براہین احمدیہ حصہ دوم

براہین احمدیہ حصہ اوّل، براہین احمدیہ حصہ دوم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سَأُورِيكُمُ ايَتِي فَلَا تَسْتَعْجِلُوْنِ
الجزوى اسورة الانبياء
براہین احمدیہ حصہ دوم
براہین احمدیہ
کے مخالفوں کی جلدی
کئی ایک پادری صاحبوں اور ہند و صاحبوں نے جوش میں آ کر اخبار سفیر ہند اور نور
افشاں اور رسالہ و دیا پر کا شک میں ہمارے نام طرح طرح کے اعلان چھپوائے ہیں جن میں
وہ دعوی کرتے ہیں کہ ضرور ہم رڈ اس کتاب کی لکھیں گے اور بعض صاحب ڈوموں کی طرح
ایسے ایسے صریح ہجو آمیز الفاظ استعمال میں لائے ہیں کہ جن سے ان کی طینت کی پا کی خوب
ظاہر ہوتی ہے گویا وہ اپنی اوباشانہ تقریروں سے ہمیں ڈراتے اور دھمکاتے ہیں ۔ مگر انہیں
معلوم نہیں ہم تو ان کی تہہ سے واقف ہیں اور ان کے جھوٹے اور ذلیل اور پست خیال ہم پر
پوشیدہ نہیں ۔ سوان سے ہم کیا ڈریں گے اور وہ کیا ڈراویں گے۔
کرمک به
پروانه را چون موت می آید فراز میفتد بر شمع سوزان از روشه از رو شوخی و ناز
بہر حال ہم ان کی خدمت میں التماس کرتے ہیں کہ ذرا صبر کریں اور جب کوئی حصہ
کتاب کی فصلوں میں سے چھپ چکتا ہے تب جتنا چاہیں زور لگا لیں۔ ایک عام مقولہ مشہور ہے
کہ سانچ کو آنچ نہیں۔ سو ہم بیچ پر ہیں ۔ ہمارے سامنے کسی پادری یا پنڈت کی کیا پیش
جا سکتی ہے اور کسی کی نری زبان کی فضول گوئی سے ہمارا کیا بگڑ سکتا ہے بلکہ ایسی باتوں سے خود
یہ اشتہار طبع اول اور طبع سوم میں موجود ہے لیکن طبع دوم میں نہیں۔ (شمس)

پادریوں اور پنڈتوں کی دیانتداری کھلتی جاتی ہے کیونکہ جس کتاب کو ابھی نہ دیکھا اور نہ بھالا
نہ اس کی براہین سے کچھ اطلاع نہ اس کے پایہ تحقیقات سے کچھ خبر اس کی نسبت جھٹ پٹ
مونہہ کھول کر رڈ نویسی کا دعوی کر دینا کیا یہی ان لوگوں کی ایمانداری اور راستبازی ہے؟ اے
حضرات ! جب آپ لوگوں نے ابھی میری دلائل کو ہی نہیں دیکھا تو پھر آپ کو کیسے معلوم ہوا
کہ آپ ان تمام دلائل کا جواب لکھ سکیں گے؟ جب تک کسی کی کوئی حجت نکالی ہوئی یا کوئی
برہان قائم کی ہوئی یا کوئی دلیل لکھی ہوئی معلوم نہ ہو اور پھر اس کو جانچا نہ جائے کہ یقینی ہے یا
ظنی اور مقدمات صحیحہ پر مبنی ہے یا مغالطات پر تب تک اس کی نسبت کوئی مخالفانہ رائے ظاہر
کرنا اور خواہ نخواہ اس کے رد لکھنے کے لئے دم زنی کرنا اگر تعصب نہیں تو اور کیا ہے؟ اور
جب آپ لوگوں نے قبل از دریافت اصل حقیقت رد لکھنے کی پہلے ہی ٹھہرالی تو پھر کب
نفس امارہ آپ کا اس بات سے باز آنے کا ہے جو بات بات میں فریب اور تدلیس اور
خیانت اور بد دیانتی کو کام میں لایا جائے تاکسی طرح یہ فخر حاصل کریں کہ ہم نے جواب لکھ دیا۔
اگر آپ لوگوں کی نیت میں کچھ خلوص اور دل میں کچھ انصاف ہوتا تو آپ لوگ یوں
اعلان دیتے کہ اگر دلائل کتاب کی واقع میں صحیح اور سچی ہوں گی تو ہم بسر وچیش چشم ان کو قبول کریں
گے ورنہ اظہار حق کی غرض سے ان کی ردیکھیں گے۔ اگر آپ ایسا کرتے تو بے شک منصفوں
کے نزدیک منصف ٹھہرتے اور صاف باطن کہلاتے لیکن خدا نہ کرے کہ ایسے لوگوں کے دلوں
میں انصاف ہو جو خدا کے ساتھ بھی بے انصافی کرتے ہوئے نہیں ڈرتے اور بعض نے اس کو
خالق ہونے سے ہی جواب دے رکھا ہے اور بعض ایک کے تین بنائے بیٹھے ہیں اور کسی نے
اس کو ناصرہ میں لا ڈالا ہے اور کوئی اُس کو اجودھیا کی طرف کھینچ لایا ہے۔
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ آپ سب صاحبوں کو قسم ہے کہ ہمارے مقابلہ پر ذرا توقف نہ
کریں افلاطون بن جاویں، بیکن کا اوتار دھاریں، ارسطو کی نظر اور فکر لاویں، اپنے مصنوعی

خداؤں کے آگے استمداد کے لئے ہاتھ جوڑیں پھر دیکھیں جو ہمارا خدا غالب آتا ہے یا
آپ لوگوں کے آلہہ باطلہ ۔ اور جب تک اس کتاب کا جواب نہ دیں تب تک بازاروں
میں عوام کالانعام کے سامنے اسلام کی تکذیب کرنا یا ہنود کے مندروں میں بیٹھ کر ایک وید کو
ایشر کرت اورست و دیا اور باقی سارے پیغمبروں کو مفتری بیان کرنا صفت حیا اور شرم سے
ور سمجھیں ۔
دور۔
یا رو خودی سے باز بھی آؤ گے یا نہیں؟ خو اپنی پاک صاف بناؤ گے یا نہیں؟
باطل سے میل دل کی ہٹاؤ گے یا نہیں؟ حق کی طرف رجوع بھی لاؤ گے یا نہیں؟
کب تک رہو گے ضد و تعصب میں ڈوبتے؟ آخر قدم بصدق اٹھاؤ گے یا نہیں؟
کیونکر کرو گے رڈ جو محقق ہے ایک بات؟ کچھ ہوش کر کے عذر سناؤ گے یا نہیں؟
سچ سچ کہو اگر نہ بنا تم سے کچھ جواب
پھر بھی یہ منہ جہاں کو دکھاؤ گے یا نہیں؟

اشتہار ضروری
کتاب براهین احمدیہ کی قیمت جو بالفعل دس روپیہ
قرار پائی ہے وہ صرف مسلمانوں کے لئے کمال درجہ کی
تخفیف اور رعایت ہے کہ جن کو بشرط وسعت اور طاقت مالی
کے اعانت دین متین میں کسی نوع کا دریغ نہیں لیکن جو
صاحب کسی اور مذہب یا ملت کے پابند ہوکر اس کتاب کو
خریدنا چاہیں تو چونکہ اعانت کی ان سے کچھ توقع نہیں ۔
لہذا ان سے وہ پوری پوری قیمت لی جائے گی جو حصہ اولی
کے اعلان میں شائع ہو چکی ہے۔
المشتهر
مؤلف براہین احمدیہ

عرض ضروری بحالت مجبوری
کرتے
انسان کی کمزوریاں جو ہمیشہ اس کی فطرت کے ساتھ لگی ہوئی ہیں ہمیشہ اس کو تمدن
اور تعاون کا محتاج رکھتی ہیں اور یہ حاجت تمدن اور تعاون کی ایک ایسا بد یہی امر ہے کہ
جس میں کسی عاقل کو کلام نہیں۔ خود ہمارے وجود کی ہی ترکیب ایسی ہے کہ جو تعاون کی
ضرورت پر اول ثبوت ہے۔ ہمارے ہاتھ اور پاؤں اور کان اور ناک اور آنکھ وغیرہ اعضاء
اور ہماری سب اندرونی اور بیرونی طاقتیں ایسی طرز پر واقع ہیں کہ جب تک وہ باہم مل کر
ایک دوسرے کی مدد نہ کریں تب تک افعال ہمارے وجود کے علی مجری الصحت ہرگز جاری
نہیں ہو سکتے اور انسانیت کی کل ہی معطل پڑی رہتی ہے۔ جو کام دو ہاتھ کے ملنے سے ہونا
چاہیے ، وہ وہ محض ایک ہی ہاتھ سے انجام نہیں ہو سکتا اور جس راہ کو دو پاؤں مل کر طے کر ۔
ہیں وہ فقط ایک ہی پاؤں سے طے نہیں ہو سکتا اسی طرح تمام کامیابی ہماری معاشرت اور
آخرت کے تعاون پر ہی موقوف ہو رہی ہے۔ کیا کوئی اکیلا انسان کسی کام دین یا دنیا کو
انجام دے سکتا ہے؟ ہرگز نہیں ۔ کوئی کام دینی ہو یا د نیوی بغیر معاونت با ہمی کے چل ہی
نہیں سکتا۔ ہر یک گروہ کہ جس کا مدعا اور مقصد ایک ہی مثل اعضا یکدیگر ہے اور ممکن نہیں
جو کوئی فعل جو متعلق غرض مشترک اس گروہ کے ہے بغیر معاونت با ہمی ان کی کے بخوبی و
خوش اسلوبی ہو سکے بالخصوص جس قدر جلیل القدر کام ہیں اور جن کی علت غائی کوئی
فائدہ عظیمہ جمہوری ہے وہ تو بجز جمہوری اعانت کے کسی طور پر انجام پذیر ہی نہیں ہو سکتے
اور صرف ایک ہی شخص ان کا متحمل ہر گز نہیں ہو سکتا اور نہ کبھی ہوا ۔ انبیاء علیہ السلام جو
تو کل اور تفویض اور تحمل اور مجاہدات افعال خیر میں سب سے بڑھ کر ہیں ان کو بھی بہ رعایت
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے علیہم السلام‘ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
الف

اسباب ظاہری مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللهِ لے کہنا پڑا۔ خدا نے بھی اپنے قانون تشریعی
میں یہ تصدیق اپنے قانون قدرت کے تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى کے کا حم فرمایا۔
مگر افسوس جو مسلمانوں میں سے بہتوں نے اس اصول متبرک کو فراموش کر دیا ہے
اور ایسی اصل عظیم کو کہ جس پر ترقی اور اقبال دین کا سارا مدار تھا بالکل چھوڑ بیٹھے ہیں اور
دوسری قو میں کہ جن کی الہامی کتابوں میں اس بارے ؟ رے میں کچھ تاکید بھی نہیں تھی وہ اپنی دلی
تدبیر سے اپنے دین کی اشاعت کے شوق سے مضمون تَعَاوَنُوا پر عمل کرتی جاتی ہیں اور
خیالات مذہبی ان کے بباعث قومی تعاون کے روز بروز زیادہ سے زیادہ پھیلتے چلے جاتے
ہیں ۔ آج کل عیسائیوں کی قوم کو ہی دیکھو جو اپنے دین کے پھیلانے میں کس قدر دلی جوش
رکھتے ہیں اور کیا کچھ محنت اور جانفشانی کر رہے ہیں ۔ لاکھ ہا روپیہ بلکہ کروڑہا ان کا صرف
تالیفات جدیدہ کے چھپوانے اور شائع کر نیکی غرض سے جمع رہتا ہے۔ ایک متوسط دولتمند
یورپ یا امریکہ کا اشاعت تعلیم انجیل کیلئے اس قدر رو پید اپنی گر قدر رو پید اپنی گرہ سے خرچ کر دیتا ۔
اہل اسلام کے اعلیٰ سے اعلیٰ دولت مندم دولت مند من حيث الجموع المجموع بھی اسکی برابری نہیں کر سکتے ہوں تو
مسلمانوں کا اس ملک ہندوستان میں ایک بڑا گر وہ ہے اور بعض بعض متمول اور صاحب
توفیق بھی ہیں مگر امور خیر کی بجا آوری میں (باستثنائے ایک جماعت قلیل اُمراء اور وزراء
اور عہدہ داروں کے ) اکثر لوگ نہایت درجہ کے پست ہمت اور منقبض الخاطر اور تنگ دل
ہیں کہ جن کے خیالات محض نفسانی خواہشوں میں محدود ہیں اور جن کے دماغ استغنا کے
موادر دیہ سے متعفن ہو رہے ہیں ۔ یہ لوگ دین اور ضروریات دین کو تو کچھ چیز ہی نہیں
سمجھتے ۔ ہاں ننگ و نام کے موقعہ پر سارا گھر بار لٹانے کو بھی حاضر ہیں ۔ خالصاً دین کیلئے عالی
ب ہمت مسلمان ( جیسے ایک سیدنا و مخدومنا حضرت خلیفہ سید محمد حسن خان صاحب بہادر
وزیر اعظم پٹیالہ ) اس قدر تھوڑے ہیں کہ جن کو انگلیوں پر بھی شمار کرنے کی حاجت نہیں ۔
الصف : ۱۵ ۲ المائدة : ۳
ہے جو

ماسوا اس کے بعض لوگ اگر کچھ تھوڑا بہت دین کے معاملہ میں خرچ بھی کرتے ہیں تو ایک رسم
کے پیرا یہ میں نہ واقعی ضرورت کے انجام دینے کی نیت سے جیسے ایک کو مسجد بنواتے دیکھ کر
دوسرا بھی جو اس کا حریف ہے خواہ نخواہ اس کے مقابلہ پر مسجد بنواتا ہے اور خواہ واقعی ضرورت
ہو یا نہ ہو مگر ہزار ہا روپیہ خرچ کر ڈالتا ہے۔ کسی کو یہ خیال پیدا نہیں ہوتا جو اس زمانہ میں سب
سے مقدم اشاعت علم دین ہے اور نہیں سمجھتے کہ اگر لوگ دیندار ہی نہیں رہیں گے تو پھر ان
مسجدوں میں کون نماز پڑھے گا صرف پتھروں کے مضبوط اور بلند میناروں سے دین کی
مضبوطی اور بلندی چاہتے ہیں اور فقط سنگ مرمر کے خوبصورت قطعات سے دین کی
خوبصورتی کے خواہاں ہیں لیکن جس روحانی مضبوطی اور بلندی اور خوبصورتی کو قرآن شریف
پیش کرتا ہے اور جو أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ کا مصداق ہے اس کی
طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے اور اس شجرہ طیبہ کے ظل ظلیل دکھلانے کی طرف ذرا متوجہ
نہیں ہوتے ۔ اور یہود کی طرح صرف ظواہر پرست بن رہے ہیں۔ نہ دینی فرائض کو اپنے
محل پر ادا کرتے ہیں اور نہ ادا کرنا جانتے ہیں اور نہ جاننے کی کچھ پر وار کھتے ہیں ۔
اگر چہ یہ بات قابل تسلیم ہے جو ہر سال میں ہماری قوم کے ہاتھ سے بے شمار روپیہ
بنام نہاد خیرات و صدقات کے نکل جاتا ہے مگر افسوس جو اکثر لوگ ان میں سے نہیں جانتے
کہ حقیقی نیکی کیا چیز ہے اور بذل اموال میں اصلح اور انسب طریقوں کو مد نظر نہیں رکھتے اور
آنکھ بند کر کے بے موقع خرچ کرتے چلے جاتے ہیں اور پھر جب سارا شوق دلی اسی بے موقع
خرچ کرنے میں تمام ہو جاتا ہے تو موقعہ پر آ کر اصلی فرض کے ادا کرنے سے بالکل
قاصر رہ جاتے ہیں اور اپنے پہلے اسراف اور افراط کا تدارک بطور تفریط اور ترک ما وجب
کے کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ ان لوگوں کی سیرت ہے کہ جن میں روح کی سچائی سے قوت فیاضی
اور نفع رسانی کی جوش نہیں مارتی بلکہ صرف اپنی ہی طمع خاص سے مثلاً بوڑھے ہو کر پیرانہ سالی
ابراهیم: ۲۵

کے وقت میں آخرت کی تن آسانی کا ایک حیلہ سوچ کر مسجد بنوانے اور بہشت میں بنا بنایا گھر
لینے کا لالچ پیدا ہو جاتا ہے اور حقیقی نیکی پر ان کی ہمدردی کا یہ حال ہے کہ اگر کشتی دین کی ان
کی نظر کے سامنے ساری کی ساری ڈوب جائے یا تمام دین ایک دفعہ ہی تباہ ہو جائے تب
بھی ان کے دل کو ذرا لرزہ نہیں آتا اور دین کے رہنے یا جانے کی کچھ بھی پروا نہیں رکھتے اگر
درد ہے تو دنیا کا اگر فکر ہے تو دنیا کا اگر عشق ہے تو دنیا کا اگر سودا ہے تو دنیا کا اور پھر دنیا بھی
جیسا کہ دوسری قوموں کو حاصل ہے حاصل نہیں ۔ ہر یک شخص جو قوم کی اصلاح کے لئے کوشش
کر رہا ہے وہ ان لوگوں کی لاپروائی سے نالاں اور گریاں ہی نظر آتا ہے اور ہر یک طرف
سے يا حسرتا علی القوم کی ہی آواز آتی ہے۔ اوروں کی کیا کہیں ہم آپ ہی سناتے ہیں۔
ہم نے صد با طرح کا فتور اور فساد دیکھ کر کتاب براهین احمدیہ کو تالیف کیا تھا اور
کتاب موصوف میں تین سو مضبوط اور محکم عقلی دلیل سے صداقت اسلام کو فی الحقیقت
آفتاب سے بھی زیادہ تر روشن دکھلایا گیا چونکہ یہ مخالفین پر فتح عظیم اور مومنین کے دل و جان
کی مراد تھی اس لئے اُمراء اسلام کی عالی ہمتی پر بڑا بھروسا تھا جو وہ ایسی کتاب لا جواب کی
بڑی قدر کریں گے اور جو مشکلات اس کی طبع میں پیش آ رہی ہیں ۔ ان کے دور کرنے میں
بدل و جان متوجہ ہو جائیں گے مگر کیا کہیں اور کیا لکھیں اور کیا تحریر میں لاویں الله
المستعان والله خير و ابقى!!
بعض صاحبوں نے قطع نظر اعانت سے ہم کو سخت تفکر اعانت سے ہم کو سخت تفکر اور تردد میں ڈال دیا ہے ہم نے
۔
پہلا حصہ جو چھپ چکا تھا اس میں سے قریب ایک سو پچاس جلد کے بڑے بڑے
امیروں اور دولت مندوں اور رئیسوں کی خدمت میں بھیجی تھیں اور یہ امید کی گئی تھی جو
ج امراء عالی قدر خریداری کتاب کی منظور فرما کر قیمت کتاب جو ایک ادنی رقم ہے بطور
پیشگی بھیج دیں گے اور ان کی اس طور کی اعانت سے دینی کام بآسانی پورا ہو جائے گا

حصوں کو
اور ہزار ہا بندگانِ خدا کو فائدہ پہنچے گا۔ اسی امید پر ہم نے قریب ڈیڑھ سو کے خطوط اور عرائض
بھی لکھے اور یہ انکسار تمام حقیقت حال سے مطلع کیا مگر باستثناء دو تین عالی ہمتوں کے سب کی
طرف سے خاموشی رہی نہ خطوط کا جواب آیا نہ کتابیں واپس آئیں ۔ مصارف ڈاک تو سب
ضائع ہوئے لیکن اگر خدا نخواستہ کتابیں بھی واپس نہ ملیں تو سخت دقت پیش آئے گی اور بڑا
نقصان اٹھانا پڑے گا افسوس جو ہم کو اپنے معزز بھائیوں سے بجائے اعانت کے تکلیف پہنچ
گئی اگر یہی حمایت اسلام ہے تو کار دین تمام ہے۔ ہم بکمال غربت عرض کرتے ہیں کہ اگر
قیمت پیشگی کتابوں کا بھیجنا منظور نہیں تو کتابوں کو بذریعہ ڈاک واپس بھیج دیں ہم اسی کو عطیہ
عظمی سمجھیں گے گے او اور احسان عظیم خیال کریں گے ورنہ ہمارا بڑا حرج ہوگا اور گم شدہ
دوبارہ چھپوانا پڑے گا کیونکہ یہ پرچہ اخبار نہیں کہ جس کے ضائع ہونے میں کچھ مضائقہ نہ ہو
هر یک حصہ کتاب کا ایک ایسا ضروری ہے کہ جس کے تلف ہونے سے ساری کتاب ناقص رہ
جاتی ہے۔ برائے خدا ہمارے معزز اخوان سرد مہری اور لا پروائی کو کام میں نہ لائیں اور دنیوی
استغناء کو دین میں استعمال نہ کریں اور ہماری اس مشکل کو سوچ لیں کہ اگر ہمارے پاس
اجزا کتاب کے ہی نہیں ہوں گے تو ہم خریداروں کو کیا دیں ۔ ریداروں کو کیا دیں گے اور ان سے پیشگی روپیہ کہ
جس پر چھپنا کتاب کا موقوف ہے کیونکر لیں گے۔ کام ابتر پڑ جائے گا اور دین کے امر میں جو
سب کا مشترک ہے ناحق کی دقت پیش آ جائے گی ۔
امیدوار بود آدمی بخیر کسان مرا بخیر تو امید نیست بد مرسان
ایک اور بڑی تکلیف ہے جو بعض نافہم لوگوں کی زبان سے ہم کو پہنچ رہی ہے اور وہ یہ
ہے جو بعض صاحب کہ جن کی رائے بباعث کم تو جہی کے دینی معاملات میں صحیح نہیں ہے
وہ اس حقیقت حال پر اطلاع پا کر جو کتاب براہین احمدیہ کی طیاری پر نو ہزار روپیہ خرچ آتا
ہے بجائے اس کے جو دلی غمخواری سے کسی نوع کی اعانت کی طرف متوجہ ہوتے

اور جو زیر باریاں بوجہ کمی قیمت کتاب و کثرت مصارف طبع کے عائد حال ہیں ان کے جبر
نقصان کے لئے کچھ لِلہ فی اللہ ہمت دکھلاتے منافقانہ باتیں کرنے سے ہمارے کام
میں خلل انداز ہو رہے ہیں اور لوگوں کو یہ وعظ سناتے ہیں جو کیا پہلی کتابیں کچھ تھوڑی ہیں
جواب اس کی حاجت ہے اگر چہ ہم کو ان لوگوں کے اعتراضوں پر کچھ نظر اور خیال نہیں اور ہم
جانتے ہیں جو دنیا پرستوں کی ہر یک بات میں کوئی خاص غرض ہوتی ہے اور وہ ہمیشہ اسی طرح
شرعی فرائض کو اپنے سر پر سے ٹالتے رہتے ہیں کہ تاکسی دینی کا رروائی کی ضرورت کو تسلیم
کر کے کوئی کوڑی ہاتھ سے نہ چھوڑنی پڑے لیکن چونکہ وہ ہماری اس جہد بلیغ کی تحقیر کر کے
لوگوں کو اس کے فوائد عظیمہ سے محروم رکھنا چاہتے ہیں اور با وصفیکہ ہم نے پہلے حصہ
کے پرچہ منضمہ میں وجوہ ضرورت کتاب موصوف کی بیان کر دی تھیں پھر بھی بمقتضائے
فطرتی خاصیت اپنی کے نیش زنی کر رہے ہیں۔ ناچار اس اندیشہ سے کہ مبادا کوئی شخص ان کی
واہیات باتوں سے دھوکا نہ کھاوے پھر کھول کر بیان کیا جاتا ہے کہ کتاب براہین احمد یہ بغیر
اشد ضرورت کے نہیں لکھی گئی ۔ جس مقصد اور مطلب کے انجام دینے کے لئے ہم نے اس
کتاب کو تالیف کیا ہے اگر وہ مقصد کسی پہلی کتاب سے حاصل ہو سکتا تو ہم اسی کتاب کو کافی
سمجھتے اور اسی کی اشاعت کے لئے بدل و جان مصروف ہو جاتے اور کچھ ضرور نہ تھا جو ہم سالہا
سال اپنی جان کو محنت شدید میں ڈال کر اور اپنی عمر عزیز کا ایک حصہ خرچ کر کے پھر آخر کار
ایسا کام کرتے جو محض تحصیل حاصل تھا لیکن جہاں تک ہم نے نظر کی ہم کو کوئی کتاب ایسی نہ
ملی جو جامع ان تمام دلائل اور براہین کی ہوتی کہ جن کو ہم نے اس کتاب میں جمع کیا ہے اور
جن کا شائع کرنا بغرض اثبات حقیت دین اسلام کے اس زمانہ میں نہایت ضروری
ہے تو نا چا روا جب دیکھ کر ہم نے یہ تالیف کی اگر کسی کو ہمارے اس بیان میں شبہ ہو تو ایسی
کتاب کہیں سے نکال کر ہم کو دکھا دے تا ہم بھی جانیں ورنہ بیہودہ بکواس کرنا اور ناحق

بندگان خدا کو ایک چشمہ فیض سے روکنا بڑا عیب ہے۔
مگر یادر ہے جو اس مقولہ سے کسی نوع کی خودستائی ہمارا مطلب نہیں جو تحقیقات ہم نے
کی اور پہلے عالی شان فضلاء نے نہ کی یا جو دلائل ہم نے لکھیں اور انہوں نے لکھیں یہ ایک دی
ایسا امر ہے جو زمانہ کے حالات سے متعلق ہے نہ اس سے ہماری ناچیز حیثیت بڑھتی ہے اور
نہ ان کی بلندشان میں کچھ فرق آتا ہے۔ انہوں نے ایسا زمانہ پایا کہ جس میں ابھی خیالات
فاسدہ کم پھیلے تھے اور صرف غفلت کے طور پر باپ دادوں کی تقلید کا بازار گرم تھا سوان
بزرگوں نے اپنی تالیفات میں وہ روش اختیار کی جو ان کے زمانہ کی اصلاح کے لئے کافی تھی
ہم نے ایسا زمانہ پایا کہ جس میں باعث زور خیالات فاسدہ کے وہ پہلی روش کافی نہ رہی
بلکہ ایک پر زور تحقیقات کی حاجت پڑی جو اس وقت کی شدت فساد کی پوری پوری اصلاح
کرے۔ یہ بات یا درکھنی چاہیے جو کیوں از منہ مختلفہ میں تالیفات جدیدہ کی حاجت پڑتی ہے
اس کا باعث یہی ہے جو ہم نے اوپر بیان کیا یعنی کسی زمانہ میں مفاسد کم اور کسی میں زیادہ
ہو جاتے ہیں اور کسی وقت کسی رنگ میں اور کسی وقت کسی رنگ میں پھیلتے ہیں اب مؤلف کسی
کتاب کا جو ان خیالات کو مٹانا چاہتا ہے اس کو ضرور ہوتا ہے جو وہ طبیب حاذق کی طرح
مزاج اور طبیعت اور مقدار فساد فساد اور اور قسم جسم فساد فساد پر پر نظ نظر کر کے اپنی تدبیر کو علی قدر ما ینبغی و
على نحو ما ينبغی عمل میں لاوے اور جس قدریا جس نوع کا بگاڑ ہو گیا ہے اسی طور پر
اس کی اصلاح کا بندو بست کرے اور وہی طریق اختیار کرے کہ جس سے احسن اور اسہل
طور پر اس مرض کا ازالہ ہوتا ہو کیونکہ اگر کسی تالیف میں مخاطبین کے مناسب حال تدارک نہ
کیا ہا جائے تو و وہ تالیف ہایت نکمی اور غیر مفید اور بے سود ہوتی ہے اور ایسی تالیف کے بیانات
میں یہ زور ہر گز نہیں ہوتا جو منکر کی طبیعت کے پورے گہراؤ تک غوطہ لگا کر اس کے دلی خلجان
کو بکلی مستاصل کرے۔ پس ہمارے معترضین اگر ذرا غور کر کے سوچیں گے تو ان پر

بہ یقین کامل واضح ہو جائے گا کہ جن انواع و اقسام کے مفاسد نے آج کل دامن پھیلا رکھا
ہے ان کی صورت پہلے فسادوں کی صورت سے بالکل مختلف ہے۔ وہ زمانہ جو کچھ عرصہ پہلے
اس سے گزر گیا ہے وہ جاہلا نہ تقلید کا زمانہ تھا اور یہ زمانہ کہ جس کی ہم زیارت کر رہے ہیں یہ
عقل کی بد استعمالی کا زمانہ ہے۔ پہلے اس سے اکثر لوگوں کو نا معقول تقلید نے خراب کر رکھا تھا
اور اب فکر اور نظر کی غلطی نے بہتوں کی مٹی پلید کر دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جن دلائل عمیقہ اور
براہین قاطعہ لکھنے کی ہم کو ضرورتیں پیش آئیں وہ ان نیک اور بزرگ عالموں کو کہ جنہوں نے
صرف جاہلا نہ تقلید کا غلبہ دیکھ کر کتا ہیں لکھی تھیں پیش نہیں آئی تھیں ۔ ہمارے زمانہ کی نئی روشنی
کہ خاک بر فرق ایں روشنی نو آموزوں کی روحانی قوتوں کو افسردہ کر رہی ہے۔ ان کے
دلوں میں بجائے خدا کی تعظیم کے اپنی تعظیم سما گئی ہے اور بجائے خدا کی ہدایت کے آپ ہی
ہادی بن بیٹھے ہیں ۔ اگر چہ آج کل تقریباً تمام نو آموزوں کا قدرتی میلان وجوہات عقلیہ کی
طرف ہو گیا ہے لیکن افسوس کہ یہی میلان بباعث عقل نا تمام اور علم خام کے بجائے رهبر
ہونے کے رہزن ہوتا جاتا ہے۔ فکر اور نظر کی کجروی نے لوگوں کے قیاسات : میں بڑی
بڑی غلطیاں ڈال دی ہیں اور مختلف رایوں اور گوناگوں خیالات کے شائع ہونے کے باعث
سے کم فہم لوگوں کے لئے بڑی بڑی دقتیں پیش آ گئی ہیں۔ سوفسطائی تقریروں نے نو آموزوں
کی طبائع میں طرح طرح کی پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں۔ جو امور نہایت معقولیت میں تھے وہ
ان کی آنکھوں سے چھپ گئے ہیں۔ جو باتیں بغایت درجہ نا معقول ہیں ان کو وہ اعلیٰ درجہ
کی صداقتیں سمجھ رہے ہیں ۔ وہ حرکات جو نشاء انسانیت سے مغائر ہیں ان کو وہ تہذیب
خیال کئے بیٹھے ہیں اور جو حقیقی تہذیب ہے اس کو وہ نظر استخفاف استخفاف اور استحقار سے دیکھتے ہیں
پس ایسے وقت میں اور ان لوگوں کے علاج کے لئے جو اپنے ہی گھر میں محقق بن بیٹھے ہیں
اور اپنے ہی منہ سے میاں مٹھو کہلاتے ہیں ہم نے کتاب براہین احمدیہ کو جو تین سو براہین

آج 10 میں سے 10 باقی