کتاب 76: كتاب الطب

صحیح بخاری

صحیح بخاری 5678

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَا أَنْزَلَ اللَّهُ دَاءً إِلاَّ أَنْزَلَ لَهُ شِفَاءً ".

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ ابواحمد (محمد بن عبداللہ) زبیری نے ہمیں بتایا، کہ عمر بن سعید بن ابی حسین نے ہمیں بتایا، انہوں نے کہا ہم سے عطاء بن ابی رباح نے بیان کیا۔ عطاء نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی آپؐ نے فرمایا: اللہ نے کوئی بھی بیماری نہیں اتاری مگر ضرور اس کا علاج بھی اُتارا ہے۔

صحیح بخاری 5679

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ خَالِدِ بْنِ ذَكْوَانَ عَنْ رُبَيِّعَ بِنْتِ مُعَوِّذٍ ابْنِ عَفْرَاءَ قَالَتْ كُنَّا نَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَسْقِي الْقَوْمَ وَنَخْدُمُهُمْ وَنَرُدُّ الْقَتْلَى وَالْجَرْحَى إِلَى الْمَدِينَةِ.

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ بشر بن مفضل نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے خالد بن ذکوان سے، خالد نے حضرت ربیع بنت معوذ بن عفراءؓ سے روایت کی وہ کہتی تھیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جنگ میں جایا کرتی تھیں لوگوں کو پانی پلاتیں اور ان کی خدمت کرتی تھیں اور مقتولوں اور زخمیوں کو مدینہ واپس لے جاتیں۔

صحیح بخاری 5680

حَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ حَدَّثَنَا سَالِمٌ الأَفْطَسُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ " الشِّفَاءُ فِي ثَلاَثَةٍ شَرْبَةِ عَسَلٍ وَشَرْطَةِ مِحْجَمٍ وَكَيَّةِ نَارٍ وَأَنْهَى أُمَّتِي عَنِ الْكَىِّ ". رَفَعَ الْحَدِيثَ وَرَوَاهُ الْقُمِّيُّ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الْعَسَلِ وَالْحَجْمِ.

حسین (بن محمد بن زیاد) نے مجھ سے بیان کیا کہ احمد بن منیع نے ہمیں بتایا کہ مروان بن شجاع نے ہم سے بیان کیا۔ سالم افطس نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعید بن جبیر سے، سعید نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: شفاء تین چیزوں میں ہے۔ شہد کے شربت میں اور پچھنہ لگانے میں اور آگ سے داغ دینے میں اور میں اپنی امت کو داغنے سے منع کرتا ہوں۔ (حضرت ابن عباسؓ نے) اس حدیث کو مرفوعاً بیان کیا اور (یعقوب بن عبداللہ) قمی نے اس کو لیث سے، لیث نے مجاہد سے، مجاہد نے حضرت ابن عباسؓ سے، حضرت ابن عباسؓ نے نبی ﷺ سے نقل کیا۔ اس میں صرف شہد اور پچھنے لگانے کا ہی ذکر ہے۔

صحیح بخاری 5681

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَخْبَرَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ أَبُو الْحَارِثِ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ عَنْ سَالِمٍ الأَفْطَسِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الشِّفَاءُ فِي ثَلاَثَةٍ شَرْطَةِ مِحْجَمٍ أَوْ شَرْبَةِ عَسَلٍ أَوْ كَيَّةٍ بِنَارٍ وَأَنْهَى أُمَّتِي عَنِ الْكَىِّ ".

محمد بن عبدالرحیم نے مجھ سے بیان کیا کہ سُریج بن یونس ابوالحارث نے ہمیں خبر دی کہ مروان بن شجاع نے ہمیں بتایا۔ مروان نے سالم افطس سے، سالم نے سعید بن جبیر سے، سعید نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، حضرت ابن عباسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: تین چیزوں میں شفا ہے۔ پچھنے لگانے میں یا شہد کے شربت میں یا آگ سے داغ دینے میں اور میں اپنی امت کو داغنے سے منع کرتا ہوں۔

صحیح بخاری 5682

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُعْجِبُهُ الْحَلْوَاءُ وَالْعَسَلُ.

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہمیں بتایا کہ ابواسامہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا ہشام (بن عروہ) نے مجھے بتایا۔ ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ آپ فرماتی تھیں: نبی ﷺ کو میٹھا اور شہد پسند تھا۔

صحیح بخاری 5683

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنْ كَانَ فِي شَىْءٍ مِنْ أَدْوِيَتِكُمْ ـ أَوْ يَكُونُ فِي شَىْءٍ مِنْ أَدْوِيَتِكُمْ ـ خَيْرٌ فَفِي شَرْطَةِ مِحْجَمٍ أَوْ شَرْبَةِ عَسَلٍ أَوْ لَذْعَةٍ بِنَارٍ تُوَافِقُ الدَّاءَ وَمَا أُحِبُّ أَنْ أَكْتَوِيَ ".

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ عبد الرحمٰن بن غسیل نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عاصم بن عمر بن قتادہ سے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا۔ حضرت جابرؓ نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا آپؐ فرماتے تھے۔ اگر تمہاری دواؤں میں سے کسی چیز میں بھلائی ہے یا فرمایا تمہاری دواؤں میں سے کسی چیز میں بھلائی ہو تو پھر پچھنے لگانے میں یا شہد کے شربت میں یا آگ سے جلا دینے میں جو بیماری کے موافق پڑے اور میں پسند نہیں کرتا کہ داغ لگاؤں۔

صحیح بخاری 5684

حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَجُلاً أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ أَخِي يَشْتَكِي بَطْنَهُ. فَقَالَ " اسْقِهِ عَسَلاً ". ثُمَّ أَتَى الثَّانِيَةَ فَقَالَ " اسْقِهِ عَسَلاً ". ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ فَعَلْتُ. فَقَالَ " صَدَقَ اللَّهُ وَكَذَبَ بَطْنُ أَخِيكَ اسْقِهِ عَسَلاً ". فَسَقَاهُ فَبَرَأَ.

عباس بن ولید نے ہمیں بتایا کہ عبدالاعلیٰ نے ہم سے بیان کیا۔ سعید (بن ابی عروبہ) نے ہمیں بتایا۔ سعید نے قتادہ سے، قتادہ نے ابو متوکل (ناجی) سے، ابو متوکل نے حضرت ابو سعید (خدریؓ) سے روایت کی کہ ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا کہنے لگا میرے بھائی کو پیٹ کی شکایت ہے آپؐ نے فرمایا اس کو شہد پلاؤ پھر وہ آپ کے پاس دوسری بار آیا آپؐ نے فرمایا اُس کو شہد پلاؤ پھر وہ تیسری مرتبہ آیا آپؐ نے فرمایا اس کو شہد پلاؤ پھر وہ آیا اور کہنے لگا میں نے پلا دیا ہے، (مگر اس کو افاقہ نہیں ہوا۔) آپؐ نے فرمایا اللہ نے سچ فرمایا ہے اور تمہارے بھائی کے پیٹ نے جھوٹ کہا ہے۔ اس کو شہد پلاؤ تو اس نے اسے شہد پلایا تو اس کو شفا ہوئی۔

صحیح بخاری 5685

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا سَلاَّمُ بْنُ مِسْكِينٍ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَاسًا كَانَ بِهِمْ سَقَمٌ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ آوِنَا وَأَطْعِمْنَا فَلَمَّا صَحُّوا قَالُوا إِنَّ الْمَدِينَةَ وَخِمَةٌ. فَأَنْزَلَهُمُ الْحَرَّةَ فِي ذَوْدٍ لَهُ فَقَالَ " اشْرَبُوا أَلْبَانَهَا ". فَلَمَّا صَحُّوا قَتَلُوا رَاعِيَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَاسْتَاقُوا ذَوْدَهُ فَبَعَثَ فِي آثَارِهِمْ فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ وَسَمَرَ أَعْيُنَهُمْ فَرَأَيْتُ الرَّجُلَ مِنْهُمْ يَكْدُمُ الأَرْضَ بِلِسَانِهِ حَتَّى يَمُوتَ. قَالَ سَلاَّمٌ فَبَلَغَنِي أَنَّ الْحَجَّاجَ قَالَ لأَنَسٍ حَدِّثْنِي بِأَشَدِّ عُقُوبَةٍ عَاقَبَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَحَدَّثَهُ بِهَذَا. فَبَلَغَ الْحَسَنَ فَقَالَ وَدِدْتُ أَنَّهُ لَمْ يُحَدِّثْهُ بِهَذَا

مسلم بن ابراہیم نے ہمیں بتایا کہ سلام بن مسکین ابو نوح بصری نے ہم سے بیان کیا کہ ثابت نے ہمیں بتایا۔ ثابت نے حضرت انسؓ سے روایت کی کہ کچھ لوگوں کو کوئی بیماری ہو گئی۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہمارے قیام و طعام کا انتظام فرما دیں۔ جب وہ تندرست ہوگئے تو کہنے لگے: مدینہ کی آب و ہوا خراب ہے۔ آپؐ نے ان کو حرہ میں اپنے کچھ اونٹوں میں ٹھہرایا اور فرمایا کہ ان کا دودھ پیو۔ جب وہ تندرست ہوگئے تو انہوں نے نبی ﷺ کے چرواہے کو مار ڈالا اور آپؐ کے اونٹ ہانک کر لے گئے تو آپؐ نے ان کے پیچھے آدمی بھیجے اور پھر (اُن کے جرم کے بدلے) اُن کے ہاتھ اور پاؤں کٹوا ڈالے اور ان کی آنکھوں میں گرم سلائیاں پھروائیں۔ میں نے ان میں سے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اپنی زبان زمین پر مارتا تھا یہاں تک کہ اسی طرح مر گیا۔ سلام (بن مسکین) کہتے تھے۔ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ حجاج (بن یوسف) نے حضرت انسؓ سے کہا: مجھے سخت ترین سزا بتائیں جو نبی ﷺ نے دی ہو تو انہوں نے حجاج سے یہی سزا بیان کی۔ حسن (بصری) کو یہ خبر پہنچی تو انہوں نے کہا: کاش وہ حجاج سے یہ بیان نہ کرتے۔

صحیح بخاری 5686

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ نَاسًا اجْتَوَوْا فِي الْمَدِينَةِ فَأَمَرَهُمُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَلْحَقُوا بِرَاعِيهِ ـ يَعْنِي الإِبِلَ ـ فَيَشْرَبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا فَلَحِقُوا بِرَاعِيهِ فَشَرِبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا حَتَّى صَلَحَتْ أَبْدَانُهُمْ فَقَتَلُوا الرَّاعِيَ وَسَاقُوا الإِبِلَ فَبَلَغَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَبَعَثَ فِي طَلَبِهِمْ فَجِيءَ بِهِمْ فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ وَسَمَرَ أَعْيُنَهُمْ. قَالَ قَتَادَةُ فَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ أَنَّ ذَلِكَ كَانَ قَبْلَ أَنْ تَنْزِلَ الْحُدُودُ.

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام (بن یحيٰ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ (بن دعامہ) سے، قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ کچھ لوگوں نے مدینہ میں آب و ہوا کو ناموافق پایا تو نبی ﷺ نے ان کو حکم دیا کہ وہ آپؐ کے چرواہے یعنی اونٹوں سے جا ملیں اور وہاں ان کے دودھ اور ان کے پیشاب پئیں۔ چنانچہ وہ آپؐ کے چرواہے سے جا ملے اور وہاں ان کے دودھ اور پیشاب پئے۔ یہاں تک کہ ان کے جسم اچھے بھلے ہوگئے۔ تو انہوں نے چرواہے کو مار ڈالا اور اونٹ ہانک کر لے گئے۔ یہ خبر نبی ﷺ کو پہنچی تو ان کے تعاقب میں آدمی بھیجے۔ ان کو لایا گیا اور آپؐ نے (اُن کے جرم کے بدلے) اُن کے ہاتھ اور پاؤں کٹوا ڈالے اور ان کی آنکھوں میں گرم سلائیاں پھروائیں۔ قتادہ نے کہا: مجھے محمد بن سیرین نے بتایا کہ یہ واقعہ شرعی سزائیں نازل ہونے سے پہلے ہوا تھا۔

صحیح بخاری 5687

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ خَرَجْنَا وَمَعَنَا غَالِبُ بْنُ أَبْجَرَ فَمَرِضَ فِي الطَّرِيقِ فَقَدِمْنَا الْمَدِينَةَ وَهْوَ مَرِيضٌ فَعَادَهُ ابْنُ أَبِي عَتِيقٍ فَقَالَ لَنَا عَلَيْكُمْ بِهَذِهِ الْحُبَيْبَةِ السَّوْدَاءِ فَخُذُوا مِنْهَا خَمْسًا أَوْ سَبْعًا فَاسْحَقُوهَا ثُمَّ اقْطُرُوهَا فِي أَنْفِهِ بِقَطَرَاتِ زَيْتٍ فِي هَذَا الْجَانِبِ وَفِي هَذَا الْجَانِبِ فَإِنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْنِي أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ هَذِهِ الْحَبَّةَ السَّوْدَاءَ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلاَّ مِنَ السَّامِ ". قُلْتُ وَمَا السَّامُ قَالَ الْمَوْتُ.

عبداللہ بن ابی شیبہ نے مجھے بتایا کہ عبیداللہ (بن موسیٰ کوفی) نے ہم سے بیان کیا۔ اسرائیل (بن یونس) نے ہمیں بتایا۔ اسرائیل نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے خالد بن سعد سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم سفر میں نکلے اور ہمارے ساتھ غالب بن ابجر بھی تھے تو وہ راستے میں بیمار ہوگئے۔ ہم مدینہ پہنچے تو وہ ابھی بیمار ہی تھے (عبداللہ) بن ابی عتیق ان کی عیادت کو آئے۔ تو انہوں نے ہم سے کہا: تم یہ کلونجی استعمال کرو۔ یہ پانچ یا سات (دانے) لے کر ان کو پیس لو۔ پھر زیتون کے تیل کے چند قطروں میں ملا کر اس کے ناک میں ٹپکاؤ اس طرف بھی اور اس طرف بھی۔ کیونکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے نبی ﷺ سے سنا آپؐ فرماتے تھے: یہ کالا دانہ (کلونجی) ہر بیماری سے شفا دیتا ہے سوائے سام کے۔ میں نے پوچھا سام کیا ہوتا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: موت۔

صحیح بخاری 5688

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ وَسَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُمَا أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " فِي الْحَبَّةِ السَّوْدَاءِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلاَّ السَّامَ ". قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَالسَّامُ الْمَوْتُ وَالْحَبَّةُ السَّوْدَاءُ الشُّونِيزُ.

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی انہوں نے کہا کہ مجھے ابوسلمہ اور سعید بن مسیب نے بتایا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپؐ فرماتے تھے کہ کلونجی میں ہر بیماری کا علاج ہے سوائے سام کے۔ ابن شہاب نے کہا اور سام کے معنی موت ہیں اور کالے دانے سے مراد شونیز (یعنی کلونجی) ہے۔

صحیح بخاری 5689

حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّهَا كَانَتْ تَأْمُرُ بِالتَّلْبِينِ لِلْمَرِيضِ وَلِلْمَحْزُونِ عَلَى الْهَالِكِ وَكَانَتْ تَقُولُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ التَّلْبِينَةَ تُجِمُّ فُؤَادَ الْمَرِيضِ وَتَذْهَبُ بِبَعْضِ الْحُزْنِ ".

حبان بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ یونس بن یزید نے ہمیں بتایا ، یونس نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ وہ بیمار کو اور اس شخص کو جو مرنے والے پر غمزدہ ہو تلبینہ کھلانے کا مشورہ دیتی تھیں اور کہتی تھیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپؐ فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل کو تقویت دیتا ہے اور کسی قدر رنج کو دور کر دیتا ہے۔

صحیح بخاری 5690

حَدَّثَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا كَانَتْ تَأْمُرُ بِالتَّلْبِينَةِ وَتَقُولُ هُوَ الْبَغِيضُ النَّافِعُ.

فروہ بن ابی المغراء نے ہم سے بیان کیا کہ علی بن مسہر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ وہ تلبینہ کھلانے کا مشورہ دیتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ وہ (بیمار کو) ناپسند ہوتا ہے اور فائدہ دیتا ہے۔

صحیح بخاری 5691

حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم احْتَجَمَ وَأَعْطَى الْحَجَّامَ أَجْرَهُ وَاسْتَعَطَ.

معلی بن اسد نے ہم سے بیان کیا کہ وہیب (بن خالد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے (عبداللہ) بن طاؤس سے، عبداللہ نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے پچھنے لگوائے اور حجام کو اس کی مزدوری دی اور ناک میں دوائی ڈالی۔

صحیح بخاری 5693

وَدَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِابْنٍ لِي لَمْ يَأْكُلِ الطَّعَامَ فَبَالَ عَلَيْهِ فَدَعَا بِمَاءٍ فَرَشَّ عَلَيْهِ.

اور میں نبی ﷺ کے پاس اپنے ایک بیٹے کو لے کر گئی جو ابھی کھانا نہیں کھاتا تھا اس نے آپؐ پر پیشاب کر دیا۔ آپؐ نے پانی منگوایا اور اس کو کپڑے پر چھڑک دیا۔

صحیح بخاری 5694

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ احْتَجَمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ صَائِمٌ.

ابو معمر (عبداللہ بن عمرو مقعد) نے ہمیں بتایا کہ ہم سے عبدالوارث (بن سعید) نے بیان کیا کہ ایوب نے ہمیں بتایا۔ ایوب نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ نبی ﷺ نے پچھنے لگوائے اور آپ روزہ دار تھے۔

صحیح بخاری 5695

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ طَاوُسٍ وَعَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ احْتَجَمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ مُحْرِمٌ.

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو (بن دینار) سے، عمرو نے طاؤس اور عطاء (بن ابی رباح) سے، ان دونوں نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے پچھنے لگوائے اور آپؐ احرام باندھے ہوئے تھے۔

صحیح بخاری 5696

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ أَجْرِ الْحَجَّامِ فَقَالَ احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَجَمَهُ أَبُو طَيْبَةَ وَأَعْطَاهُ صَاعَيْنِ مِنْ طَعَامٍ وَكَلَّمَ مَوَالِيَهُ فَخَفَّفُوا عَنْهُ وَقَالَ " إِنَّ أَمْثَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحِجَامَةُ وَالْقُسْطُ الْبَحْرِيُّ ". وَقَالَ " لاَ تُعَذِّبُوا صِبْيَانَكُمْ بِالْغَمْزِ مِنَ الْعُذْرَةِ وَعَلَيْكُمْ بِالْقُسْطِ ".

محمد بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ حمید طویل نے ہمیں بتایا، حمید نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ان سے حجام کی مزدوری کے متعلق پوچھا گیا (آیا حلال ہے یا حرام) تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے پچھنے لگوائے تھے۔ ابوطیبہ نے آپؐ کو پچھنے لگائے اور آپؐ نے اس کو دو صاع اناج دیا اور اس کے مالکوں سے سفارش کی تو انہوں نے محصول کم کردیا اور فرمایا: سب سے بہتر علاج جو تم کرتے ہو پچھنے لگانا ہے اور بحر ہند کی قسط (یعنی کوٹ) ہے اور فرمایا: تم اپنے بچوں کو حلق کی ورم کی وجہ سے ان کے تالو کو دبا کر تکلیف مت دو اور تم کوٹ کو استعمال کیا کرو۔

صحیح بخاری 5697

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ تَلِيدٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو وَغَيْرُهُ أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ أَنَّ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ عَادَ الْمُقَنَّعَ ثُمَّ قَالَ لاَ أَبْرَحُ حَتَّى تَحْتَجِمَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ فِيهِ شِفَاءً ".

سعید بن تلید نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ (عبد اللہ) بن وہب نے مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا عمرو (بن حارث) وغیرہ نے مجھے بتایا کہ بکیر نے ان سے بیان کیا کہ عاصم بن عمر بن قتادہ نے انہیں بتایا کہ حضرت جابر بن عبداللہ (انصاری) رضی اللہ عنہما نے مقنع (بن سنان) کی عیادت کی۔ پھر کہا: میں یہاں سے نہیں جاؤں گا جب تک کہ تم پچھنے نہ لگاؤ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے کہ اس میں بھی شفا ہے۔

صحیح بخاری 5698

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ عَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجَ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ ابْنَ بُحَيْنَةَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم احْتَجَمَ بِلَحْىِ جَمَلٍ مِنْ طَرِيقِ مَكَّةَ وَهْوَ مُحْرِمٌ فِي وَسَطِ رَأْسِهِ.

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا کہ مجھے سلیمان (بن بلال) نے بتایا۔ انہوں نے علقمہ سے روایت کی کہ انہوں نے عبدالرحمٰن اعرج سے سنا (وہ کہتے تھے) کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن بحینہؓ سے سنا وہ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے لحيُ جمل میں جو مکہ کے راستے پر ہے اپنے سر کے درمیان پچھنے لگوائے اور آپؐ اس وقت احرام باندھے تھے۔

10 von 10 heute frei