کتاب 78: كتاب الأدب

صحیح بخاری, حصہ 5

صحیح بخاری 6050

عمر بن حفص (بن غیاث) نے مجھ سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا کہ اعمش نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے معرور سے جو سُوَید کے بیٹے ہیں، معرور نے حضرت ابوذرؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابوذرؓ کو دیکھا کہ وہ ایک بُر دار چادر اوڑھے ہوئے تھے اور ان کا غلام بھی ویسی چادر اوڑھے ہوئے تھا۔ میں نے کہا: اگر تم یہ لے لیتے اور اس کو پہنتے تو یہ ایک جوڑا ہوتا اور اُسے کوئی اور کپڑا دیتے تو انہوں نے کہا: میرے اور کسی اور آدمی کے درمیان کچھ گفتگو ہوئی اور اس کی ماں عجمی تھی۔ میں نے اس کی ماں کو گالی دی تو اُس نے نبی ﷺ سے میرے متعلق شکایت کی۔ آپؐ نے مجھ سے فرمایا: کیا تم نے فلاں کو گالی دی ہے؟ میں نے کہا: ہاں۔ آپؐ نے فرمایا: کیا تم نے اُس کی ماں کو بُرا کہا ہے؟ میں نے کہا: ہاں۔ آپؐ نے فرمایا: تم تو ایسے آدمی ہو کہ تم میں ابھی تک جاہلیت ہے۔ میں نے کہا: بہت بڑھاپے کی وجہ سے میں اب تک ایسا ہی ہوں۔ آپؐ نے فرمایا: ہاں وہ تمہارے بھائی ہیں۔ ان کو اللہ نے تمہارے ماتحت کیا ہے۔ اس لئے جس کے بھائی کو اللہ نے اس کے ماتحت کیا ہو تو چاہیئے کہ وہ اس کو اس کھانے سے کھلائے جو وہ کھاتا ہے اور اس کو اس کپڑے سے پہنائے جو وہ پہنتا ہے اور اس کو اس کام کے کرنے کی تکلیف نہ دے جو اُس کو بے بس کردے۔ اگر اس نے اس کو ایسے کام کی تکلیف دی ہے جو اس کو بے بس کردے تو چاہیئے کہ وہ اس کام میں اس کی مدد کرے۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنِ الْمَعْرُورِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ رَأَيْتُ عَلَيْهِ بُرْدًا وَعَلَى غُلاَمِهِ بُرْدًا فَقُلْتُ لَوْ أَخَذْتَ هَذَا فَلَبِسْتَهُ كَانَتْ حُلَّةً وَأَعْطَيْتَهُ ثَوْبًا آخَرَ. فَقَالَ كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ رَجُلٍ كَلاَمٌ وَكَانَتْ أُمُّهُ أَعْجَمِيَّةً فَنِلْتُ مِنْهَا فَذَكَرَنِي إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لِي " أَسَابَبْتَ فُلاَنًا ". قُلْتُ نَعَمْ. قَالَ " أَفَنِلْتَ مِنْ أُمِّهِ ". قُلْتُ نَعَمْ. قَالَ " إِنَّكَ امْرُؤٌ فِيكَ جَاهِلِيَّةٌ ". قُلْتُ عَلَى حِينِ سَاعَتِي هَذِهِ مِنْ كِبَرِ السِّنِّ قَالَ " نَعَمْ هُمْ إِخْوَانُكُمْ جَعَلَهُمُ اللَّهُ تَحْتَ أَيْدِيكُمْ فَمَنْ جَعَلَ اللَّهُ أَخَاهُ تَحْتَ يَدِهِ فَلْيُطْعِمْهُ مِمَّا يَأْكُلُ وَلْيُلْبِسْهُ مِمَّا يَلْبَسُ وَلاَ يُكَلِّفُهُ مِنَ الْعَمَلِ مَا يَغْلِبُهُ فَإِنْ كَلَّفَهُ مَا يَغْلِبُهُ فَلْيُعِنْهُ عَلَيْهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6051

حفص بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ یزید بن ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے محمد (بن سیرین) سے، محمد نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے ہمیں ظہر کی دو رکعتیں پڑھائیں۔ پھر آپؐ نے سلام پھیر دیا۔ پھر آپؐ اُٹھ کر ایک لکڑی کے پاس گئے جو مسجد کے سامنے تھی اور آپؐ نے اس پر اپنا ہاتھ رکھا۔ اس وقت لوگوں میں حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ تھے تو وہ آپؐ کو کہنے سے جھینپے۔ اور لوگوں میں سے جلد باز باہر چلے گئے اور کہنے لگے: کیا نماز کم ہوگئی ہے؟ اور لوگوں میں ایک شخص تھا، نبی ﷺ اس کو ذوالیدین کہہ کر پکارتے تھے۔ وہ کہنے لگا: یا نبی اللہ! کیا آپؐ بھول گئے ہیں یا نماز کم ہوگئی ہے؟ آپؐ نے فرمایا: میں بھولا نہیں اور نہ نماز کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا: نہیں، یا رسول اللہ! بلکہ آپؐ بھول گئے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: ذوالیدین نے سچ کہا ہے۔ پھر آپؐ کھڑے ہوگئے اور آپؐ نے دو رکعتیں پڑھیں پھر سلام پھیرا۔ پھر اس کے بعد اللہ اکبر کہا اور آپؐ نے سجدہ کیا ویسے ہی جیسے آپؐ سجدہ کیا کرتے تھے یا اس سے لمبا۔ پھر آپؐ نے اپنا سر اُٹھایا اور اللہ اکبر کہا۔ پھر آپؐ نے ویسے ہی سجدہ کیا جیسا کہ آپؐ کیا کرتے تھے یا اس سے لمبا۔ اس کے بعد آپؐ نے سر اُٹھایا اور اللہ اکبر کہا۔

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ قَامَ إِلَى خَشَبَةٍ فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهَا وَفِي الْقَوْمِ يَوْمَئِذٍ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَهَابَا أَنْ يُكَلِّمَاهُ وَخَرَجَ سَرَعَانُ النَّاسِ فَقَالُوا قَصُرَتِ الصَّلاَةُ. وَفِي الْقَوْمِ رَجُلٌ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَدْعُوهُ ذَا الْيَدَيْنِ فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَنَسِيتَ أَمْ قَصُرَتْ. فَقَالَ " لَمْ أَنْسَ وَلَمْ تَقْصُرْ ". قَالُوا بَلْ نَسِيتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " صَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ ". فَقَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَكَبَّرَ ثُمَّ وَضَعَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَكَبَّرَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6052

یحيٰ (بن موسیٰ بلخی) نے ہم سے بیان کیا کہ وکیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے مجاہد سے سنا۔ وہ طاؤس سے بیان کرتے ہیں۔ طاؤس نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ دو قبروں کے پاس سے گزرے اور فرمایا: انہیں تو سزا دی جا رہی ہے اور کسی بڑی بات پہ انہیں سزا نہیں دی جا رہی۔ یہ جو ہے تو پیشاب سے بچاؤ نہیں کرتا تھا اور یہ جو ہے تو یہ چغلی کرتا پھرتا تھا۔ پھر آپؐ نے کھجور کی ایک بڑی ٹہنی منگوائی اور اس کو درمیان سے چیر کر دو ٹکڑے کیا۔ ایک کو اِس قبر پر گاڑ دیا اور ایک کو اُس قبر پر۔ پھر فرمایا: شاید جب تک یہ خشک نہ ہو ان سے سزا ہلکی کی جائے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يُحَدِّثُ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى قَبْرَيْنِ فَقَالَ " إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ أَمَّا هَذَا فَكَانَ لاَ يَسْتَتِرُ مِنْ بَوْلِهِ وَأَمَّا هَذَا فَكَانَ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ ". ثُمَّ دَعَا بِعَسِيبٍ رَطْبٍ فَشَقَّهُ بِاثْنَيْنِ فَغَرَسَ عَلَى هَذَا وَاحِدًا وَعَلَى هَذَا وَاحِدًا ثُمَّ قَالَ " لَعَلَّهُ يُخَفَّفُ عَنْهُمَا مَا لَمْ يَيْبَسَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6053

قبیصہ (بن عقبہ) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوالزناد سے، ابوالزناد نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے حضرت ابو اُسید ساعدیؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: انصار کے بہتر گھرانے بنو نجار ہیں۔

حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " خَيْرُ دُورِ الأَنْصَارِ بَنُو النَّجَّارِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6054

صدقہ بن فضل نے ہم سے بیان کیا کہ ابن عیینہ نے ہمیں خبر دی۔ میں نے ابن منکدر سے سنا۔ (ابن منکدر نے کہا:) میں نے عروہ بن زبیر سے سنا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں خبر دی۔ وہ کہتی تھیں: ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کے پاس آنے کی اجازت مانگی۔ آپؐ نے فرمایا: اسے اجازت دو۔ بُرے خاندان کا بھائی ہے یا فرمایا: بُرے خاندان کا بیٹا ہے۔ جب وہ اندر آیا تو آپؐ نے اس سے نرمی سے گفتگو کی۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ نے ایسا فرمایا تھا۔ پھر آپؐ نے اُس سے نرمی سے گفتگو کی؟ آپؐ نے فرمایا: عائشہؓ! بدترین لوگ وہ ہیں جن کو لوگ ان کی بدخلقی سے بچنے کی وجہ سے ترک کر دیں یا (فرمایا:) چھوڑ دیں۔

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ سَمِعْتُ ابْنَ الْمُنْكَدِرِ سَمِعَ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَخْبَرَتْهُ قَالَتِ اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " ائْذَنُوا لَهُ بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ أَوِ ابْنُ الْعَشِيرَةِ ". فَلَمَّا دَخَلَ أَلاَنَ لَهُ الْكَلاَمَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قُلْتَ الَّذِي قُلْتَ ثُمَّ أَلَنْتَ لَهُ الْكَلاَمَ قَالَ " أَىْ عَائِشَةُ إِنَّ شَرَّ النَّاسِ مَنْ تَرَكَهُ النَّاسُ ـ أَوْ وَدَعَهُ النَّاسُ ـ اتِّقَاءَ فُحْشِهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6055

(محمد) ابن سلام نے ہم سے بیان کیا کہ عبیدہ بن حُمَید ابو عبدالرحمٰن نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے منصور سے، منصور نے مجاہد سے، مجاہد نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ مدینہ کے باغوں میں سے کسی باغ سے باہر نکلے تو آپؐ نے دو آدمیوں کی آواز سنی جنہیں اپنی قبروں میں سزا دی جارہی تھی۔ آپؐ نے فرمایا: انہیں سزا دی جارہی ہے اور انہیں کسی بڑے گناہ کی وجہ سے سزا نہیں دی جا رہی اور یہ بڑا بھی ہے۔ ان میں سے ایک پیشاب سے بچاؤ نہیں کرتا تھا اور دوسرا چغل خوری کرتا پھرتا تھا۔ پھر آپؐ نے کھجور کی ایک ٹہنی منگوائی اور اس کو دو ٹکڑے کیا یا (کہا) دو پھانکیں کیں اور ایک ٹکڑا اِس قبر میں لگا دیا اور ایک ٹکڑا اُس قبر میں اور فرمایا: شاید جب تک یہ سوکھے نہیں اِن سے سزا ہلکی کی جائے۔

حَدَّثَنَا ابْنُ سَلاَمٍ أَخْبَرَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ بَعْضِ حِيطَانِ الْمَدِينَةِ فَسَمِعَ صَوْتَ إِنْسَانَيْنِ يُعَذَّبَانِ فِي قُبُورِهِمَا فَقَالَ " يُعَذَّبَانِ وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرَةٍ وَإِنَّهُ لَكَبِيرٌ كَانَ أَحَدُهُمَا لاَ يَسْتَتِرُ مِنَ الْبَوْلِ وَكَانَ الآخَرُ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ ". ثُمَّ دَعَا بِجَرِيدَةٍ فَكَسَرَهَا بِكِسْرَتَيْنِ أَوْ ثِنْتَيْنِ فَجَعَلَ كِسْرَةً فِي قَبْرِ هَذَا وَكِسْرَةً فِي قَبْرِ هَذَا فَقَالَ " لَعَلَّهُ يُخَفَّفُ عَنْهُمَا مَا لَمْ يَيْبَسَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6056

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور سے، منصور نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے ہمام (بن حارث) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم حضرت حذیفہ (بن یمانؓ) کے ساتھ تھے تو اُن سے کسی نے پوچھا۔ ایک شخص حضرت عثمانؓ کو باتیں پہنچاتا ہے۔ حضرت حذیفہؓ نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: چغل خور جنت میں داخل نہیں ہو گا۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامٍ قَالَ كُنَّا مَعَ حُذَيْفَةَ فَقِيلَ لَهُ إِنَّ رَجُلاً يَرْفَعُ الْحَدِيثَ إِلَى عُثْمَانَ. فَقَالَ حُذَيْفَةُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6057

احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا کہ (محمد) ابن ابی ذئب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے (سعید) مقبری سے، سعید نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جو جھوٹ بولنا اور فریب کرنا اور جہالت نہ چھوڑے تو اللہ کو اس کی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا اور پینا چھوڑ دے۔ احمد (بن یونس) نے کہا کہ ایک شخص نے مجھے اس حدیث کی سند یاد دلا دی۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ الزُّورِ وَالْعَمَلَ بِهِ وَالْجَهْلَ فَلَيْسَ لِلَّهِ حَاجَةٌ أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ ". قَالَ أَحْمَدُ أَفْهَمَنِي رَجُلٌ إِسْنَادَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6058

عمر بن حفص نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ اعمش نے ہم سے بیان کیا۔ ابو صالح نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: قیامت کے روز اللہ کے نزدیک لوگوں میں سے بدترین اُس کو پاؤ گے جو دو رُخا ہے۔ جو اِن کے پاس ایک منہ لے کر آتا ہے اور اُن کے پاس ایک منہ۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " تَجِدُ مِنْ شَرِّ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ اللَّهِ ذَا الْوَجْهَيْنِ الَّذِي يَأْتِي هَؤُلاَءِ بِوَجْهٍ وَهَؤُلاَءِ بِوَجْهٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6059

محمد بن یوسف (فریابی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابو وائل سے، ابو وائل نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے کچھ مال بانٹا تو انصار میں سے ایک شخص کہنے لگا: اللہ کی قسم! محمد ﷺ نے اس تقسیم سے اللہ کی رضا مندی نہیں چاہی۔ (یہ سن کر) میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا۔ میں نے آپؐ کو بتایا۔ آپؐ کا چہرہ متغیر ہوگیا اور فرمایا: اللہ موسیٰ پر رحم کرے۔ ان کو اس سے زیادہ ستایا گیا۔ انہوں نے صبر کیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قِسْمَةً فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ وَاللَّهِ مَا أَرَادَ مُحَمَّدٌ بِهَذَا وَجْهَ اللَّهِ. فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرْتُهُ فَتَمَعَّرَ وَجْهُهُ وَقَالَ " رَحِمَ اللَّهُ مُوسَى لَقَدْ أُوذِيَ بِأَكْثَرَ مِنْ هَذَا فَصَبَرَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6060

محمد بن صباح نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل بن زکریا نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے بُرید بن عبداللہ بن ابی بُردہ سے، بُرَید نے ابوبردہ سے، ابوبردہ نے حضرت ابوموسیٰؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے ایک شخص کو سنا کہ وہ ایک دوسرے شخص کی تعریف کر رہا ہے اور تعریف میں اس کے متعلق مبالغہ کر رہا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: تم نے ہلاک کر دیا یا (فرمایا:) آدمی کی پیٹھ تم نے توڑ ڈالی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَبَّاحٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ حَدَّثَنَا بُرَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ سَمِعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم رَجُلاً يُثْنِي عَلَى رَجُلٍ وَيُطْرِيهِ فِي الْمِدْحَةِ فَقَالَ " أَهْلَكْتُمْ ـ أَوْ قَطَعْتُمْ ـ ظَهْرَ الرَّجُلِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6061

آدم (بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے خالد سے، خالد نے عبدالرحمٰن بن ابی بکرہ سے، عبدالرحمٰن نے اپنے باپ سے روایت کی کہ نبی ﷺ کے پاس ایک شخص کا ذکر کیا گیا تو ایک شخص نے اس کی اچھی تعریف کی۔ نبی ﷺ نے فرمایا: تم پر افسوس! تم نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ ڈالی۔ آپؐ بار بار یہی فرماتے رہے۔ اگر تم میں سے کسی نے ضرور ہی تعریف کرنی ہے تو یوں کہے: میں سمجھتا ہوں کہ ایسا ایسا ہے، اگر اس کو یہ معلوم ہو کہ وہ ایسا ہے۔ اللہ اس کا حساب جاننے والا ہے اور اللہ کے نزدیک کسی کو پاک و صاف نہ ٹھہرائے۔ وُہَیب نے خالد سے روایت کرتے ہوئے (وَیْحَکَ کی بجائے) وَیْلَکَ نقل کیا ہے۔

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلاً ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَثْنَى عَلَيْهِ رَجُلٌ خَيْرًا فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " وَيْحَكَ قَطَعْتَ عُنُقَ صَاحِبِكَ ـ يَقُولُهُ مِرَارًا ـ إِنْ كَانَ أَحَدُكُمْ مَادِحًا لاَ مَحَالَةَ فَلْيَقُلْ أَحْسِبُ كَذَا وَكَذَا. إِنْ كَانَ يُرَى أَنَّهُ كَذَلِكَ وَحَسِيبُهُ اللَّهُ وَلاَ يُزَكِّي عَلَى اللَّهِ أَحَدًا ". قَالَ وُهَيْبٌ عَنْ خَالِدٍ " وَيْلَكَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6062

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ موسیٰ بن عقبہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے سالم سے، سالم نے اپنے باپ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے جب تہ بند کے متعلق ذکر کیا جو آپؐ نے کیا۔ تو حضرت ابوبکرؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرا تہ بند ایک طرف سے گر پڑتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: تم ان میں سے نہیں ہو۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ ذَكَرَ فِي الإِزَارِ مَا ذَكَرَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ إِزَارِي يَسْقُطُ مِنْ أَحَدِ شِقَّيْهِ. قَالَ " إِنَّكَ لَسْتَ مِنْهُمْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6063

حمیدی نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ ہشام بن عروہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ بیان کرتی تھیں: نبی ﷺ اتنے اتنے دنوں تک اس حال میں رہے کہ آپؐ کو خیال ہوتا کہ آپؐ اپنے گھر والوں کے پاس آتے ہیں حالانکہ آتے نہ تھے۔ حضرت عائشہؓ بیان کرتی تھیں: تو ایک دن آپؐ نے مجھ سے فرمایا: عائشہ! اللہ تعالیٰ نے مجھے اس بات کے متعلق بتا دیا ہے جس کے متعلق میں نے اس سے دریافت کیا تھا۔ میرے پاس دو شخص آئے۔ ان میں سے ایک میرے پاؤں کے پاس بیٹھ گیا اور دوسرا میرے سرہانے۔ اور جو میرے پاؤں کے پاس تھا اس نے اس شخص سے جو میرے سرہانے تھا پوچھا: اس شخص کو کیا ہوا ہے؟ تو اس نے کہا: اسے جادو کیا گیا ہے۔ تو اس نے پوچھا: کس نے جادو کیا؟ اس نے جواب دیا: لبید بن اعصم نے۔ پوچھا: کس میں؟ اس نے کہا: نر کھجور کے خوشے کے غلاف میں، اس میں کنگھی اور کتان کے ریشے ہیں اور ذروان کنوئیں کے ایک پتھر کے تلے رکھا ہوا ہے۔ نبی ﷺ وہاں گئے اور فرمایا: یہ وہ کنواں ہے جو مجھے دکھایا گیا ہے۔ جیسے اس کے کھجوروں کے درختوں کی چوٹیاں سانپوں کے پھن کی طرح ہیں اور جیسے اس کا پانی مہندی کے پانی کی طرح ہے۔ نبی ﷺ نے اس کے متعلق حکم دیا اور وہ نکالا گیا۔ حضرت عائشہؓ بیان کرتی تھیں: میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ نے یہ کیوں نہ کیا؟ یعنی آپؐ نے جادو کو کھلوایا کیوں نہیں؟ نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ نے تو مجھے شفا دے دی ہے اور میں بھی اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ لوگوں کے برخلاف شر کو بھڑکاؤں۔ حضرت عائشہؓ بیان کرتی تھیں کہ لبید بن اعصم بنو زُرَیق میں سے ایک شخص تھا جو یہودیوں کا حلیف تھا۔

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ مَكَثَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم كَذَا وَكَذَا يُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهُ يَأْتِي أَهْلَهُ وَلاَ يَأْتِي قَالَتْ عَائِشَةُ فَقَالَ لِي ذَاتَ يَوْمٍ " يَا عَائِشَةُ إِنَّ اللَّهَ أَفْتَانِي فِي أَمْرٍ اسْتَفْتَيْتُهُ فِيهِ أَتَانِي رَجُلاَنِ فَجَلَسَ أَحَدُهُمَا عِنْدَ رِجْلَىَّ وَالآخَرُ عِنْدَ رَأْسِي فَقَالَ الَّذِي عِنْدَ رِجْلَىَّ لِلَّذِي عِنْدَ رَأْسِي مَا بَالُ الرَّجُلِ قَالَ مَطْبُوبٌ. يَعْنِي مَسْحُورًا. قَالَ وَمَنْ طَبَّهُ قَالَ لَبِيدُ بْنُ أَعْصَمَ. قَالَ وَفِيمَ قَالَ فِي جُفِّ طَلْعَةٍ ذَكَرٍ فِي مُشْطٍ وَمُشَاقَةٍ تَحْتَ رَعُوفَةٍ فِي بِئْرِ ذَرْوَانَ ". فَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " هَذِهِ الْبِئْرُ الَّتِي أُرِيتُهَا كَأَنَّ رُءُوسَ نَخْلِهَا رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ وَكَأَنَّ مَاءَهَا نُقَاعَةُ الْحِنَّاءِ ". فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَأُخْرِجَ. قَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَهَلاَّ ـ تَعْنِي ـ تَنَشَّرْتَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَمَّا اللَّهُ فَقَدْ شَفَانِي وَأَمَّا أَنَا فَأَكْرَهُ أَنْ أُثِيرَ عَلَى النَّاسِ شَرًّا ". قَالَتْ وَلَبِيدُ بْنُ أَعْصَمَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ حَلِيفٌ لِيَهُودَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6064

بشر بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے ہمام بن منبہ سے، ہمام نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: دیکھنا اپنے آپ کو بدگمانی سے بچاتے رہنا کیونکہ بدگمانی نہایت ہی جھوٹی بات ہے اور ٹوہ نہ لگاتے رہو اور نہ تجسس کرو اور نہ آپس میں حسد رکھو اور نہ آپس میں بغض رکھو اور نہ ایک دوسرے کی ملاقات کو چھوڑو اور بھائی بھائی ہو کر اللہ کے بندے بن جاؤ۔

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ وَلاَ تَحَسَّسُوا وَلاَ تَجَسَّسُوا وَلاَ تَحَاسَدُوا وَلاَ تَدَابَرُوا وَلاَ تَبَاغَضُوا وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6065

ابو الیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آپس میں بغض نہ رکھو اور نہ حسد کرو اور نہ ایک دوسرے کی ملاقات کو چھوڑو اور بھائی بھائی ہو کر اللہ کے بندے بن جاؤ اور کسی مسلمان کو جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی کو تین دن سے زیادہ چھوڑ رکھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تَبَاغَضُوا وَلاَ تَحَاسَدُوا وَلاَ تَدَابَرُوا وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا وَلاَ يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6066

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوالزناد سے، ابوالزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دیکھنا اپنے آپ کو بدگمانی سے بچانا کیونکہ بدگمانی بہت ہی بڑا جھوٹ ہے۔ اور ٹوہ میں نہ لگے رہو اور نہ ہی عیبوں کو ڈھونڈو اور دکھ دینے کے لئے قیمتیں نہ بڑھاؤ اور نہ آپس میں حسد کرو اور نہ بغض رکھو اور نہ ایک دوسرے کی ملاقات چھوڑو اور بھائی بھائی ہو کر اللہ کے بندے بن جاؤ۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ وَلاَ تَحَسَّسُوا وَلاَ تَجَسَّسُوا وَلاَ تَنَاجَشُوا وَلاَ تَحَاسَدُوا وَلاَ تَبَاغَضُوا وَلاَ تَدَابَرُوا وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6067

سعید بن عُفَیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عُقَیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ فرماتی تھیں: نبی ﷺ نے فرمایا: میں نہیں سمجھتا کہ فلاں فلاں شخص ہمارے دین میں سے کچھ سمجھتے ہیں۔ لیث نے کہا: وہ منافقوں سے دو شخص تھے۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَا أَظُنُّ فُلاَنًا وَفُلاَنًا يَعْرِفَانِ مِنْ دِينِنَا شَيْئًا ". قَالَ اللَّيْثُ كَانَا رَجُلَيْنِ مِنَ الْمُنَافِقِينَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6068

یحییٰ بن بُکَیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے یہی حدیث ہمیں بتائی (اور اس میں ہے) کہ حضرت عائشہؓ بیان کرتی تھیں: نبی ﷺ ایک دن میرے پاس آئے اور فرمایا: عائشہ! میں نہیں خیال کرتا کہ فلاں اور فلاں شخص ہمارے اس دین کو سمجھتے ہوں جس پر ہم ہیں۔

حَدَّثَنَا ابْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بِهَذَا وَقَالَتْ دَخَلَ عَلَىَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا وَقَالَ " يَا عَائِشَةُ مَا أَظُنُّ فُلاَنًا وَفُلاَنًا يَعْرِفَانِ دِينَنَا الَّذِي نَحْنُ عَلَيْهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6069

عبدالعزیز بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب کے بھتیجے سے، ان کے بھتیجے نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے سالم بن عبداللہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابوہریرہؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: میری اُمت میں سے ہر ایک کو معاف کر دیا جائے گا مگر ان کو نہیں جو کھلم کھلا گناہ کریں اور یہ بھی بے حیائی ہے کہ آدمی رات کو کوئی کام کرے اور پھر صبح کو ایسی حالت میں اٹھے کہ اللہ نے اس پر پردہ پوشی کی ہوئی ہے۔ تو پھر وہ یہ کہے کہ میں نے گزشتہ رات یہ یہ کیا۔ حالانکہ رات اس نے ایسی حالت میں گزاری کہ اس کا ربّ اس کی پردہ پوشی کئے رہا اور وہ صبح کو اُٹھتا ہے اپنے سے اللہ کے پردے کو کھول دیتا ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " كُلُّ أُمَّتِي مُعَافًى إِلاَّ الْمُجَاهِرِينَ وَإِنَّ مِنَ الْمَجَانَةِ أَنْ يَعْمَلَ الرَّجُلُ بِاللَّيْلِ عَمَلاً ثُمَّ يُصْبِحَ وَقَدْ سَتَرَهُ اللَّهُ فَيَقُولَ يَا فُلاَنُ عَمِلْتُ الْبَارِحَةَ كَذَا وَكَذَا وَقَدْ بَاتَ يَسْتُرُهُ رَبُّهُ وَيُصْبِحُ يَكْشِفُ سِتْرَ اللَّهِ عَنْهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی