کتاب 77: كتاب اللباس

صحیح بخاری, حصہ 10

صحیح بخاری 5963

عیاش بن ولید نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالاعلیٰ نے ہمیں بتایا کہ سعید (بن ابی عروبہ) نے ہم سے بیان کیا۔ سعید نے کہا: میں نے نضر بن انس بن مالک سے سنا۔ وہ قتادہ سے بیان کرتے تھے۔ انہوں نے کہا: میں حضرت ابن عباسؓ کے پاس تھا اور لوگ ان سے پوچھ رہے تھے اور حضرت ابن عباسؓ جواب دیتے وقت نبی ﷺ کا ذکر نہ کرتے تھے یہاں تک کہ کسی نے ان سے پوچھا۔ انہوں نے جواب دیا: میں نے محمد ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: جس نے دنیا میں کوئی مورت بنائی قیامت کے دن اسے مجبور کیا جائے گا کہ اس میں روح پھونکے اور وہ پھونک نہ سکے گا۔

حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ سَمِعْتُ النَّضْرَ بْنَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ يُحَدِّثُ قَتَادَةَ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ وَهُمْ يَسْأَلُونَهُ وَلاَ يَذْكُرُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم حَتَّى سُئِلَ فَقَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ صَوَّرَ صُورَةً فِي الدُّنْيَا كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ وَلَيْسَ بِنَافِخٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5964

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابوصفوان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یونس بن یزید سے، یونس نے ابنِ شہاب سے، ابنِ شہاب نے عروہ سے، عروہ نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ ایک گدھے پر سوار ہوئے جس پر پالان تھا۔ پالان پر فدک کی بنی ہوئی چادر تھی اور آپؐ نے اپنے پیچھے اسامہؓ کو بیٹھا لیا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو صَفْوَانَ عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَكِبَ عَلَى حِمَارٍ عَلَى إِكَافٍ عَلَيْهِ قَطِيفَةٌ فَدَكِيَّةٌ وَأَرْدَفَ أُسَامَةَ وَرَاءَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5965

مسدد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: یزید بن زُرَیع نے ہم سے بیان کیا۔ خالد (حذاء) نے ہمیں بتایا، خالد نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جب نبی ﷺ مکہ میں آئے تو بنو عبدالمطلب کے بچوں نے آپؐ کا استقبال کیا۔ آپؐ نے ایک کو اپنے آگے بیٹھا لیا اور دوسرے کو اپنے پیچھے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مَكَّةَ اسْتَقْبَلَهُ أُغَيْلِمَةُ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَحَمَلَ وَاحِدًا بَيْنَ يَدَيْهِ وَالآخَرَ خَلْفَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5966

محمد بن بشار نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدالوہاب نے ہمیں بتایا کہ ایوب نے ہم سے بیان کیا کہ عکرمہ کے پاس یہ ذکر کیا گیا کہ تین میں سے برا کون ہے ؟ تو انہوں نے کہا: حضرت ابن عباسؓ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ (مکہ میں) آئے تو آپؐ نے قثمؓ کو اپنے آگے سوار کیا اور فضلؓ کو اپنے پیچھے یا کہا: قثمؓ کو اپنے پیچھے اور فضلؓ کو آگے، تو ان میں سے کون برا اور کون بھلا؟

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ذُكِرَ الأَشَرُّ الثَّلاَثَةُ عِنْدَ عِكْرِمَةَ فَقَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَدْ حَمَلَ قُثَمَ بَيْنَ يَدَيْهِ وَالْفَضْلَ خَلْفَهُ أَوْ قُثَمَ خَلْفَهُ وَالْفَضْلَ بَيْنَ يَدَيْهِ فَأَيُّهُمْ شَرٌّ أَوْ أَيُّهُمْ خَيْرٌ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5967

ہدبہ بن خالد نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام (بن یحيٰ) نے ہمیں بتایا۔ قتادہ نے ہم سے بیان کیا۔ قتادہ نے حضرت انس بن مالکؓ سے، حضرت انسؓ نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ایک بار میں نبی ﷺ کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا۔ میرے اور آپؐ کے درمیان پالان کی لکڑی کے سوا اور کچھ نہ تھا۔ آپؐ نے فرمایا: معاذؓ! میں نے کہا: حاضر ہوں یا رسول اللہ اور آپؐ کی خدمت میں ہوں۔ پھر آپؐ تھوڑی دیر تک چلے پھر فرمایا: معاذؓ! میں نے کہا: حاضر ہوں یا رسول اللہ! اور آپؐ کی خدمت میں ہوں۔ پھر آپؐ تھوڑی دیر چلے پھر فرمایا: معاذؓ! میں نے کہا: حاضر ہوں یا رسول اللہ! اور آپؐ کی خدمت میں ہوں۔ آپؐ نے فرمایا: تم جانتے ہو اللہ کا حق اپنے بندوں پہ کیا ہے؟ میں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ کا حق اپنے بندوں پر یہ ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں، اس کا کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔ پھر آپؐ تھوڑی دیر چلتے رہے پھر فرمایا: معاذ بن جبلؓ! میں نے کہا: حاضر ہوں یا رسول اللہ اور آپؐ کی خدمت میں ہوں۔ آپؐ نے فرمایا: جانتے ہو بندوں کا کیا حق اللہ پر ہے جب وہ اس کا حق ادا کریں؟ میں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: بندوں کا حق اللہ پر یہ ہے کہ وہ اُن کو سزا نہ دے۔

حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَيْنَا أَنَا رَدِيفُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ إِلاَّ أَخِرَةُ الرَّحْلِ فَقَالَ " يَا مُعَاذُ ". قُلْتُ لَبَّيْكَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ. ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ " يَا مُعَاذُ ". قُلْتُ لَبَّيْكَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ. ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ " يَا مُعَاذُ ". قُلْتُ لَبَّيْكَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ. قَالَ " هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى عِبَادِهِ ". قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ " حَقُّ اللَّهِ عَلَى عِبَادِهِ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلاَ يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ". ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ " يَا مُعَاذُ بْنَ جَبَلٍ ". قُلْتُ لَبَّيْكَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ. فَقَالَ " هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ إِذَا فَعَلُوهُ ". قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ " حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ أَنْ لاَ يُعَذِّبَهُمْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5968

حسن بن محمد بن صباح نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن عباد نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن ابی اسحاق نے مجھے خبر دی۔ یحيٰ نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا۔ آپؐ نے فرمایا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خیبر سے آئے اور میں حضرت ابوطلحہؓ کے پیچھے ایک سواری پر بیٹھا ہوا تھا اور وہ چلے جارہے تھے اور رسول اللہ ﷺ کی ازواج میں سے کوئی رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سوار تھیں کہ اتنے میں اونٹنی نے ٹھوکر کھائی۔ میں نے کہا: عورت (گر پڑی۔) میں اترا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ بھی تمہاری ماں ہے۔ میں نے پالان کو مضبوط باندھا۔ رسول اللہ ﷺ سوار ہوئے۔ جب آپؐ مدینہ کے قریب پہنچے یا کہا مدینہ کو دیکھا۔ آپ نے فرمایا: ہم لوٹ کر آرہے ہیں اپنے ربّ کی طرف رجوع کرنے والے، اس کی عبادت کرنے والے، اسی کی حمد کرنے والے ہیں۔

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَبَّاحٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ خَيْبَرَ وَإِنِّي لَرَدِيفُ أَبِي طَلْحَةَ وَهْوَ يَسِيرُ وَبَعْضُ نِسَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَدِيفُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذْ عَثَرَتِ النَّاقَةُ فَقُلْتُ الْمَرْأَةَ. فَنَزَلْتُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّهَا أُمُّكُمْ ". فَشَدَدْتُ الرَّحْلَ وَرَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا دَنَا أَوْ رَأَى الْمَدِينَةَ قَالَ " آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5969

احمد بن یونس نے ہمیں بتایا کہ ابراہیم بن سعد نے ہم سے بیان کیا۔ ابنِ شہاب نے ہمیں بتایا۔ ابنِ شہاب نے عباد بن تمیم سے، عباد نے اپنے چچا (حضرت عبداللہ بن زیدؓ) سے روایت کی کہ انہوں نے نبی ﷺ کو مسجد میں لیٹے ہوئے دیکھا۔ آپؐ نے اپنے ایک پاؤں کو دوسرے پر رکھا ہوا تھا۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ أَنَّهُ أَبْصَرَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَضْطَجِعُ فِي الْمَسْجِدِ رَافِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الأُخْرَى.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

آج 10 میں سے 10 باقی