اجمدی مستورات بے پردگی کے خلاف جہاد کا اعلان کریں
حصہ 2
ہے کہ یہ اگلے وقتوں کے لوگ ہیں۔انہیں کچھ نہ کہو۔ایسی باتیں کیا ہی کرتے ہیں لیکن
اگلے وقت کون سے تھے ؟ میں تو اُن اگلے وقتوں کو جانتا ہوں جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم کے وقت ہیں۔اس لئے اگر اُن کے وقت کو اگلے اور پرانے وقت سمجھ کر کسی نے
کچھ کہنا ہے تو یہ اس کی مرضی ہے۔وہ جانے اور اس کا خدا جانے۔یہ انکا اپنا معاملہ ہے۔بہر حال میری یہ بہن واقعہ تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے پردے کے معاملہ میں سختی کرتی
ہیں۔چنانچہ اس دفعہ سٹیج کے ٹکٹوں خصوصاً ایک حلقہ کے ٹکٹوں کی ذمہ داری ان پر عائد کی
گئی۔نظارت اصلاح وارشاد نے جہاں اپنی ذمہ داری کو ادا نہیں کیا اور میں نے اس کی
جواب طلبی کی ہے۔وہاں انہوں نے اپنی ذمہ داری کو ادا کیا اور ٹکٹ جاری ہو جانے کے
با وجود روک دیئے۔نتیجہ یہ نکلا کہ ان کو ہر طرف سے طعن و تشنیع کے فون آنے شروع
ہوئے۔ان پر سختی کی گئی بعض والدین نے بُرا بھلا بھی کہا اور بعض بچیوں نے فون کئے کہ
آپنے یہ کیا قصہ چلایا ہوا ہے چنانچہ میری بیوی کے پاس اسی قسم کی ایک بچی آئی اور کہنے
لگی کہ یہ معاملہ چلے گا نہیں چلا کر دیکھ لیں۔پھر ہماری ایک بچی کے پاس چند لڑکیاں
آئیں اور اسی سلسلے میں گفتگو ہونے لگی انہوں نے کہا تم تو پردہ بھی کرتی ہو اور گھر سے
باہر بھی نہیں نکلتی اس لئے تمہیں سٹیج کا نہیں صدارت کا ٹکٹ ملنا چاہئے۔غرضیکہ اپنے دل
کے جتنے بھی دُکھ تھے جس طرح بھی بس چلا وہ انہوں نے دوسروں کے دلوں میں منتقل
کرنے کی کوشش کی۔جب عورت چر کہ لگاتی ہے تو یہی مطلب ہوتا ہے کہ میرے دل کا
دُکھ میرے دل میں کیوں رہے۔میں اپنے دل کا دُکھ تمہارے دل میں منتقل کرتی ہوں
اور خود چھٹی کر جاتی ہوں۔اب تم جانو اور جو مرضی چاہے کرو۔جب یہ ساری باتیں مجھ تک پہنچیں تو میں نے اپنی باجی جان سے کہا کہ آپ کیوں
13
غمگین ہوتی ہیں یہ فیصلہ تو میرا ہے۔یہ غم آپ کے دل میں بھی نہیں رہنے چاہئیں۔یہ تو
میرے دل میں منتقل ہونے کا حق رکھتے ہیں۔آپ مجھے دے دیں۔میں جانوں اور میرا
خدا جانے آپ ہرگز خشمگین نہ ہوں۔اور بے فکر ہو کر ان باتوں کی قبیل کریں۔ذمہ دار میں
ہوں۔آپ پر ان کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔اس وقت مجھے خیال آیا کہ آغاز
اسلام میں بھی تو یہی ہوتا تھا۔میں کیا اور میری بساط کیا۔میں تو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کا
غلام ہوں۔گنہگار اور کمزور انسان ہوں نہیں جانتا کہ کیوں اللہ تعالیٰ نے مجھے اس منصب
پر فائز فرمایا۔لیکن جیسا بھی میں تھا اور جیسا بھی میں ہوں۔اس منصب کی ذمہ داریاں
لازماً ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔مجھے دُنیا کی باتوں کی کوئی پرواہ نہیں۔میں اتنی طاقت
نہیں رکھتا کہ مرنے کے بعد خدا کے حضور جواب دہ بنوں۔اس لئے دُنیا کی باتیں تو
میں برداشت کرلوں گا لیکن خدا کے حضور جواب دہ بننا مجھے قبول نہیں ہے۔پس میں نے
اپنی باجی جان سے کہا کہ آپ بے فکر رہیں۔اس سے پہلے باتیں کرنے والوں کی زبانوں
نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نہیں چھوڑا تو ہم کیا حیثیت رکھتے ہیں۔مختلف فیصلے مختلف نیتوں کے ساتھ کئے جاتے ہیں اور مختلف نیتیں ان کی طرف
منسوب کر دی جاتی ہیں۔چنانچہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے بعد اور
دوسرے غزوات سے فارغ ہو کر واپس مدینہ جانے لگے تو اس سے پہلے ایک واقعہ ہوا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان مہاجرین کو جو واپس مکہ میں اپنے گھروں میں آباد ہورہے
تھے مال غنیمت میں سے بہت کچھ دیا اور وہ انصار جو مدینہ سے آپ کے ساتھ آئے تھے وہ
قریباً خالی ہاتھ کوٹ رہے تھے۔اس وقت ایک بدقسمت انصاری نے یہ اعتراض اٹھایا کہ
14
یہ عجیب رسول ہے جو لوگوں کو تو عدل پر قائم کرتا ہے لیکن اپنا یہ حال ہے کہ اموال غنیمت
اپنے رشتہ داروں اور اقرباء کو دے دیئے ہیں حالانکہ خون ہماری تلواروں سے ٹپک رہا
ہے۔یہ سُن کر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم بہت رنجیدہ خاطر ہوئے۔لیکن آپ اس قسم کی
باتوں کے عادی تھے اس لئے اس کی بات کی کوئی پرواہ نہ کی۔آپ نے انصار اور مہاجرین
کو اکٹھا کیا اور فرمایا کہ مجھ تک یہ بات پہنچی ہے جب انصار نے یہ بات سنی تو وہ دھاڑیں
مار مار کر رونے لگے اور کہا یا رسول اللہ! اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں۔ہم میں سے ایک
جاہل نے یہ بات کہی ہے۔آپ نے فرمایا سنو تو سہی۔اس نے یہ دیکھا اور اس کے دل
میں اس قسم کا خیال پیدا ہوا۔میر افرض ہے کہ میں بتاؤں میری کیا نیت تھی۔آپ نے فرمایا
میرا یہ فیصلہ تھا کہ اب میں اس وطن یعنی مکہ میں نہیں ٹھہروں گا جہاں سے نکالا گیا تھا۔بلکہ
میں ان انصار بھائیوں میں واپس چلا جاؤں گا جنہوں نے ہجرت کے وقت میری مدد کی
تھی۔اس لئے میں نے سوچا کہ مال غنیمت اور دُنیا کی چیزیں ان لوگوں کو دے جاؤں اور
خدا کا رسول تمہارے ساتھ چلا جائے۔پس تم یہ بھی تو کہہ سکتے تھے کہ مہاجرین مال مویشی
ہانک کر لوٹ رہے ہیں اور ہم محمد رسول اللہ کو ساتھ لے کر جارہے ہیں۔جن کی خاطر
کائنات کو پیدا کیا گیا ہے۔الغرض ایک رد عمل ایسا بھی ہوتا ہے۔ایک بچی کے والد نے مجھے خط لکھا کہ میں نے ۵۲ سال حضرت مصلح موعود رضی اللہ
عنہ کے ساتھ زندگی کا وقت گزارا۔آپ بڑے ہی محسن تھے۔بڑا ہی احسان کا سلوک فرمایا
کرتے تھے۔پھر سترہ سال میں نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث" کے ساتھ وقت گزرا۔آپ بھی بڑے محسن تھے اور بہت ہی احسان اور شفقت کا سلوک فرمایا کرتے تھے۔اس
کے بعد یہ خطا ختم ہو گیا۔مجھے اللہ تعالیٰ نے بصیرت عطا فرمائی ہے اور میں خاموش زبان کو
15
بھی پڑھ سکتا ہوں۔اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ وہ خطا ختم نہیں جاری تھا۔اور میں اسے
پڑھتا رہا۔جہاں یہ خط ختم ہوا اس کے بعد یہ مضمون مضمر تھا کہ مجھے آج یہ نخوست کا دن بھی
دیکھنا پڑا کہ جب تمہاری خلافت کی بیعت کرنی پڑی جو ظالم ہو اور انصاف کے خلاف
فیصلے کرتے ہو۔یہ خط پڑھ کر پہلے مجھے خیال آیا کہ ان کو جواب دوں۔پھر میرے دل
نے یہ فیصلہ کیا کہ جب خلیفہ وقت کے خلاف اس قسم کے اعتراض پیدا ہوں تو اس میں
کسی بحث کا سوال نہیں رہا کرتا۔وہ معاملہ آسمانی عدالت میں چلا جاتا ہے۔پس میں ان
کو کوئی جواب نہیں دُوں گا۔کیونکہ ان کے اور میرے درمیان فیصلہ قیامت کے دن ہوگا
اور اللہ تعالیٰ ہی ہے جو فیصلہ کرے گا کیونکہ وہی میرے دل کا حال جانتا ہے۔جب سختیاں کی جاتی ہیں تو کیوں اور کس طرح کی جاتی ہیں؟ وہ میں آپ کو بتا دیتا
ہوں۔حقیقت یہ ہے اور مجھے نظر آرہا ہے کہ اگلی نسلیں انتہائی خطرناک دور میں داخل
ہونے والی ہیں۔ہر طرف بے حیائی کا دور دورہ ہے۔ہر طرف ایسے حالات پیدا ہور ہے
ہیں کہ اگر آپ نے پردے کی خاص حفاظت نہ کی تو اتنے خطرناک حالات سے آپ کی
اگلی نسلیں دو چار ہوں گی کہ آپ حسرت سے دیکھیں گی اور ان کو واپس نہیں لاسکیں گی۔آپ زندگی کے فیشن سے جس کا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے الہام میں ذکر
ہے، دُور جارہی ہیں۔اور جب آپ کو آپ کے فائدے کی خاطر روکا جاتا ہے تو جواب
میں زخم لگا کر ، چر کے لگا کر اپنے دُکھ دوسروں میں منتقل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔میں نے ایسا کیوں کیا ؟ اس لئے کہ قرآن کریم فرماتا ہے:-
إِنَّ الَّذِيْنَ يُحِبُّوْنَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِيْنَ آمَنُوْا لَهُمْ
عَذَابٌ اَلِيْمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ، وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۔(النور: ٢٠)
16
یعنی یقیناوہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مومنوں میں بے حیائی پھیلے ان کے
لئے اس دُنیا میں بھی درد ناک عذاب مقدر ہے۔صرف آخرت کا عذاب ہی
نہیں ہے۔وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ اللہ جانتا ہے اور تم نہیں
جانتے کہ ان حالات سے کیا بد نتائج پیدا ہونے والے ہیں۔پھر فرماتا ہے:-
وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ مَازَكَى مِنْكُمْ مِنْ اَحَدٍ
اَبَدًا لَكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّي مَنْ يَّشَآءُ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيْمٌ۔b
(النور : ۲۲)
کہ پردے کی ساری کوششیں اور انسانی قدروں کی حفاظت اور اسلامی معاشرے
کی حفاظت کی ساری کوششیں صرف تمہیں پاک کرنے کی خاطر کی جاتی ہیں اور یا درکھو کہ
اگر اللہ کا فضل اور اس
کا رحم تمہارے شامل حال نہ ہو تو تم میں سے کبھی بھی کوئی پاکباز نہیں
ہو سکتا۔وَلَكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّيْ مَنْ يَّشَاءُ لیکن اللہ جسے چاہتا ہے پاک کرتا ہے اور اللہ
بہت سننے والا اور بہت جاننے والا ہے۔یہ وہ آیات قرآنی ہیں جو مجھے مجبور کر رہی ہیں کہ پردے کی سختی سے پابندی کرائی
جائے کیونکہ میں جانتا ہوں اور ایسی مثالیں میرے سامنے ہیں کہ بے پردگی کے نتیجہ میں
معاشرے کو خطرناک حالات سے دو چار ہونا پڑا۔چنانچہ باہر کی دنیا میں پاکستانی عورتوں
نے وہاں کے معاشرے سے متاثر ہو کر بے پردگی شروع کر دی۔چونکہ وہ برقع سے باہر
نکلی تھیں اس لئے ایک ایسی کیفیت پیدا ہوگئی کہ ان کی بچیوں نے سمجھا کہ اب پردہ اُٹھ گیا
ہے۔اور ان کو اس بے احتیاطی کی سزائیں ملیں۔چنانچہ ان میں سے بہت سی ایسی تھیں
17
جو واپس برقعوں میں آئیں۔بلکہ امریکہ کی سوسائٹی کا تو یہ حال ہے کہ وہاں احمدی عورتوں
نے چادر ہی نہیں، برقع پہنا شروع کر دیا ہے وہ کہتی ہیں کہ اگر ہم بُرقع نہ پہنیں تو ہم
پوری طرح اپنی اقدار کی حفاظت نہیں کر سکیں گی۔لیکن جب وہ واپس آئیں تو جو حال ہو
چکا تھا وہ بڑا ہی درد ناک ہے۔بعض ایسی بچیاں بھی ہیں جنہوں نے ماں باپ سے
آنکھیں پھیریں اور غیر مسلم لڑکوں کے ساتھ آوارہ ہو گئیں۔اس قسم کے شائد دو واقعات
ہیں مگر نائور کی طرح دُکھ دینے والے واقعات ہیں۔یہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے میرا دل بے قرار اور بے چین ہے کہ میں آپ کو بار
بار توجہ دلاؤں کہ اسلامی قدروں کی حفاظت کی طرف واپس آؤ۔یہ ایسا وقت ہے کہ جس
میں عام اجازتوں سے بھی بعض دفعہ انسان روک دیا جاتا ہے۔جو چیزیں جائز ہیں وہ بھی
بعض دفعہ خدا کی خاطر چھوڑنی پڑتی ہیں اور جو کام فرض نہیں ہیں وہ بھی کرنے پڑتے
ہیں۔ایسے حالات بھی آجایا کرتے ہیں کہ تحریک جدید کا سارا دور آپ میں سے پہلی نسل
کے سامنے ہے۔قرآن کریم میں کہاں لکھا ہوا ہے کہ دوکھانے منع ہیں یا تین کھانے حرام
ہیں یا چار کھانے حرام ہیں۔کہاں لکھا ہوا ہے کہ عورتیں گوٹہ کناری استعمال نہ کریں۔لیکن
جب وقت کی ضرورت تھی اور خلیفہ وقت نے حکم دیا تو عورتوں نے اپنے ہاتھوں کے
کنگن اُتار دیئے۔بڑے بڑے امراء جن کو تنظم کی زندگی کی عادت تھی وہ ایک کھانے پر
آگئے اور شادی بیاہ میں گوٹہ کناری سے بھی احتراز ہونے لگا۔احمدی عورت کا ایک کردار تھا وہ اپنے عہد کی سچی تھی۔وہ پورے خلوص دل کے
ساتھ خلافت کی بیعت کرتی تھی۔اور اس کے بعد پھر یہ نہیں کہا کرتی تھی کہ یہ حکم کیوں دیا
جارہا ہے اور کیوں ہم پر زیادتی کی جارہی ہے۔احمدیت نے اللہ کے فضل سے ایسی عظیم
18
الشان مائیں پیدا کی ہیں کہ ان کی عظمت کو دیکھتے ہوئے عام انسان دنگ رہ جاتا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ان واقعات کو مختلف اوقات میں مختلف رنگوں میں
بیان
فرمایا ہے۔لیکن افسوس ہے کہ باوجود اس کے کہ لجنہ ان کو مرتب کر چکی ہے بہت سی
ایسی عورتیں ہیں جن کو یہ باتیں پڑھنے کے لئے وقت ہی نہیں ملتا۔سوسائٹی کی زندگی ہے
اس کے تقاضے ہیں۔ملاقاتیں ہیں۔ایک دوسرے کے گھر آنا جانا ہے۔اتنی زیادہ
مصروفیات کے بعد کسی کو کہاں وقت مل سکتا ہے کہ وہ دینی مطالعہ کرے۔حالانکہ عنقریب
ایسی ضرورتیں پیش آنے والی ہیں کہ آپ کو بھی بڑی بڑی قربانیوں کے لئے تیار ہونا
پڑے گا۔بہر حال حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے مختلف وقتوں میں جو مختلف احکامات
جاری فرمائے ان کا مذہب سے بظاہر کوئی تعلق نہیں تھا۔براہ راست وہ احکام مذہب سے
متعلق نہیں تھے لیکن اُن احکام کی بجا آوری میں احمدی مستورات نے ایسی شاندار
قربانیاں دی ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ایک عام حکم جاری کیا کہ جس کے لئے بھی ممکن
ہے وہ ضرور ووٹ دینے کے لئے جائے۔اب یہ واضح بات ہے کہ ووٹ دینا کوئی ایسا
فرض تو نہیں ہے جس کے چھوڑنے سے کسی اسلامی حکم کو ٹالا جاتا ہو۔اور پھر جو مجبور ہو،
بیمار ہوا سکوتو ویسے بھی اجازت ہے کہ بے شک ووٹ دینے نہ جائے۔لیکن ایک عورت
مچل گئی۔چند دن پہلے اس کے بچہ ہوا تھا۔اس کے ماں باپ اور دوسرے رشتہ داروں
نے اُسے سمجھایا کہ بی بی نہ جاؤ۔بیماری کا خطرہ ہے۔اس نے کہا خطرہ اپنی جگہ ہے لیکن
میرے کانوں میں تو امام وقت کی آواز پہنچی ہے کہ تم نے مسلم لیگ کو ووٹ دینا ہے اور
19
اسے جتانا ہے۔اس لئے ووٹ دینے ضرور جاؤں گی۔انہوں نے کہا اچھا پھر بہتر یہی
ہے کہ ہم باہر تالا لگا دیتے ہیں اور تمہیں گھر میں بند کر جاتے ہیں۔چنانچہ تالا لگا کر
سارے گھر والے چلے گئے۔ان کے جانے کے بعد وہ عورت اٹھی اور اس نے واویلا
شروع کر دیا۔کسی ہمسائے کے کان میں آواز پڑی وہ آیا اور اُس نے تالا توڑا۔اس
عورت نے کہا کہ اور تو کوئی بات نہیں مجھے تھوڑی دیر کے لئے باہر جانا ہے۔یہ کہہ کر وہ
وہاں سے روانہ ہوئی۔جب قافلہ ووٹ دے کر واپس آرہا تھا تو اس نے ایک جھاڑی
سے خون بہتا دیکھا۔پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ تو انکے گھر کی ہی بچی تھی جسے وہ اندر بند کر
آئے تھے اس میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ چل سکے۔چنانچہ رستے میں اس کا اتنا خون بہا
اور اتنی Bleeding ہوئی کہ وہ مجبوراً جھاڑی میں چُھپ کر لیٹ گئی اور وہیں بے ہوش
ہو گئی چنانچہ یہ لوگ اس کو اُٹھا کر واپس گھر لائے۔پس وہ لوگ اس طرح بیعتیں کیا کرتے تھے۔اس طرح اطاعت کے تقاضے
پورے کیا کرتے تھے وہ اپنے ایمان میں خالص تھے۔ان کے اندر جھوٹ کی کوئی ملونی
نہیں تھی۔ایسی ایسی مائیں تھیں جنہوں نے اسلام کی خاطر اور بیعت کا حق ادا کرنے کے لئے
قربانی کے حیرت انگیز مظاہرے کئے۔۔۔۔۔حضرت مصلح موعودؓ نے جماعتوں میں پیغام بھجوانے شروع کئے کہ آج قوم اور
ملک کو ایک خاص ضرورت ہے۔اس لئے جو بھی فوج میں بھرتی ہو سکتا ہے اسے چاہئے
کہ وہ بھرتی ہو۔ایک جگہ آپ کے آدمی گئے اور وہاں اس بھرتی کے لئے اعلان کیا۔بہت بڑا احمدی گاؤں تھا۔لیکن کوئی بھی تیار نہ ہوا۔انہوں نے پھر اعلان کیا مگر کوئی نہ
20
اُٹھا۔ایک بڑی عمر کی بیوہ عورت جس کا ایک ہی بچہ تھا، اپنے گھر سے یہ نظارہ دیکھ رہی
تھی۔اس کو اس قدر جوش آیا کہ اس نے اپنے بیٹے کا نام لے کر پکارا کہ اے میرے
بیٹے ! تو جواب کیوں نہیں دیتا۔کیا تیرے کان میں خلیفہ وقت کی آواز نہیں پڑی ؟ چنانچہ
وہ اُٹھ کھڑا ہوا اور کہا میں حاضر ہوں۔جس طرح بارش کا ایک قطرہ پہلے گرتا ہے اور پھر
موسلا دھار بارش برسنے لگتی ہے اس طرح جتنے بھی نو جوان وہاں موجود تھے، وہ اُٹھ
کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا کہ ہم بھی حاضر ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ
اس واقعہ کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جب مجھ تک یہ اطلاع پہنچی تو میں نے
اپنے خدا کے حضور ایک دُعا کی۔میں نے کہا اے میرے اللہ ! اس بیوہ عورت نے میری
آواز پر اپنا اکلوتا بیٹا پیش کر دیا ہے اور حال یہ ہے کہ وہ شادی کی عمر سے بھی گزر چکی ہے
اور پھر اولاد کی کوئی توقع نہیں ہے۔میں تیری عظمت اور جلال کی دُہائی دیتا ہوں کہ اگر
قربانی لینی ہے تو میرے بیٹوں کی لے۔وہ بے شک ذبح ہو جائیں۔لیکن اس کا بیٹا ضرور
بچایا جائے۔تو یہ ہیں وہ احمدی خواتین اور مستورات جو عہدِ بیعت کو نبھانے والی ہیں۔پس اگر ہماری کچھ بیٹیاں ان شدتوں اور سختیوں کی وجہ سے رُوٹھ کر اور منہ پھیر کر
باہر جاتی ہیں تو مجھے ان کے جانے کا غم تو ضرور ہوگا۔لیکن دین کی غیرت مجھے بتاتی ہے کہ
خدا کے دین کو ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اگر مسیح موعود علیہ السلام کی ایک بیٹی جائے
گی تو خدا ایسی سینکڑوں بیٹیاں عطا فرمائے گا جو زیادہ وفادار ہوں گی، زیادہ حیادار
ہوں گی ، دین کی خاطر زیادہ قربانیاں کرنے والی ہوں گی۔قانتات ہوں گی ، حافظات
ہوں گی اور مرتے دم تک اپنے عہد بیعت کو نبھانے والی ہوں گی۔ہاں میرے دل کے غم
اپنی جگہ ہوں گے۔کیونکہ میں یہ بھی تو برداشت نہیں کر سکتا کہ ایک بچی بھی ضائع ہو جب
21
فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ وقت آ گیا ہے فلاں کو جماعت سے نکالا جائے تو کیا آپ کا خیال
ہے کہ خلیفہ وقت کو اس کی تکلیف نہیں پہنچتی ؟ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو
فرماتے ہیں کہ تمام مومن ایک بدن کی طرح ہیں۔ایک مومن کو دُکھ پہنچے تو سارے
مومنوں
کو تکلیف پہنچتی ہے۔تو کیا خلیفہ وقت کو آپ ایمان کے اس ادنی معیار سے بھی
نیچے بجھتی ہیں۔جبکہ امر واقعہ یہ ہے کہ جب وہ ایسا فیصلہ کرتا ہے تو اس کا دل خون ہو جاتا
ہے۔وہ دُعائیں کرتا ہے۔وہ اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی اور گریہ وزاری کرتا ہے کہ اے
خدا! اس شخص کو بچالے اور مجھے ایسا وقت نہ دیکھنا پڑے کہ میرے ہاتھ سے کوئی احمدی بچی
یا احمدی بھائی ضائع ہو۔ہاں اس کے باوجود اگر کوئی ضائع ہوتا ہے تو پھر ایمانی غیرت کا
تقاضہ یہ ہے کہ اس کی پرواہ نہ کی جائے اور میں آپکو کھول کر بتا دیتا ہوں کہ پھر ایسے
لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں کی جائے گی۔جو زندگی انہوں نے اپنے لئے پسند کی ہے اس کا
نقشہ میں نے آپ کے سامنے کھینچا ہے۔اس دُنیا میں بھی عذاب الیم کے سوا ان کے لئے
کچھ نہیں ہوگا۔میری کوئی بھی ذاتی حیثیت نہ سہی ، مگر میں اس منصب پر فائز ہوں جس کے لئے
خدا ہمیشہ غیرت دکھاتا رہا اور ہمیشہ غیرت دکھائے گا۔ایک دن بھی خلافت کا ایسا نہیں
آئے گا کہ خدا اپنے خلیفہ کے لئے غیرت نہ دکھا رہا ہو۔گوئیں ایک عاجز اور حقیر انسان
ہوں مگر منصب خلافت عاجز اور حقیر نہیں ہے۔اگر آپ اپنے عہد بیعت میں صادق اور بچی ہوں گی تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے آپ پر
رحمتیں نازل فرمائیں گے اور ہمیشہ آپ کو آپ کی نسلوں کی خوشیاں دکھاتے چلے جائیں گے۔پس آپ اپنے مقام کو پہچانیں اور سمجھیں کہ آپ کن لوگوں کی اولادیں ہیں اور کس
22
عظیم دین اور اس کی قدروں کی پاسبان آپ بنائی گئی ہیں۔اگر آپ نے ہی پیٹھ پھیر لی تو
پھر کون ان اقدار کی حفاظت کرے گا ؟
ابتدائے اسلام میں ایسی ایسی خواتین تھیں جو پو را پر دو کرتی تھیں باوجود اس کے کہ
جب سوسائٹی پاک ہو گئی تو اجازت تھی کہ چہرے کا سامنے کا حصہ کھلا رکھ لیا جائے۔جب سوسائٹی میں گند تھا تو پردے میں زیادہ سختی تھی۔جیسا کہ آجکل پسماندہ ممالک
میں گند ہے۔نظریں اتنی گندی ہو چکی ہیں اور ایسی بُری عادت پڑ چکی ہے کہ یوں لگتا ہے
نقاب پھاڑ کر بھی پہنچنے کی کوشش ہو رہی ہے۔یہاں وہی ابتدائے اسلام والا پردہ کام
کرے گا اور جہاں سوسائیٹیوں میں ایسی حالت نہیں ہے وہاں پر دے کا دوسرا حکم اطلاق
پائے گا۔ابتدائے اسلام میں امہات المومنین اور دوسری بہت سی خواتین تھیں جو پردہ کا
اہتمام کرتے ہوئے جنگوں میں بھی حصہ لیتی رہیں۔جنگِ اُحد میں شامل ہوئیں۔اسی
طرح دوسری جنگوں میں حصہ لیا اور بڑی بڑی خدمات سرانجام دیں۔حضرت خولہ رضی اللہ عنہا کا واقعہ آپنے سُنا ہوا ہے۔حضرت خالد بن ولید رضی اللہ
عنہ کو ایک دفعہ رومیوں کے ساتھ ایک معرکہ درپیش تھا جس میں رومیوں کی تعداد اتنی
زیادہ تھی کہ خطرہ تھا مسلمانوں کے پاؤں نہ اُکھڑ جائیں۔لڑائی کے دوران مسلمانوں
نے ایک نقاب پوش زرہ بکتر بند سوار کو اس حالت میں دیکھا کہ وہ پلٹ پلٹ کر دشمن کی
فوج پر حملہ کر رہا ہے اور جدھر جاتا ہے گشتوں کے پشتے لگا دیتا ہے۔صفوں کو چیرتا ہوا کبھی
اُدھر نکل جاتا ہے اور کبھی ادھر آ جاتا ہے۔اس
کو دیکھ کر مسلمان لشکر نے آپس میں باتیں
شروع کیں کہ یہ تو ہمارے سردار حضرت خالد بن ولید کے سوا اور کوئی نہیں ہوسکتا۔23
وو
سیف اللہ یعنی اللہ کی تلوار کے سوا کس کی طاقت ہے کہ اس شان کے حملے کرے۔اتنے میں انہوں نے حضرت خالد بن ولید کو آتے دیکھا۔بڑے متعجب ہوئے اور اُن
سے کہا اے سردار! یہ سوار کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ مجھے بھی اس کا پتہ نہیں۔میں
تو اس قسم کے جری اور بہادر سوار کو پہلی دفعہ دیکھ رہا ہوں۔اسی اثنا میں وہ سوار اس حال
میں واپس لوٹا کہ خون سے لت پت تھا اور اسکا گھوڑا بھی پسینے میں شرابور اور دم توڑنے
کے قریب تھا۔وہ گھوڑے سے اترا تو خالد بن ولید آگے بڑھے اور کہا اے اسلام کے
مجاہد ! بتا تو کون ہے؟ ہماری نظریں تجھے دیکھنے کو ترس رہی ہیں۔اپنے چہرے سے نقاب
اتار لیکن اس نے کوئی توجہ نہ کی۔نہ زرہ اتاری، نہ پردہ اتارا۔خالد بن ولید حیران
ہوئے کہ اتنا بڑا مجاہد اور اطاعت کا یہ حال ہے؟ انہوں نے پھر کہا کہ اے جوان ! ہم تجھے
دیکھنے کے لئے ترس رہے ہیں۔اپنے چہرے سے پردہ اتار۔اِس پر اُس سوار نے کہا
اے آقا! میں نافرمان نہیں ہوں۔مگر مجھے اللہ تعالیٰ کا یہ حکم ہے کہ تو نے پردہ نہیں
اُتارنا۔میں ایک عورت ہوں اور میرا نام خولہ ہے۔بہر حال انہوں نے پردہ نہیں اُتارا۔فیوض الاسلام، ترجمه فتوح الشام صفحه : ۹۸ تا ۱۰۱)
بعض عورتیں کہتی ہیں کہ گرمی بہت ہے۔ہم کس طرح برقع میں باہر نکل سکتی ہیں۔مردوں کو کیا فرق پڑتا ہے۔جس طرح چاہیں باہر نکل جائیں۔حالانکہ یہ بات نہیں
ہے۔مجھے اپنا تجربہ ہے کہ گرمیوں میں جبکہ شدید گرمی پڑ رہی ہوتی ہے۔ہمیں باہر جانا
پڑتا ہے۔خصوصاً دیہاتی علاقوں میں جہاں چھوٹی دیواروں اور نیچی چھت والی مسجد میں
ہوتی ہیں۔اچکن کے بٹن اور پر تک بند کرنے پڑتے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ آدمی بھاپ
کے اندر پکایا جارہا ہے۔عادت نہیں ہے لیکن پھر بھی ایسا کرنا پڑتا ہے۔مجبوریاں ہیں۔24