کتاب 56: كتاب الجهاد والسير

صحیح بخاری, حصہ 15

صحیح بخاری 3062

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے روایت کی۔ (دوسری سند) اور محمود بن غیلان نے بھی مجھ سے بیان کیا کہ عبدالرزاق نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے زُہری سے، زُہری نے ابن مسیب سے، ابن مسیب نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (ایک جنگ میں) تھے۔ آپؐ نے ایک شخص کے متعلق جو اسلام کا دعویٰ کرتا تھا فرمایا: یہ دوزخیوں میں سے ہے۔ جب مقابلے کا موقع آیا تو وہ سختی سے لڑا اور اس کو زخم لگے۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! وہ شخص جس کے متعلق آپؐ نے فرمایا تھا کہ وہ دوزخیوں میں سے ہے وہ آج خوب لڑا اور مر گیا ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: دوزخ ہی کو سدھارا ہے۔ حضرت ابوہریرہؓ کہتے تھے: یہ سن کر قریب ہی تھا کہ بعض لوگ شک میں پڑ جائیں۔ اسی اثناء میں کہ وہ باتیں کر ہی رہے تھے کہ کسی نے کہا: وہ مرا نہیں بلکہ اس کو سخت زخم لگے ہیں۔ جب رات ہوئی تو وہ زخموں کی تکلیف برداشت نہ کر سکا اور اس نے خودکشی کر لی۔ نبی ﷺ کو اس کے متعلق خبر دی گئی تو آپؐ نے فرمایا: اللہ اکبر میں اقرار کرتا ہوں کہ میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔ پھر آپؐ نے حضرت بلالؓ کو حکم دیا اور انہوں نے لوگوں میں یہ منادی کی: یاد رکھو جنت میں کوئی داخل نہیں ہوگا مگر وہی نفس جو فرمانبردار ہو اور اللہ کبھی اپنے دین کی فاجر کے ذریعہ بھی تائید فرماتا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ ح وَحَدَّثَنِي مَحْمُودُ بْنُ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ شَهِدْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لِرَجُلٍ مِمَّنْ يَدَّعِي الإِسْلاَمَ " هَذَا مِنْ أَهْلِ النَّارِ ". فَلَمَّا حَضَرَ الْقِتَالُ قَاتَلَ الرَّجُلُ قِتَالاً شَدِيدًا فَأَصَابَتْهُ جِرَاحَةٌ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الَّذِي قُلْتَ إِنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَإِنَّهُ قَدْ قَاتَلَ الْيَوْمَ قِتَالاً شَدِيدًا وَقَدْ مَاتَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِلَى النَّارِ ". قَالَ فَكَادَ بَعْضُ النَّاسِ أَنْ يَرْتَابَ فَبَيْنَمَا هُمْ عَلَى ذَلِكَ إِذْ قِيلَ إِنَّهُ لَمْ يَمُتْ وَلَكِنَّ بِهِ جِرَاحًا شَدِيدًا. فَلَمَّا كَانَ مِنَ اللَّيْلِ لَمْ يَصْبِرْ عَلَى الْجِرَاحِ فَقَتَلَ نَفْسَهُ فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِذَلِكَ فَقَالَ " اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنِّي عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ ". ثُمَّ أَمَرَ بِلاَلاً فَنَادَى بِالنَّاسِ " إِنَّهُ لاَ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلاَّ نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ وَإِنَّ اللَّهَ لَيُؤَيِّدُ هَذَا الدِّينَ بِالرَّجُلِ الْفَاجِرِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3063

یعقوب بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ (اسماعیل بن ابراہیم) ابن علیہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے حُمَید بن ہلال سے، حُمَید نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ (لوگوں سے) مخاطب ہوئے اور فرمایا: زیدؓ نے جھنڈا لیا اور وہ شہید ہوئے۔ پھر جعفرؓ نے اسے لیا اور وہ شہید ہوئے۔ پھر عبداللہ بن رواحہؓ نے اسے لیا اور وہ شہید ہوئے۔ پھر خالد بن ولیدؓ نے اسے لیا بغیر اس کے کہ وہ امیر مقرر کئے گئے ہوں اور ان کے ہاتھ پر اللہ نے فتح دی۔ مجھے اس امر سے خوشی نہیں یا فرمایا: انہیں اس امر سے خوشی نہیں کہ وہ ہمارے پاس ہوتے۔ آپؐ نے یہ فرمایا اور آپؐ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَخَذَ الرَّايَةَ زَيْدٌ فَأُصِيبَ ثُمَّ أَخَذَهَا جَعْفَرٌ فَأُصِيبَ ثُمَّ أَخَذَهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ فَأُصِيبَ ثُمَّ أَخَذَهَا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ غَيْرِ إِمْرَةٍ فَفُتِحَ عَلَيْهِ وَمَا يَسُرُّنِي ـ أَوْ قَالَ مَا يَسُرُّهُمْ ـ أَنَّهُمْ عِنْدَنَا ". وَقَالَ وَإِنَّ عَيْنَيْهِ لَتَذْرِفَانِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3064

محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ (محمد) بن ابی عدی اور سہل بن یوسف نے ہمیں بتایا۔ ان دونوں نے سعید (بن ابی عروبہ) سے، سعید نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ کے پاس رعل، ذکوان، عصیہ اور بنو لحیان قبائل کے کچھ لوگ آئے اور کہا کہ ہم مسلمان ہوگئے ہیں اور انہوں نے آپؐ سے اپنی قوم کے مقابلہ کے لئے مدد مانگی۔ نبی ﷺ نے ان کی ستر انصار صحابہ سے مدد کی۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: ہم انہیں قاری کہا کرتے تھے۔ دن کو وہ لکڑیاں لاتے اور رات کو نمازیں پڑھتے۔ وہ لوگ انہیں لے گئے جب بئر معونہ پر پہنچے تو انہوں نے ان سے غداری کی اور انہیں مار ڈالا۔ آنحضرت ﷺ ایک مہینہ تک نماز میں کھڑے ہو کر رِعل، ذکوان اور بنی لحیان کے لئے بددعا کرتے رہے۔ قتادہ نے کہا: اور حضرت انسؓ نے ہم سے بیان کیا کہ صحابہ ان لوگوں سے متعلق قرآن کی آیت سمجھ کر یہ پڑھنے لگے: ہماری طرف سے ہماری قوم کو کہہ دو کہ ہم اپنے ربّ سے جا ملے ہیں۔ وہ ہم سے خوش ہوا اور ہمیں خوش کر دیا۔ بعد میں یہ شبہ دور کر دیا گیا (کہ یہ قرآنِ مجید کی آیت نہیں۔)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَسَهْلُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَتَاهُ رِعْلٌ وَذَكْوَانُ وَعُصَيَّةُ وَبَنُو لِحْيَانَ فَزَعَمُوا أَنَّهُمْ قَدْ أَسْلَمُوا وَاسْتَمَدُّوهُ عَلَى قَوْمِهِمْ فَأَمَدَّهُمُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِسَبْعِينَ مِنَ الأَنْصَارِ قَالَ أَنَسٌ كُنَّا نُسَمِّيهِمُ الْقُرَّاءَ يَحْطِبُونَ بِالنَّهَارِ وَيُصَلُّونَ بِاللَّيْلِ فَانْطَلَقُوا بِهِمْ حَتَّى بَلَغُوا بِئْرَ مَعُونَةَ غَدَرُوا بِهِمْ وَقَتَلُوهُمْ فَقَنَتَ شَهْرًا يَدْعُو عَلَى رِعْلٍ وَذَكْوَانَ وَبَنِي لِحْيَانَ. قَالَ قَتَادَةُ وَحَدَّثَنَا أَنَسٌ أَنَّهُمْ قَرَءُوا بِهِمْ قُرْآنًا أَلاَ بَلِّغُوا عَنَّا قَوْمَنَا بِأَنَّا قَدْ لَقِينَا رَبَّنَا فَرَضِيَ عَنَّا وَأَرْضَانَا. ثُمَّ رُفِعَ ذَلِكَ بَعْدُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3065

محمد بن عبدالرحیم نے ہم سے بیان کیا کہ رَوح بن عبادہ نے ہمیں بتایا۔ سعید (بن ابی عروبہ) نے قتادہ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ انہوں نے کہا: حضرت انس بن مالکؓ نے ہم سے ذکر کیا۔ انہوں نے حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہما سے، حضرت ابوطلحہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ جب آپؐ کسی قوم پر غالب ہوتے تو میدان میں تین دن اور تین راتیں ٹھہرتے۔ رَوح بن عبادہ کی طرح معاذ اور عبدالاعلیٰ نے بھی یہی روایت بیان کی۔ (ان دونوں نے کہا:) سعید نے ہم سے بیان کیا۔ سعید نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے حضرت ابوطلحہؓ سے، حضرت ابوطلحہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ ذَكَرَ لَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ كَانَ إِذَا ظَهَرَ عَلَى قَوْمٍ أَقَامَ بِالْعَرْصَةِ ثَلاَثَ لَيَالٍ. تَابَعَهُ مُعَاذٌ وَعَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3066

ہدبہ بن خالد نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام (بن یحيٰ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے روایت کی کہ حضرت انسؓ نے انہیں خبر دی، کہا: نبی ﷺ نے جعرانہ میں جہاں آپؐ نے حنین کا مالِ غنیمت تقسیم کیا تھا، عمرہ کا احرام باندھا۔

حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا أَخْبَرَهُ قَالَ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْجِعْرَانَةِ حَيْثُ قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3067

ابن نمیر نے کہا کہ عبیداللہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ان کا ایک گھوڑا کہیں چلا گیا اور دشمن نے اسے پکڑ لیا۔ پھر مسلمان ان پر غالب آئے اور وہ گھوڑا رسول اللہ ﷺ کے زمانے ہی میں انہیں دلایا گیا اور ان کا ایک غلام فرار ہو گیا اور رومیوں سے جا ملا۔ پھر مسلمان ان پر غالب آگئے (اور وہ غلام پکڑا گیا۔) حضرت خالد بن ولیدؓ نے وہ غلام ان کو واپس دلا دیا۔ یہ نبی ﷺ کی وفات کے بعد کا ذکر ہے۔

قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ ذَهَبَ فَرَسٌ لَهُ فَأَخَذَهُ الْعَدُوُّ فَظَهَرَ عَلَيْهِ الْمُسْلِمُونَ فَرُدَّ عَلَيْهِ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبَقَ عَبْدٌ لَهُ فَلَحِقَ بِالرُّومِ فَظَهَرَ عَلَيْهِمُ الْمُسْلِمُونَ فَرَدَّهُ عَلَيْهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ بَعْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3068

محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبیداللہ (عمری) سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نافع نے مجھے بتایا۔ حضرت ابن عمرؓ کا ایک غلام فرار ہوگیا اور رومیوں کی طرف چلا گیا۔ حضرت خالد بن ولیدؓ رومیوں پر غالب آئے اور انہوں نے حضرت عبداللہؓ کو غلام واپس دلا دیا اور حضرت ابن عمرؓ کا ایک گھوڑا بھاگ نکلا اور رومیوں کے لشکر میں جا پہنچا۔ پھر (حضرت خالد بن ولیدؓ) ان پر غالب آئے اور انہوں نے وہ گھوڑا حضرت عبداللہؓ کو دے دیا۔ ابو عبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: عَارَ، عَیْر سے مشتق ہے اور اس سے مراد جنگلی گدھا ہے یعنی جب وہ بھاگ جائے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ أَنَّ عَبْدًا لاِبْنِ عُمَرَ أَبَقَ فَلَحِقَ بِالرُّومِ فَظَهَرَ عَلَيْهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَرَدَّهُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ وَأَنَّ فَرَسًا لاِبْنِ عُمَرَ عَارَ فَلَحِقَ بِالرُّومِ فَظَهَرَ عَلَيْهِ فَرَدُّوهُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ.قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ عَارَ مُشْتَقٌّ مِنْ الْعَيْرِ وَهُوَ حِمَارُ وَحْشٍ أَيْ هَرَبَ

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3069

احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا کہ زُہیر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے موسیٰ بن عقبہ سے، موسیٰ نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ جس دن مسلمانوں کا (رومیوں سے) مقابلہ ہوا، وہ گھوڑے پر سوار تھے۔ ان دنوں حضرت خالد بن ولیدؓ مسلمانوں کی فوج کے سردار تھے۔ حضرت ابوبکرؓ نے ان کو امیر بنا کر بھیجا تھا۔ دشمن نے وہ گھوڑا پکڑ لیا۔ جب دشمن کو شکست دے کر بھگا دیا گیا تو حضرت خالدؓ نے ان کا گھوڑا واپس کر دیا۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما أَنَّهُ كَانَ عَلَى فَرَسٍ يَوْمَ لَقِيَ الْمُسْلِمُونَ وَأَمِيرُ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَئِذٍ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ بَعَثَهُ أَبُو بَكْرٍ فَأَخَذَهُ الْعَدُوُّ فَلَمَّا هُزِمَ الْعَدُوُّ رَدَّ خَالِدٌ فَرَسَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3070

عمرو بن علی (فلاس) نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعاصم نے ہمیں بتایا۔ حنظلہ بن ابی سفیان نے ہمیں خبر دی کہ سعید بن میناء نے ان کو بتایا، کہا: حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے میں نے سنا۔ وہ کہتے تھے میں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم نے بکری کا ایک چھوٹا سا بچہ ذبح کیا ہے جو ہمارا ہی تھا اور ایک صاع جو بھی پیسے ہیں۔ اس لئے آپؐ اور کچھ لوگ تشریف لائیں۔ یہ سن کر نبی ﷺ نے آواز دی اور فرمایا: اے خندق والو! جابر نے ضیافت تیار کی ہے آئو چلو، جلدی کرو۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَبَحْنَا بُهَيْمَةً لَنَا وَطَحَنْتُ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ فَتَعَالَ أَنْتَ وَنَفَرٌ فَصَاحَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " يَا أَهْلَ الْخَنْدَقِ إِنَّ جَابِرًا قَدْ صَنَعَ سُؤْرًا فَحَىَّ هَلاً بِكُمْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3071

حبان بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے خالد بن سعید سے، خالد نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ام خالد بنت خالد بن سعیدؓ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: میں اپنے باپ کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور میں زرد رنگ کی قمیص پہنے ہوئے تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سَنَہْ سَنَہْ۔ عبداللہ کہتے تھے: یہ لفظ حبشی زبان میں حَسَنَۃ کا ہم معنی ہے۔ یعنی نہایت عمدہ ہے، نہایت عمدہ ہے۔ وہ کہتی تھیں: میں مہرنبوت سے کھیلنے لگی تو میرے باپ نے مجھے جھڑکا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسے رہنے دو۔ پھر اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے یہ دعا دی: نت نئے کپڑے پہنتی رہو۔ نت نئے کپڑے پہنتی رہو۔ نت نئے کپڑے پہنتی رہو۔ عبداللہ کہتے تھے کہ وہ اس وقت تک زندہ تھیں جب راوی نے ان کے لمبے عرصہ تک زندہ رہنے کا ذکر کیا۔

حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُمِّ خَالِدٍ بِنْتِ خَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَتْ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَعَ أَبِي وَعَلَىَّ قَمِيصٌ أَصْفَرُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " سَنَهْ سَنَهْ ". قَالَ عَبْدُ اللَّهِ وَهْىَ بِالْحَبَشِيَّةِ حَسَنَةٌ. قَالَتْ فَذَهَبْتُ أَلْعَبُ بِخَاتَمِ النُّبُوَّةِ فَزَبَرَنِي أَبِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " دَعْهَا ". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ " أَبْلِي وَأَخْلِفِي ثُمَّ أَبْلِي وَأَخْلِفِي ثُمَّ أَبْلِي وَأَخْلِفِي ". قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَبَقِيَتْ حَتَّى ذَكَرَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3072

محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ غندر نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے محمد بن زیاد سے، محمد نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ حضرت حسن بن علیؓ نے صدقہ کی کھجوروں میں سے ایک کھجور لی اور اپنے منہ میں ڈالی۔ نبی ﷺ نے فارسی میں ان سے فرمایا: کِخْ کِخْ۔ یعنی چھی چھی۔ کیا تمہیں علم نہیں کہ ہم صدقہ نہیں کھاتے؟

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ أَخَذَ تَمْرَةً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِالْفَارِسِيَّةِ " كَخٍ كَخٍ أَمَا تَعْرِفُ أَنَّا لاَ نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3073

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوحیان (یحيٰ بن سعید) سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ابوزُرعہ نے مجھ سے بیان کیا۔ وہ کہتے تھے: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا، کہا: نبی ﷺ ہم میں کھڑے ہوئے اور غنیمت کے مال میں خیانت کرنے کا ذکر فرمایا اور اسے بہت بڑا گناہ قرار دیا اور اس کی سزا بہت بڑی قرار دی۔ آپؐ نے فرمایا: میں تم میں سے کسی کو قیامت کے دن ایسی حالت میں نہ پائوں کہ اس کی گردن پر {بکری سوار ہو جو ممیّا رہی ہو یا اس کی گردن پر } گھوڑا ہو جو ہنہنا رہا ہو۔ وہ شخص مجھ سے کہہ رہا ہو: یا رسول اللہ! میری مدد کیجئے اور میں کہوں: تمہارے لئے میں کچھ نہیں کر سکتا۔ میں نے تمہیں اللہ کا حکم پہنچا دیا تھا۔ یا اس کی گردن پر اونٹ سوار ہو جو بلبلا رہا ہو اور وہ شخص مجھ سے کہہ رہا ہو: یا رسول اللہ! میری مدد کیجئے اور میں کہوں کہ میں کچھ نہیں کر سکتا۔ میں نے تمہیں (اللہ کا حکم) پہنچا دیا تھا۔ یا اس کی گردن پر سونا چاندی لادے ہوئے ہوں اور وہ کہہ رہا ہو: یا رسول اللہ! میری مدد کو پہنچیں اور میں کہوں: میں تمہارے لئے کچھ نہیں کر سکتا۔ میں نے تمہیں اللہ کا حکم پہنچا دیا تھا۔ یا اس کی گردن پر کپڑوں کے ٹکڑے لادے ہوں جو ہوا سے اُڑ رہے ہوں اور وہ کہے: یا رسول اللہ! میری مدد کو پہنچیں اور میں کہوں: میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا۔ میں نے تمہیں اللہ کا حکم پہنچا دیا تھا۔ اور ایوب نے ابوحیان سے یہی نقل کیا کہ اس کی گردن پر گھوڑا ہو جو ہنہنا رہا ہو۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ أَبِي حَيَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو زُرْعَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَامَ فِينَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ الْغُلُولَ فَعَظَّمَهُ وَعَظَّمَ أَمْرَهُ قَالَ " لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ شَاةٌ لَهَا ثُغَاءٌ عَلَى رَقَبَتِهِ فَرَسٌ لَهُ حَمْحَمَةٌ يَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغِثْنِي. فَأَقُولُ لاَ أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ. وَعَلَى رَقَبَتِهِ بَعِيرٌ لَهُ رُغَاءٌ يَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغِثْنِي. فَأَقُولُ لاَ أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ. وَعَلَى رَقَبَتِهِ صَامِتٌ فَيَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغِثْنِي. فَأَقُولُ لاَ أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ. أَوْ عَلَى رَقَبَتِهِ رِقَاعٌ تَخْفِقُ فَيَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغِثْنِي. فَأَقُولُ لاَ أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ ". وَقَالَ أَيُّوبُ عَنْ أَبِي حَيَّانَ فَرَسٌ لَهُ حَمْحَمَةٌ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3074

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو (بن دینار) سے، عمرو نے سالم بن ابی الجعد سے، سالم نے حضرت عبداللہ بن عمروؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے سامان پر ایک شخص مقرر تھا جسے کِرْکِرَہ کہتے تھے اور وہ مر گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ دوزخ ہی میں گیا ہے۔ یہ سن کر لوگ اس کو دیکھنے کے لئے گئے اور انہوں نے اس کے پاس ایک عبا پائی جو اس نے غنیمت کے مال سے چرائی تھی۔ ابوعبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: (محمد) بن سلام نے کِرْکِرَہ کی بجائے کَرْکَرَہ ک کی زبر سے نقل کیا ہے اور یہ تلفظ اسی طرح درست ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ كَانَ عَلَى ثَقَلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ كِرْكِرَةُ فَمَاتَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هُوَ فِي النَّارِ ". فَذَهَبُوا يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ فَوَجَدُوا عَبَاءَةً قَدْ غَلَّهَا. قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ ابْنُ سَلاَمٍ كَرْكَرَةُ يَعْنِي بِفَتْحِ الْكَافِ وَهْوَ مَضْبُوطٌ كَذَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3075

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعید بن مسروق سے، سعید نے عبایہ بن رفاعہ سے، عبایہ نے اپنے دادا حضرت رافع (بن خدیجؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالحلیفہ میں ہم نبی ﷺ کے ساتھ تھے۔ لوگوں کو بھوک لگی اور ہم نے کچھ اونٹ اور بکریاں غنیمت میں پائی تھیں۔ نبی ﷺ پچھلے لوگوں میں تھے۔ لوگوں نے جلدی کی اور ہانڈیاں چڑھا دیں۔ آپؐ نے ہانڈیوں کی نسبت حکم دیا تو وہ انڈیل دی گئیں۔ پھر آپؐ نے مالِ غنیمت کو تقسیم کیا اور دس بکریوں کو ایک اونٹ کے برابر ٹھہرایا۔ ان میں سے ایک اونٹ بھاگ نکلا۔ لشکر میں گھوڑے کم تھے۔ لوگوں نے اس کا پیچھا کیا تو اس نے ان کو تھکا دیا۔ یہ دیکھ کر ایک شخص نے ہاتھ بڑھایا اور ایک تیر چلایا۔ اللہ نے اس اونٹ کو وہیں روک دیا۔ آپؐ نے فرمایا: ان جانوروں میں سے بھی بعض جنگلی جانوروں جیسے ہوتے ہیں جو قابو میں نہیں آتے۔ اس لئے جو جانور بھاگ کر تمہارے قابو سے نکل جائے تو تم اس کے ساتھ اسی طرح کیا کرو۔ (یعنی تیر مار کر گرا لو۔ عبایہ کہتے تھے:) میرے دادا نے کہا: ہم امید کرتے ہیں یا کہا کہ ہمیں اندیشہ ہے کل دشمن سے ہمارا مقابلہ ہو اور ہمارے پاس چھریاں نہیں تو کیا ہم کھپانچ (سرکنڈے) ہی سے ذبح کر لیں۔ آپؐ نے فرمایا: جو چیز بھی خون بہا دے اور اس پر اللہ کا نام لیا جائے وہ کھالو۔ مگر دانت اور ناخن سے ذبح کرنا درست نہیں اور میں اس کی وجہ بتائے دیتا ہوں۔ دانت تو ہڈی ہے اور ناخن حبشیوں کی چھریاں ہیں۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ جَدِّهِ رَافِعٍ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِذِي الْحُلَيْفَةِ فَأَصَابَ النَّاسَ جُوعٌ وَأَصَبْنَا إِبِلاً وَغَنَمًا وَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي أُخْرَيَاتِ النَّاسِ فَعَجِلُوا فَنَصَبُوا الْقُدُورَ فَأَمَرَ بِالْقُدُورِ فَأُكْفِئَتْ ثُمَّ قَسَمَ فَعَدَلَ عَشَرَةً مِنَ الْغَنَمِ بِبَعِيرٍ فَنَدَّ مِنْهَا بَعِيرٌ وَفِي الْقَوْمِ خَيْلٌ يَسِيرٌ فَطَلَبُوهُ فَأَعْيَاهُمْ فَأَهْوَى إِلَيْهِ رَجُلٌ بِسَهْمٍ فَحَبَسَهُ اللَّهُ فَقَالَ " هَذِهِ الْبَهَائِمُ لَهَا أَوَابِدُ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ فَمَا نَدَّ عَلَيْكُمْ فَاصْنَعُوا بِهِ هَكَذَا ". فَقَالَ جَدِّي إِنَّا نَرْجُو ـ أَوْ نَخَافُ ـ أَنْ نَلْقَى الْعَدُوَّ غَدًا وَلَيْسَ مَعَنَا مُدًى أَفَنَذْبَحُ بِالْقَصَبِ فَقَالَ " مَا أَنْهَرَ الدَّمَ وَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ فَكُلْ لَيْسَ السِّنَّ وَالظُّفُرَ وَسَأُحَدِّثُكُمْ عَنْ ذَلِكَ أَمَّا السِّنُّ فَعَظْمٌ وَأَمَّا الظُّفُرُ فَمُدَى الْحَبَشَةِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3076

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا ، کہا: ہم سے یحيٰ (قطان) نے بیان کیا۔ ہمیں اسماعیل (بن ابی خالد) نے بتایا، کہا: قیس (بن ابی حازم) نے مجھ سے بیان کیا۔ کہتے تھے کہ حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: کیا تم ذوالخلصہ سے مجھے چھٹکارا نہیں دلائو گے اور یہ ایک بت خانہ تھا جو قبیلہ خثعم نے بنایا تھا۔ اسے یمنی کعبہ کہتے تھے۔ میں اَحمس قبیلہ کے ایک سو پچاس مرد لے کر چل پڑا۔ یہ سب اچھے سوار تھے۔ میں نے نبی ﷺ کو بتایا کہ میں گھوڑے پر جم کر نہیں بیٹھ سکتا۔ آپؐ نے میرے سینہ پر زور سے ہاتھ مارا۔ یہاں تک کہ میں نے آپؐ کی انگلیوں کے نشان اپنے سینہ پر دیکھے اور آپؐ نے فرمایا: اے اللہ! اسے گھوڑے پر جم کر بیٹھنے کی توفیق دے اور اسے راہنما بنا اور صحیح راستہ پر چلا۔ چنانچہ وہ اس بت خانہ کی طرف چلے گئے اور جا کر اسے توڑ ڈالا اور اس کو جلا دیا اور نبی ﷺ کی طرف آدمی بھیجا کہ آپؐ کو خوشخبری دے۔ حضرت جریرؓ کے پیغامبر نے رسول اللہ ﷺ سے کہا: یا رسول اللہ! اس ذات کی قسم ہے جس نے آپؐ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے۔ میں آپؐ کے پاس اس وقت تک نہیں آیا جب تک کہ اس بت خانہ کو ایسی حالت میں نہیں چھوڑا جیسے خارشی اونٹ ہوتا ہے۔ آپؐ نے احمس قبیلے کے سواروں اور ان کے مردوں کو پانچ بار برکت کی دعا دی۔ مسدد نے اپنی روایت میں کَانَ بَیْتًا فِیْہِ خَثْعَمُ کی جگہ بَیْتٌ فِیْ خَثْعَمَ نقل کیا ہے۔ یعنی خثعم قبیلہ میں بت خانہ تھا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي قَيْسٌ قَالَ قَالَ لِي جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَلاَ تُرِيحُنِي مِنْ ذِي الْخَلَصَةِ ". وَكَانَ بَيْتًا فِيهِ خَثْعَمُ يُسَمَّى كَعْبَةَ الْيَمَانِيَةَ فَانْطَلَقْتُ فِي خَمْسِينَ وَمِائَةٍ مِنْ أَحْمَسَ وَكَانُوا أَصْحَابَ خَيْلٍ فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَنِّي لاَ أَثْبُتُ عَلَى الْخَيْلِ فَضَرَبَ فِي صَدْرِي حَتَّى رَأَيْتُ أَثَرَ أَصَابِعِهِ فِي صَدْرِي فَقَالَ " اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا ". فَانْطَلَقَ إِلَيْهَا فَكَسَرَهَا وَحَرَّقَهَا فَأَرْسَلَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يُبَشِّرُهُ فَقَالَ رَسُولُ جَرِيرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا جِئْتُكَ حَتَّى تَرَكْتُهَا كَأَنَّهَا جَمَلٌ أَجْرَبُ فَبَارَكَ عَلَى خَيْلِ أَحْمَسَ وَرِجَالِهَا خَمْسَ مَرَّاتٍ. قَالَ مُسَدَّدٌ بَيْتٌ فِي خَثْعَمَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3077

آدم بن ابی ایاس نے ہم سے بیان کیا کہ شیبان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور سے، منصور نے مجاہد سے، مجاہد نے طائوس سے، طائوس نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: جس دن مکہ فتح ہوا نبی ﷺ نے فرمایا: اب کوئی ہجرت نہیں۔ لیکن جہاد اور (نیک کام کی) نیت باقی ہے اور جب تمہیں جہاد پر نکلنے کے لئے کہا جائے تو نکلو۔

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ " لاَ هِجْرَةَ وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3078

ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ یزید بن زُرَیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے خالد سے، خالد نے ابوعثمان نہدی سے، نہدی نے حضرت مجاشع بن مسعودؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت مجاشعؓ اپنے بھائی حضرت مجالد بن مسعودؓ کو نبی ﷺ کے پاس لائے اور کہا: یہ مجالد ہے، آپؐ سے ہجرت کرنے پر بیعت کرتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: فتح مکہ کے بعد اَب کوئی ہجرت نہیں۔ لیکن میں اس سے اسلام پر قائم رہنے کی بیعت لیتا ہوں۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ جَاءَ مُجَاشِعٌ بِأَخِيهِ مُجَالِدِ بْنِ مَسْعُودٍ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ هَذَا مُجَالِدٌ يُبَايِعُكَ عَلَى الْهِجْرَةِ. فَقَالَ " لاَ هِجْرَةَ بَعْدَ فَتْحِ مَكَّةَ وَلَكِنْ أُبَايِعُهُ عَلَى الإِسْلاَمِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3079

ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ یزید بن زُرَیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے خالد سے، خالد نے ابوعثمان نہدی سے، نہدی نے حضرت مجاشع بن مسعودؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت مجاشعؓ اپنے بھائی حضرت مجالد بن مسعودؓ کو نبی ﷺ کے پاس لائے اور کہا: یہ مجالد ہے، آپؐ سے ہجرت کرنے پر بیعت کرتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: فتح مکہ کے بعد اَب کوئی ہجرت نہیں۔ لیکن میں اس سے اسلام پر قائم رہنے کی بیعت لیتا ہوں۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ جَاءَ مُجَاشِعٌ بِأَخِيهِ مُجَالِدِ بْنِ مَسْعُودٍ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ هَذَا مُجَالِدٌ يُبَايِعُكَ عَلَى الْهِجْرَةِ‏.‏ فَقَالَ ‏ "‏ لاَ هِجْرَةَ بَعْدَ فَتْحِ مَكَّةَ، وَلَكِنْ أُبَايِعُهُ عَلَى الإِسْلاَمِ ‏"‏‏.‏

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3080

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ عمرو (بن دینار) اور ابن جریج نے کہا: میں نے عطاء سے سنا۔ کہتے تھے کہ میں عبید بن عمیر کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور وہ ثبیر (پہاڑ) کے قریب مقیم تھیں۔ انہوں نے ہم سے کہا: جب سے اللہ نے اپنے نبی ﷺ کو مکہ فتح کرایا ہے ہجرت موقوف ہوگئی ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو وَابْنُ جُرَيْجٍ سَمِعْتُ عَطَاءً يَقُولُ ذَهَبْتُ مَعَ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ إِلَى عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ وَهْىَ مُجَاوِرَةٌ بِثَبِيرٍ فَقَالَتْ لَنَا انْقَطَعَتِ الْهِجْرَةُ مُنْذُ فَتَحَ اللَّهُ عَلَى نَبِيِّهِ صلى الله عليه وسلم مَكَّةَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3081

محمد بن عبداللہ بن حوشب طائفی نے مجھ سے بیان کیا کہ ہشیم نے ہمیں بتایا۔ حصین (بن عبدالرحمن) نے ہمیں خبر دی کہ انہوں نے سعد بن عبیدہ سے، سعد نے ابوعبدالرحمن سے روایت کی اور وہ حضرت عثمانؓ کے حامی تھے۔ انہوں نے ابن عطیہ سے جو حضرت علیؓ کے حامی تھے، کہا: میں خوب جانتا ہوں کہ کس بات نے تمہارے ساتھی کو خونریزی کرنے کی جرأت دلائی ہے۔ میں نے ان کو یہ کہتے سنا کہ نبی ﷺ نے مجھے اور زبیرؓ کو بھیجا اور فرمایا: فلاں باغیچہ میں جاؤ اور وہاں تم ایک عورت پائو گے۔ حاطبؓ نے اسے ایک خط دیا ہے۔ {چنانچہ ہم اس باغیچہ میں پہنچے } اور ہم نے کہا: خط نکالو۔ کہنے لگی: مجھے تو (حاطب نے کوئی خط) نہیں دیا۔ ہم نے کہا: تمہیں خط نکالنا ہوگا۔ ورنہ میں تمہیں برہنہ کرتا ہوں۔ یہ سن کر اس نے اپنے نیفے سے وہ خط نکالا۔ (ہم نبی کریم ﷺ کے پاس پہنچے) آپؐ نے حاطبؓ کو بلا بھیجا۔ انہوں نے عرض کیا: حضور آپؐ جلدی نہ فرمائیں۔ اللہ کی قسم! میں کافر نہیں ہوں اور میں اسلام کی محبت میں بڑھا ہوا ہوں۔ آپؐ کے صحابہ میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جس کا مکہ میں کوئی نہ کوئی تعلق والا نہ ہو جس کے ذریعہ سے اللہ اس کے بال بچوں اور جائیداد کی حفاظت کر رہا ہے اور میرا وہاں کوئی نہیں۔ میں نے چاہا کہ مکہ والوں پر کوئی احسان کر دوں۔ نبی ﷺ نے انہیں سچا قرار دیا۔ حضرت عمرؓ نے عرض کیا: مجھے اجازت دیجئے کہ میں اس کی گردن مار دوں۔ کیونکہ اس نے منافقت کی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: تمہیں کیا علم؟ شاید اللہ نے بدر والوں کو جھانک کر دیکھا اور فرمایا ہو: تم جو چاہو کرو۔ سو یہ بات تھی جس نے حضرت علیؓ کو خونریزی پر جرأت دلائی ہے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ الطَّائِفِيُّ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَكَانَ عُثْمَانِيًّا فَقَالَ لاِبْنِ عَطِيَّةَ وَكَانَ عَلَوِيًّا إِنِّي لأَعْلَمُ مَا الَّذِي جَرَّأَ صَاحِبَكَ عَلَى الدِّمَاءِ سَمِعْتُهُ يَقُولُ بَعَثَنِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَالزُّبَيْرَ فَقَالَ " ائْتُوا رَوْضَةَ كَذَا وَتَجِدُونَ بِهَا امْرَأَةً أَعْطَاهَا حَاطِبٌ كِتَابًا ". فَأَتَيْنَا الرَّوْضَةَ فَقُلْنَا الْكِتَابَ. قَالَتْ لَمْ يُعْطِنِي. فَقُلْنَا لَتُخْرِجِنَّ أَوْ لأُجَرِّدَنَّكِ. فَأَخْرَجَتْ مِنْ حُجْزَتِهَا فَأَرْسَلَ إِلَى حَاطِبٍ فَقَالَ لاَ تَعْجَلْ وَاللَّهِ مَا كَفَرْتُ وَلاَ ازْدَدْتُ لِلإِسْلاَمِ إِلاَّ حُبًّا وَلَمْ يَكُنْ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِكَ إِلاَّ وَلَهُ بِمَكَّةَ مَنْ يَدْفَعُ اللَّهُ بِهِ عَنْ أَهْلِهِ وَمَالِهِ وَلَمْ يَكُنْ لِي أَحَدٌ فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَتَّخِذَ عِنْدَهُمْ يَدًا. فَصَدَّقَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم. قَالَ عُمَرُ دَعْنِي أَضْرِبْ عُنُقَهُ فَإِنَّهُ قَدْ نَافَقَ. فَقَالَ " مَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ". فَهَذَا الَّذِي جَرَّأَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی