جلد پچیس روپیہ ہے۔ مگر ابتدا میں پانچ روپیہ قیمت اسکی اس غرض سے مقرر ہوئی تھی اور یہ
تجویز اٹھائی گئی تھی جو کسی طرح سے مسلمانوں میں یہ کتاب عام طور پر پھیل جائے اور اسکا
خرید نا کسی مسلمان پر گراں نہ ہو اور یہ امید کی گئی تھی کہ امراء اسلام جو ذی ہمت اور اولی العزم
ہیں ایسی ضروری کتاب کی اعانت میں دلی ارادت سے مدد کریں گے تب جبر اس نقصان کا
ہو جائے گا۔ پر اتفاق ہے کہ اب تک وہ امید پوری نہیں ہوئی بلکہ بجز عالی جناب حضرت
خلیفه سید محمد مد حسن حسن خ خان صاحب بہادر وزیر اعظم و و دستور معظم ریاست پٹیالہ پنجاب که
جنہوں نے مسکین طالب علموں کو تقسیم کرنے کیلئے پچاس جلدیں اس کتاب کی خریدیں
اور جو قیمت بذریعہ اشتہار شائع ہو چکی تھی وہ سب بھیج دی اور نیز فراہمی خریداروں میں
بڑی مدد فرمائی اور کئی طرح سے اور بھی مدد دینے کا وعدہ فرمایا (خدا ان کو اس فعل
یہ اعلان طبع دوم میں نہیں ہے لیکن طبع اول اور سوم میں ہے۔ (شمس)

خیر کا ثواب دے اور اجر عظیم بخشے ) دے اور اجر عظیم بخشے ) اور اکثر صاحبوں نے ایک یا دو نسخہ سے زیادہ نہیں
خریدا۔ اب حال یہ ہے کہ اگر چہ ہم نے بموجب اشتہار مشتہرہ سوم دسمبر ۱۸۷۹ء بجائے
پانچ روپیہ کے دس روپیہ قیمت کتاب کی مقرر کر دی مگر تب بھی وہ قیمت اصل قیمت سے
ڈیڑھ حصہ کم ہے۔ علاوہ اس کے اس قیمت ثانی سے وہ سب صاحب مستقلی ہیں جو اس
فرمان فرمائے بھوپال۔ اشتہار سے پہلے قیمت ادا
کر چکے لہذا بذریعہ اس
ا۔ جناب نواب شاہ جہان بیکا شاه جهان بیگم صاحبه با لقا به فرمان فرما۔
۲۔ جناب نواب علاؤ الدین احمد خان بہادر والی لوہارو۔
جناب مولوی محمد چراغ علی خان صاحب نائب معتمد مدارالمہام اعلان کے بخدمت ان عالی
دولت آصفیہ حیدر آباد دکن ۔
مراتب خریداروں کے کہ
۴۔ جناب غلام قادر خان صاحب وزیر ریاست نالہ گڑھ پنجاب ۔ جن کے نام نامی حاشیه
جناب نواب مکرم الدولہ بہادر حیدر آباد۔
میں بڑے فخر سے درج ہیں
۔ جناب نواب نظیر الدولہ بہادر بھوپال۔
اور دیگر ذی ہمت امراء کے
ے۔ جناب نواب سلطان الدولہ بہادر بھوپال۔
جو حمایت دین اسلام میں
جناب نواب علی محمد خان صاحب بہادر لو دھیانہ پنجاب۔ مصروف ہو رہے ہیں عرض
جناب نواب غلام محبوب سبحانی خان صاحب بہادر رئیس اعظم لاہور کی جاتی ہے۔ کہ وہ ایسے کار
ثواب میں کہ جس سے
۱۰۔ جناب سردار غلام محمد خان صاحب رئیس واہ۔
۔ جناب مرزا سعید الدین احمد خان صاحب بہادرا کسٹرا اسٹنٹ کمشنر فیروز پور اعلائے کلمہ اسلام ہوتا ہے
اور جس کا نفع صرف اپنے ہی نفس میں محدود نہیں بلکہ ہزار ہا بندگان خدا کو ہمیشہ پہنچتا
رہے گا۔ اعانت سے دریغ نہ فرماویں کہ بموجب فرمودہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
اس سے کوئی اور بڑا عمل صالح نہیں کہ انسان اپنی طاقتوں کو ان کاموں میں خرچ
کرے کہ جن سے عباد الہی کو سعادت اخروی حاصل ہو ۔ اگر حضرات محمد وحین اس
طرف متوجہ ہوں گے تو یہ کام کہ جس کا انجام بہت روپیہ کو چاہتا ہے اور جس کی

حالت موجودہ پر نظر کر کے کئی طرح کی زیر باریاں نظر آتی ہیں نہایت آسانی سے انجام پذیر
ہو جائے گا اور امید تو ہے کہ خدا ہمارے اس کام کو جو اشد ضروری ہے ضائع ہونے نہیں دے
گا اور جیسا کہ اس دین کے ہمیشہ بطور معجزہ کے کام ہوتے رہے ہیں۔ ایسا ہی کوئی غیب سے
مرد کھڑا ہو جائے گا وتوكلنا على الله هو نعم المولى ونعم النصير۔
المش
تهر
مرزا غلام احمد رئیس قادیان ضلع گورداسپور پنجاب مصنف کتاب
عذر
یہ کتاب اب تک قریب نصف کے چھپ چکتی مگر بباعث علالت طبع مہتمم صاحب
سفیر ہند امرتسر پنجاب کہ جن کے مطبع میں یہ کتاب چھپ رہی ہے اور نیز کئی اور طرح کی
مجبوریوں سے جو اتفاقاً ان کو پیش آگئیں سات آٹھ مہینے کی دیر ہوگئی اب انشاء اللہ آئندہ
کبھی ایسی توقف نہیں ہوگی ۔
غلام احمد

التماس ضروری از مؤلف کتاب
اُس خداوند عالم کا کیا کیا شکر ادا کیا جائے کہ جس نے اوّل مجھ نا چیز کو محض اپنے فضل
اور کرم اور عنایت غیبی سے اس کتاب کی تالیف اور تصنیف کی توفیق بخشی اور پھر اس تصنیف
کے شائع کرنے اور پھیلانے اور چھپوانے کے لئے اسلام کے عمائد اور بزرگوں اور اکابر اور
امیروں اور دیگر بھائیوں مومنوں اور مسلمانوں کو شائق اور راغب اور متوجہ کر دیا۔ پس
اس جگہ ان تمام حضرات معاونین کا شکر کرنا بھی واجبات سے ہے کہ جن کی کریمانہ تو جہات
سے میرے مقاصد دینی ضائع ہونے سے سلامت رہے اور میری محنتیں بر باد جانے سے
بیچ رہیں۔ میں ان صاحبوں کی اعانتوں سے ایسا ممنون ہوں کہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ
جن سے میں ان کا شکر ادا کر سکوں بالخصوص جب میں دیکھتا ہوں کہ بعض صاحبوں نے اس
کار خیر کی تائید میں بڑھ بڑھ کے قدم رکھتے ہیں اور بعض نے زائد اعانتوں کے لئے اور بھی
مواعید فرمائے ہیں تو یہ میری ممنونی اور احسان مندی اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔
میں نے اسی تقریر کے ذیل میں اسماء مبارک ان تمام مردانِ اہل ہمت اور اولی العزم
کے کہ جنہوں نے خریداری اور اعانت طبع اس کتاب میں کچھ کچھ عنایت فرمایا مع رقوم عنایت
شدہ ان کی کے زیب تحریر کئے ہیں اور ایسا ہی آئندہ بھی تا اختتام طبع کتاب عملدرآمد ر ہے گا
که تا جب تک صفحۂ روزگار میں نقش افادہ اور افاضہ اس کتاب کا باقی رہے ہر یک مستفیض کہ
جس کا اس کتاب سے وقت خوش ہو مجھ کو اور میرے معاونین کو دعائے خیر سے یاد کرے۔
اور اس جگہ بطور تذکرہ خاص کے اس بات کا ظاہر کرنا بھی ضروری ہے کہ اس کارخیر میں
الف

آج تک سب سے زیادہ حضرت خلیفہ سید محمد حسن خان صاحب بہادر وزیر اعظم و
بارم
سارية
دستور معظم ریا کم ریاست پٹیالہ سے اعانہ سے اعانت ظہور میں آئی یعنے حضرت ممدوح نے ا نے اپنی عالی ہمتی
اور کمال محبت دینی سے مبلغ دوسو پچاس رو پیدا اپنی جیب خاص سے اور پچھتر روپیہ اپنے اور
دوستوں سے فراہم کر کے تین سو پچیس روپیہ بوجہ خریداری کتابوں کے عطا فر مایا عالی جناب
سیدنا وزیر صاحب ممدوح الاوصاف نے اپنے والا نامہ میں یہ بھی وعدہ فرمایا ہے کہ تا اختتام
کتاب فراہمی چندہ اور بہم رسانی خریداروں میں اور بھی سعی فرماتے رہیں گے اور نیز اسی
طرح حضرت فخر الدوله نواب مرزا محمد علاؤ الدین احمد خان بہادر فرمانروائے ریاست لوہارو
نے مبلغ چالیس روپیہ کہ جن میں سے ہیں روپیہ محض بطور اعانت کتاب کے ہیں مرحمت
فرمائے اور آئندہ اس بارہ میں مدد کرنے کا اور بھی وعدہ فرمایا اور علیٰ ہذا القیاس توجه خاص
جناب نواب شاہجہان بیگم صاحبہ کرون آف انڈیا رئیس دلاور اعظم طبقہ اعلائے ستارہ
ہندو رئیسہ بھوپال دام اقبالہا کی بھی قابل بے انتہا شکر گزاری کے ہے کہ جنہوں نے
عادات فاضلہ ہمدردی مخلوق اللہ کے تقاضا سے خریداری کتب کا وعدہ فرمایا اور مجھ کو بہت توقع
ہے کہ حضرت مفتخر الیها تائید اس کام بزرگ میں کہ جس میں صداقت اور شان و شوکت
حضرت خاتم الانبیا صلی اللہ وسلم کی ظاہر ہوتی ہے اور دلائل حقیت اسلام کی مثل روز روشن کے
جلوہ گر ہوتی ہیں اور بندگان الہی کو غایت درجہ کا فائدہ پہنچتا ہے کامل توجہ فرماویں گی۔
اب میں اس جگہ بخدمت عالی دیگر امرائے اور اکابر کے بھی کہ جن کو اب تک اس کتاب
سے کچھ اطلاع نہیں اس قدر گزارش کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ بھی اگر اشاعت اس کتاب کی
غرض سے کچھ مدد فرماویں گے تو ان کی ادنی توجہ سے پھیلنا اور شائع ہونا اس کتاب کا جو
ب ولی مقصد اور قلبی تمنا ہے نہایت آسانی سے ظہور میں آ جائے گا ۔ اے بزرگان و چراغان
اسلام ! آپ سب صاحب خوب جانتے ہوں گے کہ آج کل اشاعت دلائل حقیت اسلام

کی نہایت ضرورت ہے اور تعلیم دینا اور سکھلانا براہین ثبوت اس دین متین کا اپنی اولاد اور
عزیزوں کو ایسا فرض اور واجب ہو گیا ہے اور ایسا واضح الوجوب ہے کہ جس میں کسی قدر ایما
کی بھی حاجت نہیں جس قدر ان دنوں میں لوگوں کے عقائد میں برہمی درہمی ہو رہی ہے اور
خیالات اکثر طبائع کے حالت خرابی اور ابتری میں پڑے ہوئے ہیں کسی پر پوشیدہ نہ ہوگا۔ کیا
کیا رائیں ہیں جو نکل رہی ہیں کیا کیا ہوائیں ہیں جو چل رہی ہیں۔ کیا کیا بخارات ہیں جو
اٹھ رہے ہیں پس جن جن صاحبوں کو ان اندھیریوں سے جو بڑے بڑے درختوں کو جڑھ
سے اکھیڑتی جاتی ہیں کچھ خبر ہے وہ خوب سمجھتے ہوں گے جو تالیف اس کتاب کی بلا خاص
ضرورت کے نہیں۔ ہر زمانہ کے باطل اعتقادات اور فاسد خیالات الگ رنگوں اور وضعوں
میں ظہور پکڑتے ہیں اور خدا نے ان کے ابطال اور ازالہ کے لئے یہی علاج رکھا ہوا ہے جو
اسی زمانہ میں ایسی تالیفات مہیا کر دیتا ہے جو اُس کی پاک کلام سے روشنی پکڑ کر پوری پوری
قوت سے ان خیالات کی مدافعت کے لئے کھڑی ہو جاتی ہیں اور معاندین کو اپنی لا جواب
براہین سے ساکت اور ملزم کرتی ہیں پس ایسے انتظام سے پودہ اسلام کا ہمیشہ سرسبز اور
تر و تازہ اور شاداب رہتا ہے۔
ا
اے معزز بزرگان اسلام !! مجھے اس بات پر یقین کلی ہے کہ آپ سب صاحبان پہلے
سے اپنے ذاتی تجربہ اور عام واقفیت سے ان خرابیوں موجودہ زمانہ پر کہ جن کا بیان کرنا ایک
درد انگیز قصہ ہے بخوبی اطلاع رکھتے ہوں گے اور جو جو فساد طبائع میں واقعہ ہو رہے ہیں اور
جس طرح پر لوگ باعث اغوا اور اضلال وسوسہ اندازوں کے بگڑتے جاتے ہیں آپ پر
پوشیدہ نہ ہوگا پس یہ سارے نتیجے اسی بات کے ہیں کہ اکثر لوگ دلائل حقیت اسلام سے
بے خبر ہیں اور اگر کچھ پڑھے لکھے بھی ہیں تو ایسے مکاتب اور مدارس میں کہ جہاں
علوم دینیہ بالکل سکھائے نہیں جاتے اور سارا عمدہ زمانہ ان کے فہم اور ادراک اور تفکر اور
تدبر کا اور اور علوم اور فنون میں کھویا جاتا ہے اور کوچہ دین سے محض نا آشنا رہتے ہیں پس اگر

ان کو دلائل حقیت اسلام سے جلد تر با خبر نہ کیا جائے تو آخر کار ایسے لوگ یا تو محض دنیا کے کیڑے
ہو جاتے ہیں کہ جن کو دین کی کچھ بھی پروا نہیں رہتی اور یا الحاد اور ارتداد کا لباس پہن لیتے ہیں۔ یہ
قول میرا محض قیاسی بات نہیں بڑے بڑے شرفا کے بیٹے میں نے اپنی آنکھ سے دیکھے ہیں جو
باعث بے خبری دینی کے اصطباغ پائے ہوئے گرجا گھروں میں بیٹھے ہیں اگر فضل عظیم
پروردگار کا ناصر اور حامی اسلام کا نہ ہوتا اور وہ بذریعہ پر زور تقریرات اور تحریرات علماء اور فضلاء کے
اپنے اس سچے دین کی نگہداشت نہ کرتا تو تھوڑا از مانہ نہ گزرنا پا تا جو دنیا پرست لوگوں کو اتنی خبر بھی نہ
رہتی جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کس ملک میں پیدا ہوئے تھے بالخصوص اس پر آشوب زمانہ
میں کہ چاروں طرف خیالات فاسدہ کی کثرت پائی جاتی ہے اگر محققان دین اسلام جو بڑی مردی
اور مضبوطی سے ہر یک منکر اور ملحد کے ساتھ مناظرہ اور مباحثہ کر رہے ہیں اپنی اس خدمت اور
چاکری سے خاموش رہیں تو تھوڑی ہی مدت میں اس قدر شعار اسلام کا نا پدید ہو جائے کہ بجائے
سلام مسنون کے گڈ بائی اور گڈ مارننگ کی آواز سنی جائے پس ایسے وقت میں دلائل حقیت اسلام
کی اشاعت میں بدل مشغول رہنا حقیقت میں اپنی ہی اولاد اور اپنی ہی نسل پر رحم کرنا ہے کیونکہ
جب وبا کے ایام میں زہر ناک ہوا چلتی ہے تو اس کی تاثیر سے ہر یک کو خطرہ ہوتا ہے۔
شاید بعض صاحبوں کے دل میں اس کتاب کی نسبت یہ وسوسہ گزرے کہ جواب تک کتابیں
مناظرات مذہبی میں تصنیف ہو چکی ہیں کیا وہ الزام اور افحام مخاصمین کے لئے کافی نہیں ہیں کہ اس
کی حاجت ہے لہذا میں اس بات کو بخوبی منقوش خاطر کر دینا چاہتا ہوں جو اس کتاب اور ان
کتابوں کے فوائد میں بڑا ہی فرق ہے وہ کتابیں خاص خاص فرقوں کے مقابلہ پر بنائی گئی ہیں اور
ان کی وجوہات اور دلائل وہاں تک ہی محدود ہیں جو اس فرقہ خاص کے ملزم کرنے کے لئے کفایت
کرتی ہیں اور گو وہ کتابیں کیسی ہی عمدہ اور لطیف ہوں مگر ان سے وہی خاص قوم فائدہ اٹھا سکتی ہے
کہ جن کے مقابلہ پر وہ تالیف پائی ہیں لیکن یہ کتاب تمام فرقوں ۔ یہ کتاب تمام فرقوں کے مقابلہ پر حض پر حقیت اسلام اور
سچائی عقائد اسلام کی ثابت کرتی ہے اور عام تحقیقات سے حقانیت فرقان مجید کی بپایہ ثبوت پہنچاتی
ہے اور ظاہر ہے کہ جو جو حقائق اور دقائق عام تحقیقات میں کھلتے ہیں خاص مباحثات میں انکشاف

ان کا ہرگز ممکن نہیں کسی خاص قوم کے ساتھ جو شخص مناظرہ کرتا ہے اس کو ایسی حاجتیں کہاں ج
پڑتی ہیں کہ جن امور کہ جن امور کو اس قوم نے تسلیم کیا ہوا ہے ان کو بھی اپنی عمیق اور مستحکم تحقیقات سے
ثابت کرے بلکہ خاص مباحثات میں اکثر الزامی جوابات سے کام نکالا جاتا ہے اور دلائل
معقولہ کی طرف نہایت ہی کم توجہ ہوتی ہے اور خاص بحثوں کا کچھ مقتضا ہی ایسا ہوتا ہے جو فلسفی
طور پر تحقیقات کرنے کی حاجت نہیں پڑتی اور پوری دلائل کا تو ذکر ہی کیا ہے بستم حصہ دلائل
عقلیہ کا بھی اندراج نہیں پاتا مثلاً جب ہم ایسے شخص سے بحث کرتے ہیں جو وجود صانع عالم کا
قائل ہے الہام کا مقر ہے خالقیت باری تعالیٰ کو مانتا ہے تو پھر ہم کو کیا ضرور ہو گا جو دلائل عقلیہ
سے اس کے رو بر واثبات وجود صانع کریں یا ضرورت الہام کی وجوہ دکھلا دیں یا خالقیت باری
تعالیٰ پر دلائل لکھیں بلکہ بالکل بیہودہ ہوگا کہ جس بات کا کچھ تنازع ہی نہیں اس کا جھگڑالے
بیٹھیں مگر جس شخص کو مختلف عقائد، مختلف عنديات مختلف عذرات مختلف شبہات کا مقابلہ کرنا
پڑتا ہے اس کی تحقیقاتوں میں کسی قسم کی فروگذاشت باقی نہیں رہتی ۔
علاوہ اس کے جو خاص قوم کے مقابلہ پر کچھ لکھا جاتا ہے وہ اکثر اس قسم کی دلائل ہوتی ہیں جو
دوسری قوم پر حجت نہیں ہو سکتیں مثلاً جب ہم بائبل شریف سے چند پیشین گوئی نکال کر صدق
نبوت حضرت خاتم انبیاء صلی اللہ علیہ وسلم بذریعہ ان کے ثابت کریں تو گو ہم اُس ثبوت سے
عیسائیوں اور یہودیوں کو ملزم کر دیں مگر جب ہم وہ ثبوت کسی ہندو یا مجوسی یا فلسفی یا بر ہم سماجی
کے روبرو پیش کریں گے تو وہ یہی کہے گا کہ جس حالت میں میں ان کتابوں کو ہی نہیں مانتا تو
پھر ایسا ثبوت جو انہیں سے لیا گیا ہے کیونکر مان لوں ۔ اسی طرح جو بات مفید مطلب ہم وید
سے نکال کر عیسائیوں کے سامنے پیش کریں گے تو وہ بھی یہی جواب دیں گے پس بہر حال ایسی
کتاب کی اشد ضرورت تھی کہ جو ہر ایک فرقہ کے مقابلہ پر سچائی اور حقیت اسلام کی دلائل عقلیہ سے
ثابت کرے کہ جن کے ماننے سے کسی انسان کو چارہ نہیں۔ سو الحمد للہ کہ ان تمام مقاصد کے پورا کرنے
کے لئے یہ کتاب طیار ہوئی۔ دوسری اس کتاب میں یہ بھی خوبی ہے جو اس میں معاندین کے بی
بیجا

عذرات رفع کرنے کے لئے اور اپنی حجت ان پر پوری کرنے کے لئے خوب بند و بست کیا
گیا ہے یعنی ایک اشتہار تعدادی دس هزار روپیه کا اسی غرض سے اس میں داخل کیا گیا
ہے کہ تا منکرین کو کوئی عذر اور حیلہ باقی نہ رہے اور یہ اشتہار مخالفین پر ایک ایسا بڑا بوجھ ہے کہ
جس سے سبکدوشی حاصل کرنا قیامت تک ان کو نصیب نہیں ہو سکتا اور نیز یہ ان کی منکرانہ
زندگی کو ایسا تلخ کرتا ہے جو انہیں کا جی جانتا ہوگا۔ غرض یہ کتاب نہایت ہی ضروری اور حق
کے طالبوں کے لئے نہایت ہی مبارک ہے کہ جس سے حقیت اسلام کی مثل آفتاب کے
واضح اور نمایاں اور روشن ہوتی ہے اور شان اور شوکت اُس مقدس کتاب کی کھلتی ہے کہ جس
کے ساتھ عزت اور عظمت اور صداقت اسلام کی وابستہ ہے۔
فہرست معاونین کی کہ جنہوں نے ہمدردی دینی سے اشاعت کتاب براہین احمدیہ میں
اعانت کی اور خریداری کتابوں سے ممنون اور مشکور فرمایا۔
نمبر نام ان معاون صاحب کا کہ جنہوں نے خریداری کتاب سے
یا یونہی اعانت فرمائی
(1) حضرت خلیفہ سید محمد حسن خان صاحب بهادر وزیر اعظم و دستور از جیب خاص از دیگر احباب بابت خریداری کتاب
معظم ریاست پٹیالہ
نامه
معرفت جناب ممدوح
تعداد زراعانت
واكه
کیفیت
الف
مولوی فضل حکیم صاحب
ب
خدا بخش خان صاحب ماسٹر
ج
و
سید محمد علی صاحب منصرم تعمیر چھاؤنی
مولوی احمد حسن صاحب خلف مولوی علی احمد صاحب
غلام نبی خان صاحب محرر نظامت کرم گڑھ
کالے خان صاحب ناظم کرم گڑھ
صر
بابت خریداری کتاب
ايضاً
و
دز
شیخ کریم اللہ صاحب ڈاکٹر ناظم حفظان صحت
صر
ح
شیخ فخر الدین صاحب سول حج
//
//
//
//
//
//

b
سید عنایت علی صاحب جرنیل
ی
بلوخان صاحب جمعدار جیل خانه
براہین احمدیہ حصہ اول
بابت خریداری کتاب
ايضاً
ک میر صدرالدین صاحب سر رشتہ دار نظامت کرم گڑھ
ل
حسین صاحب ساکن بسی نظامت سر هند
//
//
م
سید نیاز علی صاحب ناظم نہر
ن
سید نثار علی صاحب وکیل کمشنری انبالہ
//
//
بابت خریداری کتاب است
(۲) حضرت فخر الدوله نواب مرز امحمد علاؤ الدین احمد خان صاحب بہادر
محض بطور اعانت من
فرمان روائے ریاست لوہارو
(۳) جناب مولوی محمد چراغ علی خان صاحب بہادر نائب معتمد مدار
عه
محض بطور اعانت
المهام حیدر آباد دکن ۔
طبع کتاب
(۴) جناب نواب غلام محبوب سبحانی صاحب بہادر رئیس اعظم لاہور
بابت خریداری کتاب
(۵) محمد عبداللہ صاحب بہاری رئیس کلکتہ۔
بشرح صدر
(1) جناب نواب مکرم الدولہ صاحب صدر المهام مالگذاری سر کار حیدر آباد
عه
(۷) جناب نواب علی محمد خان صاحب بہادر سابق رئیس جھجر
//
//
(۸) وزیر غلام قادر خان صاحب بہادر ریاست نالہ گڑھ
صر
//
(۹) ملک یار خان صاحب تھانہ دار بٹالہ
بطور اعانت
(۱۰) عظیم اللہ خان صاحب رسائیدار ترپ پنجم رجمنٹ اول چھاؤنی
صر
بابت خریداری کتاب
مومن آباد حیدر آباد
(۱۱) مولوی عبدالحمید صاحب قاضی جلال آباد ضلع فیروز پور
بار
بشرح صدر
(۱۲) میاں جان محمد صاحب قادیان
سم
بطور اعانت
(۱۳) میاں غلام قادر صاحب قادیان
عه
بابت خریداری کتاب صدر
بطور اعانت صدر

الم
(۱۴) جناب نواب احمد علی خان صاحب بہادر بھوپال
(۱۵) مولوی غلام علی صاحب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تحصیل مظفر گڑھ
(۱۶) میاں کریم بخش صاحب نائب منصرم تحصیل مظفر گڑھ
(۱۷) قاضی محفوظ حسین صاحب منصرم تحصیل مظفر گڑھ
(۱۸) میاں جلال الدین صاحب تاریخ نویس مظفر گڑھ
(۱۹) شیخ عبدالکریم صاحب محرر جوڈیشل مظفر گڑھ
(۲۰) میاں اکبر ساکن بلهو وال ضلع گورداسپور
براہین احمدیہ حصہ اول
بابت خریداری کتاب
بشرح صدر
//
//
//
//
بطور اعانت

آج 10 میں سے 10 باقی