کتاب 87: كتاب الديات

صحیح بخاری, حصہ 3

صحیح بخاری 6901

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابن شہاب سے روایت کی کہ سہل بن سعد ساعدی نے اُنہیں خبر دی کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کے دروازے کے ایک سوراخ میں سے جھانک کر دیکھا اور اُس وقت رسول اللہ ﷺ کے پاس کھجلانے کی کنگھی تھی جس سے آپؐ سر کو کھجلا رہے تھے جب رسول اللہ ﷺ نے اس کو دیکھا آپؐ نے فرمایا: اگر میں جانتا کہ تم مجھے دیکھ رہے ہو تو میں اِس کو تمہاری آنکھوں میں چبھو دیتا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نظر ڈالنے کی وجہ سے ہی تو اجازت کا حکم دیا گیا ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَجُلاً اطَّلَعَ فِي جُحْرٍ فِي باب رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِدْرًى يَحُكُّ بِهِ رَأْسَهُ فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لَوْ أَعْلَمُ أَنْ تَنْتَظِرَنِي لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنَيْكَ ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّمَا جُعِلَ الإِذْنُ مِنْ قِبَلِ الْبَصَرِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6902

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ ابوزناد نے ہم سے بیان کیا۔ ابوزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ابوالقاسم ﷺ نے فرمایا: اگر کوئی شخص بغیر اجازت تجھے جھانک کر دیکھے اور تو اُس کو کنکری مارے اور اس کی آنکھ پھوڑ دے تو تم پر کوئی گناہ نہیں۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ أَنَّ امْرَأً اطَّلَعَ عَلَيْكَ بِغَيْرِ إِذْنٍ فَخَذَفْتَهُ بِعَصَاةٍ فَفَقَأْتَ عَيْنَهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيْكَ جُنَاحٌ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6903

صدقہ بن فضل نے ہم سے بیان کیا کہ (سفیان) بن عیینہ نے ہمیں خبر دی۔ مطرف نے ہم سے بیان کیا۔ مطرف نے کہا: میں نے شعبی سے سنا۔ شعبی نے کہا: میں نے ابوجحیفہ (وہب بن عبداللہ) سے سنا۔ اُنہوں نے کہا: میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا۔ کیا آپ کے پاس کچھ اور بھی ہے جو قرآن میں نہیں؟ اور کبھی اُنہوں نے یوں کہا: جو لوگوں کے پاس نہ ہو؟ حضرت علیؓ نے فرمایا: اس ذات کی قسم ہے جس نے دانہ چیر کر پیدا کیا اور جان کو بنایا ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہی ہے جو قرآن مجید میں ہے سوائے اس سمجھ کے جو آدمی کو اللہ کی کتاب کے متعلق دی جاتی ہے یا اس کے سوا جو ایک ورق میں ہے۔ میں نے کہا: اُس ورق میں کیا ہے؟ اُنہوں نے فرمایا: دیت اور قیدیوں کو چھڑانے کے احکام اور یہ کہ کوئی مسلمان کافر کے بدلے نہ مارا جائے۔

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ قَالَ سَأَلْتُ عَلِيًّا ـ رضى الله عنه ـ هَلْ عِنْدَكُمْ شَىْءٌ مَا لَيْسَ فِي الْقُرْآنِ وَقَالَ مَرَّةً مَا لَيْسَ عِنْدَ النَّاسِ فَقَالَ وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّ وَبَرَأَ النَّسَمَةَ مَا عِنْدَنَا إِلاَّ مَا فِي الْقُرْآنِ إِلاَّ فَهْمًا يُعْطَى رَجُلٌ فِي كِتَابِهِ وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ. قُلْتُ وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ قَالَ الْعَقْلُ وَفِكَاكُ الأَسِيرِ وَأَنْ لاَ يُقْتَلَ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6904

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ اور اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے، ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ہذیل قبیلے کی دو عورتیں تھیں اُن میں سے ایک نے دوسری کو مارا اور اس کے جنین کو گرادیا تو رسول اللہ ﷺ نے اس عورت کے متعلق یہ حکم دیا کہ وہ ایک بردہ دیت میں دے غلام ہو یا لونڈی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ امْرَأَتَيْنِ مِنْ هُذَيْلٍ رَمَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى فَطَرَحَتْ جَنِينَهَا فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِيهَا بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6905

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ وہیب (بن خالد) نے ہمیں بتایا۔ ہشام (بن عروہ) نے ہم سے بیان کیا۔ ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت مغیرہ بن شعبہؓ سے، حضرت مغیرہؓ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ اُنہوں نے لوگوں سے عورت کے جنین کے گرائے جانے کے متعلق مشورہ لیا تو حضرت مغیرہؓ نے کہا: نبی ﷺ نے ایک بردہ دئیے جانے کا فیصلہ کیا غلام ہو یا لونڈی۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ عُمَرَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ اسْتَشَارَهُمْ فِي إِمْلاَصِ الْمَرْأَةِ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ قَضَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِالْغُرَّةِ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6906

حضرت عمرؓ نے فرمایا: ایسے شخص کو لاؤ جو تمہارے ساتھ اس بات پر شہادت دے۔ تو محمد بن مسلمہؓ نے شہادت دی کہ وہ نبی ﷺ کے پاس موجود تھے جب آپؐ نے یہ فیصلہ فرمایا۔

فَقَالَ ائْتِ مَنْ يَشْهَدُ مَعَكَ فَشَهِدَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَضَى بِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6907

عبید اللہ بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے روایت کی کہ حضرت عمرؓ نے لوگوں سے علی الاعلان پوچھا کہ کس شخص نے نبیﷺ سے سنا کہ آپؐ نے حمل گرانے کے متعلق فیصلہ کیا؟ حضرت مغیرہؓ نے کہا: میں نے آپؐ سے سنا۔ آپؐ نے اس کے متعلق ایک بردہ دئیے جانے کا فیصلہ کیا غلام ہو یا لونڈی۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ أَنْ عُمَرَ نَشَدَ النَّاسَ مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَضَى فِي السِّقْطِ وَقَالَ الْمُغِيرَةُ أَنَا سَمِعْتُهُ قَضَى فِيهِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6908

حضرت عمرؓ نے فرمایا: ایسے شخص کو لاؤ جو تمہارے ساتھ اس بات پر شہادت دے۔ محمد بن مسلمہؓ نے کہا: میں نبی ﷺ کے متعلق یہ شہادت دیتا ہوں کہ آپؐ نے ایسا ہی فیصلہ فرمایا۔

قَالَ ائْتِ مَنْ يَشْهَدُ مَعَكَ عَلَى هَذَا فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ أَنَا أَشْهَدُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِ هَذَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6908a

محمد بن عبداللہ نے مجھ سے بیان کیا کہ محمد بن سابق نے ہمیں بتایا۔ زائدہ (بن قدامہ) نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام بن عروہ نے ہمیں بتایا، اُنہوں نے اپنے باپ سے روایت کی کہ اُنہوں نے حضرت مغیرہ بن شعبہؓ سے سنا وہ حضرت عمرؓ سے روایت کرتے تھے کہ اُنہوں نے عورت کے جنین کے گرائے جانے کے متعلق لوگوں سے مشورہ لیا پھر اُنہوں نے اسی طرح کی حدیث نقل کی۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ يُحَدِّثُ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ اسْتَشَارَهُمْ فِي إِمْلاَصِ الْمَرْأَةِ مِثْلَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6909

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے سعید بن مسیب سے، سعید نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے بنو لحیان کی ایک عورت کے جنین کے متعلق فیصلہ کیا کہ ایک بردہ دیا جائے غلام ہو یا لونڈی۔ پھر وہ عورت جس کو بردہ دینے کا حکم دیا تھا مر گئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس کی میراث اس کے بیٹوں اور اس کے خاوند کی ہوگی اور دیت اس عورت کے خاندان کے ذمہ ہوگی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ. أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَضَى فِي جَنِينِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي لِحْيَانَ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ. ثُمَّ إِنَّ الْمَرْأَةَ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا بِالْغُرَّةِ تُوُفِّيَتْ فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّ مِيرَاثَهَا لِبَنِيهَا وَزَوْجِهَا وَأَنَّ الْعَقْلَ عَلَى عَصَبَتِهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6910

احمد بن صالح نے ہم سے بیان کیا کہ (عبداللہ) بن وہب نے ہمیں بتایا۔ یونس نے ہم سے بیان کیا۔ یونس نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے (سعید) بن مسیب اور ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت کی کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہذیل قبیلہ کی دو عورتیں آپس میں لڑ پڑیں اُن میں سے ایک نے دوسری کو پتھر مارا اور اُس نے اُس عورت کو اور اُس کے بچے کو بھی جو اُس کے پیٹ میں تھا مار ڈالا۔ اُن کے رشتہ دار نبی ﷺ کے پاس جھگڑا لائے تو آپؐ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اُس کے جنین کی دیت بردہ ہو گی غلام ہو یا لونڈی اور آپؐ نے فیصلہ فرمایا اس مقتولہ عورت کی دیت اس قاتلہ عورت کے دودھیال کے ذمہ ہوگی۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ اقْتَتَلَتِ امْرَأَتَانِ مِنْ هُذَيْلٍ فَرَمَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِحَجَرٍ قَتَلَتْهَا وَمَا فِي بَطْنِهَا فَاخْتَصَمُوا إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَضَى أَنَّ دِيَةَ جَنِينِهَا غُرَّةٌ عَبْدٌ أَوْ وَلِيدَةٌ وَقَضَى دِيَةَ الْمَرْأَةِ عَلَى عَاقِلَتِهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6911

عمرو بن زرارہ نے مجھ سے بیان کیا کہ اسماعیل بن ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عبدالعزیز سے، عبدالعزیز نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: جب رسول اللہ ﷺ مدینہ آئے تو حضرت ابو طلحہؓ میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے رسول اللہ ﷺ کے پاس لے گئے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ ! انسؓ ایک ہوشیار لڑکا ہے اجازت دیں کہ یہ آپؐ کی خدمت کرے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: میں نے حضر اور سفر میں آپؐ کی خدمت کی اور اللہ کی قسم آپؐ نے مجھ سے کسی کام پر بھی کہ جو میں نے کیا مجھ سے نہیں کہا کہ تم نے یہ اس طرح کیوں کیا۔ اور نہ ہی کسی ایسے کام پر جو میں نے نہیں کیا آپؐ نے مجھ سے کہا کہ تم نے یہ اس طرح کیوں نہیں کیا۔

حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ أَخَذَ أَبُو طَلْحَةَ بِيَدِي فَانْطَلَقَ بِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَنَسًا غُلاَمٌ كَيِّسٌ فَلْيَخْدُمْكَ. قَالَ فَخَدَمْتُهُ فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ فَوَاللَّهِ مَا قَالَ لِي لِشَىْءٍ صَنَعْتُهُ لِمَ صَنَعْتَ هَذَا هَكَذَا وَلاَ لِشَىْءٍ لَمْ أَصْنَعْهُ لِمَ لَمْ تَصْنَعْ هَذَا هَكَذَا

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6912

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ ابن شہاب نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے سعید بن مسیب اور ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن سے، اُن دونوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بے زبان جانور جو ہیں اُن کے لگائے ہوئے زخم بلا تاوان ہوتے ہیں اور کنواں بھی بلا تاوان ہوتا ہے اور کان بھی بلا تاوان ہوتی ہے اور دفینہ میں پانچواں حصہ حکومت کا ہوتا ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْعَجْمَاءُ جُرْحُهَا جُبَارٌ وَالْبِئْرُ جُبَارٌ وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6913

مسلم (بن ابراہیم) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے محمد بن زیاد سے، ابن زیاد نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جو بے زبان جانور ہیں اُن کی دیت کچھ بھی نہیں اور کنواں بھی بلا تاوان ہوتا ہے اور معدن بھی بلا تاوان اور دفینہ میں پانچواں حصہ حکومت کا ہوتا ہے۔

حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْعَجْمَاءُ عَقْلُهَا جُبَارٌ وَالْبِئْرُ جُبَارٌ وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6914

قیس بن حفص نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد نے ہمیں بتایا۔ حسن (بن عمرو فقیمی نے ہم سے بیان کیا۔ مجاہد نے ہمیں بتایا۔ مجاہد نے حضرت عبداللہ بن عمروؓ سے، عبداللہ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جس نے ایسے نفس کو مار ڈالا جس سے معاہدہ کیا جا چکا ہے وہ جنت کی خوشبو بھی نہ سونگھے گا اور جنت کی خوشبو تو چالیس سال کی مسافت سے محسوس ہو جاتی ہے۔

حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا مُجَاهِدٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ قَتَلَ نَفْسًا مُعَاهَدًا لَمْ يَرَحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ وَإِنَّ رِيحَهَا يُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ أَرْبَعِينَ عَامًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6915

احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا کہ زہیر (بن معاویہ) نے ہمیں بتایا۔ مطرف نے ہم سے بیان کیا کہ عامر (شعبی) نے اُنہیں بتایا۔ عامر نے ابوجحیفہ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: میں نے حضرت علیؓ سے کہا۔ اور صدقہ بن فضل نے ہم سے بیان کیا کہ ابن عیینہ نے ہمیں بتایا۔ مطرف نے ہم سے بیان کیا کہ میں نے شعبی کو بیان کرتے ہوئے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے ابوجحیفہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ کے پاس کوئی ایسی بات ہے جو قرآن میں نہ ہو؟ اور ابن عیینہ نے کبھی یوں کہا: جو لوگوں کے پاس نہ ہو تو حضرت علیؓ نے فرمایا: اُس ذات کی قسم ہے جس نے دانہ چیر کر اُگایا اور جان کو بنایا، ہمارے پاس اور کچھ نہیں وہی ہے جو قرآن میں ہے سوائے سمجھ کے جو کسی آدمی کو اللہ کی کتاب کے متعلق دی جائے اور سوائے اس کے جو اس ورق میں ہے۔ میں نے کہا: اس ورق میں کیا ہے؟ اُنہوں نے فرمایا: دیت اور قیدیوں کے چھڑانے کے احکام اور یہ کہ کسی کافر کے بدلے کوئی مسلمان نہ مارا جائے۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ أَنَّ عَامِرًا حَدَّثَهُمْ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ قُلْتُ لِعَلِيٍّ. وَحَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ يُحَدِّثُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ قَالَ سَأَلْتُ عَلِيًّا ـ رضى الله عنه ـ هَلْ عِنْدَكُمْ شَىْءٌ مِمَّا لَيْسَ فِي الْقُرْآنِ ـ وَقَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ مَرَّةً مَا لَيْسَ عِنْدَ النَّاسِ ـ فَقَالَ وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ وَبَرَأَ النَّسَمَةَ مَا عِنْدَنَا إِلاَّ مَا فِي الْقُرْآنِ إِلاَّ فَهْمًا يُعْطَى رَجُلٌ فِي كِتَابِهِ وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ. قُلْتُ وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ قَالَ الْعَقْلُ وَفِكَاكُ الأَسِيرِ وَأَنْ لاَ يُقْتَلَ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6916

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عمرو بن یحيٰ سے، عمرو نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت ابو سعید (خدریؓ) سے، حضرت ابو سعیدؓ نے نبیﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: انبیاء کو ایک دوسرے پر فضیلت نہ دیا کرو۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تُخَيِّرُوا بَيْنَ الأَنْبِيَاءِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6917

محمد بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عمرو بن یحيٰ مازنی سے، عمرو نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: یہودیوں میں سے ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا جس کے منہ پر تھپڑ لگایا گیا تھا۔ اور کہنے لگا: اے محمدؐ! آپؐ کے ساتھیوں میں سے ایک شخص نے جو انصاری ہے میرے منہ پر طمانچہ مارا۔ آپؐ نے فرمایا: اُس کو بلاؤ۔ تو لوگوں نے اس کو بلایا۔ آپؐ نے پوچھا: اس کے منہ پر تم نے کیوں طمانچہ مارا؟ اس نے کہا: یا رسول اللہ! میں یہودیوں کے پاس سے گزر رہا تھا اتنے میں میں نے اس کو یہ کہتے سنا۔ اسی ذات کی قسم ہے جس نے موسیٰ کو تمام بشر سے بہتر سمجھ کر چنا۔ وہ کہنے لگا: میں نے کہا: کیا محمد ﷺ پر بھی؟ کہنے لگا: مجھے غصہ آ گیا اور میں نے اُسے تھپڑ لگا دیا۔ آپؐ نے فرمایا: انبیاء میں سے مجھے بہتر نہ قرار دو کیونکہ لوگ قیامت کے دن بے ہوش ہو جائیں گے اور میں پہلا شخص ہوں گا جو ہوش میں آئے گا تو کیا دیکھوں گا کہ موسیٰؑ عرش کے پایوں میں سے ایک پائے کو تھامے ہوں گے۔ میں نہیں جانتا کیا وہ مجھ سے پہلے ہوش میں آگئے یا طور کی بے ہوشی ہی اُن کے لئے کافی سمجھی گئی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَدْ لُطِمَ وَجْهُهُ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ إِنَّ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِكَ مِنَ الأَنْصَارِ لَطَمَ فِي وَجْهِي. قَالَ " ادْعُوهُ ". فَدَعَوْهُ. قَالَ " لِمَ لَطَمْتَ وَجْهَهُ ". قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي مَرَرْتُ بِالْيَهُودِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ وَالَّذِي اصْطَفَى مُوسَى عَلَى الْبَشَرِ. قَالَ قُلْتُ وَعَلَى مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَأَخَذَتْنِي غَضْبَةٌ فَلَطَمْتُهُ. قَالَ " لاَ تُخَيِّرُونِي مِنْ بَيْنِ الأَنْبِيَاءِ فَإِنَّ النَّاسَ يَصْعَقُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَكُونُ أَوَّلَ مَنْ يُفِيقُ فَإِذَا أَنَا بِمُوسَى آخِذٌ بِقَائِمَةٍ مِنْ قَوَائِمِ الْعَرْشِ فَلاَ أَدْرِي أَفَاقَ قَبْلِي أَمْ جُزِيَ بِصَعْقَةِ الطُّورِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

آج 10 میں سے 10 باقی