کتاب 63: كتاب مناقب الأنصار

صحیح بخاری, حصہ 5

صحیح بخاری 3856

عیاش بن ولید نے ہم سے بیان کیا کہ ولید بن مسلم نے ہمیں بتایا کہ اوزاعی نے مجھ سے بیان کیا کہ یحيٰ بن ابی کثیر نے مجھے بتایا کہ محمد بن ابراہیم تیمی سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: عروہ بن زبیر نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے (حضرت عبداللہ) بن عمرو بن العاصؓ سے پوچھا: وہ بدترین سلوک مجھے بتائیں جو مشرکین نے نبی کریم ﷺ سے کیا تھا؟ انہوں نے کہا: ایک بار نبی کریم ﷺ مسجد کے حطیم مقام میں نماز پڑھ رہے تھے کہ عقبہ بن ابی مُعَیط آیا اور اس نے اپنا کپڑا آپؐ کی گردن میں ڈال کر آپؐ کا گلا زور سے گھونٹا۔ اتنے میں حضرت ابوبکرؓ پہنچ گئے اور آکر انہوں نے عقبہ کا کندھا پکڑا اور اسے دھکیل کر نبی کریم ﷺ سے ہٹا دیا اور کہا: کیا تم ایسے شخص کو مارتے ہو جو کہتا ہے: میرا ربّ اللہ ہے؟ عیاش بن ولید کی طرح (محمد) بن اسحاق نے بھی اسے روایت کیا ہے۔ (انہوں نے کہا:) یحيٰ بن عروہ نے عروہ سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا۔ اس میں یوں ہے: حضرت عبداللہ بن عمروؓ سے۔ میں نے کہا: اور عبدہ نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ (عروہ) سے روایت کرتے ہوئے یوں کہا: حضرت عمرو بن العاصؓ سے کہا گیا۔ اور محمد بن عمرو نے ابوسلمہ سے روایت کرتے ہوئے یوں کہا: حضرت عمرو بن العاصؓ نے مجھ سے بیان کیا۔

حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنِي الأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَخْبِرْنِي بِأَشَدِّ شَىْءٍ صَنَعَهُ الْمُشْرِكُونَ بِالنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ بَيْنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي فِي حِجْرِ الْكَعْبَةِ إِذْ أَقْبَلَ عُقْبَةُ بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ فَوَضَعَ ثَوْبَهُ فِي عُنُقِهِ فَخَنَقَهُ خَنْقًا شَدِيدًا فَأَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ حَتَّى أَخَذَ بِمَنْكِبِهِ وَدَفَعَهُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ {أَتَقْتُلُونَ رَجُلاً أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ} الآيَةَ. تَابَعَهُ ابْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو. وَقَالَ عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ قِيلَ لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ. وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3857

عبداللہ بن حماد آملی نے مجھے بتایا، کہا: یحيٰ بن معین نے مجھ سے بیان کیا کہ اسماعیل بن مجالد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے بیان (احمسی) سے، بیان نے وبرہ سے، وبرہ نے ہمام بن حارث سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمار بن یاسرؓ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس وقت دیکھا جبکہ آپؐ کے ساتھ کوئی نہ تھا۔ صرف پانچ غلام، دو عورتیں اور حضرت ابوبکرؓ (آپؐ پر ایمان لائے تھے)۔

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمَّادٍ الآمُلِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ عَنْ بَيَانٍ عَنْ وَبَرَةَ عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ قَالَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَا مَعَهُ إِلاَّ خَمْسَةُ أَعْبُدٍ وَامْرَأَتَانِ وَأَبُو بَكْرٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3858

مجھ سے اسحاق (بن ابراہیم) نے بیان کیا: ہمیں ابواسامہ نے خبر دی کہ ہاشم (بن ہاشم) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے سعید بن مسیب سے سنا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت ابواسحاق سعد بن ابی وقاصؓ کو کہتے سنا۔ کوئی اسلام نہیں لایا مگر اسی دن جس دن میں مسلمان ہوا اور مسلمان ہونے کے بعد سات دن مجھ پر ایسے گزرے کہ میں کل مسلمانوں کا تیسرا حصہ تھا۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هَاشِمٌ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ مَا أَسْلَمَ أَحَدٌ إِلاَّ فِي الْيَوْمِ الَّذِي أَسْلَمْتُ فِيهِ وَلَقَدْ مَكَثْتُ سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَإِنِّي لَثُلُثُ الإِسْلاَمِ

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3859

عبیداللہ بن سعید نے مجھے بتایا کہ ابواسامہ بن اسامہ نے ہم سے بیان کیا کہ مسعر (بن کدام) نے ہمیں بتایا کہ معن بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے اپنے باپ سے سنا۔ کہتے تھے: میں نے مسروق سے پوچھا کہ نبی ﷺ کو جنوں کے متعلق جس رات کہ انہوں نے قرآن مجید سنا، کس نے اطلاع دی؟ تو انہوں نے کہا کہ تمہارے والد یعنی حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک درخت نے ان کے متعلق اطلاع دی تھی۔

حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ مَعْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ سَأَلْتُ مَسْرُوقًا مَنْ آذَنَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم بِالْجِنِّ لَيْلَةَ اسْتَمَعُوا الْقُرْآنَ. فَقَالَ حَدَّثَنِي أَبُوكَ ـ يَعْنِي عَبْدَ اللَّهِ ـ أَنَّهُ آذَنَتْ بِهِمْ شَجَرَةٌ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3860

موسیٰ بن اسماعیل نے ہمیں بتایا۔ عمرو بن یحيٰ بن سعید نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میرے دادا (سعید بن عمرو) نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ وہ نبی ﷺ کے ساتھ آپؐ کے وضو اور قضاءِ حاجت کے لئے چھاگل اٹھا کر لے جایا کرتے تھے۔ ایک بار وہ چھاگل اٹھائے ہوئے جا رہے تھے کہ آپؐ نے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: میں ابوہریرہؓ۔ آپؐ نے فرمایا کہ میرے لئے چند پتھر ڈھونڈ لاؤ، جن سے میں استنجا کروں۔ میرے لئے ہڈی نہ لانا اور نہ ہی لید۔ چنانچہ میں آپؐ کے پاس اپنے کپڑے کے کنارے میں چند پتھر اُٹھا لایا اور آپؐ کے پاس رکھ دیئے اور پھر میں ایک طرف ہٹ گیا۔ یہاں تک کہ جب آپؐ فارغ ہوئے تو میں آپؐ کے پاس آیا اور میں نے پوچھا: ہڈی اور لید میں کیا بات ہے؟ (کہ آپؐ نے ان کے لانے سے منع فرمایا ہے) آپؐ نے فرمایا کہ یہ دونوں جنّوں کی خوراک ہیں اور میرے پاس نصیبین کے جنّوں کے نمائندے آئے تھے وہ اچھے جِن تھے۔ انہوں نے مجھ سے زادِ راہ مانگا اور میں نے ان کے لئے اللہ سے یہ دعا کی کہ وہ جس ہڈی یا گوبر کے پاس سے بھی گزریں وہ ضرور اس میں اپنی خوراک پائیں۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي جَدِّي عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضى الله عنه أَنَّهُ كَانَ يَحْمِلُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِدَاوَةً لِوَضُوئِهِ وَحَاجَتِهِ فَبَيْنَمَا هُوَ يَتْبَعُهُ بِهَا فَقَالَ " مَنْ هَذَا ". فَقَالَ أَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ. فَقَالَ " ابْغِنِي أَحْجَارًا أَسْتَنْفِضْ بِهَا وَلاَ تَأْتِنِي بِعَظْمٍ وَلاَ بِرَوْثَةٍ ". فَأَتَيْتُهُ بِأَحْجَارٍ أَحْمِلُهَا فِي طَرَفِ ثَوْبِي حَتَّى وَضَعْتُ إِلَى جَنْبِهِ ثُمَّ انْصَرَفْتُ حَتَّى إِذَا فَرَغَ مَشَيْتُ فَقُلْتُ مَا بَالُ الْعَظْمِ وَالرَّوْثَةِ قَالَ " هُمَا مِنْ طَعَامِ الْجِنِّ وَإِنَّهُ أَتَانِي وَفْدُ جِنِّ نَصِيبِينَ وَنِعْمَ الْجِنُّ فَسَأَلُونِي الزَّادَ فَدَعَوْتُ اللَّهَ لَهُمْ أَنْ لاَ يَمُرُّوا بِعَظْمٍ وَلاَ بِرَوْثَةٍ إِلاَّ وَجَدُوا عَلَيْهَا طَعَامًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3861

عمرو بن عباس نے مجھے بتایا کہ عبدالرحمٰن بن مہدی نے ہم سے بیان کیا کہ مثنیٰ (بن سعید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوجمرہ سے، ابوجمرہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جب حضرت ابوذرؓ کو نبی کریم ﷺ کی بعثت کی خبر پہنچی تو انہوں نے اپنے بھائی (اُنیس) سے کہا: اس وادی میں سوار ہو کر جاؤ اور میرے لئے اس شخص کے متعلق پتہ لو جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ نبی ہے۔ اس کے پاس آسمان کی خبریں آتی ہیں۔ اس کی باتیں سن کر میرے پاس آؤ۔ ان کا بھائی روانہ ہوگیا۔ وادی مکہ میں پہنچا اور آپؐ کی باتیں سنیں اور پھر حضرت ابوذرؓ کے پاس واپس آیا اور کہا کہ میں نے ان کو دیکھا ہے کہ وہ عمدہ اخلاق کا حکم دیتے ہیں اور ایسا کلام سناتے ہیں جو شاعری ہرگز نہیں۔ حضرت ابوذرؓ نے کہا: میری خواہش تم نے اچھی طرح پوری نہیں کی جسے میں چاہتا تھا۔ چنانچہ پھر انہوں نے خود زادِ راہ لیا اور اپنی ایک پرانی مشک لے لی جس میں پانی تھا اور مکہ میں پہنچ کر مسجد میں آئے اور نبی ﷺ کو تلاش کیا۔ اور حضرت ابوذرؓ آپ کو نہیں پہچانتے تھے اور ناپسند کیا کہ کسی سے آپؐ کے متعلق پوچھیں۔ یہاں تک کہ رات کا کچھ حصہ گزر گیا تو حضرت علیؓ نے ان کو دیکھا اور انہوں نے پہچان لیا کہ یہ اجنبی ہے۔ جب حضرت ابوذرؓ نے حضرت علیؓ کو دیکھا تو وہ ان کے پیچھے ہو لئے اور ان دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے ساتھی سے کسی بات کے متعلق نہ پوچھا یہاں تک کہ صبح ہوگئی۔ پھر اس کے بعد حضرت ابوذرؓ اپنی مشک اور اپنا زادِ راہ اٹھا کر مسجد کو چلے گئے اور وہ سارا دن وہیں رہے اور نبی ﷺ نے بھی ان کو نہیں دیکھا۔ جب شام ہوئی حضرت ابوذرؓ اپنی لیٹنے کی جگہ میں چلے گئے۔ اتنے میں حضرت علیؓ ان کے پاس سے گزرے۔ انہوں نے کہا: کیا ابھی تک اس شخص کو اپنے ٹھکانے کا بھی پتہ نہیں چلا۔ یہ کہہ کر حضرت علیؓ نے حضرت ابوذرؓ کو اٹھایا اور ان کو اپنے ساتھ لے گئے۔ ان دونوں میں سے کوئی بھی اپنے ساتھی سے کسی بات کے متعلق بھی نہ پوچھتا تھا یہاں تک کہ جب تیسرا دن ہوا تو پھر حضرت علیؓ نے اسی طرح کیا ان کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے اور حضرت ابوذرؓ ان کے ساتھ رہے۔ حضرت علیؓ نے کہا کہ کیا تم مجھے یہ نہیں بتاؤ گے کہ کیا بات تمہیں یہاں لائی ہے۔ حضرت ابوذرؓ نے کہا: اگر تم مجھ سے پکا عہد کرو کہ تم میری صحیح صحیح راہنمائی کرو گے تو میں تمہیں بتلائے دیتا ہوں۔ چنانچہ حضرت علیؓ نے ان کی بات منظور کر لی۔ تب حضرت ابوذرؓ نے ان کو بتایا۔ حضرت علیؓ نے کہا: جو خبر تمہیں پہنچی ہے وہ سچی ہے اور وہ اللہ کے رسول ہیں ﷺ۔ جب صبح ہو تو میرے پیچھے ہو لینا۔ اگر میں نے کوئی ایسی بات دیکھی جس سے مجھے تمہارے متعلق خوف ہوگا تو میں ٹھہر جاؤں گا جیسے کہ میں پیشاب کرنے لگا ہوں اور اگر میں چلتا رہوں تو تم میرے پیچھے پیچھے چلے آنا اور جہاں میں داخل ہوں وہاں داخل ہو جانا۔ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا اور ان کے پیچھے چلتے رہے یہاں تک کہ حضرت علیؓ نبی ﷺ کے پاس پہنچ گئے اور وہ بھی ان کے ساتھ اندر چلے گئے اور حضرت ابوذرؓ نے آپؐ کی باتیں سنیں اور وہیں مسلمان ہوگئے۔ نبی ﷺ نے ان سے فرمایا: اپنی قوم کے پاس واپس جاؤ اور ان کو بتاتے رہو یہاں تک کہ میرے متعلق جو امر الٰہی مقدر ہے اس کی خبر تمہیں پہنچ جائے۔ حضرت ابوذرؓ نے کہا: قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں مشرکوں کے درمیان آپؐ کی رسالت کے متعلق چِلّا چِلّا کر اعلان کروں گا۔ یہ کہہ کر وہ نکل گئے اور مسجد میں آئے اور بلند آواز سے پکارا: میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں۔ لوگ اٹھ کھڑے ہوئے اور ان کو اتنا مارا کہ زمین پر ان کو لٹا دیا۔ حضرت عباسؓ آئے اور حضرت ابوذرؓ کے اوپر اوندھے ہوگئے۔ انہوں نے کہا: تمہارا ستیاناس، کیا تم نہیں جانتے ہو یہ غفار قوم کا ہے اور تمہاری تجارت کا راستہ شام کو وہیں سے ہے؟ یہ کہہ کر حضرت عباسؓ نے حضرت ابوذرؓ کو ان سے چھڑا لیا۔ پھر دوسرے دن حضرت ابوذرؓ نے ویسا ہی کیا، اس پر لوگوں نے ان کو پھر مارا اور ان کے خلاف بھڑک اٹھے اور حضرت عباسؓ ان پر اوندھے ہوگئے۔

حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى عَنْ أَبِي جَمْرَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لَمَّا بَلَغَ أَبَا ذَرٍّ مَبْعَثُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لأَخِيهِ ارْكَبْ إِلَى هَذَا الْوَادِي فَاعْلَمْ لِي عِلْمَ هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ يَأْتِيهِ الْخَبَرُ مِنَ السَّمَاءِ وَاسْمَعْ مِنْ قَوْلِهِ ثُمَّ ائْتِنِي. فَانْطَلَقَ الأَخُ حَتَّى قَدِمَهُ وَسَمِعَ مِنْ قَوْلِهِ ثُمَّ رَجَعَ إِلَى أَبِي ذَرٍّ فَقَالَ لَهُ رَأَيْتُهُ يَأْمُرُ بِمَكَارِمِ الأَخْلاَقِ وَكَلاَمًا مَا هُوَ بِالشِّعْرِ. فَقَالَ مَا شَفَيْتَنِي مِمَّا أَرَدْتُ فَتَزَوَّدَ وَحَمَلَ شَنَّةً لَهُ فِيهَا مَاءٌ حَتَّى قَدِمَ مَكَّةَ فَأَتَى الْمَسْجِدَ فَالْتَمَسَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَلاَ يَعْرِفُهُ وَكَرِهَ أَنْ يَسْأَلَ عَنْهُ حَتَّى أَدْرَكَهُ بَعْضُ اللَّيْلِ فَرَآهُ عَلِيٌّ فَعَرَفَ أَنَّهُ غَرِيبٌ. فَلَمَّا رَآهُ تَبِعَهُ فَلَمْ يَسْأَلْ وَاحِدٌ مِنْهُمَا صَاحِبَهُ عَنْ شَىْءٍ حَتَّى أَصْبَحَ ثُمَّ احْتَمَلَ قِرْبَتَهُ وَزَادَهُ إِلَى الْمَسْجِدِ وَظَلَّ ذَلِكَ الْيَوْمَ وَلاَ يَرَاهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم حَتَّى أَمْسَى فَعَادَ إِلَى مَضْجَعِهِ فَمَرَّ بِهِ عَلِيٌّ فَقَالَ أَمَا نَالَ لِلرَّجُلِ أَنْ يَعْلَمَ مَنْزِلَهُ فَأَقَامَهُ فَذَهَبَ بِهِ مَعَهُ لاَ يَسْأَلُ وَاحِدٌ مِنْهُمَا صَاحِبَهُ عَنْ شَىْءٍ حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمَ الثَّالِثِ فَعَادَ عَلِيٌّ مِثْلَ ذَلِكَ فَأَقَامَ مَعَهُ ثُمَّ قَالَ أَلاَ تُحَدِّثُنِي مَا الَّذِي أَقْدَمَكَ قَالَ إِنْ أَعْطَيْتَنِي عَهْدًا وَمِيثَاقًا لَتُرْشِدَنَّنِي فَعَلْتُ فَفَعَلَ فَأَخْبَرَهُ. قَالَ فَإِنَّهُ حَقٌّ وَهُوَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا أَصْبَحْتَ فَاتْبَعْنِي فَإِنِّي إِنْ رَأَيْتُ شَيْئًا أَخَافُ عَلَيْكَ قُمْتُ كَأَنِّي أُرِيقُ الْمَاءَ فَإِنْ مَضَيْتُ فَاتْبَعْنِي حَتَّى تَدْخُلَ مَدْخَلِي. فَفَعَلَ فَانْطَلَقَ يَقْفُوهُ حَتَّى دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَدَخَلَ مَعَهُ فَسَمِعَ مِنْ قَوْلِهِ وَأَسْلَمَ مَكَانَهُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " ارْجِعْ إِلَى قَوْمِكَ فَأَخْبِرْهُمْ حَتَّى يَأْتِيَكَ أَمْرِي ". قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَصْرُخَنَّ بِهَا بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ فَخَرَجَ حَتَّى أَتَى الْمَسْجِدَ فَنَادَى بِأَعْلَى صَوْتِهِ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ. ثُمَّ قَامَ الْقَوْمُ فَضَرَبُوهُ حَتَّى أَضْجَعُوهُ وَأَتَى الْعَبَّاسُ فَأَكَبَّ عَلَيْهِ قَالَ وَيْلَكُمْ أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّهُ مِنْ غِفَارٍ وَأَنَّ طَرِيقَ تِجَارِكُمْ إِلَى الشَّأْمِ فَأَنْقَذَهُ مِنْهُمْ ثُمَّ عَادَ مِنَ الْغَدِ لِمِثْلِهَا فَضَرَبُوهُ وَثَارُوا إِلَيْهِ فَأَكَبَّ الْعَبَّاسُ عَلَيْهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3862

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسماعیل (بن ابی خالد) سے، اسماعیل نے قیس (بن ابی حازم) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت سعید بن زید بن عمرو بن نفیلؓ سے کوفہ کی مسجد میں سنا۔ کہتے تھے: اللہ کی قسم میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ یہ حالت تھی کہ حضرت عمرؓ مجھے اسلام قبول کرنے کی وجہ سے باندھا کرتے تھے پیشتر اس کے کہ حضرت عمرؓ خود مسلمان ہوئے اور جو کچھ تم نے حضرت عثمانؓ سے کیا اگر اس وجہ سے اُحد اپنی جگہ سے ہٹ جائے تو بجا ہو گا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ يَقُولُ وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنَّ عُمَرَ لَمُوثِقِي عَلَى الإِسْلاَمِ قَبْلَ أَنْ يُسْلِمَ عُمَرُ وَلَوْ أَنَّ أُحُدًا ارْفَضَّ لِلَّذِي صَنَعْتُمْ بِعُثْمَانَ لَكَانَ مَحْقُوقًا أَنْ يَرْفَضَّ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3863

محمد بن کثیر نے مجھ سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسماعیل بن ابی خالد سے، اسماعیل نے قیس بن ابی حازم سے، قیس نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جب سے حضرت عمرؓ مسلمان ہوئے ہم معزز ہی رہے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ مَا زِلْنَا أَعِزَّةً مُنْذُ أَسْلَمَ عُمَرُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3864

یحيٰ بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا، کہا: (عبداللہ) بن وہب نے مجھے بتایا، کہا: عمر بن محمد نے مجھ سے بیان کیا، کہا: میرے دادا زید بن عبداللہ بن عمر نے مجھے بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی، کہتے تھے: ایک بار حضرت عمرؓ اپنے گھر میں خوفزدہ بیٹھے تھے کہ اتنے میں ابوعمرو عاص بن وائل سہمی آئے اور وہ ایک نقش دار چادر اور ایک ریشمی حاشیے دار قمیص پہنے ہوئے تھے اور وہ بنو سہم قبیلہ میں سے تھے جو زمانہ جاہلیت میں ہمارے حلیف تھے۔ عاص نے (حضرت عمرؓ سے) کہا: تمہارا یہ کیا حال ہے؟ حضرت عمرؓ نے کہا: تمہاری قوم یہ خیال کرتی ہے کہ اگر میں مسلمان ہوگیا تو وہ مجھے مار ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا: تم تک کوئی نہیں پہنچ سکے گا۔ میں مطمئن ہوگیا جب عاص نے یہ بات کہی۔ عاص چلے گئے اور لوگوں سے ملے اور یہ حالت تھی کہ وادی (مکہ) ان سے بہہ رہی تھی۔ (بھر پور تھی) عاص نے پوچھا: کہاں کا قصد ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم اس خطاب کے بیٹے کی طرف جارہے ہیں جو بے دین ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا: اس کے پاس نہیں جانا۔ یہ سن کر لوگ واپس ہوگئے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ فَأَخْبَرَنِي جَدِّي زَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ بَيْنَمَا هُوَ فِي الدَّارِ خَائِفًا إِذْ جَاءَهُ الْعَاصِ بْنُ وَائِلٍ السَّهْمِيُّ أَبُو عَمْرٍو عَلَيْهِ حُلَّةُ حِبَرَةٍ وَقَمِيصٌ مَكْفُوفٌ بِحَرِيرٍ وَهُوَ مِنْ بَنِي سَهْمٍ وَهُمْ حُلَفَاؤُنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَقَالَ لَهُ مَا بَالُكَ قَالَ زَعَمَ قَوْمُكَ أَنَّهُمْ سَيَقْتُلُونِي إِنْ أَسْلَمْتُ. قَالَ لاَ سَبِيلَ إِلَيْكَ. بَعْدَ أَنْ قَالَهَا أَمِنْتُ فَخَرَجَ الْعَاصِ فَلَقِيَ النَّاسَ قَدْ سَالَ بِهِمُ الْوَادِي فَقَالَ أَيْنَ تُرِيدُونَ فَقَالُوا نُرِيدُ هَذَا ابْنَ الْخَطَّابِ الَّذِي صَبَا. قَالَ لاَ سَبِيلَ إِلَيْهِ. فَكَرَّ النَّاسُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3865

علی بن عبداللہ (المدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے عمرو بن دینار سے سنا۔ کہتے تھے: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ جب حضرت عمرؓ مسلمان ہوئے تو لوگ ان کے گھر کے پاس اکٹھے ہوگئے اور کہنے لگے: عمرؓ بے دین ہوگیا ہے۔ اس وقت میں لڑکا تھا۔ اپنے گھر کی چھت پر بیٹھا ہوا تھا۔ اتنے میں ایک شخص آیا جس نے ریشمی چوغہ پہنا ہوا تھا وہ کہنے لگا: اگر عمرؓ نے اپنا دین بدل لیا ہے تو پھر کیا ہوا۔ میں اس کو پناہ دیتا ہوں۔ حضرت عبداللہؓ (بن عمر کہتے ہیں:) میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ اس پر حضرت عمرؓ کے گھر سے ہٹ گئے۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا: عاص بن وائل۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ سَمِعْتُهُ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ لَمَّا أَسْلَمَ عُمَرُ اجْتَمَعَ النَّاسُ عِنْدَ دَارِهِ وَقَالُوا صَبَا عُمَرُ. وَأَنَا غُلاَمٌ فَوْقَ ظَهْرِ بَيْتِي فَجَاءَ رَجُلٌ عَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْ دِيبَاجٍ فَقَالَ قَدْ صَبَا عُمَرُ. فَمَا ذَاكَ فَأَنَا لَهُ جَارٌ. قَالَ فَرَأَيْتُ النَّاسَ تَصَدَّعُوا عَنْهُ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا قَالُوا الْعَاصِ بْنُ وَائِلٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3866

یحيٰ بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا، کہا: (عبداللہ) بن وہب نے مجھ سے بیان کیا، کہا کہ عمر (بن محمد بن زید) نے مجھ سے بیان کیا کہ سالم نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت کرتے ہوئے ان کو بتایا، کہا: میں نے حضرت عمرؓ سے جس بات کے متعلق بھی کبھی یہ کہتے سنا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ یوں ہوگی تو وہ ضرور ویسی ہوتی۔ ایک بار حضرت عمرؓ بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کے پاس سے ایک خوبصورت شخص گزرا۔ حضرت عمرؓ نے کہا: میرا گمان یقیناً غلط ہوگا اگر یہ شخص اپنے اس دین پر نہ ہوا جس پر کہ جاہلیت میں تھا یا کہا کہ یہ شخص ان کا کاہن ہوا کرتا تھا۔ اس شخص کو میرے پاس لے آؤ۔ چنانچہ وہ اس کو بلا کر حضرت عمرؓ کے پاس لے آئے۔ حضرت عمرؓ نے اس کو وہی بات کہی تو اس نے کہا: میں نے کبھی ایسا دن نہیں دیکھا کہ جس میں کسی مسلمان شخص کو ایسی بات پیش آئی ہو۔ حضرت عمرؓ نے کہا: میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم نے مجھے ضرور ہی اپنا حال بتانا ہوگا۔ اس نے کہا کہ میں زمانہ جاہلیت میں ان کا کاہن ہوا کرتا تھا۔ حضرت عمرؓ نے کہا: عجیب سے عجیب وہ بات بتا جو تمہاری جِنّی تمہارے پاس لائی ہو۔ اس نے کہا: ایک بار میں بازار میں تھا، وہ میرے پاس ایسی حالت میں آئی کہ میں نے اس میں گھبراہٹ معلوم کی، کہنے لگی کہ کیا تم نے جِنّوں کو نہیں دیکھا کہ ان کو دھتکارا گیا ہے، وہ کس قدر پریشان اور مایوس ہیں اور اپنی اونٹنیوں اور پالانوں کے گدوں سے جا ملے ہیں؟ حضرت عمرؓ نے کہا: سچ ہے ایک بار میں بھی ان کے بتوں کے پاس سویا ہوا تھا کہ اتنے میں ایک شخص گائے کا بچھڑا لے کر آیا، اس نے اس کو ذبح کیا اور پھر ایک آواز دینے والے نے اس کو اس زور سے چلا کر کہا کہ میں نے کبھی کسی پکارنے والے کو نہیں سنا کہ جس کی آواز اس سے بڑھ کر ہو۔ وہ کہتا تھا: ارے بے حیا دشمن! بامراد کرنے والی ایک بات ہے، ایک خوش بیان شخص ہے جو لَا اِلٰہَ اِلَّا أَنْتَ کہہ رہا ہے۔ یہ سنتے ہی لوگ جلدی سے اُٹھ کھڑے ہوئے۔ میں نے کہا: میں تو (اس جگہ سے) نہیں جانے کا جب تک کہ یہ نہ معلوم کرلوں یہ آواز کہاں سے آئی ہے۔ اس کے بعد پھر وہ پکارا: ارے بے حیا دشمن! بامراد کرنے والی بات ہے، ایک خوش بیان شخص ہے جو لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہہ رہا ہے۔ یہ سن کر میں بھی کھڑا ہوگیا۔ ابھی کچھ دیر نہیں گزری تھی کہ لوگ کہنے لگے کہ یہ نبی ہیں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ أَنَّ سَالِمًا حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ مَا سَمِعْتُ عُمَرَ لِشَىْءٍ قَطُّ يَقُولُ إِنِّي لأَظُنُّهُ كَذَا. إِلاَّ كَانَ كَمَا يَظُنُّ بَيْنَمَا عُمَرُ جَالِسٌ إِذْ مَرَّ بِهِ رَجُلٌ جَمِيلٌ فَقَالَ لَقَدْ أَخْطَأَ ظَنِّي أَوْ إِنَّ هَذَا عَلَى دِينِهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَوْ لَقَدْ كَانَ كَاهِنَهُمْ عَلَىَّ الرَّجُلَ فَدُعِيَ لَهُ فَقَالَ لَهُ ذَلِكَ فَقَالَ مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ اسْتُقْبِلَ بِهِ رَجُلٌ مُسْلِمٌ قَالَ فَإِنِّي أَعْزِمُ عَلَيْكَ إِلاَّ مَا أَخْبَرْتَنِي. قَالَ كُنْتُ كَاهِنَهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ. قَالَ فَمَا أَعْجَبُ مَا جَاءَتْكَ بِهِ جِنِّيَّتُكَ قَالَ بَيْنَمَا أَنَا يَوْمًا فِي السُّوقِ جَاءَتْنِي أَعْرِفُ فِيهَا الْفَزَعَ فَقَالَتْ أَلَمْ تَرَ الْجِنَّ وَإِبْلاَسَهَا وَيَأْسَهَا مِنْ بَعْدِ إِنْكَاسِهَا وَلُحُوقَهَا بِالْقِلاَصِ وَأَحْلاَسِهَا قَالَ عُمَرُ صَدَقَ بَيْنَمَا أَنَا عِنْدَ آلِهَتِهِمْ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ بِعِجْلٍ فَذَبَحَهُ فَصَرَخَ بِهِ صَارِخٌ لَمْ أَسْمَعْ صَارِخًا قَطُّ أَشَدَّ صَوْتًا مِنْهُ يَقُولُ يَا جَلِيحْ أَمْرٌ نَجِيحْ رَجُلٌ فَصِيحْ يَقُولُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ. فَوَثَبَ الْقَوْمُ قُلْتُ لاَ أَبْرَحُ حَتَّى أَعْلَمَ مَا وَرَاءَ هَذَا ثُمَّ نَادَى يَا جَلِيحْ أَمْرٌ نَجِيحْ رَجُلٌ فَصِيحْ يَقُولُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ. فَقُمْتُ فَمَا نَشِبْنَا أَنْ قِيلَ هَذَا نَبِيٌّ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3867

محمد بن مثنیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا کہ اسماعیل (بن ابی خالد) نے ہم سے بیان کیا کہ قیس (بن ابی حازم) نے ہمیں بتایا، (کہا:) میں نے حضرت سعید بن زیدؓ سے سنا۔ وہ لوگوں سے کہہ رہے تھے: اے کاش! اپنے تئیں دیکھوں کہ جب حضرت عمرؓ نے مجھے اور اپنی بہن کو اسلام قبول کرنے کی وجہ سے باندھا تھا اور وہ اس وقت مسلمان نہ تھے اور جو کچھ تم نے حضرت عثمانؓ سے کیا، اگر اُحد پہاڑ اس وجہ سے ٹوٹ پڑے تو یقیناً بجا ہوگا کہ وہ ٹوٹ پڑے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا قَيْسٌ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ يَقُولُ لِلْقَوْمِ لَوْ رَأَيْتُنِي مُوثِقِي عُمَرُ عَلَى الإِسْلاَمِ أَنَا وَأُخْتُهُ وَمَا أَسْلَمَ وَلَوْ أَنَّ أُحُدًا انْقَضَّ لِمَا صَنَعْتُمْ بِعُثْمَانَ لَكَانَ مَحْقُوقًا أَنْ يَنْقَضَّ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3868

عبداللہ بن عبد الوہاب نے مجھے بتایا کہ بشر بن مفضل نے ہم سے بیان کیا۔ سعید بن ابی عروبہ نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس بن مالکؓ سے روایت کی کہ اہل مکہ نے رسول اللہ ﷺ سے مطالبہ کیا کہ آپؐ انہیں کوئی نشان دکھلائیں۔ چنانچہ آپؐ نے ان کو چاند دو ٹکڑے دکھلایا۔ یہاں تک کہ انہوں نے ان ٹکڑوں کے درمیان حراء پہاڑ کو دیکھا۔

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه أَنَّ أَهْلَ مَكَّةَ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُرِيَهُمْ آيَةً فَأَرَاهُمُ الْقَمَرَ شِقَّتَيْنِ حَتَّى رَأَوْا حِرَاءً بَيْنَهُمَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3869

عبدان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو حمزہ سے، ابو حمزہ (محمد بن میمون) نے اعمش سے، اعمش نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے ابو معمر سے، ابو معمر نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: چاند پھٹا اور اس وقت ہم منیٰ میں نبی ﷺ کے ساتھ ہی تھے۔ آپؐ نے فرمایا: دیکھو گواہ رہو۔ ایک ٹکڑا پہاڑ کی طرف گیا۔ ابو الضحیٰ نے مسروق سے، مسروق نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کرتے ہوئے یوں کہا: چاند مکہ میں پھٹا اور ابراہیم نخعی کی طرح محمد بن مسلم نے بھی ابن ابی نجیح سے، انہوں نے مجاہد سے، مجاہد نے ابو معمر سے، ابو معمر نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے یہ حدیث روایت کی۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ انْشَقَّ الْقَمَرُ وَنَحْنُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِنًى فَقَالَ " اشْهَدُوا ". وَذَهَبَتْ فِرْقَةٌ نَحْوَ الْجَبَلِ وَقَالَ أَبُو الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ انْشَقَّ بِمَكَّةَ. وَتَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3870

عثمان بن صالح نے ہمیں بتایا کہ بکر بن مضر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: جعفر بن ربیعہ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عراک بن مالک سے، عراک نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ چاند رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں پھٹا۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ قَالَ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما أَنَّ الْقَمَرَ انْشَقَّ عَلَى زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3871

عمر بن حفص (بن غیاث) نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ اعمش نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم نے ابو معمر سے، ابو معمر نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: چاند پھٹ گیا تھا۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ انْشَقَّ الْقَمَرُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3872

عبداللہ بن محمد جعفی نے ہمیں بتایا کہ ہشام نے ہم سے بیان کیا کہ معمر نے ہمیں بتایا کہ زہری سے روایت ہے کہ (انہوں نے کہا:) عروہ بن زبیر نے ہم سے بیان کیا کہ عبیداللہ بن عدی بن خیار نے ان کو بتایا کہ حضرت مِسور بن مخرمہؓ اور حضرت عبدالرحمٰن بن اسود بن عبد یغوثؓ دونوں نے ان سے کہا: تم کو اپنے ماموں حضرت عثمانؓ سے ان کے بھائی ولید بن عقبہ کے بارے میں گفتگو کرنے سے کیا بات روک رہی ہے اور جو کچھ ولید نے کیا تھا اس کے متعلق لوگوں میں بہت کچھ چہ میگوئیاں ہو رہی تھیں۔ عبیداللہ کہتے تھے: حضرت عثمانؓ جب نماز کے لئے نکلے، میں ان سے ملنے کیلئے کھڑا ہوا۔ میں نے ان سے کہا: مجھے آپ سے ایک کام ہے اور وہ ایک خیرخواہی ہے۔ حضرت عثمانؓ نے یہ سن کر کہا: بھلے آدمی میں تم سے اللہ کی پناہ لیتا ہوں۔ یہ سن کر میں واپس آگیا۔ جب میں نماز پڑھ چکا تو میں مِسْور اور ابن عبد یغوث کے پاس بیٹھ گیا۔ میں نے انہیں بتایا جو کچھ کہ میں نے حضرت عثمانؓ سے کہا اور حضرت عثمانؓ نے جو مجھے کہا۔ ان دونوں نے کہا: جو فرض تمہارے ذمہ تھا وہ تم ادا کر چکے۔ ابھی میں ان کے پاس بیٹھا ہوا ہی تھا کہ اتنے میں حضرت عثمانؓ کا ایلچی میرے پاس آیا۔ ان دونوں نے مجھے کہا: اللہ نے تمہیں آزمایا ہے۔ میں چل پڑا اور حضرت عثمانؓ کے پاس گیا۔ انہوں نے پوچھا: تمہاری وہ خیرخواہی کی بات کیا ہے جس کا تم نے ابھی ذکر کیا تھا؟ عبیداللہ کہتے تھے: میں نے کلمہ شہادت پڑھ کر کہا: دیکھو! اللہ نے محمد ﷺ کو مبعوث کیا اور ان پر کتاب اتاری اور آپ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی باتوں کو قبول کیا اور اللہ پر ایمان لائے اور آپ نے پہلی دو ہجرتیں کیں اور رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رہے اور آپؐ کی راست روی کا مشاہدہ کیا۔ بات یہ ہے کہ لوگ ولید بن عقبہ کے معاملہ میں بہت کچھ کہہ چکے ہیں۔ آپ کا فرض ہے کہ اس کو شرعی سزا دیں۔ حضرت عثمانؓ نے یہ سن کر مجھ سے کہا: میرے بھتیجے! کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کا زمانہ پایا ہے؟ عبیداللہ کہتے تھے: میں نے کہا: نہیں، مگر مجھے آنحضرت ﷺ کے علم سے وہ کچھ پہنچ چکا ہے جو ایک کنواری کو بھی اس کے پردے میں معلوم ہو چکا ہے۔ عبیداللہ کہتے تھے: تب حضرت عثمانؓ نے کلمہ شہادت پڑھا اور کہا: بے شک اللہ نے محمد ﷺ کو برحق مبعوث کیا اور ان پر کتاب اتاری اور میں ان لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کو قبول کیا اور جو دین محمد ﷺ کو دے کر بھیجا گیا اس پر میں ایمان لایا اور جیسا تم نے کہا ہے، میں نے پہلی دو ہجرتیں بھی کیں اور رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رہا اور آپ کی بیعت کی اور بخدا میں نے آپ کی نافرمانی نہیں کی اور نہ آپ سے کوئی دغا کیا۔ یہاں تک کہ اللہ نے آپ کو وفات دی۔ اس کے بعد اللہ نے حضرت ابوبکرؓ کو خلیفہ بنایا۔ بخدا میں نے ان کی بھی نافرمانی نہیں کی اور نہ ان سے کوئی دغا کیا۔ پھر اس کے بعد حضرت عمرؓ کو خلیفہ بنایا گیا۔ بخدا میں نے ان کی بھی نافرمانی نہیں کی اور نہ ان سے دغا کیا۔ اس کے بعد مجھے خلیفہ بنایا گیا۔ پھر کیا تم پر میری (اطاعت) ایسی ضروری نہیں جیسے ان کی مجھ پر تھی؟ عبیداللہ نے کہا: کیوں نہیں؟ حضرت عثمانؓ نے فرمایا: تو پھر یہ کیا باتیں ہیں جو تمہارے متعلق مجھے پہنچتی ہیں اور وہ بات جو تم نے ولید بن عقبہ کے متعلق ذکر کی ہے اس کے متعلق جو واجب ہے وہ ہم انشاء اللہ ضرور کریں گے۔ عبیداللہ کہتے تھے: چنانچہ حضرت عثمانؓ نے ولید کو چالیس کوڑے لگوائے اور حضرت علیؓ کو اسے کوڑے لگانے کا حکم دیا اور وہی اس کو کوڑے مار رہے تھے۔ یونس اور زہری کے بھتیجے نے زہری سے روایت کرتے ہوئے یہ الفاظ روایت کئے: پھر کیا میرا تم پر ویسا حق نہیں جیسا ان کا تھا۔ ابو عبد اللہ (امام بخاری) نے کہا: بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ سے مراد وہ (معاملہ) ہے جس سے تم شدید آزمائے گئے۔ اور لفظ اَلْبَلَاءُ آزمائش میں ڈالنے اور خالص بنانے کے معانی میں بھی آیا ہے۔ مَنْ بَلَوْتُہُ وَمَحَّـصْتُہُ کے معنی ہیں کہ جو کچھ اس کے اندر تھا میں نے اسے باہر نکال لیا۔ یَبْلُوْ کے معانی ہیں وہ جانچتا ہے۔ مُبْتَلِیْکُمْ کے معانی ہیں تمہیں آزمانے والا۔ اور اللہ تعالیٰ کا قول بَلَاءٌ عَظِیْمٌ نعماء سے متعلق ہے اور یہ أَبْلَیْتُہُ سے ہے۔ اور وہ (یعنی لفظ ابتلاء) اِبْتَلَیْتُہُ سے ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنَا عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ أَخْبَرَهُ أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ قَالاَ لَهُ مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تُكَلِّمَ خَالَكَ عُثْمَانَ فِي أَخِيهِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ وَكَانَ أَكْثَرَ النَّاسُ فِيمَا فَعَلَ بِهِ. قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ فَانْتَصَبْتُ لِعُثْمَانَ حِينَ خَرَجَ إِلَى الصَّلاَةِ فَقُلْتُ لَهُ إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً وَهْىَ نَصِيحَةٌ. فَقَالَ أَيُّهَا الْمَرْءُ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ فَانْصَرَفْتُ فَلَمَّا قَضَيْتُ الصَّلاَةَ جَلَسْتُ إِلَى الْمِسْوَرِ وَإِلَى ابْنِ عَبْدِ يَغُوثَ فَحَدَّثْتُهُمَا بِالَّذِي قُلْتُ لِعُثْمَانَ وَقَالَ لِي. فَقَالاَ قَدْ قَضَيْتَ الَّذِي كَانَ عَلَيْكَ. فَبَيْنَمَا أَنَا جَالِسٌ مَعَهُمَا إِذْ جَاءَنِي رَسُولُ عُثْمَانَ فَقَالاَ لِي قَدِ ابْتَلاَكَ اللَّهُ. فَانْطَلَقْتُ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَيْهِ فَقَالَ مَا نَصِيحَتُكَ الَّتِي ذَكَرْتَ آنِفًا قَالَ فَتَشَهَّدْتُ ثُمَّ قُلْتُ إِنَّ اللَّهَ بَعَثَ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ الْكِتَابَ وَكُنْتَ مِمَّنِ اسْتَجَابَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم وَآمَنْتَ بِهِ وَهَاجَرْتَ الْهِجْرَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ وَصَحِبْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرَأَيْتَ هَدْيَهُ وَقَدْ أَكْثَرَ النَّاسُ فِي شَأْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ فَحَقٌّ عَلَيْكَ أَنْ تُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدَّ. فَقَالَ لِي يَا ابْنَ أَخِي أَدْرَكْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ قُلْتُ لاَ وَلَكِنْ قَدْ خَلَصَ إِلَىَّ مِنْ عِلْمِهِ مَا خَلَصَ إِلَى الْعَذْرَاءِ فِي سِتْرِهَا. قَالَ فَتَشَهَّدَ عُثْمَانُ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَعَثَ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم بِالْحَقِّ وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ الْكِتَابَ وَكُنْتُ مِمَّنِ اسْتَجَابَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم وَآمَنْتُ بِمَا بُعِثَ بِهِ مُحَمَّدٌ صلى الله عليه وسلم. وَهَاجَرْتُ الْهِجْرَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ كَمَا قُلْتَ وَصَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبَايَعْتُهُ وَاللَّهِ مَا عَصَيْتُهُ وَلاَ غَشَشْتُهُ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللَّهُ ثُمَّ اسْتَخْلَفَ اللَّهُ أَبَا بَكْرٍ فَوَاللَّهِ مَا عَصَيْتُهُ وَلاَ غَشَشْتُهُ ثُمَّ اسْتُخْلِفَ عُمَرُ فَوَاللَّهِ مَا عَصَيْتُهُ وَلاَ غَشَشْتُهُ ثُمَّ اسْتُخْلِفْتُ أَفَلَيْسَ لِي عَلَيْكُمْ مِثْلُ الَّذِي كَانَ لَهُمْ عَلَىَّ قَالَ بَلَى. قَالَ فَمَا هَذِهِ الأَحَادِيثُ الَّتِي تَبْلُغُنِي عَنْكُمْ فَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ مِنْ شَأْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ فَسَنَأْخُذُ فِيهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِالْحَقِّ قَالَ فَجَلَدَ الْوَلِيدَ أَرْبَعِينَ جَلْدَةً وَأَمَرَ عَلِيًّا أَنْ يَجْلِدَهُ وَكَانَ هُوَ يَجْلِدُهُ. وَقَالَ يُونُسُ وَابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَفَلَيْسَ لِي عَلَيْكُمْ مِنَ الْحَقِّ مِثْلُ الَّذِي كَانَ لَهُمْ. قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ بَلَاءٌ مِنْ رَبِّكُمْ مَا ابْتُلِيتُمْ بِهِ مِنْ شِدَّةٍ وَفِي مَوْضِعٍ الْبَلَاءُ الِابْتِلَاءُ وَالتَّمْحِيصُ مَنْ بَلَوْتُهُ وَمَحَّصْتُهُ أَيْ اسْتَخْرَجْتُ مَا عِنْدَهُ يَبْلُو يَخْتَبِرُ مُبْتَلِيكُمْ مُخْتَبِرُكُمْ وَأَمَّا قَوْلُهُ بَلَاءٌ عَظِيمٌ النِّعَمُ وَهِيَ مِنْ أَبْلَيْتُهُ وَتِلْكَ مِنْ ابْتَلَيْتُهُ

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3873

محمد بن مثنیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میرے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ حضرت امّ حبیبہؓ اور حضرت امّ سلمہؓ نے ایک گرجا کا ذکر کیا جسے انہوں نے حبشہ میں دیکھا تھا۔ اس میں تصویریں تھیں۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے ذکر کیا۔ آپؐ نے فرمایا: (اہل کتاب) لوگوں کا یہ طریق تھا کہ جب ان میں سے کوئی نیک شخص وفات پا جاتا تو اس کی قبر پر عبادت خانہ بنا دیتے اور اس میں ایسی تصویریں بناتے۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے دن ساری مخلوقات سے بد ترین ہوں گے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ وَأُمَّ سَلَمَةَ ذَكَرَتَا كَنِيسَةً رَأَيْنَهَا بِالْحَبَشَةِ فِيهَا تَصَاوِيرُ فَذَكَرَتَا لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " إِنَّ أُولَئِكَ إِذَا كَانَ فِيهِمُ الرَّجُلُ الصَّالِحُ فَمَاتَ بَنَوْا عَلَى قَبْرِهِ مَسْجِدًا وَصَوَّرُوا فِيهِ تِيكَ الصُّوَرَ أُولَئِكَ شِرَارُ الْخَلْقِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3874

حمیدی نے ہم سے کہا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہم سے بیان کیا کہ اسحاق بن سعید سعیدی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت امّ خالدؓ بنت خالد سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: میں حبشیوں کے ملک سے آئی تو اس وقت میں کم عمر بچی تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک نقش دار چادر اُڑھائی۔ اس پر بیل بوٹے تھے۔ رسول اللہ ﷺ ان بیل بوٹوں پر اپنا ہاتھ پھیرنے لگے اور یہ فرماتے تھے: سناہ، سناہ! حمیدی نے کہا: اس کے معنی ہیں: یہ بہت ہی خوبصورت ہے۔

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ السَّعِيدِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُمِّ خَالِدٍ بِنْتِ خَالِدٍ قَالَتْ قَدِمْتُ مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ وَأَنَا جُوَيْرِيَةٌ فَكَسَانِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَمِيصَةً لَهَا أَعْلاَمٌ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَمْسَحُ الأَعْلاَمَ بِيَدِهِ وَيَقُولُ " سَنَاهْ سَنَاهْ ". قَالَ الْحُمَيْدِيُّ يَعْنِي حَسَنٌ حَسَنٌ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 3875

یحيٰ بن حماد نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سلیمان (اعمش) سے، سلیمان نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے علقمہ سے، علقمہ نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) ؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کو ہم السلام علیکم کہتے جبکہ آپؐ نماز پڑھ رہے ہوتے آپؐ ہمیں جواب دیتے۔ جب ہم نجاشی سے لوٹے ہم نے آپؐ کو السلام علیکم کہا تو آپؐ نے ہمیں جواب نہ دیا۔ ہم نے کہا: یا رسول اللہ! ہم آپؐ کو السلام علیکم کہا کرتے تھے اور آپؐ ہمیں جواب دیا کرتے تھے آپؐ نے فرمایا: نماز میں مشغولیت ہوتی ہے۔ (اعمش کہتے تھے:) میں نے ابراہیم (نخعی) سے پوچھا: آپ کس طرح کیا کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں اپنے دل میں ہی جواب دے دیا کرتا ہوں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ يُصَلِّي فَيَرُدُّ عَلَيْنَا فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ سَلَّمْنَا عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْنَا فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَيْكَ فَتَرُدُّ عَلَيْنَا قَالَ " إِنَّ فِي الصَّلاَةِ شُغْلاً ". فَقُلْتُ لإِبْرَاهِيمَ كَيْفَ تَصْنَعُ أَنْتَ قَالَ أَرُدُّ فِي نَفْسِي.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی