اجمدی مستورات بے پردگی کے خلاف جہاد کا اعلان کریں
بسم الله الرحمن الرحيم
حمل ونصلى على رسول الكي يمين وعلى عبادة المسيح الموعود
جلسه سالاندر بود۱۹۸۲ء کے موقعہ پرسیدنا حضرت خلیفۃ السیح
الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا احمدی مستورات سے خطاب
احمدی مستورات بے پردگی کے
خلاف جہاد کا اعلان کریں!
احمدی عورتیں اپنے مقام کو سمجھیں۔اگر آپ نے ہی پیٹھ پھیر
لی تو پھر کون دین کی قدروں کی حفاظت کرے گا
فرموده ۲۷ فتح ۱۳۶۱ احش بمطابق ۲۷ دسمبر ۱۹۸۲ء بمقام جلسه گاه مستورات ربوه
سیدنا حضرت خلیفہ اسمع الزوابع رحمہ اللہ تعالٰی نے جلسہ
سالانہ کے موقع پر مورخہ ۲۷ / فتح ۱۳۶۱ ہش ۱۲۷ دسمبر ۱۹۸۲ء کو
احمدی خواتین سے جو خطاب فرمایا وہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ النور کی مندرجہ ذیل آیات کی
تلاوت فرمائی:-
قُلْ لِلْمُؤْمِنِيْنَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ
ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ ، إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُوْنَ o وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَتِ
يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِيْنَتَهُنَّ إِلَّا
مَاظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوْبِهِنَّ ، وَلَا يُبْدِينَ
زيْنَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ
أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَتِهِنَّ أَوْ
نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّبِعِيْنَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ
الرِّجَالِ اَوِ الطِّفْلِ الَّذِيْنَ لَمْ يَظْهَرُوْا عَلَى عَوْرَاتِ النِّسَاءِ مِن وَلَا
يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِيْنَ مِنْ زِينَتِهِنَّ ، وَ تُوْبُوا إِلَى اللَّهِ
جَمِيْعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ) (النور: ۳۱، ۳۲)
ترجمہ: تو مومنوں سے کہدے کہ وہ اپنی آنکھیں نیچی رکھا کریں اور
اپنی فروج کی حفاظت کیا کریں۔یہ ان کے لئے بہت پاکیزگی کا موجب
ہوگا۔جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اس سے اچھی طرح باخبر ہے۔اور مومن
عورتوں سے کہہ دے کہ وہ بھی اپنی آنکھیں نیچی رکھا کریں اور اپنی فروج کی
حفاظت کیا کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کیا کریں سوائے اس کے جو آپ
ہی بے اختیار ظاہر ہوتی ہو۔اور اپنی اوڑھنیوں کو اپنے سینہ پر سے گزار کر اور
اس کو ڈھانک کر پہنا کریں۔اور وہ صرف اپنے خاوندوں یا اپنے باپوں یا
اپنے خاوندوں کے باپوں یا اپنے بیٹوں یا اپنے خاوندوں کے بیٹوں یا اپنے
بھائیوں یا اپنے بھائیوں کے بیٹوں یا اپنی بہنوں کے بیٹوں یا اپنی (ہم کفو )
عورتوں یا جن کے مالک ان کے داہنے ہاتھ ہوئے ہیں یا ایسے ماتحت
مردوں پر جو ابھی جوان نہیں ہوئے یا ایسے بچوں پر جن کو ابھی عورتوں کے
2
خاص تعلقات کا علم حاصل نہیں ہوا۔اپنی زینت ظاہر کریں۔ان کے سوا کسی پر
نہ ظاہر کریں۔اور اپنے پاؤں ( زور سے زمین پر ) اس لئے نہ مارا کریں کہ وہ
چیز ظاہر ہو جائے جس کو وہ اپنی زینت میں سے چھپا رہی ہیں۔اور اے
مومنو! سب کے سب اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرو تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ۔پھر فرمایا:-
یہ وہ آیات ہیں جن میں پردے کے تفصیلی حکم کا ذکر ہے۔مجھے ان آیات کی تلاوت
کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ میں کچھ عرصے سے محسوس کر رہا ہوں کہ اسلام پر جو
بلائیں ٹوٹ رہی ہیں ان میں سے ایک بہت بڑی بلا بے پردگی ہے۔مختلف جہتوں سے
مختلف شکلوں اور مختلف بہانوں سے یہ بلا مسلمان عورتوں پر ٹوٹ رہی ہے اور دُنیا کے
اکثر ممالک میں مسلمان عورت پردے سے باہر آگئی ہے۔یہاں تک کہ بعض مسلمان
ممالک میں تو یہ فتویٰ بھی دیا جانے لگا ہے کہ پردہ حرام ہے۔چنانچہ ابھی چند دن ہوئے
لیبیا میں یہ فتویٰ شائع کیا گیا کہ اسلام میں پردہ نہ صرف یہ کہ ضروری نہیں بلکہ حرام ہے۔اور اب کوئی عورت پردہ نہیں کرے گی اور جو کرے گی وہ قانون شکن ہو گی۔بہر حال وہ
مسلمان ممالک جو اسلام کے پاسبان سمجھے جاتے تھے خودان ممالک میں بھی یہ وبا اس
شدت کے ساتھ پھیل رہی ہے کہ قرآن کریم کے احکام کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ انکو
بالکل الٹایا جارہا ہے۔صرف احمدی عورت ایسی عورت تھی جس سے یہ توقع تھی کہ وہ اس
میدان میں جہاد کا بہترین نمونہ دکھائے گی اور بھاگنے والوں کے قدم روکے گی اور بازی
جیت کر دکھائے گی۔لیکن بڑی حسرت اور بڑے دُکھ کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ خود احمدی
خواتین نے بھی اس میدان میں کمزوری دکھانی شروع کر دی۔رفتہ رفتہ بے پردگی کی یہ
3
و با پھیلتی رہی پہلے یہ بڑے شہروں سے شروع ہوئی اور پھر چھوٹے قصبات میں بھی
جا پہنچی اور یہ محسوس ہونے لگا کہ گویا اس میدانِ جہاد میں ہم بازی ہارر ہے ہیں۔اس لئے میں نے یہ محسوس کیا ہے اور بڑی شدت کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے میرے
دل میں یہ تحریک ڈالی ہے کہ احمدی مستورات کا اعلان کریں۔کیونکہ اگر آپ نے بھی یہ میدان چھوڑ دیا تو پھر دُنیا میں اور کون سی عورتیں ہوں گی جو
اسلامی اقدار کی حفاظت کے لئے آگے آئیں گی۔بے پردگی کے جواز میں مختلف بہانے اور عذرات تراشے جاتے ہیں۔ان کی
داستان لمبی ہے۔لیکن میں نے یہ دیکھا کہ اب سب سے زیادہ جس چور دروازے سے
بے پردگی نے حملہ کیا ہے وہ چادر ہے۔چادر جس کا مقصد قرآن کریم کی رُو سے پردہ ہے
بالکل بر عکس مقصد کے لئے استعمال ہونے لگی ہے۔اس سے انکار نہیں کہ چادر کا پردہ
اسلامی پردہ ہو سکتا ہے لیکن کن حالات میں اور کس حد تک یہ پردہ، پردہ رہتا ہے اسکی
وضاحت کی ضرورت ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں پردے کے جو احکامات ہیں انکے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔یہ معاملہ میں نے مجلس افتاء کے سپرد کیا۔اور گذشتہ چھ ماہ سے یہ معاملہ تفصیلاً زیر غور ہے۔پردہ سے متعلق تمام آیات قرآنی کو اکٹھا کرنے اور ان پر غور کرنے کے علاوہ تمام متعلقہ
احادیث کا مطالعہ کیا گیا۔اسلامی تاریخ میں مختلف وقتوں میں پردے نے جو شکلیں اختیار
کیں ان
کو بھی زیر نظر رکھا گیا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے جملہ اقتباسات پر
بھی غور کیا گیا اور خلفائے سلسلہ احمدیہ مثلاً حضرت خلیفتہ مسیح الا ول رضی اللہ تعالی عنہ
اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پردے کے متعلق جن خیالات کا اظہار
4
فرمایا ان کو بھی زیر غور لایا گیا۔ان تمام باتوں پر غور کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ اسلام
مختلف سوسائیٹیوں اور ان کی ترقی کی مختلف حالتوں کے پیش نظر اور پھر انسانی ضروریات
اور کسی سوسائٹی کے عمومی حالات اور کردار کے پیش نظر مختلف قسم کے پردوں کی توقع رکھتا
ہے۔یہ ایک ایسا عالمگیر مذہب ہے جو پردے کی ہر امکانی ضرورت کو مد نظر رکھتا ہے اور
کوئی ایک پہلو بھی ایسا نہیں ہے جو دُنیا کی کسی قوم پر وارد ہوا ہو اور اس کا جواب قرآن
کریم اور سنت نبوی میں نہ ملتا ہو۔مثلاً ہمارے دیہات میں چادر کا پردہ رائج ہے۔اس
میں گھونگھٹ ہے اور جہاں تک ممکن ہو دائیں بائیں سے چادر کو لپیٹ کر چہرے کو ڈھانپا
جاتا ہے۔اس قسم کے پردے میں شرم و حیا سے چلنے والی عورتیں ہیں جو خاوندوں کو روٹی
پہنچانے کے لئے کھیتوں میں جاتی ہیں۔پانی بھر نے باہر نکلتی ہیں۔اسلام کے نزدیک یہ
استثناء نہیں ہے۔بلکہ اسلامی پردے کے بنیادی تخیل کا حصہ ہے۔اور قرآن کریم اس کے
متعلق وضاحت سے بیان کرتا ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ مضمون خوب
کھول کر بیان فرمایا اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے بھی ان آیات کی روشنی
میں جو میں نے شروع میں پڑھی تھیں، بیان فرمایا کہ ایک پردہ یہ ہے کہ اپنے چہرے
کو دائیں بائیں سے ٹھوڑی تک پوری طرح ڈھانک لیا جائے اور ماتھے کو بھی پوری طرح
ڈھانک لیا جائے۔کوئی ایسا سنگھار نہ کیا جائے جس کے نتیجے میں خواہ مخواہ بدلوگوں کی
نظروں میں انگیخت پیدا ہو۔جو عورتیں ان سوسائیٹیوں میں وقار اور تحمل کے ساتھ بغیر کسی
سنگھار کے انسانی ضروریات کی خاطر باہر نکلتی ہیں وہ اسلامی پردہ کر رہی ہیں۔وہ پردہ
کے قانون کے اندر داخل ہیں۔استثناء تو وہ ہوتا ہے جو قانون کے خلاف ہو۔چنانچہ
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اس تشریح کے ساتھ بیان فرمایا کہ یہ وہ پردہ ہے
5
جو اہل یورپ کے لئے بھی بار نہیں اور ان پر شاق نہیں گزرسکتا۔کیونکہ ان کی سوسائٹی
میں عورت نے اقتصادیات میں بہت زیادہ آگے قدم بڑھالیا ہے۔اور وہ اقتصادیات کا
ایک حصہ بن چکی ہے۔اس لئے اس کو باہر نکلنا پڑتا ہے۔اگر وہاں کی عورت اسی قسم کا
پردہ کر لے تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ وہ اپنے ماحول میں عین
اسلامی پردہ کر رہی ہے۔اس کے بعد ایک اور پردہ ہے اور وہ چہرے کا پردہ ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ السلام کی وضاحتوں کی روشنی میں جب حضرت خلیفہ امسیح الاوّل رضی اللہ عنہ نے
اس مضمون پر قلم اُٹھایا تو بڑی وضاحت کے ساتھ ، بغیر کسی استثناء کے یہ بات بیان فرمائی
کہ چہرے کا پردہ بھی اسلامی پر دہ ہے اور اس کی بنیادوں میں داخل ہے۔مگر یہ پردہ کس
سوسائٹی کے لئے ہے؟ اس کی وضاحت کے لئے جب آپ حضرت مصلح موعودؓ کی تفاسیر
پڑھتی ہیں اور اس موضوع پر جو کچھ آپنے بیان فرمایا اس پر غور کرتی ہیں تو آپ کے سامنے
یہ بات کھل کر آجائے گی کہ سوسائٹی کا وہ حصہ جو متمول ہے اور عام اصطلاح میں
Advanced یعنی ترقی یافتہ کہلاتا ہے۔ان کو ہر قسم کی سہولتیں حاصل ہیں، گھروں میں
کام کرنے والے اور خدمت گار ہیں، ہر قسم کے آرام اور آسائش کے سامان اللہ تعالیٰ
نے عطا فرمائے ہیں، بنگلے ہیں، کوٹھیاں ہیں اور بظاہر زندگی کا مقصد اس کے سوا کچھ نظر
نہیں آتا کہ تسکین قلب کے لئے اپنے پیسے خرچ کرنے کی راہیں ڈھونڈیں یعنی یہ
ضرورت محسوس نہیں ہوتی کہ ہم زندہ کس طرح رہیں، بلکہ یہ ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ
اللہ تعالیٰ نے جو پیسہ ہمیں عطا فرمایا ہے ہم اس کو کس طرح خرچ کریں تا کہ لذت یابی
کے اور زیادہ سامان مہیا ہوں۔یہ وہ سوسائٹی ہے جسکے لئے حکم ہے کہ جہاں تک ہو سکے
6
اسکی عورتیں اپنے چہرے کو ڈھا نہیں اور سنگھار وغیرہ کر کے باہر نہ نکلیں۔اگر وہ بے مقصد
اور بے ضرورت باہر نکلیں گی تو اس سے سوسائٹی کو شدید نقصان پہنچے گا۔اور آج کل جب
کہ ہر طرف گندگی پھیل رہی ہے اور گھروں کا امن اُٹھ رہا ہے۔زیادہ احتیاط کا تقاضا یہ
ہے کہ ایسی عورتیں پورا پردہ کریں۔جہاں تک بُرقع کا تعلق ہے یہ ٹھیک ہے کہ وہ معین طور پر اسلامی پردہ نہیں۔لیکن
حالات اور موقع کے مطابق خلفاء کا یہ کام رہا ہے اور یہ فرض ہے کہ وہ اس معاملہ میں
انتظامی فیصلہ کریں۔اگر ایک سوسائٹی میں برقع رائج ہے اور چادر اس کی جگہ لے رہی
ہے تو یہ دیکھنا پڑے گا کہ اس طرح اسلامی پردے کی رُوح کو کوئی نقصان پہنچتا ہے
یا نہیں۔اگر اس سے نقصان نہیں پہنچتا تو اسکا فیصلہ یہی ہوگا کہ چادر لینے میں کوئی حرج
نہیں۔لیکن اگر واضح طور پر اور یقینی طور پر قدم ضلالت اور گمراہی کی طرف اُٹھ رہے ہوں
اور یہ خطرہ ہو کہ رفتہ رفتہ پردہ بھی اٹھ جائے گا صرف بُرقع نہیں اُٹھے گا۔اس وقت خلیفہ
اگر قدم نہیں اُٹھاتا تو وہ مجرم ہو گا اور خدا کے سامنے جواب دہ ہوگا۔پس میرا فرض ہے کہ ان تمام حالات پر غور کرنے کے بعد کوئی انتظامی فیصلہ
کروں۔بُرقع کے حالات بعض سوسائیٹیوں میں بہت اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔دیکھنا
یہ ہے کہ برقع سے باہر آنے والا رخ کیا ہے اور بُرقع کے اندر داخل ہونے والا رخ کیا
ہے؟ یہ دو مختلف اور متضاد شکلیں ہیں جو میں آپ کے سامنے کھول کر رکھنی چاہتا ہوں۔بعض سوسائیٹیوں میں نسلاً بعد نسل بُرقع رائج رہا ہے۔مثلاً حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
السلام کا خاندان ہے۔ہم نے حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا اور آپکی اولاد کو دیکھا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی اولا د کو دیکھا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی اولاد،
7
خاندان کے دوسرے افراد جو پارٹیشن سے پہلے تک قادیان میں پیدا ہوئے اور اس
مبارک ماحول میں انہوں نے پرورش پائی۔ان کو دیکھا ان کی ساری عورتیں برقعوں میں
ملبوس ہوتی تھیں۔دُنیا کی دلچسپیوں میں آزادی سے حصہ لینے سے ان کو نہیں روکا گیا۔وہ
شکار پر بھی جاتی تھیں۔کھیل کود اور سیر و تفریح میں بھی حصہ لیا کرتی تھیں۔تعلیم بھی اعلیٰ
سے اعلیٰ حاصل کرتی تھیں۔یہ سارے کام وہ برقع کی پابندی کے ساتھ کرتی تھیں۔اگر
ان کے بچے اور بچیاں اس دور میں یہ دیکھیں کہ ان کی ماؤں نے چادریں لے لی ہیں اور
چادروں کی شکل یہ بن گئی ہے کہ اپنوں کے سامنے وہ زیادہ شدت کے ساتھ لپیٹی جاتی
ہیں اور غیروں میں جا کر چادر میں ڈھلک جاتی ہیں اور کندھوں پر جا پڑتی ہیں، تو یہ نہ
سمجھیں کہ یہ اسلامی پردہ ہے۔کون اسے اسلامی پردہ کہہ سکتا ہے۔تقویٰ سے کام
لینا چاہئے۔آپ اعتراض کی زبانیں بے شک کھولیں۔مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔لیکن
میں اس مقام پر فائز کیا گیا ہوں کہ آپ کی نگرانی کروں۔اس لئے میں آپ پر خوب
کھول کر یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم فرماتا ہے:-
بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَى نَفْسِهِ بَصِيْرَةٌ وَّلَوْ الْقَى مَعَاذِيْرَهُ
(القيمة: ۱۵، ۱۶)
تم لاکھ بہانے تراشو اور لاکھ غذر پیش کرو کہ ہم اسلامی پردے میں زیادہ شدت
اختیار کر رہی ہیں اور یہ کہ اسلامی پردہ چادر ہی ہے، لیکن میں جانتا ہوں اور میرانفس
جانتا ہے اور آپ کا نفس بھی جانتا ہے کہ وہ چادر جو آج بے پردگی کے لئے استعمال کی
جا رہی ہے بہر حال اسلامی نہیں ہے۔اسلامی قدریں تو ڑی جارہی ہیں اور ان کو کوئی پرواہ
نہیں کہ ان کی نسلوں کا کیا حال ہوگا ؟ ان
کو پتہ نہیں کہ وہ ناچ گانوں میں مبتلا ہو جائیں
8
گی اور بے حیائی میں ایسے قدم آگے بڑھائیں گی کہ نہیں روکی جاسکیں گی۔اس کے
برعکس بعض ایسی سوسائیٹیاں ہیں جہاں بے حیائی عام ہے اور جہاں ننگ کا تصور ہی
مختلف ہے۔ننگے بازو، ننگے چہرے بلکہ بدن کے ایسے اعضا ننگے کر کے پھرتی ہیں کہ
انسان کی نظر پڑ جائے تو حیران ہوتا ہے کہ عورت یہاں تک پہنچ گئی ہے۔ایسے ماحول
میں جب عورتیں احمدیت میں داخل ہونے کے بعد اسلامی قدروں کو اختیار کرتی ہیں تو گو
وہ اپنے چہروں کو نہ بھی ڈھانپ رہی ہوں پھر بھی وہ چادر کے ساتھ ایسا پردہ کرتی ہیں کہ
ان کی شرافت اور نجابت ساری سوسائٹی کو نظر آ رہی ہوتی ہے۔اس سوسائٹی میں وہ بعینم
اسلامی پردہ ہے۔وہ استثناء نہیں ہے۔اس لئے مختلف حالات میں مختلف پس منظر کو دیکھ
کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اسلام نے ان سب چیزوں
کی گنجائش رکھی ہے۔پھر ایک اور پر وہ ہے جو اہلِ بیت کا پردہ ہے۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اہل بیت
کا خدا اور تھا اور عام عورتوں کا خدا اور ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ خدا جانتا تھا کہ بعض
خاندانوں پر زائد ذمہ داریاں عائد ہوا کرتی ہیں۔اگر وہ گناہ کی طرف ایک قدم اٹھائیں
گی تو دوسری عورتیں ان کی وجہ سے دس قدم اٹھائیں گی اور اگر وہ نیکی کی طرف ایک قدم
اٹھا ئیں گی تو دوسری عورتیں بھی ان کی اتباع میں قدم نیکی کی طرف اٹھائیں گی۔اسی
بنیادی فلسفے کو پیش نظر رکھتے ہوئے خدا تعالیٰ نے جو خالق کا ئنات ہے اور جس نے انسانی
فطرت کو پیدا کیا اہلِ بیت کے لئے خاص پردے کا حکم دیا اور یہ کم نا انصافی پر بنی نہیں تھا
بلکہ فطرت اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق تھا کہ جہاں تک ہو سکے تم گھروں کے
اندر ٹھہری رہو اور بے ضرورت باہر نہ نکلو۔اور اگر نکلنا پڑے تو اپنے آپ کو پوری طرح
9
ڈھانپ کر نکلو اور کسی کو ہرگز یہ موقع نہ دو کہ وہ تمہارے پاک چہروں کو دیکھے اور بدنظر سے
انکے تقدس کو مجروح کرنے کی کوشش کرے۔یہ پردے کی تیسری قسم ہے۔پس یہ تینوں قسم کے پردے اسلامی پردے ہیں۔اور مختلف حالات میں نافذ ہوں
گے۔لیکن افراد کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ نظم وضبط کو توڑ دیں اور جدھر چاہیں منہ
اُٹھا کر پھریں اور آہستہ آہستہ سوسائٹی سے اسلامی پردے کا تصور ہی اُٹھ جائے۔جماعت احمد یہ ایک منظم جماعت ہے اور اس میں وحدت کا تصور ہے اور وحدت نظم وضبط
کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی۔پس یہ وہ وجوہات ہیں جن کے پیش نظر میں نے نظارت اصلاح وارشاد کو اور اسی
طرح لجنہ اماءاللہ کو یہ ہدایت دی کہ سب سے پہلے آپ جلسہ سالانہ کے سٹیج پر اسکی پابندی
کریں اور خصوصیت کے ساتھ خاندانِ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی مستورات
پر سختی کریں۔حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان پر جو احکامات عائد
ہوتے ہیں انکی اتباع میں ویسے ہی احکامات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے
خاندان پر بھی عائد ہوتے ہیں۔اگر ان سے یہ سلوک ہو کہ چاہے وہ پردے کا احترام
کریں یا نہ کریں ان
کو سٹیج کے ٹکٹ مل رہے ہوں اور لجنہ کی خدمت کرنے والی مستورات
پر دے میں رہ کر اسلام کے لئے سب کچھ پیش کرنے والی مستورات اور دین کی راہ میں
ہاتھوں سے زیور تک اتار کر دینے والی مستورات نیچے زمین پر بیٹھی ہوئی ہوں تو یہ سخت
نا انصافی اور تقویٰ کے خلاف بات ہوگی۔یہ تصور کہ گو یا اعلیٰ اور ماڈرن سوسائٹی کا حق ہے
کہ وہ سٹیج کا ٹکٹ لے اور غریب احمدی عورتوں کا کام ہے کہ وہ سامنے زمین پر بیٹھیں۔یہ
بالکل غلط تصور ہے۔اگر کسی کے دماغ میں یہ کیڑا ہے تو وہ ہمیشہ کے لئے اسے نکال
10
دے۔ہرگز ایسا نہیں ہوگا۔صرف تقویٰ معیار ہے جیسا کہ قرآن کریم فرماتا ہے:-
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَكُمْ۔(الحجرات : ۱۴)
ہم نے تمہیں شعوب اور قبائل بنایا اور مختلف تقسیمیں کیں۔لیکن خبر دار ! جو تم نے ان
چیزوں کو ذریعہ عزت بنایا۔اللہ تعالیٰ کے نزدیک متقی کے سوا کوئی عزت کے لائق نہیں
ہے۔پس اگر جماعت تقویٰ کے معیار کی حفاظت نہیں کرے گی تو کسی بھی قدر کی حفاظت
نہیں ہو سکے گی۔تقویٰ تو مومن کی بنیاد ہے۔یہ تو اسلام کی جڑ ہے۔حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :-
ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقا ہے * اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے
یہ بہار جو اسلام کے چہرے پر آتی ہے یہ تقویٰ کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔یہ
تقویٰ کی جڑیں ہیں جو زمین میں پھوٹتی ہیں اور پھر آسمانی کیفیتوں میں تبدیل ہوتی چلی
جاتی ہیں۔اس لئے تقویٰ کا پہلو یہ ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ایسے مواقع پر کچھ بے احتیاطیاں بھی ہو جاتی ہیں۔مثلاً بعض ایسے علاقے ہیں
جہاں برقع رائج نہیں ہے بلکہ چادر رائج ہے۔اور بعض ایسی مستورات ہیں جو چادر کی
نسبت برقع سے اپنی زیادہ حفاظت کر لیتی ہیں۔تو یہ جماعت کا کام ہے کہ وہ ان باتوں
کی نگرانی کرے اور دیکھے کہ وہ کون سے علاقے ہیں اور معلوم کیا جائے کہ جو عورتیں چادر
لے رہی ہیں ان کا طریق کار کیا ہے؟ کیا وہ فیشن کی غلام ہیں یا واقعہ ضرورت کے
ماتحت ایسا کر رہی ہیں اور مجبور ہیں اور پوری طرح اپنی حفاظت کرتی ہیں۔پھر اگر وہ چادر
لیتی ہیں تو یہ ان کی ذمہ داری ہے۔ایسی مستورات کے متعلق اگر جماعت کا نظام فیصلہ
11
کرتا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ وہ اپنے لئے زیادہ مصیبت مول لیتی ہیں۔اگر کوئی
عورت واقعہ پوری طرح پردہ کرنا چاہے تو چادر کی نسبت برقع کا استعمال آسان ہے۔چادر تو ڈھلکتی ہے اس کو سنبھالنا پڑتا ہے۔گھونگھٹ کھینچنا پڑتا ہے اور کئی قسم کی وقتیں ساتھ
لگی ہوئی ہیں۔الغرض چادر کے ساتھ عورت بڑی مشکل سے اپنے پردے کی حفاظت
کرتی ہے۔برقع تو ایک آسان طریق تھا۔پس اگر ماڈرن سوسائٹی کے اثرات یا اسکی
باتوں سے متاثر ہوئے بغیر بعض علاقوں کی عورتیں اپنے رواج کے پیش نظر چادر کا پردہ
کرتی ہیں تو جماعت کا کام ہے کہ اس چیز کی نگرانی کرے۔ہم انشاء اللہ تعالی تحقیق کریں
گے اور جماعتی نظام کے تابع ان کو اجازت دی جائے۔لیکن اسی حد تک جس حد تک ان کا
پردہ اسلامی ہے۔اگر خطرہ محسوس ہوا کہ وہی چادر میں ان کی بچیاں غلط طور پر استعمال
کرنے لگی ہیں اور نئی سوسائٹی میں آکر اس کے بداثرات ظاہر ہونے شروع ہو گئے ہیں تو
اس کے استعمال سے بھی روک دیا جائے گا۔جہاں تک سٹیج ٹکٹ کا تعلق ہے ممکن ہے بعض ایسی عورتوں
کو بھی یہ نہ ملا ہو جو اس کا
حق رکھتی ہیں اور ان کے دلوں میں شکوہ پیدا ہوا ہو۔جہاں تک اس کے رد عمل کا تعلق
ہے اس سلسلے میں بڑی دلچسپ رپورٹیں آئی ہیں۔وہ میں آپ کو سُنانا چاہتا ہوں۔ایک ہماری باجی جان ہیں۔پردے کے معاملے میں شروع سے ہی انکار جهان سختی
کی طرف رہا ہے۔کیونکہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی تربیت میں جو پہلی نسل آئی یہ
ان میں سے ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کو جو پردہ کراتے دیکھا اور جس طرح
اپنی بچیوں کو پردے کی پابندی کے ساتھ باہر بھیجتے دیکھا، وہ ان کی فطرت میں ایسا رچ چکا
ہے کہ اس عادت سے وہ ہٹ ہی نہیں سکتیں۔ان کے متعلق ہماری بعض بچیوں کا خیال
12