کتاب 93: كتاب الأحكام

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7137

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَمَنْ أَطَاعَ أَمِيرِي فَقَدْ أَطَاعَنِي وَمَنْ عَصَى أَمِيرِي فَقَدْ عَصَانِي ".

عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یونس سے، یونس نے زُہری سے روایت کی۔ ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے مجھے بتایا اُنہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا وہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی اور جس نے میرے مقرر کردہ امیر کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی اور جس نے میرے مقرر کردہ امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی۔

صحیح بخاری 7138

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَلاَ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ فَالإِمَامُ الَّذِي عَلَى النَّاسِ رَاعٍ وَهْوَ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ وَهْوَ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلَى أَهْلِ بَيْتِ زَوْجِهَا وَوَلَدِهِ وَهِيَ مَسْئُولَةٌ عَنْهُمْ وَعَبْدُ الرَّجُلِ رَاعٍ عَلَى مَالِ سَيِّدِهِ وَهْوَ مَسْئُولٌ عَنْهُ أَلاَ فَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ".

اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے عبداللہ بن دینار سے، اُنہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سنو تم میں سے ہر ایک پاسبان ہے اور تم میں سے ہر ایک کو اُس کی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا۔ وہ بڑا امام بھی جو لوگوں پر مقرر ہے ایک پاسبان ہے اور اسے اس کی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا اور مرد بھی اپنے گھر والوں کا پاسبان ہے اور وہ بھی اپنی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا اور عورت بھی اپنے خاوند کے گھر والوں اور اس کی اولاد کی پاسبان ہے اور وہ بھی ان کے متعلق پوچھی جائے گی اور آدمی کا غلام بھی اپنے آقا کے مال کا پاسبان ہے اور اس سے بھی اس کے متعلق پوچھا جائے گا۔ دیکھو خیال رکھو تم میں سے ہر ایک پاسبان ہے۔ اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا۔

صحیح بخاری 7139

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ كَانَ مُحَمَّدُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ يُحَدِّثُ أَنَّهُ بَلَغَ مُعَاوِيَةَ وَهْوَ عِنْدَهُ فِي وَفْدٍ مِنْ قُرَيْشٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَيَكُونُ مَلِكٌ مِنْ قَحْطَانَ فَغَضِبَ فَقَامَ فَأَثْنَى عَلَى اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ رِجَالاً مِنْكُمْ يُحَدِّثُونَ أَحَادِيثَ لَيْسَتْ فِي كِتَابِ اللَّهِ وَلاَ تُؤْثَرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأُولَئِكَ جُهَّالُكُمْ فَإِيَّاكُمْ وَالأَمَانِيَّ الَّتِي تُضِلُّ أَهْلَهَا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ هَذَا الأَمْرَ فِي قُرَيْشٍ لاَ يُعَادِيهِمْ أَحَدٌ إِلاَّ كَبَّهُ اللَّهُ عَلَى وَجْهِهِ مَا أَقَامُوا الدِّينَ ". تَابَعَهُ نُعَيْمٌ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ.

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے زُہری سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: محمد بن جبیر بن مطعم کہتے تھے کہ حضرت معاویہؓ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عبداللہ بن عمروؓ بیان کرتے ہیں کہ عنقریب قحطان سے ایک بادشاہ ہوگا اور ابن جبیر اس وقت قریش کے نمائندوں کے ساتھ حضرت معاویہؓ کے پاس تھے یہ سن کر حضرت معاویہؓ رنجیدہ ہوئے اور کھڑے ہوگئے اور اُنہوں نے اللہ کی وہ تعریف کی جس کا وہ اہل ہے۔ پھر اُنہوں نے کہا: امّا بعد مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ تم میں سے کچھ لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں جو اللہ کی کتاب میں نہیں اور نہ ہی وہ رسول اللہ ﷺ سے منقول ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں جو تم میں سے بڑے ہی جاہل ہیں۔ اس لئے تم اپنے آپ کو ایسے جھوٹے خیالات سے بچائے رکھو جو ان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں جو ایسے خیالات رکھتے ہیں۔ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا کہ یہ امارت قریش میں رہے گی جب تک کہ وہ دین کو قائم رکھیں گے، جو کوئی بھی اُن سے دشمنی کرے گا تو ضرور ہی اللہ اس کو اس کے منہ کے بل آگ میں اوندھا گرائے گا۔ (شعیب کی طرح) نعیم نے بھی اس حدیث کو ابن مبارک سے روایت کیا۔ اُنہوں نے معمر سے، معمر نے زُہری سے، زُہری نے محمد بن جبیر سے روایت کی۔

صحیح بخاری 7140

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ قَالَ ابْنُ عُمَرَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ يَزَالُ الأَمْرُ فِي قُرَيْشٍ مَا بَقِيَ مِنْهُمُ اثْنَانِ ".

احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا کہ عاصم بن محمد نے ہمیں بتایا۔ میں نے اپنے باپ سے سنا۔ وہ کہتے تھے۔ حضرت ابن عمرؓ نے کہا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ امارت قریش میں ہی رہے گی جب تک کہ ان میں دو باقی رہیں گے۔

صحیح بخاری 7141

حَدَّثَنَا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ حَسَدَ إِلاَّ فِي اثْنَتَيْنِ رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالاً فَسَلَّطَهُ عَلَى هَلَكَتِهِ فِي الْحَقِّ وَآخَرُ آتَاهُ اللَّهُ حِكْمَةً فَهْوَ يَقْضِي بِهَا وَيُعَلِّمُهَا ".

شہاب بن عباد نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن حمید نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے اسماعیل (بن ابی خالد) سے، اسماعیل نے قیس (بن ابی حازم) سے، قیس نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رشک نہ ہونا چاہیئے مگر دو آدمیوں کے متعلق۔ ایک وہ شخص جس کو اللہ نے مال دیا ہو پھر اللہ نے اس کو حق میں خرچ کرنے کی توفیق دی اور دوسرا وہ شخص جس کو اللہ نے دانشمندی دی ہو اور وہ اس کے مطابق فیصلہ کرتا ہے اور اس کی تعلیم دیتا ہے۔

صحیح بخاری 7142

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَإِنِ اسْتُعْمِلَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ حَبَشِيٌّ كَأَنَّ رَأْسَهُ زَبِيبَةٌ ".

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن سعید (قطان) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے ابوتیاح سے، ابوتیاح نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سنو اور مانو اگر تم پر ایک ایسا حبشی غلام ہی حاکم مقرر کیا گیا ہو کہ جس کا سر گویا ایک منقہ ہے۔

صحیح بخاری 7143

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنِ الْجَعْدِ عَنْ أَبِي رَجَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ يَرْوِيهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَنْ رَأَى مِنْ أَمِيرِهِ شَيْئًا فَكَرِهَهُ فَلْيَصْبِرْ فَإِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ يُفَارِقُ الْجَمَاعَةَ شِبْرًا فَيَمُوتُ إِلاَّ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً ".

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے جعد سے، جعد نے ابورجاء سے، ابورجاء نے حضرت ابن عباسؓ سے، وہ آنحضورؐ سے روایت کرتے ہوئے کہتے تھے کہ نبیؐ نے فرمایا: جو شخص اپنے امیر سے کوئی بات دیکھے اور اس کو بُرا منائے تو وہ صبر کرے کیونکہ جو کوئی بھی جماعت سے ایک بالشت بھی الگ ہو کر مر گیا تو وہ یقیناً جاہلیت کی موت ہی مرا۔

صحیح بخاری 7144

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " السَّمْعُ وَالطَّاعَةُ عَلَى الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ فِيمَا أَحَبَّ وَكَرِهَ مَا لَمْ يُؤْمَرْ بِمَعْصِيَةٍ فَإِذَا أُمِرَ بِمَعْصِيَةٍ فَلاَ سَمْعَ وَلاَ طَاعَةَ ".

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن سعید (قطان) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عبیداللہ (عمری) سے روایت کی کہ نافع نے مجھے بتایا، نافع نے حضرت عبداللہ (بن عمر) رضی اللہ عنہ سے، اُنہوں نے نبیﷺ سے روایت کی آپؐ نے فرمایا: سننا اور اطاعت کرنا مسلمان شخص پر اُن امور میں جن کو وہ پسند کرے یا ناپسند کرے ضروری ہے جب تک کہ اُسے معصیت کا حکم نہ دیا جائے جب معصیت کا حکم دیا گیا ہو تو پھر نہ سننا ہوگا نہ ماننا ہوگا۔

صحیح بخاری 7145

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَلِيٍّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم سَرِيَّةً وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ وَأَمَرَهُمْ أَنْ يُطِيعُوهُ فَغَضِبَ عَلَيْهِمْ وَقَالَ أَلَيْسَ قَدْ أَمَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنَّ تُطِيعُونِي قَالُوا بَلَى. قَالَ عَزَمْتُ عَلَيْكُمْ لَمَا جَمَعْتُمْ حَطَبًا وَأَوْقَدْتُمْ نَارًا ثُمَّ دَخَلْتُمْ فِيهَا فَجَمَعُوا حَطَبًا فَأَوْقَدُوا فَلَمَّا هَمُّوا بِالدُّخُولِ فَقَامَ يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ قَالَ بَعْضُهُمْ إِنَّمَا تَبِعْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِرَارًا مِنَ النَّارِ أَفَنَدْخُلُهَا فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ خَمَدَتِ النَّارُ وَسَكَنَ غَضَبُهُ فَذُكِرَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " لَوْ دَخَلُوهَا مَا خَرَجُوا مِنْهَا أَبَدًا إِنَّمَا الطَّاعَةُ فِي الْمَعْرُوفِ ".

عمر بن حفص بن غیاث نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ اعمش نے ہم سے بیان کیا۔ سعد بن عبیدہ نے ہمیں بتایا۔ سعد نے ابوعبدالرحمٰن سے، اُنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ نے ایک لشکر روانہ کیا اور اُس پر ایک انصاری شخص کو امیر مقرر کیا اور لوگوں کو حکم دیا کہ اس کی فرمانبرداری کریں۔ پھر وہ اُن پر ناراض جو ہوا، کہنے لگا: کیا نبی ﷺ نے حکم نہیں دیا تھا کہ تم میری فرمانبرداری کرو؟ اُنہوں نے کہا: بے شک۔ اُس نے کہا: میں تم سے سنجیدگی سے یہ کہتا ہوں کہ تم لکڑیاں اکٹھی کرو اور آگ جلاؤ پھر اس آگ میں گھس جاؤ۔ چنانچہ اُنہوں نے لکڑیاں اکٹھی کیں اور آگ جلائی۔ جب اُنہوں نے گھسنے کا ارادہ کیا تو وہ کھڑے ہوگئے، ایک دوسرے کو دیکھنے لگے۔ اُن میں سے بعض نے کہا: ہم نے تو نبی ﷺ کی آگ سے بچنے کے لئے پیروی کی تھی، کیا ہم اس میں اب داخل ہوجائیں؟ وہ انہی باتوں میں تھے کہ اتنے میں وہ آگ بجھ گئی اور اس کا غصہ بھی تھم گیا۔ پھر نبی ﷺ سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپؐ نے فرمایا: اگر وہ اس آگ میں داخل ہوتے تو اس سے کبھی نہ نکلتے۔ اطاعت تو معروف بات میں ہوتی ہے۔

صحیح بخاری 7146

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ لاَ تَسْأَلِ الإِمَارَةَ فَإِنَّكَ إِنْ أُعْطِيتَهَا عَنْ مَسْأَلَةٍ وُكِلْتَ إِلَيْهَا وَإِنْ أُعْطِيتَهَا عَنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْهَا وَإِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَكَفِّرْ يَمِينَكَ وَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ ".

حجاج بن منہال نے ہم سے بیان کیا کہ جریر بن حازم نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے حسن (بصری) سے، حسن نے حضرت عبدالرحمٰن بن سمرہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبیﷺ نے مجھ سے فرمایا: عبدالرحمٰنؓ حکومت کی درخواست نہ کرو۔ کیونکہ اگر مانگنے پر تمہیں وہ دی گئی تو تمہیں اس کے سپرد کر دیا جائے گا اور اگر بغیر مانگنے کے تمہیں وہ دی گئی تو اس کے سر انجام دینے میں تمہاری مدد کی جائے گی اور اگر تم کوئی قسم کھا بیٹھو پھر تم اس کے سوا کسی اور بات کو اس سے بہتر دیکھو تو اپنی قسم کا کفارہ دے دو اور وہی بات کرو جو بہتر ہے۔

صحیح بخاری 7147

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَمُرَةَ لاَ تَسْأَلِ الإِمَارَةَ فَإِنْ أُعْطِيتَهَا عَنْ مَسْأَلَةٍ وُكِلْتَ إِلَيْهَا وَإِنْ أُعْطِيتَهَا عَنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْهَا وَإِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ ".

ابو معمر نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالوارث نے ہمیں بتایا۔ یونس نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے حسن (بصری) سے، اُنہوں نے کہا حضرت عبدالرحمٰن بن سمرہؓ نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: عبدالرحمٰن بن سمرہؓ حکومت نہ مانگو کیونکہ اگر مانگنے پر تمہیں وہ دی گئی تو تمہیں اس کے سپرد کردیا جائے گا اور اگر بغیر مانگنے کے تمہیں وہ دی گئی تو اس کے نباہنے میں تمہاری مدد کی جائے گی اور جب تم کوئی قسم کھا بیٹھو پھر تم اس کے سوا کسی اور بات کو اس سے بہتر سمجھو تو پھر تم وہی کرو جو بہتر ہے اور اپنی قسم کا کفارہ دو۔

صحیح بخاری 7148

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّكُمْ سَتَحْرِصُونَ عَلَى الإِمَارَةِ وَسَتَكُونُ نَدَامَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَنِعْمَ الْمُرْضِعَةُ وَبِئْسَتِ الْفَاطِمَةُ ". وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُمْرَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَوْلَهُ.

احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا کہ ابن ابی ذئب نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے سعید مقبری سے، سعید نے حضرت ابوہریرہؓ سے، اُنہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: تم حکومت کی حرص کرو گے اور قیامت کے دن وہ تمہارے لئے ندامت کا موجب ہوگی۔ دودھ پلانے والی تو وہ اچھی ہے اور دودھ چھڑانے والی بُری ہے۔ اور محمد بن بشار نے کہا: ہم سے عبداللہ بن حُمران نے بیان کیا کہ عبدالحمید بن جعفر نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے سعید مقبری سے، سعید نے عمر بن حکم سے، عمر نے حضرت ابوہریرہؓ سے اُن کا یہی قول نقل کیا۔

صحیح بخاری 7149

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى ـ رضى الله عنه ـ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَا وَرَجُلاَنِ مِنْ قَوْمِي فَقَالَ أَحَدُ الرَّجُلَيْنِ أَمِّرْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. وَقَالَ الآخَرُ مِثْلَهُ. فَقَالَ " إِنَّا لاَ نُوَلِّي هَذَا مَنْ سَأَلَهُ وَلاَ مَنْ حَرَصَ عَلَيْهِ ".

محمد بن علاء نے ہم سے بیان کیا کہ اُبواُسامہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے بُرَید سے، بُرَید نے ابوبردہ سے، ابوبردہ نے حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں اور میری قوم میں سے دو شخص نبی ﷺ کے پاس گئے اور اُن دو آدمیوں میں سے ایک نے کہا: یا رسول اللہ! ہمیں بھی امیر بنائیں اور دوسرے نے بھی ایسا ہی کہا تو آپؐ نے فرمایا: ہم اِس امارت پر اس کو مقرر نہیں کیا کرتے جو اِس کی درخواست کرے اور نہ اُس کو جو اِس کی حرص کرے۔

صحیح بخاری 7150

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْهَبِ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ زِيَادٍ عَادَ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَقَالَ لَهُ مَعْقِلٌ إِنِّي مُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَا مِنْ عَبْدٍ اسْتَرْعَاهُ اللَّهُ رَعِيَّةً فَلَمْ يَحُطْهَا بِنَصِيحَةٍ إِلاَّ لَمْ يَجِدْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ ".

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ ابو الاشہب نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے حسن (بصری) سے روایت کی کہ عبیداللہ بن زیاد نے حضرت معقل بن یسارؓ کی اس بیماری میں عیادت کی جس میں وہ فوت ہوگئے تو حضرت معقلؓ نے ان سے کہا: میں تم سے ایک بات کرتا ہوں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی۔ میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: جس بندے کو بھی اللہ کسی رعیت کا والی بنائے اور وہ اس کی پورے طور پر خیر خواہی نہ کرے تو وہ جنت کی خوشبو قطعًا نہ پائے گا۔

صحیح بخاری 7151

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا حُسَيْنٌ الْجُعْفِيُّ قَالَ زَائِدَةُ ذَكَرَهُ عَنْ هِشَامٍ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ أَتَيْنَا مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ نَعُودُهُ فَدَخَلَ عُبَيْدُ اللَّهِ فَقَالَ لَهُ مَعْقِلٌ أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مَا مِنْ وَالٍ يَلِي رَعِيَّةً مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَيَمُوتُ وَهْوَ غَاشٌّ لَهُمْ إِلاَّ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ ".

اسحاق بن منصور نے ہم سے بیان کیا کہ حسین جعفی نے ہمیں بتایا زائدہ نے کہا اس حدیث کو ہشام نے اُن سے بیان کیا۔ ہشام نے حسن سے روایت کی۔ حسن نے کہا: ہم حضرت معقل بن یسارؓ کے پاس ان کی عیادت کے لئے آئے اتنے میں عبیداللہ (بن زیاد) بھی اندر آئے تو حضرت معقلؓ نے اُن سے کہا: میں تم سے ایک ایسی بات بیان کرتا ہوں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی آپؐ نے فرمایا: جو حاکم بھی مسلمانوں میں سے کسی رعیت کا والی بنتا ہے اور وہ ایسی حالت میں فوت ہو جائے کہ وہ اُن کا بدخواہ ہو تو اللہ اُس پر جنت کو حرام کر دے گا۔

صحیح بخاری 7152

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ عَنِ طَرِيفٍ أَبِي تَمِيمَةَ قَالَ شَهِدْتُ صَفْوَانَ وَجُنْدَبًا وَأَصْحَابَهُ وَهْوَ يُوصِيهِمْ فَقَالُوا هَلْ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَيْئًا قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ " مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ـ قَالَ ـ وَمَنْ يُشَاقِقْ يَشْقُقِ اللَّهُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". فَقَالُوا أَوْصِنَا. فَقَالَ" إِنَّ أَوَّلَ مَا يُنْتِنُ مِنَ الإِنْسَانِ بَطْنُهُ فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لاَ يَأْكُلَ إِلاَّ طَيِّبًا فَلْيَفْعَلْ وَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لاَ يُحَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ بِمِلْءِ كَفِّهِ مِنْ دَمٍ أَهْرَاقَهُ فَلْيَفْعَلْ ". قُلْتُ لأَبِي عَبْدِ اللَّهِ مَنْ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جُنْدَبٌ قَالَ نَعَمْ جُنْدَبٌ.

اسحاق واسطی نے ہم سے بیان کیا کہ خالد نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے جُرَیری سے، جریری نے طریف ابو تمیمہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں صفوان اور حضرت جندبؓ اور ان کے ساتھیوں میں موجود تھا جبکہ حضرت جندبؓ اُن کو نصیحت کر رہے تھے تو اُنہوں نے پوچھا، کیا آپؓ نے رسول اللہ ﷺ سے کچھ سنا ہے؟ اُنہوں نے کہا: میں نے آپؐ کو یہ فرماتے سنا جس نے شہرت پیدا کرنے کے لئے کوئی نیک کام کیا اللہ قیامت کے دن اس کی ریاکاری کو سنائے گا اور جس نے سختی کی اللہ قیامت کے دن اس پر بھی سختی کرے گا۔ یہ سن کر لوگوں نے کہا: آپؓ ہمیں نصیحت کریں تو انہوں نے کہا: پہلی چیز جو انسان کی سڑتی ہے وہ اس کا پیٹ ہے اس لئے جو یہ کر سکے کہ سوائے پاکیزہ کے کچھ اور چیز نہ کھائے تو چاہیئے کہ وہ نہ کھائے اور جس سے یہ ہو سکے کہ چلو بھر لہو کی وجہ سے کہ جس کو اس نے بہایا ہے اپنے آپ کو جنت میں داخل ہونے سے نہ روکے تو چاہیئے کہ وہ نہ روکے۔ (فربری کہتے ہیں:) میں نے ابوعبداللہ (امام بخاریؒ) سے پوچھا: یہ کس نے کہا تھا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، کیا حضرت جندبؓ نے؟ اُنہوں نے کہا: ہاں حضرت جندبؓ نے۔

صحیح بخاری 7153

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَيْنَمَا أَنَا وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم خَارِجَانِ مِنَ الْمَسْجِدِ فَلَقِيَنَا رَجُلٌ عِنْدَ سُدَّةِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَتَى السَّاعَةُ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَا أَعْدَدْتَ لَهَا " فَكَأَنَّ الرَّجُلَ اسْتَكَانَ ثُمَّ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَبِيرَ صِيَامٍ وَلاَ صَلاَةٍ وَلاَ صَدَقَةٍ وَلَكِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ. قَالَ " أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ".

عثمان بن ابی شیبہ نے ہم سے بیان کیا کہ جریر (بن عبدالحمید) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے منصور سے، منصور نے سالم بن ابی الجعد سے روایت کی کہ ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بتایا۔ اُنہوں نے کہا: میں اور نبی ﷺ مسجد سے نکل رہے تھے کہ اسی اثنا میں ہمیں مسجد کے دروازے پر ایک شخص ملا اور وہ کہنے لگا: یا رسول اللہ ! وہ گھڑی کب ہوگی؟ نبی ﷺ نے پوچھا: تم نے اس کے لئے کیا سامان تیار کر رکھا ہے؟ یہ سنتے ہی جیسے وہ شخص دب گیا۔ پھر کہنے لگا: یا رسول اللہ ! میں نے اس گھڑی کیلئے نہ بہت روزے اور نہ بہت نماز اور نہ صدقہ تیار کیا ہے مگر اتنی بات ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں آپؐ نے فرمایا: تم انہی کے ساتھ ہو گے جن سے تم نے محبت رکھی.

صحیح بخاری 7154

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ يَقُولُ لاِمْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِهِ تَعْرِفِينَ فُلاَنَةَ قَالَتْ نَعَمْ. قَالَ فَإِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم مَرَّ بِهَا وَهْىَ تَبْكِي عِنْدَ قَبْرٍ فَقَالَ " اتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي ". فَقَالَتْ إِلَيْكَ عَنِّي فَإِنَّكَ خِلْوٌ مِنْ مُصِيبَتِي. قَالَ فَجَاوَزَهَا وَمَضَى فَمَرَّ بِهَا رَجُلٌ فَقَالَ مَا قَالَ لَكِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. قَالَتْ مَا عَرَفْتُهُ قَالَ إِنَّهُ لَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَجَاءَتْ إِلَى بَابِهِ فَلَمْ تَجِدْ عَلَيْهِ بَوَّابًا فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ مَا عَرَفْتُكَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ الصَّبْرَ عِنْدَ أَوَّلِ صَدْمَةٍ ".

اسحاق بن منصور نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالصمد نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ ثابت بُنانی نے ہمیں بتایا۔ ثابت نے حضرت انس بن مالکؓ سے روایت کی۔ وہ اپنے گھر والوں میں سے کسی عورت سے کہہ رہے تھے: کیا تم فلاں عورت کو جانتی ہو؟ اُس نے کہا: ہاں۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ اس کے پاس سے گزرے اور وہ ایک قبر کے پاس بیٹھی رو رہی تھی۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ کو اپنا سپر بناؤ اور صبر کرو۔ وہ بولی: مجھ سے چلے جاؤ کیونکہ تمہیں وہ دکھ نہیں جو مجھے ہے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: یہ سن کر آنحضرت ﷺ اس کو چھوڑ کر آگے چلے گئے۔ پھر ایک اور شخص اس کے پاس سے گزرا اُس نے پوچھا: رسول اللہ ﷺ نے تم سے کیا کہا تھا؟ وہ بولی میں نے اُن کو نہیں پہچانا۔ اس آدمی نے کہا: وہی تو رسول اللہ ﷺ ہیں۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: یہ سن کر وہ عورت آنحضرت ﷺ کے دروازے پر آئی اور وہاں کوئی دربان نہ پایا۔ کہنے لگی: یا رسول اللہ ! بخدا میں نے آپؐ کو پہچانا نہیں تھا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: صبر تو وہی ہے جو شروع صدمہ میں ہو۔

صحیح بخاری 7155

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الذُّهْلِيُّ حَدَّثَنَا الأَنْصَارِيُّ مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ كَانَ يَكُونُ بَيْنَ يَدَىِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمَنْزِلَةِ صَاحِبِ الشُّرَطِ مِنَ الأَمِيرِ.

محمد بن خالد ذُہلی نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن عبداللہ انصاری نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے کہا: میرے باپ نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے ثمامہ سے، ثمامہ نے حضرت انس بن مالکؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: قیس بن سعدؓ نبی ﷺ کے سامنے اس طرح رہا کرتے تھے جیسے کوتوال امیر کے سامنے۔

صحیح بخاری 7156

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ قُرَّةَ حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ هِلاَلٍ حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم بَعَثَهُ وَأَتْبَعَهُ بِمُعَاذٍ.

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ قطان نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے قرہ بن خالد سے روایت کی کہ مجھے حمید بن ہلال نے بتایا۔ ابوبردہ نے ہم سے بیان کیا۔ ابوبردہ نے حضرت ابوموسیٰ ؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے اُن کو بھیجا اور اُن کے پیچھے حضرت معاذ (بن جبل ؓ) کو روانہ کیا۔

10 von 10 heute frei