کتاب 76: كتاب الطب

صحیح بخاری, حصہ 2

صحیح بخاری 5699

اور (محمد بن عبداللہ بن مثنیٰ) انصاری نے کہا کہ ہمیں ہشام بن حسان نے بتایا کہ ہم سے عکرمہ نے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے سر پر پچھنے لگوائے۔

وَقَالَ الأَنْصَارِيُّ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم احْتَجَمَ فِي رَأْسِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5700

محمد بن بشار نے مجھ سے بیان کیا کہ ابن ابی عدی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن حسان) سے، ہشام نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ نبی ﷺ نے اپنے سر درد کی وجہ سے جو آپؐ کو تھی ایک چشمے پر جسے لحيُ جمل کہتے تھے اپنے سر میں پچھنے لگوائے اور آپ اس وقت احرام باندھے تھے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ هِشَامٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ احْتَجَمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي رَأْسِهِ وَهْوَ مُحْرِمٌ مِنْ وَجَعٍ كَانَ بِهِ بِمَاءٍ يُقَالُ لَهُ لَحْىُ جَمَلٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5701

اور محمد بن سواء نے کہا ہمیں ہشام (بن حسان) نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے شقیقہ کی وجہ جو آپؐ کو تھا اپنے سر پر پچھنے لگوائے اور آپؐ اس وقت احرام باندھے ہوئے تھے۔

وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم احْتَجَمَ وَهْوَ مُحْرِمٌ فِي رَأْسِهِ مِنْ شَقِيقَةٍ كَانَتْ بِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5702

اسماعیل بن ابان نے ہمیں بتایا کہ (عبدالرحمٰن) بن غسیل نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا مجھ سے عاصم بن عمر نے بیان کیا عاصم نے حضرت جابر بن عبداللہؓ (انصاری) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: تمہارے علاجوں میں سے اگر کسی میں بہتری ہے تو شہد کے شربت میں یا پچھنے لگانے میں یا آگ سے جلانے میں ہے اور میں نہیں پسند کرتا کہ میں داغ لگاؤں۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْغَسِيلِ قَالَ حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنْ كَانَ فِي شَىْءٍ مِنْ أَدْوِيَتِكُمْ خَيْرٌ فَفِي شَرْبَةِ عَسَلٍ أَوْ شَرْطَةِ مِحْجَمٍ أَوْ لَذْعَةٍ مِنْ نَارٍ وَمَا أُحِبُّ أَنْ أَكْتَوِيَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5703

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ حماد (بن زید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے روایت کی۔ (ایوب نے) کہا میں نے مجاہد سے سنا۔ مجاہد نے (عبدالرحمٰن) بن ابی لیلیٰ سے، انہوں نے حضرت کعبؓ سے جو عجرہ کے بیٹے ہیں، روایت کی۔ انہوں نے کہا جس سال حدیبیہ کی صلح ہوئی نبی ﷺ میرے پاس آئے اور میں ایک ہانڈی کے نیچے آگ جلا رہا تھا اور جوئیں میرے سر سے جھڑ رہی تھیں۔ آپؐ نے فرمایا: کیا تمہاری جوئیں تمہیں تکلیف دے رہی ہیں۔ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ فرمایا سر مُنڈوا ڈالو اور تین دن روزے رکھو یا چھ (مسکینوں) کو کھانا کھلاؤ یا ایک بکری قربانی کرو۔ ایوب کہتے تھے: میں نہیں جانتا ان میں سے کس بات کو پہلے فرمایا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ كَعْبٍ هُوَ ابْنُ عُجْرَةَ قَالَ أَتَى عَلَىَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَأَنَا أُوقِدُ تَحْتَ بُرْمَةٍ وَالْقَمْلُ يَتَنَاثَرُ عَنْ رَأْسِي فَقَالَ " أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّكَ ". قُلْتُ نَعَمْ. قَالَ " فَاحْلِقْ وَصُمْ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةً أَوِ انْسُكْ نَسِيكَةً ". قَالَ أَيُّوبُ لاَ أَدْرِي بِأَيَّتِهِنَّ بَدَأَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5704

ابو الولید ہشام بن عبد الملک نے ہم سے بیان کیا کہ عبد الرحمان بن سلیمان بن غسیل نے ہمیں بتایا۔ عاصم بن عمر بن قتادہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا میں نے حضرت جابرؓ سے سنا وہ نبی ﷺ سے روایت کرتے تھے آپؐ نے فرمایا: تمہاری دواؤں میں سے اگر کسی میں شفا ہے تو پچھنے لگانے میں یا آگ سے جھلسانے میں ہے اور میں نہیں پسند کرتا کہ میں داغ لگاؤں۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْغَسِيلِ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنْ كَانَ فِي شَىْءٍ مِنْ أَدْوِيَتِكُمْ شِفَاءٌ فَفِي شَرْطَةِ مِحْجَمٍ أَوْ لَذْعَةٍ بِنَارٍ وَمَا أُحِبُّ أَنْ أَكْتَوِيَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5705

عمران بن میسرہ نے ہمیں بتایا کہ (محمد) ابن فضیل نے ہم سے بیان کیا کہ حصین (بن عبدالرحمٰن) نے ہمیں بتایا۔ حصین نے عامر (شعبی) سے، عامر نے حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت کی انہوں نے کہا: دم صرف نظر لگنے سے یا سانپ بچھو کے کاٹنے سے کروانا چاہیئے۔ (حصین بن عبد الرحمٰن نے کہا:) میں نے سعید بن جبیر سے ان کا یہ قول ذکر کیا تو انہوں نے کہا ہم سے حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میرے سامنے تمام اُمتیں پیش کی گئیں اور نبی ایک ایک اور دو دو کر کے گزرنے لگے ان کے ساتھ ان کی جماعت ہوتی اور کوئی نبی ایسا بھی ہوتا کہ اس کے ساتھ ایک بھی نہ ہوتا یہاں تک کہ مجھے دور ایک بہت بڑی جماعت دکھلائی گئی میں نے کہا: یہ کیا ہے؟ کیا یہ میری امت ہے؟ مجھے کہا گیا کہ یہ موسیٰؑ اور ان کی قوم ہے۔ مجھے کہا گیا افق کی طرف دیکھو تو کیا دیکھتا ہوں کہ بہت بڑی جماعت ہے جس نے سارے اُفق کو بھر دیا ہے۔ پھر مجھے کہا گیا: آفاق میں ہر جانب نظر دوڑاؤ۔ تو کیا دیکھتا ہوں کہ بہت ہی بڑی جماعت ہے جس نے اُفق کو بھر دیا ہوا ہے۔ مجھے کہا گیا یہ تمہاری امت ہے۔ ان میں سے ستر ہزار بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔ پھر آپؐ اندر چلے گئے اور انہیں اس کی تعبیر نہ بیان کی۔ تب یہ سن کر لوگ ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگے اور کہنے لگے ہم وہ لوگ ہیں جو اللہ پر ایمان لائے ہیں اور اس کے رسول کی پیروی کی ہے۔ سو ہم ہی وہ ہیں یا ہماری وہ اولادیں جو اسلام میں پیدا ہوئیں کیونکہ ہم تو جاہلیت میں پیدا ہوئے۔ نبی ﷺ کو یہ خبر پہنچی تو آپؐ باہر آئے آپؐ نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں جو نہ تو دم کرواتے ہیں اور نہ شگون لیتے ہیں اور نہ داغ لگواتے ہیں اور وہ اپنے ربّ پر توکل کرتے ہیں۔ حضرت عکاشہ بن محصنؓ نے سن کر کہا: یا رسول اللہ! کیا میں بھی ان میں سے ہوں؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ اس پر ایک دوسرا کھڑا ہوا اور پوچھا: کیا میں بھی ان میں سے ہوں؟ آپؐ نے فرمایا عکاشہؓ اس میں تم پر سبقت لے گیا۔

حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لاَ رُقْيَةَ إِلاَّ مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ. فَذَكَرْتُهُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَقَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " عُرِضَتْ عَلَىَّ الأُمَمُ فَجَعَلَ النَّبِيُّ وَالنَّبِيَّانِ يَمُرُّونَ مَعَهُمُ الرَّهْطُ وَالنَّبِيُّ لَيْسَ مَعَهُ أَحَدٌ حَتَّى رُفِعَ لِي سَوَادٌ عَظِيمٌ قُلْتُ مَا هَذَا أُمَّتِي هَذِهِ قِيلَ هَذَا مُوسَى وَقَوْمُهُ. قِيلَ انْظُرْ إِلَى الأُفُقِ. فَإِذَا سَوَادٌ يَمْلأُ الأُفُقَ ثُمَّ قِيلَ لِي انْظُرْ هَا هُنَا وَهَا هُنَا فِي آفَاقِ السَّمَاءِ فَإِذَا سَوَادٌ قَدْ مَلأَ الأُفُقَ قِيلَ هَذِهِ أُمَّتُكَ وَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ هَؤُلاَءِ سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ ثُمَّ دَخَلَ وَلَمْ يُبَيِّنْ لَهُمْ فَأَفَاضَ الْقَوْمُ وَقَالُوا نَحْنُ الَّذِينَ آمَنَّا بِاللَّهِ وَاتَّبَعْنَا رَسُولَهُ فَنَحْنُ هُمْ أَوْ أَوْلاَدُنَا الَّذِينَ وُلِدُوا فِي الإِسْلاَمِ فَإِنَّا وُلِدْنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ. فَبَلَغَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَخَرَجَ فَقَالَ هُمُ الَّذِينَ لاَ يَسْتَرْقُونَ وَلاَ يَتَطَيَّرُونَ وَلاَ يَكْتَوُونَ وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ ". فَقَالَ عُكَّاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ أَمِنْهُمْ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " نَعَمْ ". فَقَامَ آخَرُ فَقَالَ أَمِنْهُمْ أَنَا قَالَ " سَبَقَكَ عُكَّاشَةُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5706

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے، انہوں نے کہا حمید بن نافع نے مجھ سے بیان کیا۔ حمید نے حضرت زینب (بنت ام سلمہؓ) سے، حضرت زینبؓ نے حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ ایک عورت کا خاوند فوت ہو گیا اور اس کی آنکھیں دکھنے لگیں تو لوگوں نے نبی ﷺ سے اس کا ذکر کیا اور آپؐ سے ایک سرمہ کا نام لیا اور یہ کہ اس کی آنکھیں جاتے رہنے کا ڈر ہے۔ آپؐ نے فرمایا: کبھی وہ بھی زمانہ تھا کہ تم میں سے ایک عورت اپنے گھر میں بدترین پھٹے پرانے کپڑے پہن کر یا فرمایا: اپنے پھٹے پرانے کپڑے پہن کر اپنے بدترین گھر میں رہا کرتی تھی جب کتا اس کے سامنے سے گزرتا تو وہ ایک مینگنی پھینکا کرتی تھی تو کیا چار مہینے دس دن نہیں گزار سکتی۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ زَيْنَبَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ امْرَأَةً تُوُفِّيَ زَوْجُهَا فَاشْتَكَتْ عَيْنَهَا فَذَكَرُوهَا لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَذَكَرُوا لَهُ الْكُحْلَ وَأَنَّهُ يُخَافُ عَلَى عَيْنِهَا فَقَالَ " لَقَدْ كَانَتْ إِحْدَاكُنَّ تَمْكُثُ فِي بَيْتِهَا فِي شَرِّ أَحْلاَسِهَا ـ أَوْ فِي أَحْلاَسِهَا فِي شَرِّ بَيْتِهَا ـ فَإِذَا مَرَّ كَلْبٌ رَمَتْ بَعْرَةً فَلاَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5707

سلیم بن حیان نے ہم سے بیان کیا کہ سعید بن میناء نے مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا میں نے حضرت ابوہریرہ ؓ سے سنا وہ کہتے تھے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نہ متعدی بیماری ہوتی ہے اور نہ ہی بدشگونی اور نہ قبروں پر الو ہوتا ہے اور نہ صَفر منحوس ہوتا ہے اور جذامی شخص سے ایسے بھاگو جیسے تم شیر سے بھاگتے ہو۔

وَقَالَ عَفَّانُ حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ عَدْوَى وَلاَ طِيَرَةَ وَلاَ هَامَةَ وَلاَ صَفَرَ وَفِرَّ مِنَ الْمَجْذُومِ كَمَا تَفِرُّ مِنَ الأَسَدِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5708

محمد بن مثنیٰ نے مجھے بتایا کہ غندر نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے عبدالملک (بن عمیر) سے روایت کی۔ عبدالملک نے کہا میں نے عمرو بن حریث سے سنا۔ عمرو نے کہا میں نے حضرت سعید بن زیدؓ سے سنا۔ سعید کہتے تھے میں نے نبی ﷺ سے سنا آپؐ فرماتے تھے: کھمبی من کی ایک قسم ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لیے شفاء ہے۔ شعبہ نے کہا اور مجھے حکم (بن عتیبہ) نے خبر دی انہوں نے حسن (بن عبداللہ) عُرنی سے، حسن نے عمرو بن حریث سے۔ عمرو نے حضرت سعید بن زیدؓ سے، سعیدؓ نے نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے کہا: جب حکم نے مجھ سے یہ بیان کیا تو میں نے عبدالملک کی حدیث کو اجنبی نہ سمجھا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ ". قَالَ شُعْبَةُ وَأَخْبَرَنِي الْحَكَمُ بْنُ عُتَيْبَةَ عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. قَالَ شُعْبَةُ لَمَّا حَدَّثَنِي بِهِ الْحَكَمُ لَمْ أُنْكِرْهُ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الْمَلِكِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5709

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن سعید (قطان) نے ہمیں بتایا۔ سفیان (ثوری) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا موسیٰ بن ابی عائشہ نے مجھے بتایا۔ موسیٰ نے عبیداللہ بن عبداللہ سے، عبیداللہ نے حضرت ابن عباسؓ اور حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ کو بوسہ دیا جبکہ آپؐ کی وفات ہوئی۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ أَبِي عَائِشَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَعَائِشَةَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَبَّلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ مَيِّتٌ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5712

(حضرت ابن عباسؓ نے) کہا اور حضرت عائشہؓ فرماتی تھیں: ہم نے آپؐ کی بیماری میں آپؐ کے منہ میں دوائی ڈالی تو آپؐ ہمیں اشارہ کرنے لگے کہ میرے منہ میں دوائی نہ ڈالو۔ ہم یہ سمجھے کہ یہ مریض کی دوائی سے کراہت ہے۔ جب آپؐ کو افاقہ ہوا، آپؐ نے فرمایا: کیا میں نے تمہیں روکا نہیں تھا کہ میرے منہ میں دوائی نہ ڈالو؟ ہم نے کہا کہ مریض تو دوا سے کراہت کرتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: میرے سامنے گھر کے ہر فرد کے منہ میں دوا ڈالی جائے سوائے عباسؓ کے کیونکہ وہ تمہارے ساتھ شامل نہ تھے۔

قَالَ وَقَالَتْ عَائِشَةُ لَدَدْنَاهُ فِي مَرَضِهِ فَجَعَلَ يُشِيرُ إِلَيْنَا أَنْ لاَ تَلُدُّونِي. فَقُلْنَا كَرَاهِيَةُ الْمَرِيضِ لِلدَّوَاءِ. فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ " أَلَمْ أَنْهَكُمْ أَنْ تَلُدُّونِي ". قُلْنَا كَرَاهِيَةَ الْمَرِيضِ لِلدَّوَاءِ. فَقَالَ " لاَ يَبْقَى فِي الْبَيْتِ أَحَدٌ إِلاَّ لُدَّ ـ وَأَنَا أَنْظُرُ ـ إِلاَّ الْعَبَّاسَ فَإِنَّهُ لَمْ يَشْهَدْكُمْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5713

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے روایت کی کہ مجھے عبیداللہ بن عبداللہ نے خبر دی۔ عبیداللہ نے حضرت اُم قیس (بنت محصنؓ) سے روایت کی وہ کہتی تھیں: میں اپنے ایک بیٹے کو لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس گئی اور میں نے گلے کے ورم کی وجہ سے اس کے ناک میں بتی ڈالی ہوئی تھی۔ آپؐ نے فرمایا: تم اس بتی سے اپنے بچوں کے حلقوں کو دبا کر کیوں تکلیف دیتی ہو۔ اس عود ہندی کو استعمال کیا کرو اس میں سات علاج ہیں۔ ان میں سے ایک ذات الجنب کا علاج ہے۔ خناق کی تکلیف میں (علاج کے لیے) ناک میں بھی ڈالی جاتی ہے اور ذات الجنب میں حلق میں بھی ڈالی جاتی ہے۔ (سفیان کہتے تھے:) میں نے زہری سے سنا وہ کہتے تھے: آپؐ نے ہم سے دو بیماریاں بیان کیں اور ہم سے پانچ بیماریاں بیان نہیں کیں۔ (علی بن مدینی کہتے تھے:) میں نے سفیان سے کہا: معمر تو یوں کہتے ہیں: أَعْلَقْتُ عَلَيْهِ۔ انہوں نے کہا کہ معمر نے یاد نہیں رکھا۔ میں نے زہری کے منہ سے یہی یاد رکھا ہے۔ أَعْلَقْتُ عَنْهُ اور سفیان نے اپنی انگلی سے بتایا کہ بچے کے حلق میں کوے کو یوں اٹھا کر دبا دیا جاتا تھا اور سفیان نے اپنی انگلی اس کے حلق میں ڈالی۔ زہری کی صرف یہ مراد ہے کہ سفیان نے اپنی انگلی سے اس کے کوے کو اٹھایا اور یہ نہیں کہا: أَعْلِقُوا عَنْهُ شَيْئًا۔ کہ اُنہوں نے کسی چیز سے اُسے اٹھایا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ أُمِّ قَيْسٍ قَالَتْ دَخَلْتُ بِابْنٍ لِي عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَدْ أَعْلَقْتُ عَلَيْهِ مِنَ الْعُذْرَةِ فَقَالَ " عَلَى مَا تَدْغَرْنَ أَوْلاَدَكُنَّ بِهَذَا الْعِلاَقِ عَلَيْكُنَّ بِهَذَا الْعُودِ الْهِنْدِيِّ فَإِنَّ فِيهِ سَبْعَةَ أَشْفِيَةٍ مِنْهَا ذَاتُ الْجَنْبِ يُسْعَطُ مِنَ الْعُذْرَةِ وَيُلَدُّ مِنْ ذَاتِ الْجَنْبِ ". فَسَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ يَقُولُ بَيَّنَ لَنَا اثْنَيْنِ وَلَمْ يُبَيِّنْ لَنَا خَمْسَةً. قُلْتُ لِسُفْيَانَ فَإِنَّ مَعْمَرًا يَقُولُ أَعْلَقْتُ عَلَيْهِ. قَالَ لَمْ يَحْفَظْ أَعْلَقْتُ عَنْهُ حَفِظْتُهُ مِنْ فِي الزُّهْرِيِّ. وَوَصَفَ سُفْيَانُ الْغُلاَمَ يُحَنَّكُ بِالإِصْبَعِ وَأَدْخَلَ سُفْيَانُ فِي حَنَكِهِ إِنَّمَا يَعْنِي رَفْعَ حَنَكِهِ بِإِصْبَعِهِ وَلَمْ يَقُلْ أَعْلِقُوا عَنْهُ شَيْئًا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5714

بشر بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ معمر اور یونس نے ہمیں بتایا کہ زہری نے کہا: مجھے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے خبر دی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نبی ﷺ کی زوجہ کہتی تھیں کہ جب رسول اللہ ﷺ کی صحت کمزور ہو گئی اور آپؐ کی بیماری سخت ہو گئی تو آپؐ نے اپنی ازواج سے اجازت مانگی کہ میرے گھر میں ان کی تیمارداری کی جائے اور انہوں نے اجازت دے دی۔ آپؐ دو آدمیوں کے درمیان سہارا لئے نکلے۔ آپؐ کے پاؤں زمین پر لکیر ڈالتے جاتے تھے، عباسؓ اور ایک اور شخص کے درمیان۔ (عبیداللہ کہتے تھے کہ) میں نے حضرت ابن عباسؓ کو (حضرت عائشہؓ کا یہ قول) بتایا، انہوں نے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ وہ دوسرا شخص کون تھا جس کا نام حضرت عائشہؓ نے نہیں لیا؟ میں نے کہا: نہیں۔ کہنے لگے: وہ حضرت علیؓ تھے۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: نبی ﷺ جب ان کے گھر آ چکے اور آپؐ کی بیماری شدت اختیار کر گئی فرمایا: مجھ پر سات مشکیں انڈیلو جن کے منہ نہ کھولے گئے ہوں شاید میں لوگوں کو وصیت کر سکوں۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں : ہم نے آپؐ کو نبی ﷺ کی زوجہ حفصہؓ کے لگن؂ میں بٹھایا اور پھر ان مشکوں سے آپؐ پر پانی ڈالنے لگے۔ یہاں تک کہ آپؐ ہمیں اشارہ کرنے لگے بس کرو۔ کہتی تھیں: اور آپؐ لوگوں کے پاس باہر گئے اور ان سے مخاطب ہو کر وعظ و نصیحت کی۔

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ وَيُونُسُ قَالَ الزُّهْرِيُّ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ لَمَّا ثَقُلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَاشْتَدَّ وَجَعُهُ اسْتَأْذَنَ أَزْوَاجَهُ فِي أَنْ يُمَرَّضَ فِي بَيْتِي فَأَذِنَّ فَخَرَجَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ تَخُطُّ رِجْلاَهُ فِي الأَرْضِ بَيْنَ عَبَّاسٍ وَآخَرَ. فَأَخْبَرْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ هَلْ تَدْرِي مَنِ الرَّجُلُ الآخَرُ الَّذِي لَمْ تُسَمِّ عَائِشَةُ قُلْتُ لاَ. قَالَ هُوَ عَلِيٌّ. قَالَتْ عَائِشَةُ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَعْدَ مَا دَخَلَ بَيْتَهَا وَاشْتَدَّ بِهِ وَجَعُهُ " هَرِيقُوا عَلَىَّ مِنْ سَبْعِ قِرَبٍ لَمْ تُحْلَلْ أَوْكِيَتُهُنَّ لَعَلِّي أَعْهَدُ إِلَى النَّاسِ ". قَالَتْ فَأَجْلَسْنَاهُ فِي مِخْضَبٍ لِحَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ طَفِقْنَا نَصُبُّ عَلَيْهِ مِنْ تِلْكَ الْقِرَبِ حَتَّى جَعَلَ يُشِيرُ إِلَيْنَا أَنْ قَدْ فَعَلْتُنَّ. قَالَتْ وَخَرَجَ إِلَى النَّاسِ فَصَلَّى لَهُمْ وَخَطَبَهُمْ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5715

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے کہا عبیداللہ بن عبداللہ نے مجھے خبر دی کہ حضرت اُم قیسؓ بنت محصن اسدیہ جو خزیمہ قبیلے کی اسد شاخ سے تھیں اور وہ ان ابتدائی مہاجر عورتوں میں سے تھیں جنہوں نے نبی ﷺ کی بیعت کی اور وہ حضرت عکاشہؓ (بن محصن) کی بہن تھیں انہوں نے ان کو بتایا کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس اپنے بیٹے کو لائیں جس کے گلے کا کوّا عذرہ بیماری کی وجہ سے اُنہوں نے دبایا ہوا تھا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: تم کس لئے اپنے بچوں کے کوّؤں کو اس طرح اٹھا کر ان کے حلق کو دباتی ہو تم اس عود ہندی کو استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں سات بیماریوں کا علاج ہے ان میں سے ایک ذات الجنب بھی ہے۔ آپؐ کی مراد کست سے تھی اور وہی عود ہندی ہے۔ اور یونس اور اسحاق بن راشد نے زہری سے روایت کرتے ہوئے عَلَّقَتْ عَلَيْهِ کے الفاظ نقل کئے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ أُمَّ قَيْسٍ بِنْتَ مِحْصَنٍ الأَسَدِيَّةَ ـ أَسَدَ خُزَيْمَةَ وَكَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ الأُوَلِ اللاَّتِي بَايَعْنَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَهْىَ أُخْتُ عُكَّاشَةَ ـ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِابْنٍ لَهَا قَدْ أَعْلَقَتْ عَلَيْهِ مِنَ الْعُذْرَةِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " عَلَى مَا تَدْغَرْنَ أَوْلاَدَكُنَّ بِهَذَا الْعِلاَقِ عَلَيْكُمْ بِهَذَا الْعُودِ الْهِنْدِيِّ فَإِنَّ فِيهِ سَبْعَةَ أَشْفِيَةٍ مِنْهَا ذَاتُ الْجَنْبِ ". يُرِيدُ الْكُسْتَ وَهْوَ الْعُودُ الْهِنْدِيُّ. وَقَالَ يُونُسُ وَإِسْحَاقُ بْنُ رَاشِدٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَلَّقَتْ عَلَيْهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5716

محمد بن بشار نے ہمیں بتایا کہ محمد بن جعفر نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے ابوالمتوکل سے، ابوالمتوکل نے حضرت ابوسعیدؓ (خدری) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: میرے بھائی کو دست آرہے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: اس کو شہد پلاؤ۔ اس نے اس کو شہد پلایا پھر کہنے لگا: میں نے اس کو شہد پلایا تھا لیکن اس کو اور بھی زیادہ دست آئے۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ نے سچ کہا ہے اور تیرے بھائی کے پیٹ نے جھوٹ بولا ہے۔ (محمد بن جعفر کی طرح) نضر (بن شمیل) نے بھی شعبہ سے یہی روایت کیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنَّ أَخِي اسْتَطْلَقَ بَطْنُهُ. فَقَالَ " اسْقِهِ عَسَلاً ". فَسَقَاهُ. فَقَالَ إِنِّي سَقَيْتُهُ فَلَمْ يَزِدْهُ إِلاَّ اسْتِطْلاَقًا. فَقَالَ " صَدَقَ اللَّهُ وَكَذَبَ بَطْنُ أَخِيكَ ". تَابَعَهُ النَّضْرُ عَنْ شُعْبَةَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5717

عبدالعزیز بن عبداللہ (اویسی) نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے صالح (بن کیسان) سے، صالح نے ابن شہاب سے روایت کی وہ کہتے تھے: ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن وغیرہ نے مجھے خبر دی۔ کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نہ صرف چھونے سے کوئی بیماری ہوتی ہے اور نہ کوئی صفر ہے اور نہ ہی وہ اُلّو ہے جو مردوں کا جنم لیتا ہے۔ یہ سن کر ایک گنوار بولا۔ یا رسول اللہ ! پھر کیا وجہ ہے کہ میرے اونٹ ریگستان میں ہوتے ہیں ایسے کہ گویا وہ ہرن ہیں۔ اتنے میں ایک خارش زدہ اونٹ آکر اُن میں گھس جاتا ہے وہ سب کو خارش لگا دیتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: پہلے کو کس نے چُھو کر خارش لگائی۔ اس کو زہری نے ابو سلمہ اور سنان بن ابی سنان سے روایت کیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَغَيْرُهُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ عَدْوَى وَلاَ صَفَرَ وَلاَ هَامَةَ ". فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا بَالُ إِبِلِي تَكُونُ فِي الرَّمْلِ كَأَنَّهَا الظِّبَاءُ فَيَأْتِي الْبَعِيرُ الأَجْرَبُ فَيَدْخُلُ بَيْنَهَا فَيُجْرِبُهَا. فَقَالَ " فَمَنْ أَعْدَى الأَوَّلَ ". رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَسِنَانِ بْنِ أَبِي سِنَانٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5718

محمد (بن یحيٰ بن عبد اللہ بن خالد بن فارس ذہلی) نے ہم سے بیان کیا کہ عتاب بن بشیر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسحاق (بن راشد) سے، اسحاق نے زہری سے، زہری نے کہا عبیداللہ بن عبداللہ نے مجھے بتایا کہ حضرت اُم قیسؓ بنت محصن نے انہیں خبر دی اور وہ ان پہلی مہاجر عورتوں میں سے تھیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کی بیعت کی تھی اور وہ حضرت عکاشہؓ بن محصن کی بہن تھیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس اپنے ایک بیٹے کو لائیں۔ عذرہ بیماری کی وجہ سے انہوں نے اس کے کوے کو انگلی سے دبا کر اٹھا دیا ہوا تھا۔ آپؐ نے یہ دیکھ کر فرمایا: اللہ سے ڈرو اپنے بچوں کو اس طرح ان کے کوے کو انگلی سے دبا کر کیوں تکلیف دیا کرتی ہو۔ تم اس عود ہندی کو استعمال کرو اس میں سات بیماریوں کے علاج ہیں ان میں سے ایک ذات الجنب بھی ہے۔ آپؐ کی مراد کست سے تھی یعنی قسط۔ زہری نے کہا: یوں بھی بولتے ہیں۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ عَنْ إِسْحَاقَ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ أُمَّ قَيْسٍ بِنْتَ مِحْصَنٍ وَكَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ الأُوَلِ اللاَّتِي بَايَعْنَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْىَ أُخْتُ عُكَّاشَةَ بْنِ مِحْصَنٍ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِابْنٍ لَهَا قَدْ عَلَّقَتْ عَلَيْهِ مِنَ الْعُذْرَةِ فَقَالَ " اتَّقُوا اللَّهَ عَلَى مَا تَدْغَرُونَ أَوْلاَدَكُمْ بِهَذِهِ الأَعْلاَقِ عَلَيْكُمْ بِهَذَا الْعُودِ الْهِنْدِيِّ فَإِنَّ فِيهِ سَبْعَةَ أَشْفِيَةٍ مِنْهَا ذَاتُ الْجَنْبِ ". يُرِيدُ الْكُسْتَ يَعْنِي الْقُسْطَ قَالَ وَهْىَ لُغَةٌ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5719

عارم (ابونعمان) نے ہم سے بیان کیا کہ حماد (بن زید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ایوب (سختیانی) کے سامنے ابوقلابہ کی تحریریں پڑھی گئیں۔ ان میں سے بعض حدیثیں وہ تھیں جو ابوقلابہ نے ایوب سے خود بیان کیں اور ان میں سے بعض وہ حدیثیں تھیں کہ جو ان کے سامنے پڑھی گئیں اور یہ حدیث اس تحریر میں تھی کہ حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ حضرت ابوطلحہؓ اور حضرت انس بن نضرؓ دونوں نے ان کو داغ دیا اور حضرت ابوطلحہؓ نے ان کو اپنے ہاتھ سے داغا۔ اور عباد بن منصور نے ایوب سے روایت کرتے ہوئے کہا۔ ایوب نے ابوقلابہ سے، ابوقلابہ نے حضرت انس بن مالکؓ سے نقل کیا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ایک گھر والوں کو جو انصار میں سے تھے اجازت دی کہ وہ سانپ بچھو کے کاٹنے اور کان کی درد کی وجہ سے دم کروا لیا کریں۔ حضرت انسؓ نے کہا: مجھے ذات الجنب کی بیماری کی وجہ سے داغ لگایا گیا تھا اور اس وقت رسول اللہ ﷺ زندہ تھے اور حضرت ابوطلحہؓ اور حضرت انس بن نضرؓ اور حضرت زید بن ثابتؓ مجھے دیکھ رہے تھے اور حضرت ابوطلحہؓ نے مجھ کو داغا۔

حَدَّثَنَا عَارِمٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ قَالَ قُرِئَ عَلَى أَيُّوبَ مِنْ كُتُبِ أَبِي قِلاَبَةَ مِنْهُ مَا حَدَّثَ بِهِ وَمِنْهُ مَا قُرِئَ عَلَيْهِ وَكَانَ هَذَا فِي الْكِتَابِ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَبَا طَلْحَةَ وَأَنَسَ بْنَ النَّضْرِ كَوَيَاهُ وَكَوَاهُ أَبُو طَلْحَةَ بِيَدِهِ. وَقَالَ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ أَذِنَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لأَهْلِ بَيْتٍ مِنَ الأَنْصَارِ أَنْ يَرْقُوا مِنَ الْحُمَةِ وَالأُذُنِ. قَالَ أَنَسٌ كُوِيتُ مِنْ ذَاتِ الْجَنْبِ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَىٌّ وَشَهِدَنِي أَبُو طَلْحَةَ وَأَنَسُ بْنُ النَّضْرِ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَأَبُو طَلْحَةَ كَوَانِي.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5720

عارم (ابونعمان) نے ہم سے بیان کیا کہ حماد (بن زید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ایوب (سختیانی) کے سامنے ابوقلابہ کی تحریریں پڑھی گئیں۔ ان میں سے بعض حدیثیں وہ تھیں جو ابوقلابہ نے ایوب سے خود بیان کیں اور ان میں سے بعض وہ حدیثیں تھیں کہ جو ان کے سامنے پڑھی گئیں اور یہ حدیث اس تحریر میں تھی کہ حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ حضرت ابوطلحہؓ اور حضرت انس بن نضرؓ دونوں نے ان کو داغ دیا اور حضرت ابوطلحہؓ نے ان کو اپنے ہاتھ سے داغا۔ اور عباد بن منصور نے ایوب سے روایت کرتے ہوئے کہا۔ ایوب نے ابوقلابہ سے، ابوقلابہ نے حضرت انس بن مالکؓ سے نقل کیا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ایک گھر والوں کو جو انصار میں سے تھے اجازت دی کہ وہ سانپ بچھو کے کاٹنے اور کان کی درد کی وجہ سے دم کروا لیا کریں۔ حضرت انسؓ نے کہا: مجھے ذات الجنب کی بیماری کی وجہ سے داغ لگایا گیا تھا اور اس وقت رسول اللہ ﷺ زندہ تھے اور حضرت ابوطلحہؓ اور حضرت انس بن نضرؓ اور حضرت زید بن ثابتؓ مجھے دیکھ رہے تھے اور حضرت ابوطلحہؓ نے مجھ کو داغا۔

حَدَّثَنَا عَارِمٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، قَالَ قُرِئَ عَلَى أَيُّوبَ مِنْ كُتُبِ أَبِي قِلاَبَةَ، مِنْهُ مَا حَدَّثَ بِهِ وَمِنْهُ مَا قُرِئَ عَلَيْهِ، وَكَانَ هَذَا فِي الْكِتَابِ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَبَا طَلْحَةَ وَأَنَسَ بْنَ النَّضْرِ كَوَيَاهُ، وَكَوَاهُ أَبُو طَلْحَةَ بِيَدِهِ‏.‏ وَقَالَ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ أَذِنَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لأَهْلِ بَيْتٍ مِنَ الأَنْصَارِ أَنْ يَرْقُوا مِنَ الْحُمَةِ وَالأُذُنِ‏.‏ قَالَ أَنَسٌ كُوِيتُ مِنْ ذَاتِ الْجَنْبِ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَىٌّ، وَشَهِدَنِي أَبُو طَلْحَةَ وَأَنَسُ بْنُ النَّضْرِ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَأَبُو طَلْحَةَ كَوَانِي‏.‏

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی