کتاب 6: باب قَوْلُهُ ‏{‏مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ‏}‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 4480

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بَكْرٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ سَمِعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلاَمٍ بِقُدُومِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ فِي أَرْضٍ يَخْتَرِفُ فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنِّي سَائِلُكَ عَنْ ثَلاَثٍ لاَ يَعْلَمُهُنَّ إِلاَّ نَبِيٌّ فَمَا أَوَّلُ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ وَمَا أَوَّلُ طَعَامِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَمَا يَنْزِعُ الْوَلَدُ إِلَى أَبِيهِ أَوْ إِلَى أُمِّهِ قَالَ " أَخْبَرَنِي بِهِنَّ جِبْرِيلُ آنِفًا ". قَالَ جِبْرِيلُ قَالَ " نَعَمْ ". قَالَ ذَاكَ عَدُوُّ الْيَهُودِ مِنَ الْمَلاَئِكَةِ. فَقَرَأَ هَذِهِ الآيَةَ {مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَى قَلْبِكَ} أَمَّا أَوَّلُ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ فَنَارٌ تَحْشُرُ النَّاسَ مِنَ الْمَشْرِقِ إِلَى الْمَغْرِبِ وَأَمَّا أَوَّلُ طَعَامِ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَزِيَادَةُ كَبِدِ حُوتٍ وَإِذَا سَبَقَ مَاءُ الرَّجُلِ مَاءَ الْمَرْأَةِ نَزَعَ الْوَلَدَ وَإِذَا سَبَقَ مَاءُ الْمَرْأَةِ نَزَعَتْ ". قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْيَهُودَ قَوْمٌ بُهُتٌ وَإِنَّهُمْ إِنْ يَعْلَمُوا بِإِسْلاَمِي قَبْلَ أَنْ تَسْأَلَهُمْ يَبْهَتُونِي. فَجَاءَتِ الْيَهُودُ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَىُّ رَجُلٍ عَبْدُ اللَّهِ فِيكُمْ ". قَالُوا خَيْرُنَا وَابْنُ خَيْرِنَا وَسَيِّدُنَا وَابْنُ سَيِّدِنَا. قَالَ " أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَسْلَمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلاَمٍ ". فَقَالُوا أَعَاذَهُ اللَّهُ مِنْ ذَلِكَ. فَخَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ فَقَالَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ. فَقَالُوا شَرُّنَا وَابْنُ شَرِّنَا. وَانْتَقَصُوهُ. قَالَ فَهَذَا الَّذِي كُنْتُ أَخَافُ يَا رَسُولَ اللَّهِ.

عبداللہ بن منیر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے عبداللہ بن بکر سے سنا۔ (انہوں نے کہا:) حمید نے ہمیں بتایا کہ حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ وہ کہتے تھے: حضرت عبداللہ بن سلامؓ نے رسول اللہ ﷺ کی آمد سے متعلق سنا اور وہ اس وقت (اپنی) ایک زمین میں پھل چن رہے تھے۔ (سنتے ہی) نبی ﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے کہا: میں آپؐ سے تین باتوں کے بارے میں پوچھتا ہوں جو سوائے نبی کے کوئی نہیں جانتا: اُس گھڑی کی علامتوں میں سے پہلی علامت کیا ہے؟ اور جنتیوں کا پہلا کھانا کیا ہوگا؟ اور بچہ اپنی ماں یا اپنے باپ سے کیوں مشابہہ ہوتا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: جبریل نے مجھے ان باتوں سے متعلق ابھی بتایا ہے۔ حضرت عبداللہ بن سلامؓ نے کہا: جبریل؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ حضرت عبداللہ بن سلامؓ نے کہا: وہی (جبریل) جو ملائکہ میں سے یہود کا دشمن ہے، تو آپؐ نے یہ آیت پڑھی: جو شخص جبریل کا اس لئے دشمن ہے کہ اس نے تیرے دل پر یہ (قرآن) نازل کیا ہے۔ اس گھڑی کی پہلی علامت ایک آگ ہو گی جو لوگوں کو مشرق سے مغرب کی طرف اکٹھا کرکے لے جائے گی، اور جنتیوں کا پہلا کھانا مچھلی کے جگر کا بڑھا ہوا حصہ ہو گا، اور اگر مرد کا پانی عورت کے پانی سے سبقت لے جائے تو بچہ اس کے مشابہہ ہوجاتا ہے اور اگر عورت کا پانی سبقت لے جائے تو بچے کو اپنے مشابہہ کرلیتا ہے۔ حضرت عبداللہ بن سلامؓ نے کہا: میں اقرار کرتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اقرار کرتا ہوں کہ آپؐ اللہ کے رسول ہیں۔ یا رسول اللہ! یہود بڑے مفتری لوگ ہیں، اگر انہوں نے جان لیا کہ میں نے اسلام قبول کر لیا ہے، (پیشتر اس کے کہ) آپؐ ان سے (میرے متعلق) پوچھیں تو وہ مجھ پر بہتان لگائیں گے۔ پھر یہود آئے تو نبی ﷺ نے پوچھا: عبداللہ تم میں کیسے آدمی ہیں؟ کہنے لگے: ہم میں سے بہتر ین ہیں اور ہم میں سے بہترین کے بیٹے ہیں اور ہمارے سردار ہیں اور ہمارے سردار کے بیٹے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: بھلا بتاؤ تو سہی اگر عبداللہ بن سلامؓ اسلام قبول کرلے (تم بھی کر لو گے؟) کہنے لگے: اللہ ان کو اس سے پناہ میں رکھے۔ یہ سن کر حضرت عبداللہؓ باہر آگئے اور کہنے لگے: میں اقرار کرتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدؐ اللہ کے رسول ہیں۔ وہ کہنے لگے: ہم میں سے بد ترین ہے، اور ہم میں سے بدترین کا بیٹا ہے اور ان کے نقائص بیان کرنے لگے۔ حضرت عبداللہ بن سلامؓ نے کہا: یا رسول اللہ! یہ ہے وہ بات جس سے میں ڈرتا تھا۔

صحیح بخاری 4556

حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ الْيَهُودَ جَاءُوا إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِرَجُلٍ مِنْهُمْ وَامْرَأَةٍ قَدْ زَنَيَا فَقَالَ لَهُمْ " كَيْفَ تَفْعَلُونَ بِمَنْ زَنَى مِنْكُمْ ". قَالُوا نُحَمِّمُهُمَا وَنَضْرِبُهُمَا. فَقَالَ " لاَ تَجِدُونَ فِي التَّوْرَاةِ الرَّجْمَ ". فَقَالُوا لاَ نَجِدُ فِيهَا شَيْئًا. فَقَالَ لَهُمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلاَمٍ كَذَبْتُمْ {فَأْتُوا بِالتَّوْرَاةِ فَاتْلُوهَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ} فَوَضَعَ مِدْرَاسُهَا الَّذِي يُدَرِّسُهَا مِنْهُمْ كَفَّهُ عَلَى آيَةِ الرَّجْمِ فَطَفِقَ يَقْرَأُ مَا دُونَ يَدِهِ وَمَا وَرَاءَهَا وَلاَ يَقْرَأُ آيَةَ الرَّجْمِ فَنَزَعَ يَدَهُ عَنْ آيَةِ الرَّجْمِ فَقَالَ مَا هَذِهِ فَلَمَّا رَأَوْا ذَلِكَ قَالُوا هِيَ آيَةُ الرَّجْمِ. فَأَمَرَ بِهِمَا فَرُجِمَا قَرِيبًا مِنْ حَيْثُ مَوْضِعُ الْجَنَائِزِ عِنْدَ الْمَسْجِدِ فَرَأَيْتُ صَاحِبَهَا يَجْنَأُ عَلَيْهَا يَقِيهَا الْحِجَارَةَ.

ابراہیم بن منذر نے مجھے بتایا کہ ابو ضمرہ نے مجھ سے بیان کیا کہ موسیٰ بن عقبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ یہود نبی ﷺ کے پاس اپنے میں سے ایک مرد اور ایک عورت کو لائے جنہوں نے زنا کیا تھا۔ آپؐ نے ان سے پوچھا: جو تم میں سے زنا کرے تم اس کے ساتھ کیا کرتے ہو؟ انہوں نے کہا: ہم اُن کا منہ کالا کرتے ہیں اور اُن کو مارتے ہیں۔ اس پر آپؐ نے پوچھا: کیا تورات میں تم رجم کا حکم نہیں پاتے؟ انہوں نے کہا: ہم تو اس میں ایسا حکم بالکل نہیں پاتے۔ یہ سن کر حضرت عبداللہ بن سلامؓ نے ان سے کہا: تم نے جھوٹ کہا ہے۔ اگر تم سچے ہو تو تورات لاؤ اور اسے پڑھو۔ آخر تورات کے ایک بڑے قاری نے جو ان کو پڑھایا کرتا تھا اپنا ہاتھ رجم کی آیت پر رکھ دیا اور جو اس کے ہاتھ کے آگے اور پیچھے آیتیں تھیں وہ پڑھنے لگا اور رجم کی آیت نہیں پڑھتا تھا۔ حضرت عبداللہ بن سلامؓ نے اس کے ہاتھ کو رجم کی آیت سے کھینچ کر ہٹایا اور کہا: یہ کیا ہے؟ جب انہوں نے دیکھا، کہنے لگے: یہ رجم کی آیت ہے۔ چنانچہ آپؐ نے ان دونوں کے بارے میں حکم دیا اور وہ دونوں اس جگہ کے قریب رجم کئے گئے جہاں مسجد کے پاس جنازے رکھے جاتے تھے۔ حضرت عبداللہ بن عمرؓ کہتے تھے: میں نے اس عورت کے یار کو دیکھا کہ وہ اس پر جھکا جاتا تھا اور اس کو پتھروں سے بچاتا تھا۔

صحیح بخاری 4579

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ. قَالَ الشَّيْبَانِيُّ وَذَكَرَهُ أَبُو الْحَسَنِ السُّوَائِيُّ وَلاَ أَظُنُّهُ ذَكَرَهُ إِلاَّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرْهًا وَلاَ تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُوا بِبَعْضِ مَا آتَيْتُمُوهُنَّ} قَالَ كَانُوا إِذَا مَاتَ الرَّجُلُ كَانَ أَوْلِيَاؤُهُ أَحَقَّ بِامْرَأَتِهِ إِنْ شَاءَ بَعْضُهُمْ تَزَوَّجَهَا وَإِنْ شَاءُوا زَوَّجُوهَا وَإِنْ شَاءُوا لَمْ يُزَوِّجُوهَا فَهُمْ أَحَقُّ بِهَا مِنْ أَهْلِهَا فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ فِي ذَلِكَ.

محمد بن مقاتل نے ہمیں بتایا کہ اسباط بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ (ابواسحاق) شیبانی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی۔ شیبانی نے یہ بھی کہا کہ ابوالحسن سوائی نے بھی اس حدیث کا ذکر کیا اور میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے حضرت ابن عباسؓ ہی سے روایت کرتے ہوئے اس حدیث کا ذکر کیا۔ (حضرت ابن عباسؓ نے کہا:) اے ایماندارو! تمہارے لئے (یہ) جائز نہیں کہ تم زبر دستی عورتوں کے وارث بن جاؤ اور تم انہیں اس غرض سے تنگ نہ کرو کہ جو (کچھ) تم نے انہیں دیا ہے اس میں سے کچھ (چھین کر) لے جاؤ۔ کہتے تھے: عرب لوگ جب کوئی شخص مر جاتا تو اس کے وارث اس کی بیوی کے زیادہ حق دار ہوتے۔ اگر ان میں سے کسی نے چاہا اس سے شادی کر لی اور اگر چاہا تو کسی اور سے شادی کرائی اور اگر انہوں نے چاہا تو اس کو نہ بیاہا۔ غرض وہ اس عورت کے اس کے اپنے رشتہ داروں سے زیادہ حق دار ہوتے۔ اس لئے یہ آیت اس کے متعلق نازل ہوئی۔

صحیح بخاری 4611

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَسَرَتِ الرُّبَيِّعُ ـ وَهْىَ عَمَّةُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ ثَنِيَّةَ جَارِيَةٍ مِنَ الأَنْصَارِ فَطَلَبَ الْقَوْمُ الْقِصَاصَ فَأَتَوُا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَمَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِالْقِصَاصِ. فَقَالَ أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ عَمُّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ لاَ وَاللَّهِ لاَ تُكْسَرْ سِنُّهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا أَنَسُ كِتَابُ اللَّهِ الْقِصَاصُ ". فَرَضِيَ الْقَوْمُ وَقَبِلُوا الأَرْشَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لأَبَرَّهُ ".

محمد بن سلام نے مجھ سے بیان کیا کہ (مروان بن معاویہ) فزاری نے ہمیں بتایا، اُنہوں نے حمید (طویل) سے، حمید نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی اُنہوں نے کہا: ربیعؓ نے جو کہ حضرت انس بن مالکؓ کی پھوپھی تھیں ایک انصاری لڑکی کا دانت توڑ ڈالا۔ لڑکی والوں نے قصاص کا مطالبہ کیا اور نبی ﷺ کے پاس آئے تو نبی ﷺ نے قصاص کا حکم دیا۔ حضرت انس بن نضرؓ نے جو حضرت انس بن مالکؓ کے چچا تھے کہا: یا رسول اللہ! ہرگز نہیں، اللہ کی قسم! اس کا دانت نہیں توڑا جائے گا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، انس! اللہ کی کتاب تو قصاص ہی کا حکم دیتی ہے۔ پھر وہ لوگ راضی ہوگئے اور انہوں نے دیت قبول کر لی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ کے بعض بندے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اگر اللہ پر (توکل کر کے) قسم کھا لیں تو وہ (ان کی) وہ قسم ضرور پوری کردے۔

صحیح بخاری 4633

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ قَالَ عَطَاءٌ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ لَمَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ شُحُومَهَا جَمَلُوهُ ثُمَّ بَاعُوهُ فَأَكَلُوهَا ". وَقَالَ أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ كَتَبَ إِلَىَّ عَطَاءٌ سَمِعْتُ جَابِرًا عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

عمرو بن خالد نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا کہ یزید بن ابی حبیب سے روایت ہے کہ عطاء (بن ابی رباح) نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا۔ (وہ کہتے تھے:) میں نے نبی ﷺ سے سنا: آپؐ نے فرمایا: اللہ اِن یہودیوں کو ہلاک کرے جب اللہ نے اُن پر ان جانوروں کی چربیاں حرام کیں تو اُنہوں نے اُن چربیوں کو گلا یا اور اُن کو بیچا اور اِس طرح اُن کو کھایا۔ اور ابوعاصم (نبیل) نے اِس سند کو یوں نقل کیا، کہا: عبدالحمید (بن جعفر) نے ہم سے بیان کیا کہ یزید (بن ابی حبیب) نے ہمیں بتایا: عطاء نے مجھ کو یہ لکھا کہ میں نے حضرت جابرؓ سے سنا۔ وہ نبیﷺ سے روایت کرتے تھے۔

صحیح بخاری 4652

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ لَمَّا نَزَلَتْ {إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ} فَكُتِبَ عَلَيْهِمْ أَنْ لاَ يَفِرَّ وَاحِدٌ مِنْ عَشَرَةٍ ـ فَقَالَ سُفْيَانُ غَيْرَ مَرَّةٍ أَنْ لاَ يَفِرَّ عِشْرُونَ مِنْ مِائَتَيْنِ ـ ثُمَّ نَزَلَتِ {الآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمُ} الآيَةَ فَكَتَبَ أَنْ لاَ يَفِرَّ مِائَةٌ مِنْ مِائَتَيْنِ ـ زَادَ سُفْيَانُ مَرَّةً ـ نَزَلَتْ {حَرِّضِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى الْقِتَالِ إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ}. قَالَ سُفْيَانُ وَقَالَ ابْنُ شُبْرُمَةَ وَأُرَى الأَمْرَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْىَ عَنِ الْمُنْكَرِ مِثْلَ هَذَا.

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عمرو (بن دینار) سے، عمرو نے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کی۔ جب یہ آیت نازل ہوئی: اگر تم میں سے بیس ثابت قدم رہنے والے (مومن) ہوں گے تو وہ دو سو (کافروں) پر غالب آ جائیں گے۔ تو اس وقت مسلمانوں پر فرض کیا گیا کہ اُن میں سے ایک دس کے مقابلہ سے نہ بھاگے۔ سفیان نے کئی بار یوں بھی کہا: بیس دو سو کے مقابل نہ بھاگیں۔ پھر اس کے بعد یہ آیت نازل ہوئی یعنی اب اللہ نے تم سے تخفیف کی ہے تو اُن پر یہ فرض کیا کہ سو دو سو کے مقابلہ سے نہ بھاگیں۔ ایک بار سفیان نے اس روایت میں یہ مزید بیان کیا کہ یہ آیت اُتری یعنی مومنوں کو (کافروں سے) لڑنے کی بار بار زور سے تحریک کرتا رہ۔ اگر تم میں سے بیس ثابت قدم رہنے والے (مومن) ہوں گے۔ سفیان نے کہا: اور (عبداللہ) بن شبرمہ (قاضی کوفہ) کہتے تھے: میں سمجھتا ہوں امر بالمعروف و نہی عن المنکر میں بھی یہی حکم ہے۔

صحیح بخاری 4659

حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " يَكُونُ كَنْزُ أَحَدِكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ ".

حکم بن نافع نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا کہ ابوالزناد نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالرحمٰن اعرج نے اُنہیں بتایا، اُنہوں نے کہا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا۔ اُنہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: تم میں سے ایک کا خزانہ قیامت کے دن گنجا سانپ بن جائے گا۔

صحیح بخاری 4660

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ مَرَرْتُ عَلَى أَبِي ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ فَقُلْتُ مَا أَنْزَلَكَ بِهَذِهِ الأَرْضِ قَالَ كُنَّا بِالشَّأْمِ فَقَرَأْتُ {وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلاَ يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ} قَالَ مُعَاوِيَةُ مَا هَذِهِ فِينَا مَا هَذِهِ إِلاَّ فِي أَهْلِ الْكِتَابِ. قَالَ قُلْتُ إِنَّهَا لَفِينَا وَفِيهِمْ.

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا۔ جریر نے ہم سے بیان کیا، انہوں نے حصین (بن عبدالرحمٰن) سے، حصین نے زید بن وہب سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں ربذہ میں حضرت ابوذرؓ کے پاس سے گزرا۔ میں نے پوچھا: آپ کو کس بات نے اس زمین میں ٹھہرا رکھا ہے؟ کہنے لگے: ہم شام میں تھے میں نے یہ آیت پڑھی: اور وہ لوگ (بھی) جو سونے اور چاندی کو جمع رکھتے ہیں اور اللہ کے راستہ میں خرچ نہیں کرتے ان کو دردناک عذاب کی خبر دے۔ معاویہؓ نے کہا: یہ آیت ہمارے متعلق نہیں۔ یہ تو صرف اہل ِ کتاب کے متعلق ہے۔ کہتے تھے: میں نے کہا: یہ آیت یقیناً ہمارے متعلق بھی ہے اور اُن کے متعلق بھی۔

صحیح بخاری 4687

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ ـ هُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ ـ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَجُلاً أَصَابَ مِنَ امْرَأَةٍ قُبْلَةً فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَأُنْزِلَتْ عَلَيْهِ {وَأَقِمِ الصَّلاَةَ طَرَفَىِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ}. قَالَ الرَّجُلُ أَلِيَ هَذِهِ قَالَ " لِمَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ أُمَّتِي ".

مسدد نے ہمیں بتایا کہ ہم سے یزید بن زُرَیع نے بیان کیا کہ سلیمان تیمی نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابوعثمان سے، ابوعثمان نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک شخص نے ایک عورت کا بوسہ لے لیا۔ پھر وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپؐ سے اس کا ذکر کیا۔ پھر آپؐ پر یہ وحی نازل ہوئی: اور (اے مخاطب) تو دن کی دونوں طرفوں نیز رات کے (متعدد اور مختلف) اوقات میں عمدگی سے نماز ادا کیا کر یقیناً نیکیاں بدیوں کو دور کر دیتی ہیں یہ (تعلیم اللہ کی) یاد رکھنے والوں کے لیے ایک نصیحت ہے۔ وہ شخص کہنے لگا: یہ آیت میرے لیے ہے؟ آپؐ نے فرمایا: میری امت میں سے جس نے بھی اِس پر عمل کیا اُس کے لیے ہے۔

صحیح بخاری 4695

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ لَهُ وَهُوَ يَسْأَلُهَا عَنْ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {حَتَّى إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ} قَالَ قُلْتُ أَكُذِبُوا أَمْ كُذِّبُوا قَالَتْ عَائِشَةُ كُذِّبُوا. قُلْتُ فَقَدِ اسْتَيْقَنُوا أَنَّ قَوْمَهُمْ كَذَّبُوهُمْ فَمَا هُوَ بِالظَّنِّ قَالَتْ أَجَلْ لَعَمْرِي لَقَدِ اسْتَيْقَنُوا بِذَلِكَ. فَقُلْتُ لَهَا وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا قَالَتْ مَعَاذَ اللَّهِ لَمْ تَكُنِ الرُّسُلُ تَظُنُّ ذَلِكَ بِرَبِّهَا. قُلْتُ فَمَا هَذِهِ الآيَةُ. قَالَتْ هُمْ أَتْبَاعُ الرُّسُلِ الَّذِينَ آمَنُوا بِرَبِّهِمْ وَصَدَّقُوهُمْ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْبَلاَءُ وَاسْتَأْخَرَ عَنْهُمُ النَّصْرُ حَتَّى اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ مِمَّنْ كَذَّبَهُمْ مِنْ قَوْمِهِمْ وَظَنَّتِ الرُّسُلُ أَنَّ أَتْبَاعَهُمْ قَدْ كَذَّبُوهُمْ جَاءَهُمْ نَصْرُ اللَّهِ عِنْدَ ذَلِكَ.

عبدالعزیز بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے صالح سے، صالح نے ابن شہاب سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: عروہ بن زبیر نے مجھے بتایا۔ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اللہ تعالیٰ کے اس قول کے متعلق پوچھا: یہاں تک کہ جب رسول نا اُمید ہو گئے۔ عروہ نے کہا: میں نے پوچھا کہ اس آیت میں كُذِبُوْا ہے یا كُذِّبُوْا؟ حضرت عائشہؓ نے فرمایا: كُذِّبُوْا ہے یعنی انہیں جھٹلایا گیا۔ میں نے کہا: انہیں تو یقین تھا کہ ان کی قوم نے انہیں جھٹلایا ہے اور یہ صرف گمان نہیں تھا۔ انہوں نے فرمایا: بے شک انہیں اس کا یقین ہو چکا تھا۔ میں نے اُن سے کہا: شاید اس آیت میں كُذِبُوْا ہو۔ یعنی ان سے جھوٹے وعدے کئے گئے۔ حضرت عائشہؓ کہنے لگیں: معاذ اللہ! رسول ایسے نہیں ہوتے کہ اپنے ربّ پر یہ گمان کریں۔ میں نے کہا: پھر اس آیت کے کیا معنی ہیں؟ حضرت عائشہؓ نے فرمایا: یہ (گمان کرنے والے) رسولوں کے پیرو ہیں جو اپنے ربّ پر ایمان لائے اور ان رسولوں کو سچا سمجھا اور ان کی آزمائش دیر تک ہوتی رہی اور اُن کو مدد پہنچنے میں دیر ہو گئی۔ یہاں تک کہ جب رسول اپنی قوم کے ان لوگوں سے بالکل نا اُمید ہو گئے جنہوں نے انہیں جھٹلایا تھا اَور رسولوں نے یہ خیال کیا کہ ان کے پیروؤں نے بھی انہیں جھوٹا قرار دے دیا ہے تو اس وقت اللہ کی مدد اُن کو پہنچی۔

صحیح بخاری 4696

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ فَقُلْتُ لَعَلَّهَا كُذِبُوا مُخَفَّفَةً. قَالَتْ مَعَاذَ اللَّهِ نَحْوَهُ.

ابو الیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے زہری سے روایت کی، کہا: مجھے عروہ نے بتایا کہ (انہوں نے کہا:) میں نے (حضرت عائشہؓ سے) کہا کہ ہو سکتا ہے یہ كُذِبُوا ہو، تخفیف کے ساتھ۔ تو انہوں نے کہا: معاذ اللہ۔

صحیح بخاری 4713

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " خُفِّفَ عَلَى دَاوُدَ الْقِرَاءَةُ فَكَانَ يَأْمُرُ بِدَابَّتِهِ لِتُسْرَجَ فَكَانَ يَقْرَأُ قَبْلَ أَنْ يَفْرُغَ ". يَعْنِي الْقُرْآنَ.

اسحاق بن نصر نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالرزاق نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے معمر سے، معمر نے ہمام بن منبہ سے، ہمام نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: داؤد کے لئے (زبور) پڑھنا آسان کیا گیا تھا۔ وہ اپنے جانور پر زین کسنے کا حکم دیتے اور زین کسنے سے پہلے پہلے وہ اسے پڑھ لیتے۔ یعنی جتنا پڑھنے کا حکم ہوتا۔

صحیح بخاری 4728

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ مُصْعَبٍ قَالَ سَأَلْتُ أَبِي {قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالأَخْسَرِينَ أَعْمَالاً} هُمُ الْحَرُورِيَّةُ قَالَ لاَ هُمُ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى أَمَّا الْيَهُودُ فَكَذَّبُوا مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم وَأَمَّا النَّصَارَى كَفَرُوا بِالْجَنَّةِ وَقَالُوا لاَ طَعَامَ فِيهَا وَلاَ شَرَابَ وَالْحَرُورِيَّةُ الَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَكَانَ سَعْدٌ يُسَمِّيهِمُ الْفَاسِقِينَ.

محمد بن بشار نے مجھے بتایا کہ محمد بن جعفر نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو (بن مرہ) سے، عمرو نے مصعب (بن سعد بن ابی وقاص) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے اپنے باپ (حضرت سعد بن ابی وقاصؓ) سے پوچھا: آیت قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالْاَخْسَرِيْنَ اَعْمَالًا سے مراد حروری لوگ ہیں؟ انہوں نے کہا: نہیں، یہ یہود و نصاریٰ ہیں۔ یہود اس لئے کہ انہوں نے محمد ﷺ کو جھٹلایا اور نصاریٰ اس لئے کہ انہوں نے جنت سے انکار کیا اور یہ کہا کہ وہاں نہ کسی قسم کا کھانا ہوگا نہ پینا۔ اور حروری تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ کا عہد پختہ کرنے کے بعد توڑ دیا۔ اور حضرت سعدؓ ان کا نام فَاسِقِیْنَ رکھتے تھے یعنی بدعہد۔

صحیح بخاری 4735

حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ خَبَّابٍ قَالَ كُنْتُ رَجُلاً قَيْنًا وَكَانَ لِي عَلَى الْعَاصِي بْنِ وَائِلٍ دَيْنٌ فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ فَقَالَ لِي لاَ أَقْضِيكَ حَتَّى تَكْفُرَ بِمُحَمَّدٍ. قَالَ قُلْتُ لَنْ أَكْفُرَ بِهِ حَتَّى تَمُوتَ ثُمَّ تُبْعَثَ. قَالَ وَإِنِّي لَمَبْعُوثٌ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ فَسَوْفَ أَقْضِيكَ إِذَا رَجَعْتُ إِلَى مَالٍ وَوَلَدٍ. قَالَ فَنَزَلَتْ {أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لأُوتَيَنَّ مَالاً وَوَلَدًا }-{ أَطَّلَعَ الْغَيْبَ أَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمَنِ عَهْدًا }-{ كَلاَّ سَنَكْتُبُ مَا يَقُولُ وَنَمُدُّ لَهُ مِنَ الْعَذَابِ مَدًّا }-{ وَنَرِثُهُ مَا يَقُولُ وَيَأْتِينَا فَرْدًا}.

یحيٰ (بن موسیٰ بلخی) نے ہم سے بیان کیا کہ وکیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابوالضحیٰ سے، ابوالضحیٰ نے مسروق سے، مسروق نے حضرت خبابؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں لوہار آدمی تھا اور عاص بن وائل کے ذمے میرا کچھ قرضہ تھا اس لئے میں اس کے پاس اپنے قرض کا تقاضا کرنے آیا۔ اس نے مجھ سے کہا: تاوقتیکہ تو محمد (ﷺ) کا انکار نہ کرے میں تجھے نہیں دوں گا۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں نے کہا: اگر تو مر بھی جائے اور پھر زندہ اُٹھایا جائے تب بھی میں آپؐ کا انکار نہیں کروں گا۔ اس نے کہا: اچھا میں موت کے بعد اگر زندہ اُٹھایا جاؤں گا تو پھر میں ضرور تجھے ادا کر دوں گا، جب میں اپنے مال و اولاد کی طرف (دوبارہ) لوٹوں گا۔ حضرت خبابؓ کہتے تھے کہ تب یہ آیت نازل ہوئی: اَفَرَءَيْتَ الَّذِيْ… یعنی کیا تجھے اس شخص کے متعلق معلوم ہوا ہے جس نے ہماری آیات کا کفر کیا اور کہا کہ مجھے بہت سی دولت اور اولاد ضرور دی جائے گی۔ کیا اس نے غیب کو جھانک کر دیکھ لیا ہے یا رحمٰن سے کوئی اقرار لے لیا ہے۔ ہرگز نہیں۔ ہم اس کے اس قول کو محفوظ رکھیں گے اور اس کے عذاب کو لمبا کر دیں گے۔ اور جس (چیز) پر وہ فخر کر رہا ہے اس کے ہم وارث ہو جائیں گے۔ اور وہ ہمارے پاس اکیلا ہی آئے گا۔

صحیح بخاری 4750

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَسَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَعَلْقَمَةُ بْنُ وَقَّاصٍ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حِينَ قَالَ لَهَا أَهْلُ الإِفْكِ مَا قَالُوا فَبَرَّأَهَا اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكُلٌّ حَدَّثَنِي طَائِفَةً مِنَ الْحَدِيثِ وَبَعْضُ حَدِيثِهِمْ يُصَدِّقُ بَعْضًا وَإِنْ كَانَ بَعْضُهُمْ أَوْعَى لَهُ مِنْ بَعْضٍ الَّذِي حَدَّثَنِي عُرْوَةُ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ أَقْرَعَ بَيْنَ أَزْوَاجِهِ فَأَيَّتُهُنَّ خَرَجَ سَهْمُهَا خَرَجَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَعَهُ قَالَتْ عَائِشَةُ فَأَقْرَعَ بَيْنَنَا فِي غَزْوَةٍ غَزَاهَا فَخَرَجَ سَهْمِي فَخَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعْدَ مَا نَزَلَ الْحِجَابُ فَأَنَا أُحْمَلُ فِي هَوْدَجِي وَأُنْزَلُ فِيهِ فَسِرْنَا حَتَّى إِذَا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ غَزْوَتِهِ تِلْكَ وَقَفَلَ وَدَنَوْنَا مِنَ الْمَدِينَةِ قَافِلِينَ آذَنَ لَيْلَةً بِالرَّحِيلِ فَقُمْتُ حِينَ آذَنُوا بِالرَّحِيلِ فَمَشَيْتُ حَتَّى جَاوَزْتُ الْجَيْشَ فَلَمَّا قَضَيْتُ شَأْنِي أَقْبَلْتُ إِلَى رَحْلِي فَإِذَا عِقْدٌ لِي مِنْ جَزْعِ ظَفَارِ قَدِ انْقَطَعَ فَالْتَمَسْتُ عِقْدِي وَحَبَسَنِي ابْتِغَاؤُهُ وَأَقْبَلَ الرَّهْطُ الَّذِينَ كَانُوا يَرْحَلُونَ لِي فَاحْتَمَلُوا هَوْدَجِي فَرَحَلُوهُ عَلَى بَعِيرِي الَّذِي كُنْتُ رَكِبْتُ وَهُمْ يَحْسِبُونَ أَنِّي فِيهِ وَكَانَ النِّسَاءُ إِذْ ذَاكَ خِفَافًا لَمْ يُثْقِلْهُنَّ اللَّحْمُ إِنَّمَا تَأْكُلُ الْعُلْقَةَ مِنَ الطَّعَامِ فَلَمْ يَسْتَنْكِرِ الْقَوْمُ خِفَّةَ الْهَوْدَجِ حِينَ رَفَعُوهُ وَكُنْتُ جَارِيَةً حَدِيثَةَ السِّنِّ فَبَعَثُوا الْجَمَلَ وَسَارُوا فَوَجَدْتُ عِقْدِي بَعْدَ مَا اسْتَمَرَّ الْجَيْشُ فَجِئْتُ مَنَازِلَهُمْ وَلَيْسَ بِهَا دَاعٍ وَلاَ مُجِيبٌ فَأَمَمْتُ مَنْزِلِي الَّذِي كُنْتُ بِهِ وَظَنَنْتُ أَنَّهُمْ سَيَفْقِدُونِي فَيَرْجِعُونَ إِلَىَّ فَبَيْنَا أَنَا جَالِسَةٌ فِي مَنْزِلِي غَلَبَتْنِي عَيْنِي فَنِمْتُ وَكَانَ صَفْوَانُ بْنُ الْمُعَطَّلِ السُّلَمِيُّ ثُمَّ الذَّكْوَانِيُّ مِنْ وَرَاءِ الْجَيْشِ فَأَدْلَجَ فَأَصْبَحَ عِنْدَ مَنْزِلِي فَرَأَى سَوَادَ إِنْسَانٍ نَائِمٍ فَأَتَانِي فَعَرَفَنِي حِينَ رَآنِي وَكَانَ يَرَانِي قَبْلَ الْحِجَابِ فَاسْتَيْقَظْتُ بِاسْتِرْجَاعِهِ حِينَ عَرَفَنِي فَخَمَّرْتُ وَجْهِي بِجِلْبَابِي وَاللَّهِ مَا كَلَّمَنِي كَلِمَةً وَلاَ سَمِعْتُ مِنْهُ كَلِمَةً غَيْرَ اسْتِرْجَاعِهِ حَتَّى أَنَاخَ رَاحِلَتَهُ فَوَطِئَ عَلَى يَدَيْهَا فَرَكِبْتُهَا فَانْطَلَقَ يَقُودُ بِي الرَّاحِلَةَ حَتَّى أَتَيْنَا الْجَيْشَ بَعْدَ مَا نَزَلُوا مُوغِرِينَ فِي نَحْرِ الظَّهِيرَةِ فَهَلَكَ مَنْ هَلَكَ وَكَانَ الَّذِي تَوَلَّى الإِفْكَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَىٍّ ابْنَ سَلُولَ فَقَدِمْنَا الْمَدِينَةَ فَاشْتَكَيْتُ حِينَ قَدِمْتُ شَهْرًا وَالنَّاسُ يُفِيضُونَ فِي قَوْلِ أَصْحَابِ الإِفْكِ لاَ أَشْعُرُ بِشَىْءٍ مِنْ ذَلِكَ وَهْوَ يَرِيبُنِي فِي وَجَعِي أَنِّي لاَ أَعْرِفُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم اللَّطَفَ الَّذِي كُنْتُ أَرَى مِنْهُ حِينَ أَشْتَكِي إِنَّمَا يَدْخُلُ عَلَىَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَيُسَلِّمُ ثُمَّ يَقُولُ " كَيْفَ تِيكُمْ ". ثُمَّ يَنْصَرِفُ فَذَاكَ الَّذِي يَرِيبُنِي وَلاَ أَشْعُرُ حَتَّى خَرَجْتُ بَعْدَ مَا نَقَهْتُ فَخَرَجَتْ مَعِي أُمُّ مِسْطَحٍ قِبَلَ الْمَنَاصِعِ وَهْوَ مُتَبَرَّزُنَا وَكُنَّا لاَ نَخْرُجُ إِلاَّ لَيْلاً إِلَى لَيْلٍ وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ نَتَّخِذَ الْكُنُفَ قَرِيبًا مِنْ بُيُوتِنَا وَأَمْرُنَا أَمْرُ الْعَرَبِ الأُوَلِ فِي التَّبَرُّزِ قِبَلَ الْغَائِطِ فَكُنَّا نَتَأَذَّى بِالْكُنُفِ أَنْ نَتَّخِذَهَا عِنْدَ بُيُوتِنَا فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَأُمُّ مِسْطَحٍ وَهْىَ ابْنَةُ أَبِي رُهْمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ وَأُمُّهَا بِنْتُ صَخْرِ بْنِ عَامِرٍ خَالَةُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ وَابْنُهَا مِسْطَحُ بْنُ أُثَاثَةَ فَأَقْبَلْتُ أَنَا وَأُمُّ مِسْطَحٍ قِبَلَ بَيْتِي قَدْ فَرَغْنَا مِنْ شَأْنِنَا فَعَثَرَتْ أُمُّ مِسْطَحٍ فِي مِرْطِهَا فَقَالَتْ تَعِسَ مِسْطَحٌ. فَقُلْتُ لَهَا بِئْسَ مَا قُلْتِ أَتَسُبِّينَ رَجُلاً شَهِدَ بَدْرًا قَالَتْ أَىْ هَنْتَاهُ أَوَلَمْ تَسْمَعِي مَا قَالَ قَالَتْ قُلْتُ وَمَا قَالَ فَأَخْبَرَتْنِي بِقَوْلِ أَهْلِ الإِفْكِ فَازْدَدْتُ مَرَضًا عَلَى مَرَضِي فَلَمَّا رَجَعْتُ إِلَى بَيْتِي وَدَخَلَ عَلَىَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَعْنِي سَلَّمَ ثُمَّ قَالَ " كَيْفَ تِيكُمْ ". فَقُلْتُ أَتَأْذَنُ لِي أَنْ آتِيَ أَبَوَىَّ قَالَتْ وَأَنَا حِينَئِذٍ أُرِيدُ أَنْ أَسْتَيْقِنَ الْخَبَرَ مِنْ قِبَلِهِمَا قَالَتْ فَأَذِنَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَجِئْتُ أَبَوَىَّ فَقُلْتُ لأُمِّي يَا أُمَّتَاهْ مَا يَتَحَدَّثُ النَّاسُ قَالَتْ يَا بُنَيَّةُ هَوِّنِي عَلَيْكَ فَوَاللَّهِ لَقَلَّمَا كَانَتِ امْرَأَةٌ قَطُّ وَضِيئَةً عِنْدَ رَجُلٍ يُحِبُّهَا وَلَهَا ضَرَائِرُ إِلاَّ كَثَّرْنَ عَلَيْهَا. قَالَتْ فَقُلْتُ سُبْحَانَ اللَّهِ وَلَقَدْ تَحَدَّثَ النَّاسُ بِهَذَا قَالَتْ فَبَكَيْتُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ حَتَّى أَصْبَحْتُ لاَ يَرْقَأُ لِي دَمْعٌ وَلاَ أَكْتَحِلُ بِنَوْمٍ حَتَّى أَصْبَحْتُ أَبْكِي فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَأُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ ـ رضى الله عنهما ـ حِينَ اسْتَلْبَثَ الْوَحْىُ يَسْتَأْمِرُهُمَا فِي فِرَاقِ أَهْلِهِ قَالَتْ فَأَمَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ فَأَشَارَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالَّذِي يَعْلَمُ مِنْ بَرَاءَةِ أَهْلِهِ وَبِالَّذِي يَعْلَمُ لَهُمْ فِي نَفْسِهِ مِنَ الْوُدِّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَهْلَكَ وَمَا نَعْلَمُ إِلاَّ خَيْرًا وَأَمَّا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَمْ يُضَيِّقِ اللَّهُ عَلَيْكَ وَالنِّسَاءُ سِوَاهَا كَثِيرٌ وَإِنْ تَسْأَلِ الْجَارِيَةَ تَصْدُقْكَ قَالَتْ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَرِيرَةَ فَقَالَ " أَىْ بَرِيرَةُ هَلْ رَأَيْتِ عَلَيْهَا مِنْ شَىْءٍ يَرِيبُكِ ". قَالَتْ بَرِيرَةُ لاَ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ إِنْ رَأَيْتُ عَلَيْهَا أَمْرًا أَغْمِصُهُ عَلَيْهَا أَكْثَرَ مِنْ أَنَّهَا جَارِيَةٌ حَدِيثَةُ السِّنِّ تَنَامُ عَنْ عَجِينِ أَهْلِهَا فَتَأْتِي الدَّاجِنُ فَتَأْكُلُهُ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَاسْتَعْذَرَ يَوْمَئِذٍ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَىٍّ ابْنِ سَلُولَ قَالَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ عَلَى الْمِنْبَرِ " يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ مَنْ يَعْذِرُنِي مِنْ رَجُلٍ قَدْ بَلَغَنِي أَذَاهُ فِي أَهْلِ بَيْتِي فَوَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ عَلَى أَهْلِي إِلاَّ خَيْرًا وَلَقَدْ ذَكَرُوا رَجُلاً مَا عَلِمْتُ عَلَيْهِ إِلاَّ خَيْرًا وَمَا كَانَ يَدْخُلُ عَلَى أَهْلِي إِلاَّ مَعِي ". فَقَامَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ الأَنْصَارِيُّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَا أَعْذِرُكَ مِنْهُ إِنْ كَانَ مِنَ الأَوْسِ ضَرَبْتُ عُنُقَهُ وَإِنْ كَانَ مِنْ إِخْوَانِنَا مِنَ الْخَزْرَجِ أَمَرْتَنَا فَفَعَلْنَا أَمْرَكَ قَالَتْ فَقَامَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ وَهْوَ سَيِّدُ الْخَزْرَجِ وَكَانَ قَبْلَ ذَلِكَ رَجُلاً صَالِحًا وَلَكِنِ احْتَمَلَتْهُ الْحَمِيَّةُ فَقَالَ لِسَعْدٍ كَذَبْتَ لَعَمْرُ اللَّهِ لاَ تَقْتُلُهُ وَلاَ تَقْدِرُ عَلَى قَتْلِهِ فَقَامَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ وَهْوَ ابْنُ عَمِّ سَعْدٍ فَقَالَ لِسَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ كَذَبْتَ لَعَمْرُ اللَّهِ لَنَقْتُلَنَّهُ فَإِنَّكَ مُنَافِقٌ تُجَادِلُ عَنِ الْمُنَافِقِينَ فَتَثَاوَرَ الْحَيَّانِ الأَوْسُ وَالْخَزْرَجُ حَتَّى هَمُّوا أَنْ يَقْتَتِلُوا وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَائِمٌ عَلَى الْمِنْبَرِ فَلَمْ يَزَلْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُخَفِّضُهُمْ حَتَّى سَكَتُوا وَسَكَتَ قَالَتْ فَمَكُثْتُ يَوْمِي ذَلِكَ لاَ يَرْقَأُ لِي دَمْعٌ وَلاَ أَكْتَحِلُ بِنَوْمٍ قَالَتْ فَأَصْبَحَ أَبَوَاىَ عِنْدِي ـ وَقَدْ بَكَيْتُ لَيْلَتَيْنِ وَيَوْمًا لاَ أَكْتَحِلُ بِنَوْمٍ وَلاَ يَرْقَأُ لِي دَمْعٌ ـ يَظُنَّانِ أَنَّ الْبُكَاءَ فَالِقٌ كَبِدِي قَالَتْ فَبَيْنَمَا هُمَا جَالِسَانِ عِنْدِي وَأَنَا أَبْكِي فَاسْتَأْذَنَتْ عَلَىَّ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَأَذِنْتُ لَهَا فَجَلَسَتْ تَبْكِي مَعِي قَالَتْ فَبَيْنَا نَحْنُ عَلَى ذَلِكَ دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَلَّمَ ثُمَّ جَلَسَ قَالَتْ وَلَمْ يَجْلِسْ عِنْدِي مُنْذُ قِيلَ مَا قِيلَ قَبْلَهَا وَقَدْ لَبِثَ شَهْرًا لاَ يُوحَى إِلَيْهِ فِي شَأْنِي قَالَتْ فَتَشَهَّدَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ جَلَسَ ثُمَّ قَالَ " أَمَّا بَعْدُ يَا عَائِشَةُ فَإِنَّهُ قَدْ بَلَغَنِي عَنْكِ كَذَا وَكَذَا فَإِنْ كُنْتِ بَرِيئَةً فَسَيُبَرِّئُكِ اللَّهُ وَإِنْ كُنْتِ أَلْمَمْتِ بِذَنْبٍ فَاسْتَغْفِرِي اللَّهَ وَتُوبِي إِلَيْهِ فَإِنَّ الْعَبْدَ إِذَا اعْتَرَفَ بِذَنْبِهِ ثُمَّ تَابَ إِلَى اللَّهِ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ ". قَالَتْ فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَقَالَتَهُ قَلَصَ دَمْعِي حَتَّى مَا أُحِسُّ مِنْهُ قَطْرَةً فَقُلْتُ لأَبِي أَجِبْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِيمَا قَالَ. قَالَ وَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا أَقُولُ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ لأُمِّي أَجِيبِي رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. قَالَتْ مَا أَدْرِي مَا أَقُولُ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ فَقُلْتُ وَأَنَا جَارِيَةٌ حَدِيثَةُ السِّنِّ لاَ أَقْرَأُ كَثِيرًا مِنَ الْقُرْآنِ إِنِّي وَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتُ لَقَدْ سَمِعْتُمْ هَذَا الْحَدِيثَ حَتَّى اسْتَقَرَّ فِي أَنْفُسِكُمْ وَصَدَّقْتُمْ بِهِ فَلَئِنْ قُلْتُ لَكُمْ إِنِّي بَرِيئَةٌ وَاللَّهُ يَعْلَمُ أَنِّي بَرِيئَةٌ لاَ تُصَدِّقُونِي بِذَلِكَ وَلَئِنِ اعْتَرَفْتُ لَكُمْ بِأَمْرٍ وَاللَّهُ يَعْلَمُ أَنِّي مِنْهُ بَرِيئَةٌ لَتُصَدِّقُنِّي وَاللَّهِ مَا أَجِدُ لَكُمْ مَثَلاً إِلاَّ قَوْلَ أَبِي يُوسُفَ قَالَ {فَصَبْرٌ جَمِيلٌ وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ} قَالَتْ ثُمَّ تَحَوَّلْتُ فَاضْطَجَعْتُ عَلَى فِرَاشِي قَالَتْ وَأَنَا حِينَئِذٍ أَعْلَمُ أَنِّي بَرِيئَةٌ وَأَنَّ اللَّهَ مُبَرِّئِي بِبَرَاءَتِي وَلَكِنْ وَاللَّهِ مَا كُنْتُ أَظُنُّ أَنَّ اللَّهَ مُنْزِلٌ فِي شَأْنِي وَحْيًا يُتْلَى وَلَشَأْنِي فِي نَفْسِي كَانَ أَحْقَرَ مِنْ أَنْ يَتَكَلَّمَ اللَّهُ فِيَّ بِأَمْرٍ يُتْلَى وَلَكِنْ كُنْتُ أَرْجُو أَنْ يَرَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي النَّوْمِ رُؤْيَا يُبَرِّئُنِي اللَّهُ بِهَا قَالَتْ فَوَاللَّهِ مَا رَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلاَ خَرَجَ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ حَتَّى أُنْزِلَ عَلَيْهِ فَأَخَذَهُ مَا كَانَ يَأْخُذُهُ مِنَ الْبُرَحَاءِ حَتَّى إِنَّهُ لَيَتَحَدَّرُ مِنْهُ مِثْلُ الْجُمَانِ مِنَ الْعَرَقِ وَهْوَ فِي يَوْمٍ شَاتٍ مِنْ ثِقَلِ الْقَوْلِ الَّذِي يُنْزَلُ عَلَيْهِ قَالَتْ فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سُرِّيَ عَنْهُ وَهْوَ يَضْحَكُ فَكَانَتْ أَوَّلُ كَلِمَةٍ تَكَلَّمَ بِهَا " يَا عَائِشَةُ أَمَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَقَدْ بَرَّأَكِ ". فَقَالَتْ أُمِّي قُومِي إِلَيْهِ. قَالَتْ فَقُلْتُ وَاللَّهِ لاَ أَقُومُ إِلَيْهِ وَلاَ أَحْمَدُ إِلاَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ. وَأَنْزَلَ اللَّهُ {إِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالإِفْكِ عُصْبَةٌ مِنْكُمْ لاَ تَحْسِبُوهُ} الْعَشْرَ الآيَاتِ كُلَّهَا فَلَمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ هَذَا فِي بَرَاءَتِي قَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ ـ رضى الله عنه ـ وَكَانَ يُنْفِقُ عَلَى مِسْطَحِ بْنِ أُثَاثَةَ لِقَرَابَتِهِ مِنْهُ وَفَقْرِهِ وَاللَّهِ لاَ أُنْفِقُ عَلَى مِسْطَحٍ شَيْئًا أَبَدًا بَعْدَ الَّذِي قَالَ لِعَائِشَةَ مَا قَالَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ {وَلاَ يَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَى وَالْمَسَاكِينَ وَالْمُهَاجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا أَلاَ تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ} قَالَ أَبُو بَكْرٍ بَلَى وَاللَّهِ إِنِّي أُحِبُّ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لِي فَرَجَعَ إِلَى مِسْطَحٍ النَّفَقَةَ الَّتِي كَانَ يُنْفِقُ عَلَيْهِ وَقَالَ وَاللَّهِ لاَ أَنْزِعُهَا مِنْهُ أَبَدًا. قَالَتْ عَائِشَةُ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَسْأَلُ زَيْنَبَ ابْنَةَ جَحْشٍ عَنْ أَمْرِي فَقَالَ " يَا زَيْنَبُ مَاذَا عَلِمْتِ أَوْ رَأَيْتِ ". فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحْمِي سَمْعِي وَبَصَرِي مَا عَلِمْتُ إِلاَّ خَيْرًا. قَالَتْ وَهْىَ الَّتِي كَانَتْ تُسَامِينِي مِنْ أَزْوَاجِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَعَصَمَهَا اللَّهُ بِالْوَرَعِ وَطَفِقَتْ أُخْتُهَا حَمْنَةُ تُحَارِبُ لَهَا فَهَلَكَتْ فِيمَنْ هَلَكَ مِنْ أَصْحَابِ الإِفْكِ.

یحيٰ بن بُکَیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یونس (بن یزید) سے، انہوں نے ابن شہاب سے روایت کی کہ اُنہوں نے کہا: مجھے عروہ بن زبیر، سعید بن مسیب، علقمہ بن وقاص اور عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ بن مسعود نے نبی ﷺ کی زوجہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے واقعہ کی بابت بتایا۔ جب بہتان طرازوں نے اُن کے متعلق جو کہا، کہا اور اللہ نے ان کو اس بہتان سے بَری قرار دیا جو اُنہوں نے باندھا تھا۔ ان میں سے ہر ایک نے اس واقعہ کا ایک حصہ مجھ سے بیان کیا اور ان کا یہ بیان ایک دوسرے کی تصدیق کرتا تھا۔ گو اُن میں سے بعض دوسروں کی نسبت اس واقعہ کو زیادہ یاد رکھتے تھے۔ عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے جو مجھ سے بیان کیا یہ ہے کہ نبی ﷺ کی زوجہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی سفر میں جانے کا ارادہ کرتے تو اپنی ازواج کے درمیان قرعہ ڈالتے۔ پھر اُن میں سے جس کا قرعہ نکلتا رسول اللہ ﷺ اس کو اپنے ساتھ سفر میں لے جاتے۔ حضرت عائشہؓ فرماتی تھیں کہ آپؐ نے ایک غزوہ میں جانے کے لئے ہمارے درمیان قرعہ ڈالا تو میرا قرعہ نکلا۔ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ گئی۔ یہ واقعہ حجاب کا حکم نازل ہونے کے بعد کا ہے۔ میں با پردہ ہودج (ڈولی) میں ہی اٹھا کر سوار کی جاتی اور اسی میں اُتاری جاتی۔ ہم اسی طرح سفر میں چلتے رہے۔ جب رسول اللہ ﷺ اپنے اس غزوہ سے فارغ ہوئے اور واپس آتے ہوئے ہم مدینہ کے قریب پہنچے تو آپؐ نے ایک رات کوچ کرنے کا حکم دیا۔ جب انہوں نے کوچ کا اعلان کیا تو میں بھی اٹھی اور چل کر فوج سے آگے نکل گئی۔ جب میں اپنی حاجت سے فارغ ہوئی میں اپنے ٹھکانے پر آئی تو کیا دیکھتی ہوں کہ میرا ہار جو ظفار کے نگینوں کا تھا ٹوٹ کر کہیں گر گیا۔ میں اپنا ہار ڈھونڈنے لگی اور اس کی تلاش نے مجھے روک دیا اور وہ لوگ جو مجھے ہودج اُٹھا کر سوار کیا کرتے تھے آئے اور میرا ہودج اُٹھا کر میرے اونٹ پر اسے کس دیا جس پر میں سوار ہوتی تھی اور وہ سمجھ رہے تھے کہ میں ہودج میں ہی ہوں۔ عورتیں ان دنوں ہلکی پھلکی ہوتی تھیں۔ اُن کے جسم پر اتنا گوشت نہ تھا کہ وہ بھاری ہوتیں۔ تھوڑا سا تو کھانا کھایا کرتی تھیں۔ اُن لوگوں نے جب ہودج کو اٹھایا اس کے ہلکا پن کو غیر معمولی نہ سمجھا اور میں کم سن لڑکی تھی۔ اُنہوں نے اونٹ کو اُٹھایا اور چل دئیے۔ جب ساری فوج گزرگئی تو میں نے اپنا ہار پا لیا۔ میں لوگوں کے پڑاؤ کی جگہ پر آئی تو وہاں نہ کوئی بلانے والا تھا نہ جواب دینے والا۔ یہ دیکھ کر میں اپنے ٹھکانے کی طرف چلی گئی جہاں کہ میں تھی اور میں نے خیال کیا عنقریب وہ جب مجھے نہ پائیں گے میرے پاس لوٹ کر آئیں گے۔ اسی اثناء میں کہ میں اپنے ٹھکانے میں بیٹھی تھی چاروناچار میری آنکھ لگی اور میں سوگئی اور صفوانؓ بن معطل سلمی ذکوانی فوج کے پیچھے تھا (تا گری پڑی چیز اُٹھا لے) وہ پچھلی رات کو چلا اور صبح میرے ٹھکانے کے پاس پہنچ گیا۔ اس نے ایک سوئے ہوئے شخص کا ہیولا دیکھا۔ میرے پاس آیا۔ جب اس نے مجھے دیکھا پہچان لیا اور حجاب سے پہلے اس نے مجھے دیکھا ہوا تھا۔ مجھے پہچاننے پر اِنَّا لِلَّهِ وَاِنَّا اِلَیْهِ رَاجِعُوْن پڑھا، جس سے میں جاگ پڑی تو میں نے اپنی جلباب (اوپر کی چادر) سے اپنا منہ ڈھانپ لیا۔ اللہ کی قسم! اس نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی اور نہ میں نے اس سے کوئی بات سنی سوائے اِنَّا لِلَّهِ پڑھنے کے۔ اس نے آکر اپنی اونٹنی بٹھائی اور اس کے اگلے گھٹنے پر اپنا پاؤں رکھا اور میں اس پر سوار ہوگئی۔ مجھے سوار کرکے اونٹنی کو آگے سے پکڑ کر چل پڑا۔ یہاں تک کہ ہم لشکر میں ٹھیک دوپہر کے وقت پہنچے جبکہ گرمی کی شدت کی وجہ سے وہ اُترے ہوئے تھے۔ پھر ہلاک ہوگیا جس نے ہلاک ہونا تھا اور جو شخص اس بہتان کا بانی مبانی ہوا، وہ عبداللہ بن اُبَيّ بن سلول تھا۔ ہم مدینہ میں آئے اور میں تو آنے پر ایک مہینہ بیمار رہی۔ اور لوگ بہتان طرازوں کے بہتان کی نسبت چہ مگوئیاں کرتے رہے۔ مجھے اس کا کچھ بھی علم نہ تھا۔ اور میری بیماری میں جو بات مجھے پریشان کرتی تھی یہ تھی کہ میں رسول اللہ ﷺ سے وہ شفقت محسوس نہ کرتی تھی جو شفقت آپؐ مجھ سے فرمایا کرتے تھے، جب میں بیمار ہوتی۔ رسول اللہ ﷺ میرے پاس صرف یونہی آیا کرتے تھے اور السلام علیکم کہہ کر پوچھتے یہ کیسی ہے؟ اور پھر لوٹ جاتے۔ یہ بات تھی جو مجھے تشویش میں ڈالتی اور میں اس شر کو نہ سمجھتی تھی۔ آخر جب مجھے بیماری سے افاقہ ہوا اَور حالتِ نقاہت ہی میں تھی تو باہر گئی میرے ساتھ مسطح کی ماں بھی گئی، مناصع کی طرف گئے۔ یہ ہمارے بول براز کرنے کی جگہ تھی اور ہم صرف رات ہی کو باہر (جنگل میں) جایا کرتی تھیں، پیشتر اس کے کہ ہمارے گھروں کے قریب بیوت الخلاء بنائے جاتے۔ اور اس وقت تک بول براز کرنے کے لئے ہمارا وہی رواج تھا جو پہلے عربوں کا تھا اور بیوت الخلاء سے ہمیں گھن محسوس ہوتی تھی کہ اپنے گھروں میں وہ بنائیں۔ میں اور مسطح کی ماں باہر چلی گئیں اور یہ ابورُحم بن عبد مناف کی بیٹی تھیں اور ان کی ماں صخر بن عامر کی بیٹی جو حضرت ابوبکر صدیقؓ کی خالہ تھی اور اُن کا بیٹا مسطح بن اثاثہ تھا۔ میں اور مسطح کی ماں اپنے گھر کی طرف آ رہی تھیں ہم اپنی حاجت سے فارغ ہو گئی تھیں، اتنے میں مسطح کی ماں نے اپنی اوڑھنی میں اُلجھ کر ٹھوکر کھائی، بولیں مسطح کا ستیاناس ہو۔ میں نے اس سے کہا: کیا ہی بُرا کلمہ ہے جو تم نے کہا ہے۔ کیا تم اس شخص کو بُرا کہتی ہو جو بدر میں شریک ہوا تھا۔ کہنے لگیں: اری بھولی بھالی! کیا تو نے نہیں سنا جو اس نے کہا ہے؟ حضرت عائشہؓ فرماتی تھیں: میں نے پوچھا: اس نے کیا کہا ہے؟ پھر مسطح کی ماں نے مجھے بہتان والوں کی بات بتائی۔ میں بیمار تھی اس پر اور زیادہ بیمار ہو گئی۔ جب میں اپنے گھر کو لوٹی اور رسول اللہ ﷺ میرے پاس ایسے آئے جیسا آتے تھے۔ حضرت عائشہؓ کی مراد یہ تھی کہ آپؐ نے سلام کیا اور پوچھا: یہ کیسی ہے؟ میں نے کہا: آپؐ مجھے اجازت دیتے ہیں کہ میں اپنے ماں باپ کے پاس چلی جاؤں۔ کہتی تھیں کہ میں اس وقت یہ چاہتی تھی کہ ان کے پاس جا کر اس خبر کی نسبت یقینی علم حاصل کروں۔ کہتی تھیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھے اجازت دی اور میں اپنے ماں باپ کے پاس آگئی۔ میں نے ماں سے کہا: ماں لوگ کیا باتیں کرتے ہیں۔ بولیں: بیٹی! اسے معمولی بات سمجھو پرواہ نہ کرو۔ بخدا کم ہی ایسا ہوا ہے کہ کبھی کوئی خوبصورت عورت کسی شخص کے پاس ہو جس سے وہ مَحبت رکھتا ہو اُس کی سوکنیں بھی ہوں کہ وہ اس کے خلاف بہت باتیں نہ بنائیں۔ کہتی تھیں: میں نے (یہ سن کر) کہا: سبحان اللہ تعجب ہے کہ لوگ ایسی باتیں کرتے رہے ہیں۔ کہتی تھیں:میں اس رات روتی رہی یہاں تک کہ صبح ہو گئی نہ میرے آنسو تھمتے اور نہ مجھے نیند آتی۔ صبح بھی روتی رہی۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے جب وحی کے اُترنے میں دیر ہوئی تو علی بن ابی طالب اور اُسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کو بلایا تا اُن سے اپنی بیوی سے علیحدگی کے بارے میں مشورہ کریں۔ کہتی تھیں: اُسامہؓ بن زید نے تو رسول اللہ ﷺ کو وہ مشورہ دیا جو اُنہیں آپؐ کی بیوی کی طہارت و براءت کے متعلق علم تھا اور جو اس مَحبت کا تقاضا تھا جو اُنہیں ابوبکرؓ کے خاندان سے تھی، وہ کہنے لگے: یا رسول اللہ! (عائشہؓ) آپؐ کی بیوی ہیں اور سوائے بھلائی کے ہمیں اور کچھ علم نہیں اور علی بن ابی طالبؓ بولے: یا رسول اللہ! آپؐ پر اللہ نے تنگی نہیں رکھی، عائشہؓ کے سوا اَور بہت سی عورتیں ہیں اور اگر آپؐ اس لونڈی (بریرہؓ) سے پوچھیں گے تو وہ آپؐ سے سچ سچ کہے گی۔ کہتی تھیں: چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے بریرہؓ کو بلایا اور فرمایا: بریرہؓ کیا تو نے کوئی ایسی بات دیکھی ہے جو تمہیں شبہ میں ڈالتی ہو۔ بریرہؓ نے کہا: ہرگز نہیں۔ اس ذات کی قسم ہے جس نے آپ کو راستی کے ساتھ بھیجا ہے میں نے اس کے برخلاف کبھی کوئی ایسی بات نہیں دیکھی جسے میں نے عیب کی بات سمجھی ہو۔ ہاں وہ کمسن لڑکی ہے اپنے گھر والوں کا آٹا چھوڑ کر سو جاتی ہے اور گھر کی بکری آتی ہے اور اس کو کھا جاتی ہے۔ یہ سن کر رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور عبداللہ بن اُبَيّ بن سلول سے اپنی معذوری کا اظہار فرمایا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اور اس وقت آپؐ منبر پر تھے اے مسلمانوں کی جماعت! کون اس شخص سے میرا انصاف کرے گا، جس نے میری بیوی کی نسبت مجھے سخت تکلیف دی ہے۔ اللہ کی قسم! میں اپنی بیوی کی نسبت سوائے بھلائی کے اور کوئی علم نہیں رکھتا اور ان لوگوں نے ایک ایسے شخص کا نام لیا ہے جس کے بارے میں بھی میں سوائے بھلائی کے اور کچھ نہیں جانتا اور وہ میری بیوی کے پاس میری موجودگی میں ہی آیا کرتا تھا۔ حضرت سعد بن معاذ انصاریؓ کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میں اس شخص سے نپٹوں گا۔ اگر وہ قبیلہ اوس میں سے ہوا تو میں اس کی گردن اڑا دوں گا اور اگر وہ ہمارے بھائیوں یعنی خزرج سے ہوا تو پھر جو آپؐ حکم دیں گے ہم آپؐ کا حکم بجا لائیں گے۔ کہتی تھیں: یہ سن کر حضرت سعد بن عبادہؓ کھڑے ہوئے اور وہ قبیلہ خزرج کے سردار تھے، اس سے پہلے اچھے بھلے آدمی تھے مگر قومی غیرت نے ان کو اکسایا اور سعدؓ سے کہا: تم نے جھوٹ کہا ہے۔ بخدا تم اس کو نہیں مارو گے اور نہ اس کے مارنے کی تمہیں طاقت ہے۔ اس پر حضرت اُسَید بن حضیرؓ اُٹھے اور وہ حضرت سعد بن معاذؓ کے چچا زاد بھائی تھے حضرت سعد بن عبادہؓ سے کہنے لگے: تم نے جھوٹ کہا ہے۔ اللہ کی قسم ہم اسے ضرور مار ڈالیں گے۔ تم بھی منافق ہو جو منافقوں کی طرف سے جھگڑ رہے ہو۔ اس پر دونوں قبیلے اوس اور خزرج ایک دوسرے کے برخلاف بھڑک اُٹھے اور یہاں تک نوبت پہنچ گئی کہ وہ ایک دوسرے سے لڑنے کے لئے آمادہ ہوگئے بحالیکہ رسول اللہ ﷺ ابھی منبر پر ہی کھڑے تھے آپؐ اُن کا جوش دباتے رہے جس پر آخر وہ خاموش ہوگئے اور آپؐ بھی خاموش ہوئے۔ حضرت عائشہؓ فرماتی تھیں: میں اس دن بھی اس حالت میں رہی میرے آنسو نہ تھمتے تھے اور نہ مجھے نیند آتی تھی۔ کہتی تھیں: میرے والدین میرے پاس ہی تھے اور جب میں دو راتیں اور ایک دن رو چکی مجھے نیند نہ آئی اور نہ میرے آنسو تھمے تو ماں باپ سمجھنے لگے کہ یہ رونا میرا جگر پارہ پارہ کردے گا۔ کہتی تھیں: اسی اثنا میں کہ دونوں میرے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور میں رو رہی تھی کہ اتنے میں ایک انصاری عورت نے میرے پاس اندر آنے کی اجازت مانگی میں نے اجازت دی وہ بھی آکر بیٹھ گئی میرے ساتھ رونے لگی۔ کہتی تھیں: ہم اسی حالت میں تھے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس آئے اور السلام علیکم کہہ کر بیٹھ گئے۔ کہتی تھیں کہ جب سے کہ افترا کیا گیا اس سے پہلے آپؐ میرے پاس نہ بیٹھے تھے اور آپؐ ایک مہینہ تک منتظر رہے مگر میری نسبت کوئی وحی آپؐ کو نہ ہوئی۔ کہتی تھیں: جب رسول اللہ ﷺ بیٹھ گئے تو آپؐ نے کلمۂ شہادت پڑھا اور فرمایا: اما بعد عائشہ! بات یہ ہے کہ تمہاری نسبت مجھے ایسی ایسی بات پہنچی ہے۔ سو اگر تم بَری ہو تو عنقریب اللہ تمہیں ضرور بَری کر دے گا اور اگر تم نے کوئی گناہ کر لیا ہے تو پھر اللہ سے مغفرت طلب کرو اور اسی کی طرف رجوع کرو۔ کیونکہ جب بندہ اپنے گناہ کا اقرار کرتا ہے اور اللہ کی طرف متوجہ ہوتا ہے تو اللہ اُس پر رحم کرتا ہے۔ کہتی تھیں: جب رسول اللہ ﷺ یہ بات ختم کر چکے تو میرے آنسو یک دم رُک گئے۔ ایسے رُکے کہ میں آنسو کا ایک قطرہ بھی محسوس نہ کرتی تھی۔ میں نے اپنے باپ سے کہا: رسول اللہ ﷺ کو اس بات کا جواب دیں جو آپؐ نے فرمائی ہے۔ اُنہوں نے کہا: بخدا میں نہیں جانتا کہ میں رسول اللہ ﷺسے کیا کہوں۔ میں نے اپنی ماں سے کہا کہ آپ ہی رسول اللہ ﷺ کو جواب دیں۔ وہ بولیں میں بھی نہیں جانتی کہ میں رسول اللہ ﷺ سے کیا کہوں۔ کہتی تھیں: بحالیکہ میں کمسن لڑکی تھی قرآن کا بھی مجھے زیادہ علم نہ تھا، میں نے کہا: اللہ کی قسم مجھے علم ہوچکا ہے کہ آپ نے یہ بات سنی ہے اور آپ کے دلوں میں بیٹھ گئی ہے اور اسے سچا سمجھ لیا ہے۔ اس لئے اگر میں آپ سے کہوں کہ میں بَری ہوں اور اللہ جانتا ہے کہ میں بَری ہوں تو آپ مجھے اس میں بری نہیں سمجھیں گے اور اگر میں آپ سے کسی بات کا اقرار کر لوں اور اللہ جانتا ہے کہ میں اس سے بَری ہوں تو اسے آپ سچا سمجھیں گے۔ اللہ کی قسم میں آپ کے لئے کوئی مثال نہیں پاتی مگر وہی بات جو یوسفؑ کے باپ نے کہی تھی۔ اُنہوں نے کہا تھا: فَصَبْرٌ جَمِيْلٌ١ؕ وَاللّٰهُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰى مَا تَصِفُوْنَ۰۰یعنی صبر ہی اچھا ہے اور اللہ ہی سے مدد مانگی جائے اس بات میں جو آپ لوگ بیان کر رہے ہیں۔ کہتی تھیں: یہ کہہ کر میں نے کروٹ بدل لی اور اپنے بستر پر لیٹ گئی۔ کہتی تھیں: میں اس وقت جانتی تھی کہ جیسا کہ میں بری ہوں ویسے ہی اللہ مجھے بَری کرے گا۔ لیکن بخدا میں یہ گمان نہ کرتی تھی کہ اللہ میرے بارے میں ایسی وحی نازل کرے گا جو پڑھی جایا کرے گی۔ میری حیثیت میرے نزدیک اس سے ادنیٰ تھی کہ اللہ میری نسبت ایسا کلام فرمائے گا جو پڑھا جائے گا۔ البتہ یہ خواہش رکھتی تھی کہ رسول اللہ ﷺ (میری نسبت) کوئی خواب دیکھیں جس کے ذریعہ اللہ مجھے بَری قرار دے دے۔ کہتی تھیں: اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ ابھی اس جگہ سے ہٹے نہیں نہ گھر والوں میں سے کوئی باہر گیا کہ اللہ نے آپؐ پر وحی نازل کی اور اس سے آپؐ کو سخت تکلیف ہونے لگی جو بوقتِ وحی آپؐ کو ہوا کرتی تھی، یہاں تک کہ آپؐ سے موتیوں کی طرح پسینہ ٹپکنے لگتا بحالیکہ سردیوں کے دن ہوتے۔ یہ حالت اس کلام کے بھاری ہونے کی وجہ سے ہوتی جو آپؐ پر نازل کیا جاتا تھا۔ کہتی تھیں: جب رسول اللہ ﷺ سے (وحی کی) وہ حالت جاتی رہی تو آپؐ مسکرا رہے تھے اور پہلی بات جو آپؐ نے کی یہ تھی۔ عائشہؓ! اللہ عز و جل نے تمہیں بری کر دیا ہے۔ یہ سنتے ہی میری ماں بولیں: اٹھو آنحضرت ﷺ کے پاس جاؤ۔ فرماتی تھیں میں نے کہا: بخدا میں تو آپؐ کے پاس اُٹھ کر نہیں جاؤں گی اور اللہ عز وجل کے سوا کسی کا شکریہ نہیں کرتی اور اللہ نے دس آیات مکمل نازل کیں: اِنَّ الَّذِيْنَ جَآءُوْ بِالْاِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنْكُمْ١ؕ لَا تَحْسَبُوْهُ …۔ جب اللہ نے میری بریت میں یہ وحی نازل کی توحضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کہنے لگے اور وہ مسطحؓ بن اثاثہ کو اپنے رشتہ دار اور محتاج ہونے کی وجہ سے خرچ دیا کرتے تھے بخدا میں تو مسطحؓ کو کبھی کچھ خرچ نہیں دوں گا بعد اس بات کے جو اس نے عائشہؓ کی نسبت کہی ہے۔ تو اللہ نے یہ وحی نازل کی وَ لَا يَاْتَلِاُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ…یعنی اور تم میں سے جو اہل فضل ہیں اور کشائش رکھتے ہیں وہ رشتہ داروں، مسکینوں اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں سے نیک سلوک میں کوتاہی نہ کریں، چاہیے کہ معاف کریں اور درگزر سے کام لیں۔ کیا تم پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہارے قصوروں پر پردہ پوشی فرمائے اور تمہیں معاف کرے اور اللہ بہت ہی پردہ پوش اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ حضرت ابوبکرؓ نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں پسند کرتا ہوں کہ اللہ میری غلطیوں کی پردہ پوشی فرمائے اور مجھ سے درگزر فرمائےاور انہوں نے مسطحؓ کو وہی خرچ دینا شروع کر دیا جو وہ اسے دیا کرتے تھے اور کہنے لگے: اللہ کی قسم! میں اس خرچ کو اس سے کبھی نہیں چھینوں گا۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں اور رسول اللہ ﷺ جحش کی بیٹی زینب ؓ سے میرے بارے میں پوچھا کرتے تھے۔ فرماتے تھے: زینبؓ! تمہیں کیا علم ہے؟ یا فرماتے: تمہاری کیا رائے ہے؟ تو وہ کہتی یا رسول اللہ! میں اپنے کان اور آنکھ محفوظ رکھتی ہوں، سوائے بھلائی کے مجھے کوئی علم نہیں۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: اور یہ وہی تھیں جو رسول اللہ ﷺ کی بیویوں میں سے اپنے آپ کو مجھ سے بڑا سمجھتی تھیں اور اللہ نے ان کو پرہیز گاری کی وجہ سے بچا لیا اور ان کی بہن حمنہ ان کی خاطر مجھ سے لڑنے لگ جایا کرتی تھی اس لئے وہ بھی ان لوگوں کے ساتھ ہلاک ہوگئی جو بہتان باندھنے والوں کے ساتھ ہلاک ہوگئے۔

صحیح بخاری 4787

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ هَذِهِ الآيَةَ {وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللَّهُ مُبْدِيهِ} نَزَلَتْ فِي شَأْنِ زَيْنَبَ ابْنَةِ جَحْشٍ وَزَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ.

محمد بن عبدالرحیم نے ہم سے بیان کیا کہ معلیٰ بن منصور نے ہمیں بتایا۔ حماد بن زید سے روایت ہے کہ ثابت نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آیت وَ تُخْفِيْ فِيْ نَفْسِكَ مَا اللّٰهُ مُبْدِيْهِ یعنی اور تو اپنے نفس میں وہ بات چھپاتا ہے جو اللہ ظاہر کرنے والا ہے، حضرت زینب بنت جحشؓ اور حضرت زید بن حارثہؓ کے متعلق نازل ہوئی۔

صحیح بخاری 4825

حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ خَمْسٌ قَدْ مَضَيْنَ اللِّزَامُ وَالرُّومُ وَالْبَطْشَةُ وَالْقَمَرُ وَالدُّخَانُ.

یحيٰ (بن موسیٰ بلخی) نے ہم سے بیان کیا کہ وکیع (بن جراح) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے مسلم سے، مسلم نے مسروق سے، مسروق نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: پانچ پیشگوئیاں ہیں جو گزر چکیں۔ لزام (چمٹنے والا عذاب)، روم، بطشہ (سخت گرفت)، قمر اور دخان (دھواں)۔

صحیح بخاری 4826

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ يَسُبُّ الدَّهْرَ وَأَنَا الدَّهْرُ بِيَدِي الأَمْرُ أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ".

(عبداللہ بن زبیر) حمیدی نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا کہ زُہری نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے سعید بن مسیب سے، سعید نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ عز و جل فرماتا ہے: مجھے ابن آدم تکلیف دیتا ہے۔ وہ زمانہ کو گالیاں دیتا ہے اور زمانہ میں ہوں، سب حکم میرے ہاتھ میں ہے، میں ہی رات اور دن کو چکر دیتا ہوں۔

صحیح بخاری 4876

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي يُوسُفُ بْنُ مَاهَكَ قَالَ إِنِّي عِنْدَ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ لَقَدْ أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم بِمَكَّةَ وَإِنِّي لَجَارِيَةٌ أَلْعَبُ {بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَأَمَرُّ}

ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام بن یوسف نے ہمیں بتایا کہ ابن جریج نے انہیں خبر دی، کہا: یوسف بن ماہک نے مجھے خبر دی۔ انہوں نے کہا: میں حضرت عائشہ اُم المؤمنینؓ کے پاس تھا، انہوں نے فرمایا کہ حضرت محمد ﷺ پر مکہ میں یہ آیت بَلِ السَّاعَةُ … ’’بلکہ وہ گھڑی ان کے لئے مقررہ میعاد ہے اور وہ گھڑی نہایت ہی مصیبت ڈھانے والی اور نہایت تلخ ہو گی‘‘ نازل کی گئی اور میں اس وقت ابھی لڑکی ہی تھی، کھیلا کرتی تھی۔

صحیح بخاری 4877

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ وَهْوَ فِي قُبَّةٍ لَهُ يَوْمَ بَدْرٍ " أَنْشُدُكَ عَهْدَكَ وَوَعْدَكَ اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ لَمْ تُعْبَدْ بَعْدَ الْيَوْمِ أَبَدًا ". فَأَخَذَ أَبُو بَكْرٍ بِيَدِهِ وَقَالَ حَسْبُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَدْ أَلْحَحْتَ عَلَى رَبِّكَ. وَهْوَ فِي الدِّرْعِ فَخَرَجَ وَهْوَ يَقُولُ " {سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ }-{ بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَأَمَرُّ}"

اسحاق (بن شاہین واسطی) نے مجھ سے بیان کیا کہ خالد (بن عبداللہ طحان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے خالد (بن مہران حذاء) سے، انہوں نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے جنگ بدر کے دن یوں دعا کی اور آپؐ اس وقت ایک بڑے خیمے میں تھے: میں تجھے تیرا عہد اور تیرا وعدہ یاد دلاتا ہوں۔ اے اللہ! اگر تو چاہے کہ اس دن کے بعد کبھی تیری پرستش نہ کی جائے۔ اس پر حضرت ابوبکرؓ نے آپؐ کے ہاتھ کو پکڑ لیا اور کہا: بس یا رسول اللہ! کافی ہے۔ آپؐ نے اپنے ربّ سے (دعا مانگنے میں) بہت اصرار کر لیا ہے۔ آپؐ اس وقت زرہ پہنے تھے۔ آپؐ باہر آئے اور یہ فرما رہے تھے: عنقریب یہ جتھے شکست کھا کر بھاگ جائیں گے اور پیٹھ پھیر دیں گے۔ بلکہ وہ گھڑی ان کے لئے مقررہ میعاد ہے۔ اور وہ گھڑی نہایت ہی مصیبت ڈھانے والی اور نہایت تلخ ہوگی۔

10 von 10 heute frei