کتاب 34: كتاب البيوع

صحیح بخاری, حصہ 3

صحیح بخاری 2087

یحيٰ بن بکیر نے ہمیں بتایا کہ لیث نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے یونس سے، یونس نے ابن شہاب سے روایت کی کہ (سعید) ابن مسیب نے کہا: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے کہ جھوٹی قسم مال کا نکاس تو بڑھا دیتی ہے مگر برکت مٹا دیتی ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ ابْنُ الْمُسَيَّبِ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " الْحَلِفُ مُنَفِّقَةٌ لِلسِّلْعَةِ مُمْحِقَةٌ لِلْبَرَكَةِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2088

عمرو بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ ہشیم نے ہمیں بتایا۔ عوام (بن حوشب) نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے ابراہیم بن عبدالرحمن سے، ابراہیم نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک شخص نے (بازار میں) اپنا تجارتی سامان رکھا۔ ابھی وہ منڈی میں تھا کہ اللہ کی قسم کھا کر کہنے لگا کہ مجھے اِس کی اِتنی اِتنی قیمت ملتی تھی مگر میں نے نہ لی۔ (یہ اِس لئے کہا) تا مسلمانوں میں سے کسی شخص کو دھوکا دے کر اسے خریدنے کے لئے آمادہ کرے۔ تب یہ آیت نازل ہوئی: وہ لوگ جو اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے بدلے میں تھوڑی سی قیمت حاصل کرتے ہیں۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَجُلاً أَقَامَ سِلْعَةً وَهُوَ فِي السُّوقِ فَحَلَفَ بِاللَّهِ لَقَدْ أَعْطَى بِهَا مَا لَمْ يُعْطَ لِيُوقِعَ فِيهَا رَجُلاً مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَنَزَلَتْ {إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلاً }

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2089

عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی۔ یونس نے ابن شہاب سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ انہوں نے کہا: علی بن حسین نے مجھے خبر دی کہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہما نے اُن کو بتایا کہ حضرت علیؓ نے کہا: میری ایک بوڑھی اُونٹنی تھی جو مجھے غنیمت سے بطور حصہ ملی تھی اور نبی ﷺ نے ایک اور بوڑھی اُونٹنی غنیمت کے پانچویں حصے سے مجھے دی تھی۔ جب میں نے رسول اللہ ﷺ کی بیٹی فاطمہؓ کو اپنے گھر لانے کا اِرادہ کیا تو میں نے بنی قینقاع کے ایک سنار سے طے کیا کہ وہ میرے ساتھ چلے اور ہم اِذخر لائیں۔ میں چاہتا تھا کہ اسے سناروں کے پاس بیچوں اور اپنی شادی کے ولیمہ کے لئے اس سے مدد لوں۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ أَنَّ حُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ ـ رضى الله عنهما ـ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَلِيًّا ـ عَلَيْهِ السَّلاَمُ ـ قَالَ كَانَتْ لِي شَارِفٌ مِنْ نَصِيبِي مِنَ الْمَغْنَمِ وَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَعْطَانِي شَارِفًا مِنَ الْخُمْسِ فَلَمَّا أَرَدْتُ أَنْ أَبْتَنِيَ بِفَاطِمَةَ ـ عَلَيْهَا السَّلاَمُ ـ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَاعَدْتُ رَجُلاً صَوَّاغًا مِنْ بَنِي قَيْنُقَاعَ أَنْ يَرْتَحِلَ مَعِي فَنَأْتِيَ بِإِذْخِرٍ أَرَدْتُ أَنْ أَبِيعَهُ مِنَ الصَّوَّاغِينَ وَأَسْتَعِينَ بِهِ فِي وَلِيمَةِ عُرُسِي.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2090

اسحاق (بن شاہین) نے ہم سے بیان کیا کہ خالد بن عبداللہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے خالد (حذائ) سے، خالد نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ نے مکہ کو حرم قرار دیا ہے، نہ تو مجھ سے پہلے کسی کے لئے جائز ہوا اور نہ میرے بعد کسی کے لئے اور مجھے بھی دن کی ایک گھڑی کے لئے ہی اجازت ملی۔ نہ اس کی گھاس کاٹی جائے اور نہ اس کا درخت کاٹا جائے۔ نہ اس کا شکار بدکایا جائے۔ نہ اس کی گری پڑی چیز اُٹھائی جائے، سوائے اس شخص کے جو اس کی شناخت کرائے۔ اس وقت حضرت عباس بن عبدالمطلبؓ نے عرض کیا: (یا رسول اللہ!) سوائے اِذخر کے جو ہمارے سناروں اور ہمارے گھروں کی چھتوں کے اِستعمال کی چیز ہے۔ اِس پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا: ہاں۔ اِذخر کی اِجازت ہے۔ عکرمہ نے (خالد سے) کہا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ شکار کے بدکانے سے کیا مراد ہے؟ وہ یہ ہے کہ سائے سے تم اس کو ہٹا دو اور اس کی جگہ ڈیرہ لگا لو۔ عبدالوہاب نے خالد سے جو روایت نقل کی ہے، (اس میں یہ الفاظ ہیں:) ہمارے سناروں کے لئے اور قبروں کے لئے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ مَكَّةَ وَلَمْ تَحِلَّ لأَحَدٍ قَبْلِي وَلاَ لأَحَدٍ بَعْدِي وَإِنَّمَا حَلَّتْ لِي سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ وَلاَ يُخْتَلَى خَلاَهَا وَلاَ يُعْضَدُ شَجَرُهَا وَلاَ يُنَفَّرُ صَيْدُهَا وَلاَ يُلْتَقَطُ لُقَطَتُهَا إِلاَّ لِمُعَرِّفٍ ". وَقَالَ عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ إِلاَّ الإِذْخِرَ لِصَاغَتِنَا وَلِسُقُفِ بُيُوتِنَا. فَقَالَ " إِلاَّ الإِذْخِرَ ". فَقَالَ عِكْرِمَةُ هَلْ تَدْرِي مَا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا هُوَ أَنْ تُنَحِّيَهُ مِنَ الظِّلِّ وَتَنْزِلَ مَكَانَهُ. قَالَ عَبْدُ الْوَهَّابِ عَنْ خَالِدٍ لِصَاغَتِنَا وَقُبُورِنَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2091

محمد بن بشار نے مجھ سے بیان کیا کہ (محمد) ابن ابی عدی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے سلیمان سے، سلیمان نے ابوالضحیٰ سے، ابوالضحیٰ نے مسروق سے، انہوں نے حضرت خبابؓ (بن ارتّ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں زمانہ جاہلیت میں لوہارے کا کام کرتا تھا اور عاص بن وائل کے ذمہ میرا قرض تھا۔ میں اُس کے پاس قرض کا تقاضا کرنے کے لئے گیا۔ اُس نے کہا: میں اُس وقت تک تمہیں نہیں دوں گا جب تک کہ تو محمد ﷺ کا اِنکا ر نہ کرے۔ میں نے کہا: اللہ تجھے مار کر زندہ کردے تو بھی میں اِنکار نہیں کروں گا۔ اُس نے کہا: اچھا۔ اُس وقت تک مجھے رہنے دو کہ میں مر جاؤں اور پھر زندہ کیا جاؤں۔ تب جو مال اور اَولاد مجھے (وہاں) ملے گی۔ میں (اس سے) تیرا قرض اَدا کر دوں گا۔ اِس پر (یہ آیت) نازل ہوئی: کیا تو نے اُس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیات کا اِنکار کیا اور کہا: مجھے ضرور مال اور اَولاد دِی جائے گی۔ کیا اُس نے غیب کو جھانک کر دیکھ لیا ہے یا رحمان خدا سے کوئی اِقرار لے لیا ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ خَبَّابٍ قَالَ كُنْتُ قَيْنًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَكَانَ لِي عَلَى الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ دَيْنٌ فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ قَالَ لاَ أُعْطِيكَ حَتَّى تَكْفُرَ بِمُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم. فَقُلْتُ لاَ أَكْفُرُ حَتَّى يُمِيتَكَ اللَّهُ ثُمَّ تُبْعَثَ. قَالَ دَعْنِي حَتَّى أَمُوتَ وَأُبْعَثَ فَسَأُوتَى مَالاً وَوَلَدًا فَأَقْضِيَكَ فَنَزَلَتْ {أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لأُوتَيَنَّ مَالاً وَوَلَدًا }-{ أَطَّلَعَ الْغَيْبَ أَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمَنِ عَهْدًا }

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2092

عبد اللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ ایک خیاط نے رسول اللہ ﷺ کو کھانے کی دعوت دی جو اُس نے تیار کیا تھا۔ حضرت انس بن مالکؓ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ میں بھی اس دعوت میں چلا گیا۔ رسول اللہ ﷺ کے سامنے اُس نے روٹی اور شوربا پیش کیا جس میں کدو کے قتلے اور گوشت کی بوٹیاں تھیں۔ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپؐ پیالے کے اِردگرد سے جہاں کدو ہوتا لیتے۔ (حضرت انسؓ) کہتے تھے: میں اُس دن سے ہی کدو پسند کرتا ہوں۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ إِنَّ خَيَّاطًا دَعَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِطَعَامٍ صَنَعَهُ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فَذَهَبْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى ذَلِكَ الطَّعَامِ فَقَرَّبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خُبْزًا وَمَرَقًا فِيهِ دُبَّاءٌ وَقَدِيدٌ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَتَتَبَّعُ الدُّبَّاءَ مِنْ حَوَالَىِ الْقَصْعَةِ ـ قَالَ ـ فَلَمْ أَزَلْ أُحِبُّ الدُّبَّاءَ مِنْ يَوْمِئِذٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2093

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ یعقوب بن عبدالرحمن نے ابوحازم سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے میں نے سنا۔ انہوں نے کہا: ایک عورت بردہ لے کر آئی، کہا: آپ جانتے ہیں کہ یہ بردہ کیا ہے؟ تو اُن سے کہا گیا: ہاں۔ وہ حاشیہ دار چادر ہوتی ہے۔ اُس عورت نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے یہ اپنے ہاتھ سے بُنی ہے کہ میں آپؐ کو پہنائوں۔ نبی ﷺ نے وہ لے لی۔ آپؐ کو اُس کی ضرورت تھی۔ پھر آپؐ ہمارے پاس باہر آئے اور وہی (چادر) آپؐ کی تہ بند تھی۔ لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! یہ (چادر) مجھے پہننے کے لئے دیجئے۔ آپؐ نے فرمایا: اچھا۔ نبی ﷺ تھوڑی دیر مجلس میں بیٹھے رہے۔ پھر اندر جا کر اُسے تہ کیا اور اُس شخص کے پاس بھیج دی۔ لوگوں نے اُس سے کہا: تو نے اچھا نہیں کیا کہ آپؐ سے یہ مانگ لی۔ تجھے علم ہی ہے کہ آپؐ سائل کو ردّ نہیں کرتے تو اُس شخص نے کہا: بخدا میں نے یہ اِسی لئے مانگی کہ وہ میرے لئے کفن ہو، جب میں مر جاؤں۔ حضرت سہلؓ نے کہا: تو وہی (چادر) اُس کا کفن ہوئی۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ جَاءَتِ امْرَأَةٌ بِبُرْدَةٍ ـ قَالَ أَتَدْرُونَ مَا الْبُرْدَةُ فَقِيلَ لَهُ نَعَمْ هِيَ الشَّمْلَةُ مَنْسُوجٌ فِي حَاشِيَتِهَا ـ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَسَجْتُ هَذِهِ بِيَدِي أَكْسُوكَهَا. فَأَخَذَهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مُحْتَاجًا إِلَيْهَا. فَخَرَجَ إِلَيْنَا وَإِنَّهَا إِزَارُهُ. فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ يَا رَسُولَ اللَّهِ اكْسُنِيهَا فَقَالَ " نَعَمْ ". فَجَلَسَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي الْمَجْلِسِ ثُمَّ رَجَعَ فَطَوَاهَا ثُمَّ أَرْسَلَ بِهَا إِلَيْهِ. فَقَالَ لَهُ الْقَوْمُ مَا أَحْسَنْتَ سَأَلْتَهَا إِيَّاهُ لَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّهُ لاَ يَرُدُّ سَائِلاً. فَقَالَ الرَّجُلُ وَاللَّهِ مَا سَأَلْتُهُ إِلاَّ لِتَكُونَ كَفَنِي يَوْمَ أَمُوتُ. قَالَ سَهْلٌ فَكَانَتْ كَفَنَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2094

قُتَیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالعزیز نے ابو حازم سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: حضرت سہل بن سعدؓ کے پاس کئی آدمی آئے۔ (رسول اللہ ﷺ کے) منبر کے متعلق پوچھتے تھے تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فلاں عورت کو کہلا بھیجا۔ حضرت سہلؓ نے اس عورت کا نام لیا تھا کہ اپنے غلام سے کہو جو بڑھئی ہے، کچھ لکڑیوں کا (منبر) بنا دے۔ جس پر میں بیٹھ کر لوگوں سے خطاب کیا کروں۔ تو اُس عورت نے اپنے غلام کو کہا کہ وہ غابہ (جنگل) کے جھائو سے منبر تیار کر دے۔ چنانچہ وہ اُسے بنا کر لے آیا اور اُس عورت نے رسول اللہ ﷺ کو بھیج دیا اور آپؐ کے اِرشاد کے مطابق اُسے مسجد میں رکھا گیا اور آپؐ اُس پر بیٹھے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ أَتَى رِجَالٌ إِلَى سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ يَسْأَلُونَهُ عَنِ الْمِنْبَرِ فَقَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى فُلاَنَةَ ـ امْرَأَةٍ قَدْ سَمَّاهَا سَهْلٌ ـ " أَنْ مُرِي غُلاَمَكِ النَّجَّارَ يَعْمَلُ لِي أَعْوَادًا أَجْلِسُ عَلَيْهِنَّ إِذَا كَلَّمْتُ النَّاسَ ". فَأَمَرَتْهُ يَعْمَلُهَا مِنْ طَرْفَاءِ الْغَابَةِ ثُمَّ جَاءَ بِهَا فَأَرْسَلَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِهَا فَأَمَرَ بِهَا فَوُضِعَتْ فَجَلَسَ عَلَيْهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2095

خلاد بن یحيٰ نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد بن ایمن نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انصار کی ایک عورت نے رسول اللہ ﷺ سے کہا: یا رسول اللہ! کیا میں آپؐ کے لئے ایسی چیز نہ بنوا دوں جس پر آپؐ بیٹھا کریں کیونکہ میرا ایک غلام بڑھئی ہے۔ آپؐ نے فرمایا: اگر تم چاہو (تو بے شک بنوا لو۔) (حضرت جابرؓ نے کہا:) پھر اُس نے آپؐ کے لئے منبر تیار کروایا۔ جب جمعہ کا دن ہوا تو نبی ﷺ اُس منبر پر جو بنوایا گیا تھا بیٹھے تو وہ کھجور جس کے قریب آپؐ پہلے (لوگوں کو) خطبہ دیا کرتے تھے، چلائی، یہاں تک کہ قریب تھا کہ وہ پھٹ جائے۔ تب نبی ﷺ نے اُتر کر اُس پر ہاتھ رکھا۔ پھر اپنے سینے سے لگایا، تو وہ اُس معصوم بچے کی طرح رونے لگی جسے چپ کرایا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ اُسے قرار آیا۔ آنحضرتؐ نے فرمایا: یہ اُس ذکر کی وجہ سے روئی جو وہ سنتی تھی۔

حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلاَ أَجْعَلُ لَكَ شَيْئًا تَقْعُدُ عَلَيْهِ فَإِنَّ لِي غُلاَمًا نَجَّارًا. قَالَ " إِنْ شِئْتِ ". قَالَ فَعَمِلَتْ لَهُ الْمِنْبَرَ فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ قَعَدَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى الْمِنْبَرِ الَّذِي صُنِعَ فَصَاحَتِ النَّخْلَةُ الَّتِي كَانَ يَخْطُبُ عِنْدَهَا حَتَّى كَادَتْ أَنْ تَنْشَقَّ فَنَزَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم حَتَّى أَخَذَهَا فَضَمَّهَا إِلَيْهِ فَجَعَلَتْ تَئِنُّ أَنِينَ الصَّبِيِّ الَّذِي يُسَكَّتُ حَتَّى اسْتَقَرَّتْ. قَالَ " بَكَتْ عَلَى مَا كَانَتْ تَسْمَعُ مِنَ الذِّكْرِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2096

یوسف بن عیسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ ابو معاویہ نے ہمیں بتایا کہ اعمش نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابراہیم (نخعی) سے، انہوں نے اسود (بن یزید) سے، اسود نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک یہودی سے اُدھار پر غلہ خریدا اور اُس کے پاس اپنی زِرہ گروی رکھی۔

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتِ اشْتَرَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ يَهُودِيٍّ طَعَامًا بِنَسِيئَةٍ وَرَهَنَهُ دِرْعَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2097

محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا۔ عبدالوہاب نے ہم کو بتایا۔ عبیداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ انہوں نے وہب بن کیسان سے، وہب بن کیسان نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے ساتھ میں ایک غزوہ میں تھا تو میرے اُونٹ کی رفتار سُست ہوگئی اور وہ تھک گیا تو نبی ﷺ میرے پاس آئے اور فرمایا: جابر! میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ فرمایا: تمہارا کیا حال ہے؟ میں نے کہا: اُونٹ چلنے میں سُست ہوگیا ہے اور تھک گیا ہے۔ اِس لئے میں پیچھے رہ گیا ہوں۔ تب آپؐ سواری سے اُتر کر اس کو اپنی کھونٹی سے کھینچنے لگے۔ پھر فرمایا: سوار ہو جائو۔ تو میں سوار ہوا۔ میں نے دیکھا کہ وہ اتنا تیز ہوگیا کہ رسول اللہ ﷺ سے بھی آگے بڑھنے لگا، جس پر مجھے اسے روکنا پڑا۔ پھر آنحضرتؐ نے مجھ سے دریافت فرمایا: کیا تم نے نکاح کر لیا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ فرمایا: کنواری یا بیوہ سے؟ میں نے کہا: (کنواری سے نہیں) بلکہ بیوہ سے۔ فرمایا: نوجوان (باکرہ) سے کیوں (شادی) نہ کی کہ تو اُس سے کھیلتا اور وہ تجھ سے کھیلتی؟ میں نے کہا: میری کچھ بہنیں ہیں اور میں نے پسند کیا کہ ایسی عورت سے شادی کروں جو اُن کی دلجوئی کرے، کنگھی کرے اور اُن کی پرورش کرے۔ فرمایا: دیکھو تم اب گھر پہنچنے والے ہی ہو۔ جب پہنچو تو عقلمندی سے اِحتیاط سے کام لینا۔ پھر آپؐ نے فرمایا: کیا تم اپنا یہ اُونٹ بیچو گے؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ تو آپؐ نے وہ مجھ سے ایک اوقیہ چاندی پر خرید لیا۔ پھر رسول اللہ ﷺ مجھ سے پہلے (مدینہ) پہنچے اور میں اگلی صبح کو پہنچا۔ ہم مسجد میں آئے تو میں نے آپؐ کو مسجد کے دروازے پر پایا۔ آپؐ نے فرمایا: اب پہنچے؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ فرمایا: اپنا اُونٹ چھوڑ دو اور مسجد میں جاکر دو رکعت نماز پڑھو۔ چنانچہ میں اندر گیا اور نماز پڑھی۔ حضرت بلالؓ سے آپؐ نے فرمایا: اسے ایک اوقیہ تول کر چاندی دے دو۔ حضرت بلالؓ نے تول کر مجھے دے دی اور تول میں ترازو کو جھکایا۔ پھر میں پیٹھ موڑ کر چلا گیا۔ آپؐ نے فرمایا: جابرؓ کو میرے پاس آنے کے لئے بلائو۔ میں نے (دل میں) کہا: اب آپؐ (میرا) اُونٹ مجھے واپس کردیں گے اور مجھے اس (واپسی) سے بڑھ کر اور کوئی بات ناپسند نہ تھی۔ فرمایا: اپنا اُونٹ لے لو اور اس کی قیمت بھی تمہاری ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي غَزَاةٍ فَأَبْطَأَ بِي جَمَلِي وَأَعْيَا فَأَتَى عَلَىَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " جَابِرٌ ". فَقُلْتُ نَعَمْ. قَالَ " مَا شَأْنُكَ ". قُلْتُ أَبْطَأَ عَلَىَّ جَمَلِي وَأَعْيَا فَتَخَلَّفْتُ. فَنَزَلَ يَحْجُنُهُ بِمِحْجَنِهِ ثُمَّ قَالَ " ارْكَبْ ". فَرَكِبْتُ فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ أَكُفُّهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " تَزَوَّجْتَ ". قُلْتُ نَعَمْ. قَالَ " بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا ". قُلْتُ بَلْ ثَيِّبًا. قَالَ " أَفَلاَ جَارِيَةً تُلاَعِبُهَا وَتُلاَعِبُكَ ". قُلْتُ إِنَّ لِي أَخَوَاتٍ فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَ امْرَأَةً تَجْمَعُهُنَّ وَتَمْشُطُهُنَّ وَتَقُومُ عَلَيْهِنَّ. قَالَ " أَمَّا إِنَّكَ قَادِمٌ فَإِذَا قَدِمْتَ فَالْكَيْسَ الْكَيْسَ ". ثُمَّ قَالَ " أَتَبِيعُ جَمَلَكَ ". قُلْتُ نَعَمْ. فَاشْتَرَاهُ مِنِّي بِأُوقِيَّةٍ ثُمَّ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَبْلِي وَقَدِمْتُ بِالْغَدَاةِ فَجِئْنَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَوَجَدْتُهُ عَلَى باب الْمَسْجِدِ قَالَ " الآنَ قَدِمْتَ ". قُلْتُ نَعَمْ. قَالَ " فَدَعْ جَمَلَكَ فَادْخُلْ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ ". فَدَخَلْتُ فَصَلَّيْتُ فَأَمَرَ بِلاَلاً أَنْ يَزِنَ لَهُ أُوقِيَّةً. فَوَزَنَ لِي بِلاَلٌ فَأَرْجَحَ فِي الْمِيزَانِ فَانْطَلَقْتُ حَتَّى وَلَّيْتُ فَقَالَ " ادْعُ لِي جَابِرًا ". قُلْتُ الآنَ يَرُدُّ عَلَىَّ الْجَمَلَ وَلَمْ يَكُنْ شَىْءٌ أَبْغَضَ إِلَىَّ مِنْهُ. قَالَ " خُذْ جَمَلَكَ وَلَكَ ثَمَنُهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2098

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ابن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو بن دینار سے، عمرو نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عکاظ، مجنّہ اور ذو المجاز زمانہ جاہلیت میں منڈیاں تھیں۔ جب اسلام کا زمانہ آیا تو مسلمانوں نے ان میں تجارت کرنا گناہ سمجھا۔ تب اللہ تعالیٰ نے (یہ آیت) نازل فرمائی: تم پر کوئی گناہ نہیں کہ (حج کے اجتماع کے دِنوں میں ان منڈیوں میں تجارت کرو۔) حضرت ابن عباسؓ نے مذکورہ آیت میں فِیْ مَوَاسِمِ الْحَجِّ کے الفاظ بڑھائے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كَانَتْ عُكَاظٌ وَمَجَنَّةُ وَذُو الْمَجَازِ أَسْوَاقًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَلَمَّا كَانَ الإِسْلاَمُ تَأَثَّمُوا مِنَ التِّجَارَةِ فِيهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ {لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ} فِي مَوَاسِمِ الْحَجِّ قَرَأَ ابْنُ عَبَّاسٍ كَذَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2099

علی بن عبد اللہ (ابن مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ عمرو (بن دینار) کہتے تھے: یہاں ایک شخص ہوا کرتا تھا جس کا نام نواس تھا۔ اُس کے پاس بیمار اُونٹ تھے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما گئے اور اُس کے ایک حصہ دار سے وہ اُونٹ خرید لئے تو (نواس) کا شریک اس کے پا س آیا اور کہا: وہ اُونٹ ہم نے بیچ دئیے ہیں۔ اُس نے کہا: کس کے پاس اُن کو بیچا ہے؟ کہا کہ ایک بوڑھے کے پاس جو ایسی ایسی شکل کا ہے تو اس نے کہا: کم بخت وہ تو بخدا حضرت ابن عمرؓ ہیں۔ چنانچہ وہ ان کے پاس آیا اور اُس نے کہا: میرے شریک نے آپؓ کے پاس بیمار اُونٹ بیچے ہیں اور وہ آپؓ کو نہیں جانتا تھا تو انہوں نے کہا ـ کہ پھر انہیں لے جائو۔ (عمرو بن دینار) کہتے تھے: جب وہ اُن کو لے جانے لگا تو (حضرت ابن عمرؓ نے) کہا: انہیں رہنے دو۔ رسول اللہ ﷺ کے فیصلے پر ہم راضی ہیں اور کوئی شکایت (دارالقضاء میں) نہ کی جائے گی۔ (علی بن مدینی نے کہا:) سفیان نے عمرو (بن دینار) سے اسی طرح سنا۔

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو كَانَ هَا هُنَا رَجُلٌ اسْمُهُ نَوَّاسٌ وَكَانَتْ عِنْدَهُ إِبِلٌ هِيمٌ فَذَهَبَ ابْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ فَاشْتَرَى تِلْكَ الإِبِلَ مِنْ شَرِيكٍ لَهُ فَجَاءَ إِلَيْهِ شَرِيكُهُ فَقَالَ بِعْنَا تِلْكَ الإِبِلَ. فَقَالَ مِمَّنْ بِعْتَهَا قَالَ مِنْ شَيْخٍ كَذَا وَكَذَا. فَقَالَ وَيْحَكَ ذَاكَ ـ وَاللَّهِ ـ ابْنُ عُمَرَ. فَجَاءَهُ فَقَالَ إِنَّ شَرِيكِي بَاعَكَ إِبِلاً هِيمًا وَلَمْ يَعْرِفْكَ. قَالَ فَاسْتَقْهَا. قَالَ فَلَمَّا ذَهَبَ يَسْتَاقُهَا فَقَالَ دَعْهَا رَضِينَا بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لاَ عَدْوَى. سَمِعَ سُفْيَانُ عَمْرًا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2100

عبداللہ بن مسلمہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے یحيٰ بن سعید سے، یحيٰ نے عمر بن کثیر بن افلح سے، انہوں نے ابومحمد سے جو حضرت ابوقتادہؓ کے آزاد کردہ غلام تھے۔ ابومحمد نے حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: غزوہ حنین کے سال رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہم نکلے۔ { تو آپؐ نے انہیں ایک زِرہ دی۔} میں نے وہ زِرہ بیچ دی اور اُسے بیچ کر بنی سلمہ کے محلّے میں ایک باغ خریدا اور وہ پہلی جائیداد ہے جو میں نے اسلام میں اپنے لئے بطور سرمایہ حاصل کی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ أَفْلَحَ عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَ حُنَيْنٍ فَأَعْطَاهُ ـ يَعْنِي دِرْعًا ـ فَبِعْتُ الدِّرْعَ فَابْتَعْتُ بِهِ مَخْرَفًا فِي بَنِي سَلِمَةَ فَإِنَّهُ لأَوَّلُ مَالٍ تَأَثَّلْتُهُ فِي الإِسْلاَمِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2101

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد نے ہمیں بتایا کہ ابوبردہ بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے ابوبردہ بن ابوموسیٰ سے سنا۔ وہ اپنے باپ (حضرت ابو موسیٰ) رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے تھے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اچھے ہم نشین اور برے ہم نشین کی مثال ایسی ہے جیسی مشک والے کی (دکان) اور لوہار کی بھٹی۔ مشک والے سے تو (دو باتوں میں سے کسی ایک سے) خالی نہیں رہے گا یا تُو اس سے خریدے گا، یا اس کی خوشبو پائے گا۔ اور لوہار کی بھٹی یا تو تیرا بدن اور تیرا کپڑا جلائے گی یا تو اُس سے بدبو پائے گا۔

حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا بُرْدَةَ بْنَ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِيهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ وَالْجَلِيسِ السَّوْءِ كَمَثَلِ صَاحِبِ الْمِسْكِ وَكِيرِ الْحَدَّادِ لاَ يَعْدَمُكَ مِنْ صَاحِبِ الْمِسْكِ إِمَّا تَشْتَرِيهِ أَوْ تَجِدُ رِيحَهُ وَكِيرُ الْحَدَّادِ يُحْرِقُ بَدَنَكَ أَوْ ثَوْبَكَ أَوْ تَجِدُ مِنْهُ رِيحًا خَبِيثَةً ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2102

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے حمید سے، حمید نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ابوطیبہؓ نے (جو حضرت محیصہ بن مسعودؓ کے غلام تھے) رسول اللہ ﷺ کو پچھنے لگائے۔ آپؐ نے انہیں ایک صاع کھجور دینے کے لئے فرمایا اور اُن کے مالکوں سے کہا کہ ان سے جو رقم وصول کی جاتی ہے، اُس سے کچھ کم کر دیں۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ حَجَمَ أَبُو طَيْبَةَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ وَأَمَرَ أَهْلَهُ أَنْ يُخَفِّفُوا مِنْ خَرَاجِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2103

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ خالد نے جو کہ عبداللہ کے بیٹے ہیں ہمیں بتایا کہ خالد (حذائ) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے پچھنے لگوائے اور جس نے آپؐ کو پچھنے لگائے تھے، اُسے آپؐ نے مزدوری دی اور اگر یہ حرام ہوتی تو آپؐ اُسے نہ دیتے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ ـ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ ـ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ احْتَجَمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَأَعْطَى الَّذِي حَجَمَهُ وَلَوْ كَانَ حَرَامًا لَمْ يُعْطِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2104

آدم (بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا کہ ابوبکر بن حفص نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے سالم بن عبداللہ بن عمرؓ سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ایک ریشمی جوڑا یا دھاری دار ریشمی جوڑا بھیجا تو آپؐ نے دیکھا کہ وہ پہنے ہوئے ہیں تو آنحضرتؐ نے فرمایا: میں نے آپؓ کو یہ اِس لئے نہیں بھیجا تھا کہ آپؓ اِسے پہنیں۔ یہ تو صرف وہی پہنتا ہے جو آخرت کی برکات سے بے نصیب ہو۔ میں نے تو آپؓ کو اس لئے بھیجا تھا کہ آپؓ اِس سے فائدہ اُٹھائیں یعنی اِسے بیچیں۔

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَرْسَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى عُمَرَ ـ رضى الله عنه ـ بِحُلَّةِ حَرِيرٍ ـ أَوْ سِيرَاءَ ـ فَرَآهَا عَلَيْهِ فَقَالَ " إِنِّي لَمْ أُرْسِلْ بِهَا إِلَيْكَ لِتَلْبَسَهَا إِنَّمَا يَلْبَسُهَا مَنْ لاَ خَلاَقَ لَهُ إِنَّمَا بَعَثْتُ إِلَيْكَ لِتَسْتَمْتِعَ بِهَا ". يَعْنِي تَبِيعُهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2105

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے قاسم بن محمد سے، قاسم نے حضرت عائشہؓ امّ المومنین رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ حضرت عائشہؓ نے بتایا کہ انہوں نے ایک تکیہ خریدا، جس میں تصویریں تھیں۔ جب رسول اللہ ﷺ نے اُسے دیکھا تو دروازے پر کھڑے رہے اور اندر نہ آئے۔ میں نے آپؐ کے چہرے سے ناپسندیدگی کا اثر محسوس کیا۔ تو میں نے کہا: یا رسول اللہ! اللہ اور اُس کے رسول ﷺ کے حضور توبہ کرتی ہوں۔ میں نے کیا قصور کیا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ تکیہ کیسا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ میں نے اسے آپؐ کے لئے خریدا ہے کہ آپؐ اِس پر بیٹھیں اور تکیہ لگائیں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے (میری بات سن کر) فرمایا: اِن تصویروں کے بنانے والوں کو قیامت کے دن سزا دی جائے گی اور اُن سے کہا جائے گا: جو تم نے بنایا ہے اس میں جان بھی ڈالو۔ اور فرمایا: وہ گھر جس میں تصویریں ہوں ملائکہ اس میں داخل نہیں ہوتے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا اشْتَرَتْ نُمْرُقَةً فِيهَا تَصَاوِيرُ فَلَمَّا رَآهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَامَ عَلَى الْبَابِ فَلَمْ يَدْخُلْهُ فَعَرَفْتُ فِي وَجْهِهِ الْكَرَاهِيَةَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتُوبُ إِلَى اللَّهِ وَإِلَى رَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم مَاذَا أَذْنَبْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا بَالُ هَذِهِ النُّمْرُقَةِ ". قُلْتُ اشْتَرَيْتُهَا لَكَ لِتَقْعُدَ عَلَيْهَا وَتَوَسَّدَهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ أَصْحَابَ هَذِهِ الصُّوَرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعَذَّبُونَ فَيُقَالُ لَهُمْ أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ ". وَقَالَ " إِنَّ الْبَيْتَ الَّذِي فِيهِ الصُّوَرُ لاَ تَدْخُلُهُ الْمَلاَئِكَةُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2106

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالوارث (بن سعید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوالتیاح سے، ابوالتیاح نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: اے بنی نجار! اپنے اس باغ کی قیمت مجھ سے طے کر لو اور اُس میں کچھ کھنڈر اور کچھ کھجوروں کے درخت تھے۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " يَا بَنِي النَّجَّارِ ثَامِنُونِي بِحَائِطِكُمْ ". وَفِيهِ خِرَبٌ وَنَخْلٌ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی