کتاب 11: كتاب الجمعة

صحیح بخاری, حصہ 4

صحیح بخاری 936

معاویہ بن عمرو نے ہم سے بیان کیا، کہا: زائدہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حصین سے، حصین نے سالم بن ابی جعد سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: حضرت جابر بن عبداللہؓ نے ہم سے بیان کیا، کہا: ہم نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے کہ اتنے میں ایک قافلہ غلہ اٹھائے ہوئے سامنے آگیا تو لوگ اس کی طرف متوجہ ہو گئے۔ یہاں تک کہ نبی ﷺ کے ساتھ سوا بارہ آدمیوں کے اور کوئی نہ رہا۔ تب یہ آیت نازل ہوئی: وَاِذَا رَأَوْا تِجَارَۃً … یعنی جب وہ تجارت یا کھیل دیکھیں تو اس پر ٹوٹ پڑیں اور تجھے کھڑا چھوڑ دیں۔

حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ قَالَ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِذْ أَقْبَلَتْ عِيرٌ تَحْمِلُ طَعَامًا فَالْتَفَتُوا إِلَيْهَا حَتَّى مَا بَقِيَ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِلاَّ اثْنَا عَشَرَ رَجُلاً فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ {وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا}

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 937

عبداللہ بن یوسف (تینسی) نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ ظہر کی نماز سے پہلے دو رکعتیں اور اس کے بعد دو رکعتیں اور مغرب کے بعد اپنے گھر میں دو رکعتیں اور عشاء کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے اور جمعہ کے بعد ( مسجد میں ) نہیں پڑھتے تھے۔ جب گھر لوٹ کر جاتے تو دو رکعتیں پڑھتے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الظُّهْرِ رَكْعَتَيْنِ وَبَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ وَبَعْدَ الْعِشَاءِ رَكْعَتَيْنِ وَكَانَ لاَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ حَتَّى يَنْصَرِفَ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 938

سعید بن ابی مریم نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابوغسان نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابوحازم نے مجھے بتایا کہ حضرت سہلؓ (بن سعد ساعدی) سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: ہم میں ایک عورت تھی وہ اپنی کھیتی کی نالیوں پر چقندر بویا کرتی تھی۔ جب جمعہ کا دن ہوتا تو وہ چقندر کی جڑیں نکال کر ایک ہانڈی میں ڈالتی اور اس کے اوپر مٹھی بھر جو کا آٹا پیس کر ڈالتی۔ گویا چقندر کی جڑیں اس میں بوٹیاں ہوتیں۔ ہم جمعہ کی نماز سے فارغ ہو کر لوٹتے اور اس کو سلام کرتے اور وہ یہ کھانا ہمارے سامنے رکھتی اور ہم اس کو چاٹ لیتے اور اس کے اس کھانے پر ہمیں جمعہ کے دن کی آرزو رہتی۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلٍ قَالَ كَانَتْ فِينَا امْرَأَةٌ تَجْعَلُ عَلَى أَرْبِعَاءَ فِي مَزْرَعَةٍ لَهَا سِلْقًا فَكَانَتْ إِذَا كَانَ يَوْمُ جُمُعَةٍ تَنْزِعُ أُصُولَ السِّلْقِ فَتَجْعَلُهُ فِي قِدْرٍ ثُمَّ تَجْعَلُ عَلَيْهِ قَبْضَةً مِنْ شَعِيرٍ تَطْحَنُهَا فَتَكُونُ أُصُولُ السِّلْقِ عَرْقَهُ وَكُنَّا نَنْصَرِفُ مِنْ صَلاَةِ الْجُمُعَةِ فَنُسَلِّمُ عَلَيْهَا فَتُقَرِّبُ ذَلِكَ الطَّعَامَ إِلَيْنَا فَنَلْعَقُهُ وَكُنَّا نَتَمَنَّى يَوْمَ الْجُمُعَةِ لِطَعَامِهَا ذَلِكَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 939

عبداللہ بن مسلمہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: (عبدالعزیز) بن ابی حازم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت سہلؓ (بن سعد) سے روایت کرتے ہوئے یہی بیان کیا اور کہا: ہم جمعہ کے بعد ہی قیلولہ بھی کرتے اور کھانا بھی کھاتے تھے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلٍ بِهَذَا وَقَالَ مَا كُنَّا نَقِيلُ وَلاَ نَتَغَدَّى إِلاَّ بَعْدَ الْجُمُعَةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 940

محمد بن عقبہ شیبانی نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابواسحق فزاری نے ہمیں بتایا کہ حمید (طویل) سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انسؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: جمعہ کے دن ہم سویرے نماز پڑھ لیتے تھے۔ پھر قیلولہ کرتے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ كُنَّا نُبَكِّرُ إِلَى الْجُمُعَةِ ثُمَّ نَقِيلُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 941

سعید بن ابی مریم نے ہم سے بیان کیا کہا: ابوغسان نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ابوحازم نے مجھے بتایا۔ حضرت سہلؓ (بن سعد) سے مروی ہے کہ وہ کہتے تھے: ہم نبی ﷺ کے ساتھ جمعہ پڑھتے اور پھر قیلولہ ہوتا۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلٍ قَالَ كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الْجُمُعَةَ ثُمَّ تَكُونُ الْقَائِلَةُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

آج 10 میں سے 10 باقی