کتاب 15: كتاب الاستسقاء

صحیح بخاری, حصہ 2

صحیح بخاری 1025

آدم (ابن ابی عیاض) نے ہم سے بیان کیا، کہا: (عبداللہ) ابن ابی ذئب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے عباد بن تمیم سے، عباد بن تمیم نے اپنے چچا سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو (اس دن) دیکھا تھا (جس دن) آپؐ بارش کی دعا مانگنے کے لئے نکلے۔ کہا: آپؐ نے لوگوں کی طرف پیٹھ پھیری اور قبلہ رخ ہو کر دعا کرتے رہے۔ پھر آپؐ نے اپنی چادر اُلٹائی۔ پھر ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں۔ ان میں آپؐ نے بلند آواز سے قرآن کریم پڑھا۔

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ خَرَجَ يَسْتَسْقِي قَالَ فَحَوَّلَ إِلَى النَّاسِ ظَهْرَهُ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ يَدْعُو ثُمَّ حَوَّلَ رِدَاءَهُ ثُمَّ صَلَّى لَنَا رَكْعَتَيْنِ جَهَرَ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 1026

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا، کہا: سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبداللہ بن ابی بکر سے، عبداللہ نے عباد بن تمیم سے، عباد نے اپنے چچا سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے بارش کے لئے دعا مانگی اور آپؐ نے دو رکعتیں پڑھیں اور اپنی چادر اُلٹائی۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم اسْتَسْقَى فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَقَلَبَ رِدَاءَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 1027

عبداللہ بن محمد (مسندی) نے ہم سے بیان کیا، کہا: سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ عبداللہ بن ابی بکر سے مروی ہے کہ عبداللہ نے عباد بن تمیم سے سنا۔ عباد نے اپنے چچا سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ عید گاہ کو نماز استسقاء کے لئے نکلے اور قبلہ رخ ہو کر آپؐ نے دو رکعتیں پڑھیں اور چادر اُلٹائی۔ سفیان کہتے تھے: مسعودی (بن عبدالرحمن بن عبداللہ) نے ابوبکر سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا، کہا: دائیں طرف کو بائیں طرف کیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ سَمِعَ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِي وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَقَلَبَ رِدَاءَهُ. قَالَ سُفْيَانُ فَأَخْبَرَنِي الْمَسْعُودِيُّ عَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ جَعَلَ الْيَمِينَ عَلَى الشِّمَالِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 1028

محمد (بن سلام بیکندی) نے ہم سے بیان کیا، کہا: عبدالوہاب (ثقفی) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یحيٰ بن سعید (انصاری) نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابوبکر بن محمد (بن عمرو بن حزم) نے مجھے بتایا۔ عباد بن تمیم نے انہیں خبر دی۔ حضرت عبداللہ بن زید انصاریؓ نے ان کو بتایا کہ نبی ﷺ عید گاہ کی طرف نماز کے لئے نکلے اور آپؐ نے جب دعا کی یا دعا کرنا چاہی تو آپؐ نے قبلہ کی طرف منہ کیا اور اپنی چادر اُلٹائی۔
ابوعبداللہ نے کہا: یہ (حضرت عبداللہ) بن زید مازنیؓ ہیں اور پہلے کوفی جو یزید کے بیٹے ہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَنَّ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ الأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ إِلَى الْمُصَلَّى يُصَلِّي وَأَنَّهُ لَمَّا دَعَا ـ أَوْ أَرَادَ أَنْ يَدْعُوَ ـ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ.
قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ابْنُ زَيْدٍ هَذَا مَازِنِيٌّ وَالأَوَّلُ كُوفِيٌّ هُوَ ابْنُ يَزِيدَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 1029

(اور) ایوب بن سلیمان نے کہا: ابوبکر بن ابی اویس نے مجھے بتایا۔ انہوں نے سلیمان بن بلال سے روایت کی کہ یحيٰ بن سعید نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا۔ انہوں نے کہا: اہل بادیہ میں سے ایک بدوی رسول اللہ ﷺ کے پاس جمعہ کے دن آیا اور اس نے کہا: یا رسول اللہ! مویشی مر گئے، بال بچے ہلاک ہو گئے اور لوگ مر گئے۔ رسول اللہ ﷺ نے دعا کرنے کے لئے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور لوگوں نے بھی دعا کے لئے آپؐ کے ساتھ اپنے ہاتھ اٹھائے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے کہ ہم مسجد سے نکلے نہیں تھے کہ ہم پر بارش ہونے لگی اور دوسرے جمعہ تک بارش ہوتی رہی۔ پھر وہی شخص نبی ﷺ کے پاس آیا۔ اس نے کہا: یا رسول اللہ! مسافر اُکتا گئے، راستے رُک گئے۔ بَشِقَ کے معنے ہیں گھبرا گیا۔

قَالَ أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ أَتَى رَجُلٌ أَعْرَابِيٌّ مِنْ أَهْلِ الْبَدْوِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَكَتِ الْمَاشِيَةُ هَلَكَ الْعِيَالُ هَلَكَ النَّاسُ. فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدَيْهِ يَدْعُو وَرَفَعَ النَّاسُ أَيْدِيَهُمْ مَعَهُ يَدْعُونَ قَالَ فَمَا خَرَجْنَا مِنَ الْمَسْجِدِ حَتَّى مُطِرْنَا فَمَا زِلْنَا نُمْطَرُ حَتَّى كَانَتِ الْجُمُعَةُ الأُخْرَى فَأَتَى الرَّجُلُ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ بَشِقَ الْمُسَافِرُ وَمُنِعَ الطَّرِيقُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 1030

اور (عبدالعزیز) اویسی نے کہا: محمد بن جعفر نے یحيٰ بن سعید اور شریک سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا۔ ان دونوں نے حضرت انسؓ سے نبی ﷺ کی نسبت سنا کہ آپؐ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ میں نے آپؐ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی۔

وَقَالَ الأُوَيْسِيُّ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ وَشَرِيكٍ سَمِعَا أَنَسًا عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 1031

محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) یحيٰ (بن سعید قطان) اور (محمد بن ابراہیم) بن ابی عدی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعید (بن ابی عروبہ) سے، سعید نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس بن مالکؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کسی دعا میں بھی اپنے دونوں ہاتھ (اتنے اونچے) نہیں اٹھایا کرتے تھے سوائے دعائے استسقاء کے اور آپؐ یہاں تک انہیں اٹھاتے کہ آپؐ کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لاَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَىْءٍ مِنْ دُعَائِهِ إِلاَّ فِي الاِسْتِسْقَاءِ وَإِنَّهُ يَرْفَعُ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 1032

محمد جو کہ ابن مقاتل ابوالحسن المروزی ہیں، نے ہم سے بیان کیا۔ کہا: عبداللہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: عبیداللہ (عمری) نے ہمیں خبر دی۔ عبیداللہ نے نافع سے اور نافع نے قاسم بن محمد سے، انہوں نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ جب مینہ برستا دیکھتے تو یہ دعا کرتے یعنی اے اللہ مفید بارش ہو۔ محمد بن مقاتل کی طرح قاسم بن یحيٰ نے بھی عبیداللہ (عمری) سے یہی روایت کی ہے اور اوزاعی اور عقیل نے بھی نافع سے نقل کی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ـ هُوَ ابْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ ـ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا رَأَى الْمَطَرَ قَالَ " صَيِّبًا نَافِعًا ". تَابَعَهُ الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ. وَرَوَاهُ الأَوْزَاعِيُّ وَعُقَيْلٌ عَنْ نَافِعٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 1033

محمد (بن مقاتل) نے ہم سے بیان کیا ، کہا: عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے کہا: ہمیں اوزاعی نے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اسحق بن عبداللہ بن ابی طلحہ انصاری نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: حضرت انس بن مالکؓ نے مجھے بتایا، کہا: رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں لوگوں میں قحط پڑا۔ اس اثناء میں کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن منبر پر لوگوں سے مخاطب تھے۔ ایک بدوی نے کھڑے ہو کر کہا: یا رسول اللہ! جانور مر گئے، بال بچے بھوکے ہیں۔ آپؐ ہمارے لئے اللہ سے دعا کریں کہ وہ بارش برسائے۔ راوی کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور اس وقت آسمان میں ابر کا ایک ٹکڑا بھی نہ تھا۔ کہتے تھے کہ اتنے میں پہاڑوں کی طرح بادل امڈ آئے اور ابھی آپؐ اپنے منبر سے اُترے نہ تھے کہ میں نے دیکھا کہ آپؐ کی داڑھی سے بارش کے قطرے ٹپک رہے ہیں۔ کہتے تھے کہ ہم پر سارا دن بارش ہوتی رہی اور اس کے دوسرے دن بھی، پھر دوسرے دن کے بعد بھی اور ان دنوں میں بھی جو بعد تھے، دوسرے جمعہ تک۔ پھر وہی بدوی یا کوئی دوسرا شخص کھڑا ہوا۔ اس نے کہا: یا رسول اللہ! عمارتیں گر گئیں، جانور ڈوب گئے۔ آپؐ اللہ تعالیٰ سے ہمارے لئے دعا کریں تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور کہا: اے اللہ! ہمارے آس پاس برسے اور ہم پر نہ برسے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: چنانچہ آپؐ آسمان کے جس طرف اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے، ادھر سے بادل پھٹ جاتے یہاں تک کہ مدینہ یوں ہو گیا جیسے حوض میں ہے اور مینہ اتنا برسا کہ قنات نالہ ایک ماہ تک بہتا رہا۔ کہتے تھے: جو کوئی بھی کسی طرف سے آتا تو وہ کثرت باراں ہی کا ذکر کرتا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ أَخْبَرَنَا الأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ أَصَابَتِ النَّاسَ سَنَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَبَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَامَ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَكَ الْمَالُ وَجَاعَ الْعِيَالُ فَادْعُ اللَّهَ لَنَا أَنْ يَسْقِيَنَا. قَالَ فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدَيْهِ وَمَا فِي السَّمَاءِ قَزَعَةٌ قَالَ فَثَارَ سَحَابٌ أَمْثَالُ الْجِبَالِ ثُمَّ لَمْ يَنْزِلْ عَنْ مِنْبَرِهِ حَتَّى رَأَيْتُ الْمَطَرَ يَتَحَادَرُ عَلَى لِحْيَتِهِ قَالَ فَمُطِرْنَا يَوْمَنَا ذَلِكَ وَفِي الْغَدِ وَمِنْ بَعْدِ الْغَدِ وَالَّذِي يَلِيهِ إِلَى الْجُمُعَةِ الأُخْرَى فَقَامَ ذَلِكَ الأَعْرَابِيُّ أَوْ رَجُلٌ غَيْرُهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَهَدَّمَ الْبِنَاءُ وَغَرِقَ الْمَالُ فَادْعُ اللَّهَ لَنَا. فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدَيْهِ وَقَالَ " اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلاَ عَلَيْنَا ". قَالَ فَمَا جَعَلَ يُشِيرُ بِيَدِهِ إِلَى نَاحِيَةٍ مِنَ السَّمَاءِ إِلاَّ تَفَرَّجَتْ حَتَّى صَارَتِ الْمَدِينَةُ فِي مِثْلِ الْجَوْبَةِ حَتَّى سَالَ الْوَادِي ـ وَادِي قَنَاةَ ـ شَهْرًا. قَالَ فَلَمْ يَجِئْ أَحَدٌ مِنْ نَاحِيَةٍ إِلاَّ حَدَّثَ بِالْجَوْدِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 1034

سعید بن ابن مریم نے ہم سے بیان کیا، کہا: محمد بن جعفر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: حمید (طویل) نے مجھے خبر دی کہ انہوں نے حضرت انسؓ (بن مالک) سے سنا۔ وہ کہتے تھے: جب زور کی آندھی چلتی تھی تو نبی ﷺ کے چہرہ پر اس کا اثر معلوم ہوتا۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسًا يَقُولُ كَانَتِ الرِّيحُ الشَّدِيدَةُ إِذَا هَبَّتْ عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 1035

مسلم (بن ابراہیم) نے ہم سے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حکم سے، حکم نے مجاہد سے، مجاہد نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: بادِ صبا سے میری مدد کی گئی اور بادِ دبور سے عاد ہلاک کئے گئے۔

حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " نُصِرْتُ بِالصَّبَا وَأُهْلِكَتْ عَادٌ بِالدَّبُورِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 1036

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا، کہا: شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ابوالزناد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے عبدالرحمن (بن ہرمز) اعرج سے، عبدالرحمن نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: وہ ساعت برپا نہ ہوگی مگر اس وقت کہ جب علم سمیٹ لیا جائے گا اور بھونچال بہت ہوں گے اور زمانہ جلدی جلدی گزرے گا اور فتنوں کا غلبہ ہوگا اور مار دھاڑ بہت ہوگی۔ ہرج کے معنی ہیں قتل اور جب دولت تم میں اتنی بڑھ جائے گی کہ سیلاب کی طرح بہے گی۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُقْبَضَ الْعِلْمُ وَتَكْثُرَ الزَّلاَزِلُ وَيَتَقَارَبَ الزَّمَانُ وَتَظْهَرَ الْفِتَنُ وَيَكْثُرَ الْهَرْجُ ـ وَهْوَ الْقَتْلُ الْقَتْلُ ـ حَتَّى يَكْثُرَ فِيكُمُ الْمَالُ فَيَفِيضُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 1037

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا، کہا: حسین بن حسن نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ابن عون نے ہمیں بتایا۔ ابن عون نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی۔ (نافع نے کہا:) انہوں نے (یوں) دُعا کی: اے اللہ! ہمارے (ملک) شام میں اور ہمارے یمن میں برکت دے۔ (نافع) کہتے تھے: لوگوں نے کہا اور ہمارے نجد میں بھی۔ (نافع) کہتے تھے: تو انہوں نے جواب دیا: وہاں تو زلزلے اور فساد ہوں گے۔ وہیں سے شیطان کا گروہ نکلے گا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَفِي يَمَنِنَا. قَالَ قَالُوا وَفِي نَجْدِنَا قَالَ قَالَ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَفِي يَمَنِنَا. قَالَ قَالُوا وَفِي نَجْدِنَا قَالَ قَالَ هُنَاكَ الزَّلاَزِلُ وَالْفِتَنُ وَبِهَا يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 1038

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے صالح بن کیسان سے، صالح نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے، عبیداللہ نے حضرت زید بن خالد جہنیؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے حدیبیہ میں ہمیں صبح کی نماز بارش کے بعد پڑھائی جو رات سے شروع تھی۔ جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو آپؐ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: کیا تم جانتے ہو تمہارے رب نے کیا فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ (آپؐ نے فرمایا:) اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: آج صبح میرے بندوں میں سے کوئی میرا مومن ہے اور کوئی (میرا) کافر۔ سو جس نے کہا: ہم پر اللہ کے فضل اور رحم سے بارش ہوئی تو وہ میرا مومن ہے اور ستاروں کا منکر اور جس نے کہا کہ فلاں فلاں ستارے کے فلاں فلاں جگہ آنے سے ہم پر بارش ہوئی ہے تو وہ میرا منکر ہے اور ستاروں کا مومن۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُ قَالَ صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلاَةَ الصُّبْحِ بِالْحُدَيْبِيَةِ عَلَى إِثْرِ سَمَاءٍ كَانَتْ مِنَ اللَّيْلَةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ " هَلْ تَدْرُونَ مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ ". قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ " أَصْبَحَ مِنْ عِبَادِي مُؤْمِنٌ بِي وَكَافِرٌ فَأَمَّا مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللَّهِ وَرَحْمَتِهِ. فَذَلِكَ مُؤْمِنٌ بِي كَافِرٌ بِالْكَوْكَبِ وَأَمَّا مَنْ قَالَ بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا. فَذَلِكَ كَافِرٌ بِي مُؤْمِنٌ بِالْكَوْكَبِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 1039

محمد بن یوسف نے ہم سے بیان کیا، کہا: سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبداللہ بن دینار سے، ابن دینار نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: غیب کی چابیاں پانچ ہیں؛ صرف اللہ انہیں جانتا ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہوگا اور کوئی نہیں جانتا، رحموں میں کیا ہے اور کوئی جان نہیں جانتی کہ وہ کل کیا کمائے گی اور کوئی جان نہیں جانتی کہ وہ کس ملک میں مرے گی اور کوئی نہیں جانتا مینہ کب برسے گا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مِفْتَاحُ الْغَيْبِ خَمْسٌ لاَ يَعْلَمُهَا إِلاَّ اللَّهُ لاَ يَعْلَمُ أَحَدٌ مَا يَكُونُ فِي غَدٍ وَلاَ يَعْلَمُ أَحَدٌ مَا يَكُونُ فِي الأَرْحَامِ وَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَىِّ أَرْضٍ تَمُوتُ وَمَا يَدْرِي أَحَدٌ مَتَى يَجِيءُ الْمَطَرُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

آج 10 میں سے 10 باقی