کتاب 85: كتاب الفرائض

صحیح بخاری, حصہ 2

صحیح بخاری 6743

عبداللہ بن عثمان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہمیں خبر دی۔ شعبہ نے محمد بن منکدر سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: نبی ﷺ میرے پاس آئے اور میں بیمار تھا۔ آپؐ نے وضو کا پانی منگایا۔ آپؐ نے وضو کیا۔ پھر آپؐ نے اپنے وضو کا پانی مجھ پر چھڑکا اور میں ہوش میں آگیا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! میری بہنیں ہی ہیں۔ تو وراثت کے حصوں کی آیت نازل ہوئی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا ـ رضى الله عنه ـ قَالَ دَخَلَ عَلَىَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَأَنَا مَرِيضٌ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ نَضَحَ عَلَىَّ مِنْ وَضُوئِهِ فَأَفَقْتُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا لِي أَخَوَاتٌ. فَنَزَلَتْ آيَةُ الْفَرَائِضِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6744

عبیداللہ بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے اسرائیل سے، اسرائیل نے ابواسحاق سے، ابواسحاق نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: (وراثت کے متعلق) آخری آیت جو نازل ہوئی وہ سورة النساء کی آخری آیت ہے: یعنی وہ تم سے فتویٰ پوچھتے ہیں۔ تو کہہ اللہ تمہیں کلالہ کے متعلق (یہ) حکم دیتا ہے۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ آخِرُ آيَةٍ نَزَلَتْ خَاتِمَةُ سُورَةِ النِّسَاءِ {يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلاَلَةِ}

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6745

محمود (بن غیلان) نے ہم سے بیان کیا کہ عبیداللہ (بن موسیٰ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسرائیل سے، اسرائیل نے ابوحصین سے، ابوحصین نے ابوصالح سے، ابوصالح نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں مؤمنوں سے ان کی اپنی جانوں سے زیادہ تعلق رکھتا ہوں۔ اس لئے جو (مؤمن) وفات پا جائے اور اس نے کوئی جائیداد چھوڑی ہو تو اس کی جائیداد اس کے خاندانی رشتہ داروں کی ہوگی اور جو کوئی بوجھ یا بے کس بال بچے چھوڑ گیا ہو تو میں اس کا ولی ہوں اس لئے مجھے بلایا جائے۔ الْكَلُّ کے معنی ہیں عیال۔

حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَنَا أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ فَمَنْ مَاتَ وَتَرَكَ مَالاً فَمَالُهُ لِمَوَالِي الْعَصَبَةِ وَمَنْ تَرَكَ كَلاًّ أَوْ ضَيَاعًا فَأَنَا وَلِيُّهُ فَلأُدْعَى لَهُ ". لكل العيال

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6746

اُمیہ بن بسطام نے ہم سے بیان کیا کہ یزید بن زریع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے روح (بن قاسم) سے، روح نے عبداللہ بن طاؤس سے، عبداللہ نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابن عباسؓ سے، حضرت ابن عباسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: حصہ داروں کو ان کے مقررہ حصے پہنچا دو۔ پھر یہ مقررہ حصہ جو چھوڑ دیں تو اُس مرد کو دیا جائے جو سب سے زیادہ قریبی ہو۔

حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ رَوْحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَلْحِقُوا الْفَرَائِضَ بِأَهْلِهَا فَمَا تَرَكَتِ الْفَرَائِضُ فَلأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6747

اسحاق بن ابراہیم نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے ابو اُسامہ سے کہا: ادریس (بن یزید) نے تم سے بیان کیا کہ طلحہ (بن مصرف) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعید بن جبیر سے، سعید نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی (کہ یہ جو آیت ہے) وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ… اور ہر ایک (شخص) کے لئے ہم نے اس کے ترکہ کے متعلق وارث مقرر کردیئے ہیں (وہ وارث) ماں باپ اور قریبی رشتہ دار (ہیں) اور وہ (بھی) جن کے ساتھ تم نے پکے عہد و پیمان کیے ہیں (یعنی بیویاں یا خاوند) سو اُن کو بھی ان کا مقررہ حصہ دو اور اللہ ہر ایک امر پر یقیناً نگران ہے۔ اُنہوں نے کہا: مہاجر جب مدینہ میں آئے تو انصاری بھی مہاجر کا وارث ہوتا، اس کے اپنے رشتہ داروں کے علاوہ اس اخوت کی وجہ سے جو نبی ﷺ نے ان کے درمیان قائم کی۔ جب یہ آیت نازل ہوئی کہ وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ تو انہوں نے کہا: اس نے اس کو منسوخ کردیا یعنی وَالَّذِيْنَ عَقَدَتْ اَيْمَانُكُمْ۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قُلْتُ لأَبِي أُسَامَةَ حَدَّثَكُمْ إِدْرِيسُ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ {وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ} {وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ} قَالَ كَانَ الْمُهَاجِرُونَ حِينَ قَدِمُوا الْمَدِينَةَ يَرِثُ الأَنْصَارِيُّ الْمُهَاجِرِيَّ دُونَ ذَوِي رَحِمِهِ لِلأُخُوَّةِ الَّتِي آخَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَهُمْ فَلَمَّا نَزَلَتْ {جَعَلْنَا مَوَالِيَ} قَالَ نَسَخَتْهَا {وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ}

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6748

یحيٰ بن قزعہ نے مجھ سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ ایک شخص نے نبی ﷺ کے زمانہ میں اپنی عورت سے لعان کیا اور اس کے بچے سے انکار کردیا کہ یہ اس کا نہیں، تو نبی ﷺ نے ان کو الگ کر دیا اور بچے کو عورت کے حوالے کر دیا۔

حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما أَنَّ رَجُلاً لاَعَنَ امْرَأَتَهُ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَانْتَفَى مِنْ وَلَدِهَا فَفَرَّقَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَهُمَا وَأَلْحَقَ الْوَلَدَ بِالْمَرْأَةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6749

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ بیان کرتی تھیں: عتبہ نے اپنے بھائی سعد کو یہ وصیت کی کہ زمعہ کی لونڈی کا بیٹا مجھ سے ہے اس لئے تم اس کو اپنے پاس لے لینا۔ جس سال مکہ فتح ہوا سعد نے اس کو لے لیا اور کہا: یہ میرے بھائی کا بیٹا ہے۔ اس نے اس کے متعلق مجھے وصیت کی تھی۔ عبد بن زمعہ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے: یہ میرا بھائی ہے اور میرے باپ کی لونڈی کا بیٹا ہے، اسی کے بستر پر جنا گیا۔ آپس میں کھینچ تان کرتے ہوئے دونوں نبی ﷺ کے پاس پہنچے، سعد نے کہا: یا رسول اللہ! میرے بھائی کا بیٹا ہے۔ اس نے مجھے اس کے متعلق وصیت کی تھی۔ عبد بن زمعہ نے کہا: میرا بھائی ہے۔ میرے باپ کی لونڈی کا بیٹا ہے اور اس کے بستر پر جنا گیا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: عبد بن زمعہ یہ تمہارا ہی ہے۔ بچہ اسی کا ہوتا ہے جس کے بستر پر جنا جاتا ہے اور زانی کو پتھر پڑتے ہیں۔ پھر آپؐ نے حضرت سودہ بنت زمعہؓ سے فرمایا: اس سے پردہ کرنا اس لئے کہ آپؐ نے عتبہ سے اس کی شکل ملتی جلتی دیکھی اور اس لڑکے نے حضرت سودہؓ کو نہیں دیکھا اور اسی حالت میں اللہ سے جاملا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَانَ عُتْبَةُ عَهِدَ إِلَى أَخِيهِ سَعْدٍ أَنَّ ابْنَ وَلِيدَةِ زَمْعَةَ مِنِّي فَاقْبِضْهُ إِلَيْكَ. فَلَمَّا كَانَ عَامَ الْفَتْحِ أَخَذَهُ سَعْدٌ فَقَالَ ابْنُ أَخِي عَهِدَ إِلَىَّ فِيهِ. فَقَامَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ فَقَالَ أَخِي وَابْنُ وَلِيدَةِ أَبِي وُلِدَ عَلَى فِرَاشِهِ. فَتَسَاوَقَا إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ سَعْدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْنُ أَخِي قَدْ كَانَ عَهِدَ إِلَىَّ فِيهِ. فَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ أَخِي وَابْنُ وَلِيدَةِ أَبِي وُلِدَ عَلَى فِرَاشِهِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " هُوَ لَكَ يَا عَبْدُ بْنَ زَمْعَةَ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ ". ثُمَّ قَالَ لِسَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ " احْتَجِبِي مِنْهُ ". لِمَا رَأَى مِنْ شَبَهِهِ بِعُتْبَةَ فَمَا رَآهَا حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6750

مسدد نے ہم سے بیان کیا۔ مسدد نے یحيٰ سے، یحيٰ نے شعبہ سے، شعبہ نے محمد بن زیاد سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہؓ سے سنا۔ حضرت ابو ہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: بچہ اسی کا ہوگا جس کے بستر پر جنا گیا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْوَلَدُ لِصَاحِبِ الْفِرَاشِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6751

حفص بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حکم (بن عتیبہ) سے، حکم نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے اسود (بن یزید) سے، اسود نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ آپؓ بیان فرماتی تھیں: میں نے بریرہؓ کو خریدا تو نبی ﷺ نے فرمایا: اسے خرید لو کیونکہ حق وراثت اسی کا ہوتا ہے جو آزاد کرے اور بریرہؓ کو ایک بکری دی گئی تو آپؐ نے فرمایا: یہ گوشت اس کے لئے صدقہ ہے اور ہمارے لئے ہدیہ۔ حکم نے کہا: اور اس کا خاوند آزاد تھا اور حکم کا یہ قول مرسل ہے۔ اور حضرت ابن عباسؓ نے کہا: میں نے اس کو دیکھا جبکہ وہ غلام تھا۔

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ اشْتَرَيْتُ بَرِيرَةَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " اشْتَرِيهَا فَإِنَّ الْوَلاَءَ لِمَنْ أَعْتَقَ ". وَأُهْدِيَ لَهَا شَاةٌ فَقَالَ " هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ ".
قَالَ الْحَكَمُ وَكَانَ زَوْجُهَا حُرًّا وَقَوْلُ الْحَكَمِ مُرْسَلٌ.
وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَأَيْتُهُ عَبْدًا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6752

اسماعیل بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے، حضرت ابن عمرؓ نے نبیؐ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: حق وراثت تو اُسی کا ہوتا ہے جو آزاد کرے۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّمَا الْوَلاَءُ لِمَنْ أَعْتَقَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6753

قبیصہ بن عقبہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوقیس (عبدالرحمٰن بن ثروان) سے، ابوقیس نے ہزیل سے، ہزیل نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: اہل اسلام تو سائبہ نہیں چھوڑتے اور زمانہ جاہلیت کے لوگ سائبہ چھوڑا کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي قَيْسٍ عَنْ هُزَيْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ إِنَّ أَهْلَ الإِسْلاَمِ لا يُسَيِّبُونَ وَإِنَّ أَهْلَ الْجَاهِلِيَّةِ كَانُوا يُسَيِّبُونَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6754

موسیٰ (بن اسماعیل) نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے اسود (بن یزید) سے روایت کی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بریرہؓ کو خریدا کہ تا اسے آزاد کریں اور اس کے مالکوں نے اس کے وراثت کے حق کو مشروط رکھا تو حضرت عائشہؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے بریرہؓ کو خریدا ہے تاکہ اسے آزاد کر دوں لیکن اس کے مالک اس کے حق وراثت کو (اپنے لئے) مشروط رکھ رہے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: اسے آزاد کردو کیونکہ وراثت کا حق تو اسی کا ہوتا ہے جو آزاد کردے یا فرمایا: جو قیمت دے۔ اسود کہتے تھے: چنانچہ حضرت عائشہؓ نے اس کو خرید لیا اور پھر اس کو آزاد کردیا۔ کہتے تھے: اور بریرہؓ کو اختیار دیا گیا تو اس نے اپنے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے کہا: اگر مجھے اتنا اتنا بھی دیا جائے میں اس کے ساتھ کبھی نہ رہوں۔
اسود کہتے تھے: اس کا خاوند آزاد تھا۔ اسود کا یہ قول منقطع ہے اور حضرت ابن عباسؓ کا یہ قول کہ میں نے اس کو دیکھا کہ وہ غلام تھا، زیادہ صحیح ہے۔

حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ اشْتَرَتْ بَرِيرَةَ لِتُعْتِقَهَا وَاشْتَرَطَ أَهْلُهَا وَلاَءَهَا فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي اشْتَرَيْتُ بَرِيرَةَ لأُعْتِقَهَا وَإِنَّ أَهْلَهَا يَشْتَرِطُونَ وَلاَءَهَا. فَقَالَ " أَعْتِقِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلاَءُ لِمَنْ أَعْتَقَ ". أَوْ قَالَ " أَعْطَى الثَّمَنَ ". قَالَ فَاشْتَرَتْهَا فَأَعْتَقَتْهَا. قَالَ وَخُيِّرَتْ فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا وَقَالَتْ لَوْ أُعْطِيتُ كَذَا وَكَذَا مَا كُنْتُ مَعَهُ.
قَالَ الأَسْوَدُ وَكَانَ زَوْجُهَا حُرًّا. قَوْلُ الأَسْوَدِ مُنْقَطِعٌ وَقَوْلُ ابْنِ عَبَّاسٍ رَأَيْتُهُ عَبْدًا. أَصَحُّ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6755

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ جریر (بن عبدالحمید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابراہیم تیمی سے، ابراہیم نے اپنے باپ (یزید بن شریک بن طارق تیمی) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: اللہ کی کتاب کے سوا ہمارے پاس کوئی ایسی کتاب نہیں جس کو ہم پڑھتے ہوں مگر یہ ایک ورق ہے۔ وہ کہتے تھے: یہ کہہ کر انہوں نے اس ورقہ کو نکالا تو کیا دیکھا کہ اس میں زخموں کے متعلق اور اونٹوں کے نصاب کے متعلق کچھ احکام ہیں۔ کہتے تھے: اور اس میں یہ بھی تھا کہ مدینہ عیر سے لے کر ثور تک حرم ہے۔ جس نے مدینہ میں کوئی بدعت کا کام کیا یا بدعتی کو پناہ دی تو اس پر اللہ اور ملائکہ اور تمام لوگوں کی لعنت ہوگی۔ قیامت کے دن اس سے نہ توبہ قبول ہوگی اور نہ ہی اس کا فدیہ اور جس نے اپنے مالکوں کے حکم کے سوا کسی قوم سے راہ و رسم رکھی تو اس پر بھی اللہ اور ملائکہ اور تمام لوگوں کی لعنت ہوگی۔ قیامت کے دن اس کی نہ توبہ قبول ہوگی اور نہ فدیہ اور تمام مسلمانوں کا ذمہ ایک ہی ہے۔ ان میں سے ادنیٰ سے ادنیٰ بھی امان دے سکتا ہے۔ اس لئے جس نے کسی مسلمان کے ذمہ کو توڑا تو اُس پر بھی اللہ اور ملائکہ اور تمام لوگوں کی لعنت ہوگی۔ قیامت کے دن نہ اس سے توبہ قبول ہوگی اور نہ فدیہ۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ ـ رضى الله عنه مَا عِنْدَنَا كِتَابٌ نَقْرَؤُهُ إِلاَّ كِتَابُ اللَّهِ غَيْرَ هَذِهِ الصَّحِيفَةِ. قَالَ فَأَخْرَجَهَا فَإِذَا فِيهَا أَشْيَاءُ مِنَ الْجِرَاحَاتِ وَأَسْنَانِ الإِبِلِ. قَالَ وَفِيهَا الْمَدِينَةُ حَرَمٌ مَا بَيْنَ عَيْرٍ إِلَى ثَوْرٍ فَمَنْ أَحْدَثَ فِيهَا حَدَثًا أَوْ آوَى مُحْدِثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لاَ يُقْبَلُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَرْفٌ وَلاَ عَدْلٌ وَمَنْ وَالَى قَوْمًا بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لاَ يُقْبَلُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَرْفٌ وَلاَ عَدْلٌ وَذِمَّةُ الْمُسْلِمِينَ وَاحِدَةٌ يَسْعَى بِهَا أَدْنَاهُمْ فَمَنْ أَخْفَرَ مُسْلِمًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لاَ يُقْبَلُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَرْفٌ وَلاَ عَدْلٌ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6756

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبداللہ بن دینار سے، عبداللہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے آزاد کردہ غلام کے حقِ وراثت کو بیچنے اور ہبہ کرنے سے منع فرمایا۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ بَيْعِ الْوَلاَءِ وَعَنْ هِبَتِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6757

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی کہ حضرت عائشہ اُم المؤمنینؓ چاہتی تھیں کہ ایک لونڈی خرید کر اس کو آزاد کریں۔ اس کے مالکوں نے کہا: ہم یہ اس شرط پر بیچ دیتے ہیں کہ اس کا حق وراثت ہمارا ہوگا تو حضرت عائشہؓ نے نبی ﷺ سے اس کا ذکر کیا۔ آپؐ نے فرمایا: ان کی یہ بات تمہیں نہ روکے کیونکہ حق وراثت اسی کا ہوتا ہے جس نے آزاد کیا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ جَارِيَةً تُعْتِقُهَا فَقَالَ أَهْلُهَا نَبِيعُكِهَا عَلَى أَنَّ وَلاَءَهَا لَنَا. فَذَكَرَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " لاَ يَمْنَعُكِ ذَلِكِ فَإِنَّمَا الْوَلاَءُ لِمَنْ أَعْتَقَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6758

محمد (بن سلام) نے ہم سے بیان کیا کہ جریر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور سے، منصور نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے اسود (بن یزید) سے، اسود نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ آپؓ بیان کرتی تھیں: میں نے بریرہؓ کو خریدا تو اُس کے مالکوں نے اس کے حق وراثت کو مشروط رکھا۔ میں نے نبی ﷺ سے ذکر کیا۔ آپؐ نے فرمایا: اس کو آزاد کر دو کیونکہ حق وراثت اس کا ہوتا ہے جو چاندی دے۔ (آزاد کرنے کی قیمت۔) فرماتی تھیں: تو میں نے اس کو آزاد کیا۔ فرماتی تھیں: پھر رسول اللہ ﷺ نے اُس کو بلایا اور اسے اس کے خاوند کے متعلق اختیار دیا۔ وہ کہنے لگی: اگر وہ مجھے اتنا اتنا مال بھی دے میں اس کے پاس رات بھی نہ رہوں گی۔ اس لئے اس نے اپنے تئیں اختیار کیا۔ راوی نے کہا: اور اس کا خاوند آزاد تھا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتِ اشْتَرَيْتُ بَرِيرَةَ فَاشْتَرَطَ أَهْلُهَا وَلاَءَهَا فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَعْتِقِيهَا فَإِنَّ الْوَلاَءَ لِمَنْ أَعْطَى الْوَرِقَ ". قَالَتْ فَأَعْتَقْتُهَا ـ قَالَتْ ـ فَدَعَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَخَيَّرَهَا مِنْ زَوْجِهَا فَقَالَتْ لَوْ أَعْطَانِي كَذَا وَكَذَا مَا بِتُّ عِنْدَهُ. فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6759

حفص بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام (بن یحيٰ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت عائشہؓ نے چاہا کہ بریرہؓ کو خرید لیں اور انہوں نے نبیﷺ سے کہا کہ وہ حق وراثت کی شرط کرتے ہیں۔ نبیﷺ نے فرمایا: تم اسے خرید لو کیونکہ حق وراثت اسی کا ہوتا ہے جو آزاد کرے۔

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ أَرَادَتْ عَائِشَةُ أَنْ تَشْتَرِيَ بَرِيرَةَ فَقَالَتْ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِنَّهُمْ يَشْتَرِطُونَ الْوَلاَءَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " اشْتَرِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلاَءُ لِمَنْ أَعْتَقَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6760

(محمد) ابن سلام نے ہم سے بیان کیا کہ وکیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سفیان (ثوری) سے، سفیان نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے اسود سے، اسود نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ آپؓ بیان کرتی تھیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حق وراثت اسی کا ہوتا ہے جس نے (آزاد کرنے کے لئے) چاندی دی اور احسان کیا۔

حَدَّثَنَا ابْنُ سَلاَمٍ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الْوَلاَءُ لِمَنْ أَعْطَى الْوَرِقَ وَوَلِيَ النِّعْمَةَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6761

آدم (بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ معاویہ بن قرہ اور قتادہ نے ہم سے بیان کیا۔ ان دونوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: کسی قوم کا آزاد کردہ غلام بھی انہی میں سے ہوتا ہے۔ یا آپؐ نے کچھ ایسے ہی الفاظ فرمائے۔

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ وَقَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ ". أَوْ كَمَا قَالَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6762

ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے نبیؐ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: کسی قوم کا بھانجا بھی انہی میں سے ہوتا ہے۔ (آپؐ نے) مِنْهُمْ (کا لفظ فرمایا) یا مِنْ أَنْفُسِهِمْ (کا)۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ ". أَوْ " مِنْ أَنْفُسِهِمْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی