کتاب 10: كتاب الأذان

صحیح بخاری, حصہ 7

صحیح بخاری 723

ابو الولید نے ہم سے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: اپنی صفیں سیدھی رکھو۔ کیونکہ صفوں کی درستی بھی اقامت صلوٰۃ کے حکم میں شامل ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " سَوُّوا صُفُوفَكُمْ فَإِنَّ تَسْوِيَةَ الصُّفُوفِ مِنْ إِقَامَةِ الصَّلاَةِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 724

معاذ بن اسد نے ہم سے بیان کیا ، کہا : فضل بن موسیٰ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: سعید بن عبید طائی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے بشیر بن یسار انصاری سے، بشیر نے حضرت انسؓ بن مالک سے روایت کی کہ وہ مدینہ میں آئے اور ان سے دریافت کیا گیا کہ جس زمانہ میں آپؓ نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تھا اس سے کون سی نئی بات آپؓ ہم میں پاتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا : میں نے کوئی نئی بات نہیں پائی سوائے اس کے کہ تم صفیں ٹھیک نہیں رکھتے۔ عقبہ بن عبید نے بُشیر بن یسار سے روایت کی کہ حضرت انسؓ بن مالک اس (روایت) کے ساتھ ہمارے پاس مدینہ میں آئے۔

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى قَالَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّائِيُّ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ الأَنْصَارِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَقِيلَ لَهُ مَا أَنْكَرْتَ مِنَّا مُنْذُ يَوْمِ عَهِدْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ مَا أَنْكَرْتُ شَيْئًا إِلاَّ أَنَّكُمْ لاَ تُقِيمُونَ الصُّفُوفَ. وَقَالَ عُقْبَةُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ قَدِمَ عَلَيْنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الْمَدِينَةَ بِهَذَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 725

عمرو بن خالد نے ہم سے بیان کیا ، کہا : زہیر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حمید سے، حمید نے حضرت انسؓ سے ، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: کہ اپنی صفیں ٹھیک کرو۔ میں تو تم کو اپنی پیٹھ کے پیچھے سے دیکھتا ہوں۔ ہم میں سے ایک اپنے ساتھی کے کندھے سے اپنا کندھا اور اس کے قدم سے اپنا قدم ملایا کرتا تھا۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ فَإِنِّي أَرَاكُمْ مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِي ". وَكَانَ أَحَدُنَا يُلْزِقُ مَنْكِبَهُ بِمَنْكِبِ صَاحِبِهِ وَقَدَمَهُ بِقَدَمِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 726

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا ، کہا : دائود نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو بن دینار سے، عمرو نے کریب سے جو کہ حضرت ابن عباسؓ کے آزاد کردہ غلام تھے۔ کریب نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: میں نے ایک رات نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی اور میں آپؐ کے بائیں طرف کھڑا ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے پیچھے سے مرا سر پکڑا اور مجھے اپنی دائیں طرف کر لیا اور آپؐ نے نماز پڑھی اور سو گئے۔ اس کے بعد مؤذن آپؐ کے پاس آیا۔ آپؐ اٹھے اور نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِرَأْسِي مِنْ وَرَائِي فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّى وَرَقَدَ فَجَاءَهُ الْمُؤَذِّنُ فَقَامَ وَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 727

عبداللہ بن محمد نے ہم سے بیان کیا، کہا: سفیان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسحاق سے، اسحاق نے حضرت انسؓ بن مالک سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے اور ایک یتیم لڑکے نے نبی ﷺ کے پیچھے اپنے گھر میں نماز پڑھی اور میری ماں حضرت ام سلیمؓ ہمارے پیچھے تھیں۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْحَاقَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ صَلَّيْتُ أَنَا وَيَتِيمٌ فِي بَيْتِنَا خَلْفَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأُمِّي أُمُّ سُلَيْمٍ خَلْفَنَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 728

موسیٰ نے ہم سے بیان کیا ، (کہا:) ثابت بن یزید نے ہم سے بیان کیا۔ (ثابت نے کہا) کہ عاصم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے شعبی سے، شعبی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک رات اٹھ کر نبی ﷺ کے بائیں جانب نماز پڑھنے لگا تو آپؐ نے میرا ہاتھ یا بازو پکڑ کر مجھے اپنی د ا ہنی طرف کھڑا کردیا۔ آپؐ نے مجھے اشارہ فرمایا کہ میرے پیچھے سے گھوم آ۔

حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قُمْتُ لَيْلَةً أُصَلِّي عَنْ يَسَارِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَخَذَ بِيَدِي أَوْ بِعَضُدِي حَتَّى أَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ وَقَالَ بِيَدِهِ مِنْ وَرَائِي.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 729

محمد (بن سلام) نے ہم سے بیان کیا ، کہا : عبدہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید انصاری سے، یحيٰ نے عمرہ سے، عمرہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں: رسول اللہ ﷺ رات کو اپنے حجرہ میں نماز پڑھ رہے تھے اور حجرہ کی دیوار پست تھی۔ لوگوں نے نبی ﷺ کو دیکھ لیا اور کچھ لوگ کھڑے ہو کر آپؐ کی نماز کی اقتداء میں پڑھنے لگے اور انہوں نے صبح کو اس سے متعلق ذکر کیا۔ دوسری رات بھی آپؐ تہجد پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے تو آپؐ کے ساتھ کچھ لوگ کھڑے ہوگئے۔ آپؐ کی نماز کی اقتداء میں نماز پڑھنے لگے۔ دو یا تین راتیں انہوں نے ایسا ہی کیا۔ اس کے بعد جب (نماز کا وقت) ہوا تو رسول اللہ ﷺ بیٹھے رہے اور نماز کے لئے نہیں نکلے۔ جب آپؐ صبح کو باہر گئے تو لوگوں نے اس کا ذکر کیا۔ آپؐ نے فرمایا: میں ڈر گیا کہ تم پر رات کی نماز فرض ہو جائے گی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ فِي حُجْرَتِهِ وَجِدَارُ الْحُجْرَةِ قَصِيرٌ فَرَأَى النَّاسُ شَخْصَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَامَ أُنَاسٌ يُصَلُّونَ بِصَلاَتِهِ فَأَصْبَحُوا فَتَحَدَّثُوا بِذَلِكَ فَقَامَ لَيْلَةَ الثَّانِيَةِ فَقَامَ مَعَهُ أُنَاسٌ يُصَلُّونَ بِصَلاَتِهِ صَنَعُوا ذَلِكَ لَيْلَتَيْنِ أَوْ ثَلاَثَةً حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يَخْرُجْ فَلَمَّا أَصْبَحَ ذَكَرَ ذَلِكَ النَّاسُ فَقَالَ " إِنِّي خَشِيتُ أَنْ تُكْتَبَ عَلَيْكُمْ صَلاَةُ اللَّيْلِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 730

ابراہیم بن منذر نے ہم سے بیان کیا ، کہا : ابن ابی فدیک نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابن ابی ذئب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مقبری سے، مقبری نے ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے، ابوسلمہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی ﷺ کی ایک چٹائی تھی؛ جسے آپؐ دن کو بچھایا کرتے تھے اور رات کو اس کا حجرہ بنا لیتے۔ کچھ لوگ آپؐ کے پاس اِدھر اُدھر سے اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے آپؐ کے پیچھے نماز پڑھی۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ لَهُ حَصِيرٌ يَبْسُطُهُ بِالنَّهَارِ وَيَحْتَجِرُهُ بِاللَّيْلِ فَثَابَ إِلَيْهِ نَاسٌ فَصَلَّوْا وَرَاءَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 731

عبدالاعلیٰ بن حماد نے ہم سے بیان کیا، کہا : وہیب نے ہم سے بیان کیا، کہا: موسیٰ بن عقبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سالم ابوالنضر سے، سالم نے بسر بن سعید سے، بُسر نے حضرت زید بن ثابتؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک حجرہ بنا لیا۔ بسر کہتے تھے کہ میرا خیال ہے زید کا قول ہے: ایک چٹائی کا حجرہ رمضان میں بنایا آپؐ نے کئی راتیں اس میں نماز پڑھی اور آپؐ کے صحابہ میں سے کچھ لوگوں نے آپؐ کی اقتداء میں نماز پڑھی۔ جب آپؐ کو ان کے متعلق علم ہوا تو آپؐ بیٹھے رہے۔ پھر آپؐ ان کے پاس باہر تشریف لے گئے اور فرمایا: مجھے پتہ لگ گیا تمہاری اس کاروائی کا جو میں نے دیکھی۔ سو تم اپنے گھروں میں نماز پڑھا کرو۔ کیونکہ بہترین نماز آدمی کی وہ ہے جو وہ اپنے گھر میں پڑھتا ہے سوائے فرض نماز کے۔
عفان نے کہا: وہیب نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) موسیٰ نے ہمیں بتایا کہ میں نے ابوالنضر سے سنا۔ انہوں نے بسر سے، بسر نے حضرت زیدؓ سے، حضرت زیدؓ نے نبی ﷺ سے (یہ روایت کی)۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم اتَّخَذَ حُجْرَةً ـ قَالَ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ ـ مِنْ حَصِيرٍ فِي رَمَضَانَ فَصَلَّى فِيهَا لَيَالِيَ فَصَلَّى بِصَلاَتِهِ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَلَمَّا عَلِمَ بِهِمْ جَعَلَ يَقْعُدُ فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ " قَدْ عَرَفْتُ الَّذِي رَأَيْتُ مِنْ صَنِيعِكُمْ فَصَلُّوا أَيُّهَا النَّاسُ فِي بُيُوتِكُمْ فَإِنَّ أَفْضَلَ الصَّلاَةِ صَلاَةُ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ إِلاَّ الْمَكْتُوبَةَ ".
قَالَ عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا مُوسَى سَمِعْتُ أَبَا النَّضْرِ عَنْ بُسْرٍ عَنْ زَيْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 732

ابو یمان نے ہم سے بیان کیا، کہا : شعیب نے ہمیں بتایا۔ زہری سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: حضرت انسؓ بن مالک انصاری نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ایک گھوڑے پر سوار ہوئے تو آپؐ کا داہنا پہلو چھل گیا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے تھے: اس وجہ سے آپؐ نے اس دن ہمیں نمازوں میں سے ایک نماز بیٹھ کر پڑھائی اور ہم نے بھی آپؐ کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی۔ پھر جب سلام پھیرا تو آپؐ نے فرمایا: امام تو اسی لئے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ سو جب وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی اٹھاؤ اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور جب کہے : سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ تو تم کہو: رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الأَنْصَارِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَكِبَ فَرَسًا فَجُحِشَ شِقُّهُ الأَيْمَنُ قَالَ أَنَسٌ ـ رضى الله عنه ـ فَصَلَّى لَنَا يَوْمَئِذٍ صَلاَةً مِنَ الصَّلَوَاتِ وَهْوَ قَاعِدٌ فَصَلَّيْنَا وَرَاءَهُ قُعُودًا ثُمَّ قَالَ لَمَّا سَلَّمَ " إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ. فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 733

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا ، کہا : لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے حضرت انسؓ بن مالک سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ گھوڑے پر سے گر پڑے اور آپؐ کا جسم چھل گیا۔ اس لئے آپؐ نے بیٹھ کر ہمیں نماز پڑھائی اور ہم نے آپؐ کے ساتھ بیٹھ کر نماز پڑھی۔ پھر (نماز سے) فارغ ہوئے اور آپؐ نے فرمایا: امام تو اس لئے ہے یا (یہ فرمایا کہ) امام تو اس لئے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ پس جب وہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے تو تم بھی اَللّٰہُ اَکْبَر کہو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھائو اور جب وہ کہے سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ تو تم کہو رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ قَالَ خَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ فَصَلَّى لَنَا قَاعِدًا فَصَلَّيْنَا مَعَهُ قُعُودًا ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ " إِنَّمَا الإِمَامُ ـ أَوْ إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ ـ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ. فَقُولُوا رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ. وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 734

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا، کہا: شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ابوزناد نے مجھے بتایا۔ انہوں نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی۔ (حضرت ابوہریرہؓ) نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: امام تو اسی لئے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ پس جب وہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے تو تم بھی اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور جب کہے سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ تو تم کہو رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور جب بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ. فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ. وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعُونَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 735

عبداللہ بن مسلمہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے سالم بن عبداللہ سے، سالم نے اپنے باپ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ مونڈھوں تک اٹھاتے اور اس وقت بھی اٹھاتے جب آپؐ رکوع کے لئے اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہتے اور جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے اور فرماتے: سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ اور سجدوں میں آپؐ ایسا نہ کرتے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَةَ وَإِذَا كَبَّرَ لِلرُّكُوعِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَهُمَا كَذَلِكَ أَيْضًا وَقَالَ " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ". وَكَانَ لاَ يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي السُّجُودِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 736

محمد بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا ، کہا : عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یونس نے ہمیں خبر دی کہ زہری سے مروی ہے کہ سالم بن عبداللہ نے مجھے بتایا کہ (ان کے باپ) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب آپؐ نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ اس قدر اٹھاتے کہ آپؐ کے مونڈھوں کے برابر ہو جاتے اور جب آپؐ رکوع کے لئے اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہتے تو بھی ایسا کرتے اور رکوع سے جب سر اٹھاتے تب بھی ایسا کرتے اور سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہتے اور آپؐ سجدوں میں ایسا نہ کرتے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رضى الله عنهما قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا قَامَ فِي الصَّلاَةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يُكَبِّرُ لِلرُّكُوعِ وَيَفْعَلُ ذَلِكَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَيَقُولُ " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ". وَلاَ يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي السُّجُودِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 737

اسحاق واسطی نے ہم سے بیان کیا، کہا: خالد بن عبد اللہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے خالد سے، خالد نے ابوقلابہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت مالکؓ بن حویرث کو دیکھا کہ جب وہ نماز شروع کرتے تو اَللّٰہُ اَکْبَر کہتے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے اور جب وہ رکوع کا ارادہ کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے اور جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو بھی اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے اور انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے اسی طرح کیا تھا۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ أَنَّهُ رَأَى مَالِكَ بْنَ الْحُوَيْرِثِ إِذَا صَلَّى كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَ يَدَيْهِ وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَنَعَ هَكَذَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 738

ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا: شعیب نے ہمیں بتایا کہ زہری سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: سالم بن عبداللہ (بن عمرؓ) نے ہمیں بتایا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: میں نے نبی ﷺ کو دیکھا آپؐ نے نماز اَللّٰہُ اَکْبَر سے شروع کی اور جب آپؐ اَللّٰہُ اَکْبَر کہتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے یہاں تک کہ انہیں اپنے دونوں مونڈھوں کے برابر کرتے اور جب آپؐ رکوع کے لئے اللہ اکبر کہتے تو اسی طرح کرتے اور جب آپؐ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہتے تو بھی اسی طرح کرتے اور آپؐ کہتے: رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ اور آپؐ جب سجدہ کرتے تو ایسا نہ کرتے اور نہ اس وقت کہ جب سجدہ سے اپنا سر اٹھاتے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم افْتَتَحَ التَّكْبِيرَ فِي الصَّلاَةِ فَرَفَعَ يَدَيْهِ حِينَ يُكَبِّرُ حَتَّى يَجْعَلَهُمَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَإِذَا كَبَّرَ لِلرُّكُوعِ فَعَلَ مِثْلَهُ وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ. فَعَلَ مِثْلَهُ وَقَالَ " رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ". وَلاَ يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يَسْجُدُ وَلاَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 739

عیاش (بن ولید) نے ہم سے بیان کیا ، کہا: عبدالاعلیٰ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: عبیداللہ نے ہمیں بتایا کہ نافع سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر ؓ جب نماز شروع کرتے تو اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہتے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے اور جب رکوع کرتے تو بھی دونوں ہاتھ اٹھاتے اور جب سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہتے تو بھی اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے اور جب دو رکعتیں پڑھ کر اٹھتے تب بھی دونوں ہاتھ اٹھاتے اور حضرت ابن عمرؓ نے یہ نبی اللہ ﷺ سے مرفوعاً بیان کیا۔
اس حدیث کو حماد بن سلمہ نے ایوب سے، انہوں نے نافع سے، انہوں نے حضرت ابن عمرؓ سے، انہوں نے آنحضرت ﷺ سے (مرفوعاً) روایت کیا اور ابن طہمان نے بھی ایوب اور موسیٰ بن عقبہ سے اختصار کے ساتھ یہ روایت کی۔

حَدَّثَنَا عَيَّاشٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلاَةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا رَكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ. رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ رَفَعَ يَدَيْهِ. وَرَفَعَ ذَلِكَ ابْنُ عُمَرَ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.
رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. وَرَوَاهُ ابْنُ طَهْمَانَ عَنْ أَيُّوبَ وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ مُخْتَصَرًا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 740

عبداللہ بن مسلمہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے ابوحازم سے، ابوحازم نے سہل بن سعد سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: لوگوں کو یہ حکم دیا جاتا تھا کہ ہر آدمی نماز میں داہنا ہاتھ اپنے بائیں بازو پر رکھے۔ (اور) ابوحازم کہتے تھے: میں تو یہی جانتا ہوں کہ وہ (یعنی سہل) اس بات کو نبی ﷺ کی طرف منسوب کرتے تھے۔ اسماعیل نے کہا: انہوں نے لفظ یَنْمِیْ نہیں کہا: بلکہ یُنْمیٰ ذٰلِکَ کہا۔ یعنی اسے منسوب کیا جاتا تھا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ كَانَ النَّاسُ يُؤْمَرُونَ أَنْ يَضَعَ الرَّجُلُ الْيَدَ الْيُمْنَى عَلَى ذِرَاعِهِ الْيُسْرَى فِي الصَّلاَةِ. قَالَ أَبُو حَازِمٍ لاَ أَعْلَمُهُ إِلاَّ يَنْمِي ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. قَالَ إِسْمَاعِيلُ يُنْمَى ذَلِكَ. وَلَمْ يَقُلْ يَنْمِي.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 741

اسماعیل نے ہم سے بیان کیا ، کہا : مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابو زناد سے، ابو زناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا تم سمجھتے ہو کہ میرا منہ اِدھر ہوتا ہے۔ بخدا مجھ پر تو نہ تمہارا رکوع پوشیدہ رہتا ہے اور نہ خشوع۔ میں تو تمہیں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے دیکھتا ہوں۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " هَلْ تَرَوْنَ قِبْلَتِي هَا هُنَا وَاللَّهِ مَا يَخْفَى عَلَىَّ رُكُوعُكُمْ وَلاَ خُشُوعُكُمْ وَإِنِّي لأَرَاكُمْ وَرَاءَ ظَهْرِي ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 742

محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا ، کہا : غندر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: شعبہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے قتادہ سے سنا۔ وہ حضرت انسؓ بن مالک سے، حضرت انسؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے تھے کہ آپؐ نے فرمایا: رکوع اور سجدہ ٹھیک طور سے کیا کرو۔ بخدا جب تم رکوع اور سجدہ کرتے ہو تو میں تمہیں اپنے پیچھے سے یا فرمایا: اپنی پیٹھ کے پیچھے سے دیکھتا ہوں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَقِيمُوا الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ فَوَاللَّهِ إِنِّي لأَرَاكُمْ مِنْ بَعْدِي ـ وَرُبَّمَا قَالَ مِنْ بَعْدِ ظَهْرِي ـ إِذَا رَكَعْتُمْ وَسَجَدْتُمْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی