کتاب 67: كتاب النکاح

صحیح بخاری, حصہ 8

صحیح بخاری 5203

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ مروان بن معاویہ (فزاری) نے ہمیں بتایا کہ ابو یعفور (عبدالرحمٰن بن عبید کوفی) نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا: ہم نے ابو ضحیٰ کے پاس آپس میں ذکر کیا تو اُنہوں نے کہا: حضرت ابن عباسؓ نے ہم سے بیان کیا۔ کہتے تھے کہ ہم ایک روز صبح کو اُٹھے، دیکھتے کیا ہیں کہ نبی ﷺ کی ازواج رو رہی ہیں۔ اُن میں سے ہر ایک زوجہ کے پاس اُن کے رشتہ دار ہیں۔ میں مسجد آیا تو دیکھا کہ وہ لوگوں سے بھری ہے۔ اتنے میں حضرت عمر بن خطابؓ آئے اور نبی ﷺ کے پاس (اوپر) چڑھ کر گئے اُس وقت آپؐ اپنے ایک بالا خانہ میں تھے۔ اُنہوں نے آپؐ کو سلام کیا مگر اُن کو کسی نے جواب نہ دیا۔ پھر اُنہوں نے سلام کیا۔ پھر بھی کسی نے جواب نہ دیا۔ پھر اُنہوں نے سلام کیا۔ پھر بھی کسی نے جواب نہیں دیا۔ پھر اس کے بعد آپؐ نے اُن کو بلوایا اور وہ نبی ﷺ کے پاس گئے اور پوچھا: کیا آپؐ نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے؟ آپؐ نے فرمایا: نہیں بلکہ میں نے اُن سے قسم کھائی ہے کہ ایک مہینہ تک اُن کے پاس نہیں جاؤں گا۔ اس لئے آپؐ انتیس دن تک ٹھہرے۔ پھر آپؐ اپنی بیویوں کے پاس گئے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا أَبُو يَعْفُورٍ قَالَ تَذَاكَرْنَا عِنْدَ أَبِي الضُّحَى فَقَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ أَصْبَحْنَا يَوْمًا وَنِسَاءُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَبْكِينَ عِنْدَ كُلِّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ أَهْلُهَا فَخَرَجْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ فَإِذَا هُوَ مَلآنُ مِنَ النَّاسِ فَجَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَصَعِدَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ فِي غُرْفَةٍ لَهُ فَسَلَّمَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ ثُمَّ سَلَّمَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ ثُمَّ سَلَّمَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ فَنَادَاهُ فَدَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ أَطَلَّقْتَ نِسَاءَكَ فَقَالَ " لاَ وَلَكِنْ آلَيْتُ مِنْهُنَّ شَهْرًا ". فَمَكَثَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ ثُمَّ دَخَلَ عَلَى نِسَائِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5204

محمد بن یوسف (فریابی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عبداللہ بن زمعہؓ سے، حضرت عبداللہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: تم میں سے کوئی اپنی بیوی کو اس طرح نہ مارے جیسے غلام کو مارتا ہے۔ پھر دن کے آخری حصے میں اُس سے جماع کرتا ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَجْلِدُ أَحَدُكُمُ امْرَأَتَهُ جَلْدَ الْعَبْدِ ثُمَّ يُجَامِعُهَا فِي آخِرِ الْيَوْمِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5205

خلاد بن یحيٰ نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن نافع نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے حسن سے جو کہ مسلم کے بیٹے ہیں، حسن نے حضرت صفیہؓ (بنت شیبہ) سے، حضرت صفیہؓ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ ایک انصاری عورت نے اپنی بیٹی کی شادی کی۔ اُس کے سر کے بال گر گئے وہ نبی ﷺ کے پاس آئی اس نے آپؐ سے اِس کا ذکر کیا وہ کہنے لگی کہ اس کے خاوند نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کے بالوں میں پیوند لگاؤں۔ آپؐ نے فرمایا: ہرگز نہیں۔ دیکھو بالوں کو پیوند لگانے والیوں کو لعنت کی گئی ہے۔

حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ عَنِ الْحَسَنِ ـ هُوَ ابْنُ مُسْلِمٍ ـ عَنْ صَفِيَّةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ زَوَّجَتِ ابْنَتَهَا فَتَمَعَّطَ شَعَرُ رَأْسِهَا فَجَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَتْ إِنَّ زَوْجَهَا أَمَرَنِي أَنْ أَصِلَ فِي شَعَرِهَا. فَقَالَ " لاَ إِنَّهُ قَدْ لُعِنَ الْمُوصِلاَتُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5206

محمد بن سلام نے ہم سے بیان کیا کہ ابومعاویہ (محمد بن خازم) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ وَ اِنِ امْرَاَةٌ خَافَتْ مِنْۢ بَعْلِهَا نُشُوْزًا… یعنی اور اگر کوئى عورت اپنے خاوند سے مخاصمانہ روىّے ىا عدمِ توجّہى کا خوف کرے۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں: اس سے مراد وہ عورت ہے جو کسی مرد کے پاس ہو وہ اُس کے ساتھ زیادہ میل جول نہیں رکھتا اور اُس کو طلاق دینا چاہتا ہے اور دوسری سے شادی کرنا چاہتا ہے وہ اُس سے کہتی ہے مجھے اپنے پاس رہنے دو اور طلاق نہ دو، میرے سوا کسی اور سے شادی کرلو تم میرے لئے خرچ کرنے اور باری مقرر کرنے سے بھی آزاد ہو۔ تو یہ مراد ہے اللہ تعالیٰ کے اِس قول سے یعنی اُن پر کوئی گناہ نہیں اگر وہ آپس میں ایسی صلح کریں جو صلح کا حق ہے اور صلح ہی بہتر ہوتی ہے۔

حَدَّثَنَا ابْنُ سَلاَمٍ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ {وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا} قَالَتْ هِيَ الْمَرْأَةُ تَكُونُ عِنْدَ الرَّجُلِ لاَ يَسْتَكْثِرُ مِنْهَا فَيُرِيدُ طَلاَقَهَا وَيَتَزَوَّجُ غَيْرَهَا تَقُولُ لَهُ أَمْسِكْنِي وَلاَ تُطَلِّقْنِي ثُمَّ تَزَوَّجْ غَيْرِي فَأَنْتَ فِي حِلٍّ مِنَ النَّفَقَةِ عَلَىَّ وَالْقِسْمَةِ لِي فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى {فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَنْ يَصَّالَحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًا وَالصُّلْحُ خَيْرٌ}

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5207

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن سعید نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابن جریج سے، ابن جریج نے عطاء (بن ابی رباح) سے، عطاء نے حضرت جابرؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے فرمایا: ہم نبی ﷺ کے زمانہ میں عزل کیا کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كُنَّا نَعْزِلُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5208

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے کہا: عمرو (بن دینار) کہتے تھے کہ عطاء (بن ابی رباح) نے مجھے خبر دی۔ اُنہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ فرماتے تھے: ہم عزل کیا کرتے تھے اور اُس وقت قرآن بھی نازل ہوتا تھا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ سَمِعَ جَابِرًا رضى الله عنه قَالَ كُنَّا نَعْزِلُ وَالْقُرْآنُ يَنْزِلُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5209

اور عمرو (بن دینار) سے مروی ہے اُنہوں نے عطاء سے، عطاء نے حضرت جابرؓ سے یہی روایت کی اُنہوں نے فرمایا: ہم نبی ﷺ کے زمانہ میں عزل کیا کرتے تھے جبکہ قرآن بھی نازل ہو رہا تھا۔

وَعَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كُنَّا نَعْزِلُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَالْقُرْآنُ يَنْزِلُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5210

عبداللہ بن محمد بن اسماء نے ہم سے بیان کیا کہ جویریہ (بن اسماء) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے مالک بن انس سے، مالک نے زہری سے، زہری نے (عبداللہ) بن محیریز سے، اُنہوں نے حضرت ابوسعید خدریؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ہم نے لڑائی میں عورتیں قید کیں اور ہم عزل کیا کرتے تھے۔ ہم نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا: کیا تم ایسا کرتے ہو؟ آپؐ نے تین بار فرمایا: کوئی بھی جان ایسی نہیں جو قیامت کے دن تک ہونے والی ہے مگر وہ ضرور ہی ہو کر رہے گی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ أَصَبْنَا سَبْيًا فَكُنَّا نَعْزِلُ فَسَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَوَإِنَّكُمْ لَتَفْعَلُونَ قَالَهَا ثَلاَثًا مَا مِنْ نَسَمَةٍ كَائِنَةٍ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ إِلاَّ هِيَ كَائِنَةٌ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5211

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد بن ایمن نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے کہا: مجھے ابن ابی ملیکہ نے بتایا۔ ابن ابی ملیکہ نے قاسم (بن محمد) سے، قاسم نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ کی عادت تھی کہ جب کہیں سفر کا اراده کرتے تو اپنی ازواج کے درمیان قرعہ ڈالتے۔ ایک دفعہ حضرت عائشہؓ اور حضرت حفصہؓ کے نام پر قرعہ نکلا اور نبی ﷺ کا معمول تھا کہ جب رات کو سفر کرتے تو حضرت عائشہؓ کے ساتھ باتیں کرتے جاتے۔ حضرت حفصہؓ نے (حضرت عائشہؓ سے) کہا: کیا آج رات تم میرے اونٹ پر سوار ہوگی اور میں تمہارے اونٹ پر سوار ہو جاتی ہوں اور تم بھی تماشا دیکھو گی اور میں بھی دیکھوں گی۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: کیوں نہیں ضرور چنانچہ وہ سوار ہو گئیں۔ نبی ﷺ حضرت عائشہؓ کے اونٹ کے پاس آئے اور اس پر حضرت حفصہؓ سوار تھیں۔ آپؐ نے اُنہیں السلام علیکم کہا، پھر چل پڑے۔ يہاں تک کہ پڑاؤ کیا۔ حضرت عائشہؓ آپؐ سے محروم رہیں۔ جب اُنہوں نے پڑاؤ کیا تو حضرت عائشہؓ نے اپنے دونوں پاؤں اِذخر گھاس میں ڈال دیے اور کہنے لگیں: اے ربّ مجھ پر کسی بچھو یا سانپ کو مسلط کر جو مجھے کاٹ کھائے اور میں آپؐ سے کچھ کہہ نہیں سکتی۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا خَرَجَ أَقْرَعَ بَيْنَ نِسَائِهِ فَطَارَتِ الْقُرْعَةُ لِعَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا كَانَ بِاللَّيْلِ سَارَ مَعَ عَائِشَةَ يَتَحَدَّثُ فَقَالَتْ حَفْصَةُ أَلاَ تَرْكَبِينَ اللَّيْلَةَ بَعِيرِي وَأَرْكَبُ بَعِيرَكِ تَنْظُرِينَ وَأَنْظُرُ فَقَالَتْ بَلَى فَرَكِبَتْ فَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى جَمَلِ عَائِشَةَ وَعَلَيْهِ حَفْصَةُ فَسَلَّمَ عَلَيْهَا ثُمَّ سَارَ حَتَّى نَزَلُوا وَافْتَقَدَتْهُ عَائِشَةُ فَلَمَّا نَزَلُوا جَعَلَتْ رِجْلَيْهَا بَيْنَ الإِذْخِرِ وَتَقُولُ يَا رَبِّ سَلِّطْ عَلَىَّ عَقْرَبًا أَوْ حَيَّةً تَلْدَغُنِي وَلاَ أَسْتَطِيعُ أَنْ أَقُولَ لَهُ شَيْئًا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5212

مالک بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ زہیر (بن معاویہ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ حضرت سودہؓ بنت زمعہ نے اپنی باری حضرت عائشہؓ کو ہبہ کر دی تھی اور نبی ﷺ حضرت عائشہؓ کے پاس اُن کی باری میں اور حضرت سودہؓ کی باری میں آیا کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ سَوْدَةَ بِنْتَ زَمْعَةَ وَهَبَتْ يَوْمَهَا لِعَائِشَةَ وَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقْسِمُ لِعَائِشَةَ بِيَوْمِهَا وَيَوْمِ سَوْدَةَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5213

مسدد نے ہمیں بتایا کہ بشر (بن مفضل) نے ہم سے بیان کیا کہ خالد (حذاء) نے ہمیں بتایا خالد نے ابوقلابہ سے، ابوقلابہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ (ابو قلابہ نے کہا:) اور اگر میں چاہوں تو یوں کہوں کہ نبی ﷺ نے فرمایا، مگر حضرت انسؓ کہتے ہیں کہ سنت یوں ہے کہ جب کوئی کنواری سے شادی کرے تو وہ اس کے پاس سات دن ٹھہرے اور جب ثیبہ سے شادی کرے تو اس کے پاس تین دن ٹھہرے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ وَلَوْ شِئْتُ أَنْ أَقُولَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَلَكِنْ قَالَ السُّنَّةُ إِذَا تَزَوَّجَ الْبِكْرَ أَقَامَ عِنْدَهَا سَبْعًا وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلاَثًا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5214

یوسف بن راشد نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اُسامہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے سفیان (ثوری) سے روایت کی کہ ہمیں ایوب (سختیانی) اور خالد (حذاء) نے بتایا۔ انہوں نے ابوقلابہ سے، ابوقلابہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: سنت یہ ہے کہ جب کوئی مرد ثیبہ کے ہوتے ہوئے کنواری سے شادی کرے تو اس کے پاس سات دن ٹھہرے اور پھر باری مقرر کرے اور جب باکرہ کے ہوتے ہوئے ثیبہ سے نکاح کرے تو اُس کے پاس تین دن رہے پھر باری مقرر کرے۔ ابوقلابہ نے کہا: اگر میں چاہوں تو یہ کہہ دوں کہ حضرت انسؓ نے اس حدیث کو نبی ﷺ تک پہنچایا ہے۔ اور عبدالرزاق نے کہا کہ ہمیں سفیان (ثوری) نے ایوب اور خالد سے روایت کرتے ہوئے بتایا، خالد نے کہا: اگر میں چاہوں تو یہ کہہ دوں کہ اُنہوں نے اس حدیث کو نبی ﷺ تک پہنچایا ہے۔

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ وَخَالِدٌ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مِنَ السُّنَّةِ إِذَا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ الْبِكْرَ عَلَى الثَّيِّبِ أَقَامَ عِنْدَهَا سَبْعًا وَقَسَمَ وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ عَلَى الْبِكْرِ أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلاَثًا ثُمَّ قَسَمَ. قَالَ أَبُو قِلاَبَةَ وَلَوْ شِئْتُ لَقُلْتُ إِنَّ أَنَسًا رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ وَخَالِدٍ قَالَ خَالِدٌ وَلَوْ شِئْتُ قُلْتُ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5215

ہمیں عبدالاعلیٰ بن حماد نے بتایا کہ ہم سے یزید بن زُرَیع نے بیان کیا کہ سعید (بن ابی عروبہ) نے قتادہ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ حضرت انس بن مالکؓ نے اُن سے فرمایا: نبی ﷺ ایک ہی رات میں اپنی تمام بیویوں کے پاس ہو آتے اور اُن دنوں آپؐ کی نو بیویاں تھیں۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُمْ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَطُوفُ عَلَى نِسَائِهِ فِي اللَّيْلَةِ الْوَاحِدَةِ وَلَهُ يَوْمَئِذٍ تِسْعُ نِسْوَةٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5216

فروہ (بن ابی المغراء) نے ہم سے بیان کیا کہ علی بن مسہر نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ فرماتی تھیں: رسول اللہ ﷺ جب عصر کی نماز سے فارغ ہوتے تو اپنی تمام بیویوں کے پاس جاتے اور اُن میں سے کسی کے پاس بیٹھتے بھی۔ ایک بار حفصہؓ کے پاس گئے اور وہاں اُس سے زیادہ ٹھہرے رہے جتنا کہ آپؐ عادتاً ٹھہرا کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا فَرْوَةُ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا انْصَرَفَ مِنَ الْعَصْرِ دَخَلَ عَلَى نِسَائِهِ فَيَدْنُو مِنْ إِحْدَاهُنَّ فَدَخَلَ عَلَى حَفْصَةَ فَاحْتَبَسَ أَكْثَرَ مَا كَانَ يَحْتَبِسُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5217

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا: سلیمان بن بلال نے مجھے بتایا کہ ہشام بن عروہ نے کہا: مجھے میرے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ اپنی اس بیماری میں جس میں آپؐ فوت ہوئے پوچھتے تھے کل میں کہاں ہوں گا، کل میں کہاں ہوں گا۔ آپؐ کی مراد حضرت عائشہؓ کی باری معلوم کرنا تھی۔ یہ دیکھ کر آپؐ کی بیویوں نے آپؐ کو اجازت دے دی کہ جہاں چاہیں رہیں۔ چنانچہ آپؐ حضرت عائشہؓ کے گھر میں رہے۔ یہاں تک کہ اُنہی کے پاس فوت ہوگئے۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں آپؐ اس دن فوت ہوئے جس میں آپؐ میرے گھر میں میرے پاس باری پر آیا کرتے تھے اور اللہ نے آپؐ کو وفات دے دی اس حال میں کہ آپؐ کا سر میرے گلے اور میرے سینے کے درمیان تھا اور آپؐ کا لعاب بھی میرے لعاب سے ملا۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ قَالَ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَسْأَلُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ " أَيْنَ أَنَا غَدًا أَيْنَ أَنَا غَدًا ". يُرِيدُ يَوْمَ عَائِشَةَ فَأَذِنَ لَهُ أَزْوَاجُهُ يَكُونُ حَيْثُ شَاءَ فَكَانَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ حَتَّى مَاتَ عِنْدَهَا. قَالَتْ عَائِشَةُ فَمَاتَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي كَانَ يَدُورُ عَلَىَّ فِيهِ فِي بَيْتِي فَقَبَضَهُ اللَّهُ وَإِنَّ رَأْسَهُ لَبَيْنَ نَحْرِي وَسَحْرِي وَخَالَطَ رِيقُهُ رِيقِي.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5218

عبدالعزیز بن عبداللہ (اویسی) نے ہم سے بیان کیا کہ سلیمان (بن بلال) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے یحيٰ (بن سعید انصاری) سے، یحيٰ نے عبید بن حنین سے روایت کی۔ اُنہوں نے حضرت ابن عباسؓ سے سنا۔ وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے تھے کہ وہ حضرت حفصہؓ کے پاس گئے اور فرمانے لگے: بیٹی! کہیں تمہیں یہ عورت دھوکہ نہ دے جس کو اُس کے حسن نے نازاں کیا ہوا ہے کہ رسول اللہ ﷺ اس سے محبت رکھتے ہیں۔ اُن کی مراد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے تھی۔ پھر میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ بیان کیا تو آپؐ سن کر مسکرائے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ عُمَرَ ـ رضى الله عنهم ـ دَخَلَ عَلَى حَفْصَةَ فَقَالَ يَا بُنَيَّةِ لاَ يَغُرَّنَّكِ هَذِهِ الَّتِي أَعْجَبَهَا حُسْنُهَا حُبُّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِيَّاهَا ـ يُرِيدُ عَائِشَةَ ـ فَقَصَصْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَتَبَسَّمَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5219

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے فاطمہ (بنت منذر) سے، فاطمہ نے حضرت اسماءؓ سے، حضرت اسماءؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔
نیز محمد بن مثنیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام (بن عروہ) سے روایت کی کہ مجھے فاطمہ (بنت منذر) نے حضرت اسماءؓ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک عورت نے کہا: یا رسول اللہ! میری ایک سوکن ہے تو کیا مجھ پر گناہ ہوگا کہ اگر میں جھوٹ موٹ یہ کہوں کہ میرے خاوند سے مجھے یہ کچھ ملا ہے جو اُس نے مجھے نہیں دیا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ شخص جو جھوٹ موٹ اُن چیزوں کے ملنے کے متعلق کہتا ہے جو اس کو دی نہیں گئیں وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے جھوٹ کے کپڑے پہنے ہوں۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ هِشَامٍ حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ عَنْ أَسْمَاءَ أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي ضَرَّةً فَهَلْ عَلَىَّ جُنَاحٌ إِنْ تَشَبَّعْتُ مِنْ زَوْجِي غَيْرَ الَّذِي يُعْطِينِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الْمُتَشَبِّعُ بِمَا لَمْ يُعْطَ كَلاَبِسِ ثَوْبَىْ زُورٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5220

عمر بن حفص (بن غیاث) نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا کہ اعمش نے ہم سے بیان کیا۔ اعمش نے شقیق (بن سلمہ) سے، شقیق نے حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے، حضرت عبداللہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ سے بڑھ کر کوئی غیرت مند نہیں اس لئے اُس نے بے حیائی کے کام حرام کر دیے اور کوئی ایسا نہیں ہے جس کو اللہ سے بڑھ کر تعریف پسند ہو۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَا مِنْ أَحَدٍ أَغْيَرُ مِنَ اللَّهِ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ حَرَّمَ الْفَوَاحِشَ وَمَا أَحَدٌ أَحَبَّ إِلَيْهِ الْمَدْحُ مِنَ اللَّهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5221

عبداللہ بن مَسلمہ (قعنبی) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے مالک سے، مالک نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے محمدؐ کی اُمت! کوئی بھی ایسا نہیں کہ جو اللہ سے بڑھ کر زیادہ غیرت مند ہو ایسے وقت میں کہ وہ اپنے بندے یا اپنی بندی کو زنا کرتے دیکھے۔ اے محمدؐ کی اُمت! اگر تم جانتے ہوتے جو میں جانتا ہوں تم ہنستے تھوڑا اور روتے بہت۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ مَا أَحَدٌ أَغْيَرَ مِنَ اللَّهِ أَنْ يَرَى عَبْدَهُ أَوْ أَمَتَهُ تَزْنِي يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلاً وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5222

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام (بن یحيٰ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے یحيٰ (بن ابی کثیر) سے، یحيٰ نے ابو سلمہ (بن عبدالرحمٰن) سے روایت کی کہ عروہ بن زبیر نے اُنہیں بتایا۔ عروہ نے اپنی ماں حضرت اسماءؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: کوئی بھی اللہ سے بڑھ کر غیرت مند نہیں۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّهِ أَسْمَاءَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ شَىْءَ أَغْيَرُ مِنَ اللَّهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی