کتاب 35: باب غَزْوَةِ الْحُدَيْبِيَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4147

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ قَالَ حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فَأَصَابَنَا مَطَرٌ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَصَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الصُّبْحَ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا فَقَالَ " أَتَدْرُونَ مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ ". قُلْنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. فَقَالَ " قَالَ اللَّهُ أَصْبَحَ مِنْ عِبَادِي مُؤْمِنٌ بِي وَكَافِرٌ بِي فَأَمَّا مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِرَحْمَةِ اللَّهِ وَبِرِزْقِ اللَّهِ وَبِفَضْلِ اللَّهِ. فَهْوَ مُؤْمِنٌ بِي كَافِرٌ بِالْكَوْكَبِ. وَأَمَّا مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِنَجْمِ كَذَا. فَهْوَ مُؤْمِنٌ بِالْكَوْكَبِ كَافِرٌ بِي ".

خالد بن مخلد نے ہمیں بتایا کہ سلیمان بن بلال نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: صالح بن کیسان نے مجھے بتایا: انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے، عبیداللہ نے حضرت زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہتے تھے: جس سال حدیبیہ کا واقعہ ہوا، ہم نبی ﷺ کے ساتھ نکلے۔ ایک رات ہم پر بارش ہوئی۔ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی۔ پھر آپؐ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: کیا تم جانتے ہو تمہارے ربّ نے کیا فرمایا ہے؟ ہم نے کہا: اللہ اور اس کا رسولؐ بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے کہا: اللہ نے فرمایا ہے: آج صبح میرے بندوں میں سے بعض مجھ پر ایمان لانے والے ہوئے اور بعض انکار کرنے والے۔ جس نے یہ کہا کہ اللہ کی رحمت اور اللہ کی عطا اور اللہ کے فضل سے ہم پر بارش ہوئی تو وہ مجھ پر ایمان لانے والا ہے اور ستاروں کا منکر اور جس نے یہ کہا کہ فلاں ستارے کی وجہ سے ہم پر بارش ہوئی ہے تو وہ ستاروں پر ایمان لانے والا اور میرا انکار کرنے والا ہے۔

صحیح بخاری 4148

حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ أَخْبَرَهُ قَالَ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَرْبَعَ عُمَرٍ كُلُّهُنَّ فِي ذِي الْقَعْدَةِ إِلاَّ الَّتِي كَانَتْ مَعَ حَجَّتِهِ. عُمْرَةً مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مِنَ الْجِعْرَانَةِ حَيْثُ قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةً مَعَ حَجَّتِهِ.

ہدبہ بن خالد نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام (بن یحيٰ) نے ہمیں بتایا: قتادہ سے مروی ہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے ان کو خبر دی، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے چار عمرے کئے۔ سبھی ذی القعدہ میں ہوئے اس عمرے کے سوا کہ جو آپؐ کے حج کے ساتھ ہوا۔ ایک عمرہ حدیبیہ کا ذی القعدہ میں اور ایک عمرہ دوسرے سال ذی القعدہ میں اور ایک عمرہ جعرانہ کا ذی القعدہ میں جہاں کہ آپؐ نے حنین کی غنیمتیں تقسیم کی تھیں اور ایک عمرہ اپنے حج کے ساتھ کیا۔

صحیح بخاری 4149

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ قَالَ انْطَلَقْنَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فَأَحْرَمَ أَصْحَابُهُ وَلَمْ أُحْرِمْ.

سعید بن ربیع نے ہم سے بیان کیا کہ علی بن مبارک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ (بن کثیر) سے، یحيٰ نے عبداللہ بن ابی قتادہ سے روایت کی کہ ان کے باپ نے ان سے بیان کیا، کہا: ہم حدیبیہ کے سال نبی ﷺ کے ساتھ چلے آپؐ کے صحابہؓ نے احرام باندھا اور میں نے احرام نہیں باندھا تھا۔

صحیح بخاری 4150

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ تَعُدُّونَ أَنْتُمُ الْفَتْحَ فَتْحَ مَكَّةَ وَقَدْ كَانَ فَتْحُ مَكَّةَ فَتْحًا وَنَحْنُ نَعُدُّ الْفَتْحَ بَيْعَةَ الرُّضْوَانِ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ. كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً وَالْحُدَيْبِيَةُ بِئْرٌ فَنَزَحْنَاهَا فَلَمْ نَتْرُكْ فِيهَا قَطْرَةً فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَتَاهَا فَجَلَسَ عَلَى شَفِيرِهَا ثُمَّ دَعَا بِإِنَاءٍ مِنْ مَاءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ مَضْمَضَ وَدَعَا ثُمَّ صَبَّهُ فِيهَا فَتَرَكْنَاهَا غَيْرَ بَعِيدٍ ثُمَّ إِنَّهَا أَصْدَرَتْنَا مَا شِئْنَا نَحْنُ وَرِكَابَنَا.

عبیداللہ بن موسیٰ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسرائیل سے، اسرائیل نے ابواسحاق سے، ابواسحاق نے حضرت براء (بن عازب)ؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا: تم فتح مکہ کو فتح سمجھتے ہو اور بلا شبہ فتح مکہ بھی فتح تھی اور ہم فتح بیعتِ رضوان کو سمجھتے ہیں جو غزوۂ حدیبیہ میں ہوئی۔ نبی ﷺ کے ساتھ ہم چودہ سو آدمی تھے اور حدیبیہ ایک کنواں تھا۔ ہم نے اس سے پانی کھینچنا شروع کیا۔ اس میں ایک قطرہ بھی نہ چھوڑا۔ نبی ﷺ کو یہ خبر پہنچی آپؐ کنوئیں کے پاس آئے اور اس کے کنارے پر بیٹھ گئے۔ پھر آپؐ نے پانی کا ایک برتن منگوایا اور وضو کیا۔ پھر کلی کی اور دعا مانگی۔ پھر وہ پانی کنویں میں ڈال دیا۔ تھوڑی ہی دیر گزری ہوگی کہ اس نے جتنا ہم نے چاہا ہمیں اور ہمارے اونٹوں کو سیر کردیا اور ہم واپس ہوئے۔

صحیح بخاری 4151

حَدَّثَنِي فَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ أَبُو عَلِيٍّ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ أَنْبَأَنَا الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ ـ رضى الله عنهما أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَلْفًا وَأَرْبَعَمِائَةٍ أَوْ أَكْثَرَ فَنَزَلُوا عَلَى بِئْرٍ فَنَزَحُوهَا فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَتَى الْبِئْرَ وَقَعَدَ عَلَى شَفِيرِهَا ثُمَّ قَالَ " ائْتُونِي بِدَلْوٍ مِنْ مَائِهَا ". فَأُتِيَ بِهِ فَبَصَقَ فَدَعَا ثُمَّ قَالَ " دَعُوهَا سَاعَةً ". فَأَرْوَوْا أَنْفُسَهُمْ وَرِكَابَهُمْ حَتَّى ارْتَحَلُوا.

فضل بن یعقوب نے مجھ سے بیان کیا کہ حسن بن محمد بن اعین ابو علی حرانی نے ہمیں بتایا۔ زُہَیر (بن معاویہ) نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اسحاق (سبیعی) نے ہم سے بیان کیا، انہوں نے کہا: حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما نے ہمیں خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوۂ حدیبیہ میں ایک ہزار چار سو یا کچھ زیادہ صحابہ تھے۔ وہ ایک کنویں پر اُترے اور اس کا سارا پانی کھینچ ڈالا۔ پھر وہ صحابہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو نبی ﷺ کنویں کے پاس آئے اور اس کے کنارے پر بیٹھ گئے پھر فرمایا: اس کے پانی کا ڈول میرے پاس لاؤ چنانچہ وہ لایا گیا۔ آپؐ نے اس میں لعاب دہن ڈالا اور دعا کی۔ آپؐ نے فرمایا: اس کو ایک گھڑی کیلئے چھوڑ دو۔ پھر صحابہ نے اپنی ذات اور اپنی سواریوں کو خوب سیر کرکے وہاں سے کوچ کیا۔

صحیح بخاری 4152

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ عَنْ سَالِمٍ عَنْ جَابِرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ عَطِشَ النَّاسُ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ يَدَيْهِ رَكْوَةٌ فَتَوَضَّأَ مِنْهَا ثُمَّ أَقْبَلَ النَّاسُ نَحْوَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا لَكُمْ ". قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ لَيْسَ عِنْدَنَا مَاءٌ نَتَوَضَّأُ بِهِ وَلاَ نَشْرَبُ إِلاَّ مَا فِي رَكْوَتِكَ. قَالَ فَوَضَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَدَهُ فِي الرَّكْوَةِ فَجَعَلَ الْمَاءُ يَفُورُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ كَأَمْثَالِ الْعُيُونِ قَالَ فَشَرِبْنَا وَتَوَضَّأْنَا. فَقُلْتُ لِجَابِرٍ كَمْ كُنْتُمْ يَوْمَئِذٍ قَالَ لَوْ كُنَّا مِائَةَ أَلْفٍ لَكَفَانَا كُنَّا خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً.

یوسف بن عیسیٰ نے ہمیں بتایا کہ (محمد) بن فضیل نے ہم سے بیان کیا کہ حصین (بن عبدالرحمٰن) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سالم (بن ابی الجعد) سے، سالم نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: حدیبیہ کے دن لوگوں کو پیاس لگی اور رسول اللہ ﷺ کے سامنے ایک چھاگل تھی۔ آپؐ نے اس سے وضو کیا۔ پھر لوگ آپؐ کی طرف آئے۔ رسول اللہ ﷺ نے پوچھا: تمہیں کیا ہے؟ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہمارے پاس پانی نہیں کہ جس سے وضو کریں اور پینے کیلئے بھی نہیں مگر وہی جو آپؐ کی چھاگل میں ہے۔ حضرت جابرؓ کہتے تھے کہ نبی ﷺ نے اپنا ہاتھ اس چھاگل پر رکھا۔ پانی آپؐ کی انگلیوں میں سے چشموں کی طرح پھوٹنے لگا۔ کہتے تھے: ہم نے پیا اور وضو کیا۔ میں نے حضرت جابرؓ سے پوچھا: آپؓ اس دن کتنے تھے؟ انہوں نے کہا: اگر ہم ایک لاکھ بھی ہوتے تو پانی ہمارے لئے کافی ہوتا۔ ہم پندرہ سو تھے۔

صحیح بخاری 4153

حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ بَلَغَنِي أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ كَانَ يَقُولُ كَانُوا أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً. فَقَالَ لِي سَعِيدٌ حَدَّثَنِي جَابِرٌ كَانُوا خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً الَّذِينَ بَايَعُوا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ.تَابَعَهُ أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا قُرَّةُ عَنْ قَتَادَةَ

صلت بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ یزید بن زُرَیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعید (بن ابی عروبہ) سے، سعید نے قتادہ سے روایت کی، (وہ کہتے تھے:) میں نے سعید بن مسیب سے کہا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ حضرت جابر بن عبداللہؓ ان لوگوں کا شمار (جو حدیبیہ میں آنحضرت ﷺ کے ساتھ تھے) چودہ سو کرتے تھے۔ سعید نے مجھے کہا کہ حضرت جابرؓ نے مجھ سے کہا کہ وہ پندرہ سو تھے جنہوں نے حدیبیہ کے دن نبی ﷺ سے بیعت کی۔ ابوداود (طیالسی) نے بھی اسے روایت کیا ہے۔ (انہوں نے کہا:) ہم سے قرہ (بن خالد) نے بیان کیا۔ انہوں نے قتادہ سے روایت کی۔ (اور) محمد بن بشار نے بھی اسے روایت کیا ہے۔ (انہوں نے کہا:) ابوداؤد (طیالسی) نے ہمیں بتایا کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔

صحیح بخاری 4154

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ " أَنْتُمْ خَيْرُ أَهْلِ الأَرْضِ ". وَكُنَّا أَلْفًا وَأَرْبَعَمِائَةٍ وَلَوْ كُنْتُ أُبْصِرُ الْيَوْمَ لأَرَيْتُكُمْ مَكَانَ الشَّجَرَةِ. تَابَعَهُ الأَعْمَشُ سَمِعَ سَالِمًا سَمِعَ جَابِرًا أَلْفًا وَأَرْبَعَمِائَةٍ.

علی (بن عبداللہ مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ عمرو (بن دینار) نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا۔ وہ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے حدیبیہ کے دن ہم سے فرمایا: تم ساری زمین والوں میں سے بہتر ہو اور ہم ایک ہزار چار سو تھے۔ (حضرت جابرؓ کہتے تھے:) اگر آج میری بینائی صحیح ہوتی تو میں تم کو اس درخت کی جگہ دکھاتا (جہاں بیعت رضوان ہوئی۔) (سفیان کی طرح) اعمش نے بھی یہ روایت نقل کی۔ انہوں نے سالم سے، سالم نے حضرت جابرؓ سے سنا کہ وہ چودہ سو تھے۔

صحیح بخاری 4155

وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَوْفَى ـ رضى الله عنهما ـ كَانَ أَصْحَابُ الشَّجَرَةِ أَلْفًا وَثَلاَثَمِائَةٍ وَكَانَتْ أَسْلَمُ ثُمْنَ الْمُهَاجِرِينَ. تَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ.

اور عبید اللہ بن معاذ نے کہا کہ میرے باپ نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ (بن حجاج) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو بن مرہ سے روایت کی کہ حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما نے مجھ سے بیان کیا کہ درخت کے نیچے بیعت کرنے والے ایک ہزار تین سو تھے اور اَسلم (قبیلہ) مسلم مہاجرین کا آٹھواں حصہ تھا۔ (عبید اللہ بن معاذ کی طرح) محمد بن بشار نے بھی یہ روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے ابو داؤد (طیالسی) نے بھی بیان کیا کہ ہمیں شعبہ نے بتایا۔

صحیح بخاری 4156

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا عِيسَى عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ أَنَّهُ سَمِعَ مِرْدَاسًا الأَسْلَمِيَّ يَقُولُ ـ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ ـ يُقْبَضُ الصَّالِحُونَ الأَوَّلُ فَالأَوَّلُ وَتَبْقَى حُفَالَةٌ كَحُفَالَةِ التَّمْرِ وَالشَّعِيرِ لاَ يَعْبَأُ اللَّهُ بِهِمْ شَيْئًا.

ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ عیسیٰ (بن یونس) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسماعیل (بن ابی خالد) سے، اسماعیل نے قیس (بن ابی حازم) سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت مرداس (بن مالک) اسلمیؓ سے سنا اور وہ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے درخت کے نیچے آنحضرت ﷺ کی بیعت کی تھی، وہ کہتے تھے: نیک لوگ اُٹھالئے جائیں گے جو پہلے تھے وہ پہلے اور ردّی لوگ رہ جائیں گے جیسے ردّی کھجور یا جَو اور اللہ ان کی کچھ بھی پرواہ نہیں کرے گا۔

صحیح بخاری 4157

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ مَرْوَانَ وَالْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالاَ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي بِضْعَ عَشْرَةَ مِائَةً مِنْ أَصْحَابِهِ فَلَمَّا كَانَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ قَلَّدَ الْهَدْىَ وَأَشْعَرَ وَأَحْرَمَ مِنْهَا. لاَ أُحْصِي كَمْ سَمِعْتُهُ مِنْ سُفْيَانَ حَتَّى سَمِعْتُهُ يَقُولُ لاَ أَحْفَظُ مِنَ الزُّهْرِيِّ الإِشْعَارَ وَالتَّقْلِيدَ فَلاَ أَدْرِي ـ يَعْنِي ـ مَوْضِعَ الإِشْعَارِ وَالتَّقْلِيدِ أَوِ الْحَدِيثَ كُلَّهُ.

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے، زہری نے عروہ (بن زبیر) سے، عروہ نے مروان (بن حکم) اور حضرت مِسوَر بن مخرمہؓ سے روایت کی، دونوں نے کہا: جس سال حدیبیہ کا واقعہ ہوا نبی ﷺ ایک ہزار سے کچھ اوپر صحابہ کو لے کر نکلے جب آپؐ ذوالحلیفہ پہنچے تو آپؐ نے قربانی کے جانور کو ہار پہنایا اور (اس کی کوہان پر) نشان لگایا اور وہیں سے احرام باندھا۔ (علی بن عبداللہ مدینی کہتے تھے کہ) میں نہیں گنا سکتا کہ کتنی بار میں نے یہ بات سفیان سے سنی ہے، میں نے سفیان کو یہ بھی کہتے سنا: زُہری سے مجھے یہ بات یاد نہیں کہ انہوں نے نشان لگانے اور ہار پہنانے کا ذکر کیا ہو، اس لئے میں بھی نہیں جانتا کہ نشان لگانے اور ہار ڈالنے سے یا اس ساری بات سے کیا مراد تھی۔

صحیح بخاری 4158

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ مَرْوَانَ، وَالْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، قَالاَ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي بِضْعَ عَشْرَةَ مِائَةً مِنْ أَصْحَابِهِ، فَلَمَّا كَانَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ قَلَّدَ الْهَدْىَ وَأَشْعَرَ وَأَحْرَمَ مِنْهَا‏.‏ لاَ أُحْصِي كَمْ سَمِعْتُهُ مِنْ سُفْيَانَ حَتَّى سَمِعْتُهُ يَقُولُ لاَ أَحْفَظُ مِنَ الزُّهْرِيِّ الإِشْعَارَ وَالتَّقْلِيدَ، فَلاَ أَدْرِي ـ يَعْنِي ـ مَوْضِعَ الإِشْعَارِ وَالتَّقْلِيدِ، أَوِ الْحَدِيثَ كُلَّهُ‏.‏

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے، زہری نے عروہ (بن زبیر) سے، عروہ نے مروان (بن حکم) اور حضرت مِسوَر بن مخرمہؓ سے روایت کی، دونوں نے کہا: جس سال حدیبیہ کا واقعہ ہوا نبی ﷺ ایک ہزار سے کچھ اوپر صحابہ کو لے کر نکلے جب آپؐ ذوالحلیفہ پہنچے تو آپؐ نے قربانی کے جانور کو ہار پہنایا اور (اس کی کوہان پر) نشان لگایا اور وہیں سے احرام باندھا۔ (علی بن عبداللہ مدینی کہتے تھے کہ) میں نہیں گنا سکتا کہ کتنی بار میں نے یہ بات سفیان سے سنی ہے، میں نے سفیان کو یہ بھی کہتے سنا: زُہری سے مجھے یہ بات یاد نہیں کہ انہوں نے نشان لگانے اور ہار پہنانے کا ذکر کیا ہو، اس لئے میں بھی نہیں جانتا کہ نشان لگانے اور ہار ڈالنے سے یا اس ساری بات سے کیا مراد تھی۔

صحیح بخاری 4159

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ وَرْقَاءَ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَآهُ وَقَمْلُهُ يَسْقُطُ عَلَى وَجْهِهِ فَقَالَ " أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّكَ ". قَالَ نَعَمْ. فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَحْلِقَ وَهْوَ بِالْحُدَيْبِيَةِ لَمْ يُبَيِّنْ لَهُمْ أَنَّهُمْ يَحِلُّونَ بِهَا وَهُمْ عَلَى طَمَعٍ أَنْ يَدْخُلُوا مَكَّةَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ الْفِدْيَةَ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُطْعِمَ فَرَقًا بَيْنَ سِتَّةِ مَسَاكِينَ أَوْ يُهْدِيَ شَاةً أَوْ يَصُومَ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ.

حسن بن خلف (واسطی) نے ہم سے بیان کیا، انہوں نے کہا: اسحاق بن یوسف نے ہمیں بتایا، انہوں نے ابوبشر ورقاء (بن عمر یشکری) سے، ابوبشر نے (عبداللہ) بن ابی نجیح سے، ابن ابی نجیح نے مجاہد سے روایت کی، انہوں نے کہا: عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نے مجھے بتایا کہ حضرت کعب بن عجرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کو دیکھا کہ ان کے سر کی جوئیں اُن کے منہ پر گر رہی تھیں۔ آپؐ نے فرمایا کہ کیا تمہیں یہ جوئیں تکلیف دے رہی ہیں؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ سر منڈوا لیں اور وہ اس وقت حدیبیہ میں تھے۔ آپؐ نے ان کو کھول کر نہیں بتایا تھا کہ وہ حدیبیہ ہی میں احرام کی حالت سے آزاد ہو جائیں گے اور ان کی خواہش تھی کہ مکہ میں داخل ہوں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فدیہ کا حکم نازل کیا۔ اس لئے رسول اللہ ﷺ نے حضرت کعبؓ سے فرمایا کہ وہ ایک فرق؂ اناج چھ مسکینوں کو کھانے کے لئے دیں یا ایک بکری کی قربانی کریں یا تین روزے رکھیں۔

صحیح بخاری 4160

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ إِلَى السُّوقِ فَلَحِقَتْ عُمَرَ امْرَأَةٌ شَابَّةٌ فَقَالَتْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ هَلَكَ زَوْجِي وَتَرَكَ صِبْيَةً صِغَارًا وَاللَّهِ مَا يُنْضِجُونَ كُرَاعًا وَلاَ لَهُمْ زَرْعٌ وَلاَ ضَرْعٌ وَخَشِيتُ أَنْ تَأْكُلَهُمُ الضَّبُعُ وَأَنَا بِنْتُ خُفَافِ بْنِ إِيمَاءَ الْغِفَارِيِّ وَقَدْ شَهِدَ أَبِي الْحُدَيْبِيَةَ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَوَقَفَ مَعَهَا عُمَرُ وَلَمْ يَمْضِ ثُمَّ قَالَ مَرْحَبًا بِنَسَبٍ قَرِيبٍ. ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى بَعِيرٍ ظَهِيرٍ كَانَ مَرْبُوطًا فِي الدَّارِ فَحَمَلَ عَلَيْهِ غِرَارَتَيْنِ مَلأَهُمَا طَعَامًا وَحَمَلَ بَيْنَهُمَا نَفَقَةً وَثِيَابًا ثُمَّ نَاوَلَهَا بِخِطَامِهِ ثُمَّ قَالَ اقْتَادِيهِ فَلَنْ يَفْنَى حَتَّى يَأْتِيَكُمُ اللَّهُ بِخَيْرٍ. فَقَالَ رَجُلٌ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَكْثَرْتَ لَهَا. قَالَ عُمَرُ ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ وَاللَّهِ إِنِّي لأَرَى أَبَا هَذِهِ وَأَخَاهَا قَدْ حَاصَرَا حِصْنًا زَمَانًا فَافْتَتَحَاهُ ثُمَّ أَصْبَحْنَا نَسْتَفِيءُ سُهْمَانَهُمَا فِيهِ.

اسماعیل بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے زید بن اسلم سے، زید نے اپنے باپ سے روایت کی، کہتے تھے: میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ بازار گیا۔ حضرت عمرؓ سے ایک جوان عورت پیچھے سے آ ملی اور کہنے لگی: امیر المومنین! میرا خاوند فوت ہو گیا ہے اور چھوٹے چھوٹے بچے چھوڑ گیا ہے، اللہ کی قسم! بکری کے پائے بھی انہیں نصیب نہیں، نہ ان کی کوئی کھیتی ہے اور نہ دودھیل جانور اور مجھے ڈر ہے کہ کہیں ان کو لگڑ بگڑ (یعنی قحط سالی) نہ کھا جائے اور میں خفاف بن ایماء غفاریؓ کی بیٹی ہوں اور میرے باپ حدیبیہ میں نبی ﷺ کے ساتھ موجود تھے۔ حضرت عمرؓ یہ سن کر ٹھہر گئے اور آگے نہیں چلے، کہا: واہ واہ بہت نزدیک کا تعلق ہے۔ اس کے بعد حضرت عمرؓ نے واپس جا کر ایک مضبوط اونٹ لیا جو گھر میں بندھا تھا اور دو بوریاں اناج سے بھریں اور ان پر لادیں اور ان کے درمیان (سال بھر کے) خرچ کے لئے مال اور کپڑے بھی۔ پھر اس اونٹ کی نکیل اس عورت کے ہاتھ میں دے دی اور کہا: اسے لے جاؤ، یہ ختم نہیں ہوگا کہ اللہ تمہیں اور دے گا۔ ایک شخص کہنے لگا: امیر المومنین! آپؓ نے اس کو بہت دے دیا ہے۔ حضرت عمرؓ نے کہا: تیری ماں تجھے کھوئے! اللہ کی قسم! میں تو اس کے باپ اور اس کے بھائی کو اَب بھی دیکھ رہا ہوں کہ انہوں نے عرصہ تک ایک قلعہ کا محاصرہ کئے رکھا ہے جسے انہوں نے آخر فتح کر لیا۔ پھر اس کے بعد صبح کو ہم ان دونوں کے حصے اپنے درمیان تقسیم کرنے لگے۔ (یعنی وہ قلعہ ان دونوں نے فتح کیا تھا جس کی غنیمت کل مسلمانوں کو ملی، گویا ہم نے ان کے حصہ میں سے بانٹا۔)

صحیح بخاری 4161

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ إِلَى السُّوقِ فَلَحِقَتْ عُمَرَ امْرَأَةٌ شَابَّةٌ فَقَالَتْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ هَلَكَ زَوْجِي وَتَرَكَ صِبْيَةً صِغَارًا وَاللَّهِ مَا يُنْضِجُونَ كُرَاعًا وَلاَ لَهُمْ زَرْعٌ وَلاَ ضَرْعٌ وَخَشِيتُ أَنْ تَأْكُلَهُمُ الضَّبُعُ وَأَنَا بِنْتُ خُفَافِ بْنِ إِيمَاءَ الْغِفَارِيِّ وَقَدْ شَهِدَ أَبِي الْحُدَيْبِيَةَ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَوَقَفَ مَعَهَا عُمَرُ وَلَمْ يَمْضِ ثُمَّ قَالَ مَرْحَبًا بِنَسَبٍ قَرِيبٍ. ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى بَعِيرٍ ظَهِيرٍ كَانَ مَرْبُوطًا فِي الدَّارِ فَحَمَلَ عَلَيْهِ غِرَارَتَيْنِ مَلأَهُمَا طَعَامًا وَحَمَلَ بَيْنَهُمَا نَفَقَةً وَثِيَابًا ثُمَّ نَاوَلَهَا بِخِطَامِهِ ثُمَّ قَالَ اقْتَادِيهِ فَلَنْ يَفْنَى حَتَّى يَأْتِيَكُمُ اللَّهُ بِخَيْرٍ. فَقَالَ رَجُلٌ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَكْثَرْتَ لَهَا. قَالَ عُمَرُ ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ وَاللَّهِ إِنِّي لأَرَى أَبَا هَذِهِ وَأَخَاهَا قَدْ حَاصَرَا حِصْنًا زَمَانًا فَافْتَتَحَاهُ ثُمَّ أَصْبَحْنَا نَسْتَفِيءُ سُهْمَانَهُمَا فِيهِ.

اسماعیل بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے زید بن اسلم سے، زید نے اپنے باپ سے روایت کی، کہتے تھے: میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ بازار گیا۔ حضرت عمرؓ سے ایک جوان عورت پیچھے سے آ ملی اور کہنے لگی: امیر المومنین! میرا خاوند فوت ہوگیا ہے اور چھوٹے چھوٹے بچے چھوڑ گیا ہے، اللہ کی قسم! بکری کے پائے بھی انہیں نصیب نہیں، نہ ان کی کوئی کھیتی ہے اور نہ دودھیل جانور اور مجھے ڈر ہے کہ کہیں ان کو لگڑ بگڑ (یعنی قحط سالی) نہ کھا جائے اور میں خفاف بن ایماء غف غفاریؓ کی بیٹی ہوں اور میرے باپ حدیبیہ میں نبی ﷺ کے ساتھ موجود تھے۔ حضرت عمرؓ یہ سن کر ٹھہر گئے اور آگے نہیں چلے، کہا: واہ واہ بہت نزدیک کا تعلق ہے۔ اس کے بعد حضرت عمرؓ نے واپس جا کر ایک مضبوط اونٹ لیا جو گھر میں بندھا تھا اور دو بوریاں اناج سے بھریں اور ان پر لادیں اور ان کے درمیان (سال بھر کے) خرچ کے لئے مال اور کپڑے بھی۔ پھر اس اونٹ کی نکیل اس عورت کے ہاتھ میں دے دی اور کہا: اسے لے جاؤ، یہ ختم نہیں ہوگا کہ اللہ تمہیں اور دے گا۔ ایک شخص کہنے لگا: امیر المومنین! آپؓ نے اس کو بہت دے دیا ہے۔ حضرت عمرؓ نے کہا: تیری ماں تجھے کھوئے! اللہ کی قسم! میں تو اس کے باپ اور اس کے بھائی کو اَب بھی دیکھ رہا ہوں کہ انہوں نے عرصہ تک ایک قلعہ کا محاصرہ کئے رکھا ہے جسے انہوں نے آخر فتح کر لیا۔ پھر اس کے بعد صبح کو ہم ان دونوں کے حصے اپنے درمیان تقسیم کرنے لگے۔ (یعنی وہ قلعہ ان دونوں نے فتح کیا تھا جس کی غنیمت کل مسلمانوں کو ملی، گویا ہم نے ان کے حصہ میں سے بانٹا۔)

صحیح بخاری 4162

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ أَبُو عَمْرٍو الْفَزَارِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ الشَّجَرَةَ ثُمَّ أَتَيْتُهَا بَعْدُ فَلَمْ أَعْرِفْهَا. قَالَ مَحْمُودٌ ثُمَّ أُنْسِيتُهَا بَعْدُ.

محمد بن رافع نے ہمیں بتایا کہ شبابہ بن سوار ابوعمرو فزاری نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے سعید بن مسیب سے، سعید نے اپنے باپؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے وہ درخت دیکھا تھا (جس کے نیچے بیعت رضوان لی تھی۔) پھر کچھ مدت بعد وہاں گیا تو میں اسے پہچان نہ سکا۔ محمود (بن غیلان) نے (اپنی روایت میں) یوں کہا ہے: کچھ مدت بعد میں وہ درخت بھول گیا۔

صحیح بخاری 4163

حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ انْطَلَقْتُ حَاجًّا فَمَرَرْتُ بِقَوْمٍ يُصَلُّونَ قُلْتُ مَا هَذَا الْمَسْجِدُ قَالُوا هَذِهِ الشَّجَرَةُ حَيْثُ بَايَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْعَةَ الرُّضْوَانِ. فَأَتَيْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ سَعِيدٌ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ كَانَ فِيمَنْ بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَحْتَ الشَّجَرَةِ قَالَ فَلَمَّا خَرَجْنَا مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ نَسِينَاهَا فَلَمْ نَقْدِرْ عَلَيْهَا. فَقَالَ سَعِيدٌ إِنَّ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم لَمْ يَعْلَمُوهَا وَعَلِمْتُمُوهَا أَنْتُمْ فَأَنْتُمْ أَعْلَمُ.

محمود (بن غیلان) نے ہم سے بیان کیا کہ عبیداللہ (بن موسیٰ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسرائیل (بن یونس) سے، اسرائیل نے طارق بن عبدالرحمٰن سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں حج کے لئے روانہ ہوگیا اور راستے میں بعض لوگوں کے پاس سے گزرا جو نماز پڑھ رہے تھے، میں نے پوچھا: یہ مسجد کیسی ہے؟ کہنے لگے: یہ اس درخت کی جگہ ہے جس کے نیچے رسول اللہ ﷺ نے بیعت رضوان لی تھی۔ یہ سن کر میں سعید بن مسیب کے پاس آیا اور ان سے بیان کیا، سعید نے کہا: میرے باپؓ نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ وہ بھی ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے اس درخت کے نیچے رسول اللہ ﷺ کی بیعت کی تھی، کہتے تھے: جب ہم اگلے سال نکلے تو ہم وہ جگہ بھول گئے اور پہچان نہ سکے۔ سعید کہتے تھے: حضرت محمد ﷺ کے صحابہ تو اسے پہچان نہ سکے اور تم نے اس کو پہچان لیا (اور اس جگہ پر مسجد بنا لی) تم تو پھر زیادہ جاننے والے ہو۔

صحیح بخاری 4164

حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ حَدَّثَنَا طَارِقٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ مِمَّنْ بَايَعَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَرَجَعْنَا إِلَيْهَا الْعَامَ الْمُقْبِلَ فَعَمِيَتْ عَلَيْنَا.

موسیٰ (بن اسماعیل) نے ہمیں بتایا کہ ابوعوانہ نے ہم سے بیان کیا کہ طارق (بن عبدالرحمٰن) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعید بن مسیب سے، سعید نے اپنے باپؓ سے روایت کی کہ وہ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے درخت کے نیچے بیعت کی تھی۔ ہم دوسرے سال دیکھنے کے لئے گئے تو وہ ہمیں نظر نہ آیا۔

صحیح بخاری 4165

حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ طَارِقٍ قَالَ ذُكِرَتْ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ الشَّجَرَةُ فَضَحِكَ فَقَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي وَكَانَ شَهِدَهَا.

قبیصہ (بن عقبہ) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثو ری) نے ہمیں بتایا۔ طارق سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: سعید بن مسیب کے سامنے اس درخت کا ذکر آیا تو وہ ہنس پڑے، انہوں نے کہا: میرے باپ نے مجھے بتایا ہے کہ وہ اس بیعت میں شریک تھے جو اس کے نیچے ہوئی۔

صحیح بخاری 4166

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى ـ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ ـ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا أَتَاهُ قَوْمٌ بِصَدَقَةٍ قَالَ " اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِمْ ". فَأَتَاهُ أَبِي بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ " اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى ".

آدم بن ابی ایاس نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا کہ عمرو بن مرہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیؓ سے سنا، وہ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے اس درخت کے نیچے آنحضرت ﷺ کی بیعت کی تھی، کہتے تھے: نبی ﷺ کے پاس جب لوگ کچھ صدقہ لاتے تو آپؐ یوں دعا کرتے: اے اللہ! ان کو اپنی خاص رحمت سے نواز۔ چنانچہ میرے باپ اپنا صدقہ لے کر آنحضرت ﷺ کے پاس آئے تو آپؐ نے دعا کی: اے اللہ! ابواوفیٰ کی اولاد کو رحمت خاصہ سے نواز۔

10 von 10 heute frei