کتاب 80: كتاب الدعوات

صحیح بخاری, حصہ 5

صحیح بخاری 6384

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے ابوعثمان (نہدی) سے، ابوعثمان نے حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم ایک سفر میں نبی ﷺ کے ساتھ تھے۔ جب ہم بلندی پر چڑھتے تو اللہ اکبر کہتے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: لوگو! اپنے آپ کو سنبھال کر ٹھہر کر۔ کیونکہ تم کسی بہرے کو نہیں پکار رہے اور نہ ہی کسی غیر حاضر کو۔ بلکہ تم اُس ذات کو پکار رہے ہو جو بہت ہی سنتا اور بہت ہی دیکھتا ہے۔ پھر آپؐ میرے پاس آئے اور میں اپنے دل میں کہہ رہا تھا: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ۔ آپؐ نے فرمایا: عبداللہ بن قیسؓ! تم کہو لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ۔ (یعنی نہ بدی سے بچنے کی طاقت ہے نہ نیکی کرنے کی قوت مگر اللہ ہی کی مدد سے) کیونکہ وہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے یا فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی بات کا پتہ نہ دوں جو جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے؟ وہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ہے۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي مُوسَى ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَكُنَّا إِذَا عَلَوْنَا كَبَّرْنَا فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَيُّهَا النَّاسُ ارْبَعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ فَإِنَّكُمْ لاَ تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلاَ غَائِبًا وَلَكِنْ تَدْعُونَ سَمِيعًا بَصِيرًا ". ثُمَّ أَتَى عَلَىَّ وَأَنَا أَقُولُ فِي نَفْسِي لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ. فَقَالَ " يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ قُلْ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ فَإِنَّهَا. كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ ". أَوْ قَالَ " أَلاَ أَدُلُّكَ عَلَى كَلِمَةٍ هِيَ كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6385

اسماعیل نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: مالک نے ہمیں بتایا۔ مالک نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ کا معمول تھا کہ جب آپؐ کسی غزوہ یا حج یا عمرہ سے لوٹتے تو زمین کی ہر بلندی پر چڑھتے وقت تین بار اللہ اکبر کہتے۔ پھر فرماتے: ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اسی کی ساری بادشاہی ہے، اسی کی ساری حمد ہے اور وہ ہر ایک چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔ ہم واپس آ رہے ہیں، اپنے ربّ کی طرف رجوع کر رہے ہیں، اپنے ربّ کی عبادت کرنے والے ہیں، حمد کرنے والے ہیں۔ اللہ نے اپنے وعدہ کو سچا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی اور اکیلے ہی ان تمام جتھوں کو بھگا دیا۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا قَفَلَ مِنْ غَزْوٍ أَوْ حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ يُكَبِّرُ عَلَى كُلِّ شَرَفٍ مِنَ الأَرْضِ ثَلاَثَ تَكْبِيرَاتٍ ثُمَّ يَقُولُ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهْوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6386

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ثابت سے، ثابت نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ پر زردی کا نشان دیکھا تو فرمایا: مَهْيَمْ۔ یا (فرمایا:) مہ۔ یعنی یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے ایک عورت سے گٹھلی برابر سونے پر نکاح کیا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ تمہیں مبارک کرے۔ ولیمہ کرو گو ایک بکری ہی سہی۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ رَأَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَثَرَ صُفْرَةٍ فَقَالَ " مَهْيَمْ ". أَوْ " مَهْ ". قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ. فَقَالَ " بَارَكَ اللَّهُ لَكَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6387

ابو نعمان نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو (بن دینار) سے، عمرو نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میرے باپ وفات پا گئے۔ وہ سات یا نو بیٹیاں چھوڑ گئے۔ میں نے ایک عورت سے نکاح کیا۔ تو نبی ﷺ نے فرمایا: جابرؓ! تم نے نکاح کر لیا؟ میں نے کہا: ہاں۔ آپؐ نے فرمایا: کنواری یا بیوہ؟ میں نے کہا: بیوہ۔ آپؐ نے فرمایا: کسی نوجوان لڑکی سے کیوں نہ کیا کہ تم اُس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی یا (فرمایا:) تم اُس سے ہنستے اور وہ تم سے ہنستی۔ میں نے کہا: میرے والد فوت ہوگئے اور وہ سات یا نو بیٹیاں چھوڑ گئے تو میں نے نا پسند کیا کہ اُن کے پاس اُن جیسی لے آؤں۔ اس لئے میں نے ایک (پختہ عمر) عورت سے شادی کی جو اُن کی نگرانی کرے۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ تمہیں برکت دے۔ ابن عیینہ اور محمد بن مسلم نے عمرو (بن دینار) سے بَارَكَ اللهُ عَلَيْكَ کے الفاظ نقل نہیں کئے۔

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ هَلَكَ أَبِي وَتَرَكَ سَبْعَ ـ أَوْ تِسْعَ ـ بَنَاتٍ فَتَزَوَّجْتُ امْرَأَةً فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " تَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ ". قُلْتُ نَعَمْ. قَالَ " بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا ". قُلْتُ ثَيِّبًا. قَالَ " هَلاَّ جَارِيَةً تُلاَعِبُهَا وَتُلاَعِبُكَ أَوْ تُضَاحِكُهَا وَتُضَاحِكُكَ ". قُلْتُ هَلَكَ أَبِي فَتَرَكَ سَبْعَ ـ أَوْ تِسْعَ ـ بَنَاتٍ فَكَرِهْتُ أَنْ أَجِيئَهُنَّ بِمِثْلِهِنَّ فَتَزَوَّجْتُ امْرَأَةً تَقُومُ عَلَيْهِنَّ. قَالَ " فَبَارَكَ اللَّهُ عَلَيْكَ ". لَمْ يَقُلِ ابْنُ عُيَيْنَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَمْرٍو " بَارَكَ اللَّهُ عَلَيْكَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6388

عثمان بن ابی شیبہ نے ہم سے بیان کیا کہ جریر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور سے، منصور نے سالم سے، سالم نے کریب سے، کریب نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: ان میں سے کوئی جب اپنی بیوی کے پاس جانے کا ارادہ کرے یہ دعا کرے: اللہ کے نام سے، اے میرے اللہ! ہمیں شیطان سے بچانا اور شیطان کو اُس سے پرے رکھنا جو تو ہمیں عطا فرمائے۔ تو اگر دونوں کے تعلق سے کوئی بچہ مقدر ہوا تو شیطان اُس کو کبھی نقصان نہیں پہنچائے گا۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْتِيَ أَهْلَهُ قَالَ بِاسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا فَإِنَّهُ إِنْ يُقَدَّرْ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ فِي ذَلِكَ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْطَانٌ أَبَدًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6389

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالوارث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالعزیز (بن صہیب) سے، عبدالعزیز نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کی اکثر دعا یہ ہوا کرتی تھی کہ اے اللہ ! ہمارے ربّ ! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا کر اور آخرت میں بھی بھلائی عطا کر اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ أَكْثَرُ دُعَاءِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6390

فروہ بن ابی المغراء نے ہم سے بیان کیا کہ عبیدہ جو حُمید کے بیٹے ہیں، نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالملک بن عمیر سے، عبدالملک نے مصعب بن سعد بن ابی وقاص سے، انہوں نے اپنے باپ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ ہمیں یہ کلمات سکھایا کرتے تھے۔ اسی طرح جس طرح کہ کسی کو لکھنا سکھایا جاتا ہے۔ اے اللہ! میں بخل سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور بزدلی سے تیری پناہ لیتا ہوں اور میں تیری پناہ لیتا ہوں اس سے کہ ہمیں نکمی عمر تک پہنچایا جائے اور میں دنیا کے فتنے اور عذاب قبر سے تیری پناہ لیتا ہوں۔

حَدَّثَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُعَلِّمُنَا هَؤُلاَءِ الْكَلِمَاتِ كَمَا تُعَلَّمُ الْكِتَابَةُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ نُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6391

ابراہیم بن منذر نے ہم سے بیان کیا کہ انس بن عیاض نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ بیمار ہوئے، یہاں تک کہ آپؐ کو یہ خیال ہوتا کہ آپؐ نے کوئی کام کیا ہے حالانکہ آپؐ نے اسے نہ کیا ہوتا اور آپؐ نے اپنے ربّ سے دعا کی، پھر فرمانے لگے: (عائشہ!) کیا تمہیں معلوم ہوا ہے کہ اللہ نے مجھے وہ بات بتا دی جس کے متعلق میں نے اس سے پوچھا تھا۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: یا رسول اللہ! وہ کیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: میرے پاس دو آدمی آئے۔ اُن میں سے ایک میرے سرہانے کے قریب بیٹھ گیا اور دوسرا میرے پاؤں کے قریب، تو اُن میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے پوچھا: اس شخص کو کیا تکلیف ہے؟ تو اُس نے کہا: (کہتے ہیں) جادو کیا گیا ہے۔ اس نے پوچھا: کس نے جادو کیا ہے؟ اس نے جواب دیا: لبید بن اعصم نے۔ اس نے پوچھا: کس میں؟ بتایا: کنگھی اور کنگھی کے بالوں میں اور نر کھجور کے خوشے کے غلاف میں۔ اس نے پوچھا: وہ کہاں ہے؟ بتایا: ذروان میں اور ذروان بنی زریق کے محلے میں کنواں ہے۔ فرماتی تھیں: پھر رسول اللہ ﷺ وہاں گئے اور پھر حضرت عائشہؓ کے پاس لوٹ آئے فرمانے لگے: اللہ کی قسم! اُس کا پانی ایسا تھا کہ جیسے مہندی کا شیرہ اور وہاں کے کھجور کے درخت ایسے تھے جیسے سانپوں کے پھن۔ بیان کرتی تھیں: رسول اللہ ﷺ آئے اور آپؐ نے اس کنوئیں کا حال بتایا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ نے اس جادو ٹونے کو نکلوایا کیوں نہ؟ آپؐ نے فرمایا: مجھے تو اللہ نے شفا دے دی ہے اور میں نے ناپسند کیا کہ لوگوں کے برخلاف شر کو بھڑکاؤں۔ عیسیٰ بن یونس اور لیث بن سعد نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کرتے ہوئے اتنا اور بیان کیا کہ وہ بیان کرتی تھیں: نبی ﷺ پر جادو کیا گیا اور آپؐ نے بہت بہت دعا کی۔ اور پھر ساری حدیث بیان کی۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْذِرٍ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم طُبَّ حَتَّى إِنَّهُ لَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ قَدْ صَنَعَ الشَّىْءَ وَمَا صَنَعَهُ وَإِنَّهُ دَعَا رَبَّهُ ثُمَّ قَالَ " أَشَعَرْتِ أَنَّ اللَّهَ قَدْ أَفْتَانِي فِيمَا اسْتَفْتَيْتُهُ فِيهِ ". فَقَالَتْ عَائِشَةُ فَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " جَاءَنِي رَجُلاَنِ فَجَلَسَ أَحَدُهُمَا عِنْدَ رَأْسِي وَالآخَرُ عِنْدَ رِجْلَىَّ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ مَا وَجَعُ الرَّجُلِ قَالَ مَطْبُوبٌ. قَالَ مَنْ طَبَّهُ قَالَ لَبِيدُ بْنُ الأَعْصَمِ. قَالَ فِيمَا ذَا قَالَ فِي مُشْطٍ وَمُشَاطَةٍ وَجُفِّ طَلْعَةٍ. قَالَ فَأَيْنَ هُوَ قَالَ فِي ذَرْوَانَ وَذَرْوَانُ بِئْرٌ فِي بَنِي زُرَيْقٍ ". قَالَتْ فَأَتَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ رَجَعَ إِلَى عَائِشَةَ فَقَالَ " وَاللَّهِ لَكَأَنَّ مَاءَهَا نُقَاعَةُ الْحِنَّاءِ وَلَكَأَنَّ نَخْلَهَا رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ ". قَالَتْ فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهَا عَنِ الْبِئْرِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَهَلاَّ أَخْرَجْتَهُ قَالَ " أَمَّا أَنَا فَقَدْ شَفَانِي اللَّهُ وَكَرِهْتُ أَنْ أُثِيرَ عَلَى النَّاسِ شَرًّا ". زَادَ عِيسَى بْنُ يُونُسَ وَاللَّيْثُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سُحِرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَدَعَا وَدَعَا وَسَاقَ الْحَدِيثَ

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6392

(محمد) بن سلام نے ہم سے بیان کیا کہ وکیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے (اسماعیل) ابن ابی خالد سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت (عبداللہ) ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے سنا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ان قوموں کے مغلوب ہونے کی دعا کی جو جنگ احزاب میں شریک ہوئی تھیں۔ آپؐ نے کہا: اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے والے، بہت جلدی حساب لینے والے، ان فوجوں کو شکست دے، ان فوجوں کو بھگا اور ان کے پاؤں اُکھیڑ دے۔

حَدَّثَنَا ابْنُ سَلاَمٍ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى الأَحْزَابِ فَقَالَ " اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ اهْزِمِ الأَحْزَابَ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6393

معاذ بن فضالہ نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام بن ابی عبداللہ (دستوائی) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ (بن ابی کثیر) سے، یحيٰ نے ابوسلمہ (بن عبدالرحمٰن) سے، ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ کا معمول تھا جب عشاء کی نماز کی آخری رکعت میں سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہتے تو کھڑے ہو کر یوں دعا کرتے: اے اللہ! عیاش بن ابی ربیعہ کو نجات دے، اے اللہ! ولید بن ولید کو نجات دے، اے اللہ! سلمہ بن ہشام کو نجات دے (اور) اے اللہ! اُن مؤمنوں کو نجات دے جنہیں کمزور سمجھا جاتا ہے، اے اللہ! مضر کو سختی سے لتاڑ، اے اللہ! ان کے سالوں کو ایسے سال کر دے جو یوسف کے سالوں کے سے ہوں۔

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا قَالَ " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ". فِي الرَّكْعَةِ الآخِرَةِ مِنْ صَلاَةِ الْعِشَاءِ قَنَتَ " اللَّهُمَّ أَنْجِ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ اللَّهُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ اللَّهُمَّ أَنْجِ سَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ اللَّهُمَّ أَنْجِ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَى مُضَرَ اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا سِنِينَ كَسِنِي يُوسُفَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6394

حسن بن ربیع نے ہم سے بیان کیا کہ ابوالاحوص نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عاصم (بن سلیمان) سے، عاصم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے ایک دستہ فوج بھیجا جنہیں قراء کہا کرتے تھے اور وہ سارے کے سارے شہید ہوگئے۔ میں نے نبی ﷺ کو کسی بات پر بھی کبھی اتنا غمگین ہوتے ہوئے نہیں دیکھا جو غم آپؐ نے ان کے متعلق محسوس کیا اور آپؐ صبح کی نماز میں کھڑے ہو کر ایک مہینہ تک دعا کرتے رہے: عُصیہ نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم سَرِيَّةً يُقَالُ لَهُمُ الْقُرَّاءُ فَأُصِيبُوا فَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَجَدَ عَلَى شَىْءٍ مَا وَجَدَ عَلَيْهِمْ فَقَنَتَ شَهْرًا فِي صَلاَةِ الْفَجْرِ وَيَقُولُ " إِنَّ عُصَيَّةَ عَصَوُا اللَّهَ وَرَسُولَهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6395

عبداللہ بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ معمر نے زُہری سے، زہری نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ بیان کرتی تھیں کہ یہود نبی ﷺ کو سلام کہتے تو یوں کہتے: السَّامُ عَلَيْكُمْ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اُن کی بات سمجھ گئیں اور انہوں نے یوں جواب دیا: عَلَيْكُمُ السَّامُ وَاللَّعْنَةُ۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ! ٹھہرو، اللہ تعالیٰ ہر کام میں نرمی پسند کرتا ہے۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! کیا آپؐ نے نہیں سنا جو وہ کہتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: کیا تم نے نہیں سنا کہ میں اُن کو وہی جواب دیتا ہوں، میں کہتا ہوں وَعَلَيْكُمْ۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَانَ الْيَهُودُ يُسَلِّمُونَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُونَ السَّامُ عَلَيْكَ. فَفَطِنَتْ عَائِشَةُ إِلَى قَوْلِهِمْ فَقَالَتْ عَلَيْكُمُ السَّامُ وَاللَّعْنَةُ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَهْلاً يَا عَائِشَةُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الأَمْرِ كُلِّهِ ". فَقَالَتْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَوَلَمْ تَسْمَعْ مَا يَقُولُونَ قَالَ " أَوَلَمْ تَسْمَعِي أَنِّي أَرُدُّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ فَأَقُولُ وَعَلَيْكُمْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6396

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ (محمد بن عبداللہ) انصاری نے ہمیں بتایا۔ ہشام بن حسان نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن سیرین نے ہمیں بتایا۔ عبیدہ نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ہم خندق والے دن نبی ﷺ کے ساتھ تھے۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ ان کی قبروں اور ان کے گھروں کو آگ سے بھرے۔ انہوں نے ہمیں مصروف رکھا اور صلوٰۃِ وسطیٰ (درمیانی نماز) کا موقع نہیں دیا یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا، اور وہ نماز عصر تھی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا الأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الْخَنْدَقِ فَقَالَ " مَلأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ نَارًا كَمَا شَغَلُونَا عَنْ صَلاَةِ الْوُسْطَى حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ ". وَهْىَ صَلاَةُ الْعَصْرِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6397

علی (بن عبداللہ مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ ابو الزناد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت طفَیل بن عمروؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور کہا: یا رسول اللہ! دَوس نافرمان ہوگئے ہیں اور ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ اس لئے آپؐ اللہ سے ان کے لیے بددُعا کریں۔ لوگوں نے سمجھا کہ آپؐ اُن پر بددعا کریں گے۔ آپؐ نے دعا کی: اے اللہ! دَوس کو ہدایت دے اور ان کو لے آ۔

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَدِمَ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ دَوْسًا قَدْ عَصَتْ وَأَبَتْ فَادْعُ اللَّهَ عَلَيْهَا. فَظَنَّ النَّاسُ أَنَّهُ يَدْعُو عَلَيْهِمْ فَقَالَ " اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَأْتِ بِهِمْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6398

محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالملک بن صباح نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے ابو اسحاق سے، ابو اسحاق نے ابن ابو موسیٰ سے، انہوں نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ یہ دعا کیا کرتے تھے: اے میرے ربّ! مجھ پر پردہ پوشی فرماتے ہوئے میری خطا اور میری جہالت اور اپنے ہر معاملے میں جو کام میں نے بے جا کیا ہے اس سے درگزر فرما اور نیز اس امر کو بھی جو تو مجھ میں (خراب) جانتا ہے۔ اے میرے اللہ! مجھ پر پردہ پوشی فرماتے ہوئے میری خطاؤں اور جو کام میں نے عمداً کیا اس کو اور جو کام میں نے لاعلمی سے کیا اور نیز میرے مذاق سے درگزر فرما اور یہ سب باتیں مجھ میں ہیں۔ اے اللہ! مجھ پر پردہ پوشی فرماتے ہوئے ان امور میں مجھ سے درگزر فرما جو پیچھے کرنے تھے اور میں نے پہلے کر لئے اور جو پہلے کرنے تھے اور میں نے پیچھے کر ڈالے اور جو میں نے چھپایا ہے اور جس کا میں نے اظہار کیا ہے ان سب سے درگزر فرما۔ تو ہی آگے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے۔ تو ہر بات پر قدرت رکھتا ہے۔ اور عبیداللہ بن معاذ نے کہا کہ میرے باپ نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو اسحاق سے، ابو اسحاق نے ابو بردہ بن ابی موسیٰ سے، ابو بردہ نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے نبی ﷺ سے یہی روایت بیان کی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكَ بْنُ صَبَّاحٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ كَانَ يَدْعُو بِهَذَا الدُّعَاءِ " رَبِّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَجَهْلِي وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِي كُلِّهِ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَايَاىَ وَعَمْدِي وَجَهْلِي وَهَزْلِي وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدِي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ". وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ وَحَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِنَحْوِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6399

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ عبیداللہ بن عبدالمجید نے ہمیں بتایا۔ اسرائیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابواسحاق نے ہمیں بتایا۔ ابواسحاق نے ابوبکر بن ابی موسیٰ اور ابوبُردہ سے روایت کی۔ میں سمجھتا ہوں انہوں نے حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ سے، حضرت ابوموسیٰؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ یہ دعا کیا کرتے تھے: اے اللہ ! مجھ پر پردہ پوشی فرماتے ہوئے میری خطا سے اور میری نادانی سے اور جو زیادتی میں نے اپنے کام میں کی ہے اُس سے اور نیز اُس بات کو جو تو مجھ میں بہتر جانتا ہے، (ان سب سے) درگزر فرما۔ اے اللہ! جو غلطی میں نے مذاق سے یا سنجیدگی سے کی ہے اس کو اور نیز میرے تمام قصوروں کو جو بھول چوک سے ہوئے ہوں یا ان قصوروں کو جو میں نے جان بوجھ کر کئے ہوں اُن سب سے پردہ پوشی فرماتے ہوئے مجھ سے درگزر فرما اور یہ سب باتیں مجھ میں موجود ہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى وَأَبِي بُرْدَةَ ـ أَحْسِبُهُ ـ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ كَانَ يَدْعُو " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَجَهْلِي وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِي وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي هَزْلِي وَجِدِّي وَخَطَاىَ وَعَمْدِي وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدِي ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6400

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل بن ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ ایوب نے ہمیں خبر دی۔ ایوب نے محمد (بن سیرین) سے، محمد نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ابوالقاسم ﷺ نے فرمایا: جمعہ میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ جس کو جو مسلمان بھی ایسے وقت میں پا لیتا ہے کہ وہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو تو جو بھلائی بھی وہ مانگے گا تو ضرور ہی وہ اس کو عطا فرمائے گا اور آپؐ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا۔ ہم سمجھے کہ آپؐ کی یہ مراد ہے کہ وہ گھڑی بہت ہی تھوڑی ہے۔ یعنی ہمیں بتاتے ہیں کہ وہ تھوڑی دیر تک رہتی ہے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم " فِي الْجُمُعَةِ سَاعَةٌ لاَ يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ وَهْوَ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ خَيْرًا إِلاَّ أَعْطَاهُ ". وَقَالَ بِيَدِهِ قُلْنَا يُقَلِّلُهَا يُزَهِّدُهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6401

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالوہاب (بن عبدالمجید ثقفی) نے ہمیں بتایا۔ ایوب نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، ابن ابی ملیکہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ یہودی نبی ﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے کہا: السَّامُ عَلَيْكَ۔ (آپ پر ہلاکت ہو) آپؐ نے فرمایا: وَعَلَيْكُمْ۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: السَّامُ عَلَيْكُمْ وَلَعَنَكُمُ اللهُ وَغَضِبَ عَلَيْكُمْ۔ (تم پر ہلاکت ہو اور تم پر لعنت ہو اور تم پر اللہ کا غضب ہو) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عائشہ! ٹھہرو، نرمی کو اختیار کرو۔ سختی سے یا (فرمایا:) بدزبانی سے بچتی رہو۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: کیا آپؐ نے سنا نہیں جو انہوں نے کہا؟ آپؐ نے فرمایا: کیا تم نے نہیں سنا جو میں نے کہا؟ میں نے اُن ہی کے سلام کا اُنہیں جواب دیا ہے اور میری ان کے متعلق قبول کی جائے گی اور ان کی میرے متعلق نہیں قبول کی جائے گی۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها أَنَّ الْيَهُودَ أَتَوُا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا السَّامُ عَلَيْكَ. قَالَ " وَعَلَيْكُمْ ". فَقَالَتْ عَائِشَةُ السَّامُ عَلَيْكُمْ وَلَعَنَكُمُ اللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيْكُمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَهْلاً يَا عَائِشَةُ عَلَيْكِ بِالرِّفْقِ وَإِيَّاكِ وَالْعُنْفَ أَوِ الْفُحْشَ ". قَالَتْ أَوَلَمْ تَسْمَعْ مَا قَالُوا قَالَ " أَوَلَمْ تَسْمَعِي مَا قُلْتُ رَدَدْتُ عَلَيْهِمْ فَيُسْتَجَابُ لِي فِيهِمْ وَلاَ يُسْتَجَابُ لَهُمْ فِيَّ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6402

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا، کہا: زُہری نے اسے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے سعید بن مسیب سے، سعید نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جب قرآن پڑھنے والا آمین کہے تو تم بھی آمین کہو کیونکہ ملائکہ بھی آمین کہتے ہیں۔ سو جس کی آمین ملائکہ کی آمین کے موافق ہو گی تو جو قصور اُس کے ہو چکے ہیں اس کی مغفرت کی جائے گی۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنَاهُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا أَمَّنَ الْقَارِئُ فَأَمِّنُوا فَإِنَّ الْمَلاَئِكَةَ تُؤَمِّنُ فَمَنْ وَافَقَ تَأْمِينُهُ تَأْمِينَ الْمَلاَئِكَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6403

عبداللہ بن مسلمہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے سُمَيّ سے، سُمَيّ نے ابوصالح سے، ابوصالح نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے لَا اِلٰہ اِلَّا اللہُ وَحْدَہُ …… دن میں سو بار کہا۔ یعنی ’’ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے، اس کے لئے سب حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے‘‘ تو یہ کلمات اس کے لئے دس گردنوں کے آزاد کرنے کے برابر ثواب کا موجب ہوں گے اور اس کے لئے سو نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کی سو بدیاں مٹا دی جائیں گی اور یہ کلمات اس کے لئے شیطان سے سارا دن شام ہونے تک بطور بچاؤ کے ہوں گے اور کوئی شخص بھی اس سے بڑھ کر عمل نہیں کرے گا جو اس نے کیا مگر وہ شخص جس نے اس سے زیادہ ان کلمات کو پڑھا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ سُمَىٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهْوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ. فِي يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ كَانَتْ لَهُ عَدْلَ عَشْرِ رِقَابٍ وَكُتِبَ لَهُ مِائَةُ حَسَنَةٍ وَمُحِيَتْ عَنْهُ مِائَةُ سَيِّئَةٍ وَكَانَتْ لَهُ حِرْزًا مِنَ الشَّيْطَانِ يَوْمَهُ ذَلِكَ حَتَّى يُمْسِيَ وَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ بِأَفْضَلَ مِمَّا جَاءَ بِهِ إِلاَّ رَجُلٌ عَمِلَ أَكْثَرَ مِنْهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی