کتاب 93: كتاب الأحكام

صحیح بخاری, حصہ 2

صحیح بخاری 7157

عبداللہ بن صباح نے مجھ سے بیان کیا کہ محبوب بن حسن نے ہمیں بتایا۔ خالد (حذاء) نے ہم سے بیان کیا۔ خالد نے حمید بن ہلال سے، حمید نے ابوبردہ سے، ابوبردہ نے حضرت ابوموسیٰؓ سے روایت کی کہ ایک شخص مسلمان ہوا تھا اور پھر وہ یہودی ہوگیا۔ جب حضرت معاذ بن جبلؓ آئے تو اس وقت وہ شخص حضرت ابوموسیٰؓ کے پاس تھا۔ حضرت معاذ بن جبلؓ نے پوچھا: اس کو کیا ہوا ؟ اُنہوں نے کہا: یہ مسلمان ہوا تھا۔ پھر یہودی ہوگیا۔ حضرت معاذ بن جبلؓ نے کہا: میں بیٹھوں گا نہیں جب تک اس کو مار نہ ڈالوں جیسا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا فیصلہ ہے۔

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا مَحْبُوبُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ رَجُلاً أَسْلَمَ ثُمَّ تَهَوَّدَ فَأَتَى مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَهْوَ عِنْدَ أَبِي مُوسَى فَقَالَ مَا هَذَا قَالَ أَسْلَمَ ثُمَّ تَهَوَّدَ. قَالَ لاَ أَجْلِسُ حَتَّى أَقْتُلَهُ قَضَاءُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7158

آدم نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ عبدالملک بن عمیر نے ہم سے بیان کیا کہ میں نے عبدالرحمٰن بن ابی بکر سے سنا وہ کہتے تھے۔ حضرت ابوبکرہؓ نے اپنے بیٹے کو لکھا اور وہ سجستان میں تھا کہ تم دو آدمیوں کے درمیان ایسی حالت میں فیصلہ نہ کرنا کہ تم غصے میں ہو کیونکہ میں نے نبی ﷺ کو فرماتے سنا۔ کوئی حاکم دو آدمیوں کے درمیان ایسی حالت میں فیصلہ نہ کرے کہ وہ غصے میں ہو۔

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ كَتَبَ أَبُو بَكْرَةَ إِلَى ابْنِهِ وَكَانَ بِسِجِسْتَانَ بِأَنْ لاَ تَقْضِيَ بَيْنَ اثْنَيْنِ وَأَنْتَ غَضْبَانُ فَإِنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ يَقْضِيَنَّ حَكَمٌ بَيْنَ اثْنَيْنِ وَهْوَ غَضْبَانُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7159

محمد بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ اسماعیل بن ابی خالد نے ہمیں خبر دی۔ اسماعیل نے قیس بن ابی حازم سے، قیس نے حضرت ابومسعود انصاریؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! میں تو اللہ کی قسم صبح کی نماز میں فلاں شخص کے سبب دیر سے آیا ہوں اس لئے کہ وہ اس نماز میں لمبی سورتیں پڑھ کر دیر تک ہمیں روکے رکھتا ہے۔ حضرت ابومسعودؓ کہتے تھے۔ میں نے کبھی کسی وعظ میں نبی ﷺ کو اس سے بڑھ کر غصہ میں نہیں دیکھا جو اس دن تھے۔ پھر آپؐ نے فرمایا: لوگو! تم میں سے کچھ ایسے لوگ ہیں جو نفرت دلانے والے ہیں۔ سو جو کوئی تم میں سے لوگوں کو نماز پڑھائے تو چاہیئے کہ وہ نماز کو مختصر کرے۔ کیونکہ ان میں کوئی بوڑھا بھی ہوتا ہے اور کوئی کمزور بھی اور کوئی ضرورت والا بھی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي وَاللَّهِ لأَتَأَخَّرُ عَنْ صَلاَةِ الْغَدَاةِ مِنْ أَجْلِ فُلاَنٍ مِمَّا يُطِيلُ بِنَا فِيهَا. قَالَ فَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَطُّ أَشَدَّ غَضَبًا فِي مَوْعِظَةٍ مِنْهُ يَوْمَئِذٍ ثُمَّ قَالَ " يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ مِنْكُمْ مُنَفِّرِينَ فَأَيُّكُمْ مَا صَلَّى بِالنَّاسِ فَلْيُوجِزْ فَإِنَّ فِيهِمُ الْكَبِيرَ وَالضَّعِيفَ وَذَا الْحَاجَةِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7160

محمد بن ابی یعقوب کرمانی نے ہم سے بیان کیا کہ حسان بن ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ یونس نے ہم سے بیان کیا کہ محمد نے کہا: سالم نے مجھے خبر دی کہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے اُنہیں بتایا کہ اُنہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور وہ حائضہ تھی تو حضرت عمرؓ نے نبی ﷺ سے ذکر کیا۔ رسول اللہ ﷺ اس طلاق کی وجہ سے ناراض ہوئے۔ پھر آپؐ نے فرمایا: وہ اسے لوٹا لے اور اسے رکھے یہاں تک کہ وہ حیض سے پاک ہو جائے۔ پھر وہ حائضہ ہو اور پاک ہو۔ تو پھر اگر اس کو اسے طلاق دینا ہی مناسب معلوم ہو تو اسے طلاق دے دے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ الْكِرْمَانِيُّ حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنِي سَالِمٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهْىَ حَائِضٌ فَذَكَرَ عُمَرُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَتَغَيَّظَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ قَالَ " لِيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لْيُمْسِكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ فَتَطْهُرَ فَإِنْ بَدَا لَهُ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلْيُطَلِّقْهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7161

ابو الیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے زہری سے روایت کی۔ عروہ نے مجھے بتایا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ہند بنت عتبہ بن ربیعہؓ آئیں اور کہنے لگیں۔ یا رسول اللہ ! اللہ کی قسم ! زمین پر کوئی گھرانہ بھی ایسا نہیں تھا جن کا ذلیل ہونا مجھے اتنا پسند ہو جتنا کہ آپؐ کے گھرانے کا اور آج سطح زمین پر کوئی گھرانہ بھی ایسا نہیں کہ جس کا معزز ہونا مجھے اتنا پسند ہو جتنا آپؐ کا گھرانہ۔ پھر کہنے لگیں: ابو سفیانؓ ایک بہت ہی بخیل آدمی ہے تو کیا مجھ پر کچھ گناہ ہوگا کہ میں اپنے بال بچوں کو وہ چیز کھلاؤں جو اس کی ہے۔ آپؐ نے اُسے فرمایا: تم پر کچھ گناہ نہیں کہ تم اُن کو دستور کے موافق کھلاؤ۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ جَاءَتْ هِنْدٌ بِنْتُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ مَا كَانَ عَلَى ظَهْرِ الأَرْضِ أَهْلُ خِبَاءٍ أَحَبَّ إِلَىَّ أَنْ يَذِلُّوا مِنْ أَهْلِ خِبَائِكَ وَمَا أَصْبَحَ الْيَوْمَ عَلَى ظَهْرِ الأَرْضِ أَهْلُ خِبَاءٍ أَحَبَّ إِلَىَّ أَنْ يَعِزُّوا مِنْ أَهْلِ خِبَائِكَ. ثُمَّ قَالَتْ إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ مِسِّيكٌ فَهَلْ عَلَىَّ مِنْ حَرَجٍ أَنْ أُطْعِمَ الَّذِي لَهُ عِيَالَنَا قَالَ لَهَا " لاَ حَرَجَ عَلَيْكِ أَنْ تُطْعِمِيهِمْ مِنْ مَعْرُوفٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7162

محمد بن بشار نے مجھ سے بیان کیا کہ غندر نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا: میں نے قتادہ سے سنا۔ وہ حضرت انس بن مالکؓ سے روایت کرتے تھے۔ اُنہوں نے کہا: جب نبی ﷺ نے رومیوں کو خط لکھنا چاہا تو صحابہ نے کہا کہ وہ مہر شدہ خط کے سوا کوئی خط نہیں پڑھتے اس لئے نبی ﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی۔ (حضرت انسؓ کہتے ہیں:) گویا میں اس وقت بھی اس کی چمک دیکھ رہا ہوں اور اس کا کندہ یہ تھا محمد رسول اللہ۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ لَمَّا أَرَادَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَكْتُبَ إِلَى الرُّومِ قَالُوا إِنَّهُمْ لاَ يَقْرَءُونَ كِتَابًا إِلاَّ مَخْتُومًا. فَاتَّخَذَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِهِ وَنَقْشُهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7163

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے زہری سے روایت کی۔ حضرت سائب بن یزید بن اُخت نمرؓ نے مجھے خبر دی کہ حویطبؓ بن عبدالعزیٰ نے اُنہیں بتایا کہ حضرت عبداللہ بن سعدیؓ نے اُنہیں بتایا کہ وہ حضرت عمرؓ کے پاس اُن کی خلافت کے زمانے میں آئے تو حضرت عمرؓ نے اُن سے فرمایا: کیا مجھے یہ نہیں بتایا گیا کہ تم خدمات عامہ میں بعض خدمتیں سرانجام دیتے ہو اور جب تمہیں تمہاری خدمت کا معاوضہ دیا جاتا ہے تم اس کو ناپسند کرتے ہو؟ میں نے کہا: ہاں یہ صحیح ہے۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا: تم اس مفت کی خدمت سے کیا چاہتے ہو؟ میں نے کہا: میرے کچھ گھوڑے اور غلام ہیں اور میں اچھی حالت میں ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ میری یہ خدمت مسلمانوں کے لیے بطور ایک صدقہ کے رہے۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا: ایسا نہ کرو کیونکہ میں نے بھی وہی بات چاہی تھی جو تم نے چاہی ہے۔ رسول اللہ ﷺ مجھے عطیہ دیا کرتے تھے اور میں کہتا آپ یہ ایسے شخص کو دے دیں جو مجھ سے زیادہ محتاج ہو آخر آپ نے ایک دفعہ مجھے کچھ مال دیا تو میں نے کہا: آپ یہ ایسے شخص کو دے دیں جو مجھ سے زیادہ محتاج ہو۔ تو نبی ﷺ نے فرمایا: اس کو لے لو اور اس سے اور مال پیدا کرو اور اس کو صدقہ میں دو کیونکہ اس مال سے جو کچھ بھی تمہارے پاس ایسی حالت میں آئے کہ تم اس کی تاک میں نہ ہو اور نہ اس کو مانگنے والے ہو تم اس کو لے لو ورنہ پھر اپنے آپ کو اس کے پیچھے نہ لگاؤ۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ ابْنُ أُخْتِ نَمِرٍ أَنَّ حُوَيْطِبَ بْنَ عَبْدِ الْعُزَّى أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ السَّعْدِيِّ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى عُمَرَ فِي خِلاَفَتِهِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ أَلَمْ أُحَدَّثْ أَنَّكَ تَلِي مِنْ أَعْمَالِ النَّاسِ أَعْمَالاً فَإِذَا أُعْطِيتَ الْعُمَالَةَ كَرِهْتَهَا. فَقُلْتُ بَلَى. فَقَالَ عُمَرُ مَا تُرِيدُ إِلَى ذَلِكَ قُلْتُ إِنَّ لِي أَفْرَاسًا وَأَعْبُدًا وَأَنَا بِخَيْرٍ وَأَرِيدُ أَنْ تَكُونَ عُمَالَتِي صَدَقَةً عَلَى الْمُسْلِمِينَ. قَالَ عُمَرُ لاَ تَفْعَلْ فَإِنِّي كُنْتُ أَرَدْتُ الَّذِي أَرَدْتَ فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُعْطِينِي الْعَطَاءَ فَأَقُولُ أَعْطِهِ أَفْقَرَ إِلَيْهِ مِنِّي. حَتَّى أَعْطَانِي مَرَّةً مَالاً فَقُلْتُ أَعْطِهِ أَفْقَرَ إِلَيْهِ مِنِّي. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " خُذْهُ فَتَمَوَّلْهُ وَتَصَدَّقْ بِهِ فَمَا جَاءَكَ مِنْ هَذَا الْمَالِ وَأَنْتَ غَيْرُ مُشْرِفٍ وَلاَ سَائِلٍ فَخُذْهُ وَإِلاَّ فَلاَ تُتْبِعْهُ نَفْسَكَ "

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7164

اور زہری سے مروی ہے انہوں نے کہا، سالم بن عبداللہ نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے کہا: میں نے حضرت عمرؓ کو کہتے سنا کہ نبی ﷺ مجھے عطیہ دیا کرتے تھے اور میں کہا کرتا تھا کہ آپؐ یہ ایسے شخص کو دے دیں جو مجھ سے زیادہ محتاج ہو۔ آخر ایک دفعہ آپؐ نے مجھے کچھ مال دیا۔ میں نے کہا: آپؐ یہ ایسے کو دے دیں جو مجھ سے زیادہ محتاج ہو۔ تو نبی ﷺ نے فرمایا: اس کو لو اور اس سے اور مال پیدا کرو اور اس کو صدقہ میں دو کیونکہ اس مال سے جو بھی تمہارے پاس ایسی حالت میں آئے کہ تم اس کو جھانک نہیں رہے اور نہ اس کو مانگ رہے ہو تو تم اس کو لے لو ورنہ پھر اپنے نفس کو اس کے پیچھے مت لگاؤ۔

وَعَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ يَقُولُ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُعْطِينِي الْعَطَاءَ فَأَقُولُ أَعْطِهِ أَفْقَرَ إِلَيْهِ مِنِّي. حَتَّى أَعْطَانِي مَرَّةً مَالاً فَقُلْتُ أَعْطِهِ مَنْ هُوَ أَفْقَرُ إِلَيْهِ مِنِّي. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " خُذْهُ فَتَمَوَّلْهُ وَتَصَدَّقْ بِهِ فَمَا جَاءَكَ مِنْ هَذَا الْمَالِ وَأَنْتَ غَيْرُ مُشْرِفٍ وَلاَ سَائِلٍ فَخُذْهُ وَمَا لاَ فَلاَ تُتْبِعْهُ نَفْسَكَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7165

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا کہ زہری نے کہا: اُنہوں نے حضرت سہل بن سعدؓ سے نقل کیا۔ اُنہوں نے کہا: میں نے آپس میں دو لعان کرنے والوں کو دیکھا اور میں اس وقت پندرہ برس کا تھا، اُن کو ایک دوسرے سے جدا کردیا گیا تھا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ الزُّهْرِيُّ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ شَهِدْتُ الْمُتَلاَعِنَيْنِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ فُرِّقَ بَيْنَهُمَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7166

یحيٰ (بن جعفر بیکندی) نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالرزاق نے ہمیں بتایا۔ ابن جریج نے ہمیں خبر دی۔ ابن شہاب نے مجھے بتایا۔ ابن شہاب نے حضرت سہلؓ سے جو بنو ساعدہ کے ایک شخص تھے روایت کی کہ ایک انصاری شخص نبی ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ایسے شخص کے متعلق بتائیں کہ جس نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی دوسرے شخص کو پایا ہو۔ کیا اُس کو مار ڈالے؟ پھر اُن دونوں (میاں بیوی) نے آپس میں مسجد میں لعان کیا اور میں بھی موجود تھا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ سَهْلٍ أَخِي بَنِي سَاعِدَةَ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ أَرَأَيْتَ رَجُلاً وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلاً أَيَقْتُلُهُ فَتَلاَعَنَا فِي الْمَسْجِدِ وَأَنَا شَاهِدٌ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7167

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابوسلمہ اور سعید بن مسیب سے، اُن دونوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپؐ اس وقت مسجد میں تھے اور بلند آواز سے کہنے لگا: یا رسول اللہ! میں نے زنا کیا ہے۔ آپؐ نے اس سے منہ پھیر لیا۔ جب اس نے چار بار اپنے متعلق اقرار کیا تو آپؐ نے پوچھا: کیا تمہیں جنون ہے؟ اس نے کہا: نہیں۔ آپؐ نے فرمایا: اس کو لے جاؤ اور اس کو سنگسار کرو۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ فِي الْمَسْجِدِ فَنَادَاهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي زَنَيْتُ. فَأَعْرَضَ عَنْهُ. فَلَمَّا شَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَرْبَعًا قَالَ " أَبِكَ جُنُونٌ ". قَالَ لاَ. قَالَ " اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7168

ابن شہاب نے کہا: مجھے اس شخص نے بتایا جس نے حضرت جابر بن عبداللہؓ سے سنا کہ وہ کہتے تھے: میں بھی اُن لوگوں میں تھا جنہوں نے اس کو عید گاہ میں سنگسار کیا۔ یونس اور معمر اور ابن جریج نے بھی رجم کے متعلق اس حدیث کو زہری سے روایت کیا۔ زہری نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے حضرت جابرؓ سے، حضرت جابرؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔

قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَأَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنْتُ فِيمَنْ رَجَمَهُ بِالْمُصَلَّى. رَوَاهُ يُونُسُ وَمَعْمَرٌ وَابْنُ جُرَيْجٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الرَّجْمِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7169

عبداللہ بن مسلمہ نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے مالک سے، مالک نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت زینب بنت ابی سلمہؓ سے۔ اُنہوں نے حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں تو صرف ایک بشر ہوں اور تم میرے پاس جھگڑتے ہوئے آتے ہو اور شاید تم میں سے کوئی کسی سے اپنی دلیل کے بیان کرنے میں زیادہ بلیغ ہو اور میں اسی طرح فیصلہ کر دوں جو میں سنوں تو جس شخص کے لئے میں نے اس کے بھائی کے حق سے کچھ دلوانے کا فیصلہ کیا تو وہ اس کو نہ لے کیونکہ میں اس کو صرف آگ کا ٹکڑا ہی کاٹ کر دے رہا ہوتا ہوں۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَإِنَّكُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَىَّ وَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَنْ يَكُونَ أَلْحَنَ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ فَأَقْضِي نَحْوَ مَا أَسْمَعُ فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِحَقِّ أَخِيهِ شَيْئًا فَلاَ يَأْخُذْهُ فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنَ النَّارِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7170

قتیبہ (بن سعید) نے ہم سے بیان کیا کہ لیث بن سعد نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے یحيٰ بن عمر بن کثیر سے، اُنہوں نے ابومحمد سے جو حضرت ابوقتادہؓ کے غلام تھے روایت کی کہ حضرت ابوقتادہؓ نے کہا: رسول اللہﷺ نے حنین کے دن فرمایا: جس کے پاس کسی مقتول کے متعلق ثبوت ہو کہ اس نے اسے قتل کیا ہے تو اُس کا سامانِ غنیمت اسی کو ملے گا۔ یہ سن کر میں کھڑا ہوگیا تاکہ اپنے مقتول پر کوئی ثبوت ڈھونڈوں مگر میں نے کسی کو نہیں دیکھا کہ جو میرے لئے گواہی دیتا ہو۔ میں بیٹھ گیا۔ پھر مجھے خیال آیا اور میں نے رسول اللہﷺ کے پاس اِس کا ذکر کیا تو آپ کے ہم نشینوں میں سے ایک شخص نے کہا: اُس مقتول کے ہتھیار جس کا یہ ذکر کرتا ہے میرے پاس ہیں۔ اُس نے کہا: آپ اس کو ان ہتھیاروں کی بجائے (کچھ دے کر) راضی کردیں تو حضرت ابوبکرؓ نے کہا: ایسا ہرگز نہیں ہو گا کہ آپ قریش کے ایک چھوٹے بچے کو دے دیں اور اللہ کے شیروں میں سے ایک شیر کو چھوڑ دیں، جو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے لڑتا ہو۔ حضرت ابوقتادہؓ کہتے تھے: آخر رسول اللہﷺ نے حکم دیا اور اس نے وہ سامان مجھے دے دیا اور میں نے اس سے ایک باغ خریدا اور وہ پہلی جائیداد تھی جو میں نے پیدا کی۔ عبداللہ (بن صالح) نے لیث سے روایت کرتے ہوئے (مجھ سے) یوں بیان کیا کہ نبیﷺ کھڑے ہوگئے اور وہ سامان مجھ کو دلایا۔ اور اہل حجاز نے کہا: حاکم اپنے علم کی بنا پر فیصلہ نہ کرے خواہ اس معاملے کو وہ عہدۂ قضاء کے زمانے میں یا اس سے پہلے عینی شہادت کی بناء پر جانتا ہو اور اگر مدعاعلیہ مجلسِ قضاء میں اس کے پاس دوسرے شخص کے لئے کسی حق کا اقرار کرے تو وہ بعض لوگوں کے قول کے مطابق اس کے برخلاف فیصلہ نہ کرے جب تک کہ دو گواہوں کو نہ بلائے اور ان کو اس کے اقرار پر گواہ کرے۔ اور اہل عراق میں سے بعض نے کہا: مجلس قضاء میں جو بات سنے یا دیکھے تو اس کے مطابق فیصلہ کرے اور مجلس قضاء کے علاوہ کسی اور جگہ جو بات بھی ہو تو وہ دو گواہوں کو اس کے اقرار پر گواہ بنائے بغیر اس کے متعلق فیصلہ نہ کرے۔ انہی لوگوں میں سے کچھ اوروں نے کہا: نہیں بلکہ اس کے مطابق فیصلہ کرے کیونکہ اسے امین سمجھا گیا ہے اور شہادت سے بھی تو یہی مراد ہے کہ حق معلوم ہوجائے تو اس کا علم شہادت سے بڑھ کر ہے اور ان میں سے بعض نے یہ کہا کہ اپنے علم کی بناء پر دیوانی مقدمات میں تو فیصلہ کرے اور اُن کے سوا دوسرے مقدمات میں فیصلہ نہ کرے اور قاسم نے کہا: حاکم کو نہیں چاہیئے کہ اپنے علم کی بنا پر کسی دوسرے شخص کے علم کے بغیر کسی فیصلہ کو نافذ کرے باوجود اس کے کہ اس کا علم دوسرے کی شہادت سے بڑھ کر ہے مگر اس کی وجہ سے مسلمانوں کے نزدیک اپنے آپ کو تہمت کا نشانہ بنانا اور اُن کو بدظنی میں ڈالنا ہے اور نبیﷺ نے بدگمانی کو ناپسند فرمایا ہے اور آپؐ نے فرمایا کہ یہ صفیہؓ ہی ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى عَنْ عُمَرَ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ حُنَيْنٍ " مَنْ لَهُ بَيِّنَةٌ عَلَى قَتِيلٍ قَتَلَهُ فَلَهُ سَلَبُهُ ". فَقُمْتُ لأَلْتَمِسَ بَيِّنَةً عَلَى قَتِيلٍ فَلَمْ أَرَ أَحَدًا يَشْهَدُ لِي فَجَلَسْتُ ثُمَّ بَدَا لِي فَذَكَرْتُ أَمْرَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ جُلَسَائِهِ سِلاَحُ هَذَا الْقَتِيلِ الَّذِي يَذْكُرُ عِنْدِي. قَالَ فَأَرْضِهِ مِنْهُ. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ كَلاَّ لاَ يُعْطِهِ أُصَيْبِغَ مِنْ قُرَيْشٍ وَيَدَعَ أَسَدًا مِنْ أُسْدِ اللَّهِ يُقَاتِلُ عَنِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ. قَالَ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَدَّاهُ إِلَىَّ فَاشْتَرَيْتُ مِنْهُ خِرَافًا فَكَانَ أَوَّلَ مَالٍ تَأَثَّلْتُهُ. قَالَ لِي عَبْدُ اللَّهِ عَنِ اللَّيْثِ فَقَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَأَدَّاهُ إِلَىَّ.
وَقَالَ أَهْلُ الْحِجَازِ الْحَاكِمُ لاَ يَقْضِي بِعِلْمِهِ شَهِدَ بِذَلِكَ فِي وِلاَيَتِهِ أَوْ قَبْلَهَا. وَلَوْ أَقَرَّ خَصْمٌ عِنْدَهُ لآخَرَ بِحَقٍّ فِي مَجْلِسِ الْقَضَاءِ فَإِنَّهُ لاَ يَقْضِي عَلَيْهِ فِي قَوْلِ بَعْضِهِمْ حَتَّى يَدْعُوَ بِشَاهِدَيْنِ فَيُحْضِرَهُمَا إِقْرَارَهُ. وَقَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِرَاقِ مَا سَمِعَ أَوْ رَآهُ فِي مَجْلِسِ الْقَضَاءِ قَضَى بِهِ وَمَا كَانَ فِي غَيْرِهِ لَمْ يَقْضِ إِلاَّ بِشَاهِدَيْنِ. وَقَالَ آخَرُونَ مِنْهُمْ بَلْ يَقْضِي بِهِ لأَنَّهُ مُؤْتَمَنٌ وَإِنَّمَا يُرَادُ مِنَ الشَّهَادَةِ مَعْرِفَةُ الْحَقِّ فَعِلْمُهُ أَكْثَرُ مِنَ الشَّهَادَةِ. وَقَالَ بَعْضُهُمْ يَقْضِي بِعِلْمِهِ فِي الأَمْوَالِ وَلاَ يَقْضِي فِي غَيْرِهَا. وَقَالَ الْقَاسِمُ لاَ يَنْبَغِي لِلْحَاكِمِ أَنْ يُمْضِيَ قَضَاءً بِعِلْمِهِ دُونَ عِلْمِ غَيْرِهِ مَعَ أَنَّ عِلْمَهُ أَكْثَرُ مِنْ شَهَادَةِ غَيْرِهِ وَلَكِنَّ فِيهِ تَعَرُّضًا لِتُهَمَةِ نَفْسِهِ عِنْدَ الْمُسْلِمِينَ وَإِيقَاعًا لَهُمْ فِي الظُّنُونِ وَقَدْ كَرِهَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الظَّنَّ فَقَالَ " إِنَّمَا هَذِهِ صَفِيَّةُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7171

عبدالعزیز بن عبد اللہ اویسی نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے علی بن حسین سے روایت کی کہ نبی ﷺ کے پاس حضرت صفیہ بنت حیيؓ آئیں۔ جب وہ واپس جانے لگیں تو آپؐ بھی ان کے ساتھ چل پڑے۔ اتنے میں دو انصاری شخص آپؐ کے پاس سے گزرے تو آپؐ نے ان کو بلایا اور فرمایا: یہ صفیہؓ ہیں۔ اُن دونوں نے کہا: سبحان اللہ۔ آپؐ نے فرمایا کہ شیطان ابن آدم میں خون کی طرح چکر لگاتا ہے۔ شعیب اور ابن مسافر اور ابن ابی عتیق اور اسحاق بن یحيٰ نے بھی اس حدیث کو زہری سے روایت کیا۔ زہری نے علی بن حسین سے، اُنہوں نے حضرت صفیہؓ سے، اُنہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَتَتْهُ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَىٍّ فَلَمَّا رَجَعَتِ انْطَلَقَ مَعَهَا فَمَرَّ بِهِ رَجُلاَنِ مِنَ الأَنْصَارِ فَدَعَاهُمَا فَقَالَ " إِنَّمَا هِيَ صَفِيَّةُ ". قَالاَ سُبْحَانَ اللَّهِ. قَالَ " إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنِ ابْنِ آدَمَ مَجْرَى الدَّمِ ". رَوَاهُ شُعَيْبٌ وَابْنُ مُسَافِرٍ وَابْنُ أَبِي عَتِيقٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَلِيٍّ ـ يَعْنِي ابْنَ حُسَيْنٍ ـ عَنْ صَفِيَّةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7172

محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ عقدی نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا، شعبہ نے سعید بن ابی بردہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا، میں نے اپنے باپ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: نبی ﷺ نے میرے باپ اور حضرت معاذ بن جبلؓ کو یمن کی طرف بھیجا اور فرمایا: تم دونوں آسانی کرنا اور سختی نہ کرنا اور خوش رکھنا اور نفرت نہ دلانا اور باہمی اتفاق سے کام کرنا۔ حضرت ابوموسیٰؓ نے آپؐ سے کہا: ہمارے ملک میں شہد کا شراب بنایا جاتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ اور اس حدیث کو نضر اور ابوداؤد اور یزید بن ہارون اور وکیع نے بھی شعبہ سے نقل کیا۔ شعبہ نے سعید بن ابی بردہ سے، سعید نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے اپنے دادا سے، اُن کے دادا نے نبی ﷺ سے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَبِي وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ عَلَى الْيَمَنِ فَقَالَ " يَسِّرَا وَلاَ تُعَسِّرَا وَبَشِّرَا وَلاَ تُنَفِّرَا وَتَطَاوَعَا ". فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى إِنَّهُ يُصْنَعُ بِأَرْضِنَا الْبِتْعُ. فَقَالَ " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ ". وَقَالَ النَّضْرُ وَأَبُو دَاوُدَ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَوَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7173

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن سعید نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے سفیان (ثوری) سے روایت کی کہ منصور نے مجھے بتایا، منصور نے ابووائل سے، ابووائل نے حضرت ابوموسیٰؓ سے، اُنہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: گرفتار کو چھڑاؤ اور دعوت کرنے والے کی دعوت قبول کرو۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " فُكُّوا الْعَانِيَ وَأَجِيبُوا الدَّاعِيَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7174

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے زہری سے روایت کی۔ اُنہوں نے عروہ سے سنا کہ حضرت ابوحمید ساعدیؓ نے ہمیں بتایا۔ وہ کہتے تھے: نبی ﷺ نے بنو اسد کے ایک شخص کو کہ جسے ابن اُتبیہ کہتے تھے صدقہ کا تحصیلدار مقرر کیا۔ جب وہ آیا کہنے لگا: یہ تمہارا ہے اور یہ مجھے ہدیہ دیا گیا ہے۔ نبی ﷺ منبر پر کھڑے ہوگئے۔ سفیان نے بھی یوں کہا کہ آپؐ منبر پر چڑھے اور اللہ کی حمد و ثنا بیان کی۔ پھر فرمایا: کارکنوں کو کیا ہوگیا ہے ہم ان کو بھیجتے ہیں اور وہ آکر کہتے ہیں یہ تو تمہارا ہے اور یہ میرا ہے۔ وہ اپنے ماں باپ کے گھر میں کیوں نہ بیٹھ رہے پھر دیکھتے آیا اُن کو تحفے دئیے جاتے ہیں یا نہیں۔ اسی ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جو کچھ بھی وہ لائے گا تو قیامت کے دن اس کو اپنی گردن پر اُٹھائے ہوئے لائے گا۔ اگر اونٹ ہوا تو وہ بڑبڑا رہا ہوگا یا گائے ہوگی تو وہ بیں بیں کررہی ہوگی یا بکری ہوئی تو وہ میں میں کررہی ہوگی۔ اس کے بعد آپؐ نے اپنے دونوں ہاتھ اتنے اُٹھائے کہ ہم نے آپؐ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی۔ تین بار فرمایا: سنو! کیا میں نے پہنچا دیا؟ سفیان (بن عیینہ) کہتے تھے۔ زہری نے ہمیں یہ واقعہ سنایا۔ اور ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوحمیدؓ سے روایت کرتے ہوئے اتنا زیادہ بیان کیا کہ حضرت ابوحمیدؓ نے کہا: میرے دونوں کانوں نے سنا اور میری آنکھ نے آپؐ کو دیکھا اور زید بن ثابتؓ سے پوچھ لو کہ اُنہوں نے بھی میرے ساتھ یہ بات سنی اور زہری نے یہ نہیں کہا کہ میرے کان نے سنا۔ خوار کے معنی آواز اور جُؤَارُ یَجْئَرُونَ سے ہے، اس کے معنی گائے کی آواز کی طرح آواز نکالنا ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ عُرْوَةَ أَخْبَرَنَا أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ قَالَ اسْتَعْمَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم رَجُلاً مِنْ بَنِي أَسَدٍ يُقَالُ لَهُ ابْنُ الأُتَبِيَّةِ عَلَى صَدَقَةٍ فَلَمَّا قَدِمَ قَالَ هَذَا لَكُمْ وَهَذَا أُهْدِيَ لِي. فَقَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى الْمِنْبَرِ ـ قَالَ سُفْيَانُ أَيْضًا فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ ـ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ " مَا بَالُ الْعَامِلِ نَبْعَثُهُ فَيَأْتِي يَقُولُ هَذَا لَكَ وَهَذَا لِي. فَهَلاَّ جَلَسَ فِي بَيْتِ أَبِيهِ وَأُمِّهِ فَيَنْظُرُ أَيُهْدَى لَهُ أَمْ لاَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لاَ يَأْتِي بِشَىْءٍ إِلاَّ جَاءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَحْمِلُهُ عَلَى رَقَبَتِهِ إِنْ كَانَ بَعِيرًا لَهُ رُغَاءٌ أَوْ بَقَرَةً لَهَا خُوَارٌ أَوْ شَاةً تَيْعَرُ ". ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْنَا عُفْرَتَىْ إِبْطَيْهِ " أَلاَ هَلْ بَلَّغْتُ " ثَلاَثًا. قَالَ سُفْيَانُ قَصَّهُ عَلَيْنَا الزُّهْرِيُّ. وَزَادَ هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ قَالَ سَمِعَ أُذُنَاىَ وَأَبْصَرَتْهُ عَيْنِي وَسَلُوا زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ فَإِنَّهُ سَمِعَهُ مَعِي. وَلَمْ يَقُلِ الزُّهْرِيُّ سَمِعَ أُذُنِي. خُوَارٌ صَوْتٌ وَالْجُؤَارُ مِنْ تَجْأَرُونَ كَصَوْتِ الْبَقَرَةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7175

عثمان بن صالح نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ بن وہب نے ہمیں بتایا۔ ابن جریج نے مجھے خبر دی کہ نافع نے اُنہیں بتایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اُنہیں خبر دی۔ اُنہوں نے کہا: سالمؓ حضرت ابوحذیفہؓ کے غلام تھے ابتدائی مہاجرین اور نبی ﷺ کے صحابہ کے مسجد قباء میں امام ہوا کرتے تھے ان میں حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ اور حضرت ابوسلمہؓ اور حضرت زیدؓ اور حضرت عامر بن ربیعہؓ بھی ہوتے۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ أَنَّ نَافِعًا أَخْبَرَهُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَخْبَرَهُ قَالَ كَانَ سَالِمٌ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ يَؤُمُّ الْمُهَاجِرِينَ الأَوَّلِينَ وَأَصْحَابَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي مَسْجِدِ قُبَاءٍ فِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَأَبُو سَلَمَةَ وَزَيْدٌ وَعَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7176

اسماعیل بن ابی اویس نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل بن ابراہیم نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے اپنے چچا موسیٰ بن عقبہ سے روایت کی۔ ابنِ شہاب نے کہا عروہ بن زبیر نے مجھے بتایا کہ مروان بن حکم اور حضرت مسور بن مخرمہؓ دونوں نے اُنہیں بتایا کہ جب مسلمانوں نے ہوازن کے قیدیوں کے آزاد کرنے کے متعلق اجازت دی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں نہیں جانتا کہ تم میں سے کس نے اجازت دی کس نے اجازت نہیں دی اس لئے تم واپس چلے جاؤ تا کہ تمہارے نمائندے ہمارے سامنے تمہارا مشورہ پیش کریں۔ لوگ واپس چلے گئے اور اُن کے نمائندوں نے اُن سے بات چیت کی اور وہ رسول اللہ کے پاس لوٹ کر آئے اور اُنہوں نے آپؐ کو بتایا کہ لوگوں نے خوشی سے منظور کیا اور اُنہوں نے اجازت دی ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَمِّهِ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ وَالْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ أَخْبَرَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ حِينَ أَذِنَ لَهُمُ الْمُسْلِمُونَ فِي عِتْقِ سَبْىِ هَوَازِنَ " إِنِّي لاَ أَدْرِي مَنْ أَذِنَ مِنْكُمْ مِمَّنْ لَمْ يَأْذَنْ فَارْجِعُوا حَتَّى يَرْفَعَ إِلَيْنَا عُرَفَاؤُكُمْ أَمْرَكُمْ ". فَرَجَعَ النَّاسُ فَكَلَّمَهُمْ عُرَفَاؤُهُمْ فَرَجَعُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرُوهُ أَنَّ النَّاسَ قَدْ طَيَّبُوا وَأَذِنُوا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی