کتاب 64: كتاب المغازى

صحیح بخاری, حصہ 14

صحیح بخاری 4209

عبداللہ بن مسلمہ (قعنبی) نے ہم سے بیان کیا کہ حاتم (بن اسماعیل) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید بن ابی عُبَید سے، انہوں نے حضرت سلمہ (بن اکوَع) ؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت علیؓ غزوۂ خیبر میں نبی ﷺ سے پیچھے رہ گئے تھے کیونکہ ان کی آنکھیں دُکھ رہی تھیں۔ کہنے لگے: میں نبی ﷺ کے پیچھے رہ جاؤں؟ (یہ کیسے ہوسکتا ہے) آخر وہ آنحضرت ﷺ سے آملے۔ جب ہم نے وہ رات گزاری جس کی صبح کو خیبر فتح ہوا تو آپؐ نے (اس رات) فرمایا: میں کل عَلَم اس شخص کو دوں گا یا (فرمایا:) جھنڈا وہ شخص سنبھالے گا جس سے اللہ اور اس کا رسول محبت رکھتے ہیں۔ اس کے ہاتھ پر خیبر فتح ہوگا۔ (یہ سن کر) ہم سب اس کی امید رکھنے لگے۔ لوگوں نے آپؐ سے کہا: یہ علیؓ آپہنچے ہیں۔ تب آپؐ نے جھنڈا اُن کو دیا اور اُن کے ہاتھ پر خیبر فتح ہوا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ رضى الله عنه قَالَ كَانَ عَلِيٌّ ـ رضى الله عنه ـ تَخَلَّفَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي خَيْبَرَ وَكَانَ رَمِدًا فَقَالَ أَنَا أَتَخَلَّفُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَلَحِقَ فَلَمَّا بِتْنَا اللَّيْلَةَ الَّتِي فُتِحَتْ قَالَ " لأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ غَدًا ـ أَوْ لَيَأْخُذَنَّ الرَّايَةَ غَدًا ـ رَجُلٌ يُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ يُفْتَحُ عَلَيْهِ ". فَنَحْنُ نَرْجُوهَا فَقِيلَ هَذَا عَلِيٌّ فَأَعْطَاهُ فَفُتِحَ عَلَيْهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4210

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ یعقوب بن عبدالرحمٰن نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوحازم سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ جس دن خیبر کی جنگ ہوئی، (اس دن) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں یہ عَلَم کل ایسے شخص کو دوں گا جس کے ہاتھ پر اللہ فتح کر دے گا، وہ اللہ اور اس کے رسولؐ سے محبت رکھتا ہے اور اللہ اور اس کا رسولؐ بھی اس سے محبت رکھتے ہیں۔ لوگ رات بھر باتیں کرتے رہے کہ (دیکھیں) ان میں سے کس کو عَلَم دیا جائے گا۔ جب لوگ صبح اُٹھے، رسول اللہ ﷺ کے پاس گئے۔ ان میں سے ہر شخص یہی امید رکھتا تھا کہ جھنڈا اُسے دیا جائے گا۔ آپؐ نے پوچھا: علی بن ابی طالب ؓ کہاں ہیں؟ آپؐ سے کہا گیا: یا رسول اللہ! وہ آشوبِ چشم سے بیمار ہیں۔ حضرت سہلؓ کہتے تھے: آپؐ نے ان کو بلوا بھیجا۔ وہ آگئے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کی آنکھوں میں لعاب لگایا اور ان کے لئے دعا کی۔ وہ ایسے تندرست ہو گئے کہ گویا انہیں درد تھا ہی نہیں۔ آپؐ نے ان کو عَلَم دیا۔ حضرت علی ؓ کہنے لگے: یا رسول اللہ! کیا میں ان سے اس وقت تک جنگ کرتا رہوں کہ وہ ہمارے جیسے ہو جائیں؟ آپؐ نے فرمایا: آہستگی سے سنبھل کر چلے جائیں یہاں تک کہ جب ان کے آنگن میں ڈیرہ لگائیں تو پھر ان کو اسلام کی دعوت دیں اور انہیں بتائیں اللہ کے جو حقوق ان پر واجب ہیں۔ اللہ کی قسم! آپؓ کے ذریعہ اللہ ایک شخص کو بھی راہ راست پر لے آئے تو یہ امر آپؓ کے لئے اس سے بہتر ہے کہ آپؓ کو (بہت سے) سرخ اونٹ مل جائیں۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ يَوْمَ خَيْبَرَ " لأُعْطِيَنَّ هَذِهِ الرَّايَةَ غَدًا رَجُلاً يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَى يَدَيْهِ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ ". قَالَ فَبَاتَ النَّاسُ يَدُوكُونَ لَيْلَتَهُمْ أَيُّهُمْ يُعْطَاهَا فَلَمَّا أَصْبَحَ النَّاسُ غَدَوْا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كُلُّهُمْ يَرْجُو أَنْ يُعْطَاهَا فَقَالَ " أَيْنَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ". فَقِيلَ هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَشْتَكِي عَيْنَيْهِ. قَالَ " فَأَرْسِلُوا إِلَيْهِ ". فَأُتِيَ بِهِ فَبَصَقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي عَيْنَيْهِ وَدَعَا لَهُ فَبَرَأَ حَتَّى كَأَنْ لَمْ يَكُنْ بِهِ وَجَعٌ فَأَعْطَاهُ الرَّايَةَ فَقَالَ عَلِيٌّ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُقَاتِلُهُمْ حَتَّى يَكُونُوا مِثْلَنَا فَقَالَ " انْفُذْ عَلَى رِسْلِكَ حَتَّى تَنْزِلَ بِسَاحَتِهِمْ ثُمَّ ادْعُهُمْ إِلَى الإِسْلاَمِ وَأَخْبِرْهُمْ بِمَا يَجِبُ عَلَيْهِمْ مِنْ حَقِّ اللَّهِ فِيهِ فَوَاللَّهِ لأَنْ يَهْدِيَ اللَّهُ بِكَ رَجُلاً وَاحِدًا خَيْرٌ لَكَ مِنْ أَنْ يَكُونَ لَكَ حُمْرُ النَّعَمِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4211

عبدالغفار بن داؤد نے ہم سے بیان کیا کہ یعقوب بن عبدالرحمٰن نے ہمیں بتایا۔ اور احمد بن عیسیٰ نے بھی مجھے بتایا کہ (عبداللہ) بن وہب نے ہم سے بیان کیا، کہا: یعقوب بن عبدالرحمٰن زُہری نے مجھے بتایا۔ زُہری نے مطلب (بن عبداللہ) کے غلام عمرو سے، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ہم خیبر میں آئے جب اللہ نے آپؐ کے لئے قلعہ فتح کرا دیا تو آپؐ سے حضرت صفیہ بنت حي بن اخطبؓ کی خوبصورتی کا ذکر کیا گیا۔ ان کا خاوند مارا گیا تھا اور وہ ابھی دلہن تھیں۔ نبی ﷺ نے ان کو اپنے لئے پسند کیا اور ان کو اپنے ساتھ لے کر (خیبر سے) نکلے۔ جب ہم سد صہباء پہنچے وہ حیض سے پاک ہوئیں اور وہاں رسول اللہ ﷺ نے ان سے شادی کی اور ایک چھوٹے سے دسترخوان پر حیس (کھجور اور ستو کا ملیدہ) تیار کروا کر رکھوایا۔ پھر آپؐ نے مجھے فرمایا: جو تمہارے آس پاس ہوں انہیں اطلاع دو۔ چنانچہ حضرت صفیہؓ کی شادی میں آپؐ کا یہی ولیمہ تھا۔ پھر ہم مدینہ کی طرف روانہ ہوئے اور میں نے نبی ﷺ کو دیکھا۔ آپؐ حضرت صفیہؓ کے لئے اپنے پیچھے عباء کو لپیٹ کر گدا بناتے۔ پھر اپنے اونٹ کے قریب بیٹھ جاتے اور اپنے گھٹنے کو آگے جھکا دیتے اور حضرت صفیہؓ اپنا پاؤں آپ کے گھٹنے پر رکھ کر سوار ہو جاتیں۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ح وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيُّ عَنْ عَمْرٍو مَوْلَى الْمُطَّلِبِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَدِمْنَا خَيْبَرَ فَلَمَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْحِصْنَ ذُكِرَ لَهُ جَمَالُ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَىِّ بْنِ أَخْطَبَ وَقَدْ قُتِلَ زَوْجُهَا وَكَانَتْ عَرُوسًا فَاصْطَفَاهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لِنَفْسِهِ فَخَرَجَ بِهَا حَتَّى بَلَغْنَا سَدَّ الصَّهْبَاءِ حَلَّتْ فَبَنَى بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ صَنَعَ حَيْسًا فِي نِطَعٍ صَغِيرٍ ثُمَّ قَالَ لِي " آذِنْ مَنْ حَوْلَكَ ". فَكَانَتْ تِلْكَ وَلِيمَتَهُ عَلَى صَفِيَّةَ ثُمَّ خَرَجْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يُحَوِّي لَهَا وَرَاءَهُ بِعَبَاءَةٍ ثُمَّ يَجْلِسُ عِنْدَ بَعِيرِهِ فَيَضَعُ رُكْبَتَهُ وَتَضَعُ صَفِيَّةُ رِجْلَهَا عَلَى رُكْبَتِهِ حَتَّى تَرْكَبَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4212

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: میرے بھائی (عبدالحمید) نے مجھے بتایا، انہوں نے سلیمان (بن بلال) سے، سلیمان نے یحيٰ (بن سعید انصاری) سے، یحيٰ نے حمید طویل سے روایت کی۔ انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی ﷺ خیبر کے راستے میں (مدینہ اور خیبر کے درمیان) تین دن ٹھہرے جن میں حضرت صفیہ بنت حيؓ کی خاطرداری منظور تھی اور اس کے بعد ان سے شادی کی اور وہ بھی ان عورتوں میں سے تھیں جن کے لئے (الگ) پردہ کا انتظام کیا گیا تھا۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ يَحْيَى عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَقَامَ عَلَى صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَىٍّ بِطَرِيقِ خَيْبَرَ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ حَتَّى أَعْرَسَ بِهَا وَكَانَتْ فِيمَنْ ضُرِبَ عَلَيْهَا الْحِجَابُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4213

سعید بن ابی مریم نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن جعفر بن ابی کثیر نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے کہا: حُمَید نے مجھے بتایا کہ انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا۔ کہتے تھے: نبی ﷺ نے خیبر اور مدینہ کے درمیان تین رات قیام فرمایا جس میں حضرت صفیہؓ کا رُخصتانہ ہوا اور میں نے مسلمانوں کو آپؐ کے ولیمہ میں بلایا اور اس ولیمہ میں نہ روٹی تھی نہ گوشت۔ صرف یہی کہ آپؐ نے حضرت بلالؓ کو دسترخوان بچھانے کے لئے فرمایا جو بچھائے گئے۔ پھر آپؐ نے ان پر کھجوریں، پنیر اور گھی رکھ دیا۔ مسلمان کہنے لگے: آیا حضرت صفیہؓ بھی امہات المومنین میں سے ہیں یا لونڈی جو (جائز طور پر) آپؐ کے قبضہ میں آئی ہیں؟ لوگوں نے کہا: اگر آپؐ نے ان کو پردہ میں رکھا تو امہات المؤمنین میں سے ہوں گی اور اگر پردے میں نہ رکھا تو پھر وہ کنیز ہیں جو جائز طور پر آپؐ کے قبضہ میں آئی ہیں۔ جب آپؐ نے کوچ کا قصد کیا تو اپنے پیچھے (اونٹ پر) حضرت صفیہؓ کی نشست کے لئے نرم جگہ بنائی اور پردہ تان دیا۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ أَقَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ خَيْبَرَ وَالْمَدِينَةِ ثَلاَثَ لَيَالٍ يُبْنَى عَلَيْهِ بِصَفِيَّةَ فَدَعَوْتُ الْمُسْلِمِينَ إِلَى وَلِيمَتِهِ وَمَا كَانَ فِيهَا مِنْ خُبْزٍ وَلاَ لَحْمٍ وَمَا كَانَ فِيهَا إِلاَّ أَنْ أَمَرَ بِلاَلاً بِالأَنْطَاعِ فَبُسِطَتْ فَأَلْقَى عَلَيْهَا التَّمْرَ وَالأَقِطَ وَالسَّمْنَ فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ إِحْدَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ أَوْ مَا مَلَكَتْ يَمِينُهُ قَالُوا إِنْ حَجَبَهَا فَهْىَ إِحْدَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ وَإِنْ لَمْ يَحْجُبْهَا فَهْىَ مِمَّا مَلَكَتْ يَمِينُهُ. فَلَمَّا ارْتَحَلَ وَطَّأَ لَهَا خَلْفَهُ وَمَدَّ الْحِجَابَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4214

ابوالولید (ہشام بن عبدالملک) نے ہمیں بتایا کہ شعبہ (بن حجاج) نے ہم سے بیان کیا۔ اور عبداللہ بن محمد (مسندی) نے بھی مجھے بتایا کہ وہب (بن جریر) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حمید بن ہلال سے، حمید نے حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم خیبر کا محاصرہ کئے ہوئے تھے، ایک آدمی نے ایک تھیلا پھینک دیا جس میں چربی تھی۔ میں اس کو لینے کے لئے کود کر لپکا۔ اتنے میں مڑ کر جو دیکھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ نبیؐ کھڑے ہیں، میں شرمندہ ہوگیا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ. وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَهْبٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا مُحَاصِرِي خَيْبَرَ فَرَمَى إِنْسَانٌ بِجِرَابٍ فِيهِ شَحْمٌ فَنَزَوْتُ لآخُذَهُ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَاسْتَحْيَيْتُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4215

عبید بن اسماعیل نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابواسامہ سے، انہوں نے عبیداللہ سے، عبیداللہ نے نافع اور سالم سے، ان دونوں نے حضرت (عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوۂ خیبر میں لہسن کھانے سے اور پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا۔ آپؐ نے لہسن کھانے سے منع فرمایا، یہ خبر صرف نافع سے مروی ہے اور پالتو گدھوں کا گوشت کھانے کی ممانعت سالم سے۔

حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ وَسَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ أَكْلِ الثَّوْمِ وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ. نَهَى عَنْ أَكْلِ الثَّوْمِ هُوَ عَنْ نَافِعٍ وَحْدَهُ. وَلُحُومُ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ عَنْ سَالِمٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4216

یحيٰ بن قزعہ نے مجھ سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عبداللہ اور حسن سے جو محمد بن علی کے بیٹے تھے۔ ان دونوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے دن عورتوں کے ساتھ متعہ کرنے اور پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے روک دیا۔

حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَالْحَسَنِ ابْنَىْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِمَا عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ يَوْمَ خَيْبَرَ وَعَنْ أَكْلِ الْحُمُرِ الإِنْسِيَّةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4217

محمد بن مقاتل نے مجھ سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ عبیداللہ بن عمر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے (حضرت عبداللہ) بن عمرؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوۂ خیبر کے اثناء پالتو گدھوں کا گوشت کھانے کی ممانعت فرما دی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4218

اسحاق بن نصر نے مجھے بتایا کہ محمد بن عبید نے ہم سے بیان کیا کہ عبیداللہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع اور سالم سے، دونوں نے (حضرت عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے روک دیا۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ وَسَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4219

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو (بن دینار) سے، انہوں نے (امام باقر) محمد بن علی سے، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ (انصاری) رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوۂ خیبر میں گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا اور گھوڑوں کا گوشت کھانے کی اجازت دی۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرٍو عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ وَرَخَّصَ فِي الْخَيْلِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4220

سعید بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا کہ عباد (بن عوام) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے (ابواسحاق) شیبانی سے روایت کی کہ انہوں نے کہا کہ میں نے (حضرت عبداللہ) بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے سنا: غزوۂ خیبر کے اثناء ہمیں سخت بھوک لگی اور ہانڈیاں (گدھوں کے گوشت کی) اُبل رہی تھیں۔ حضرت ابن ابی اوفیٰ ؓ کہتے تھے: ان میں سے بعض پک بھی گئی تھیں، اتنے میں نبی ﷺ کا منادی آیا کہ تم گدھوں کا گوشت بالکل نہ کھانا اور اس کی ہانڈیاں انڈیل دو۔ حضرت ابن ابی اوفیٰ ؓ کہتے تھے: ہم آپس میں باتیں کرنے لگے کہ آپؐ نے ان سے محض اس لئے روک دیا ہے کہ ان کا پانچواں حصہ نہیں نکالا گیا تھا۔ ان میں سے بعض نے کہا: (نہیں) ان سے قطعی طور پر منع کیا ہے کیونکہ وہ نجاست کھاتے ہیں۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى ـ رضى الله عنهما ـ أَصَابَتْنَا مَجَاعَةٌ يَوْمَ خَيْبَرَ فَإِنَّ الْقُدُورَ لَتَغْلِي ـ قَالَ وَبَعْضُهَا نَضِجَتْ ـ فَجَاءَ مُنَادِي النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لاَ تَأْكُلُوا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ شَيْئًا وَأَهْرِيقُوهَا. قَالَ ابْنُ أَبِي أَوْفَى فَتَحَدَّثْنَا أَنَّهُ إِنَّمَا نَهَى عَنْهَا لأَنَّهَا لَمْ تُخَمَّسْ. وَقَالَ بَعْضُهُمْ نَهَى عَنْهَا الْبَتَّةَ لأَنَّهَا كَانَتْ تَأْكُلُ الْعَذِرَةَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4221

حجاج بن منہال نے ہمیں بتایا کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: عدی بن ثابت نے مجھے بتایا۔ انہوں نے حضرت براء (بن عازب) اور حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہم سے روایت کی کہ وہ (جنگ خیبر میں) نبی ﷺ کے ساتھ تھے، انہوں نے گدھے بطور غنیمت پائے اور ان کا گوشت پکایا اتنے میں نبی ﷺ کے منادی نے آواز دی: ہانڈیوں کو اُلٹ دو۔

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ عَنِ الْبَرَاءِ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رضى الله عنهم أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَصَابُوا حُمُرًا فَطَبَخُوهَا فَنَادَى مُنَادِي النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَكْفِئُوا الْقُدُورَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4222

حجاج بن منہال نے ہمیں بتایا کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: عدی بن ثابت نے مجھے بتایا۔ انہوں نے حضرت براء (بن عازب) اور حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہم سے روایت کی کہ وہ (جنگ خیبر میں) نبی ﷺ کے ساتھ تھے، انہوں نے گدھے بطور غنیمت پائے اور ان کا گوشت پکایا اتنے میں نبی ﷺ کے منادی نے آواز دی: ہانڈیوں کو اُلٹ دو۔

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، عَنِ الْبَرَاءِ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى، رضى الله عنهم أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَصَابُوا حُمُرًا فَطَبَخُوهَا، فَنَادَى مُنَادِي النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَكْفِئُوا الْقُدُورَ‏.‏

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4223

اسحاق (بن منصور) نے مجھ سے بیان کیا۔ عبدالصمد (بن عبدالوارث) نے ہمیں بتایا کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا:) عدی بن ثابت نے ہم سے بیان کیا کہ میں نے حضرت براء اور حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہم سے سنا۔ وہ دونوں بیان کرتے تھے کہ نبی ﷺ نے غزوۂ خیبر کے اثناء فرمایا کہ ہانڈیاں اُلٹ دو جبکہ ہانڈیاں چولہوں پر رکھی جا چکی تھیں۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ وَابْنَ أَبِي أَوْفَى يُحَدِّثَانِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ يَوْمَ خَيْبَرَ وَقَدْ نَصَبُوا الْقُدُورَ أَكْفِئُوا الْقُدُورَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4224

اسحاق (بن منصور) نے مجھ سے بیان کیا۔ عبدالصمد (بن عبدالوارث) نے ہمیں بتایا کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا:) عدی بن ثابت نے ہم سے بیان کیا کہ میں نے حضرت براء اور حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہم سے سنا۔ وہ دونوں بیان کرتے تھے کہ نبی ﷺ نے غزوۂ خیبر کے اثناء فرمایا کہ ہانڈیاں اُلٹ دو جبکہ ہانڈیاں چولہوں پر رکھی جا چکی تھیں۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، سَمِعْتُ الْبَرَاءَ، وَابْنَ أَبِي أَوْفَى، يُحَدِّثَانِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ يَوْمَ خَيْبَرَ وَقَدْ نَصَبُوا الْقُدُورَ أَكْفِئُوا الْقُدُورَ‏.‏

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4225

مسلم (بن ابراہیم) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عدی بن ثابت سے، عدی نے حضرت براءؓ سے روایت کرتے ہوئے ایسی ہی حدیث بیان کی۔ کہا: ہم نبی ﷺ کے ساتھ جنگ خیبر کے لئے نکلے۔ (آخر تک سب واقعہ بیان کیا۔)

حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نَحْوَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4226

ابراہیم بن موسیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ (یحيٰ بن زکریا) بن ابی زائدہ نے ہمیں خبر دی کہ عاصم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عامر (شعبی) سے، عامر نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے خیبر کی جنگ میں ہمیں حکم دیا کہ ہم پالتو گدھوں کا گوشت پھینک دیں، کچا ہو یا پکا۔ پھر آپؐ نے اس کے بعد ہمیں اس کے کھانے کا حکم نہیں دیا۔

حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ عَنْ عَامِرٍ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ أَمَرَنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ أَنْ نُلْقِيَ الْحُمُرَ الأَهْلِيَّةَ نِيئَةً وَنَضِيجَةً ثُمَّ لَمْ يَأْمُرْنَا بِأَكْلِهِ بَعْدُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4227

محمد بن ابی الحسین نے ہمیں بتایا۔ عمر بن حفص نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ (حفص بن غیاث) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عاصم (بن سلیمان) سے، عاصم نے عامر (شعبی) سے، عامر نے (حضرت عبداللہ) بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نہیں جانتا، آیا رسول اللہ ﷺ نے اس لئے روکا کہ وہ گدھے باربرداری کے لئے تھے اور آپؐ نے ناپسند کیا کہ باربرداری کے جانور ضائع ہو جائیں یا یہ کہ آپؐ نے خیبر کے دن اُن کو حرام قرار دیا یعنی پالتو گدھوں کا گوشت۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْحُسَيْنِ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَامِرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لاَ أَدْرِي أَنَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ كَانَ حَمُولَةَ النَّاسِ فَكَرِهَ أَنْ تَذْهَبَ حَمُولَتُهُمْ أَوْ حَرَّمَهُ فِي يَوْمِ خَيْبَرَ لَحْمَ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4228

حسن بن اسحاق نے ہمیں بتایا۔ محمد بن سابق نے ہم سے بیان کیا کہ زائدہ (بن قدامہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبیداللہ بن عمر سے، عبیداللہ نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے خیبر کی جنگ میں گھوڑے (سوار) کے لئے دو حصے مقرر کئے اور پیادے کے لئے ایک حصہ۔ عبیداللہ نے کہا: نافع نے اس کی تشریح یہ کی کہ جس شخص کے پاس گھوڑا ہو تو اُس کو تین حصے دئے جائیں اور جس شخص کے پاس گھوڑا نہ ہو تو اُس کو ایک حصہ۔

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ خَيْبَرَ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا. قَالَ فَسَّرَهُ نَافِعٌ فَقَالَ إِذَا كَانَ مَعَ الرَّجُلِ فَرَسٌ فَلَهُ ثَلاَثَةُ أَسْهُمٍ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ فَرَسٌ فَلَهُ سَهْمٌ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی