کتاب 64: كتاب المغازى

صحیح بخاری, حصہ 17

صحیح بخاری 4269

عمرو بن محمد (بغدادی) نے مجھ سے بیان کیا کہ ہشیم نے ہمیں بتایا کہ حصین نے ہمیں خبر دی کہ ابوظبیان (حصین بن جندب) نے ہمیں بتایا، کہا: میں نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے سنا۔ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے قبیلہ حُرقہ کی طرف ہمیں بھیجا۔ ہم نے صبح سویرے اس قوم پر حملہ کیا اور انہیں شکست دے کر بھگا دیا اور میں نے اور ایک انصاری مرد نے اُن میں سے ایک شخص کا پیچھا کیا۔ جب ہم نے اس کو گھیر لیا تو وہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کہنے لگا۔ یہ سن کر انصاری تو رُک گیا اور میں نے اپنے نیزہ سے اُس کو زخمی کیا اور مار ڈالا۔ جب ہم آئے تو نبی کریم ﷺ کو یہ خبر پہنچی تو آپؐ نے فرمایا: اُسامہ! کیا تم نے اُسے مار ڈالا بعد اس کے کہ اس نے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کا اقرار کیا۔ میں نے کہا: وہ اپنا بچاؤ کر رہا تھا۔ مگر آپؐ وہی بات دُہراتے رہے۔ یہاں تک کہ میں نے آرزو کی کہ کاش میں اس دن سے پہلے مسلمان نہ ہوا ہوتا۔

حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ أَخْبَرَنَا أَبُو ظَبْيَانَ قَالَ سَمِعْتُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى الْحُرَقَةِ فَصَبَّحْنَا الْقَوْمَ فَهَزَمْنَاهُمْ وَلَحِقْتُ أَنَا وَرَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ رَجُلاً مِنْهُمْ فَلَمَّا غَشِينَاهُ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ. فَكَفَّ الأَنْصَارِيُّ فَطَعَنْتُهُ بِرُمْحِي حَتَّى قَتَلْتُهُ فَلَمَّا قَدِمْنَا بَلَغَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " يَا أُسَامَةُ أَقَتَلْتَهُ بَعْدَ مَا قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ " قُلْتُ كَانَ مُتَعَوِّذًا. فَمَا زَالَ يُكَرِّرُهَا حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ أَسْلَمْتُ قَبْلَ ذَلِكَ الْيَوْمِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4270

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ حاتم (بن اسماعیل) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید بن ابی عبید سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت سلمہ بن اکوعؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ میں نبی ﷺ کے ساتھ سات مہموں میں نکلا اور جو دستے آپؐ روانہ فرماتے تھے ایسے دستوں کے ساتھ میں نو مہموں میں نکلا۔ ایک بار حضرت ابوبکرؓ ہم پر سردار تھے اور ایک بار اُسامہ بن زیدؓ۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ سَلَمَةَ بْنَ الأَكْوَعِ يَقُولُ غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم سَبْعَ غَزَوَاتٍ وَخَرَجْتُ فِيمَا يَبْعَثُ مِنَ الْبُعُوثِ تِسْعَ غَزَوَاتٍ مَرَّةً عَلَيْنَا أَبُو بَكْرٍ وَمَرَّةً عَلَيْنَا أُسَامَةُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4271

عمر بن حفص بن غیاث (شیخ بخاری) نے کہا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید بن ابی عبید سے روایت کی۔ یزید نے کہا: میں نے حضرت سلمہ (بن اکوعؓ) سے سنا۔ کہتے تھے کہ میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ سات مہموں میں نکلا اور جو دستے آپؐ روانہ فرمایا کرتے تھے، میں ایسے دستوں میں سے نو مہموں میں گیا۔ ایک بار حضرت ابوبکرؓ ہم پر سردار تھے اور ایک بار اسامہؓ۔

وَقَالَ عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ سَلَمَةَ يَقُولُ غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم سَبْعَ غَزَوَاتٍ وَخَرَجْتُ فِيمَا يَبْعَثُ مِنَ الْبَعْثِ تِسْعَ غَزَوَاتٍ عَلَيْنَا مَرَّةً أَبُو بَكْرٍ وَمَرَّةً أُسَامَةُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4272

ابو عاصم ضحاک بن مخلد نے ہم سے بیان کیا کہ یزید (بن ابی عبید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ حضرت سلمہؓ نے کہا: میں نبی ﷺ کے ساتھ نَو مہموں میں نکلا اور (اسامہ بن زیدؓ) بن حارثہ کے ساتھ بھی ایک مہم میں گیا تھا۔ نبی کریم ﷺ نے انہیں ہمارا سالار مقرر کیا۔

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم سَبْعَ غَزَوَاتٍ وَغَزَوْتُ مَعَ ابْنِ حَارِثَةَ اسْتَعْمَلَهُ عَلَيْنَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4273

محمد بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن مسعدہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید بن ابی عبید سے، انہوں نے حضرت سلمہ بن اکوعؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ سات مہموں میں نکلا اور یہ کہہ کر انہوں نے خیبر، حدیبیہ، حنین اور قرد کی جنگ کا ذکر کیا۔ یزید نے کہا: اور اُن کی باقی (مہمات کا نام) میں بھول گیا ہوں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ قَالَ غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم سَبْعَ غَزَوَاتٍ. فَذَكَرَ خَيْبَرَ وَالْحُدَيْبِيَةَ وَيَوْمَ حُنَيْنٍ وَيَوْمَ الْقَرَدِ. قَالَ يَزِيدُ وَنَسِيتُ بَقِيَّتَهُمْ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4274

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا کہ عمرو بن دینار سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: حسن بن محمد (بن علی) نے مجھے خبر دی کہ انہوں نے عبیداللہ بن ابی رافع سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سنا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے زبیرؓ اور مقدادؓ کو بھیجا۔ آپؐ نے فرمایا: تم چلے جاؤ، یہاں تک کہ جب روضہ خاخ میں پہنچو تو وہاں ایک عورت ہودہ میں سوار ہوگی اس کے پاس ایک خط ہے وہ اس سے لے لو۔ کہتے تھے: ہم چل پڑے۔ ہمارے گھوڑے سر پٹ دوڑتے ہوئے ہمیں لے گئے۔ یہاں تک کہ ہم اس روضہ (باغ) میں پہنچے۔ کیا دیکھتے ہیں کہ وہاں ایک سوار عورت ہے۔ ہم نے اسے کہا کہ خط نکالو۔ کہنے لگی: میرے پاس تو کوئی خط نہیں۔ ہم نے کہا: خط نکالنا ہوگا ورنہ ہم کپڑے اُتاریں گے۔ (حضرت علیؓ) نے کہا: (یہ سن کر) اس نے اپنے جُوڑے میں سے اسے نکالا۔ ہم وہ خط لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے۔ اس خط میں یہ مضمون تھا: حاطب بن ابی بلتعہ کی طرف سے مکہ کے چند مشرکوں کے نام۔ رسول اللہ ﷺ کے بعض ارادوں کے متعلق انہیں اطلاع دی تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے پوچھا: حاطبؓ یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میرے خلاف جلدی نہ فرمائیں۔ میں ایسا شخص ہوں جو باہر سے آکر قریش میں مل گیا تھا۔ ان کی مراد یہ تھی کہ میں ان کا حلیف تھا، اُن میں سے نہ تھا۔ اور جو آپؐ کے ساتھ مہاجر ہیں ان کے رشتہ دار مکہ میں موجود ہیں جو اُن کے گھر بار اور مال و متاع کو بچاتے ہیں۔ مجھے یہ بات حاصل نہیں۔ یعنی میرا اُن کے ساتھ رشتہ داری کا تعلق نہیں۔ تو میں نے چاہا کہ ان پر کوئی احسان کروں، جس کے ذریعہ سے وہ میرے رشتہ داروں کی حمایت کریں۔ دین سے مرتد ہوکر میں نے یہ بات نہیں کی۔ اسلام کے بعد کفر پسند نہیں کیا۔ (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دیکھو اس نے تم سے سچ بیان کیا ہے۔ حضرت عمرؓ نے کہا: یا رسول اللہ! مجھے اس منافق کی گردن اڑانے دیجئے۔ آپؐ نے فرمایا: دیکھو وہ غزوہ بدر میں شریک ہوا ہے اور تمہیں کیا علم کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں جھانک کر دیکھا جو بدر میں شریک ہوئے اور فرمایا: جو چاہو کرو۔ میں نے تمہارے گناہوں سے پردہ پوشی کرکے تم سے درگذر کردیا ہے۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے سورۂ (ممتحنہ کی یہ آیت) نازل کی: اے مومنو! میرے اور اپنے دشمنوں کو گہرا دوست نہ بنایا کرو۔ تم تو اُن کی طرف محبت کے پیغام بھیجتے ہو۔ حالانکہ وہ اس حق کے منکر ہیں جو تمہاری طرف آیا ہے۔ وہ تم کو بھی اور رسول کو بھی صرف اس لئے کہ تم سب اللہ پر جو تمہارا ربّ ہے ایمان لائے ہو، (لڑنے کے لئے گھروں سے) نکالتے ہیں۔ اگر تم میرے رستہ میں کوشش کرنے اور میری رضاجوئی کے لئے نکلو تو تم میں سے بعض چوری چوری ان کی طرف محبت کا پیغام بھیجتے ہیں اور میں خوب جانتا ہوں اس کو جو تم چھپاتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو اور جو کوئی تم میں سے ایسا کام کرے وہ سمجھ لے کہ وہ سیدھے رستہ سے بھٹک گیا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي رَافِعٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَلِيًّا ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَا وَالزُّبَيْرَ وَالْمِقْدَادَ فَقَالَ " انْطَلِقُوا حَتَّى تَأْتُوا رَوْضَةَ خَاخٍ فَإِنَّ بِهَا ظَعِينَةً مَعَهَا كِتَابٌ فَخُذُوا مِنْهَا ". قَالَ فَانْطَلَقْنَا تَعَادَى بِنَا خَيْلُنَا حَتَّى أَتَيْنَا الرَّوْضَةَ فَإِذَا نَحْنُ بِالظَّعِينَةِ قُلْنَا لَهَا أَخْرِجِي الْكِتَابَ. قَالَتْ مَا مَعِي كِتَابٌ. فَقُلْنَا لَتُخْرِجِنَّ الْكِتَابَ أَوْ لَنُلْقِيَنَّ الثِّيَابَ قَالَ فَأَخْرَجَتْهُ مِنْ عِقَاصِهَا فَأَتَيْنَا بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا فِيهِ مِنْ حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ إِلَى نَاسٍ بِمَكَّةَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ يُخْبِرُهُمْ بِبَعْضِ أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا حَاطِبُ مَا هَذَا ". قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لاَ تَعْجَلْ عَلَىَّ إِنِّي كُنْتُ امْرَأً مُلْصَقًا فِي قُرَيْشٍ ـ يَقُولُ كُنْتُ حَلِيفًا وَلَمْ أَكُنْ مِنْ أَنْفُسِهَا ـ وَكَانَ مَنْ مَعَكَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ مَنْ لَهُمْ قَرَابَاتٌ يَحْمُونَ أَهْلِيهِمْ وَأَمْوَالَهُمْ فَأَحْبَبْتُ إِذْ فَاتَنِي ذَلِكَ مِنَ النَّسَبِ فِيهِمْ أَنْ أَتَّخِذَ عِنْدَهُمْ يَدًا يَحْمُونَ قَرَابَتِي وَلَمْ أَفْعَلْهُ ارْتِدَادًا عَنْ دِينِي وَلاَ رِضًا بِالْكُفْرِ بَعْدَ الإِسْلاَمِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَمَا إِنَّهُ قَدْ صَدَقَكُمْ ". فَقَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ دَعْنِي أَضْرِبْ عُنُقَ هَذَا الْمُنَافِقِ. فَقَالَ " إِنَّهُ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ عَلَى مَنْ شَهِدَ بَدْرًا قَالَ اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ ". فَأَنْزَلَ اللَّهُ السُّورَةَ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ} إِلَى قَوْلِهِ {فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ }.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4275

عبداللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہمیں بتایا کہ لیث (بن سعد) نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا:) عقیل (بن خالد) نے مجھے بتایا کہ ابن شہاب سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے مجھے خبر دی کہ حضرت ابن عباسؓ نے انہیں بتایا: رسول اللہ ﷺ نے رمضان میں غزوہ فتح (مکہ) کے لئے کوچ کیا۔ انہوں نے کہا: اور میں نے (سعید) ابن مسیب سے بھی سنا۔ وہ بھی اسی طرح کہتے تھے۔ اور عبید اللہ بن عبد اللہ سے مروی ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ ﷺ روزہ دار تھے۔ جب آپؐ کَدِید میں پہنچے یعنی اس پانی پر جو قُدَید اور عسفان کے درمیان ہے تو آپؐ نے روزہ افطار کیا۔ پھر روزہ نہیں رکھا، یہاں تک کہ وہ مہینہ گزر گیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غَزَا غَزْوَةَ الْفَتْحِ فِي رَمَضَانَ. قَالَ وَسَمِعْتُ ابْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ. وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ صَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى إِذَا بَلَغَ الْكَدِيدَ ـ الْمَاءَ الَّذِي بَيْنَ قُدَيْدٍ وَعُسْفَانَ ـ أَفْطَرَ فَلَمْ يَزَلْ مُفْطِرًا حَتَّى انْسَلَخَ الشَّهْرُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4276

محمود (بن غیلان) نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدالرزاق نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی، (کہا:) زُہری نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے, عبیداللہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ نبی ﷺ رمضان میں مدینہ سے نکلے اور آپؐ کے ساتھ دس ہزار آدمی تھے اور یہ کوچ مدینہ میں آپؐ کی آمد سے (پورے) ساڑھے آٹھ سال بعد ہوا اور جو مسلمان آپؐ کے ساتھ تھے، مکہ کو روانہ ہوئے۔ آپؐ بھی روزہ رکھتے اور وہ بھی۔ یہاں تک کہ جب آپؐ کَدِید میں پہنچے اور وہ ایک چشمہ ہے جو عسفان اور قُدَید کے درمیان ہے۔ وہاں آپؐ نے روزہ افطار کیا اور لوگوں نے بھی۔ زُہری نے کہا: نبی ﷺ کی اسی بات کو سنت بنایا جاتا ہے جو سب سے آخری ہو۔

حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنِي مَعْمَرٌ قَالَ أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ فِي رَمَضَانَ مِنَ الْمَدِينَةِ وَمَعَهُ عَشَرَةُ آلاَفٍ وَذَلِكَ عَلَى رَأْسِ ثَمَانِ سِنِينَ وَنِصْفٍ مِنْ مَقْدَمِهِ الْمَدِينَةَ فَسَارَ هُوَ وَمَنْ مَعَهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ إِلَى مَكَّةَ يَصُومُ وَيَصُومُونَ حَتَّى بَلَغَ الْكَدِيدَ ـ وَهْوَ مَاءٌ بَيْنَ عُسْفَانَ وَقُدَيْدٍ ـ أَفْطَرَ وَأَفْطَرُوا. قَالَ الزُّهْرِيُّ وَإِنَّمَا يُؤْخَذُ مِنْ أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الآخِرُ فَالآخِرُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4277

عیاش بن ولید نے ہمیں بتایا کہ عبدالاعلیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ خالد (حذاء ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عکرمہ سے, عکرمہ نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ رمضان میں حُنین کی سمت نکلے اور لوگ مختلف حالت میں تھے۔ کوئی روزہ دار, کوئی بے روزہ۔ جب آپؐ اپنی سواری پر ٹھیک طرح بیٹھ گئے تو آپؐ نے دودھ یا پانی کا ایک برتن منگوایا اور اسے اپنی ہتھیلی پر یا (کہا:) سواری پر رکھا۔ پھر آپؐ نے لوگوں کی طرف دیکھا۔ جو بے روزہ تھے، وہ روزہ داروں سے کہنے لگے کہ اب تو روزہ کھول دو۔

حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي رَمَضَانَ إِلَى حُنَيْنٍ وَالنَّاسُ مُخْتَلِفُونَ فَصَائِمٌ وَمُفْطِرٌ فَلَمَّا اسْتَوَى عَلَى رَاحِلَتِهِ دَعَا بِإِنَاءٍ مِنْ لَبَنٍ أَوْ مَاءٍ فَوَضَعَهُ عَلَى رَاحَتِهِ أَوْ عَلَى رَاحِلَتِهِ ثُمَّ نَظَرَ إِلَى النَّاسِ فَقَالَ الْمُفْطِرُونَ لِلصُّوَّامِ أَفْطِرُوا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4278

اور عبدالرزاق نے کہا کہ معمر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے, ایوب نے عکرمہ سے, عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ (انہوں نے یوں کہا:) جس سال مکہ فتح ہوا نبی ﷺ نکلے۔ اور حماد بن زید نے ایوب سے، ایوب نے عکرمہ سے, عکرمہ نے حضرت ابن عباسؓ سے, انہوں نے نبی ﷺ سے بیان کیا۔

وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَامَ الْفَتْحِ. وَقَالَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4279

علی بن عبد اللہ نے ہم سے بیان کیا کہ جریر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور سے, انہوں نے مجاہد سے, مجاہد نے طاؤس سے, طاؤس نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے رمضان میں سفر کیا اور روزہ رکھا۔ جب آپؐ عسفان پہنچے تو آپؐ نے پانی کا ایک برتن منگوایا اور دن کے وقت پیا تا لوگ آپؐ کو دیکھیں کہ آپؐ روزہ دار نہیں ہیں۔ یہاں تک کہ آپؐ مکہ میں آئے۔ طاؤس نے کہا: حضرت ابن عباسؓ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے سفر میں روزہ بھی رکھا اور افطار بھی کیا۔ اس لئے جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے نہ رکھے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سَافَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي رَمَضَانَ فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ عُسْفَانَ ثُمَّ دَعَا بِإِنَاءٍ مِنْ مَاءٍ فَشَرِبَ نَهَارًا لِيُرِيَهُ النَّاسَ فَأَفْطَرَ حَتَّى قَدِمَ مَكَّةَ. قَالَ وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ صَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي السَّفَرِ وَأَفْطَرَ فَمَنْ شَاءَ صَامَ وَمَنْ شَاءَ أَفْطَرَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4280

عبید بن اسماعیل نے مجھ سے بیان کیا کہ ابواسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: جب رسول اللہ ﷺ نے فتح (مکہ) کے سال کوچ کیا تو قریش کو یہ خبر پہنچی۔ تب ابوسفیان بن حرب, حکیم بن حزام اور بُدَیل بن ورقاء رسول اللہ ﷺ کے متعلق حالات کی جستجو میں نکلے۔ وہ چل پڑے یہاں تک کہ مرالظہران مقام پر پہنچے تو انہوں نے کیا دیکھا کہ بے شمار آگیں روشن ہیں، جیسے (حج کے موقع پر) مقامِ عرفات کی آگیں ہوتی ہیں۔ ابوسفیان نے کہا: یہ کیسی ہیں؟ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عرفات کی آگیں ہیں۔ بُدَیل بن ورقاء نے کہا: بنوعمرو (خزاعہ) کی آگیں معلوم ہوتی ہیں۔ ابوسفیان نے کہا: عمرو کا قبیلہ اس تعداد سے بہت کم ہے۔ اتنے میں ان کو رسول اللہ ﷺ کے پہرہ داروں میں سے کچھ لوگوں نے دیکھ لیا اور اُن کو پکڑ کر گرفتار کر لیا اور پھر اُن کو رسول اللہ ﷺ کے پاس لے آئے۔ ابوسفیان تو مسلمان ہوگیا۔ جب آپؐ چلے تو آپؐ نے حضرت عباسؓ سے فرمایا: ابوسفیان کو پہاڑ کے درے پر روکے رکھنا تاکہ وہ مسلمانوں (کی فوج) کو دیکھ لے۔ چنانچہ حضرت عباسؓ نے ان کو روکے رکھا۔ قبائل نبی ﷺ کے ساتھ گزرنے لگے۔ ایک ایک دستہ فوج ابوسفیان کے سامنے سے گزرتا گیا۔ جب ایک لشکر گزرا تو ابوسفیان نے کہا: عباسؓ ! یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ غفار کے لوگ ہیں۔ ابوسفیان نے کہا: مجھے غفار سے کیا سروکار۔ پھر جہینہ گزرے۔ ابوسفیان نے ویسے ہی کہا۔ پھر سعد بن ہُذیم گزرے۔ پھر اس نے ویسے ہی کہا۔ پھر سلیم گزرے۔ پھر اس نے ویسے ہی کہا۔ یہاں تک کہ آخر میں ایک لشکر ایسا آیا کہ ویسا اس نے کبھی نہ دیکھا تھا۔ ابوسفیان نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ حضرت عباسؓ نے کہا: انصار ہیں۔ ان کے سردار سعد بن عبادہؓ ہیں، جن کے ساتھ عَلم ہے۔ حضرت سعد بن عبادہؓ نے پکار کر کہا: ابوسفیان! آج کا روز گھمسان کی لڑائی کا روز ہے۔ آج کعبہ میں لڑائی حلال ہوگئی۔ ابوسفیانؓ نے یہ سن کر کہا: عباسؓ ! بربادی کا یہ دن کیا خوب ہوگا۔ (اگر مقابلہ کا موقع مل جاتا) پھر ایک اور دستہ فوج آیا اور وہ تمام لشکروں سے چھوٹا تھا۔ ان میں رسول اللہ ﷺ تھے اور آپؐ کے ساتھی مہاجرین تھے اور نبی ﷺ کا عَلَم حضرت زبیر بن عوامؓ کے پاس تھا۔ جب رسول اللہ ﷺ ابوسفیانؓ کے پاس سے گزرے، ابوسفیانؓ نے کہا: آپؐ کو علم نہیں کہ سعد بن عبادہؓ نے کیا کہا؟ آپؐ نے پوچھا: کیا کہا؟ اس نے کہا: ایسا ایسا کہا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: سعد نے درست نہیں کہا بلکہ یہ وہ دن ہے کہ جس میں اللہ کعبہ کی عظمت قائم کرے گا اور کعبہ پر غلاف چڑھایا جائے گا۔ عروہ کہتے تھے: اور رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ آپؐ کا پرچم حجون میں نصب کیا جائے۔ اور اس سند سے عروہ یہ بھی کہتے تھے کہ نافع بن جبیر بن مطعم نے مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عباسؓ سے سنا۔ وہ حضرت زبیر بن عوامؓ سے پوچھ رہے تھے۔ ابوعبداللہ! کیا رسول اللہ ﷺ نے آپؓ سے فرمایا تھا کہ عَلَم یہاں نصب کرو؟ عروہ کہتے تھے اور رسول اللہ ﷺ نے اس دن حضرت خالد بن ولیدؓ سے فرمایا کہ وہ مکہ کے بالائی جانب سے یعنی کَداء کی طرف سے مکہ میں داخل ہوں اور نبی ﷺ کُدا سے داخل ہوئے۔ اس دن حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے سواروں میں سے دو شخص مارے گئے۔ حضرت حبیش بن اشعرؓ اور حضرت کرز بن جابر فہریؓ۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَمَّا سَارَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَ الْفَتْحِ فَبَلَغَ ذَلِكَ قُرَيْشًا خَرَجَ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ وَحَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ وَبُدَيْلُ بْنُ وَرْقَاءَ يَلْتَمِسُونَ الْخَبَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَقْبَلُوا يَسِيرُونَ حَتَّى أَتَوْا مَرَّ الظَّهْرَانِ فَإِذَا هُمْ بِنِيرَانٍ كَأَنَّهَا نِيرَانُ عَرَفَةَ فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ مَا هَذِهِ لَكَأَنَّهَا نِيرَانُ عَرَفَةَ. فَقَالَ بُدَيْلُ بْنُ وَرْقَاءَ نِيرَانُ بَنِي عَمْرٍو. فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ عَمْرٌو أَقَلُّ مِنْ ذَلِكَ. فَرَآهُمْ نَاسٌ مِنْ حَرَسِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَدْرَكُوهُمْ فَأَخَذُوهُمْ فَأَتَوْا بِهِمْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَسْلَمَ أَبُو سُفْيَانَ فَلَمَّا سَارَ قَالَ لِلْعَبَّاسِ " احْبِسْ أَبَا سُفْيَانَ عِنْدَ حَطْمِ الْخَيْلِ حَتَّى يَنْظُرَ إِلَى الْمُسْلِمِينَ ". فَحَبَسَهُ الْعَبَّاسُ فَجَعَلَتِ الْقَبَائِلُ تَمُرُّ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم تَمُرُّ كَتِيبَةً كَتِيبَةً عَلَى أَبِي سُفْيَانَ فَمَرَّتْ كَتِيبَةٌ قَالَ يَا عَبَّاسُ مَنْ هَذِهِ قَالَ هَذِهِ غِفَارُ. قَالَ مَا لِي وَلِغِفَارَ ثُمَّ مَرَّتْ جُهَيْنَةُ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ مَرَّتْ سَعْدُ بْنُ هُذَيْمٍ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ وَمَرَّتْ سُلَيْمُ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ حَتَّى أَقْبَلَتْ كَتِيبَةٌ لَمْ يَرَ مِثْلَهَا قَالَ مَنْ هَذِهِ قَالَ هَؤُلاَءِ الأَنْصَارُ عَلَيْهِمْ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ مَعَهُ الرَّايَةُ. فَقَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ يَا أَبَا سُفْيَانَ الْيَوْمُ يَوْمُ الْمَلْحَمَةِ الْيَوْمَ تُسْتَحَلُّ الْكَعْبَةُ. فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ يَا عَبَّاسُ حَبَّذَا يَوْمُ الذِّمَارِ. ثُمَّ جَاءَتْ كَتِيبَةٌ وَهْىَ أَقَلُّ الْكَتَائِبِ فِيهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَصْحَابُهُ وَرَايَةُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَعَ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ فَلَمَّا مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِأَبِي سُفْيَانَ قَالَ أَلَمْ تَعْلَمْ مَا قَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ قَالَ " مَا قَالَ ". قَالَ كَذَا وَكَذَا. فَقَالَ " كَذَبَ سَعْدٌ وَلَكِنْ هَذَا يَوْمٌ يُعَظِّمُ اللَّهُ فِيهِ الْكَعْبَةَ وَيَوْمٌ تُكْسَى فِيهِ الْكَعْبَةُ ". قَالَ وَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ تُرْكَزَ رَايَتُهُ بِالْحَجُونِ. قَالَ عُرْوَةُ وَأَخْبَرَنِي نَافِعُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ يَقُولُ لِلزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ هَا هُنَا أَمَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ تَرْكُزَ الرَّايَةَ قَالَ وَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَئِذٍ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ أَنْ يَدْخُلَ مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ مِنْ كَدَاءٍ وَدَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ كُدَا فَقُتِلَ مِنْ خَيْلِ خَالِدٍ يَوْمَئِذٍ رَجُلاَنِ حُبَيْشُ بْنُ الأَشْعَرِ وَكُرْزُ بْنُ جَابِرٍ الْفِهْرِيُّ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4281

ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے معاویہ بن قرہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عبداللہ بن مغفلؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ کو جس روز مکہ فتح ہوا, دیکھا کہ آپؐ اپنی اونٹنی پر سوار ہیں اور سورۂ فتح تلاوت کر رہے ہیں۔ خوش الحانی سے اسے پڑھ رہے ہیں اور انہوں نے کہا: اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ لوگ میرے اردگرد اکٹھے ہو جائیں گے تو میں بھی اسی طرح خوش الحانی سے تلاوت کرتا، جس طرح آپؐ نے تلاوت کی تھی۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ يَقُولُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ عَلَى نَاقَتِهِ وَهْوَ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفَتْحِ يُرَجِّعُ وَقَالَ لَوْلاَ أَنْ يَجْتَمِعَ النَّاسُ حَوْلِي لَرَجَّعْتُ كَمَا رَجَّعَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4282

سلیمان بن عبدالرحمٰن نے ہمیں بتایا کہ سعدان بن یحيٰ نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن ابی حفصہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے, زہری نے علی بن حسین (زین العابدین) سے, انہوں نے عمرو بن عثمان سے, عمرو نے حضرت اسامہ بن زیدؓ سے روایت کی کہ انہوں نے فتح مکہ کے سفر میں پوچھا: یا رسول اللہ! کل آپؐ کا قیام کہاں ہو گا؟ نبی ﷺ نے فرمایا: اور کیا عقیل نے ہمارے لئے کوئی ٹھکانہ چھوڑا ہے؟

ثُمَّ قَالَ " لاَ يَرِثُ الْمُؤْمِنُ الْكَافِرَ وَلاَ يَرِثُ الْكَافِرُ الْمُؤْمِنَ ". قِيلَ لِلزُّهْرِيِّ وَمَنْ وَرِثَ أَبَا طَالِبٍ قَالَ وَرِثَهُ عَقِيلٌ وَطَالِبٌ. قَالَ مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا. فِي حَجَّتِهِ وَلَمْ يَقُلْ يُونُسُ حَجَّتِهِ وَلاَ زَمَنَ الْفَتْحِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4283

پھر آپؐ نے فرمایا: مومن کافر کا وارث نہیں ہوتا اور کافر مومن کا وارث نہیں ہوتا۔ زُہری سے پوچھا گیا۔ ابو طالب کا کون وارث ہوا؟ انہوں نے کہا: عقیل اور طالب ان کے وارث ہوئے۔ معمر نے زُہری سے یوں نقل کیا: کل آپؐ اپنے اس حج میں کہاں اُتریں گے؟ اور یونس نے حج کا ذکر نہیں کیا اور نہ فتح کے زمانہ کا۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ قَالَ زَمَنَ الْفَتْحِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " وَهَلْ تَرَكَ لَنَا عَقِيلٌ مِنْ مَنْزِلٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4284

ابوالیمان نے ہمیں بتایا کہ شعیب نے ہم سے بیان کیا کہ ابوزناد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالرحمٰن (بن ہرمز) سے, انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: انشاء اللہ کل جب اللہ تعالیٰ فتح دے گا تو ہماری فرودگاہ خیف (بنی کنانہ) ہوگی جہاں قریش نے کفر پر آپس میں قسمیں کھائی تھیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضى الله عنه قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْزِلُنَا ـ إِنْ شَاءَ اللَّهُ إِذَا فَتَحَ اللَّهُ ـ الْخَيْفُ حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَى الْكُفْرِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4285

موسیٰ بن اسماعیل نے ہمیں بتایا کہ ابراہیم بن سعد نے ہم سے بیان کیا کہ ابن شہاب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوسلمہ سے, انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے جب حنین کا قصد کیا۔ فرمایا: ہمارا پڑاؤ کل انشاء اللہ خیف بنی کنانہ میں ہوگا جہاں قریش نے کفر پر آپس میں قسمیں کھائی تھیں۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ أَرَادَ حُنَيْنًا " مَنْزِلُنَا غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِخَيْفِ بَنِي كِنَانَةَ حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَى الْكُفْرِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4286

یحيٰ بن قزعہ نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے, انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ فتح مکہ کے روز مکہ میں داخل ہوئے اور آپؐ کے سر پر خَود تھا۔ جب آپؐ نے اس کو اُتارا تو ایک شخص آیا, کہنے لگا: (عبداللہ) بن خطل کعبہ کے پردوں سے لٹکا ہوا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: اس کو قتل کردو۔ مالک نے کہا: نبی ﷺ جیسا کہ ہم سمجھتے ہیں اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے اُس دن احرام میں نہیں تھے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ مَكَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ وَعَلَى رَأْسِهِ الْمِغْفَرُ فَلَمَّا نَزَعَهُ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ. فَقَالَ " اقْتُلْهُ " قَالَ مَالِكٌ وَلَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِيمَا نُرَى وَاللَّهُ أَعْلَمُ يَوْمَئِذٍ مُحْرِمًا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4287

صدقہ بن فضل نے ہم سے بیان کیا کہ (سفیان) بن عیینہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے (عبد اللہ) بن ابی نجیح سے، انہوں نے مجاہد سے، مجاہد نے ابومعمر سے، ابومعمر نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ فتح کے روز مکہ میں داخل ہوئے اور خانہ کعبہ کے اردگرد اس وقت تین صد ساٹھ (۳۶۰) بت تھے۔ آپؐ ایک لکڑی سے جو آپؐ کے ہاتھ میں تھی اُن کو ٹھکرانے لگے اور فرماتے: حق آگیا ہے اور باطل بھاگ گیا ہے۔ حق آگیا ہے اور باطل (کوئی چیز) پیدا نہیں کرتا اور نہ (کسی ہلاک شدہ چیز کو) واپس لا سکتا ہے۔

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ دَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مَكَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ وَحَوْلَ الْبَيْتِ سِتُّونَ وَثَلاَثُمِائَةِ نُصُبٍ فَجَعَلَ يَطْعُنُهَا بِعُودٍ فِي يَدِهِ وَيَقُولُ " جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ جَاءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 4288

اسحاق (بن منصور) نے مجھے بتایا کہ عبدالصمد نے ہم سے بیان کیا, (کہا:) میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا کہ ایوب (سختیانی) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عکرمہ سے, عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ جب مکہ میں آئے، آپؐ بیت اللہ میں داخل ہونے سے رُک گئے۔ کیونکہ اس کے اندر (دیویاں دیوتے) بت پڑے ہوئے تھے۔ آپؐ نے ان کی نسبت حکم دیا۔ وہ نکال دئیے گئے۔ پھر حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی مورتیاں بھی نکال دی گئیں، جن کے ہاتھ میں پانسے (یعنی فال نکالنے) کے تیر تھے۔ نبی ﷺ نے یہ دیکھ کر فرمایا: اللہ ان مشرکوں کو ہلاک کرے، انہیں علم ہے کہ ان دونوں نے ان کے ذریعہ کبھی فال نہیں لی۔ اس کے بعد آپؐ بیت اللہ میں داخل ہوئے اور بیت اللہ کے (چاروں) کونوں میں تکبیر کہی اور باہر آئے۔ آپؐ نے وہاں نماز نہیں پڑھی۔ (عبدالصمد کی طرح) اس حدیث کو معمر نے بھی ایوب سے روایت کیا۔ اور وُہَیب (بن خالد) نے یوں کہا: ایوب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عکرمہ سے, عکرمہ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمَّا قَدِمَ مَكَّةَ أَبَى أَنْ يَدْخُلَ الْبَيْتَ وَفِيهِ الآلِهَةُ فَأَمَرَ بِهَا فَأُخْرِجَتْ فَأُخْرِجَ صُورَةُ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ فِي أَيْدِيهِمَا مِنَ الأَزْلاَمِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " قَاتَلَهُمُ اللَّهُ لَقَدْ عَلِمُوا مَا اسْتَقْسَمَا بِهَا قَطُّ ". ثُمَّ دَخَلَ الْبَيْتَ فَكَبَّرَ فِي نَوَاحِي الْبَيْتِ وَخَرَجَ وَلَمْ يُصَلِّ فِيهِ. تَابَعَهُ مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ. وَقَالَ وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی