براہین احمدیہ حصہ دوم

براہین احمدیہ حصہ اوّل، براہین احمدیہ حصہ دوم, حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قطعیہ عقلیہ پر مشتمل ہے بغرض اثبات حقانیت قرآن شریف جس سے یہ لوگ بکمال نخوت
مونہ پھیر رہے ہیں تالیف کیا ہے کیونکہ یہ بات اجلی بدیہات ہے جو سر گشتہ عقل کو عقل ہی
ہو سکتی ہے اور جو عقل کا رہن دہ ہے وہ عن ہ ہے وہ عقل ہی کے ذریعہ سے راہ پر آ سکتا ہے۔
سے تسلی ہو سکتی ۔
اب ہر یک مومن کے لئے خیال کرنے کا مقام ہے کہ جس کتاب کے ذریعہ سے تین
سود لائل عقلی حقیت قرآن شریف پر شائع ہوگئیں اور تمام مخالفین کے شبہات کو دفع اور دور کیا
جائے گا وہ کتاب کیا کچھ بندگان خدا کو فائدہ پہنچائے گی اور کیسا فروغ اور جاہ وجلال اسلام کا
اس کی اشاعت سے چمکے گا۔ ایسے ضروری امر کی اعانت سے وہی لوگ لا پروا رہتے ہیں جو
حالت موجودہ زمانہ پر نظر نہیں ڈالتے اور مفاسد منتشرہ کو نہیں دیکھتے اور عواقب امور کو نہیں
سوچتے یا وہ لوگ کہ جن کو دین سے کچھ غرض ہی نہیں اور خدا اور رسول سے کچھ محبت ہی نہیں۔
اے عزیز و !! اس پُر آشوب زمانہ میں دین اسی سے برپا رہ سکتا ہے جو بمقابلہ زور طوفان
گمراہی کے دین کی سچائی کا زور بھی دکھایا جاوے اور ان بیرونی حملوں کے جو چاروں طرف
سے ہور ہے ہیں حقانیت کی قومی طاقت سے مدافعت کی جائے یہ سخت تاریکی جو چہرہ زمانہ پر
چھا گئی ہے یہ تب ہی دور ہو گی کہ جب دین کی حقیت کے براہین دنیا میں بکثرت چمکیں اور
اس کی صداقت کی شعاعیں چاروں طرف سے چھوٹتی نظر آئیں ۔ اس پراگندہ وقت میں وہی
مناظرہ کی کتاب روحانی جمعیت بخش سکتی ہے کہ جو بذریعہ تحقیق عمیق کے اصل ماہیت کے
بار یک دقیقہ کی تہہ کو کھولتی ہو اور اس حقیقت کے اصل قرارگاہ تک پہنچاتی ہو کہ جس کے
جاننے پر دلوں کی تشفی موقوف ہے۔
اے بزرگو!!! اب یہ وہ زمانہ آ گیا ہے کہ جو شخص بغیر اعلیٰ درجہ کے عقلی ثبوتوں کے اپنے
دین کی خیر منانی چاہے تو یہ خیال محال اور طمع خام ہے۔ تم آپ ہی نظر اٹھا کر دیکھو جو کیسی
طبیعتیں خود رائی اختیار کرتی جاتی ہیں اور کیسے خیالات بگڑتے جاتے ہیں۔ اس زمانہ کی ترقی

علوم عقلیہ نے یہی الٹا اثر کیا ہے حال کے تعلیم یافتہ لوگوں کی طبائع میں۔ ایک عجب طرح کی
آزاد منشی بڑھتی جاتی ہے اور وہ سعادت جو سادگی اور غربت اور صفا باطنی میں ہے وہ ان کے
مغرور دلوں سے بالکل جاتی رہی ہے اور جن جن خیالات کو وہ سیکھتے ہیں وہ اکثر ایسے ہیں کہ جن
سے ایک لامذہبی کے وساوس پیدا کرنے والا ان کے دلوں پر اثر پڑتا جاتا ہے اور اکثر لوگ قبل
اس کے جو ان کو کوئی مرتبہ تحقیق کامل کا حاصل ہو صرف جہل مرکب کے غلبہ سے فلسفی طبیعت
کے آدمی بنتے جاتے ہیں ۔ آؤ اپنی اولا داور اپنی قوم اور اپنے ہموطنوں پر رحم کرو اور قبل اس
کے جو وہ باطل کی طرف کھینچے جائیں ان جائیں ان کو حق اور راستی کی طرف کھینچ لاؤ تا تمہارا اور تمہاری
ذریت کا بھلا ہو اور تا سب کو معلوم ہو جو بمقابلہ دین اسلام کے اور سب ادیان بے حقیقت
محض ہیں۔ دنیا میں خدا کا قانون قدرت یہی ہے جو کوشش اور سعی اکثر حصول مطلب کا ذریعہ
ہو جاتی ہے اور جو شخص ہاتھ پاؤں توڑ کر اور غافل ہو کر بیٹھ جاتا ہے وہ اکثر محروم اور بے نصیب
رہتا ہے سو آپ لوگ اگر دین اسلام کی حقیت کے پھیلانے کے لئے جو فی الواقع حق ہے
کوشش کریں گے تو خدا اس سعی کو ضائع نہیں کرے گا خدا نے ہم کو صد ہا براہین قاطعہ حقیت
اسلام پر عنایت کیں اور ہمارے مخالفین کو ان میں سے ایک بھی نصیب نہیں اور خدا نے ہم کو حق
محض عطا فرمایا اور ہمارے مخالفین باطل پر ہیں اور جو راستبازوں کے دلوں میں جلال احدیت
کے ظاہر کرنے کے لئے سچا جوش ہوتا ہے اس کی ہمارے مخالفوں کو بو بھی نہیں پہنچی لیکن تب بھی
دن رات کی کوشش ایک ایسی موثر چیز ہے کہ باطل پرست لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھا لیتے ہیں اور
چوروں کی طرح کہیں نہ کہیں ان کی نقب بھی لگتی ہی رہتی ہے۔ دیکھو عیسائیوں کا دین کہ جس کا
اصول ہی اول الدن درد ہے پادریوں کی ہمیشہ کی کوششوں سے کیسا ترقی پر ہے اور کیسے ہر سال
ان کی طرف سے فخریہ تحریریں چھپتی رہتی ہیں کہ اس برس چار ہزار عیسائی ہوا اور اس سال آٹھ ہزار
پر خداوند مسیح کا فضل ہو گیا ابھی کلکتہ میں جو پادری هیکر صاحب نے اندازہ کرستان شده
آدمیوں کا بیان کیا ہے اس سے ایک نہایت قابل افسوس خبر ظاہر ہوتی ہے۔ پادری صاحب

فرماتے ہیں جو پچاس سال سے پہلے تمام ہندوستان میں کرسشان شدہ لوگوں کی تعداد صرف
ستائیس ہزار تھی اس پچاس سال میں یہ کارروائی ہوئی جو ستائیس ہزار سے پانچ لاکھ تک شمار
عیسائیوں کا پہنچ گیا ہے انا لله وانا اليه راجعون!! اے بزرگو! اس سے زیادہ تر اور کون سا
وقت انتشار گمراہی کا ہے کہ جس کے آنے کی آپ لوگ راہ دیکھتے ہیں ایک وہ زمانہ تھا جو دین اسلام
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا ل کا مصداق تھا اور اب یہ زمانہ!!! کیا آپ لوگوں کا دل کو
اس مصیبت کو سن کر نہیں جاتا ؟ کیا اس وباء عظیم کو دیکھ کر آپ کی ہمدردی جوش نہیں مارتی ؟ اے
صاحبان عقل و فراست ۔ اس بات کا سمجھنا کچھ مشکل نہیں کہ جو فساد دین کی بے خبری سے پھیلا
ہے اس کی اصلاح اشاعت علم دین پر ہی موقوف ہے سو اسی مطلب کو کامل طور پر پورا کرنے کے
لئے میں نے کتاب براہین احمدیہ کو تالیف کیا ہے اور اس کتاب میں ایسی دھوم دھام سے حقانیت
اسلام کا ثبوت دکھلایا گیا ہے کہ جس سے ہمیشہ کے مجادلات کا خاتمہ فتح عظیم کے ساتھ ہو جاوے
گا۔ اس کتاب کی اعانت طبع کے لئے جس قدر ہم نے لکھا ہے وہ محض مسلمانوں کی ہمدردی سے
لکھا گیا ہے کیونکہ ایسی کتاب کے مصارف جو ہزار ہا روپیہ کا معاملہ ہے اور جس کی قیمت بھی
به نیت عام فائدہ مسلمانوں کے نصف سے بھی کم کر دی گئی ہے یعنے پچیس روپیہ میں سے
صرف دس رو پیر کھے گئے ہیں وہ کیونکر بغیر اعانت عالی ہمت مسلمانوں کے انجام پذیر ہو۔
بعض صاحبوں کی سمجھ پر رونا آتا ہے جو وہ بروقت درخواست اعانت کے یہ جواب دیتے
ہیں کہ ہم کتاب کو بعد طیاری کتاب کے خرید لیں گے پہلے نہیں۔ ان کو سمجھنا چاہیئے کہ یہ کچھ
تجارت کا معاملہ نہیں اور مؤلف کو بجز تائید دین کے کسی کے مال سے کچھ غرض نہیں۔ اعانت کا
وقت تو یہی ہے کہ جب طبع کتاب میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ورنہ بعد چھپ چکنے کے اعانت
کرنا ایسا ہے کہ جیسے بعد تندرستی کے دوا دینا۔ پس ایسی لا حاصل اعانت سے کسی ثواب کی توقع
ہوگی ۔ خدا نے لوگوں کے دلوں سے دینی محبت کیسی مٹادی جو اپنے ننگ و ناموس کے کاموں
میں ہزار ہاروپیہ آنکھ بند کر کے خرچ کرتے چلے جاتے ہیں لیکن دینی کاموں کے بارے میں جو اس
النصر :

L
حیات فانی کا مقصد اصلی ہیں لمبے لمبے تاملوں میں پڑ جاتے ہیں زبان سے تو کہتے ہیں جو ہم
خدا اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں پر حقیقت میں اُن کو نہ خدا پر ایمان ہے نہ آخرت پر ۔ اگر ایک
ساعت اپنے بذل اموال کی کیفیت پر نظر کریں جو خدا داد نعمتوں کو اپنے نفس امارہ کے فربہ
کرنے کے لئے ایک برس میں کس قدر خرچ کر ڈالتے ہیں اور پھر سوچیں جو خلق اللہ کی بھلائی
اور بہبودی کے لئے ساری عمر میں خالصاً اللہ کتنے کام کئے ہیں تو اپنے خیانت پیشہ ہونے پر
آپ ہی رو دیں۔ پر ان باتوں کو کون سوچے اور وہ پردے جو دل پر ہیں کیونکر دور ہوں
وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍے انہیں لوگوں کی پست ہمتی متی اور دنیا پرستی پر خیال
کر کے بعض ہمارے معزز دوستوں نے جو دین کی محبت میں مثل عاشق زار پائے جاتے ہیں
بمقتضائے بشریت کے ہم پر یہ اعتراض کیا ہے کہ جس صورت میں لوگوں کا یہ حال ہے تو اتنی
بڑی کتاب تالیف کرنا کہ جس کی چھپوائی پر ہزار ہا روپیہ خرچ آتا ہے بے موقع تھا سوان کی
خدمت والا میں یہ عرض ہے کہ اگر ہم اُن صد بادقائق اور حقائق کو نہ لکھتے کہ جو در حقیقت کتاب
کے حجم بڑھ جانے کا موجب ہیں تو پھر خود کتاب کی تالیف ہی غیر مفید ہوتی ۔ رہا یہ فکر کہ اس
قدر روپیہ کیونکر میسر آوے گا سواس سے تو ہمارے دوست ہم کو مت ڈراویں اور یقین کر کے
سمجھیں جو ہم کو اپنے خدائے قادر مطلق اور اپنے مولیٰ کریم پر اس سے زیادہ تر بھروسا ہے کہ جو ا
ممسک اور خسیس لوگوں کو اپنی دولت کے اُن صندوقوں پر بھروسا ہوتا ہے کہ جن کی تالی ہر وقت
اُن کی جیب میں رہتی ہے سو وہی قادر توانا اپنے دین اور اپنی وحدانیت اور اپنے بندہ کی حمایت
کے لئے آپ مدد کرے گا ۔ اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
پنا ہم آن توانا ئیست هر آن ز بخل نا توانانم مترسان
مطبوعہ سفیر ہند امرت سر
الرعد : ۳۴ ٢ البقرة : ۱۰۷

الے
براہین احمدیہ حصہ دوم
مقدمه
اور اس میں کئی مقصد واجب الاظہار ہیں جو ذیل میں تحریر
کئے جاتے ہیں
اول ہر ایک صاحب کی خدمت میں جو اعتقاد اور مذہب میں ہم سے مخالف ہیں بصد
ادب اور غربت عرض کی جاتی ہے جو اس کتاب کی تصنیف سے ہمارا ہرگز یہ مطلب اور مدعا
نہیں جو کسی دل کو رنجیدہ کیا جائے یا کسی نوع کا بے اصل جھگڑا اُٹھایا جائے بلکہ محض حق اور
راستی کا ظاہر کرنا مراد دلی اور تمناء قلبی ہے اور ہم کو ہرگز منظور نہ تھا کہ اس کتاب میں کسی اپنے
مخالف کے خیالات اور عندیات کا ذکر زبان پر لاتے بلکہ اپنے کام سے کام تھا اور مطلب
سے مطلب مگر کیا کیجئے کہ کامل تحقیقات اور باستیفاء بیان کرنا جميع اصول حقہ اور ادلہ کاملہ کا
اسی پر موقوف ہے کہ ان سب ارباب مذاہب کا جو بر خلاف اصول حقہ کے رائے اور خیال
رکھتے ہیں غلطی پر ہونا دکھلایا جائے پس اس جہت سے ان کا ذکر کرنا اور انکے شکوک کو رفع دفع
کرنا ضروری اور واجب ہوا اور خود ظاہر ہے کہ کوئی ثبوت بغیر رفع کرنے عذرات فریق ثانی
کے کما حقہ اپنی صداقت کو نہیں پہنچتا مثلاً جب ہم اثبات وجود صانع عالم کی بحث لکھیں تو
تکمیل اس بحث کی اس بات پر موقوف ہوگی جود ہر یہ یعنے منکرین وجو د خالق کا ئنات کے ظنون
فاسدہ کو دور کیا جائے اور جب ہم حضرت باری کے خالق الارواح والا جسام ہونے پر دلائل قائم
کریں تو ہم پر انصا ف لازم ہے جو آریہ سماج والوں کے اوہام اور وسواس کو بھی جو خدا تعالیٰ کے ۸۴
یہ ایک نیا فرقہ ہے جو ہندوؤں میں پیدا ہوا ہے جو اپنی مذہبی مجلس کو آریہ سماج سے موسوم کرتے
ہیں۔ ان دنوں میں سر پرست بلکہ بانی مبانی اس فرقہ کے ایک پنڈت صاحب ہیں کہ جن کا ۸۴
حاشیه نمبر 1

خالق ہونے سے منکر ہیں مٹاویں اور جب ہم ضرورت الہام کی دلائل تحریر کریں تو ہم پر
ان شبہات کا ازالہ کرنا بھی واجب ہوگا جو برہمو سماج والوں کے دلوں میں متمکن ہور ہے
رہے
ہیں علاوہ اس کے یہ بات بھی نہایت پختہ تجربہ سے ثابت ہے کہ اس زمانہ کے مخالفین
اسلام کی یہ عادت ہو رہی ہے کہ جب تک اپنے اصولِ مسلمہ کو باطل اور خلاف حق نہیں
دیکھتے اور اپنے مذہب کے فساد پر مطلع نہیں ہوتے تب تک راستی اور صداقت دین اسلام
کی کچھ بھی پروا نہیں رکھتے اور گو آفتاب صداقت دین الہی کا کیسا ہی ان کو چمکتا نظر
آوے۔ تب بھی اس آفتاب سے دوسری طرف مونہہ پھیر لیتے ہیں پس جبکہ یہ حال ہے تو
ایسی صورت میں دوسرے مذاہب کا ذکر کرنا نہ صرف جائز بلکہ دیانت اور امانت اور
پوری ہمدردی کا یہی مقتضا ہے جو ضرور ذکر کیا جائے اور ان کے اوہام کے مٹانے اور
نام دیانند ہے اور ہم اس وجہ سے اس فرقہ کو نیا فرقہ کہتے ہیں کہ وہ تمام اصول کہ جن کا یہ فرقہ پابند
ہے اور وہ تمام خیالات اور تاویلات کہ وید کی نسبت اس فرقہ نے پیدا کئے ہیں وہ بہ ہیئت مجموعی کسی
قدیم ہندو مذہب میں نہیں پائی جاتی اور نہ کسی وید بھاش اور نہ کسی شاستر میں یکجائی طور پر ان کا پتہ
ملتا ہے بلکہ منجملہ ان ذخیرہ متفرق خیالات کے کچھ تو پنڈت دیا نند صاحب کے اپنے ہی دل کے
بخارات ہیں اور کچھ ایسے بے جا تصرفات ہیں کہ کسی جگہ سے سر اور کسی جگہ سے ٹانگ لی گئی ۔ غرض
اسی قسم کی کارسازیوں سے اس فرقہ کا قالب طیار کیا گیا اور پہلا اصول اس فرقہ کا یہی ہے جو پرمیشر
روحوں اور اجسام کا خالق نہیں بلکہ یہ سب چیزیں پر میشر کی طرح قدیم اور انادی اور اپنے وجود کی آپ
ہی پرمیشر ہیں اور پرمیشر ان کے نزدیک ایک ایسا شخص ۔ با شخص ہے جو اپنی بہادری سے یا اتفاق سے سلطنت کو
پہنچ گیا ہے اور اپنے جیسی چیزوں پر حکومت کرتا ہے اور انہیں کے سہارے اور آسرے سے اس کی
پر میشری بنی ہوئی ہے ورنہ اگر وہ چیزیں نہ ہوتیں تو پھر خیر نہ تھی اور وہ سب چیزیں یعنے ارواح اور
اجزاء صغار اجسام کی اپنے وجود اور بقا میں بالکل پرمیشر سے بے تعلق ہیں یہاں تک کہ اگر پر میشر کا
مرنا بھی فرض کیا جائے تو ان کا کچھ بھی حرج نہیں ۔نعوذ بالله من هذه الهفوات _ منه _
ا

ان کے عقائد کے بطلان ظاہر کرنے میں کسی طرح کی فروگذاشت اور کسی طور کا اخفا نہ رکھا
جائے بالخصوص جبکہ وہ لوگ ہماری دانست میں صراط مستقیم سے دور اور مہجور ہیں اور ہم اپنے اپنے ۸۵
سچے دل سے ان کو خطا پر سمجھتے ہیں اور ان کے اصول کو حق کے برخلاف جانتے ہیں اور ان کا
انہیں عقائد پر اس عالم فانی سے کوچ کرنا موجب عذاب عظیم یقین رکھتے ہیں۔ تو پھر اس
صورت میں اگر ہم ان کی اصلاح سے عمداً چشم پوشی کریں اور ان کا گمراہ ہونا اور دوسرے
لوگوں کو گمراہی میں ڈالنا دیدہ و دانستہ روا رکھیں تو پھر ہمارا کیا ایمان اور کیا دین ہوگا اور ہم
اپنے خدا کو کیا جواب دیویں گے۔ اور اگر چہ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ بعض دنیا پرست آدمی کہ
جن کو خدا اور خدا کے سچے دین کی کچھ بھی پروانہیں ان کو اپنے مذہب کی خرابیاں یا اسلام کی
خوبیاں سن کر بڑا رنج دل میں گزرے گا اور منہ بگاڑیں گے اور کچھ کا کچھ بولیں گے مگر ہم
امید رکھتے ہیں کہ ایسے طالب صادق بھی کئی نکلیں گے کہ جو اس کتاب کے پڑھنے سے صراط مستقیم
کو پا کر جناب الہی میں سجدات شکر کے ادا کریں گے اور خدا نے جو ہم کو سمجھایا ہے وہ اُن کو بھی
سوجھاوے گا اور جو کچھ ہم پر ظاہر کیا ہے وہ ان پر بھی ظاہر کر دے گا اور حقیقت میں یہ کتاب
انہیں کے لئے تصنیف ہوئی ہے اور یہ سارا بوجھ ہم نے انہیں کی خاطر اٹھایا ہے وہی ہمارے
حقیقی مخاطب ہیں اور ان کی خیر خواہی اور ہمدردی ہمارے دل میں اس قدر بھری ہوئی ہے کہ
نہ زبان کو طاقت ہے کہ بیان کرے اور نہ قلم کو قوت ہے کہ تحریر میں لاوے۔
بدل دردی که دارم از برائے طالبان حق نمی گردد بیاں آں درد از تقریر کو تا ہم
دل و جانم چناں مستغرق اندر فکر اوشان است که نے از دل خبر دارم نه از جان خود آگا ہم
بدیں شادم که غم از بهر مخلوق خدا دارم ازیں در لذتم کز درد می خیزد ز دل آہم
مرا مقصود و مطلوب و تمنا خدمت خلق است ہمیں کارم ہمیں بارم ہمیں رسم ہمیں راہم
نه من از خود نهم در کوچه پند و نصیحت پا که همدردی برد آنجا به جبر و زور و اکراهم

غم خلق خدا صرف از زبان خوردن چه کارست این گرش صد جان به پاریزم هنوزش عذر میخواهم
۸۶ چو شام پر غبار و تیره حال عالمی بینم خدا بروے فرود آرد دعا ہائے سحر گاہم
سواب سب ارباب صدق وصفا کی خدمت میں التماس ہے جو مجھ خاکسار کو ایک حقیقی
خیر خواہ اور دلی ہمدرد تصور فرما کر میری اس کتاب کو توجہ کامل سے مطالعہ فرماویں اور جیسا کہ
انسان اپنے دوست کی بات میں بہت غور کرتا ہے اور جہاں تک ممکن ہو اس کی نصائح
مشفقانہ کو بدظنی کی نظر سے نہیں دیکھتا اور اگر حقیقت میں وہ نصائح اس کے حق میں بہتر اور
مفید ہوں تو اپنی ضد چھوڑ کر ان کو قبول کر لیتا ہے بلکہ اس دوست کا ممنون اور مشکور ہوتا ہے جو
قلبی محبت اور صداقت سے اس کا ناصح بنا اور جن باتوں میں س کا ناصح بنا اور جن باتوں میں اس کی خیر اور بھلائی تھی ان سے
اس کو اطلاع دے دی اسی طرح میں بھی ہر ایک قوم کے بزرگوں اور ارباب علم اور فضل سے
متوقع ہوں کہ جو جو میں نے براہین اور دلائل حقیت دین اسلام کے بارے میں لکھی ہیں یا
جن جن وجوہات سے میں نے کلام الہی ہو نا فرقان مجید کا اور افضل اور اعلیٰ ہونا اس کا
دوسری کتب الہامیہ سے ثابت کیا ہے۔ اگر ان ثبوتوں کو کامل اور لا جواب پاویں تو انصاف
اور خدا ترسی سے قبول فرماویں اور یونہی لا پروائی اور بدظنی سے منہ نہ پھیر لیں
حاشیه نمبر ۲
☆
اگر کوئی مخالفین اسلام میں ۔ اسلام میں سے یہ اعتراض کرے کہ قرآن شریف کو سب الہامی کتابوں سے افضل
اور اعلیٰ قرار دینے میں یہ لازم آتا ہے کہ دوسری الہامی کتابیں ادنیٰ درجہ کی ہوں حالانکہ وہ سب ایک
خدا کی کلام ہے اس میں ادنی اور اعلیٰ کیونکر تجویز ہو سکتا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ بے شک باعتبار
نفس الہام کے سب کتابیں مساوی ہیں مگر باعتبار زیادت بیان امور مکملات دین کے بعض کو بعض پر
فضیلت ہے پس اسی جہت سے قرآن شریف کو سب کتابوں پر فضیلت حاصل ہے کیونکہ جس قدر
قرآن شریف میں امور تکمیل دین کے جیسے مسائل تو حید اور ممانعت انواع و اقسام شرک اور معالم وحید معالجات
امراض روحانی اور دلائل ابطال مذاہب باطلہ اور براہین اثبات عقائد حقہ و غیره بکمال شد و مد بیان |
فرمائے گئے ہیں وہ دوسری کتابوں میں درج نہیں۔ جیسا کہ ہم ثبوت اس دعویٰ کا فصل اول اس کتاب

خاکساریم و سخن از ره غربت گوئم يعلم الله که بکس نیست غبارے مارا
مانہ بیہودہ پے ایس سروکارے برویم جلوۂ حسن کشد جانب یارے مارا
صاحبو! انسان کی دانشمندی اور زیر کی سب اسی میں ہے کہ وہ ان اصولوں اور اعتقادوں
کو جو بعد مرنے کے موجب سعادت ابدی یا شقاوت ابدی کا ٹھہریں گے اسی زندگی میں
خوب معلوم کر کے حق پر قائم اور باطل سے گریزاں ہوا اور اپنے ان نازک عقائد کی بنا کہ
جن کو مدار نجات کا جانتا ہے اور آخری خوشحالی کا باعث تصور کرتا ہے ثبوت کامل اور مستحکم
میں یہ تفصیل تمام ذکر کریں گے۔
اور اگر یہ شبہ پیدا ہو کہ خدائے تعالیٰ نے حقائق اور معارف دینی کو اپنی ساری کتابوں میں برابر
کیوں درج نہ فرمایا اور قرآن شریف کو سب سے زیادہ جامع کمالات کیوں رکھا۔ تو ایسا شبہ بھی صرف
اس شخص کے دل میں گزرے گا کہ جو وحی کی حقیقت کو نہیں جانتا اور اس بات پر اطلاع نہیں رکھتا کہ ۸۷
کن تحریکات سے اور کس طرح پر وحی نازل ہوتی ہے سو ایسے شخص پر واضح رہے کہ اصل حقیقت و حسی
کی یہ ہے جو نزول وحی کا بغیر کسی موجب کے جو مستدعی نزول وحی ہو ہر گز نہیں ہوتا ۔ بلکہ ضرورت
کے پیش آجانے کے بعد ہوتا ہے اور جیسی جیسی ضرورتیں پیش آتی ہیں بمطابق ان کے وحی بھی نازل
ہوتی ہے کیونکہ وحی کے باب میں یہی عادت اللہ جاری ہے کہ جب تک باعث محرک وحی پیدا نہ
ہوئے تب تک وحی نازل نہیں ہوتی ۔ اور خود ظاہر بھی ہے جو بغیر موجودگی کسی باعث کے جو تحریک وحی
کی کرتا ہو یونہی بلا موجب وحی کا نازل ہو جانا ایک بے فائدہ کام ہے جو خداوند تعالیٰ کی طرف جو حکیم
مطلق ہے اور ہر یک کام برعایت حکمت اور مصلحت اور مقتضاء وقت کے کرتا ہے منسوب نہیں
ہو سکتا۔ پس سمجھنا چاہئیے کہ جو قرآن شریف میں تعلیم حقانی کامل اور مفصل طور پر بیان کی گئی اور دوسری
کتابوں میں بیان نہ ہوئی یا جو جو امور تکمیل دین کے اس میں لکھے گئے اور دوسری کتابوں میں نہ لکھے
گئے تو اس کا یہی باعث ہے کہ پہلی کتابوں کو وہ تمام وجوہ محرک وحی کے پیش نہ آئے اور قرآن شریف
کو پیش آگئے ۔ اور خود ظاہر ہو جانا ان تمام وجوہ محرکہ وحی کا کسی پہلے عہد میں قبل عہد قرآن شریف کے
ایک امر محال تھا۔ چنانچہ اس بات کا ثبوت بھی فصل اوّل میں بدلائل کاملہ دیا جائے گا۔ منہ۔

پر رکھے اور ایسی باتوں پر جو چھٹپن میں کسی پالنے والی ماما نے سکھائی تھیں مغرور اور فریفتہ
نہ رہے کیونکہ صرف ان اوہام اور خیالات پر بھروسہ کر کے بیٹھے رہنا کہ جن کی حقیت کی
اپنے ہاتھ میں ایک بھی دلیل نہیں حقیقت میں اپنے نف اپنے
نے نفس کو آپ دھوکا دینا ہے ہر یک : نا عاقل
جانتا اور سمجھتا ہے کہ ایسی کتابیں یا ایسے اصول کتابوں کے کہ جن کو مختلف قوموں نے خدا
کی رضا مندی اور اپنی رستگاری کا وسیلہ سمجھ رکھا ہے اور جنکے نہ ماننے سے ایک قوم دوسری
قوم کو دوزخ کی طرف بھیج رہی ہے علاوہ شہادت الہامیہ کے دلائل عقلیہ سے بھی ثابت
۸۸ کرنا اشد ضروری ہے کیونکہ اگر چہ شہادتِ الہامی بڑی معتبر خبر ہے اور استکمال مراتب
یقین کا اسی پر موقوف ہے لیکن اگر کوئی کتاب مدعی الہام کی کسی ایسے امر کی تعلیم کرے کہ
جس کے امتناع پر کھلا کھلی دلائل عقلیہ قائم ہوتی ہیں تو وہ امر ہرگز درست نہیں ٹھہر سکتا بلکہ
وہ کتاب ہی باطل یا محرف یا مبدل المعنی کہلائے گی کہ جس میں کوئی ایسا خلاف عقل امر لکھا
گیا پس جبکہ تصفیہ ہر یک امر کے جائز یا ممتنع ہونے کا عقل ہی کے حکم پر موقوف ہے اور
ممکن اور محال کی شناخت کرنے کیلئے عقل ہی معیار ہے تو اس سے لازم آیا۔ کہ حقیت
اصول نجات کی بھی عقل ہی سے ثابت کی جائے کیونکہ اگر اُصول مذاہب مختلفہ کے دلائل
عقلیہ سے ثابت نہ ہوں بلکہ ان کا باطل اور ممتنع اور محال ہونا ثابت ہو تو پھر ہمیں کیونکر
معلوم ہو کہ زید کے اصول سچے اور بکر کے جھوٹے ہیں یا ہندوؤں کی پستک غلط اور بنی اسرائیل
کی کتابیں صحیح ہیں اور نیز اگر حق اور باطل میں عقلاً کچھ فرق قائم نہ ہو تو پھر اس حالت میں
کیونکر ایک طالب حق کا جھوٹ اور سچ میں تمیز کر کے جھوٹ کو چھوڑے اور سچ کو اختیار
کرے اور کیونکر ایسے اصولوں کے نہ ماننے سے کوئی شخص کی شخص ص خداوند تعالیٰ کے حضور میں ملزم
ٹھہرے ۔ اور جبکہ ہم فی الحقیقت اپنی نجات کے لئے ایسے عقائد کے محتاج ہیں کہ جن کا
۸۸ غیر معقول اصول کہ جن کے امتناع پر عقل دلائل بینہ پیش کرتی ہے ہرگز سچے نہیں ہو سکتے
کیونکہ اگر وہ سچے ہوں تو پھر ہر یک امر میں دلائل قطعیہ عقلیہ کا اعتبار اٹھ جائے گا۔

حق ہونا دلائل عقلیہ سے ثابت ہو تو پھر یہ سوال ہوگا کہ وہ عقائد حقہ کیونکر ہمیں معلوم ہوں
اور کسی یقینی اور کامل اور آسان ذریعہ سے ہم ان تمام عقائد کو معہ ان کی دلائل کے بآسانی ۸۹
دریافت کر لیں اور حق الیقین کے مرتبہ تک پہنچ جائیں پس اس کے جواب میں عرض کیا جاتا
ہے کہ وہ یقینی اور کامل اور آسان ذریعہ کہ جس سے بغیر تکلیف اور مشقت اور مزاحمت
شکوک اور شبہات اور خطا اور سہو کے اصول صحیحہ معہ ان کی دلائل عقلیہ کے معلوم ہو جائیں
اور یقین کامل سے معلوم ہوں وہ قرآن شریف ہے اور بجز اس کے دنیا میں کوئی ایسی کتاب
نہیں اور نہ کوئی ایسا دوسرا ذریعہ ہے کہ جس سے یہ مقصد اعظم ہمارا پورا ہو سکے ۔
پس جب وہی اصول جو مدار نجات کا سمجھے گئے تھے سچے نہ ہوئے تو پھر بالضرور ایسے لوگ جوان پر
بھروسہ کئے بیٹھے تھے بغیر نجات کے رہ جائیں گے اور مستوجب عذاب ابدی اور عقوبت دائمی کے
ٹھہریں گے کیونکہ ان کے اپنے گھر کے اصول تو جھوٹے نکلے اور سچے اُصولوں کو جو عقل کے مطابق
تھے انہوں نے پہلے ہی سے قبول نہ کیا اور یہ بات اسی دنیا میں ظاہر ہے کہ جو شخص کسی امر ممتنع اور محال یا
دروغ اور باطل کو اپنا اعتقاد ٹھہراتا ہے اور مدلل اور ثابت شدہ باتوں کو قبول نہیں کرتا اس کو کیسی کیسی
ندامتیں اٹھانی پڑتی ہیں اور کیا کچھ اہل تحقیق کے منہ سے سننا پڑتا ہے بلکہ اپنا ہی نفس اس کا ہر وقت اس
کو ملزم قرار دیتاہے اور بسا اوقات گھبرا کر آپ ہی اپنے دل سے خطاب کرتا ہے جو یہ کیا واہیات
اعتقاد ہے جو میں نے اختیار کر رکھا ہے۔ پس یہ بھی ایک عذاب روحانی ہے جو اسی جہان میں اس پر
نازل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ منہ
☆
حاشیه نمبر ۷
یہ قول ہمارا جو یقینی اور کامل اور آسان ذریعہ شناخت عقائد حقہ کا بجز قرآن شریف ۸۹
کے اور کوئی نہیں اپنے موقعہ پر بدلائل کا ملہ ثابت کیا گیا ہے اور جو لوگ دوسری کتابوں کے
پابند ہیں ان کے اصولوں کا غلط اور باطل اور نا درست ہونا بکمال تحقیق دکھلایا گیا ہے مگر شائد
اس جگہ برہمو سماج والے جو کسی کتاب الہامی کے پابند نہیں اور اصول حقہ کے جاننے میں
صرف اپنی ہی عقل کو کافی سمجھتے ہیں اس وہم کو دل میں جگہ دیں کہ کیا مجرد عقل انسان

شخص
صاحبو! میں نے یہ یقین تمام مع بہ یقین تمام معلوم کر لیا ہے اور جو شخص ان باتوں پر غور کرے گا کہ جن پر میں
نے غور کی ہے وہ بھی یہ یقین تمام معلوم کر لے گا کہ وہ سب اصول کہ جن پر ایمان لانا ہر یک
طالب سعادت پر واجب ہے اور جن پر ہم سب کی نجات موقوف ہے اور جن سے ساری
اُخروی خوشحالی انسان کی وابستہ ہے وہ صرف قرآن شریف ہی میں محفوظ ہیں اور
کی معرفت اصول حقہ کے لئے یقینی اور کامل اور آسان ذریعہ نہیں سواگر چہ یہ وہم ان کا الہام
کے بحث میں جو انشاء اللہ عنقریب بہ تفصیل تمام اسی کتاب میں درج ہو گی جیسا کہ چاہیئے دور کیا
جائے گا مگر اس مقام میں بھی وہم مذکور کا قلع و قمع کرنا ضروری ہے سو واضح ہو کہ اگر چہ یہ سچ بات
ہے کہ عقل بھی خدا نے انسان کو ایک چراغ عطا کیا ہے کہ جس کی روشنی اس کو حق اور راستی کی
طرف کھینچتی ہے اور کئی طرح کے شکوک اور شبہات سے بچاتی ہے اور انواع اقسام کے بے بنیاد
خیالوں اور بے جا وساوس کو دور کرتی ہے نہایت مفید ہے بہت ضروری ہے بڑی نعمت ہے مگر پھر
بھی باوجود ان سب باتوں اور ان تمام صفتوں کے اس میں یہ نقصان ہے کہ صرف وہی اکیلی
معرفت حقائق اشیاء میں مرتبہ یقین کامل تک نہیں پہنچا سکتی کیونکہ مرتبہ یقین کامل کا یہ ہے کہ جیسا
کہ حقائق اشیاء کے واقعہ میں موجود ہیں انسان کو بھی ان پر ایسا ہی یقین آ جائے کہ ہاں حقیقت
میں موجود ہیں مگر مجرد عقل انسان کو اس اعلیٰ درجہ یقین کا مالک نہیں بنا سکتی کیونکہ غایت درجہ حکم
عقل کا یہ ہے کہ وہ کسی شے کے موجود ہونے کی ضرورت کو ثابت کرے جیسا کسی چیز کی نسبت یہ حکم
دے کہ اس چیز کا ہونا ضروری ہے یا یہ چیز ہونی چاہئے مگر ایسا حکم ہر گز نہیں دے سکتی کہ واقعہ میں یہ
چیز ہے بھی اور یہ پایہ یقین کامل کا کہ علم انسان کا کسی امر کی نسبت ہونا چاہیئے کے مرتبہ سے ترقی
کر کے ہے کے مرتبہ تک پہنچ جائے تب حاصل ہوتا ہے کہ جب عقل کے ساتھ کوئی دوسرا ایسا
رفیق مل جاتا ہے کہ جو اس کی قیاسی وجوہات کو تصدیق کر کے واقعات مشہودہ کا لباس پہناتا ہے
یعنے جس امر کی نسبت عقل کہتی ہے کہ ہونا چاہیئے وہ رفیق اس امر کی نسبت یہ خبر دے دیتا ہے کہ
واقعہ میں وہ امر موجود بھی ہے۔ کیونکہ جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں عقل صرف ضرورت شے
کو ثابت کرتی ہے خود شے کو ثابت نہیں کر سکتی۔ اور ظاہر ہے کہ کسی شے کی ضرورت کا ثابت ہونا

·

آج 10 میں سے 10 باقی