کتاب 67: كتاب النکاح

صحیح بخاری, حصہ 9

صحیح بخاری 5223

اور یحيٰ (بن ابی کثیر) سے مروی ہے کہ ابوسلمہ نے اُن سے بیان کیا کہ حضرت ابوہریرہؓ نے اُنہیں بتایا کہ اُنہوں نے بھی (نبی ﷺ سے) یہی سنا۔ نیز ابونعیم نے ہم سے بیان کیا کہ شیبان (بن عبدالرحمٰن نحوی) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے یحيٰ (بن ابی کثیر) سے، یحيٰ نے ابوسلمہ سے روایت کی کہ اُنہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا۔ حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: اللہ بھی غیرت کھاتا ہے اور اللہ کی غیرت اس وقت ہوتی ہے کہ جب مؤمن وہ بات کرے جس کو اللہ نے حرام قرار دیا۔

وَعَنْ يَحْيَى أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " إِنَّ اللَّهَ يَغَارُ وَغَيْرَةُ اللَّهِ أَنْ يَأْتِيَ الْمُؤْمِنُ مَا حَرَّمَ اللَّهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5224

محمود (بن غیلان) نے مجھ سے بیان کیا کہ ابو اُسامہ نے ہمیں بتایا کہ ہشام (بن عروہ) نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا مجھے میرے باپ نے خبر دی، انہوں نے حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ حضرت زبیرؓ نے مجھ سے شادی کی اور زمین میں اُن کی نہ کوئی جائیداد تھی اور نہ کوئی غلام لونڈی نہ ہی کوئی اور چیز سوائے ایک پانی ڈھونے والے اونٹ اور سوا اُن کی گھوڑی کے۔ میں اُن کی گھوڑی چَرایا کرتی تھی اور پانی بھی لایا کرتی تھی اور اُن کے ڈول کو سیتی بھی تھی اور آٹا بھی گوندھتی تھی اور میں اچھی طرح روٹی نہ پکا سکتی تھی اور میری بعض انصاری پڑوسنیں روٹیاں پکایا کرتی تھیں اور وہ نہایت اچھی عورتیں تھیں اور میں زبیرؓ کی اُس زمین سے کھجوروں کی گٹھلیاں اپنے سر پر ڈھو کر لایا کرتی تھی جو رسول اللہ ﷺ نے اُن کو بطور جاگیر کے دی تھی اور یہ مجھ سے تین فرلانگ کے فاصلے پر تھی۔ ایک دن میں آئی اور گٹھلیاں میرے سر پر تھیں۔ راستے میں رسول اللہ ﷺ ملے اور آپؐ کے ساتھ کچھ انصاری لوگ تھے۔ آپؐ نے مجھے بلایا پھر آپؐ نے (اونٹ کے بٹھانے کے لئے) اِخ اِخ کہا تا کہ آپؐ مجھے اپنے پیچھے سوار کر لیں مگر میں شرما گئی کہ مردوں کے ساتھ چلوں اور میں نے زبیرؓ اور اُن کی غیرت کا خیال کیا اور وہ لوگوں میں بہت ہی غیرت مند تھے۔ رسول اللہ ﷺ پہچان گئے کہ میں شرما گئی ہوں اور آپؐ آگے چلے گئے۔ میں زبیرؓ کے پاس آئی اور میں نے کہا: رسول اللہ ﷺ مجھے ملے تھے اور میرے سر پر گٹھلیاں تھیں اور آپؐ کے ساتھ چند صحابہ تھے آپؐ نے اپنے اونٹ کو بٹھایا تا میں سوار ہو جاؤں لیکن میں آپؐ سے شرمائی اور تمہاری غیرت کو بھی سمجھتی تھی۔ وہ کہنے لگے: اللہ کی قسم! تمہارا گٹھلیاں اُٹھا کر لانا مجھے زیادہ ناگوار ہے بنسبت اِس کے کہ تم آنحضرت ﷺ کے ساتھ سوار ہوتی۔ کہتی تھیں: آخر حضرت ابوبکرؓ نے اِس کے بعد مجھے ایک خادم دے دیا، جو میری جگہ گھوڑی کی خدمت کرتا تھا مجھے ایسا معلوم ہوا کہ گویا اُنہوں نے مجھے آزاد کر دیا۔

حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَتْ تَزَوَّجَنِي الزُّبَيْرُ وَمَا لَهُ فِي الأَرْضِ مِنْ مَالٍ وَلاَ مَمْلُوكٍ وَلاَ شَىْءٍ غَيْرَ نَاضِحٍ وَغَيْرَ فَرَسِهِ فَكُنْتُ أَعْلِفُ فَرَسَهُ وَأَسْتَقِي الْمَاءَ وَأَخْرِزُ غَرْبَهُ وَأَعْجِنُ وَلَمْ أَكُنْ أُحْسِنُ أَخْبِزُ وَكَانَ يَخْبِزُ جَارَاتٌ لِي مِنَ الأَنْصَارِ وَكُنَّ نِسْوَةَ صِدْقٍ وَكُنْتُ أَنْقُلُ النَّوَى مِنْ أَرْضِ الزُّبَيْرِ الَّتِي أَقْطَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى رَأْسِي وَهْىَ مِنِّي عَلَى ثُلُثَىْ فَرْسَخٍ فَجِئْتُ يَوْمًا وَالنَّوَى عَلَى رَأْسِي فَلَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَعَهُ نَفَرٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَدَعَانِي ثُمَّ قَالَ " إِخْ إِخْ ". لِيَحْمِلَنِي خَلْفَهُ فَاسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسِيرَ مَعَ الرِّجَالِ وَذَكَرْتُ الزُّبَيْرَ وَغَيْرَتَهُ وَكَانَ أَغْيَرَ النَّاسِ فَعَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنِّي قَدِ اسْتَحْيَيْتُ فَمَضَى فَجِئْتُ الزُّبَيْرَ فَقُلْتُ لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَعَلَى رَأْسِي النَّوَى وَمَعَهُ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَأَنَاخَ لأَرْكَبَ فَاسْتَحْيَيْتُ مِنْهُ وَعَرَفْتُ غَيْرَتَكَ. فَقَالَ وَاللَّهِ لَحَمْلُكِ النَّوَى كَانَ أَشَدَّ عَلَىَّ مِنْ رُكُوبِكِ مَعَهُ. قَالَتْ حَتَّى أَرْسَلَ إِلَىَّ أَبُو بَكْرٍ بَعْدَ ذَلِكَ بِخَادِمٍ يَكْفِينِي سِيَاسَةَ الْفَرَسِ فَكَأَنَّمَا أَعْتَقَنِي.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5225

علی (بن عبداللہ) نے ہم سے بیان کیا کہ (اسماعیل) بن عُلَیَّہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے حمید سے، حمید نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ اپنی کسی بیوی کے پاس تھے تو اُمہات المؤمنین میں سے ایک نے پیالہ بھیجا جس میں کچھ کھانا تھا۔ اُس بیوی نے جس کے گھر میں نبی ﷺ تھے، خادم کے ہاتھ پر ہاتھ مارا اور وہ پیالہ گر گیا جس سے وہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ نبی ﷺ نے پیالے کے ٹکڑوں کو اکٹھا کیا پھر اس میں اس کھانے کو اکٹھا کرنے لگے جو اُس پیالے میں تھا اور فرمانے لگے: تمہاری ماں کو غیرت آگئی۔ پھر آپؐ نے خادم کو روکے رکھا یہاں تک کہ آپؐ کے پاس اُس کے گھر سے پیالہ لایا گیا جس کے گھر میں آپؐ تھے اور آپؐ نے ثابت پیالہ اس بیوی کو بھجوایا جس کا پیالہ ٹوٹ گیا تھا اور ٹوٹا ہوا اُس کے گھر میں رکھا جس نے توڑا تھا۔

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِهِ فَأَرْسَلَتْ إِحْدَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ بِصَحْفَةٍ فِيهَا طَعَامٌ فَضَرَبَتِ الَّتِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي بَيْتِهَا يَدَ الْخَادِمِ فَسَقَطَتِ الصَّحْفَةُ فَانْفَلَقَتْ فَجَمَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِلَقَ الصَّحْفَةِ ثُمَّ جَعَلَ يَجْمَعُ فِيهَا الطَّعَامَ الَّذِي كَانَ فِي الصَّحْفَةِ وَيَقُولُ " غَارَتْ أُمُّكُمْ " ثُمَّ حَبَسَ الْخَادِمَ حَتَّى أُتِيَ بِصَحْفَةٍ مِنْ عِنْدِ الَّتِي هُوَ فِي بَيْتِهَا فَدَفَعَ الصَّحْفَةَ الصَّحِيحَةَ إِلَى الَّتِي كُسِرَتْ صَحْفَتُهَا وَأَمْسَكَ الْمَكْسُورَةَ فِي بَيْتِ الَّتِي كَسَرَتْ فِيه.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5226

محمد بن ابی بکر مقدمی نے ہم سے بیان کیا کہ معتمر (بن سلیمان) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عبیداللہ (بن عمر عمری) سے، عبیداللہ نے محمد بن منکدر سے، محمد نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے، حضرت جابرؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا کہ میں جنت میں داخل ہوا یا (فرمایا:) جنت میں آیا تو ایک محل دیکھا میں نے پوچھا: یہ کس کا ہے؟ کہنے لگے: عمر بن خطابؓ کا۔ میں نے چاہا کہ اُس کے اندر جاؤں مگر مجھے صرف اِس بات نے روکا کہ میں تمہاری غیرت کو جانتا تھا۔ حضرت عمر بن خطابؓ نے کہا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپؐ پر قربان۔ نبی اللہ! کیا میں آپؐ سے غیرت کروں گا؟

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ ـ أَوْ أَتَيْتُ الْجَنَّةَ ـ فَأَبْصَرْتُ قَصْرًا فَقُلْتُ لِمَنْ هَذَا قَالُوا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ. فَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخُلَهُ فَلَمْ يَمْنَعْنِي إِلاَّ عِلْمِي بِغَيْرَتِكَ ". قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَوَعَلَيْكَ أَغَارُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5227

عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے یونس سے، یونس نے زہری سے، (زہری نے) کہا: (سعید) بن مسیب نے مجھے خبر دی۔ اُنہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ایک بار ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں سویا ہوا ہی تھا کہ میں نے اپنے آپؐ کو جنت میں دیکھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک عورت محل کے ایک طرف ہو کر وضو کر رہی ہے۔ میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے ؟ کسی نے کہا: یہ عمرؓ کا ہے۔ پھر میں نے اُن کی غیرت کا خیال کیا اور پیٹھ موڑ کر واپس چلا آیا۔ یہ سن کر حضرت عمرؓ رو پڑے وہ اُس مجلس میں ہی تھے۔ پھر اُنہوں نے کہا: کیا آپؐ سے یا رسولؐ اللہ میں غیرت کروں گا؟

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جُلُوسٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي فِي الْجَنَّةِ فَإِذَا امْرَأَةٌ تَتَوَضَّأُ إِلَى جَانِبِ قَصْرٍ فَقُلْتُ لِمَنْ هَذَا قَالَ هَذَا لِعُمَرَ. فَذَكَرْتُ غَيْرَتَهُ فَوَلَّيْتُ مُدْبِرًا ". فَبَكَى عُمَرُ وَهْوَ فِي الْمَجْلِسِ ثُمَّ قَالَ أَوَعَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغَارُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5228

عبید بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ اُبواسامہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی وہ کہتی تھیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: میں خوب جانتا ہوں جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہو اور جب تم مجھ سے ناراض ہوتی ہو۔ کہتی تھیں: میں نے پوچھا: آپ یہ کیسے پہچان لیتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہو تو کہتی ہو: یوں نہیں محمدؐ کے ربّ کی قسم اور اگر تم ناراض ہوتی ہو تو کہتی ہو: یوں نہیں ابراہیمؑ کے ربّ کی قسم۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: میں نے کہا: ہاں اللہ کی قسم! یا رسول اللہ میں صرف آپؐ کا نام چھوڑتی ہوں۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي لأَعْلَمُ إِذَا كُنْتِ عَنِّي رَاضِيَةً وَإِذَا كُنْتِ عَلَىَّ غَضْبَى ". قَالَتْ فَقُلْتُ مِنْ أَيْنَ تَعْرِفُ ذَلِكَ فَقَالَ " أَمَّا إِذَا كُنْتِ عَنِّي رَاضِيَةً فَإِنَّكِ تَقُولِينَ لاَ وَرَبِّ مُحَمَّدٍ وَإِذَا كُنْتِ غَضْبَى قُلْتِ لاَ وَرَبِّ إِبْرَاهِيمَ ". قَالَتْ قُلْتُ أَجَلْ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَهْجُرُ إِلاَّ اسْمَكَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5229

احمد بن ابی رجاء نے مجھ سے بیان کیا کہ نضر (بن شمیل) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام سے، (ہشام نے) کہا: مجھے میرے باپ نے خبر دی۔ اُنہوں نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کی کسی بیوی پر اتنی غیرت نہیں کھائی جتنی کہ میں نے حضرت خدیجہؓ پر۔ اس لیے کہ رسول اللہ ﷺ کثرت سے اُن کا ذکر کرتے تھے اور اُن کی تعریف کیا کرتے تھے اور رسول اللہ ﷺ کو یہ وحی بھی کی گئی کہ اُنہیں جنت میں اُن کے ایک ایسے گھر کی بشارت دیں جو خولدار موتیوں کا ہو۔

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ أَبِي رَجَاءٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ عَنْ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَمَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ لِكَثْرَةِ ذِكْرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِيَّاهَا وَثَنَائِهِ عَلَيْهَا وَقَدْ أُوحِيَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ لَهَا فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5230

قتیبہ (بن سعید) نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، ابن ابی ملیکہ نے حضرت مسور بن مخرمہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ اس وقت منبر پر تھے، فرماتے تھے: بنو ہشام بن مغیرہ نے اپنی بیٹی کا نکاح علی بن ابی طالبؓ سے کرنے کی اجازت مجھ سے مانگی۔ مگر میں اجازت نہیں دیتا، پھر اجازت نہیں دیتا، پھر اجازت نہیں دیتا سوائے اس کے کہ ابوطالب کا بیٹا میری بیٹی کو طلاق دے دے اور اُن کی بیٹی سے نکاح کرے کیونکہ میری لڑکی میرا لختِ جگر ہے مجھے بھی وہ بات بے چین کرتی ہے جس نے اس کو بے چین کیا اور مجھ کو تکلیف دیتی ہے جس بات نے اس کو تکلیف دی۔ (آپ نے اِسی طرح فرمایا)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ وَهْوَ عَلَى الْمِنْبَرِ " إِنَّ بَنِي هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ اسْتَأْذَنُوا فِي أَنْ يُنْكِحُوا ابْنَتَهُمْ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَلاَ آذَنُ ثُمَّ لاَ آذَنُ ثُمَّ لاَ آذَنُ إِلاَّ أَنْ يُرِيدَ ابْنُ أَبِي طَالِبٍ أَنْ يُطَلِّقَ ابْنَتِي وَيَنْكِحَ ابْنَتَهُمْ فَإِنَّمَا هِيَ بَضْعَةٌ مِنِّي يُرِيبُنِي مَا أَرَابَهَا وَيُؤْذِينِي مَا آذَاهَا ". هَكَذَا قَالَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5231

حفص بن عمر حوضی نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں تم سے ایک بات بیان کرتا ہوں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی تھی۔ میرے سوا کوئی بھی تم کو وہ بات نہیں بتائے گا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: اس گھڑی کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ علم اٹھا لیا جائے گا اور جہالت بہت پھیل جائے گی اور زنا بھی کثرت سے ہوگا اور شراب نوشی بھی کثرت سے ہوگی اور مرد کم ہو جائیں گے اور عورتیں بڑھ جائیں گی یہاں تک نوبت پہنچ جائے گی کہ پچاس عورتوں کا ایک ہی سرپرست ہوگا۔

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لأُحَدِّثَنَّكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لاَ يُحَدِّثُكُمْ بِهِ أَحَدٌ غَيْرِي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يُرْفَعَ الْعِلْمُ وَيَكْثُرَ الْجَهْلُ وَيَكْثُرَ الزِّنَا وَيَكْثُرَ شُرْبُ الْخَمْرِ وَيَقِلَّ الرِّجَالُ وَيَكْثُرَ النِّسَاءُ حَتَّى يَكُونَ لِخَمْسِينَ امْرَأَةً الْقَيِّمُ الْوَاحِدُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5232

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے یزید بن ابی حبیب سے، یزید نے ابوالخیر (مرثد بن عبداللہ) سے، اُنہوں نے حضرت عقبہ بن عامرؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دیکھو عورتوں کے پاس جانے میں احتیاط کیا کرو۔ اِس پر ایک انصاری شخص نے کہا: یا رسول اللہ ! کیا خاوند کے قریبی رشتہ دار (بھائی) بھی؟ آپؐ نے فرمایا: یہ رشتہ دار تو موت ہیں۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِيَّاكُمْ وَالدُّخُولَ عَلَى النِّسَاءِ ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَرَأَيْتَ الْحَمْوَ. قَالَ " الْحَمْوُ الْمَوْتُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5233

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہمیں بتایا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں خبر دی کہ عمرو (بن دینار) نے ہم سے بیان کیا ، عمرو نے ابومعبد سے، ابومعبد نے حضرت ابن عباسؓ سے، حضرت ابن عباسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: کوئی مرد کسی عورت کے پاس تنہا نہ رہے سوا اِس کے کہ اُس کے ساتھ محرم بھی ہو۔ (یہ سن کر) ایک شخص کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ ! میری بیوی حج کے لئے نکلی ہے اور میرا نام فلاں فلاں غزوہ میں لکھا گیا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: واپس چلے جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلاَّ مَعَ ذِي مَحْرَمٍ ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ امْرَأَتِي خَرَجَتْ حَاجَّةً وَاكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا. قَالَ " ارْجِعْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5234

محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ غندر نے ہمیں بتایا کہ شعبہ (بن حجاج) نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے ہشام (بن زید) سے، ہشام نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: ایک انصاری عورت نبی ﷺ کے پاس آئی اور آپؐ نے اس کے ساتھ ایک طرف الگ ہو کر باتیں کیں۔ آپؐ نے فرمایا: (اے انصار!) اللہ کی قسم! تم لوگ میرے بہت پیارے ہو۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ جَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَخَلاَ بِهَا فَقَالَ " وَاللَّهِ إِنَّكُنَّ لأَحَبُّ النَّاسِ إِلَىَّ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5235

عثمان بن ابی شیبہ نے ہم سے بیان کیا کہ عبدہ (بن سلیمان) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت زینب بنت اُمِ سلمہؓ سے، حضرت زینبؓ نے حضرت اُمِ سلمہؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ اُن کے پاس تھے اور اُس وقت گھر میں ایک ہیجڑا بھی تھا۔ اس ہیجڑے نے حضرت اُمِ سلمہؓ کے بھائی حضرت عبداللہؓ بن ابی اُمیہ سے کہا: اگر اللہ نے کل تمہیں طائف فتح کرا دیا تو میں تمہیں غیلان کی بیٹی کا پتہ دوں گا کیونکہ وہ چار بل سے آتی ہے اور آٹھ بل سے جاتی ہے۔ نبی ﷺ نے یہ سن کر فرمایا: یہ تمہارے پاس کبھی نہ آیا کرے۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ عِنْدَهَا وَفِي الْبَيْتِ مُخَنَّثٌ فَقَالَ الْمُخَنَّثُ لأَخِي أُمِّ سَلَمَةَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ إِنْ فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكُمُ الطَّائِفَ غَدًا أَدُلُّكَ عَلَى ابْنَةِ غَيْلاَنَ فَإِنَّهَا تُقْبِلُ بِأَرْبَعٍ وَتُدْبِرُ بِثَمَانٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ يَدْخُلَنَّ هَذَا عَلَيْكُنَّ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5236

اسحاق بن ابراہیم حنظلی نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عیسیٰ (بن یونس) سے، عیسیٰ نے اوزاعی سے، اوزاعی نے زہری سے، زہری نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: میں نے نبی ﷺ کو دیکھا آپؐ اپنی چادر سے مجھے پردہ کرتے تھے اور میں حبشیوں کو مسجد میں کھیلتے دیکھا کرتی تھی۔ یہاں تک کہ میں ہی ہوتی جو اکتا جاتی۔ اس لئے اب تم ہی اندازہ کر لو کہ کم سن لڑکی جو کھیل تماشا دیکھنے کا بڑا شوق رکھتی ہو کتنی دیر تک دیکھتی ہوگی۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ عَنْ عِيسَى عَنِ الأَوْزَاعِيِّ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَسْتُرُنِي بِرِدَائِهِ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَى الْحَبَشَةِ يَلْعَبُونَ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى أَكُونَ أَنَا الَّذِي أَسْأَمُ فَاقْدُرُوا قَدْرَ الْجَارِيَةِ الْحَدِيثَةِ السِّنِّ الْحَرِيصَةِ عَلَى اللَّهْوِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5237

فروہ بن ابی المغراء نے ہم سے بیان کیا کہ علی بن مسہر نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی وہ کہتی تھیں: سودہ بنت زمعہ رات کو باہر گئیں۔ حضرت عمرؓ نے اُن کو دیکھ کر پہچان لیا اور کہنے لگے: سودہؓ! تم تو اللہ کی قسم ہم سے نہیں چھپ سکتی۔ یہ سن کر وہ نبی ﷺ کے پاس لوٹ آئیں اور آپؐ سے یہ ذکر کیا۔ اس وقت آپؐ میرے حجرے میں بیٹھے رات کا کھانا کھا رہے تھے اور آپؐ کے ہاتھ میں گوشت کی ہڈی تھی۔ آپؐ پر وحی نازل ہوئی۔ پھر وہ حالت آپؐ سے جاتی رہی اور آپؐ یہ فرمانے لگے: تم کو اللہ نے اجازت دی ہے کہ تم اپنی ضرورتوں کے لیے باہر جایا کرو۔

حَدَّثَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجَتْ سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ لَيْلاً فَرَآهَا عُمَرُ فَعَرَفَهَا فَقَالَ إِنَّكِ وَاللَّهِ يَا سَوْدَةُ مَا تَخْفَيْنَ عَلَيْنَا فَرَجَعَتْ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ وَهْوَ فِي حُجْرَتِي يَتَعَشَّى وَإِنَّ فِي يَدِهِ لَعَرْقًا فَأُنْزِلَ عَلَيْهِ فَرُفِعَ عَنْهُ وَهُوَ يَقُولُ " قَدْ أَذِنَ لَكُنَّ أَنْ تَخْرُجْنَ لِحَوَائِجِكُنَّ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5238

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا کہ زہری نے ہم سے بیان کیا اُنہوں نے سالم سے، سالم نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ جب تم میں سے کسی کی عورت مسجد میں جانے کی اجازت مانگے تو اس کو منع نہ کرے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " إِذَا اسْتَأْذَنَتِ امْرَأَةُ أَحَدِكُمْ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلاَ يَمْنَعْهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5239

عبداللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: میرا رضاعی چچا آیا اور اُس نے میرے پاس آنے کی اجازت مانگی۔ میں نے اُن کو اجازت دینے سے اُس وقت تک انکار کر دیا جب تک رسول اللہ ﷺ سے نہ پوچھ لوں۔ پھر رسول اللہ ﷺ آئے اور میں نے آپؐ سے اس کے متعلق پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا: وہ تو تمہارے چچا ہیں اُنہیں اجازت دو۔ کہتی تھیں: میں نے کہا: یا رسولؐ اللہ! مجھے تو عورت نے دودھ پلایا ہے اور مرد نے مجھے دودھ نہیں پلایا۔ کہتی تھیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ تمہارے چچا ہیں۔ تمہارے پاس اندر آ جائیں۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: اور یہ اُس وقت کا واقعہ ہے جبکہ ہمارے لئے پردہ مقرر ہوا۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: رضاعت کی وجہ سے بھی وہ رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو ولادت کی وجہ سے حرام ہو جاتے ہیں۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّهَا قَالَتْ جَاءَ عَمِّي مِنَ الرَّضَاعَةِ فَاسْتَأْذَنَ عَلَىَّ فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ حَتَّى أَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ " إِنَّهُ عَمُّكِ فَأْذَنِي لَهُ " قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي الْمَرْأَةُ وَلَمْ يُرْضِعْنِي الرَّجُلُ. قَالَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّهُ عَمُّكِ فَلْيَلِجْ عَلَيْكِ ". قَالَتْ عَائِشَةُ وَذَلِكَ بَعْدَ أَنْ ضُرِبَ عَلَيْنَا الْحِجَابُ. قَالَتْ عَائِشَةُ يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ الْوِلاَدَةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5240

محمد بن یوسف (فریابی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے ابو وائل سے، ابو وائل نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: کوئی عورت کسی عورت سے لپٹ کر نہ سوئے اور نہ وہ اپنے خاوند سے اُس کا اِس طرح حلیہ بیان کرے گویا کہ وہ اس کو دیکھ رہا ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ تُبَاشِرِ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ فَتَنْعَتَهَا لِزَوْجِهَا كَأَنَّهُ يَنْظُرُ إِلَيْهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5241

عمر بن حفص بن غیاث نے ہم سے بیان کیا کہ میرے والد نے ہمیں بتایا کہ اعمش نے اُن سے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا: مجھ سے شقیق نے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا: میں نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے سنا۔ وہ کہتے تھے: نبی ﷺ نے فرمایا: کوئی عورت کسی عورت سے لپٹ کر نہ سوئے اور نہ اپنے خاوند سے اس کا اس طرح حال بیان کرے گویا کہ وہ اس کو دیکھ رہا ہے۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي شَقِيقٌ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ تُبَاشِرِ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ فَتَنْعَتَهَا لِزَوْجِهَا كَأَنَّهُ يَنْظُرُ إِلَيْهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5242

محمود (بن غیلان) نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدالرزاق نے ہمیں بتایا کہ معمر نے ہمیں خبر دی۔ اُنہوں نے (عبداللہ) بن طاؤس سے، عبداللہ نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام نے فرمایا: آج رات میں سو بیویوں کے پاس چکر لگاؤں گا اور پھر ہر ایک عورت ایک لڑکا جنے گی جو اللہ کی راہ میں جہاد کرے گا۔ فرشتے نے اُن سے کہا: اِن شاء اللہ کہہ۔ مگر اُنہوں نے نہ کہا اور وہ بھول گئے تھے۔ وہ اُن کے پاس گئے اور اُن میں سے کسی نے نہ جنا سوائے ایک عورت کے وہ بھی ادھورا انسان۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اگر اِن شاء اللہ کہتے تو قسم پوری ہوتی اور اُن کی حاجت براری کی زیادہ اُمید تھی۔

حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ " قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ـ عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ ـ لأَطُوفَنَّ اللَّيْلَةَ بِمِائَةِ امْرَأَةٍ تَلِدُ كُلُّ امْرَأَةٍ غُلاَمًا يُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَالَ لَهُ الْمَلَكُ قُلْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. فَلَمْ يَقُلْ وَنَسِيَ فَأَطَافَ بِهِنَّ وَلَمْ تَلِدْ مِنْهُنَّ إِلاَّ امْرَأَةٌ نِصْفَ إِنْسَانٍ ". قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لَوْ قَالَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ لَمْ يَحْنَثْ وَكَانَ أَرْجَى لِحَاجَتِهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی