کتاب 81: كتاب الرقاق

صحیح بخاری, حصہ 4

صحیح بخاری 6472

اسحاق (بن منصور) نے مجھ سے بیان کیا کہ روح بن عبادہ نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا کہ میں نے حصین بن عبدالرحمٰن سے سنا وہ کہتے تھے۔ میں سعید بن جبیر کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ اُنہوں نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری اُمت میں سے ستر ہزار بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے اور یہ وہ لوگ ہیں جو نہ منتر پڑھواتے ہیں اور نہ بُرا شگون لیتے ہیں اور اپنے ربّ پر بھروسہ رکھتے ہیں۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ حُصَيْنَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَقَالَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ هُمُ الَّذِينَ لاَ يَسْتَرْقُونَ وَلاَ يَتَطَيَّرُونَ وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6473

علی بن مسلم نے ہم سے بیان کیا کہ ہشیم نے ہمیں بتایا کہ ایک سے زائد آدمیوں نے ہم سے بیان کیا۔ ان میں سے مغیرہ اور ایک فلاں شخص اور ایک تیسرا شخص بھی ہے۔ انہوں نے شعبی سے، شعبی نے ورّاد سے جو حضرت مغیرہ بن شعبہؓ کے منشی تھے روایت کی کہ حضرت معاویہؓ نے حضرت مغیرہؓ کو لکھا مجھے ایسی حدیث لکھ کر بھیجیں جو آپؓ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو۔ ورّاد کہتے تھے: تو حضرت مغیرہؓ نے ان کو لکھا میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا کہ آپؐ نماز سے فارغ ہونے پر یہ کہا کرتے تھے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ واحد ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں اسی کی بادشاہت ہے۔ اور اسی کی تمام تعریفیں ہیں۔ اور وہ ہر بات پر بڑا ہی قادر ہے۔ کہتے تھے (اور یہ بھی لکھا) کہ آپؐ بے فائدہ باتوں اور بہت سوال کرنے اور مال کو ضائع کرنے اور بخل و حرص اور ماؤں کی نافرمانی کرنے اور بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے سے منع فرمایا کرتے تھے اور (اسی سند سے) ہشیم سے مروی ہے کہ ہمیں عبدالملک بن عمیر نے بتایا۔ انہوں نے کہا۔ میں نے وراد سے سنا وہ یہی حدیث حضرت مغیرہؓ سے۔ حضرت مغیرہؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْهُمْ مُغِيرَةُ وَفُلاَنٌ وَرَجُلٌ ثَالِثٌ أَيْضًا عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ وَرَّادٍ كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ مُعَاوِيَةَ كَتَبَ إِلَى الْمُغِيرَةِ أَنِ اكْتُبْ إِلَىَّ بِحَدِيثٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَكَتَبَ إِلَيْهِ الْمُغِيرَةُ أَنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ عِنْدَ انْصِرَافِهِ مِنَ الصَّلاَةِ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهْوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ". ثَلاَثَ مَرَّاتٍ قَالَ وَكَانَ يَنْهَى عَنْ قِيلَ وَقَالَ وَكَثْرَةِ السُّؤَالِ وَإِضَاعَةِ الْمَالِ وَمَنْعٍ وَهَاتِ وَعُقُوقِ الأُمَّهَاتِ وَوَأْدِ الْبَنَاتِ. وَعَنْ هُشَيْمٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ وَرَّادًا يُحَدِّثُ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمُغِيرَةِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6474

محمد بن ابی بکر مُقَدَّمی نے ہم سے بیان کیا کہ عمر بن علی نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابو حازم سے سنا، ابو حازم نے حضرت سہل بن سعد (ساعدیؓ) سے، حضرت سہل نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جو شخص میرے لیے اِن (دو) کا ضامن ہوتا ہے جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان اور جو اس کی دو ٹانگوں کے درمیان ہے۔ میں اس کے لئے جنت کا ضامن ہوتا ہوں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ سَمِعَ أَبَا حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ يَضْمَنْ لِي مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ أَضْمَنْ لَهُ الْجَنَّةَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6475

عبدالعزیز بن عبداللہ نے مجھ سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو تو وہ بھلی بات کہے یا خاموش رہے اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو تو وہ اپنے پڑوسی کو نہ ستائے اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان سے عزت کے ساتھ پیش آئے۔

حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلاَ يُؤْذِ جَارَهُ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6476

ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ سعید مقبری نے ہم سے بیان کیا۔ سعید نے حضرت ابوشریح خزاعیؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میرے دونوں کانوں نے سنا اور میرے دل نے اچھی طرح سمجھ کر یاد رکھا جبکہ نبی ﷺ یہ فرما رہے تھے مہمان نوازی تین دن تک ہے یعنی جو مہمان نوازی کا دستور ہے۔ پوچھا گیا: مہمان نوازی کا کیا دستور ہے؟ فرمایا: ایک دن اور رات۔ آپؐ نے فرمایا: اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو، چاہیے کہ وہ مہمان سے عزت سے پیش آئے اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے، چاہیئے کہ وہ بھلی بات کہے یا خاموش رہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا لَيْثٌ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ سَمِعَ أُذُنَاىَ وَوَعَاهُ قَلْبِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " الضِّيَافَةُ ثَلاَثَةُ أَيَّامٍ جَائِزَتُهُ ". قِيلَ مَا جَائِزَتُهُ قَالَ " يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6477

ابراہیم بن حمزہ نے مجھ سے بیان کیا کہ ابن ابی حازم نے مجھے بتایا۔ انہوں نے یزید (بن عبداللہ) سے، یزید نے محمد بن ابراہیم سے، محمد نے عیسی بن طلحہ بن عبید اللہ تیمی سے، عیسیٰ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: بندہ کوئی بات منہ سے نکالتا ہے اس کو اچھی طرح سوچتا سمجھتا نہیں، اس کی وجہ سے آگ میں پھسل کر اتنی دور چلا جاتا ہے جتنا مشرق (اور مغرب) کے درمیان فاصلہ ہے۔

حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ يَزِيدَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ مَا يَتَبَيَّنُ فِيهَا يَزِلُّ بِهَا فِي النَّارِ أَبْعَدَ مِمَّا بَيْنَ الْمَشْرِقِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6478

عبداللہ بن منیر نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے ابونضر سے سنا کہ عبدالرحمٰن بن عبداللہ یعنی جو دینار کے بیٹے ہیں، نے ہم سے بیان کیا۔ عبدالرحمٰن نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے ابوصالح سے، ابوصالح نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: بندہ کبھی رضاء الٰہی کی بات منہ سے نکالتا ہے اس کی کوئی پرواہ نہیں کرتا تو اللہ اس کے ذریعہ سے کئی درجہ اس کو بلند کر دیتا ہے اور بندہ کبھی اللہ کی ناراضگی کی بات منہ سے نکال بیٹھتا ہے۔ اس کی کوئی پرواہ نہیں کرتا۔ اس کے ذریعہ سے جہنم میں جا گرتا ہے۔

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ سَمِعَ أَبَا النَّضْرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ـ يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ ـ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ مِنْ رِضْوَانِ اللَّهِ لاَ يُلْقِي لَهَا بَالاً يَرْفَعُ اللَّهُ بِهَا دَرَجَاتٍ وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ مِنْ سَخَطِ اللَّهِ لاَ يُلْقِي لَهَا بَالاً يَهْوِي بِهَا فِي جَهَنَّمَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6479

محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبید اللہ (عمری) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا خبیب بن عبدالرحمٰن نے مجھ سے بیان کیا۔ خبیب نے حفص بن عاصم سے، حفص نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہ ؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپ ؐ نے فرمایا: سات آدمی ہیں جنہیں اللہ اپنے سایہ میں رکھے گا۔ ایک وہ شخص جس نے اللہ کو یاد کیا اور اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي خُبَيْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمُ اللَّهُ رَجُلٌ ذَكَرَ اللَّهَ فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6480

عثمان بن ابی شیبہ نے ہم سے بیان کیا کہ جریر (بن عبدالحمید) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے ربعی سے، ربعی نے حضرت حذیفہ (بن یمانؓ) سے، حضرت حذیفہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: تم میں سے جو پہلے لوگ تھے ان میں ایک شخص تھا جو اپنے عمل کو بُرا سمجھا کرتا تھا۔ اس نے اپنے گھر والوں کو کہا۔ جب میں مر جاؤں تو مجھے لے کر کسی آندھی کے دن سمندر میں بکھیر دینا۔ اُنہوں نے اس کے ساتھ ایسا ہی کیا۔ پھر اللہ نے اس کو اکٹھا کیا اور پوچھا: جو کام تم نے کیا اس پر تمہیں کس نے آمادہ کیا؟ اس نے کہا: صرف تیرے ڈر نے ہی مجھے اس پر آمادہ کیا۔ تو اللہ نے اس پر پردہ پوشی فرماتے ہوئے اس سے درگزر کیا۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيٍّ عَنْ حُذَيْفَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " كَانَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ يُسِيءُ الظَّنَّ بِعَمَلِهِ فَقَالَ لأَهْلِهِ إِذَا أَنَا مُتُّ فَخُذُونِي فَذَرُّونِي فِي الْبَحْرِ فِي يَوْمٍ صَائِفٍ فَفَعَلُوا بِهِ فَجَمَعَهُ اللَّهُ ثُمَّ قَالَ مَا حَمَلَكَ عَلَى الَّذِي صَنَعْتَ قَالَ مَا حَمَلَنِي إِلاَّ مَخَافَتُكَ. فَغَفَرَ لَهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6481

موسیٰ (بن اسماعیل) نے ہم سے بیان کیا کہ معتمر نے ہمیں بتایا۔ (اُنہوں نے کہا) میں نے اپنے باپ سے سنا کہ قتادہ نے ہم سے بیان کیا۔ قتادہ نے عقبہ بن عبدالغافر سے، عقبہ نے حضرت ابو سعید (سعد بن مالک) خدری رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوسعیدؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے ایک شخص کا ذکر کیا جو اُن لوگوں میں تھا جو پہلے گزر چکے یا (فرمایا) جو تم سے پہلے تھے۔ اللہ نے اس کو مال و اولاد دی تھی۔ فرمایا جب وہ مرنے لگا تو اس نے اپنے بیٹوں سے کہا میں تمہارا کیسا باپ تھا وہ بولے بہت اچھے باپ تھے۔ اس نے کہا: اس نے تو اللہ کے پاس کوئی نیکی کا ذخیرہ نہیں چھوڑا۔ قتادہ نے لَمْ يَبْتَئِرْ کی تفسیر یوں کی کہ جمع نہیں رکھا اور اگر وہ اللہ کے سامنے پہنچا تو وہ اس کو سزا دے گا اس لئے دیکھو جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا ڈالنا۔ جب میں جل کر کوئلہ بن جاؤں تو مجھے پیسنا۔ راوی نے فَاسْحَقُونِي کہا یا فَاسْهَكُونِي کہا۔ پھر جب تیز آندھی ہو تو مجھے اس میں بکھیر دینا۔ اس پر اس نے قسم دے کر ان سے پختہ عہدوپیمان لئے اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ پھر اللہ نے فرمایا: ہو جا تو کیا دیکھا کہ وہ شخص کھڑا ہے۔ پھر فرمایا: اے میرے بندے جو تم نے کیا، اس پر تمہیں کس نے آمادہ کیا۔ اس نے کہا: تیرے خوف نے یا (کہا) تیرے خوف کی گھبراہٹ نے۔ پھر اللہ نے اس کے گناہوں کی یوں تلافی کی کہ اس پر رحم کیا۔ (معتمر کے باپ سلیمان نے کہا) میں نے ابوعثمان سے یہ حدیث بیان کی تو اُنہوں نے کہا۔ میں نے بھی سلمان سے سنا مگر انہوں نے اتنا زائد بیان کیا کہ پھر مجھے سمندر میں بکھیر دینا یا کچھ ایسا ہی بتایا۔ اور معاذ نے کہا: ہمیں شعبہ نے قتادہ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے حضرت ابوسعیدؓ سے سنا۔ وہ نبی ﷺ سے یہی حدیث روایت کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَبْدِ الْغَافِرِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم "ذَكَرَ رَجُلاً فِيمَنْ كَانَ سَلَفَ أَوْ قَبْلَكُمْ آتَاهُ اللَّهُ مَالاً وَوَلَدًا ـ يَعْنِي أَعْطَاهُ قَالَ ـ فَلَمَّا حُضِرَ قَالَ لِبَنِيهِ أَىَّ أَبٍ كُنْتُ قَالُوا خَيْرَ أَبٍ. قَالَ فَإِنَّهُ لَمْ يَبْتَئِرْ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرًا ـ فَسَّرَهَا قَتَادَةُ لَمْ يَدَّخِرْ ـ وَإِنْ يَقْدَمْ عَلَى اللَّهِ يُعَذِّبْهُ فَانْظُرُوا فَإِذَا مُتُّ فَأَحْرِقُونِي حَتَّى إِذَا صِرْتُ فَحْمًا فَاسْحَقُونِي ـ أَوْ قَالَ فَاسْهَكُونِي ـ ثُمَّ إِذَا كَانَ رِيحٌ عَاصِفٌ فَأَذْرُونِي فِيهَا. فَأَخَذَ مَوَاثِيقَهُمْ عَلَى ذَلِكَ وَرَبِّي فَفَعَلُوا فَقَالَ اللَّهُ كُنْ. فَإِذَا رَجُلٌ قَائِمٌ ثُمَّ قَالَ أَىْ عَبْدِي مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا فَعَلْتَ قَالَ مَخَافَتُكَ ـ أَوْ فَرَقٌ مِنْكَ ـ فَمَا تَلاَفَاهُ أَنْ رَحِمَهُ اللَّهُ ". فَحَدَّثْتُ أَبَا عُثْمَانَ فَقَالَ سَمِعْتُ سَلْمَانَ غَيْرَ أَنَّهُ زَادَ فَأَذْرُونِي فِي الْبَحْرِ. أَوْ كَمَا حَدَّثَ. وَقَالَ مُعَاذٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ سَمِعْتُ عُقْبَةَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6482

محمد بن علاء نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اُسامہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے برید بن عبداللہ بن ابی بردہ سے، انہوں نے ابوبردہ سے، ابو بردہ نے حضرت ابو موسیٰؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری مثال اور اس پیغام کی مثال جو اللہ نے مجھے دیکر بھیجا اس شخص کی سی مثال ہے جو ایک قوم کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں نے اپنی آنکھوں سے فوج کو دیکھا اور میں کُھلا کُھلا ڈرانے والا ہوں اس لئے اپنی جان بچانے کے لئے بھاگو بھاگو تو ایک گروہ نے اس کی بات مان لی اور وہ رات ہی کو اطمینان سے سنبھل کر نکل گئے اور بچ گئے اور ایک گروہ نے اس کو جھٹلایا۔ اتنے میں فوج نے صبح کو اُن پر چھاپا مارا اور ان کی بیخ کنی کردی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَثَلِي وَمَثَلُ مَا بَعَثَنِي اللَّهُ كَمَثَلِ رَجُلٍ أَتَى قَوْمًا فَقَالَ رَأَيْتُ الْجَيْشَ بِعَيْنَىَّ وَإِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْعُرْيَانُ فَالنَّجَا النَّجَاءَ. فَأَطَاعَتْهُ طَائِفَةٌ فَأَدْلَجُوا عَلَى مَهْلِهِمْ فَنَجَوْا وَكَذَّبَتْهُ طَائِفَةٌ فَصَبَّحَهُمُ الْجَيْشُ فَاجْتَاحَهُمْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6483

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا کہ ابوالزناد نے ہم سے بیان کیا۔ ابوالزناد نے عبدالرحمٰن سے، عبدالرحمٰن نے ان کو بتایا کہ اُنہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا۔ حضرت ابوہریرہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: میری مثال اور لوگوں کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ سلگائی۔ جب اس آگ نے اس کے ماحول کو روشن کردیا تو پتنگے اور یہ کیڑے مکوڑے جو کہ آگ میں گرا کرتے ہیں اس آگ میں گرنے لگے اور وہ اُن کو نکالنے لگا اور وہ اس کے قابو سے باہر ہو رہے ہیں اور اس آگ میں بے تحاشا کود رہے ہیں۔ میں بھی تمہارے تہ بند کی مُریوں کو پکڑے ہوئے آگ سے روک رہا ہوں اور تم اس میں بے تحاشا کود رہے ہو۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُ النَّاسِ كَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَوْقَدَ نَارًا فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهُ جَعَلَ الْفَرَاشُ وَهَذِهِ الدَّوَابُّ الَّتِي تَقَعُ فِي النَّارِ يَقَعْنَ فِيهَا فَجَعَلَ يَنْزِعُهُنَّ وَيَغْلِبْنَهُ فَيَقْتَحِمْنَ فِيهَا فَأَنَا آخُذُ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ وَأَنْتُمْ تَقْتَحِمُونَ فِيهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6484

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ زکریا (بن ابی زائدہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عامر سے، عامر نے کہا میں نے حضرت عبداللہ بن عمروؓ سے سنا وہ کہتے تھے نبی ﷺ نے فرمایا: مسلمان وہ ہے جس کی زبان سے اور جس کے ہاتھ سے مسلمان سلامتی میں رہیں اور مہاجر وہ ہے جس نے اُن باتوں کو چھوڑ دیا جن سے اللہ نے روکا۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ عَنْ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَى اللَّهُ عَنْهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6485

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے سعید بن مسیب سے روایت کی کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر تم جانتے ہوتے جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے تھوڑا اور روتے بہت۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ كَانَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلاً وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6486

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے موسیٰ بن انس سے، موسیٰ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: اگر تم جانتے جو میں جانتا ہوں تم ہنستے تھوڑا اور روتے بہت۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم "لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلاً وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا"

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6487

اسماعیل نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابو زناد سے، ابو زناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہنم نفسانی خواہشوں سے ڈھکی ہوئی ہے اور جنت ان باتوں سے ڈھکی ہوئی ہے جو نفس کو بری معلوم ہوتی ہیں۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " حُجِبَتِ النَّارُ بِالشَّهَوَاتِ وَحُجِبَتِ الْجَنَّةُ بِالْمَكَارِهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6488

موسیٰ بن مسعود نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور اور اعمش سے، ان دونوں نے ابووائل سے، ابووائل نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا نبی ﷺ نے فرمایا : جنت تم میں سے ایک کے اس کی جوتی کے تسمے سے بھی زیادہ قریب ہے اور آگ بھی اسی طرح۔

حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ وَالأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " الْجَنَّةُ أَقْرَبُ إِلَى أَحَدِكُمْ مِنْ شِرَاكِ نَعْلِهِ وَالنَّارُ مِثْلُ ذَلِكَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6489

محمد بن مثنیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ غندر نے ہمیں بتایا کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے عبدالملک بن عمیر سے، عبدالملک نے ابوسلمہ (بن عبدالرحمٰن) سے، ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا نہایت سچا شعر جو کسی شاعر نے کہا ہے وہ یہ ہے: یعنی اللہ کے سوا ہر چیز بے حقیقت ہے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَصْدَقُ بَيْتٍ قَالَهُ الشَّاعِرُ أَلاَ كُلُّ شَىْءٍ مَا خَلاَ اللَّهَ بَاطِلُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6490

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابو زناد سے، ابو زناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہ نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اُن کو دیکھے جن کو اس سے بڑھ کر مال دیا گیا ہے اور اس سے عمدہ بناوٹ دی گئی ہے تو چاہیے کہ وہ اُن کو بھی دیکھے جو اس سے نیچے ہیں جن پر اسے فضیلت دی گئی ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا نَظَرَ أَحَدُكُمْ إِلَى مَنْ فُضِّلَ عَلَيْهِ فِي الْمَالِ وَالْخَلْقِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6491

ابو معمر نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالوارث (بن سعید) نے ہمیں بتایا۔ جعد (بن دینار) ابو عثمان نے ہم سے بیان کیا کہ ابو رجاء عطاردی نے ہمیں بتایا، ابو رجاء نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے نبی ﷺ سے منجملہ اُن باتوں کے جو اپنے ربّ عزّوجل سے روایت کیا کرتے تھے سنا۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا، آپؐ نے فرمایا کہ اللہ نے نیکیاں اور بدیاں لکھ دی ہیں۔ پھر ان کو کھول کر بیان کیا ہے اس لئے جو شخص نیکی کرنے پر آمادہ ہوا مگر اس کو نہ کیا تو اللہ اس کے لئے اپنے پاس پوری نیکی لکھے گا۔ اگر اُس نے اُس کا ارادہ کیا اور اس کو کیا بھی تو اللہ اس کے لئے اپنے پاس دس نیکیاں لکھے گا بلکہ سات سو گنا تک بلکہ ان سے بھی بڑھ کر کئی گنا تک اور جس نے بدی کا ارادہ کیا مگر اُسے کیا نہیں تو اللہ اس کے لئے اپنے پاس پوری نیکی لکھے گا اور اگر وہ اس پر آمادہ ہوا اور اُس کو کر لیا تو اللہ اُس کے لئے ایک ہی بدی لکھے گا۔

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا جَعْدٌ أَبُو عُثْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيُّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِيمَا يَرْوِي عَنْ رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ قَالَ " إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ الْحَسَنَاتِ وَالسَّيِّئَاتِ ثُمَّ بَيَّنَ ذَلِكَ فَمَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا كَتَبَهَا اللَّهُ لَهُ عِنْدَهُ حَسَنَةً كَامِلَةً فَإِنْ هُوَ هَمَّ بِهَا فَعَمِلَهَا كَتَبَهَا اللَّهُ لَهُ عِنْدَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ إِلَى سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ إِلَى أَضْعَافٍ كَثِيرَةٍ وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا كَتَبَهَا اللَّهُ لَهُ عِنْدَهُ حَسَنَةً كَامِلَةً فَإِنْ هُوَ هَمَّ بِهَا فَعَمِلَهَا كَتَبَهَا اللَّهُ لَهُ سَيِّئَةً وَاحِدَةً ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی