کتاب 64: كتاب المغازى

صحیح بخاری

صحیح بخاری 3949

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَهْبٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ كُنْتُ إِلَى جَنْبِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ فَقِيلَ لَهُ كَمْ غَزَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ غَزْوَةٍ قَالَ تِسْعَ عَشْرَةَ. قِيلَ كَمْ غَزَوْتَ أَنْتَ مَعَهُ قَالَ سَبْعَ عَشْرَةَ. قُلْتُ فَأَيُّهُمْ كَانَتْ أَوَّلَ قَالَ الْعُسَيْرَةُ أَوِ الْعُشَيْرُ. فَذَكَرْتُ لِقَتَادَةَ فَقَالَ الْعُشَيْرُ.

عبداللہ بن محمد نے ہمیں بتایا۔ وہب نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ ابواسحاق سے مروی ہے۔ (انہوں نے کہا:) میں حضرت زید بن ارقمؓ کے پہلو میں بیٹھا تھا تو اُن سے پوچھا گیا کہ نبی ﷺ کتنی مہمات کے لیے نکلے؟ انہوں نے کہا: اُنیس۔ پھر اُن سے پوچھا گیا: آنحضرتﷺ کی معیت میں آپؓ کتنی مہمات میں شریک ہوئے؟ انہوں نے کہا: سترہ میں۔ (ابواسحاق کہتے تھے:) میں نے پوچھا: مہمات میں سے پہلی کونسی تھی؟ انہوں نے کہا: ’’عُشَیر‘‘ یا کہا: ’’عُسَیرہ‘‘۔ میں نے اس بارے میں قتادہ سے ذکر کیا تو انہوں نے کہا: ’’عُشَیرہ‘‘۔

صحیح بخاری 3950

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا شُرَيْحُ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ـ رضى الله عنه ـ حَدَّثَ عَنْ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ أَنَّهُ قَالَ كَانَ صَدِيقًا لأُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ وَكَانَ أُمَيَّةُ إِذَا مَرَّ بِالْمَدِينَةِ نَزَلَ عَلَى سَعْدٍ وَكَانَ سَعْدٌ إِذَا مَرَّ بِمَكَّةَ نَزَلَ عَلَى أُمَيَّةَ فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ انْطَلَقَ سَعْدٌ مُعْتَمِرًا فَنَزَلَ عَلَى أُمَيَّةَ بِمَكَّةَ فَقَالَ لأُمَيَّةَ انْظُرْ لِي سَاعَةَ خَلْوَةٍ لَعَلِّي أَنْ أَطُوفَ بِالْبَيْتِ. فَخَرَجَ بِهِ قَرِيبًا مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ فَلَقِيَهُمَا أَبُو جَهْلٍ فَقَالَ يَا أَبَا صَفْوَانَ مَنْ هَذَا مَعَكَ فَقَالَ هَذَا سَعْدٌ. فَقَالَ لَهُ أَبُو جَهْلٍ أَلاَ أَرَاكَ تَطُوفُ بِمَكَّةَ آمِنًا وَقَدْ أَوَيْتُمُ الصُّبَاةَ وَزَعَمْتُمْ أَنَّكُمْ تَنْصُرُونَهُمْ وَتُعِينُونَهُمْ أَمَا وَاللَّهِ لَوْلاَ أَنَّكَ مَعَ أَبِي صَفْوَانَ مَا رَجَعْتَ إِلَى أَهْلِكَ سَالِمًا. فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ وَرَفَعَ صَوْتَهُ عَلَيْهِ أَمَا وَاللَّهِ لَئِنْ مَنَعْتَنِي هَذَا لأَمْنَعَنَّكَ مَا هُوَ أَشَدُّ عَلَيْكَ مِنْهُ طَرِيقَكَ عَلَى الْمَدِينَةِ. فَقَالَ لَهُ أُمَيَّةُ لاَ تَرْفَعْ صَوْتَكَ يَا سَعْدُ عَلَى أَبِي الْحَكَمِ سَيِّدِ أَهْلِ الْوَادِي. فَقَالَ سَعْدٌ دَعْنَا عَنْكَ يَا أُمَيَّةُ فَوَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ إِنَّهُمْ قَاتِلُوكَ. قَالَ بِمَكَّةَ قَالَ لاَ أَدْرِي. فَفَزِعَ لِذَلِكَ أُمَيَّةُ فَزَعًا شَدِيدًا فَلَمَّا رَجَعَ أُمَيَّةُ إِلَى أَهْلِهِ قَالَ يَا أُمَّ صَفْوَانَ أَلَمْ تَرَىْ مَا قَالَ لِي سَعْدٌ قَالَتْ وَمَا قَالَ لَكَ قَالَ زَعَمَ أَنَّ مُحَمَّدًا أَخْبَرَهُمْ أَنَّهُمْ قَاتِلِيَّ فَقُلْتُ لَهُ بِمَكَّةَ قَالَ لاَ أَدْرِي. فَقَالَ أُمَيَّةُ وَاللَّهِ لاَ أَخْرُجُ مِنْ مَكَّةَ فَلَمَّا كَانَ يَوْمَ بَدْرٍ اسْتَنْفَرَ أَبُو جَهْلٍ النَّاسَ قَالَ أَدْرِكُوا عِيرَكُمْ. فَكَرِهَ أُمَيَّةُ أَنْ يَخْرُجَ فَأَتَاهُ أَبُو جَهْلٍ فَقَالَ يَا أَبَا صَفْوَانَ إِنَّكَ مَتَى مَا يَرَاكَ النَّاسُ قَدْ تَخَلَّفْتَ وَأَنْتَ سَيِّدُ أَهْلِ الْوَادِي تَخَلَّفُوا مَعَكَ فَلَمْ يَزَلْ بِهِ أَبُو جَهْلٍ حَتَّى قَالَ أَمَّا إِذْ غَلَبْتَنِي فَوَاللَّهِ لأَشْتَرِيَنَّ أَجْوَدَ بَعِيرٍ بِمَكَّةَ ثُمَّ قَالَ أُمَيَّةُ يَا أُمَّ صَفْوَانَ جَهِّزِينِي. فَقَالَتْ لَهُ يَا أَبَا صَفْوَانَ وَقَدْ نَسِيتَ مَا قَالَ لَكَ أَخُوكَ الْيَثْرِبِيُّ قَالَ لاَ مَا أُرِيدُ أَنْ أَجُوزَ مَعَهُمْ إِلاَّ قَرِيبًا. فَلَمَّا خَرَجَ أُمَيَّةُ أَخَذَ لاَ يَنْزِلُ مَنْزِلاً إِلاَّ عَقَلَ بَعِيرَهُ فَلَمْ يَزَلْ بِذَلِكَ حَتَّى قَتَلَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِبَدْرٍ.

احمد بن عثمان نے مجھے بتایا۔ شریح بن مسلمہ نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن یوسف نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ (یوسف بن اسحاق) سے، ان کے باپ (یوسف) نے ابو اسحاق (سبیعی) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: عمرو بن میمون نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنا۔ انہوں نے حضرت سعد بن معاذؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: وہ اُمیہ بن خلف کے دوست تھے۔ اُمیہ جب مدینہ سے گزرتا تو حضرت سعدؓ کے پاس ٹھہرتا اور حضرت سعدؓ جب مکہ سے گزرتے تو اُمیہ کے پاس مہمان ہوتے۔ جب رسول اللہ ﷺ مدینہ میں آگئے حضرت سعدؓ عمرہ کرنے کے لئے مکہ گئے اور اُمیہ کے ہاں ٹھہرے۔ انہوں نے اُمیہ سے کہا: میرے لئے ایسا کوئی خالی وقت دیکھو کہ میں بیت اللہ کا طواف کرلوں۔ چنانچہ اُمیہ ان کو دوپہر کے قریب لے کر نکلا۔ ابوجہل ان سے ملا اور کہنے لگا: ابوصفوان! یہ تمہارے ساتھ کون ہیں؟ اس نے کہا: یہ سعدؓ ہیں۔ ابوجہل نے حضرت سعدؓ سے کہا: میں تمہیں دیکھتا ہوں کہ مکہ میں امن سے طواف کر رہے ہو حالانکہ تم لوگوں نے ان بے دینوں (یعنی مسلمانوں) کو پناہ دے دی ہے اور تم سمجھے بیٹھے ہو کہ آڑے وقت میں ان کے کام آؤ گے اور تم ان کی مدد کرو گے۔ دیکھو! اگر تم ابوصفوان کے ساتھ نہ ہوتے تو بخدا تم اپنے گھروالوں کے پاس صحیح سالم کبھی نہ لوٹتے۔ حضرت سعدؓ نے ابوجہل سے بآواز بلند کہا: اگر تم نے مجھے اس عمرہ سے روکا تو میں اللہ کی قسم! تم کو اس چیز سے روکوں گا جو تم پر اس سے زیادہ گراں ہوگی یعنی مدینہ سے تمہارے قافلے کا راستہ۔ اُمیہ نے یہ سن کر حضرت سعدؓ سے کہا: سعدؓ! ابوالحکم سردار اہل وادی کے سامنے اپنی آواز بلند نہ کرو۔ سعد نے کہا: امیہ! اپنی ان باتوں سے ہمیں رہنے دو۔ بخدا! میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے، آپؐ فرماتے تھے کہ وہ (صحابہ) تمہیں مار ڈالیں گے۔ اس نے پوچھا: مکہ میں؟ حضرت سعدؓ نے کہا: یہ میں نہیں جانتا۔ اُمیہ حضرت سعدؓ کی یہ بات سن کر بہت ڈر گیا۔ جب اُمیہ اپنے گھر گیا تو (اپنی بیوی صفیہ یا کریمہ بنت معمر سے) کہنے لگا: اے امّ صفوان! تو نے سعدؓ کی بات سنی جو اس نے میرے بارے میں کہی ہے؟ اس نے کہا: کیوں سعدؓ کیا کہتا ہے؟ اس نے کہا: کہتا ہے کہ محمد (ﷺ) نے ان سے بیان کیا ہے کہ وہ مجھ کو مار ڈالیں گے۔ میں نے پوچھا کہ مکہ میں؟ تو اس نے جواب دیا: میں نہیں جانتا۔ اُمیہ نے کہا: بخدا! میں مکہ سے نکلوں گا ہی نہیں۔ جب بدر کی جنگ ہوئی تو ابوجہل نے لوگوں سے جنگ کے لئے نکلنے کو کہا، کہنے لگا: اپنے قافلے کو بچانے کے لئے پہنچو۔ اُمیہ نے نکلنا پسند نہ کیا۔ ابوجہل اُمیہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ابوصفوان! جب لوگ تمہیں دیکھیں گے کہ تم ہی پیچھے رہ گئے ہو بحالیکہ تم اہل وادی کے سردار ہو تو وہ بھی تمہارے ساتھ پیچھے رہ جائیں گے۔ ابوجہل اسے سمجھاتا رہا، آخر اُمیہ نے کہا: اچھا اگر تم نے مجبور ہی کرنا ہے تو بخدا! میں مکہ سے ایک نہایت ہی عمدہ اونٹ خریدوں گا۔ اس کے بعد اُمیہ نے کہا: امّ صفوان! میرے لئے (سفر کا) سامان تیار کرو، تو وہ اس سے کہنے لگی: تم وہ بات بھول گئے ہو جو تم سے تمہارے یثربی بھائی نے کہی تھی؟ کہنے لگا: نہیں، میں تھوڑی دُور اُن کے ساتھ جانا چاہتا ہوں۔ جب اُمیہ نکلا تو جس منزل میں بھی اترتا وہاں اپنے اُونٹ کا گھٹنا باندھ دیتا۔ وہ یہی احتیاط کرتا رہا یہاں تک کہ اللہ عزوجل نے بدر میں اس کو ہلاک کردیا۔

صحیح بخاری 3951

حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ كَعْبٍ قَالَ سَمِعْتُ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ لَمْ أَتَخَلَّفْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي غَزْوَةٍ غَزَاهَا إِلاَّ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ غَيْرَ أَنِّي تَخَلَّفْتُ عَنْ غَزْوَةِ بَدْرٍ وَلَمْ يُعَاتَبْ أَحَدٌ تَخَلَّفَ عَنْهَا إِنَّمَا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُرِيدُ عِيرَ قُرَيْشٍ حَتَّى جَمَعَ اللَّهُ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ عَدُوِّهِمْ عَلَى غَيْرِ مِيعَادٍ.

یحيٰ بن بکیر نے مجھ سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عُقَیل سے، عُقَیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن کعب سے روایت کی کہ عبداللہ بن کعب نے کہا: میں نے حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے تھے: میں کسی غزوہ میں جو رسول اللہ ﷺ نے کیا پیچھے نہیں رہا سوائے غزوہ تبوک کے، اور غزوہ بدر میں جو مَیں پیچھے رہ گیا تھا تو وہ اس وجہ سے کہ رسول اللہ ﷺ قافلہ قریش کا قصد کرتے ہوئے نکلے تھے اور اس میں شامل نہ ہونے سے کسی کو ملامت بھی نہیں کی گئی تھی اور نوبت یہ ہوئی کہ اللہ نے مسلمانوں اور ان کے دشمنوں کی مٹھ بھیڑ کرا دی بغیر اس کے کہ پہلے سے لڑائی کی ٹھانی ہو۔

صحیح بخاری 3952

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ مُخَارِقٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ شَهِدْتُ مِنَ الْمِقْدَادِ بْنِ الأَسْوَدِ مَشْهَدًا لأَنْ أَكُونَ صَاحِبَهُ أَحَبُّ إِلَىَّ مِمَّا عُدِلَ بِهِ أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ يَدْعُو عَلَى الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ لاَ نَقُولُ كَمَا قَالَ قَوْمُ مُوسَى {اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلاَ} وَلَكِنَّا نُقَاتِلُ عَنْ يَمِينِكَ وَعَنْ شِمَالِكَ وَبَيْنَ يَدَيْكَ وَخَلْفَكَ. فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَشْرَقَ وَجْهُهُ وَسَرَّهُ. يَعْنِي قَوْلَهُ.

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ اسرائیل (بن یونس) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مخارق (بن عبداللہ) سے، مخارق نے طارق بن شہاب سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن مسعودؓ سے سنا، وہ کہتے تھے: میں نے مقداد بن اسودؓ کی بات کا ایک ایسا منظر دیکھا کہ اگر مجھ کو حاصل ہو جاتا تو وہ ان تمام نیکیوں سے مجھے عزیز تر ہوتا جو ثواب میں اس (ایک منظر) کے برابر ہوں۔ ہوا یوں کہ مقدادؓ نبی ﷺ کے پاس آئے جبکہ آپؐ مشرکوں کے خلاف دعا کر رہے تھے اور کہنے لگے: (یا رسول اللہ!) ہم اس طرح نہیں کہیں گے جس طرح موسیٰ کی قوم نے کہا تھا: جا تُو اور تیرا ربّ دونوں جا کر لڑو، نہیں بلکہ ہم تو آپؐ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی اور آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی۔ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپؐ کا چہرہ چمکنے لگا اور مقدادؓ کی اس بات نے آپؐ کو خوش کر دیا۔

صحیح بخاری 3953

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ بَدْرٍ " اللَّهُمَّ أَنْشُدُكَ عَهْدَكَ وَوَعْدَكَ اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ لَمْ تُعْبَدْ ". فَأَخَذَ أَبُو بَكْرٍ بِيَدِهِ فَقَالَ حَسْبُكَ. فَخَرَجَ وَهْوَ يَقُولُ {سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ}

محمد بن عبداللہ بن حوشب نے مجھے بتایا: عبدالوہاب نے ہم سے بیان کیا کہ خالد (حذاء) نے ہمیں بتایا: انہوں نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی، کہتے تھے: نبی ﷺ نے بدر کی لڑائی کے دن (اللہ تعالیٰ سے) دعا کرتے ہوئے عرض کیا کہ اے اللہ! میں تجھ سے تیرا عہد اور وعدہ پورا کرنے کی التجا کرتا ہوں۔ اے اللہ! اگر تیری یہی منشاء ہے کہ تیری عبادت نہ کی جائے۔ … اس پر حضرت ابوبکرؓ نے آپؐ کا ہاتھ تھام لیا اور کہا: بس کیجئے (جو دعا آپؐ کر چکے ہیں وہی کافی ہے۔) پھر آپؐ (خیمے سے) باہر نکلے اور یہ فرما رہے تھے: عنقریب یہ جمعیت شکست کھا کر بھاگ جائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر لیں گے۔

صحیح بخاری 3954

حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامٌ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْكَرِيمِ أَنَّهُ سَمِعَ مِقْسَمًا مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ {لاَ يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ} عَنْ بَدْرٍ وَالْخَارِجُونَ إِلَى بَدْرٍ.

ابراہیم بن موسیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ ہشام نے ہمیں خبر دی۔ ابن جریج نے انہیں بتایا، کہا: عبدالکریم (بن مالک) نے مجھے خبر دی کہ انہوں نے مقسم سے سنا جو عبداللہ بن حارث کے آزاد کردہ غلام تھے۔ وہ حضرت ابن عباسؓ سے روایت کرتے تھے کہ لَا يَسْتَوِي الْقٰعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ غَيْرُ اُولِي الضَّرَرِ یعنی مومنوں میں سے ایسے بیٹھ رہنے والے جو ضرر رسیدہ نہیں ہیں سے مراد وہ لوگ ہیں جو بدر کی لڑائی میں شریک نہیں ہوئے اور جو اُس میں شریک ہوئے۔

صحیح بخاری 3955

حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ اسْتُصْغِرْتُ أَنَا وَابْنُ عُمَرَ.

مسلم بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابواسحاق سے، ابواسحاق نے حضرت براء (بن عازبؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اور (عبداللہ) بن عمرؓ جنگ بدر کے وقت کم عمر (نابالغ) سمجھے گئے۔

صحیح بخاری 3956

حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا وَهْبٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ اسْتُصْغِرْتُ أَنَا وَابْنُ عُمَرَ يَوْمَ بَدْرٍ وَكَانَ الْمُهَاجِرُونَ يَوْمَ بَدْرٍ نَيِّفًا عَلَى سِتِّينَ وَالأَنْصَارُ نَيِّفًا وَأَرْبَعِينَ وَمِائَتَيْنِ.

اور (امام بخاریؒ کہتے ہیں:) محمود (بن غیلان) نے مجھ سے بیان کیا، (کہا:) ہم سے وہب (بن جریر) نے بیان کیا، انہوں نے شعبہ سے، انہوں نے ابواسحاق سے، انہوں نے حضرت براء (بن عازبؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بدر کے دن مَیں اور (عبداللہ) بن عمرؓ کم عمر سمجھے گئے اور بدر کی لڑائی میں مہاجرین کی تعداد کچھ ساٹھ سے اوپر تھی اور انصار تقریباً دوسو چالیس تھے۔

صحیح بخاری 3957

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ حَدَّثَنِي أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا أَنَّهُمْ كَانُوا عِدَّةَ أَصْحَابِ طَالُوتَ الَّذِينَ جَازُوا مَعَهُ النَّهَرَ بِضْعَةَ عَشَرَ وَثَلاَثَمِائَةٍ. قَالَ الْبَرَاءُ لاَ وَاللَّهِ مَا جَاوَزَ مَعَهُ النَّهَرَ إِلاَّ مُؤْمِنٌ.

عمرو بن خالد نے ہم سے بیان کیا۔ زُہَیر (بن معاویہ) نے ہمیں بتایا کہ ابو اسحاق نے ہم سے بیان کیا، کہا کہ میں نے حضرت براء (بن عازب) رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ حضرت محمد ﷺ کے ان صحابہ نے جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے مجھے بتایا کہ وہ تعداد میں اتنے ہی تھے جتنے طالوت کے وہ ساتھی تھے جو اُن کے ساتھ دریا سے پار ہوئے تھے یعنی تین سو دس سے کچھ اوپر۔ حضرت براءؓ کہتے تھے: بخدا طالوت کے ساتھ دریا سے صرف مومن ہی پار گئے تھے۔

صحیح بخاری 3958

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ كُنَّا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم نَتَحَدَّثُ أَنَّ عِدَّةَ أَصْحَابِ بَدْرٍ عَلَى عِدَّةِ أَصْحَابِ طَالُوتَ الَّذِينَ جَاوَزُوا مَعَهُ النَّهَرَ وَلَمْ يُجَاوِزْ مَعَهُ إِلاَّ مُؤْمِنٌ بِضْعَةَ عَشَرَ وَثَلاَثَمِائَةٍ.

مجھ سے عبداللہ بن رجاء نے بیان کیا کہ اسرائیل نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابواسحاق سے، ابواسحاق نے حضرت براء (بن عازبؓ) سے روایت کی، انہوں نے کہا: ہم جو حضرت محمد ﷺ کے ساتھی تھے، آپس میں کہا کرتے تھے کہ بدر والے اتنی تعداد میں تھے جتنے طالوت کے وہ ساتھی جنہوں نے ان کے ساتھ دریا عبور کیا تھا اور ان کے ساتھ صرف مومن ہی پار گئے تھے جو تین سو دس سے اوپر تھے۔

صحیح بخاری 3959

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ أَصْحَابَ بَدْرٍ ثَلاَثُمِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ بِعِدَّةِ أَصْحَابِ طَالُوتَ الَّذِينَ جَاوَزُوا مَعَهُ النَّهَرَ وَمَا جَاوَزَ مَعَهُ إِلاَّ مُؤْمِنٌ.

عبداللہ بن ابی شیبہ نے مجھ سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا: انہوں نے سفیان (ثوری) سے، سفیان نے ابواسحاق سے، انہوں نے حضرت براء (بن عازبؓ) سے۔ (امام بخاریؒ نے کہا:) ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا، (کہا:) ہمیں سفیان (ثوری) نے خبر دی۔ انہوں نے ابو اسحاق سے، ابو اسحاق نے حضرت براء (بن عازب) رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم کہا کرتے تھے کہ بدر کی جنگ میں شامل ہونے والے تین سو دس سے کچھ اوپر تھے۔ جتنی تعداد میں طالوت کے وہ ساتھی تھے جنہوں نے ان کے ساتھ دریا عبور کیا اور ان کے ساتھ صرف اسی نے دریا عبور کیا تھا جو مومن تھا۔

صحیح بخاری 3960

حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ اسْتَقْبَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْكَعْبَةَ فَدَعَا عَلَى نَفَرٍ مِنْ قُرَيْشٍ عَلَى شَيْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَعُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَالْوَلِيدِ بْنِ عُتْبَةَ وَأَبِي جَهْلِ بْنِ هِشَامٍ. فَأَشْهَدُ بِاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُهُمْ صَرْعَى قَدْ غَيَّرَتْهُمُ الشَّمْسُ وَكَانَ يَوْمًا حَارًّا.

عمرو بن خالد (حرانی) نے مجھے بتایا کہ زُہَیر (بن معاویہ) نے ہم سے بیان کیا کہ ابواسحاق (سبیعی) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو بن میمون سے، عمرو نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے کعبہ کی طرف منہ کیا اور قریش کے بعض لوگوں پر بددعا کی یعنی شیبہ بن ربیعہ، عتبہ بن ربیعہ، ولید بن عتبہ اور ابوجہل بن ہشام پر۔ (حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں:) میں اللہ کی قسم کھا کر شہادت دیتا ہوں کہ میں نے بدر کے میدان میں انہیں خود پچھڑے ہوئے دیکھا۔ دھوپ نے ان کی شکلیں بگاڑ دیں تھیں اور وہ نہایت گرم دن تھا۔

صحیح بخاری 3961

حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ أَخْبَرَنَا قَيْسٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه أَنَّهُ أَتَى أَبَا جَهْلٍ وَبِهِ رَمَقٌ يَوْمَ بَدْرٍ فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ هَلْ أَعْمَدُ مِنْ رَجُلٍ قَتَلْتُمُوهُ

(محمد بن عبداللہ) بن نُمَیر نے ہم سے بیان کیا۔ ابو اسامہ نے ہمیں بتایا: اسماعیل (بن ابی خالد) نے ہم سے بیان کیا کہ قیس (بن ابی حازم) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) ؓ سے روایت کی کہ وہ جنگ بدر کے دن ابو جہل کے پاس آئے اور ابھی اس میں کچھ جان باقی تھی، ابو جہل نے کہا: کتنا بڑا وہ شخص ہے جسے تم نے قتل کیا ہے؟

صحیح بخاری 3962

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ح وَحَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَنْ يَنْظُرُ مَا صَنَعَ أَبُو جَهْلٍ " فَانْطَلَقَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَوَجَدَهُ قَدْ ضَرَبَهُ ابْنَا عَفْرَاءَ حَتَّى بَرَدَ قَالَ آأَنْتَ أَبُو جَهْلٍ قَالَ فَأَخَذَ بِلِحْيَتِهِ. قَالَ وَهَلْ فَوْقَ رَجُلٍ قَتَلْتُمُوهُ أَوْ رَجُلٍ قَتَلَهُ قَوْمُهُ? قَالَ أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ أَنْتَ أَبُو جَهْلٍ?

احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا کہ زُہَیر (بن معاویہ) نے ہمیں بتایا (کہا:) سلیمان تیمی نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت انسؓ نے ان کو بتایا، وہ کہتے تھے کہ نبیﷺ نے فرمایا... (امام بخاریؒ کہتے ہیں:) عمرو بن خالد نے بھی مجھ سے بیان کیا کہ زُہَیر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سلیمان تیمی سے، سلیمان نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی وہ کہتے تھے کہ نبیﷺ نے (جنگ بدر کے دن) فرمایا: کون دیکھے گا کہ ابوجہل کا کیا حال ہوا ہے؟ حضرت ابن مسعودؓ گئے اور جا کر دیکھا کہ اس کو عفراء کے دونوں بیٹوں (معاذ اور معوذ) نے (تلواروں سے) اتنا مارا ہے کہ وہ مرنے کے قریب ہوگیا ہے۔ حضرت ابن مسعودؓ نے پوچھا: کیا تم ابوجہل ہو؟ حضرت ابن مسعودؓ کہتے تھے کہ انہوں نے ابوجہل کی داڑھی پکڑی۔ ابوجہل کہنے لگا: کیا اُس سے بڑھ کر بھی کوئی شخص ہے جس کو تم نے مارا؟ یا یہ کہا کہ اس شخص سے بڑھ کر کوئی ہے جس کو اس کی قوم نے مارا ہو؟ احمد بن یونس نے اپنی روایت میں یوں کہا کہ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے یہ الفاظ کہے کہ تم ہی ابوجہل ہو (یعنی بغیر استفہام کے۔)

صحیح بخاری 3963

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَنَسٍ رضى الله عنه قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ بَدْرٍ " مَنْ يَنْظُرُ مَا فَعَلَ أَبُو جَهْلٍ ". فَانْطَلَقَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَوَجَدَهُ قَدْ ضَرَبَهُ ابْنَا عَفْرَاءَ حَتَّى بَرَدَ فَأَخَذَ بِلِحْيَتِهِ فَقَالَ أَنْتَ أَبَا جَهْلٍ قَالَ وَهَلْ فَوْقَ رَجُلٍ قَتَلَهُ قَوْمُهُ أَوْ قَالَ قَتَلْتُمُوهُ. حَدَّثَنِي ابْنُ الْمُثَنَّى أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ أَخْبَرَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ نَحْوَهُ.

محمد بن مثنیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ ابن ابی عدی نے ہمیں بتایا کہ سلیمان تیمی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے بتایا: انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے جنگ بدر کے دن فرمایا: کون دیکھے گا کہ ابو جہل کس حالت میں ہے؟ یہ سن کر (حضرت عبداللہ) بن مسعودؓ گئے اور دیکھا کہ عفراء کے دونوں بیٹوں نے اسے اتنا مارا تھا کہ وہ زخموں سے نڈھال ہو رہا تھا۔ انہوں نے اس کی داڑھی پکڑ کر کہا: کیا تم ابو جہل ہو؟ اس نے جواب دیا: کیا اس شخص سے بھی کوئی بڑھ کر ہے جس کو اُس کی قوم نے مارا؟ یا یہ کہا کہ جس کو تم نے مارا ہو؟ (محمد) بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ معاذ بن معاذ نے ہمیں خبر دی کہ سلیمان (تیمی) نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت انس بن مالکؓ نے ہمیں اسی طرح بتایا۔

صحیح بخاری 3964

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَتَبْتُ عَنْ يُوسُفَ بْنِ الْمَاجِشُونِ عَنْ صَالِحِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ فِي بَدْرٍ. يَعْنِي حَدِيثَ ابْنَىْ عَفْرَاءَ.

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہا کہ میں نے یوسف بن ماجشون سے سن کر یہ حدیث لکھی۔ انہوں نے صالح بن ابراہیم سے، صالح نے اپنے باپ سے، انہوں نے اپنے دادا (حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ) سے روایت کرتے ہوئے غزوۂ بدر سے متعلق یہی بیان کیا یعنی عفراء کے دو بیٹوں کا واقعہ۔

صحیح بخاری 3965

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ حَدَّثَنَا أَبُو مِجْلَزٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ قَالَ أَنَا أَوَّلُ مَنْ يَجْثُو بَيْنَ يَدَىِ الرَّحْمَنِ لِلْخُصُومَةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. وَقَالَ قَيْسُ بْنُ عُبَادٍ وَفِيهِمْ أُنْزِلَتْ {هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ} قَالَ هُمُ الَّذِينَ تَبَارَزُوا يَوْمَ بَدْرٍ حَمْزَةُ وَعَلِيٌّ وَعُبَيْدَةُ أَوْ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْحَارِثِ وَشَيْبَةُ بْنُ رَبِيعَةَ وَعُتْبَةُ وَالْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ.

محمد بن عبداللہ رقاشی نے مجھ سے بیان کیا کہ معتمر (بن سلیمان) نے ہمیں بتایا کہا: میں نے اپنے باپ سے سنا وہ کہتے تھے: ابو مجلز (لاحق بن حمید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قیس بن عباد سے، قیس نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: قیامت کے دن میں پہلا شخص ہوں گا جو جھگڑا چکا نے کے لئے رحمٰن خدا کے سامنے دو زانو ہوکر بیٹھوں گا۔ قیس بن عباد کہتے تھے: انہی لوگوں سے متعلق یہ آیت نازل کی گئی: یہ دو باہم مخالفت کرنے والے گروہ ایسے ہیں جو اپنے ربّ کے بارہ میں جھگڑ رہے ہیں۔ کہتے تھے: یہ وہی لوگ ہیں جو بدر کے دن میدان جنگ میں ایک دوسرے سے لڑنے کے لئے نکلے۔ (مسلمانوں کی طرف سے) حضرت حمزہؓ، حضرت علیؓ اور حضرت عبیدہؓ یا کہا حضرت ابو عبیدہ بن حارثؓ اور (کافروں کی طرف سے) شیبہ بن ربیعہ، عتبہ بن ربیعہ اور ولید بن عتبہ۔

صحیح بخاری 3966

حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ نَزَلَتْ {هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ} فِي سِتَّةٍ مِنْ قُرَيْشٍ عَلِيٍّ وَحَمْزَةَ وَعُبَيْدَةَ بْنِ الْحَارِثِ وَشَيْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَعُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَالْوَلِيدِ بْنِ عُتْبَةَ.

قبیصہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو ہاشم سے، ابو ہاشم نے ابو مجلز سے، ابو مجلز نے قیس بن عباد سے، قیس نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ آیت هٰذٰنِ خَصْمٰنِ … ’’یہ دو جھگڑالو ہیں جنہوں نے اپنے ربّ کے بارہ میں جھگڑا کیا‘‘ قریش کے چھ آدمیوں کی نسبت نازل ہوئی- حضرت علیؓ، حضرت حمزہؓ، حضرت عبیدہ بن حارثؓ اور شیبہ بن ربیعہ، عتبہ بن ربیعہ اور ولید بن عتبہ۔

صحیح بخاری 3967

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّوَّافُ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ـ كَانَ يَنْزِلُ فِي بَنِي ضُبَيْعَةَ وَهْوَ مَوْلًى لِبَنِي سَدُوسَ ـ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ ـ رضى الله عنه فِينَا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ {هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ }

اسحاق بن ابراہیم صواف نے ہم سے بیان کیا کہ یوسف بن یعقوب نے ہمیں بتایا کہ وہ بنی ضبیعہ کے محلہ میں اُترا کرتے تھے اور وہ بنی سدوس کے آزاد کردہ غلام تھے، (انہوں نے کہا:) سلیمان تیمی نے ہمیں بتایا: انہوں نے ابومجلز سے، ابومجلز نے قیس بن عباد سے روایت کی، کہا: حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے تھے: آیت هٰذٰنِ خَصْمٰنِ … ’’یہ دو جھگڑالو ہیں جنہوں نے اپنے ربّ کے بارہ میں جھگڑا کیا‘‘ ہمارے متعلق نازل ہوئی۔

صحیح بخاری 3968

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ ـ رضى الله عنه ـ يُقْسِمُ لَنَزَلَتْ هَؤُلاَءِ الآيَاتُ فِي هَؤُلاَءِ الرَّهْطِ السِّتَّةِ يَوْمَ بَدْرٍ. نَحْوَهُ.

یحيٰ بن جعفر نے ہم سے بیان کیا کہ وکیع (بن جراح) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سفیان (ثوری) سے، سفیان نے ابوہاشم سے، ابوہاشم نے ابومجلز سے، ابومجلز نے قیس بن عباد سے روایت کی۔ (انہوں نے کہا:) میں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنا وہ قسم کھاکر کہتے تھے: یہ آیتیں (هٰذٰنِ خَصْمٰنِ … یعنی یہ دو جھگڑالو ہیں جنہوں نے اپنے ربّ کے بارہ میں جھگڑا کیا) تو بدر کی جنگ کے روز چھ آدمیوں کے بارے میں نازل ہوئی ہیں۔ انہوں نے بھی اسی طرح بیان کیا جیسے اوپر گزرا ہے۔

10 von 10 heute frei