کتاب 67: كتاب النکاح

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5063

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ الطَّوِيلُ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ جَاءَ ثَلاَثَةُ رَهْطٍ إِلَى بُيُوتِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَسْأَلُونَ عَنْ عِبَادَةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا أُخْبِرُوا كَأَنَّهُمْ تَقَالُّوهَا فَقَالُوا وَأَيْنَ نَحْنُ مِنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَدْ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ. قَالَ أَحَدُهُمْ أَمَّا أَنَا فَإِنِّي أُصَلِّي اللَّيْلَ أَبَدًا. وَقَالَ آخَرُ أَنَا أَصُومُ الدَّهْرَ وَلاَ أُفْطِرُ. وَقَالَ آخَرُ أَنَا أَعْتَزِلُ النِّسَاءَ فَلاَ أَتَزَوَّجُ أَبَدًا. فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَنْتُمُ الَّذِينَ قُلْتُمْ كَذَا وَكَذَا أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لأَخْشَاكُمْ لِلَّهِ وَأَتْقَاكُمْ لَهُ لَكِنِّي أَصُومُ وَأُفْطِرُ وَأُصَلِّي وَأَرْقُدُ وَأَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي ".

سعید بن ابی مریم نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن جعفر نے ہمیں خبر دی۔ حُمَید بن ابی حُمَید طویل نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: تین شخص نبی ﷺ کی ازواج کے گھروں پر آئے اور پوچھنے لگے کہ نبی ﷺ کس طرح عبادت کیا کرتے ہیں۔ جب انہیں بتایا گیا، ایسا معلوم ہوتا تھا کہ انہوں نے اسے کم خیال کیا۔ وہ کہنے لگے: نبی ﷺ سے ہمیں کیا نسبت۔ اللہ نے انہیں جو بھی اُن سے پہلے قصور ہو چکے یا بعد میں ہونے والے تھے سب معاف کر دئیے۔ ان میں سے ایک نے کہا: میں جو ہوں تو میں رات بھر نماز پڑھوں گا اور دوسرے نے کہا: میں ہمیشہ روزہ رکھوں گا اور کبھی نہیں چھوڑوں گا اور تیسرے نے کہا: میں عورتوں سے الگ رہوں گا اور کبھی شادی نہ کروں گا۔ اتنے میں رسول اللہ ﷺ تشریف لے آئے۔ آپؐ نے فرمایا: کیا تم وہ لوگ ہو جنہوں نے ایسا ایسا کہا ہے؟ سنو! اللہ کی قسم! میں تم سے زیادہ اللہ کے حضور عاجزی کرتا ہوں اور تم سے زیادہ اس کی ناراضگی سے ڈرتا ہوں مگر میں روزہ بھی رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں اور نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں اور عورتوں سے شادی بھی کرتا ہوں۔ سو جس نے میرے طریقے کو ناپسند کیا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔

صحیح بخاری 5064

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ سَمِعَ حَسَّانَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى {وَإِنْ خِفْتُمْ أَنْ لاَ تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَى فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلاَثَ وَرُبَاعَ فَإِنْ خِفْتُمْ أَنْ لاَ تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ لاَ تَعُولُوا}. قَالَتْ يَا ابْنَ أُخْتِي الْيَتِيمَةُ تَكُونُ فِي حَجْرِ وَلِيِّهَا فَيَرْغَبُ فِي مَالِهَا وَجَمَالِهَا يُرِيدُ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا بِأَدْنَى مِنْ سُنَّةِ صَدَاقِهَا فَنُهُوا أَنْ يَنْكِحُوهُنَّ إِلاَّ أَنْ يُقْسِطُوا لَهُنَّ فَيُكْمِلُوا الصَّدَاقَ وَأُمِرُوا بِنِكَاحِ مَنْ سِوَاهُنَّ مِنَ النِّسَاءِ.

علی (بن عبداللہ مدینی) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے حسان بن ابراہیم سے سنا۔ حسان نے یونس بن یزید (ایلی) سے، یونس نے زُہری سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: مجھے عروہ (بن زبیر) نے بتایا۔ انہوں نے حضرت عائشہؓ سے اللہ تعالیٰ کے قول وَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تُقْسِطُوْا…۔؂ کے متعلق پوچھا۔ حضرت عائشہؓ نے فرمایا: میرے بھانجے! (یہ) وہ یتیم لڑکی ہے جو اپنے سرپرست کی پرورش میں ہو اَور وہ اس کی جائیداد اور اس کی خوبصورتی پر للچاتے ہوئے چاہتا ہے کہ رواج کے مطابق جو اُس کا حق مہر ہے اس سے کم دے کر اس سے شادی کر لے۔ اس لئے انہیں ایسی یتیم لڑکیوں سے نکاح کرنے سے روک دیا گیا سوائے اس کے کہ وہ ان کے حق میں انصاف کریں اور اُن کو پورا پورا حق مہر دیں۔ اور ان کے سوا دوسری عورتوں سے نکاح کرنے کا انہیں حکم دیا گیا۔

صحیح بخاری 5065

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ كُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ فَلَقِيَهُ عُثْمَانُ بِمِنًى فَقَالَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً. فَخَلَيَا فَقَالَ عُثْمَانُ هَلْ لَكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ فِي أَنْ نُزَوِّجَكَ بِكْرًا تُذَكِّرُكَ مَا كُنْتَ تَعْهَدُ فَلَمَّا رَأَى عَبْدُ اللَّهِ أَنْ لَيْسَ لَهُ حَاجَةٌ إِلَى هَذَا أَشَارَ إِلَىَّ فَقَالَ يَا عَلْقَمَةُ فَانْتَهَيْتُ إِلَيْهِ وَهْوَ يَقُولُ أَمَا لَئِنْ قُلْتَ ذَلِكَ لَقَدْ قَالَ لَنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ ".

عمر بن حفص (بن غیاث) نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ اعمش نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابراہیم (نخعی) نے مجھے بتایا۔ ابراہیم نے علقمہ (بن قیس) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) کے ساتھ تھا۔ حضرت عثمانؓ منیٰ میں اُن سے ملے اور کہنے لگے: ابوعبدالرحمٰنؓ! مجھے تم سے کچھ کام ہے اور وہ دونوں الگ ہوگئے۔ حضرت عثمانؓ نے کہا: ابوعبدالرحمٰنؓ! کیا تمہیں خواہش ہے کہ ہم تمہاری ایسی کنواری سے شادی کر دیں جو تمہیں جوانی کا زمانہ یاد دلا دے۔ جب حضرت عبداللہؓ نے دیکھا کہ انہیں اس کی کوئی ضرورت نہیں تو انہوں نے مجھے اشارہ کیا اور کہنے لگے: علقمہ! میں ان کے پاس گیا۔ اور وہ (حضرت عثمانؓ سے یہ) کہہ رہے تھے: دیکھیں اگر آپؓ یہ کہتے ہیں تو نبی ﷺ بھی ہم سے یہ فرما چکے ہیں: اے جوانو! جو تم میں سے بیاہ کی طاقت رکھتا ہے تو وہ شادی کرلے اور جو طاقت نہیں رکھتا تو اسے روزے رکھنے چاہیں کیونکہ یہ اس کی شہوت کو کمزور کرنے کا موجب ہوں گے۔

صحیح بخاری 5066

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَارَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ عَلْقَمَةَ وَالأَسْوَدِ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم شَبَابًا لاَ نَجِدُ شَيْئًا فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهُ صلى الله عليه وسلم " يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنِ اسْتَطَاعَ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ ".

عمر بن حفص بن غیاث نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ اعمش نے ہم سے بیان کیا، کہا: عُمارہ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عبدالرحمٰن بن یزید سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں علقمہ اور اسوَد کے ساتھ حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) کے پاس گیا تو حضرت عبداللہؓ نے کہا: ہم جوان جوان نبی ﷺ کے ساتھ ہوا کرتے تھے۔ کسی قسم کی استطاعت نہ رکھتے (کہ شادی کریں) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے جوانوں کی جماعت! جو بیاہ کرسکے وہ شادی کرلے۔ کیونکہ یہ نگاہ کو نیچا رکھنے اور شرمگاہ کو بچانے کا زیادہ موجب ہے۔ اور جو طاقت نہ رکھتا ہو تو اسے روزے رکھنے چاہیں کیونکہ یہ بھی شہوت کو کم کرنے کا موجب ہوگا۔

صحیح بخاری 5067

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ قَالَ حَضَرْنَا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ جَنَازَةَ مَيْمُونَةَ بِسَرِفَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ هَذِهِ زَوْجَةُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا رَفَعْتُمْ نَعْشَهَا فَلاَ تُزَعْزِعُوهَا وَلاَ تُزَلْزِلُوهَا وَارْفُقُوا فَإِنَّهُ كَانَ عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم تِسْعٌ كَانَ يَقْسِمُ لِثَمَانٍ وَلاَ يَقْسِمُ لِوَاحِدَةٍ.

ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام بن یوسف نے ہمیں بتایا کہ ابن جریج نے انہیں خبر دی۔ انہوں نے کہا: عطاء نے مجھے بتایا۔
کہا: ہم سرف میں حضرت ابن عباسؓ کے ساتھ حضرت میمونہؓ کے جنازے میں شریک ہوئے۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: یہ نبی ﷺ کی زوجہ ہیں۔ جب تم اِن کا جنازہ اُٹھاؤ تو اِسے ہلاؤ نہیں اور نہ اسے لڑکھڑاؤ اور آہستہ چلو۔ کیونکہ نبی ﷺ کے پاس نَو (ازواج) تھیں۔ آٹھ کے پاس تو باری باری جاتے تھے اور ایک کے لئے باری مقرر نہ کی ہوئی تھی۔

صحیح بخاری 5068

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَطُوفُ عَلَى نِسَائِهِ فِي لَيْلَةٍ وَاحِدَةٍ وَلَهُ تِسْعُ نِسْوَةٍ. وَقَالَ لِي خَلِيفَةُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یزید بن زُرَیع نے ہمیں بتایا۔ سعید (بن ابی عروبہ) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ ایک ہی رات میں اپنی تمام ازواج کے پاس چکر لگایا کرتے تھے۔ اور اس وقت آپؐ کی نَو اَزواج تھیں۔ اور خلیفہ (بن خیاط) نے مجھے کہا کہ یزید بن زُرَیع نے ہم سے بیان کیا کہ سعید نے قتادہ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ حضرت انسؓ نے اُن سے نبی ﷺ کے متعلق یہی روایت بیان کی۔

صحیح بخاری 5069

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَكَمِ الأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ رَقَبَةَ عَنْ طَلْحَةَ الْيَامِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قَالَ لِي ابْنُ عَبَّاسٍ هَلْ تَزَوَّجْتَ قُلْتُ لاَ. قَالَ فَتَزَوَّجْ فَإِنَّ خَيْرَ هَذِهِ الأُمَّةِ أَكْثَرُهَا نِسَاءً.

علی بن الحکم انصاری نے ہم سے بیان کیا کہ ابو عوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے رقبہ (بن مصقلہ) سے، رقبہ نے طلحہ یامی سے، طلحہ نے سعید بن جبیر سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: مجھ سے حضرت ابن عباسؓ نے پوچھا: کیا تم نے شادی کی ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے کہا: شادی کر لو کیونکہ اس امت میں سے جو بہتر تھے اُنہی کی زیادہ بیویاں تھیں۔

صحیح بخاری 5070

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " الْعَمَلُ بِالنِّيَّةِ وَإِنَّمَا لاِمْرِئٍ مَا نَوَى فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ فَهِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم وَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى دُنْيَا يُصِيبُهَا أَوِ امْرَأَةٍ يَنْكِحُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ ".

یحيٰ بن قزعہ نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید (انصاری) سے، یحيٰ نے محمد بن ابراہیم بن حارث (تیمی) سے، انہوں نے علقمہ بن وقاص (بن محصن) سے، علقمہ نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: ہر عمل نیت پر ہے اور ہر شخص کو وہی ملتا ہے جو اُس نے نیت کی ہوتی ہے۔ سو جس کی ہجرت اللہ اور اُس کے رسول کے لئے ہوئی تو اُس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لئے ہے اور جس کی ہجرت دنیا کمانے یا کسی عورت سے نکاح کرنے کی خاطر ہوئی تو اُس کی ہجرت اُس کے لئے ہے جس کی خاطر اُس نے ہجرت کی۔

صحیح بخاری 5071

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي قَيْسٌ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا نَغْزُو مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَلَيْسَ لَنَا نِسَاءٌ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلاَ نَسْتَخْصِي فَنَهَانَا عَنْ ذَلِكَ.

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ اسماعیل (بن ابی خالد) نے ہم سے بیان کیا، کہا: قیس (بن ابی حازم) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ کہا: ہم نبی ﷺ کے ساتھ جنگ کے لئے نکلا کرتے تھے۔ ہمارے پاس عورتیں نہ ہوتیں۔ ہم نے کہا: یا رسول اللہ! کیا ہم خصی نہ ہوجائیں؟ تو آپؐ نے ہمیں اِس سے روکا۔

صحیح بخاری 5072

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ قَدِمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَآخَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ الأَنْصَارِيِّ وَعِنْدَ الأَنْصَارِيِّ امْرَأَتَانِ فَعَرَضَ عَلَيْهِ أَنْ يُنَاصِفَهُ أَهْلَهُ وَمَالَهُ فَقَالَ بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ دُلُّونِي عَلَى السُّوقِ فَأَتَى السُّوقَ فَرَبِحَ شَيْئًا مِنْ أَقِطٍ وَشَيْئًا مِنْ سَمْنٍ فَرَآهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَعْدَ أَيَّامٍ وَعَلَيْهِ وَضَرٌ مِنْ صُفْرَةٍ فَقَالَ " مَهْيَمْ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ ". فَقَالَ تَزَوَّجْتُ أَنْصَارِيَّةً. قَالَ " فَمَا سُقْتَ ". قَالَ وَزْنَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ. قَالَ " أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ ".

محمد بن کثیر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے سفیان (ثوری) سے، سفیان نے حمید طویل سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: حضرت عبدالرحمٰنؓ بن عوف (مدینہ میں) آئے تو نبی ﷺ نے اُن کو اور حضرت سعد بن ربیع انصاریؓ کو آپس میں بھائی بھائی بنا دیا۔ انصاری (بھائی) کے پاس دو عورتیں تھیں تو اُنہوں نے حضرت عبدالرحمٰنؓ کے سامنے یہ پیش کیا کہ وہ اپنی بیویاں اور اپنی جائیداد سے آدھوں آدھ بانٹ دیتے ہیں۔ (حضرت عبدالرحمٰنؓ نے سن کر) کہا: اللہ تمہیں تمہاری بیویوں اور تمہاری جائیداد میں برکت دے۔ تم مجھے منڈی کا پتہ دو۔ وہ منڈی میں آئے اور کچھ پنیر اور کچھ گھی نفع میں لائے۔ پھر نبی ﷺ نے حضرت عبدالرحمٰنؓ کو کئی دنوں کے بعد دیکھا۔ اُن پر زرد رنگ کے دھبے تھے۔ آپؐ نے پوچھا: عبدالرحمٰن یہ کیسے؟ انہوں نے عرض کیا: میں نے ایک انصاری عورت سے شادی کر لی ہے۔ آپؐ نے فرمایا: مہر کیا دیا ہے؟ انہوں نے کہا: گٹھلی کے برابر سونا۔ آپؐ نے فرمایا: ولیمہ کرو گو ایک ہی بکری سے۔

صحیح بخاری 5073

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ التَّبَتُّلَ وَلَوْ أَذِنَ لَهُ لاَخْتَصَيْنَا.

احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ ابن شہاب نے ہمیں خبر دی کہ انہوں نے سعید بن مسیب سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کو کہتے سنا: رسول اللہ ﷺ نے حضرت عثمان بن مظعونؓ کو مجرد رہنے کی اجازت نہ دی اور اگر آپؐ انہیں اجازت دیتے تو ہم ضرور خصی ہو جاتے۔

صحیح بخاری 5074

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ سَمِعَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ لَقَدْ رَدَّ ذَلِكَ ـ يَعْنِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم ـ عَلَى عُثْمَانَ وَلَوْ أَجَازَ لَهُ التَّبَتُّلَ لاَخْتَصَيْنَا.

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے روایت کی۔ کہا: سعید بن مسیب نے مجھے خبر دی کہ انہوں نے حضرت سعد بن ابی وقاصؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: آپؐ نے اسے ردّ کردیا۔ یعنی نبی ﷺ نے حضرت عثمان بن مظعونؓ کو اجازت نہیں دی۔ اور اگر آپؐ ان کو مجرد رہنے کی اجازت دیتے تو ہم خصی ہی ہو جاتے۔

صحیح بخاری 5075

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ كُنَّا نَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلَيْسَ لَنَا شَىْءٌ فَقُلْنَا أَلاَ نَسْتَخْصِي فَنَهَانَا عَنْ ذَلِكَ ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا أَنْ نَنْكِحَ الْمَرْأَةَ بِالثَّوْبِ ثُمَّ قَرَأَ عَلَيْنَا {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ وَلاَ تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ}.

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ جریر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسماعیل (بن ابی خالد بجلی) سے، اسماعیل نے قیس (بن ابی حازم) سے روایت کی۔ کہتے تھے کہ حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جنگ کے لئے نکلا کرتے تھے اور ہمارے پاس کچھ نہ ہوتا۔ ہم نے کہا: کیا ہم خصی نہ ہو جائیں؟ آپؐ نے ہم کو اس سے روکا۔ پھر آپؐ نے ہمارے لئے آسان کردیا کہ ہم عورت سے کپڑے کے عوض میں نکاح کر لیں۔ پھر آپؐ نے ہمارے سامنے یہ آیت پڑھی: يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ … یعنی اے وہ جو ایمان لائے ہو! پاکیزہ چیزیں جو اللہ نے تمہارے لئے جائز قرار دی ہیں حرام قرار نہ دو، حد سے نہ بڑھو، اللہ حد سے بڑھنے والوں سے محبت نہیں رکھتا۔

صحیح بخاری 5076

وَقَالَ أَصْبَغُ أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ شَابٌّ وَأَنَا أَخَافُ عَلَى نَفْسِي الْعَنَتَ وَلاَ أَجِدُ مَا أَتَزَوَّجُ بِهِ النِّسَاءَ فَسَكَتَ عَنِّي ثُمَّ قُلْتُ مِثْلَ ذَلِكَ فَسَكَتَ عَنِّي ثُمَّ قُلْتُ مِثْلَ ذَلِكَ فَسَكَتَ عَنِّي ثُمَّ قُلْتُ مِثْلَ ذَلِكَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " يَا أَبَا هُرَيْرَةَ جَفَّ الْقَلَمُ بِمَا أَنْتَ لاَقٍ فَاخْتَصِ عَلَى ذَلِكَ أَوْ ذَرْ ".

اور اصبغ (بن فرج) نے کہا: (عبداللہ) ابن وہب نے مجھے خبر دی۔ انہوں نے یونس بن یزید (ایلی) سے، یونس نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابوسلمہ (عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن عوف) سے، ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے بتایا۔ وہ کہتے تھے: میں نے عرض كيا: یا رسول اللہ! میں جوان مرد ہوں اور میں اپنے متعلق ڈرتا ہوں کہ کہیں گناہ نہ کر بیٹھوں اور میں اتنی استطاعت بھی نہیں رکھتا کہ جس سے عورتوں سے شادی کروں۔ آپؐ میری بات سن کر خاموش ہو رہے۔ پھر میں نے ویسے ہی کہا۔ آپؐ پھر خاموش رہے۔ پھر میں نے ویسے ہی کہا۔ تب بھی آپؐ خاموش رہے۔ پھر میں نے ویسے ہی کہا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ابوہریرہؓ! جو تمہیں ملنا تھا اُس کو لکھ کر قلم خشک ہوگئی۔ اس تقدیر کے ہوتے ہوئے اب خصی کرو یا نہ کرو۔

صحیح بخاری 5077

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ لَوْ نَزَلْتَ وَادِيًا وَفِيهِ شَجَرَةٌ قَدْ أُكِلَ مِنْهَا وَوَجَدْتَ شَجَرًا لَمْ يُؤْكَلْ مِنْهَا فِي أَيِّهَا كُنْتَ تُرْتِعُ بَعِيرَكَ قَالَ " فِي الَّذِي لَمْ يُرْتَعْ مِنْهَا ". تَعْنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمْ يَتَزَوَّجْ بِكْرًا غَيْرَهَا.

اسماعیل بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: میرے بھائی (عبدالحمید) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے سلیمان (بن بلال) سے، سلیمان نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: میں نے عرض كيا: یا رسول اللہ! بتایئے اگر آپؐ کسی وادی میں اُتریں جس میں درخت ہوں جن کے پتے کھالئے گئے ہوں۔ اور آپؐ ایک ایسا درخت پائیں کہ ابھی جس کے پتے نہیں چرے گئے تو آپؐ اپنے اُونٹ کو کس میں چرائیں گے؟ آپؐ نے فرمایا: اُس میں جس کو ابھی چرا نہ گیا ہو۔ (حضرت عائشہؓ کی) مراد یہ تھی کہ رسول اللہ ﷺ نے اُن کے سوا کسی باکرہ سے شادی نہیں کی۔

صحیح بخاری 5078

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أُرِيتُكِ فِي الْمَنَامِ مَرَّتَيْنِ إِذَا رَجُلٌ يَحْمِلُكِ فِي سَرَقَةِ حَرِيرٍ فَيَقُولُ هَذِهِ امْرَأَتُكَ فَأَكْشِفُهَا فَإِذَا هِيَ أَنْتِ فَأَقُولُ إِنْ يَكُنْ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ ".

عبید بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابواسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے تم خواب میں دو دفعہ دکھائی گئی ہو۔ کیا دیکھتا ہوں کہ ایک شخص ہے جس نے تمہیں ریشم کے ٹکڑے میں اُٹھایا ہوا ہے اور کہتا ہے یہ تمہاری بیوی ہے۔ میں اُس کو جو کھولتا ہوں تو کیا دیکھتا ہوں کہ تم ہو۔ تو میں کہتا ہوں اگر یہ خواب اللہ کی طرف سے ہوا تو وہ اس کو پورا کردے گا۔

صحیح بخاری 5079

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا سَيَّارٌ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَفَلْنَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِنْ غَزْوَةٍ فَتَعَجَّلْتُ عَلَى بَعِيرٍ لِي قَطُوفٍ فَلَحِقَنِي رَاكِبٌ مِنْ خَلْفِي فَنَخَسَ بَعِيرِي بِعَنَزَةٍ كَانَتْ مَعَهُ فَانْطَلَقَ بَعِيرِي كَأَجْوَدِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ الإِبِلِ فَإِذَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مَا يُعْجِلُكَ ". قُلْتُ كُنْتُ حَدِيثَ عَهْدٍ بِعُرُسٍ. قَالَ " بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا ". قُلْتُ ثَيِّبٌ. قَالَ " فَهَلاَّ جَارِيَةً تُلاَعِبُهَا وَتُلاَعِبُكَ ". قَالَ فَلَمَّا ذَهَبْنَا لِنَدْخُلَ قَالَ " أَمْهِلُوا حَتَّى تَدْخُلُوا لَيْلاً ـ أَىْ عِشَاءً ـ لِكَىْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ وَتَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ ".

ابو نعمان نے ہم سے بیان کیا۔ ہشیم نے ہمیں بتایا۔ سیار (بن ابی سیار وردن) نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے شعبی سے، شعبی نے حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم نبی ﷺ کے ساتھ ایک غزوہ سے واپس لوٹے۔ میں اپنے ایک سُست اُونٹ کو جلدی چلانے کی کوشش کر رہا تھا کہ میرے پیچھے سے ایک سوار مجھے آ ملا اور اُس نے اپنے بھالے سے جو اُس کے پاس تھا میرے اُونٹ کو چوب دی تو میرا اُونٹ ایسی عمدگی سے چلنے لگا کہ جو تم اونٹ چلتے دیکھا کرتے ہو۔ میں کیا دیکھتا ہوں نبی ﷺ ہیں۔ آپؐ نے پوچھا: تمہیں کیا جلدی پڑی ہے؟ میں نے عرض کیا: میں نے نئی نئی شادی کی ہے۔ آپؐ نے فرمایا: باکرہ سے یا ثیبہ سے؟ میں نے کہا: ثیبہ سے۔ آپؐ نے فرمایا: باکرہ کیوں نہ کی؟ تم اُس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی۔ (حضرت جابرؓ) کہتے تھے: جب ہم مدینہ داخل ہونے لگے آپؐ نے فرمایا: ٹھہر جاؤ۔ رات کو یعنی عشاء کے وقت داخل ہونا تا کہ پراگندہ بالوں والی کنگھی کر لے اور جس کا خاوند غائب رہا ہو وہ پاکی کر لے۔

صحیح بخاری 5080

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُحَارِبٌ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رضى الله عنهما يَقُولُ تَزَوَّجْتُ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا تَزَوَّجْتَ ". فَقُلْتُ تَزَوَّجْتُ ثَيِّبًا. فَقَالَ " مَا لَكَ وَلِلْعَذَارَى وَلِعَابِهَا ". فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ فَقَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَلاَّ جَارِيَةً تُلاَعِبُهَا وَتُلاَعِبُكَ ".

آدم (بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ محارب نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے شادی کی۔ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے پوچھا: کس سے شادی کی؟ میں نے کہا: ثیبہ سے۔ آپؐ نے فرمایا: کنواری سے کیوں نہ کی تاکہ اس سے کھیلتے۔ (محارب کہتے تھے:) میں نے عمرو بن دینار سے اس کا ذکر کیا تو عمرو نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے مجھے یہ فرمایا: باکرہ کیوں نہ کی کہ جس سے تم کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی۔

صحیح بخاری 5081

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ عَنْ عِرَاكٍ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم خَطَبَ عَائِشَةَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ إِنَّمَا أَنَا أَخُوكَ فَقَالَ " أَنْتَ أَخِي فِي دِينِ اللَّهِ وَكِتَابِهِ وَهْىَ لِي حَلاَلٌ ".

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید (بن ابی حبیب) سے، یزید نے عراک (بن مالک) سے، عراک نے عروہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے حضرت ابوبکرؓ کو حضرت عائشہؓ سے شادی کرنے کا پیغام بھیجا تو حضرت ابوبکرؓ نے آپؐ سے کہا: میں تو آپؐ کا بھائی ہوں۔ آپؐ نے ان سے فرمایا: تم میرے بھائی ہو اللہ کے دین میں اور اس کی کتاب کی رُو سے اور عائشہؓ میرے لئے حلال ہے۔

صحیح بخاری 5082

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الإِبِلَ صَالِحُو نِسَاءِ قُرَيْشٍ أَحْنَاهُ عَلَى وَلَدٍ فِي صِغَرِهِ وَأَرْعَاهُ عَلَى زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ ".

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں خبر دی۔ ابوزناد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جو عورتیں اُونٹوں پر سوار ہوتی ہیں ان میں سے بہتر قریش کی وہ صالح عورتیں ہیں جو اپنی اولاد پر بچپن میں بہت مہربان ہوتی ہیں اور اپنے خاوند کی ملکیت کی خوب حفاظت کرتی ہیں۔

10 von 10 heute frei