اجمدی مستورات بے پردگی کے خلاف جہاد کا اعلان کریں
حصہ 3
پس یہ بات تو نہیں ہے کہ مردوں کو کبھی ایسی تکلیفوں کا سامنانہیں کرنا پڑتا۔وہ بھی اس قسم
کی تکالیف سے دوچار ہوتے ہیں۔اب میں آپ کو پُرانے زمانے یعنی ابتدائے اسلام کی ایک اور مسلمان خاتون کا
واقعہ بھی سُنا تا ہوں۔آپ
کو تو برقع میں بھی گرمی لگتی ہے۔لیکن ان کا حال سنیئے۔حضرت
سمیہ کے متعلق آتا ہے کہ جب وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لائیں تو انکو اس
جرم کی سزا میں اور ارتداد پر مجبور کرنے کے لئے پورا زرہ بکتر پہنا کر دھوپ میں تپتی
ہوئی ریت پر کھڑا کر دیا جاتا تھا۔(یہاں تو درجہ حرارت ۱۲۰ تک ہی پہنچتا ہے۔عرب میں
۱۴۰ تک بھی پہنچ جاتا ہے ) اسکی وجہ سے ان کے حواس مختل ہو جایا کرتے تھے۔روایتوں
میں آتا ہے کہ اس حال میں جب ان سے کچھ پوچھا جاتا تھا تو ان کو بات ہی سمجھ نہیں آتی
تھی یعنی هدت گرمی اور تکلیف سے وہ اس قدر حواس باختہ ہو چکی ہوتی تھیں۔پھر ایذا
دینے والے اوپر کی طرف اُنگلی اٹھاتے تھے۔تب وہ سمجھتیں کہ یہ کہتے ہیں خدا کا انکار کر
دو۔بات کرنے کی تو ان میں طاقت نہیں ہوتی تھی۔اس لئے سر ہلا دیا کرتی تھیں کہ ایسا
نہیں ہوسکتا۔ایسی بھی پردہ دار مستورات اسلام میں گزری ہیں۔اسی طرح حضرت ام عمار (ام عمار کا نام حضرت سمیہ تھا جن کا واقعہ او پر گزر چکا
ہے ) ہی کے متعلق آتا ہے کہ آپ کے ساتھ دشمن یہ سلوک کیا کرتے تھے۔ایک دفعہ حضور
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وہاں سے گزر ہوا۔اس وقت انہیں تکلیف دی جارہی تھی اور حالت
ی تھی کہ انکا بیٹا بھی یہ نظارہ کر رہا تھا اور ان کا خاوند بھی اس کیفیت کو دیکھ رہا تھا۔لیکن کچھ
پیش نہیں جاتی تھی۔آنحضور نے یہ حالت دیکھ کر فرمایا اے عمار صبر کرو۔اَے اُمّ عمار صبر
کرو۔اور اے ام عمار کے خاوند تم بھی صبر کرو۔کیونکہ خدا صبر کرنے والوں کے اجر کو کبھی
25
ضائع نہیں کرتا۔پس جو آپ سے کہا جارہا ہے وہ تو کچھ بھی نہیں ہے۔ابھی تو آپنے اسلام اور
احمدیت کے لئے بڑی بڑی قربانیاں دینی ہیں۔میں دیکھ رہا ہوں کہ اسلام اور احمدیت
کے قافلے کی رفتار تیز سے تیز تر ہونے والی ہے اور تمام دنیا میں کاموں کے بے شمار بوجھ
آپ پر ڈالے جانے والے ہیں۔ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے گھبرا کر آپ
کو یہ توفیق کیسے
ہوگی کہ عظیم خدمت کے کام کر سکیں۔پس دُعا کریں اور استغفار سے کام لیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے کہ
اسلام کی خاطر ہر قربانی کے لئے آپ پیش پیش ہوں اور کبھی نہ بھولیں کہ یہ میدان جو
بظاہر ہم ہار رہے ہیں اس کو ہم نے بہر حال جیتنا ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اور وہ بچی جس نے کہا تھا کہ یہ بات نہیں چلے گی۔میں اس کو بتا دیتا ہوں کہ :
یہ بات چلے گی۔یہ خدا کی بات ہے اور لازما چلے گی۔تم ساتھ نہیں چلو
گی تو الگ ہو جاؤ۔اسلام کے قافلے میں ایسے لوگوں کو شامل ہونے کا کوئی
حق نہیں۔مگر اسلام کا قافلہ بہر حال چلے گا اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم اور قرآن کی بات بھی لازما چلے گی اور ہمیشہ چلتی رہے گی ، خواہ ہمیں
اپنے خون کا آخری قطرہ تک بھی کیوں نہ بہانا پڑے۔اب دُعا کریں۔الفضل ۲۸ فروری ۱۹۸۳ء)
26