کتاب 81: كتاب الرقاق

صحیح بخاری, حصہ 5

صحیح بخاری 6492

ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ مہدی (بن میمون) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے غیلان (بن جریر) سے، غیلان نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: تم ایسے کام کرتے رہتے ہو جو تمہاری آنکھوں میں بال سے بھی زیادہ باریک ہوتے ہیں۔ ہم نبی ﷺ کے زمانے میں اُن کو ہلاک کر دینے والے گناہ شمار کیا کرتے تھے۔ ابوعبداللہ (امام بخاری) نے کہا: مُوبِقَات سے اُن کی مراد ہلاک کرنے والے گناہ ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ عَنْ غَيْلاَنَ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ إِنَّكُمْ لَتَعْمَلُونَ أَعْمَالاً هِيَ أَدَقُّ فِي أَعْيُنِكُمْ مِنَ الشَّعَرِ إِنْ كُنَّا نَعُدُّهَا عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الْمُوبِقَاتِ. قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي بِذَلِكَ الْمُهْلِكَاتِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6493

علی بن عیاش الہانی حِمصی نے ہم سے بیان کیا کہ ابو غسان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا ابو حازم نے مجھ سے بیان کیا۔ ابو حازم نے حضرت سہل بن سعد ساعدیؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جو مشرکوں سے لڑ رہا تھا اور وہ ان مسلمانوں میں سے تھا جو کافروں کے مقابل میں بڑے کارآمد تھے۔ آپؐ نے فرمایا: جو ایسے شخص کو دیکھنا چاہے جو دوزخیوں میں سے ہے تو اِس شخص کو دیکھ لے۔ یہ سن کر ایک شخص اس کے پیچھے ہو لیا اور وہ اس کے پیچھے ہی رہا یہاں تک کہ وہ زخمی ہوگیا اور اس نے مرنے کی جلدی کی اور اپنی تلوار کی نوک کو لیا اور اپنے سینے کے درمیان رکھا اس پر بوجھ ڈالا جس سے وہ اس کے دونوں کندھوں کے درمیان سے پار نکل گئی۔ تب نبی ﷺ نے فرمایا: کوئی بندہ جیسا کہ لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں جنتیوں کے کام کر رہا ہوتا ہے اور حقیقت میں وہ دوزخیوں میں سے ہوتا ہے اور کبھی جیسا کہ لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں وہ دوزخیوں کے سے کام کر رہا ہوتا ہے اور وہ جنتیوں میں سے ہوتا ہے۔ عملوں کا اعتبار ان کے انجام سے ہی ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ نَظَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى رَجُلٍ يُقَاتِلُ الْمُشْرِكِينَ وَكَانَ مِنْ أَعْظَمِ الْمُسْلِمِينَ غَنَاءً عَنْهُمْ فَقَالَ " مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا ". فَتَبِعَهُ رَجُلٌ فَلَمْ يَزَلْ عَلَى ذَلِكَ حَتَّى جُرِحَ فَاسْتَعْجَلَ الْمَوْتَ. فَقَالَ بِذُبَابَةِ سَيْفِهِ فَوَضَعَهُ بَيْنَ ثَدْيَيْهِ فَتَحَامَلَ عَلَيْهِ حَتَّى خَرَجَ مِنْ بَيْنِ كَتِفَيْهِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ الْعَبْدَ لَيَعْمَلُ فِيمَا يَرَى النَّاسُ عَمَلَ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَإِنَّهُ لَمِنْ أَهْلِ النَّارِ وَيَعْمَلُ فِيمَا يَرَى النَّاسُ عَمَلَ أَهْلِ النَّارِ وَهْوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَإِنَّمَا الأَعْمَالُ بِخَوَاتِيمِهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6494

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے کہا: عطاء بن یزید نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت ابوسعیدؓ نے اُنہیں بتایا۔ وہ کہتے تھے، کہا گیا، یا رسول اللہ۔ نیز محمد بن یوسف نے کہا کہ اوزاعی نے ہم سے بیان کیا۔ زہری نے ہمیں بتایا، زہری نے عطاء بن یزید لیثی سے، عطاء نے حضرت ابوسعید خدریؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ایک اعرابی نبی ﷺ کے پاس آیا اور پوچھنے لگا: یا رسول اللہ ! لوگوں میں سے کون سا شخص بہتر ہے؟ آپؐ نے فرمایا: وہ شخص جس نے اپنی جان اور مال سے جہاد کیا اور وہ شخص جو پہاڑوں کی کسی کھوہ میں بیٹھے اپنے ربّ کی عبادت کر رہا ہے اور لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھتا ہے۔ (شعیب کی طرح محمد بن ولید) زبیدی اور سلیمان بن کثیر اور نعمان (بن راشد) نے بھی زہری سے روایت کی۔ اور معمر نے زہری سے، زہری نے عطاء سے یا عبیداللہ سے، اُنہوں نے حضرت ابوسعید (خدری ؓ) سے، حضرت ابوسعیدؓ نے نبی ﷺ سے نقل کیا اور یونس اور (عبدالرحمٰن بن خالد) بن مسافر اور یحيٰ بن سعید نے بھی ابن شہاب سے نقل کیا۔ اُنہوں نے عطاء (بن یزید لیثی) سے، عطاء نے نبی ﷺ کے کسی صحابی سے، اُنہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ حَدَّثَهُ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَىُّ النَّاسِ خَيْرٌ قَالَ " رَجُلٌ جَاهَدَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ وَرَجُلٌ فِي شِعْبٍ مِنَ الشِّعَابِ يَعْبُدُ رَبَّهُ وَيَدَعُ النَّاسَ مِنْ شَرِّهِ ". تَابَعَهُ الزُّبَيْدِيُّ وَسُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ وَالنُّعْمَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ. وَقَالَ مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَاءٍ أَوْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ يُونُسُ وَابْنُ مُسَافِرٍ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6495

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ (عبد العزیز) ماجشون نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عبدالرحمٰن بن ابی صعصعہ سے، عبدالرحمٰن نے اپنے باپ (عبد اللہ بن ابی صعصعہ) سے روایت کی کہ اُنہوں نے حضرت ابو سعیدؓ سے سنا۔ حضرت ابو سعیدؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں مسلمان شخص کا بہتر مال بکریاں ہوں گی جنہیں وہ پہاڑوں کی چوٹیوں اور بارش کی جگہوں میں ساتھ ساتھ لئے پھرے گا۔ اپنے دین کو فتنوں سے بچاتے ہوئے بھاگتا پھرے گا۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا الْمَاجِشُونُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ خَيْرُ مَالِ الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ الْغَنَمُ يَتْبَعُ بِهَا شَعَفَ الْجِبَالِ وَمَوَاقِعَ الْقَطْرِ يَفِرُّ بِدِينِهِ مِنَ الْفِتَنِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6496

محمد بن سنان نے ہم سے بیان کیا کہ فلیح بن سلیمان نے ہمیں بتایا۔ ہلال بن علی نے ہم سے بیان کیا۔ ہلال نے عطاء بن یسار سے، عطاء نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب امانت ضائع کردی جائے گی تو اس وقت اس گھڑی کا انتظار کرو۔ اس نے پوچھا: یا رسول اللہ! وہ امانت کیونکر ضائع کی جائے گی؟ آپؐ نے فرمایا: جب حکومت ان لوگوں کے سپرد کی جائے گی جو اس کے اہل نہیں تو اس وقت اس گھڑی کے منتظر رہو۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا هِلاَلُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا ضُيِّعَتِ الأَمَانَةُ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ ". قَالَ كَيْفَ إِضَاعَتُهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " إِذَا أُسْنِدَ الأَمْرُ إِلَى غَيْرِ أَهْلِهِ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6497

محمد بن کثیر نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ اعمش نے ہم سے بیان کیا، اعمش نے زید بن وہب سے روایت کی کہ حضرت حذیفہ (بن یمانؓ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں دو باتیں بتائیں۔ ان میں سے ایک تو میں دیکھ چکا اور دوسری کا انتظار کر رہا ہوں۔ آپؐ نے ہم سے بیان کیا کہ امانت لوگوں کے دلوں کی تہ میں نازل ہوئی۔ پھر اُنہیں قرآن سے علم ہوا پھر اُنہیں رسول اللہ ﷺ کے نمونہ سے علم ہوا اور آپؐ نے ہمیں اس کے اُٹھائے جانے کے متعلق بتایا۔ فرمایا: آدمی یوں ہی تھوڑا سا سوتا ہے تو امانت اُس کے دل سے سمیٹ لی جاتی ہے اور اس کا اثر خفیف سے نشان کی طرح باقی رہ جاتا ہے۔ پھر وہ دوسری نیند سوتا ہے اور وہ اور سمیٹ لی جاتی ہے تو پھر اس کا نشان چھالے کی طرح رہ جاتا ہے جیسے تم چنگاری اپنے پاؤں پر گراؤ تو ایک چھالا پھول آتا ہے۔ تم اس کو الگ تھلگ باہر نکلے ہوئے دیکھتے ہو اور اس میں کچھ نہیں ہوتا۔ پھر لوگ صبح کو آپس میں خرید و فروخت کرنے لگتے ہیں اور ایک شخص بھی قریب نہیں ہوتا کہ امانت ادا کرے اور پھر کہنے لگتے ہیں کہ فلاں خاندان میں ایک شخص ہے جو دیانت دار ہے اور اس شخص کے متعلق کہتے ہیں کہ کیا ہی عقلمند ہے اور کیا ہی خوش اخلاق ہے اور کیا ہی دلیر ہے حالانکہ اس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان نہیں ہوتا اور مجھ پر ایک ایسا زمانہ آچکا ہے کہ میں پروا نہیں کرتا تھا کہ کس شخص سے میں نے خرید و فروخت کا معاملہ کیا ہے۔ اگر وہ مسلمان ہوتا تو اسلام اس کو روکتا اور اگر نصرانی ہوتا تو یہ خوف اس کو روکے رکھتا کہ کہیں اس کا رئیس (سردار) اسے میرے پاس بھیج دے گا۔ مگر آج یہ حالت ہے کہ میں فلاں فلاں شخص کے سوا کسی سے خرید و فروخت کا معاملہ نہیں کرتا۔ فربری نے کہا ابو جعفر (محمد بن ابی حاتم جو امام بخاری کے منشی تھے) نے کہا: میں نے ابو عبد اللہ (امام بخاری) کو حدیث سنائی تو وہ کہنے لگے میں نے ابو احمد بن عاصم (بلخی) سے سنا وہ کہتے تھے میں نے ابو عبید سے سنا وہ کہتے تھے (عبد الملک بن قریب) اصمعی اور ابو عمرو (بن علاء قاری) وغیرہ نے کہا جذر کا لفظ جو حدیث میں ہے اس کا معنی ہے ہر چیز کی جڑ اور وکت کہتے ہیں ہلکے خفیف داغ کو اور مجل وہ موٹا چھالا جو کام کرنے سے ہتھیلی پر پڑ جاتا ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ حَدَّثَنَا حُذَيْفَةُ قَالَ حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَدِيثَيْنِ رَأَيْتُ أَحَدَهُمَا وَأَنَا أَنْتَظِرُ الآخَرَ حَدَّثَنَا " أَنَّ الأَمَانَةَ نَزَلَتْ فِي جَذْرِ قُلُوبِ الرِّجَالِ ثُمَّ عَلِمُوا مِنَ الْقُرْآنِ ثُمَّ عَلِمُوا مِنَ السُّنَّةِ ". وَحَدَّثَنَا عَنْ رَفْعِهَا قَالَ " يَنَامُ الرَّجُلُ النَّوْمَةَ فَتُقْبَضُ الأَمَانَةُ مِنْ قَلْبِهِ فَيَظَلُّ أَثَرُهَا مِثْلَ أَثَرِ الْوَكْتِ ثُمَّ يَنَامُ النَّوْمَةَ فَتُقْبَضُ فَيَبْقَى أَثَرُهَا مِثْلَ الْمَجْلِ كَجَمْرٍ دَحْرَجْتَهُ عَلَى رِجْلِكَ فَنَفِطَ فَتَرَاهُ مُنْتَبِرًا وَلَيْسَ فِيهِ شَىْءٌ فَيُصْبِحُ النَّاسُ يَتَبَايَعُونَ فَلاَ يَكَادُ أَحَدٌ يُؤَدِّي الأَمَانَةَ فَيُقَالُ إِنَّ فِي بَنِي فُلاَنٍ رَجُلاً أَمِينًا. وَيُقَالُ لِلرَّجُلِ مَا أَعْقَلَهُ وَمَا أَظْرَفَهُ وَمَا أَجْلَدَهُ. وَمَا فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةِ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ وَلَقَدْ أَتَى عَلَىَّ زَمَانٌ وَمَا أُبَالِي أَيَّكُمْ بَايَعْتُ لَئِنْ كَانَ مُسْلِمًا رَدَّهُ الإِسْلاَمُ وَإِنْ كَانَ نَصْرَانِيًّا رَدَّهُ عَلَىَّ سَاعِيهِ فَأَمَّا الْيَوْمَ فَمَا كُنْتُ أُبَايِعُ إِلاَّ فُلاَنًا وَفُلاَنًا ". قَالَ الْفِرَبْرِيُّ قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ حَدَّثْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ عَاصِمٍ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا عُبَيْدٍ يَقُولُ قَالَ الأَصْمَعِيُّ وَأَبُو عَمْرٍو وَغَيْرُهُمَا جَذْرُ قُلُوبِ الرِّجَالِ الْجَذْرُ الأَصْلُ مِنْ كُلِّ شَىْءٍ وَالْوَكْتُ أَثَرُ الشَّىْءِ الْيَسِيرُ مِنْهُ وَالْمَجْلُ أَثَرُ الْعَمَلِ فِي الْكَفِّ إِذَا غَلُظَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6498

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے کہا مجھے سالم بن عبداللہ نے خبر دی کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپؐ فرماتے تھے۔ لوگ بھی اونٹوں کی طرح ہیں سو ہوں تو ان میں ایک سواری کا اونٹ بھی تمہیں نہیں ملتا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّمَا النَّاسُ كَالإِبِلِ الْمِائَةُ لاَ تَكَادُ تَجِدُ فِيهَا رَاحِلَةً ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6499

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سفیان (ثوری) سے روایت کی کہ مجھے سلمہ بن کہیل نے بتایا۔ اور ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے سلمہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا میں نے حضرت جندب (بن عبداللہ بَجلیؓ) سے سنا وہ کہتے تھے۔ نبی ﷺ نے فرمایا۔ (سلمہ کہتے تھے) اور میں نے اُن کے سوا کسی کو یہ کہتے نہیں سنا کہ نبی ﷺ نے فرمایا اور یہ سن کر میں حضرت جندبؓ کے قریب گیا اور میں نے اُن سے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جس نے سنانے کے لئے نیک کام کئے اللہ بھی اس کی شہرت کرے گا اور جس نے دکھاوے کے لئے کام کئے تو اللہ بھی اس کے کاموں کو بطور دکھلاوے کے ہی رکھے گا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ. وَحَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ جُنْدَبًا يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم غَيْرَهُ فَدَنَوْتُ مِنْهُ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ وَمَنْ يُرَائِي يُرَائِي اللَّهُ بِهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6500

ہدبہ بن خالد نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام (بن یحيٰ) نے ہمیں بتایا کہ قتادہ نے ہم سے بیان کیا، حضرت انس بن مالکؓ نے ہمیں بتایا، حضرت انسؓ نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ایک بار میں نبی ﷺ کے ساتھ آپؐ کے پیچھے سوار تھا۔ میرے اور آپؐ کے درمیان کجاوے کی پچھلی لکڑی کے سوا اور کچھ نہ تھا آپؐ نے فرمایا: اے معاذؓ! میں نے کہا حاضر ہوں یا رسول اللہ! اور آپؐ کی خدمت میں ہوں۔ پھر آپؐ تھوڑی دیر چلے پھر فرمایا: معاذؓ! میں نے کہا حاضر ہوں یا رسول اللہ اور آپؐ کی خدمت میں ہوں۔ پھر آپؐ تھوڑی دیر چلے پھر فرمایا: معاذ بن جبلؓ! میں نے کہا یا رسول اللہ حاضر ہوں اور آپؐ کی خدمت میں ہوں۔ آپؐ نے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ اللہ کا حق اپنے بندوں پر کیا ہے؟ میں نے کہا، اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ کا حق بندوں پر یہ ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ ٹھہرائیں۔ پھر آپؐ تھوڑی دیر چلے اور فرمایا: معاذ بن جبلؓ! میں نے کہا، حاضر ہوں یا رسول اللہ اور آپؐ کی خدمت میں ہوں۔ آپؐ نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو بندوں کا حق اللہ پر کیا ہے جب وہ اس کے حق کو بجا لائیں ؟ میں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: بندوں کا حق اللہ پر یہ ہے کہ وہ اُن کو سزا نہ دے۔

حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَيْنَمَا أَنَا رَدِيفُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ إِلاَّ آخِرَةُ الرَّحْلِ فَقَالَ " يَا مُعَاذُ ". قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ " يَا مُعَاذُ ". قُلْتُ لَبَّيْكَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ " يَا مُعَاذُ بْنَ جَبَلٍ ". قُلْتُ لَبَّيْكَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ. قَالَ " هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى عِبَادِهِ ". قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ " حَقُّ اللَّهِ عَلَى عِبَادِهِ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلاَ يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ". ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ " يَا مُعَاذُ بْنَ جَبَلٍ ". قُلْتُ لَبَّيْكَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ. قَالَ " هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ إِذَا فَعَلُوهُ ". قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ " حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ أَنْ لاَ يُعَذِّبَهُمْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6501

مالک بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ زہیر (بن معاویہ) نے ہمیں بتایا۔ حمید نے ہم سے بیان کیا۔ حمید نے حضرت انس (بن مالک) رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ کی ایک اونٹنی تھی۔ (ابوعبداللہ نے) کہا: اور محمد (بن سلام) نے بھی مجھ سے بیان کیا کہ فزاری اور ابوخالد احمر نے ہمیں خبر دی۔ اُنہوں نے حمید طویل سے، حمید نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی تھی جس کا نام عضباء تھا اور وہ ایسی تیز تھی کہ اس سے آگے کوئی اونٹ نہیں نکل سکتا تھا۔ ایک گنوار اپنے ایک جوان اونٹ پر سوار آیا اور وہ اونٹ عضباء سے آگے نکل گیا تو مسلمانوں کو سخت ناگوار گزرا کہ عضباء پیچھے رہ گئی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ کا حق ہے کہ جس چیز کو دنیا میں اُٹھاتا ہے اُس کو نیچا بھی دکھاتا ہے۔

حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ كَانَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نَاقَةٌ. قَالَ وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ وَأَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَتْ نَاقَةٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تُسَمَّى الْعَضْبَاءَ وَكَانَتْ لاَ تُسْبَقُ فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى قَعُودٍ لَهُ فَسَبَقَهَا فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ وَقَالُوا سُبِقَتِ الْعَضْبَاءُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ لاَ يَرْفَعَ شَيْئًا مِنَ الدُّنْيَا إِلاَّ وَضَعَهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6502

محمد بن عثمان بن کرامہ نے مجھ سے بیان کیا۔ خالد بن مخلد نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے سلیمان بن بلال سے، (سلیمان نے کہا:) شریک بن عبداللہ بن ابی نمر نے مجھ سے بیان کیا، شریک نے عطاء (بن یسار) سے، عطاء نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ فرماتا ہے: جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی تو پھر میں بھی اسے آگاہ کئے دیتا ہوں کہ میں اس سے لڑوں گا اور میرا بندہ جن جن عملوں سے میرا قرب حاصل کرتا ہے ان میں کوئی عمل مجھ کو اُن عملوں سے زیادہ پسند نہیں جو میں نے ان پر فرض کئے ہیں اور میرا بندہ نفلوں کے ذریعہ مجھ سے قریب ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں۔ جب میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں پھر اس کا کان ہو جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے اور اس کی آنکھ ہو جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے اور اس کا ہاتھ ہو جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کا پاؤں ہو جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے۔ اگر وہ مجھ سے مانگے تو میں اس کو ضرور دوں اور اگر وہ میری پناہ لے تو میں اس کو ضرور پناہ دیتا ہوں اور میں کسی کام میں بھی جس کو میں کرنے لگتا ہوں کبھی تردد نہیں کرتا جتنا تردد کہ میں مؤمن کی جان کے متعلق کرتا ہوں وہ موت کو برا سمجھتا ہے اور میں اس کو تکلیف دینا ناپسند کرتا ہوں۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنِي شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ قَالَ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ وَمَا تَقَرَّبَ إِلَىَّ عَبْدِي بِشَىْءٍ أَحَبَّ إِلَىَّ مِمَّا افْتَرَضْتُ عَلَيْهِ وَمَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ إِلَىَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْتُ سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطُشُ بِهَا وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا وَإِنْ سَأَلَنِي لأُعْطِيَنَّهُ وَلَئِنِ اسْتَعَاذَنِي لأُعِيذَنَّهُ وَمَا تَرَدَّدْتُ عَنْ شَىْءٍ أَنَا فَاعِلُهُ تَرَدُّدِي عَنْ نَفْسِ الْمُؤْمِنِ يَكْرَهُ الْمَوْتَ وَأَنَا أَكْرَهُ مَسَاءَتَهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6503

سعید بن ابی مریم نے ہم سے بیان کیا کہ ابوغسان نے ہمیں بتایا کہ ابوحازم نے ہمیں حضرت سہلؓ سے روایت کرتے ہوئے بتایا۔ اُنہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری بعثت اور وہ گھڑی یوں ہے اور آپؐ اپنی دونوں انگلیوں سے اشارہ فرماتے تھے اور دونوں کو لمبا کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ هَكَذَا ". وَيُشِيرُ بِإِصْبَعَيْهِ فَيَمُدُّ بِهِمَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6504

عبداللہ بن محمد نے جو کہ جُعفی ہیں مجھ سے بیان کیا کہ وہب بن جریر نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے قتادہ اور ابو تیاح سے، ان دونوں نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: میری بعثت اور وہ گھڑی اِن دونوں کی طرح ہے۔

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ـ هُوَ الْجُعْفِيُّ ـ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ وَأَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ كَهَاتَيْنِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6505

یحيٰ بن یوسف نے مجھ سے بیان کیا کہ ابوبکر (بن عیاش) نے ہمیں خبر دی۔ اُنہوں نے ابو حصین سے، ابو حصین نے ابو صالح سے، ابو صالح نے حضرت ابو ہریرہؓ سے، حضرت ابو ہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا۔ آپؐ نے فرمایا: میری بعثت اور وہ گھڑی ایسی ہے جیسے یہ دونوں یعنی دونوں انگلیاں۔ (ابوبکر بن عیاش کی طرح) اسرائیل نے بھی ابو حصین سے اس کو روایت کیا۔

حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ كَهَاتَيْنِ ". يَعْنِي إِصْبَعَيْنِ. تَابَعَهُ إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي حَصِينٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6506

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں خبر دی۔ ابو زناد نے ہمیں بتایا، ابو زناد نے عبدالرحمٰن سے، عبدالرحمٰن نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ گھڑی قائم نہ ہوگی جب تک کہ سورج مغرب کی طرف سے نہ نکلے۔ جب وہ نکلے گا اور لوگ اس کو دیکھیں گے تو سب کے سب ایمان لے آئیں گے تو یہ وہ وقت ہوگا جب اس نفس کو اس کا ایمان لانا فائدہ نہ دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہوگا یا اس نے ایمان کی حالت میں بھلائی نہ کی ہوگی۔ دو آدمیوں نے اپنا کپڑا اپنے درمیان بچھایا ہی ہوگا اور ابھی آپس میں خرید و فروخت نہیں کی ہوگی اور ابھی اس کپڑے کو نہیں لپیٹا ہوگا کہ وہ گھڑی برپا ہو جائے گی۔ اور آدمی اپنی اونٹنی کا دودھ لے کر واپس ہی ہوگا اور ابھی اس کو پیئے گا نہیں تو وہ گھڑی برپا ہو جائے گی۔ اور وہ اپنے حوض کو لیپ رہا ہوگا اور ابھی اس میں پانی نہیں پلایا ہوگا تو وہ گھڑی برپا ہو جائے گی۔ اور تم میں سے ایک نے اپنے نوالے کو اپنے منہ کی طرف اُٹھایا ہی ہو گا اور ابھی اس کو کھایا نہ ہوگا کہ وہ گھڑی آجائے گی۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضى الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا فَإِذَا طَلَعَتْ فَرَآهَا النَّاسُ آمَنُوا أَجْمَعُونَ فَذَلِكَ حِينَ لاَ يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا وَلَتَقُومَنَّ السَّاعَةُ وَقَدْ نَشَرَ الرَّجُلاَنِ ثَوْبَهُمَا بَيْنَهُمَا فَلاَ يَتَبَايَعَانِهِ وَلاَ يَطْوِيَانِهِ وَلَتَقُومَنَّ السَّاعَةُ وَقَدِ انْصَرَفَ الرَّجُلُ بِلَبَنِ لِقْحَتِهِ فَلاَ يَطْعَمُهُ وَلَتَقُومَنَّ السَّاعَةُ وَهْوَ يَلِيطُ حَوْضَهُ فَلاَ يَسْقِي فِيهِ وَلَتَقُومَنَّ السَّاعَةُ وَقَدْ رَفَعَ أُكْلَتَهُ إِلَى فِيهِ فَلاَ يَطْعَمُهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6507

حجاج (بن منہال) نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام نے ہمیں بتایا۔ قتادہ نے ہم سے بیان کیا، قتادہ نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے حضرت عبادہ بن صامتؓ سے، حضرت عبادہؓ نے نبیﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: جس نے اللہ کی ملاقات کی چاہت کی اللہ اس کی ملاقات کی چاہت کرے گا اور جس نے اللہ کی ملاقات کو برا جانا اللہ اس کی ملاقات کو برا جانے گا۔ حضرت عائشہؓ نے یا آپؐ کی ازواج میں سے کسی نے کہا: ہم تو مرنا پسند نہیں کرتے۔ آپؐ نے فرمایا: یہ مراد نہیں بلکہ بات یہ ہے کہ جب مؤمن مرنے لگتا ہے تو اس کو اللہ کی رضا مندی اور اس کی سرفرازی کی خوشخبری دی جاتی ہے تو پھر کوئی بات بھی اس کو اس سے زیادہ پیاری نہیں ہوتی جو اس کے آگے ہوتی ہے اور وہ اللہ کی ملاقات کو پسند کرتا ہے اور اللہ اس کی ملاقات کو پسند کرتا ہے اور کافر جو ہے تو جب وہ مرنے لگتا ہے تو اُسے اللہ کے عذاب اور اس کی سزا کی خبر دی جاتی ہے تو کوئی چیز بھی اس کو اس سے زیادہ ناپسند نہیں ہوتی جو اُس کے لیے پیش آمدہ ہے اس لئے وہ اللہ سے ملنا ناپسند کرتا ہے اور اللہ اس سے ملنے کو ناپسند کرتا ہے۔ ابوداؤد اور عمرو (بن مرزوق) نے اس حدیث کو شعبہ سے اختصار کے ساتھ روایت کیا اور سعید (ابن ابی عروبہ) نے بھی اس کو قتادہ سے نقل کیا۔ قتادہ نے زرارہ سے، زرارہ نے سعد (بن ہشام) سے، سعد نے حضرت عائشہؓ سے، حضرت عائشہؓ نے نبیﷺ سے روایت کیا۔

حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ ". قَالَتْ عَائِشَةُ أَوْ بَعْضُ أَزْوَاجِهِ إِنَّا لَنَكْرَهُ الْمَوْتَ. قَالَ " لَيْسَ ذَاكَ وَلَكِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا حَضَرَهُ الْمَوْتُ بُشِّرَ بِرِضْوَانِ اللَّهِ وَكَرَامَتِهِ فَلَيْسَ شَىْءٌ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا أَمَامَهُ فَأَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ وَأَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ وَإِنَّ الْكَافِرَ إِذَا حُضِرَ بُشِّرَ بِعَذَابِ اللَّهِ وَعُقُوبَتِهِ فَلَيْسَ شَىْءٌ أَكْرَهَ إِلَيْهِ مِمَّا أَمَامَهُ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ وَكَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ ". اخْتَصَرَهُ أَبُو دَاوُدَ وَعَمْرٌو عَنْ شُعْبَةَ. وَقَالَ سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ عَنْ سَعْدٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6508

محمد بن علاء نے مجھ سے بیان کیا کہ اُبواسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے برید (بن عبداللہ) سے، برید نے ابوبردہ سے، ابوبردہ نے حضرت ابوموسیٰؓ سے، حضرت ابوموسیٰؓ نے نبیﷺ سے روایت کی آپؐ نے فرمایا: جس نے اللہ کی ملاقات کی چاہت کی اللہ اس کی ملاقات کی چاہت کرے گا اور جس نے اللہ کی ملاقات کو ناپسند کیا اللہ اس کی ملاقات کو ناپسند کرے گا۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6509

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عقیل (بن خالد) سے، عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی کہ مجھے سعید بن مسیب اور عروہ بن زبیر نے منجملہ کئی آدمیوں کے جو اہل علم میں سے تھے خبر دی کہ حضرت عائشہ نبی ﷺ کی زوجہ فرماتی تھیں: رسول اللہ ﷺ جبکہ آپؐ تندرست تھے فرمایا کرتے تھے کہ کسی نبی کی بھی وفات نہیں ہوئی جب تک کہ وہ جنت میں اپنے ٹھکانے کو دیکھ نہ لے۔ پھر اُس کو اختیار دیا جاتا ہے۔ جب آپؐ کو بیماری کی شدت ہوئی اور آپؐ کا سر میری ران پر تھا آپؐ پر کچھ دیر غشی طاری رہی پھر آپؐ ہوش میں آئے اور چھت کی طرف ٹکٹکی لگائی پھر فرمایا: اے اللہ رفیق اعلیٰ کے پاس۔ میں نے کہا: اب آپؐ ہمیں پسند نہیں کرتے اور میں سمجھ گئی کہ یہ وہی بات ہے جو آپؐ ہمیں بتایا کرتے تھے۔ کہتی تھیں: وہی آخری بات تھی جو نبی ﷺ نے کی یعنی آپؐ کا یہ کہنا: اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الْأَعْلَى۔

حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَعُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ فِي رِجَالٍ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ وَهْوَ صَحِيحٌ " إِنَّهُ لَمْ يُقْبَضْ نَبِيٌّ قَطُّ حَتَّى يَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ ثُمَّ يُخَيَّرُ ". فَلَمَّا نَزَلَ بِهِ وَرَأْسُهُ عَلَى فَخِذِي غُشِيَ عَلَيْهِ سَاعَةً ثُمَّ أَفَاقَ فَأَشْخَصَ بَصَرَهُ إِلَى السَّقْفِ ثُمَّ قَالَ " اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الأَعْلَى ". قُلْتُ إِذًا لاَ يَخْتَارُنَا وَعَرَفْتُ أَنَّهُ الْحَدِيثُ الَّذِي كَانَ يُحَدِّثُنَا بِهِ ـ قَالَتْ ـ فَكَانَتْ تِلْكَ آخِرَ كَلِمَةٍ تَكَلَّمَ بِهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَوْلُهُ " اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الأَعْلَى ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6510

محمد بن عبید بن میمون نے مجھ سے بیان کیا کہ عیسیٰ بن یونس نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عمر بن سعید سے، عمر نے کہا: ابن ابی ملیکہ نے مجھے خبر دی کہ ابوعمرو ذکوان جو حضرت عائشہؓ کے غلام تھے، نے انہیں بتایا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں: رسول اللہ ﷺ کے سامنے چمڑے کا یا لکڑی کا بڑا پیالہ رکھا تھا جس میں کچھ پانی تھا۔ عمر اس کے متعلق شک کرتے ہیں۔ (کہ رَكْوَةٌ کہا یا عُلْبَةٌ) تو آپ اپنے ہاتھ پانی میں ڈالتے اور پھر اُن کو اپنے چہرے پر پھیرتے اور فرماتے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ موت کی بھی بے ہوشیاں ہوتی ہیں۔ پھر آپ نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور یہ دعا کرنے لگے: رفیقِ اعلیٰ کے پاس۔ آخر اسی حالت میں آپؐ کی وفات ہو گئی اور آپؐ کا ہاتھ جھک گیا۔ ابو عبد اللہ (امام بخاری) نے کہا عُلْبَةٌ ایسا پیالہ ہے جو لکڑی کا ہو، اور رَكْوَةٌ چمڑے کا پیالہ ہے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ أَنَّ أَبَا عَمْرٍو ذَكْوَانَ مَوْلَى عَائِشَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ كَانَتْ تَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهَ صلى الله عليه وسلم كَانَ بَيْنَ يَدَيْهِ رَكْوَةٌ ـ أَوْ عُلْبَةٌ فِيهَا مَاءٌ يَشُكُّ عُمَرُ ـ فَجَعَلَ يُدْخِلُ يَدَيْهِ فِي الْمَاءِ فَيَمْسَحُ بِهِمَا وَجْهَهُ وَيَقُولُ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ إِنَّ لِلْمَوْتِ سَكَرَاتٍ ". ثُمَّ نَصَبَ يَدَهُ فَجَعَلَ يَقُولُ " فِي الرَّفِيقِ الأَعْلَى ". حَتَّى قُبِضَ وَمَالَتْ يَدُهُ. قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ الْعُلْبَةُ مِنْ الْخَشَبِ وَالرَّكْوَةُ مِنْ الْأَدَمِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6511

صدقہ (بن فضل) نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدہ (بن سلیمان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ وہ بیان کرتی تھیں: اعراب میں سے کچھ لوگ اُجڈ تھے وہ نبی ﷺ کے پاس آتے اور آپؐ سے پوچھتے، وہ گھڑی کب ہوگی؟ تو آپؐ اس کی طرف دیکھتے جو اُن میں سب سے چھوٹا ہوتا اور فرماتے: اگر یہ زندہ رہا تو ابھی بڑھاپا اس پر نہیں آئے گا کہ تمہاری گھڑی تم پر آجائے گی۔ ہشام نے کہا: اس سے مراد اُن کی موت ہے۔

حَدَّثَنِي صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رِجَالٌ مِنَ الأَعْرَابِ جُفَاةً يَأْتُونَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَيَسْأَلُونَهُ مَتَى السَّاعَةُ فَكَانَ يَنْظُرُ إِلَى أَصْغَرِهِمْ فَيَقُولُ " إِنْ يَعِشْ هَذَا لاَ يُدْرِكْهُ الْهَرَمُ حَتَّى تَقُومَ عَلَيْكُمْ سَاعَتُكُمْ ". قَالَ هِشَامٌ يَعْنِي مَوْتَهُمْ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی