کتاب 80: كتاب الدعوات

صحیح بخاری, حصہ 4

صحیح بخاری 6364

حمیدی نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ موسیٰ بن عقبہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت اُم خالد بنت خالدؓ سے سنا۔ (موسیٰ بن عقبہ) کہتے تھے: میں نے اُن کے علاوہ کسی اور سے نہیں سنا کہ جس نے نبی ﷺ سے سنا ہو۔ وہ کہتی تھیں: میں نے نبی ﷺ سے سنا کہ آپؐ عذاب قبر سے پناہ مانگ رہے تھے۔

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ قَالَ سَمِعْتُ أُمَّ خَالِدٍ بِنْتَ خَالِدٍ ـ قَالَ وَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا سَمِعَ مِنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم غَيْرَهَا ـ قَالَتْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَتَعَوَّذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6365

آدم نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا کہ عبدالملک (بن عمیر) نے ہم سے بیان کیا۔ عبدالملک نے مصعب (بن سعد بن ابی وقاص) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت سعدؓ پانچ دعائیں کرنے کا حکم دیا کرتے تھے اور نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے ان کا ذکر کرتے کہ آپؐ یہ دعائیں کرنے کا حکم دیا کرتے تھے: یعنی اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں بخل سے اور میں تیری پناہ لیتا ہوں بزدلی سے اور میں تیری پناہ لیتا ہوں اس سے کہ نہایت ہی نکمی عمر تک پہنچا دیا جاؤں اور میں تیری پناہ لیتا ہوں دنیا کے فتنے سے یعنی دجال کے فتنے سے اور میں تیری پناہ لیتا ہوں عذاب قبر سے۔

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ مُصْعَبٍ كَانَ سَعْدٌ يَأْمُرُ بِخَمْسٍ وَيَذْكُرُهُنَّ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ بِهِنَّ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا يَعْنِي فِتْنَةَ الدَّجَّالِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6366

عثمان بن ابی شیبہ نے ہم سے بیان کیا کہ جریر (بن عبدالحمید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے ابو وائل سے، ابو وائل نے مسروق سے، مسروق نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ آپؓ بیان کرتی تھیں: میرے پاس مدینہ کے یہودیوں کی بوڑھی عورتوں میں سے دو بوڑھی عورتیں آئیں اور مجھے کہنے لگیں کہ قبروں والوں کو بھی ان کی قبروں میں عذاب دیا جاتا ہے۔ میں نے ان دونوں کو جھٹلایا اور میں نے یہ پسند نہ کیا کہ ان کو سچا سمجھوں۔ اور وہ باہر چلی گئیں۔ اور نبی ﷺ میرے پاس آئے۔ میں نے آپؐ سے کہا: یا رسول اللہ! دو بوڑھی عورتیں آئیں اور میں نے آپؐ سے سارا ذکر کیا۔ آپؐ نے فرمایا: انہوں نے سچ کہا۔ اُنہیں عذاب دیا جاتا ہے جسے سب جانور سنتے ہیں۔ پھر میں نے اس کے بعد جب بھی آپؐ کو نماز میں دیکھا تو دیکھا کہ آپؐ ضرور ہی عذاب قبر سے پناہ مانگتے تھے۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَخَلَتْ عَلَىَّ عَجُوزَانِ مِنْ عُجُزِ يَهُودِ الْمَدِينَةِ فَقَالَتَا لِي إِنَّ أَهْلَ الْقُبُورِ يُعَذَّبُونَ فِي قُبُورِهِمْ فَكَذَّبْتُهُمَا وَلَمْ أُنْعِمْ أَنْ أُصَدِّقَهُمَا فَخَرَجَتَا وَدَخَلَ عَلَىَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَجُوزَيْنِ وَذَكَرْتُ لَهُ فَقَالَ " صَدَقَتَا إِنَّهُمْ يُعَذَّبُونَ عَذَابًا تَسْمَعُهُ الْبَهَائِمُ كُلُّهَا ". فَمَا رَأَيْتُهُ بَعْدُ فِي صَلاَةٍ إِلاَّ تَعَوَّذَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6367

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ معتمر (بن سلیمان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے اپنے باپ سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ نبی ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں عاجزی اور سستی سے اور بزدلی اور انتہائی بڑھاپے سے اور تیری پناہ لیتا ہوں عذاب قبر سے اور تیری پناہ لیتا ہوں زندگی اور موت کے فتنے سے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْهَرَمِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6368

مُعلّی بن اسد نے ہم سے بیان کیا کہ وُہَیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں سستی اور انتہائی بڑھاپے سے اور اس بات سے جو گناہ کا موجب ہو اور اس بات سے جو چٹی کا موجب ہو اور قبر کے فتنے اور قبر کے عذاب سے اور آگ کے فتنے اور آگ کے عذاب سے اور دولتمندی کے فتنے کے شر سے اور میں محتاجی کے فتنے سے تیری پناہ لیتا ہوں اور میں مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ لیتا ہوں۔ اے اللہ! مجھ سے میری خطاؤں کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو ڈال اور میرے دل کو تمام خطاؤں سے پاک و صاف کردے اُسی طرح جس طرح کہ تو نے سفید کپڑے کو میل سے پاک و صاف کیا ہے اور میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اتنا ہی فاصلہ کردے جتنا کہ تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان فاصلہ رکھا ہے۔

حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُولُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْهَرَمِ وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَى وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْفَقْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ اللَّهُمَّ اغْسِلْ عَنِّي خَطَايَاىَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّ قَلْبِي مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَبَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَاىَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6369

خالد بن مخلد نے ہم سے بیان کیا کہ سلیمان (بن بلال) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: عمرو بن ابی عمرو نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انسؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: نبی ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں فکر اور غم سے اور عاجزی اور سستی سے اور بزدلی اور کنجوسی سے اور قرضے کے زیادہ ہونے سے اور لوگوں کے غلبہ سے۔

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّيْنِ وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6370

محمد بن مثنیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ غندر نے مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا: شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے عبدالملک بن عمیر سے، عبدالملک نے مصعب بن سعد سے، مصعب نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ وہ یہ پانچ دعائیں کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔ اور وہ نبیؐ سے روایت کرتے ہوئے یہ دعائیں بتایا کرتے تھے: اے اللہ! میں بخل سے تیری پناہ لیتا ہوں اور بزدلی سے تیری پناہ لیتا ہوں اور نکمی عمر تک پہنچنے سے تیری پناہ لیتا ہوں اور دنیا کے فتنے سے تیری پناہ لیتا ہوں اور عذاب قبر سے تیری پناہ لیتا ہوں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنِي غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ـ رضى الله عنه ـ كَانَ يَأْمُرُ بِهَؤُلاَءِ الْخَمْسِ وَيُحَدِّثُهُنَّ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6371

ابو معمر نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالوارث (بن سعید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالعزیز بن صہیب سے، عبدالعزیز نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ پناہ مانگا کرتے تھے۔ آپؐ دعا کرتے: اے اللہ! میں سستی سے تیری پناہ لیتا ہوں اور بزدلی سے تیری پناہ لیتا ہوں اور بہت بڑھاپے سے تیری پناہ لیتا ہوں اور بخل سے تیری پناہ لیتا ہوں۔

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَتَعَوَّذُ يَقُولُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَرَمِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6372

محمد بن یوسف (فریابی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ آپؓ بیان کرتی تھیں: نبی ﷺ نے فرمایا: اے اللہ! ہمیں مدینہ بھی ایسا ہی پیارا کر دے جیسا تو نے مکہ کو ہمارا پیارا بنایا ہے یا اس سے بڑھ کر اور اس کا بخار جحفہ میں لے جا۔ اے اللہ! ہمارے مُد میں اور ہمارے صاع میں ہمیں برکت دے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْمَدِينَةَ كَمَا حَبَّبْتَ إِلَيْنَا مَكَّةَ أَوْ أَشَدَّ وَانْقُلْ حُمَّاهَا إِلَى الْجُحْفَةِ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6373

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ ابن شہاب نے ہمیں خبر دی۔ ابن شہاب نے عامر بن سعد (بن ابی وقاص) سے روایت کی کہ ان کے والد کہتے تھے: حجۃ الوداع میں رسول اللہ ﷺ میری عیادت کو آئے۔ میری اس بیماری میں جس کی وجہ سے میں مرنے کے قریب پہنچ گیا تھا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! اس بیماری سے جس حد تک میری حالت پہنچ چکی ہے آپؐ دیکھ ہی رہے ہیں اور میں مالدار ہوں اور میرا کوئی وارث نہیں سوائے میری اکلوتی بیٹی کے۔ کیا میں اپنے مال کا دو تہائی صدقہ میں دے دوں؟ آپؐ نے فرمایا: نہیں۔ میں نے کہا: پھر اس کا آدھا؟ آپؐ نے فرمایا: ایک تہائی بھی بہت ہے۔ تم اگر اپنے وارثوں کو مالدار چھوڑ جاؤ تو یہ بہتر ہے اِس سے کہ اُن کو محتاج چھوڑ جاؤ کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں۔ اور تم جو بھی ایسا خرچ کرو گے کہ جس کے ذریعہ اللہ کی رضا مندی چاہتے ہو گے تو ضرور ہی تمہیں اس کا بدلہ دیا جائے گا یہاں تک کہ وہ لقمہ بھی جو تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو۔ میں نے کہا: کیا میں اپنے ساتھیوں کے پیچھے ہی چھوڑ دیا جاؤں گا؟ آپؐ نے فرمایا: تمہیں ہرگز پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا۔ جو عمل بھی تم کرو گے جس کے ذریعہ سے تم اللہ کی رضا مندی چاہ رہے ہو گے تو ضرور ہی درجے اور بلندی میں بڑھتے چلے جاؤ گے اور شاید تمہیں پیچھے چھوڑا جائے یہاں تک کہ تمہارے ذریعہ کچھ لوگ فائدہ اُٹھائیں اور کچھ اَوروں کو تمہارے ذریعہ نقصان پہنچایا جائے۔ اے اللہ! میرے ساتھیوں کے لئے ان کی ہجرت کو آخر تک پہنچا اور انہیں ان کی ایڑیوں کے بل واپس نہ کر لیکن بے چارہ سعد بن خولہؓ۔ حضرت سعد (بن ابی وقاصؓ) نے کہا: نبی ﷺ نے ان کے لئے افسوس کیا اس لئے کہ وہ مکہ میں فوت ہو گئے۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ أَبَاهُ قَالَ عَادَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ مِنْ شَكْوَى أَشْفَيْتُ مِنْهَا عَلَى الْمَوْتِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بَلَغَ بِي مَا تَرَى مِنَ الْوَجَعِ وَأَنَا ذُو مَالٍ وَلاَ يَرِثُنِي إِلاَّ ابْنَةٌ لِي وَاحِدَةٌ أَفَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثَىْ مَالِي قَالَ " لاَ ". قُلْتُ فَبِشَطْرِهِ قَالَ " الثُّلُثُ كَثِيرٌ إِنَّكَ أَنْ تَذَرَ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَذَرَهُمْ عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ وَإِنَّكَ لَنْ تُنْفِقَ نَفَقَةً تَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللَّهِ إِلاَّ أُجِرْتَ حَتَّى مَا تَجْعَلُ فِي فِي امْرَأَتِكَ ". قُلْتُ أَأُخَلَّفُ بَعْدَ أَصْحَابِي قَالَ " إِنَّكَ لَنْ تُخَلَّفَ فَتَعْمَلَ عَمَلاً تَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اللَّهِ إِلاَّ ازْدَدْتَ دَرَجَةً وَرِفْعَةً وَلَعَلَّكَ تُخَلَّفُ حَتَّى يَنْتَفِعَ بِكَ أَقْوَامٌ وَيُضَرَّ بِكَ آخَرُونَ اللَّهُمَّ أَمْضِ لأَصْحَابِي هِجْرَتَهُمْ وَلاَ تَرُدَّهُمْ عَلَى أَعْقَابِهِمْ لَكِنِ الْبَائِسُ سَعْدُ ابْنُ خَوْلَةَ ". قَالَ سَعْدٌ رَثَى لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَنْ تُوُفِّيَ بِمَكَّةَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6374

اسحاق بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ حسین (بن علی جعفی) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زائدہ (بن قدامہ) سے، زائدہ نے عبدالملک (بن عمیر) سے، عبدالملک نے مصعب (بن سعد) سے، مصعب نے اپنے باپ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: تم ان کلمات کے ذریعہ پناہ مانگا کرو کہ جن کے ذریعہ نبی ﷺ پناہ مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں بزدلی سے تیری پناہ لیتا ہوں اور بخل سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور تیری پناہ لیتا ہوں اس سے کہ نکمی عمر تک پہنچایا جاؤں اور تیری پناہ لیتا ہوں دنیا کے فتنے اور عذاب قبر سے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ مُصْعَبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ تَعَوَّذُوا بِكَلِمَاتٍ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَتَعَوَّذُ بِهِنَّ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6375

یحيٰ بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ وکیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ہشام بن عروہ نے ہم سے بیان کیا۔ ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ یہ دعا کرتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں سستی سے اور بہت بڑھاپے سے اور ان باتوں سے جو چٹی کا باعث ہوں اور ان باتوں سے جو گناہ کا موجب ہوں۔ اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں آگ کے عذاب سے اور آگ کے فتنے سے اور قبر کے فتنے سے اور قبر کے عذاب سے اور دولتمندی کے فتنے کے شر سے اور فقر کے فتنے کے شر سے اور مسیح دجال کے فتنے کے شر سے۔ اے اللہ! میری خطاؤں کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو ڈال اور میرے دل کو تمام خطاؤں سے بالکل صاف کر دے اُسی طرح کہ جس طرح سفید کپڑا میل سے پاک و صاف کردیا جاتا ہے اور میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اتنی ہی دوری کر جتنی کہ تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان دوری ڈالی ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُولُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْهَرَمِ وَالْمَغْرَمِ وَالْمَأْثَمِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ وَفِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَشَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَى وَشَرِّ فِتْنَةِ الْفَقْرِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ اللَّهُمَّ اغْسِلْ خَطَايَاىَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّ قَلْبِي مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ وَبَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَاىَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6376

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ سلام بن ابی مطیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے اپنی خالہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ یوں پناہ مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں آگ کے فتنے سے اور آگ کے عذاب سے تیری پناہ لیتا ہوں اور قبر کے فتنے سے تیری پناہ لیتا ہوں اور قبر کے عذاب سے بھی تیری پناہ لیتا ہوں اور دولت مندی کے فتنے سے بھی تیری پناہ لیتا ہوں اور محتاجی کے فتنے سے بھی تیری پناہ لیتا ہوں اور مسیح دجال کے فتنے سے بھی تیری پناہ لیتا ہوں۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا سَلاَّمُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ خَالَتِهِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَتَعَوَّذُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْغِنَى وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْفَقْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6377

محمد (بن سلام) نے ہم سے بیان کیا کہ ابو معاویہ نے ہمیں خبر دی۔ ہشام بن عروہ نے ہمیں بتایا۔ ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ آپؓ بیان کرتی تھیں: نبی ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں آگ کے فتنے سے اور آگ کے عذاب سے، قبر کے فتنے سے اور قبر کے عذاب سے اور دولتمندی کے فتنے کے شر سے اور محتاجی کے فتنے کے شر سے۔ اے اللہ! میں مسیح دجال کے فتنے کے شر سے بھی تیری پناہ لیتا ہوں۔ اے اللہ! میرے دل کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو ڈال اور میرے دل کو تمام خطاؤں سے پاک و صاف کر دے اُسی طرح جس طرح کہ تو نے سفید کپڑے کو میل سے پاک و صاف کیا ہے اور میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اتنی دوری ڈال جتنی دوری تو نے مشرق و مغرب میں ڈال رکھی ہے۔ اے اللہ! میں سستی سے اور ان باتوں سے جو گناہ کا موجب ہوں اور ان باتوں سے جو چٹی کا موجب ہوں تیری پناہ مانگتا ہوں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ وَفِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَشَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَى وَشَرِّ فِتْنَةِ الْفَقْرِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ اللَّهُمَّ اغْسِلْ قَلْبِي بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّ قَلْبِي مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَبَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَاىَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6378

محمد بن بشار نے مجھ سے بیان کیا کہ غندر نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے قتادہ سے سنا۔ قتادہ نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے حضرت اُم سلیمؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! انسؓ آپؐ کا خادم ہے۔ آپؐ اس کے لئے اللہ سے دعا کریں۔ آپؐ نے دعا کی: اے اللہ! اس کے مال اور اس کی اولاد کو بڑھا اور جو تو اُس کو عطا فرمائے اس میں تو اُس کے لئے برکت دے۔ اور ہشام بن زید سے مروی ہے کہ میں نے بھی حضرت انس بن مالکؓ سے ایسا ہی سنا۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَسٌ خَادِمُكَ ادْعُ اللَّهَ لَهُ قَالَ " اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ ".
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ مِثْلَهُ

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6379

محمد بن بشار نے مجھ سے بیان کیا کہ غندر نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے قتادہ سے سنا۔ قتادہ نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے حضرت اُم سلیمؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! انسؓ آپؐ کا خادم ہے۔ آپؐ اس کے لئے اللہ سے دعا کریں۔ آپؐ نے دعا کی: اے اللہ! اس کے مال اور اس کی اولاد کو بڑھا اور جو تو اُس کو عطا فرمائے اس میں تو اُس کے لئے برکت دے۔ اور ہشام بن زید سے مروی ہے کہ میں نے بھی حضرت انس بن مالکؓ سے ایسا ہی سنا۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ، أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَسٌ خَادِمُكَ ادْعُ اللَّهَ لَهُ قَالَ ‏ "‏ اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ ‏"‏‏.‏ وَعَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ، سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، مِثْلَهُ

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6380

ابوزید سعید بن ربیع نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے روایت کی۔ قتادہ نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: حضرت اُم سلیمؓ نے کہا: انسؓ آپؐ کا خادم ہے۔ آپؐ اس کے لیے اللہ سے دعا کریں۔ آپؐ نے دعا کی: اے اللہ! اُس کو بہت مال اور اولاد دے اور جو تو اُس کو عطا کرے اس میں تو اُس کے لئے برکت دے۔

حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ أَنَسٌ خَادِمُكَ. قَالَ " اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6381

ابو زید سعید بن ربیع نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے روایت کی۔ قتادہ نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: حضرت اُم سلیمؓ نے کہا: انسؓ آپؐ کا خادم ہے۔ آپؐ اس کے لیے اللہ سے دعا کریں۔ آپؐ نے دعا کی: اے اللہ! اُس کو بہت مال اور اولاد دے اور جو تو اُس کو عطا کرے اس میں تو اُس کے لئے برکت دے۔

حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ أَنَسٌ خَادِمُكَ. قَالَ " اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6382

مطرف بن عبداللہ ابو مصعب نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالرحمٰن بن ابی الموال نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے محمد بن منکدر سے، محمد نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ ہمیں تمام امور میں استخارہ اسی طرح سکھایا کرتے تھے جیسے کہ قرآن کی سورت۔ جب کوئی کسی کام کا ارادہ کرے تو فرض کے علاوہ دو رکعتیں پڑھے، پھر کہے: اے اللہ میں تیرے علم کے وسیلے سے تجھ سے بہتری چاہتا ہوں اور تیری قدرت کے وسیلے سے طاقت مانگتا ہوں اور میں تجھ سے تیرا وہ فضل مانگتا ہوں جو بہت ہی بڑا ہے۔ تو ہی سب قدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا اور تو ہی جانتا ہے اور میں نہیں جانتا اور تو ہی پوشیدہ باتوں کو خوب جانتا ہے، اے اللہ! اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام میرے لئے میرے دین میں اور میری زندگی میں اور میرے اس کام کے انجام کے لحاظ سے بہتر ہے یا فرمایا: میرے کام کے اس نتیجے کے لحاظ سے جو جلد یا دیر سے ظاہر ہونے والا ہو بہتر ہے تو میرے لئے اس کو مقدر کر اور اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام میرے لئے میرے دین میں اور میری زندگی میں اور میرے کام کے انجام کے اعتبار سے نقصان دہ ہے یا فرمایا: میرے اس کام کے اس نتیجے سے جو جلدی ہونے والا ہو یا دیر سے ہونے والا ہو تو مجھ سے اس کو ٹال دے اور مجھے بھی اس سے ہٹا دے اور میرے لئے بھلائی کو جہاں بھی ہو مقدر فرما اور پھر مجھے بھی اس پر راضی کر اور یہ دعا کرتے ہوئے اپنی اس حاجت کا نام لے۔

حَدَّثَنَا مُطَرِّفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو مُصْعَبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُعَلِّمُنَا الاِسْتِخَارَةَ فِي الأُمُورِ كُلِّهَا كَالسُّورَةِ مِنَ الْقُرْآنِ " إِذَا هَمَّ بِالأَمْرِ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيمِ فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلاَ أَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلاَّمُ الْغُيُوبِ اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الأَمْرَ خَيْرٌ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي ـ أَوْ قَالَ عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ ـ فَاقْدُرْهُ لِي وَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الأَمْرَ شَرٌّ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي ـ أَوْ قَالَ فِي عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ ـ فَاصْرِفْهُ عَنِّي وَاصْرِفْنِي عَنْهُ وَاقْدُرْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ ثُمَّ رَضِّنِي بِهِ. وَيُسَمِّي حَاجَتَهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6383

محمد بن علاء نے مجھ سے بیان کیا کہ ابواسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے بُرَید بن عبداللہ سے، برید نے ابو بُردہ سے، ابو بُردہ نے حضرت ابوموسیٰؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے پانی منگایا اور وضو کیا، پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو اُٹھا کر یوں دعا کی: اے اللہ! عبید ابوعامر پر پردہ پوشی فرماتے ہوئے درگزر فرما۔ اور میں نے آپؐ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی۔ اور آپؐ نے کہا: اے اللہ! قیامت کے دن اس کو لوگوں میں سے اپنی بہت سی مخلوق پر فوقیت دے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ دَعَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعُبَيْدٍ أَبِي عَامِرٍ ". وَرَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ فَقَالَ " اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَوْقَ كَثِيرٍ مِنْ خَلْقِكَ مِنَ النَّاسِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی