کتاب 61: کتاب المناقب
صحیح بخاری, حصہ 9
صحیح بخاری 3648
ابراہیم بن منذر نے ہم سے بیان کیا کہ (محمد بن اسماعیل) بن ابی فُدَیک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن ابی ذئب سے، انہوں نے مقبری سے، مقبری نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے آپؐ سے بہت سی باتیں سنی ہیں مگر میں ان کو بھول جاتا ہوں ؛ تو آپؐ نے فرمایا: اپنی چادر پھیلاؤ۔ میں نے پھیلائی۔ آپؐ نے اپنے ہاتھ سے ایک لَپ بھر کر اس میں ڈالی۔ پھر فرمایا: اس کو سمیٹ لو اور میں نے اس کو سمیٹ لیا۔ پھر اس کے بعد میں کوئی بات نہ بھولا۔
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الْفُدَيْكِ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي سَمِعْتُ مِنْكَ كَثِيرًا فَأَنْسَاهُ. قَالَ " ابْسُطْ رِدَاءَكَ ". فَبَسَطْتُ فَغَرَفَ بِيَدِهِ فِيهِ ثُمَّ قَالَ " ضُمَّهُ " فَضَمَمْتُهُ فَمَا نَسِيتُ حَدِيثًا بَعْدُ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی