باب اوّل
مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
باب اوّل
ابنیتِ مسیح کی اصل حقیقت
مسیحیت میں خدا اور یسوع مسیح کے درمیان ”باپ بیٹے کے رشتہ کو بنیادی اور مرکزی اہمیت حاصل
ہے۔آئیے پہلے ہم یہ جانے اور سمجھنے کی کوشش کریں کہ ”حقیقی بیٹا ہونا کس مفہوم کا حامل ہے ، یعنی یہ کہ
حقیقی بیٹا ہونے کے معانی کیا ہیں؟ جب ہم حقیقی باپ کا حقیقی بیٹا ہونے کے معانی پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہیں
تو اس کی بعض ایسی تفاصیل ابھر کر سامنے آتی ہیں جو ہمیں ابنیت مسیح کے بارہ میں اپنی رائے یا نظریہ کا
نظر ثانی کے رنگ میں دوبارہ جائزہ لینے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ہم پہلے اس امر کو لیتے ہیں کہ حقیقی بیٹا کیا ہوتا
ہے ؟ اس زمانہ میں جب کہ ابھی سائنس نے اتنی ترقی نہیں کی تھی اور یہ حقیقت ابھی دریافت نہیں ہوئی
تھی کہ ایک بچہ کی تخلیق یا پیدائش کیسے اور کس طرح ظہور میں آتی ہے؟ اس سوال کا بہت مبہم اور
غیر واضح جواب دیا جا سکتا تھا۔ازمنہ قدیم کے لوگوں کے نزدیک یہ بات عین ممکنات میں سے تھی کہ
انسان کے ہاں نئے بچوں کی پیدائش کے مانند خدا کا بھی اپنا نسلی اور اصلی بیٹا ہو سکتا ہے۔یہ نظریہ یا اعتقاد دنیا
کے مختلف حصوں میں آباد قریباً تمام ملحدانہ سوسائٹیوں اور معاشروں میں ایک مسلمہ حقیقت کے طور پر عام
پھیلا ہوا تھا۔اگر یونانی علم الاصنام پر نظر ڈالیں تو وہ دیوی دیوتاؤں کی اولادوں کی پیدائش کے دیو مالائی قصے
کہانیوں سے بھر اپڑا ہے۔اور اسی طرح ہندو دیو مالائی سلسلہ بھی اس بارہ میں یونانی علم الاصنام سے کسی لحاظ
سے بھی پیچھے نہیں ہے۔اس قدیم زمانہ کے انسانوں کا نظریہ یہ تھا کہ ان کے نام نہاد دیوی دیوتا جتنی تعداد
میں چاہیں اپنے بیٹے بیٹیوں کو انسانوں کی طرح ہی خود جنم دے سکتے ہیں۔اس زمانہ میں انسانی دماغ نے اپنے
اس نظریہ کے مالہ وماعلیہ کے بارہ میں کبھی سوچا ہی نہ تھا اور نہ کبھی اس پر کسی اعتراض کی گنجائش کا سوال ہی
پیدا ہوا تھا۔اسے پہلے سے مروج ایک مسلمہ حقیقت کی حیثیت حاصل تھی لیکن اب تو سائنس نے اس درجہ
ترقی کر لی ہے کہ بچوں کی شکل میں نئے انسانوں کی تخلیق اور پیدائش کے پورے نظام اور طریق کار کو کسی
ابہام کے بغیر اتنے حتمی اور واشگاف انداز میں پوری تفصیل کے ساتھ بیان کر دیا گیا ہے کہ قبل ازیں انسان
کے لئے اس کا تصور بھی ممکن نہ تھا۔جدید تحقیق کی رُو سے حتمی طور پر ثابت شدہ یہ سارا نظام اپنی جملہ
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
تفاصیل کے ساتھ بہت باریکیوں کا حامل ہے۔جو لوگ اب بھی اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ خدا خود اپنے
وجود سے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو جنم دے سکتا ہے ان کا اس بارہ میں بہت ہی گھمبیر اور پیچیدہ مسائل سے
دو چار ہو نانا گزیر ہے۔اور ان پر یہ لازم آتا ہے کہ وہ اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے سوالات کا حل پیش
کریں اور نت نئے اشکال دور کر کے دکھائیں۔ماں باپ بننے کی سائنسی بنیاد
اولاً تو اس امر کو ذہن میں مستحضر رکھنا ضروری ہے کہ ایک بچہ کو معرض وجود میں لانے کا ذریعہ بننے
میں ماں اور باپ دونوں کو اس پورے عمل میں مساوی حیثیت سے شریک ہونا اور حصہ دار بنا پڑتا ہے۔انسانی جسم کے خلیوں (Cells) میں بعض مخصوص نوعیت کے بنیادی اجزاء ہوتے ہیں جو کروموسومز
(Chromosomes) کہلاتے ہیں۔ان کی تعداد 46 ہوتی ہے۔ان کروموسومز نے تواثری عنصر یا جینز
(Genes) کو اپنے اندر سنبھالا ہوا ہوتا ہے۔یہ تو اثری عصر انسانی کردار کو تشکیل دینے والے موروثی
خصائل کا حامل ہوتا ہے اور یہ ہوتا بھی ہے انتہائی مہین اور باریک دھاگوں کی شکل میں۔اسی عصر کے
ذریعہ موروثی خصائل اگلی نسل میں منتقل ہوتے ہیں۔قدرت نے ایسا انتظام کیا ہے کہ جب انسانی ماں کا
افزائشی جرثومه یا بیضه تولید تشکیل پاتا ہے تو تمام دوسرے خلیوں کے برخلاف اس میں پورے 46
کروموسومز نہیں ہوتے۔اس میں ان کی تعداد صرف 23 ہوتی ہے۔سو گو یا بیضہ مادر میں جو کروموسومز
ہوتے ہیں وہ ہر آدمی اور ہر عورت کے خلیوں میں موجود 46 کروموسومز کا نصف ہوتے ہیں۔جب مرد کے
ساتھ ملاپ کے نتیجہ میں مرد کا نطفہ بیضئہ مادر میں جاشامل ہوتا ہے اور بیضہ مادر تخم کے طور پر اسے اپنے
اندر قبول کر لیتا ہے تو مرد کا نطفہ بقیہ 23 کروموسومز کی کمی کو پورا کر کے بیضہ مادر میں کروموسومز کی تعداد
کو 46 کر دیتا ہے۔دونوں کے تئیں تئیس کروموسومز کے باہم ملنے سے بیضہ مادر میں زرخیزی پیدا ہو جاتی
ہے اور بچہ بننے کی اہلیت سے وہ ہمکنار ہو جاتا ہے۔بیٹے کی شکل میں ایک نئے وجود کے پیدا ہونے کا یہ ہے
خدائی منصوبہ۔اگر خدا ایسا نظام وضع نہ کرتا تو ہر نئی نسل کی پیدائش میں کروموسومز کی تعد اپہلے سے دو گنا
ہوتی چلی جاتی یعنی دوسری نسل میں 46 کی بجائے 92 کروموسومز ہوتے اور نتیجہ نسل در نسل ہوتے ہوتے
انسان دیو ہیکل وجود میں تبدیل ہوتے چلے جاتے۔الل ٹپ اور بے حساب نمو پانے، بڑھنے اور پھلنے
پھولنے کا یہ سلسلہ بے قابو ہو کر نہ جانے تباہی و بربادی کی شکل میں کیا گل کھلاتا۔بقائے نوع انسانی کے
2
3
انیت صحیح کی اصل حقیقت
پورے منصوبے کو خدا نے ایسی عمدگی، حسن و خوبی اور پر حکمت انداز میں وضع کیا ہے کہ افزائش نسل کی
سطح پر آتے ہی زندگی کو جنم دینے والے خلیوں میں کروموسومز کی تعداد یک دم نصف ہو جاتی ہے۔یعنی
بیضہ مادر میں کروموسومز کی تعداد 23 تک محدود رہتی ہے اور اسی طرح باپ کے نطفہ میں بھی ان کی تعداد 23
سے آگے نہیں بڑھنے پاتی۔اس لحاظ سے باقتضائے معقولیت توقع کے رنگ میں باور کیا جاسکتا ہے کہ نوزائیدہ بچہ
میں تو راثی خصائل کے حامل آدھے عناصر (Genes) ماں کی طرف سے مہیا ہوتے ہیں اور آدھے مر د شریک
حیات کی طرف سے۔ثابت شدہ سائنسی حقائق کے رُو سے یہ ہیں معنے اصلی اور حقیقی بیٹا ہونے کے۔حقیقی بیٹا
ہونے کی کوئی اور تعریف ایسی نہیں ہے جسے انسانی پیدائش پر چسپاں کیا جاسکتا ہو۔اس میں شک نہیں کہ
رد عمل آنے اور طریق کار کے انداز میں کسی قدر تبدیلی یا اختلاف کی گنجائش تو ہوتی ہے لیکن قدرت کے وضع
کردہ جن اُصولوں اور قواعد وضوابط کا سطور بالا میں ذکر کیا گیا ہے ان میں کسی استثنا کی گنجائش نہیں ہے۔اپنی توجہ کو مسیح کی پیدائش کے واقعہ پر ہی مرکوز رکھتے ہوئے ہم اس امر کو ذرا تصور میں لاتے ہیں کہ
مسیح کی ذات کے معرض وجود میں آنے کے سلسلہ میں واقعہ ہوا کیا ہو گا اور پھر تصور میں آنے والے
ممکنات کی بنا پر ایک خیالی منظر نامہ کا خاکہ تیار کرتے ہیں۔پہلا امکان جسے سائنسی بنیادوں پر زیر غور لایا جاسکتا ہے یہ ہو سکتا ہے کہ مریم کے غیر زرخیز شدہ
افزائشی جرثومہ یا بیضه تولید نے بچہ بننے والے لو تھڑے یا بالفاظ دیگر جنین کی تیاری میں ماں کے حصہ کے
طور پر 23 کروموسومز مہیا کر دیئے ہوں گے۔اگر یہ فرض کر لیا جائے کہ ایسا ہو ا ہو گا تو سوال یہ پید اہو گا کہ
بیضہ مادر میں زرخیزی کیسے پیدا ہوئی؟ اور اس زرخیزی کو ممکن بنانے کے لئے لازمی اور اہم بقیہ 23
کروموسومز کہاں سے آئے؟ یہ کہنا یا فرض کرنا ناممکنات میں سے ہے کہ مسیح کے جسمانی خلیوں میں صرف
23 ہی کروموسومز کہاں سے آئے؟ یہ کہنا یا فرض کرنا ناممکنات میں سے ہے کہ مسیح کے جسمانی خلیوں میں
صرف 23 ہی کروموسومز تھے۔23 کا عدد تو کروموسومز کی اصل تعداد کا ہے ہی نصف اس کا تو ذکر ہی کیا
کوئی انسانی بچہ 45 کروموسومز کے ساتھ بھی زندہ پیدا نہیں ہو سکتا؟ اگر کسی انسان کو 46 کروموسومز میں
سے ( جن کا انسانی جسم کی ساخت اور بناوٹ کے لئے موجود ہونا لازمی اور ضروری ہے) صرف ایک
کروموسوم سے محروم کر دیا جائے تو اس کے جسم میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل ظاہر ہونے سے اس کا جو حشر ہو گا
اس کا تصور بھی ممکن نہیں ہے۔یہ ظاہر ہے کہ مریم اکیلی 46 کے 46 کروموسومز مہیا نہیں کر سکتی تھی۔ضروری تھا کہ 23 کروموسومز کہیں اور سے آتے۔
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
اگر یہ مان لیا جائے کہ خدا خود مسیح کا باپ تھا تو کئی امکان ابھر کر سامنے آتے ہیں۔ایک امکان یہ
ہو سکتا ہے کہ خدا بھی انسانوں جیسے کروموسومز اپنے وجود میں رکھتا ہے اور اس کے یہ کروموسومز کسی نہ
کسی طور مریم کے رحم میں منتقل کیے گئے ہوں گے۔ایسا ہونا اس درجہ نا قابل یقین ہے کہ اسے کسی صورت
بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔اگر یہ مان لیا جائے کہ خدا انسانوں والے کروموسومز رکھتا ہے اور وہ اس کے وجود
کا حصہ ہیں تو ایسا وجود خدا نہیں کہلا سکتا۔کیونکہ جسے انسانی مجبوری لاحق ہو وہ خدا ہو ہی نہیں سکتا۔بنابریں
اس بات پر ایمان لانے یا یہ اعتقاد رکھنے سے کہ مسیح خدا کا حقیقی بیٹا ہے خود باپ کی الوہیت معرض خطر میں
پڑے بغیر نہیں رہتی۔دوسر ا امکان یہ ہو سکتا ہے کہ خدا نے مطلوبہ تعداد کو پورا کرنے کی غرض سے زاید یا
بقیہ کروموسومز اپنی صفت خلق کے ایک غیر معمولی مظہر کے طور پر پیدا کر دکھائے تھے۔دوسرے
لفظوں میں اس کا مطلب یہ ہو گا کہ وہ کروموسومز خدا کی اپنی ذات یا وجود کا حصہ نہ تھے بلکہ اس نے انہیں
معجزانہ طور پر پیدا کیا تھا۔یہ امکان از خود ہمیں اس امر کا مستلزم ٹھہراتا ہے کہ ہم خدا اور مسیح کے درمیان
حقیقی معنوں میں باپ بیٹے کے رشتہ کو یکسر مسترد کر دیں اور نتیجہ یہ اخذ کریں کہ پوری کائنات کا جو ہمہ گیر
رشتہ اپنے پیدا کرنے والے خدا کے ساتھ ہے وہی رشتہ مسیح کا بھی خدا کے ساتھ تھا اور یہ ایسا عمومی رشتہ
ہے جو جملہ مخلوقات کا اپنے خالق کے ساتھ پہلے ہی ابتداء سے چلا آرہا ہے۔کیا خدا کا کوئی حقیقی بیٹا ہونا ممکن ہے؟
یہ امر ظاہر وباہر ہے کہ کسی کا خدا کے ساتھ حقیقی ابنیت کا رشتہ قائم ہونا ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ حقیقی
بیٹا ماں اور باپ دونوں کے وجودوں سے حصہ لے کر معرض وجود میں آتا ہے۔حقیقی بیٹے کے لئے ضروری
ہے کہ اس کا اپنا امتیازی کردار آدھا باپ کے کردار کا عکس ہو اور آدھاماں کے کردار کا آئینہ دار۔اندریں
صورت خدا کے ساتھ حقیقی ابنیت کے تعلق کے نتیجہ میں یہ مشکل سر اٹھائے بغیر نہیں رہتی کہ ایسا بیٹا لازماً
آدھا انسان ہو گا اور آدھا خدا۔اس واضح اور کھلی حقیقت کے باوجود جو لوگ مسیح کی حقیقی ابنیت کے قائل
ہیں وہ باصرار یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ مسیح کامل انسان اور ساتھ ہی کامل خدا بھی تھا۔ابنیت کا تصور اس دعوے
کو از خود باطل کر دیتا ہے۔اگر یہ مان لیا جائے کہ جو کروموسومز مسیح کی پیدائش میں کام آئے وہ اصل مطلوبہ تعداد سے نصف
یعنی صرف 23 ہی تھے تو ثابت شدہ سائنسی حقیقت کی رو سے مسئلہ کوئی رہتا ہی نہیں کیونکہ ایسی صورت میں
5
انیت مسیح کی اصل حقیقت
بچہ کے پیدا ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔تاہم بعض ممکنہ پہلوؤں کی وضاحت کی خاطر ہم فرض
کر لیتے ہیں کہ واقعہ ایسا ہی ہو ا یعنی محض 23 کروموسومز کے ساتھ ہی بچے نے جنم لیا تو صاف ظاہر ہے کہ
کروموسومز کی تعداد نصف ہونے کے باعث ایسا بچہ پورا نہیں بلکہ صرف آدھا انسان ہو گا۔پھر سوچنے والی
بات یہ بھی ہے کہ 23 مکمل کروموسومز کا کم ہونا تو بہت بڑی بات ہے میڈیکل سائنس کی رو سے صرف
ایک کروموسوم کا ایک ناقص توارثی جرثومہ ( جسے انگریزی میں "جین “ کہتے ہیں) بچہ میں پیدائشی نقص کا
موجب بن کر اس کے حق میں قیامت ڈھا سکتا ہے۔ایسا بچہ اندھا یا گونگا بہرایا اعضا کی وجہ سے اپاہج ہو سکتا
ہے۔ایسے افسوس ناک حادثہ کے ساتھ وابستہ خطرات کا کوئی شمار ممکن نہیں۔انسان کو حقیقت پسندی سے
کام لینا چاہیے جس طرح 23 کروموسومز سے بچہ نہیں بن سکتا اسی طرح یہ سمجھنا کہ خدا کے بھی کروموسومز
ہوتے ہیں خدا کی شان اقدس میں بہت بڑی گستاخی ہے۔مسیح کی پیدائش میں خدا کی ذاتی اور جسمانی شرکت بہر طور خارج از مکان قرار پاتی ہے۔اور اگر بچہ
صرف اور صرف مریم کے جسم میں موجود انسانی خصائل کے حامل توارثی جینز کے ساتھ ہی پیدا ہوا تو وہ خدا
کا بیٹا نہیں ہو سکتا تھا۔مزید بر آں وہ پورا نہیں بلکہ محض آدھا انسان ہی قرار پاسکتا تھا اس سے زیادہ اور کچھ
نہیں۔سوچنے والی بات یہ ہے کہ ایسے نامکمل انسان نما عجوبہ کو خدا کا بیٹا کہا جاتا تو یہ کیسا مکروہ فعل شمار ہوتا۔اب رہا یہ سوال کہ پھر مسیح محض یک طرفہ طور پر مریم کے بطن سے پیدا ہوا کیسے ؟ اس بارہ میں ہم
سب جانتے ہیں کہ مرد کی شرکت کے بغیر ایک کنواری ماں کا اکیلے ہی بچہ کو جنم دینا ایک ایسا معاملہ ہے جس
کے متعلق فی زمانہ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں ریسرچ ہو رہی ہے۔تاہم اس بارہ میں انسانی علم ابھی تک
ایک حد سے آگے نہیں بڑھ سکا ہے اور تحقیق سر دست اس فیصلہ کن مرحلہ تک نہیں پہنچی ہے کہ اس امر
کے ناقابل تردید دلائل و شواہد فراہم ہو سکیں کہ فی الواقعہ مرد کی شرکت کے بغیر کنواری ماؤں کے بطن
سے از خود بچے پیدا ہو سکتے ہیں۔البتہ یہ سارا معاملہ ہنوز زیر تحقیق ہے اور ہر قسم کے امکانات کا راستہ کھلا
ہے۔ابھی محققین اس کے حق میں یا خلاف کسی حتمی یا آخری نتیجہ پر نہیں پہنچے ہیں۔عین ممکن ہے کہ یہ
معاملہ بھی سائنسی بنیادوں پر دو اور دو چار کی طرح پایہ ثبوت کو پہنچ جائے۔زندگی کی نچلی سطح پر یعنی کیڑوں مکوڑوں وغیرہ کی افزائش کے بارہ میں قدرت کے دو مظاہر ایسے ہیں
جنہیں ثابت شدہ سائنسی حقائق کے طور پر تسلیم کیا جاچکا ہے۔ان میں سے افزائش نسل کا ایک طریق
ہر مافروڈٹ ازم (Hermaphroditism) کہلاتا ہے اور دوسرے طریق کے لئے پار تھینو جینس
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
(Parthenogenesis) کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔اس لحاظ سے مریم کے بطن سے مسیح کی معجزانہ
پیدائش ایسے ہی بہت کمیاب نوعیت کے کسی غیر معمولی مظہر قدرت کے ذیل میں آتی ہے۔ذیل میں افزائش نسل کے ثابت شدہ دو مظاہر قدرت (1) ہر مافروڈٹ ازم (2) پار تھینو جینیس کی
کسی قدر وضاحت درج کی جارہی ہے ایسے قارئین جو اس موضوع کی سائنسی بنیادوں پر مزید وضاحت میں
دلچسپی رکھتے ہوں وہ کتاب ہذا کے ضمیمہ سے صفحہ 2 سے استفادہ کر سکتے ہیں۔6
ہر ما فروڈٹ ازم (Hermaphroditism)
یہ اصطلاح بعض جانوروں میں ایسی غیر معمولی صورت حال پر دلالت کرتی ہے کہ جب اکیلی مادین
(مؤنث) میں نر اور مادہ دونوں کے جنسی اعضا قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں اور کروموسومز میں نر اور مادہ
دونوں کی خصوصیات پہلو بہ پہلو ایک ساتھ موجود ہوتی ہیں۔لیبارٹری میں کیے جانے والے تجربات سے
ظاہر ہوا کہ ایک خرگوش نے جس کے اندر نر اور مادہ دونوں کے جنسی اعضا موجود تھے۔بہت سی مادین
خرگوشوں کی جنسی خواہش کو پورا کیا اور اس طرح وہ نر اور مادہ دونوں جنسوں کے 250 خرگوشوں کا مورث
اعلیٰ بنا اور پھر ایک مرحلہ ایسا آیا کہ علیحدگی میں خود اس خرگوش کو حمل ٹھہر گیا اور اس نے نر اور مادہ دونوں
جنسوں کے سات صحت مند خرگوش بچوں کو جنم دیا۔اب جب بعد از مرگ اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو پتہ
چلا کہ حالت حمل میں اس کی دو کارآمد بیضہ دانیاں اور غیر زرخیز اور بانجھ قسم کے دو خصیے تھے۔جدید مطالعہ
و مشاہدہ سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ قدرت کی طرف سے ایسا غیر معمولی وقوعہ شاذ کے طور پر انسانوں میں
بھی ظہور میں آسکتا ہے۔یار تھینو جینیس (Parthenogenesis)
تھینو جینیس “ کی اصطلاح افزائش نسل سے متعلق قدرت کے غیر معمولی نوعیت کے اس
نظام کے لئے بولی جاتی ہے جس کے تحت کسی جنسی اختلاط کے بغیر ہی مادین ( مؤنث ) کا بیضہ تولید از خود
زرخیز ہو کر نسل کی افزائش کا موجب بن جاتا ہے۔افزائش نسل کا یہ غیر معمولی طریق زندگی کی کمتر در جوں
کی شکلوں جیسے کھٹمل ، پسو وغیرہ نیز مچھلیوں میں کار فرما نظر آتا ہے۔اس بات کے بھی شواہد ملے ہیں کہ یہ
نظام کم بارش والے علاقوں اور ایسے خطوں میں جن کے موسمی حالات غیر یقینی ہوں اور بارش وغیرہ کے
متعلق کسی قسم کی پیش بینی ممکن نہ ہو چھپکلیوں اور اسی نوع کے دوسرے جانوروں میں افزائش نسل کے ایک
"
7
ابنیت صحیح کی اصل حقیقت
کارگر ذریعہ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔مزید برآں اس بارہ میں لیبارٹریز (سائنسی تجربہ گاہوں) میں بھی
بعض تجربات کیے گئے ہیں۔مثال کے طور پر چوہیوں اور مادہ خرگوشوں میں جنسی عمل کے بغیر مصنوعی
طریقہ سے جنین پیدا کر کے اس کو نصف مدت حمل تک نشو و نمادی گئی اور بعد ازاں حمل کا اسقاط کر دیا گیا۔حالیہ ریسرچ کے مطابق کبھی کبھی انسانی جنین کو بھی غیر جنسی عمل افزائش کے رنگ میں Calcium
Ionophore کو اضافی مادہ کے طور پر استعمال کر کے متحرک کیا جا سکتا ہے۔ایسی تحقیقات سے اس بات کا
امکان ظاہر ہوتا ہے کہ زمانہ قدیم کے انسانی اسقاط حمل بیضہ کے مصنوعی طریق پر جنین پیدا کرنے کی
صلاحیت کے ارتقا کا سبب ہے۔جدید تجرباتی تحقیق کے مطابق اس بات کا امکان ثابت ہے کہ کنواری سے بچہ کی پیدائش ممکن ہے۔Nature Geneticsاکتوبر 1995ء کی ایک حیران کن رپورٹ کے مطابق ایک تین سالہ بچے کی
پیدائش ایک ایسے بیضہ سے ہوئی جس کا جنسی اختلاط نہیں ہوا تھا۔DNA کی تحقیق سے یہ پتہ چلا کہ بچے کی
جلد اور خون میں موجود x کروموسوم والدہ ہی کی طرف سے تھے۔اسی طرح خون میں موجود دیگر بائیں
کر و موسوم کے دونوں جوڑے والدہ کے کروموسوم سے مشابہ تھے اور مکمل طور پر والدہ سے ودیعت ہوئے
تھے۔معجزات کیا ہوتے ہیں ؟
جب کسی مرد سے ملاپ کے بغیر کسی کنواری ماں کے بطن سے ولادت کا ہو سکنا قوانین قدرت کی رُو
سے ناممکن نہیں بلکہ ایسا ہو نا عین ممکنات میں سے ہے تو یہ سارا معاملہ قوانین قدرت سے ماورا اور بالکل
ناممکن کیسے قرار پاسکتا ہے اور اس امر کی گنجائش ہی کہاں باقی رہتی ہے کہ ولادتِ مسیح کو ضرور مافوق
الفطرت قرار دیا جائے۔اور پھر اس معاملہ کو اس انتہا تک پہنچایا جائے کہ مسیح کی انسانی ولادت کو خدا کے
حقیقی بیٹے کی ولادت یقین کیا جائے اور اس کے حقیقی ابن اللہ ہونے پر باقاعدہ ایمان بھی لایا جائے۔جب
قوانین قدرت کی ایک زندہ حقیقت کے طور پر اس نوع کی ولادت کے بعض شواہد منظر عام پر آچکے ہیں تو
پھر اس بات پر یقین کرنے میں قباحت ہی کیا ہے کہ مسیح کی ولادت ایک غیر معمولی واقعہ تو ضرور ہے لیکن یہ
رونما ہوا ہے قدرت کے بعض ایسے قوانین کے تحت جن پر سے ابھی پورے طور پر پردہ نہیں اُٹھا ہے۔مریم میں درآنحالیکہ کسی مرد نے اسے چھوا تک نہ تھا خاص خدائی منصوبہ اور تصرف کے تحت اندرونی طور پر
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
8
کوئی نہ کوئی ایسی قدرتی تبدیلی ضرور واقع ہوئی جو اس کے ہاں ہونے والی ولادت کو ایک معجزانہ ولادت بنانے
کا موجب بنی اور یہ تبدیلی قوانین قدرت کے تحت ہی وقوع میں آئی۔ولادت مسیح کے بارہ میں احمدی
مسلمانوں کا بعینہ یہی عقیدہ ہے اور یہ ایک ایسا پختہ عقیدہ ہے جس میں کوئی جھول یا کمزوری نہیں۔کوئی
سائنس دان اسے نامعقول یا معلومہ قوانین قدرت کی خلاف ورزی قرار دے کر اسے مسترد نہیں کر سکتا۔یہاں اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ اسلام کی رُو سے جو واقعات معجزات قرار پاتے ہیں وہ
قوانین قدرت سے ماورا اور مافوق الفطرت نہیں ہوتے۔وہ قدرت کے ایسے غیر معمولی واقعات ہوتے ہیں
کہ اس وقت تک ان کے اسباب و علل تک انسانی علم کی رسائی نہیں ہوئی ہوتی۔اگر ایسا نہ ہو تا تو اس کی
حکمت و دانائی پر کئی طرح کے اعتراضات کا وارد ہونا ناگزیر ٹھہر تا۔ظاہر ہے کہ اگر قوانین قدرت خود
خدا کے وضع کردہ ہیں تو پھر اُس نے اِس امر کی بھی گنجائش رکھی ہے کہ وہ انہیں توڑے بغیر کسی بھی مسئلہ
کا مطلوبہ حل نکال لیتا ہے۔پھر اس امر کر ملحوظ رکھنا بھی ضروری ہے کہ انسان
کا علم تمام قوانین قدرت پر محیط نہیں ہے اور نہ ہو سکتا
ہے۔اسے قوانین قدرت کا رفتہ رفتہ علم ہوتا چلا آرہا ہے۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ قوانین قدرت کئی
درجوں میں منقسم ہیں اور بلند ہوتی ہوئی مختلف سطحوں اور درجوں میں ان کی کار فرمائی جاری وساری ہے۔بعض اوقات انسان کو صرف ایک سطح پر رو بعمل آنے والے قوانین کا علم ہو پاتا ہے۔اس سے آگے اس کی
نگاہ کام نہیں کر رہی ہوتی۔جوں جوں وقت گزرتا اور آگے بڑھتا ہے انسان کے علم میں اضافہ ہو تا چلا جاتا
ہے اور اسی نسبت سے ایسے قوانین قدرت میں جھانکنے اور انہیں دریافت کرنے کی اہلیت اس میں بڑھتی
رہتی ہے جو پہلے اس کے لئے پوشیدہ ہوتے ہیں۔سائنسی ترقی کے ہر نئے دور میں نئی دریافتوں کی وجہ سے بعض
ایسے مزید قوانین قدرت انسان کے علم میں آتے ہیں جو گروپس کی شکل میں جاری و ساری رہ کر اپنی کار فرمائی
دکھارہے ہوتے ہیں۔اس طرح انسان نہ صرف ان کے وسیع پیمانہ پر متحرک رہنے کو بہتر رنگ میں سمجھنے کے
قابل ہو جاتا ہے بلکہ یہ امر بھی اس کے علم میں آجاتا ہے کہ کس طرح باہم ایک دوسرے پر اثر انداز ہو رہے
ہوتے ہیں۔انسانی علم میں رفتہ رفتہ اضافہ کی وجہ سے جو واقعات ابتدائی ادوار میں معجزے نظر آتے ہیں بعد ازاں
وہ انسان کی نظر میں معجزے نہیں رہتے کیونکہ ان کے اسباب کا اسے علم ہو جاتا ہے۔ایک مخصوص زمانہ
میں انسان نے علم میں جس حد تک ترقی کی ہوئی ہوتی ہے اس کی نسبت سے ہی بعض واقعات معجزہ قرار پاتے
9
ابنیت مسیح کی اصل حقیقت
ہیں۔خد اتعالیٰ جب اپنی قدرت کاملہ کی کوئی نئی بجلی ظاہر کرتا ہے تو اس وقت انسان کو بظاہر کسی معلومہ
قانون قدرت کی خلاف ورزی ہوتی نظر آتی ہے لیکن فی الاصل ایسا نہیں ہو رہا ہوتا وہ نئی تجلی ایک ایسے
قانون قدرت کے تحت ظہور میں آتی ہے جو ظہور کے وقت ان معنوں میں انسان کی نظر سے پوشیدہ ہوتا
ہے کہ ابھی اسے اس کا علم نہیں ہوا ہو تا۔خدا تعالیٰ اپنے ارادہ، حکم اور تصرف سے اس قانون قدرت کو
رو بعمل لے آتا ہے۔اس زمانہ کے لوگ اسے سمجھ نہیں پاتے کیونکہ وہ اس وقت تک ان کے فکر اور علم کی
رسائی سے بالا ہوتا ہے۔مثال کے طور پر چند ہزار سال پہلے تک انسان کو مقناطیسی قوت کا کوئی علم نہ تھا۔اگر
اس زمانہ میں کوئی شخص اسے اتفاقی طور پر دریافت کر لیتا اور کوئی ایسی ترکیب نکال لیتا جس سے وہ بعض
چیزوں کو ہوا میں کھینچ کر دکھا سکتا۔اور دوسرے لوگوں کو بظاہر اس کا کوئی ایسا سبب نظر نہ آتا جسے وہ اپنی
نگی آنکھ سے دیکھ سکتے تو وہ شخص سب لوگوں کو یہ کہہ کر دیکھو! میں تمہیں ایک معجزہ دکھاتا ہوں ورطہ
حیرت میں ڈال سکتا تھا۔آج ایسے کر تب سب کو معمولی نظر آتے ہیں اور وہ انہیں روز مرہ مشاہدہ میں آنے
والی عام چیزیں محسوس ہوتی ہیں۔انسان کا علم بظاہر خواہ کتنا ہی وسیع کیوں نہ ہو بہر حال محدود ہوتا ہے جبکہ
علم الہی کی کوئی انتہا نہیں ہوتی۔اس لئے جب کوئی ایسا قانون قدرت رو بعمل آجائے جو انسان کے اپنے
محدود دائرہ علم سے باہر ہو تو وہ اسے معجزہ کی طرح ہی نظر آتا ہے۔لیکن جب بعد ازاں مزید علم حاصل
ہونے پر ہم پیچھے مڑ کر انہی چیزوں پر دوبارہ نظر ڈالتے ہیں تو ہم قوانین کی ایسی تمام نام نہاد خلاف ورزیوں کو
یہ کہہ کر نظر انداز کر دیتے ہیں کہ وہ سب تو قدرتی مظاہر تھے جنہیں اس زمانہ کے لوگ اپنی لا علمی سے سمجھ
نہیں سکے تھے اسی لئے میں نے کہا کہ مسیح کی بن باپ ولادت قدرت خداوندی کا ایک مظہر ہی تھی۔یعنی
بعض قوانین قدرت کی کار فرمائی کے نتیجہ میں ہی ایسا ظہور میں آیا تھا جن کا اس زمانہ کے لوگوں کو قطعا کوئی
علم نہ تھا اور آج کے زمانہ کے لوگوں کو بھی جزوی علم کے سوا اس کا پورا علم ابھی حاصل نہیں ہو سکا ہے۔البتہ سائنسی بنیادوں پر اس سمت میں مسلسل پیش رفت ہو رہی ہے اور معلومات میں مسلسل اضافہ ہو تا چلا
آرہا ہے۔اس لحاظ سے ایک وقت ایسا آسکتا ہے کہ جب کوئی شخص بھی یہ نہیں کہہ سکے گا کہ مسیح کی پیدائش
قانون قدرت سے ماورا ایک معجزہ کی حیثیت رکھتی تھی۔جو لوگ آج یہ کہتے ہیں انہیں بالآخر یہ تسلیم کرنا
پڑے گا کہ یہ شاذ کے طور پر رونما ہونے والا ایک قدرتی واقعہ تھا یعنی تھا تو یہ ایک قدرتی واقعہ ہی لیکن تھا اپنی
نوعیت کے اعتبار سے ایسا کمیاب کہ انسانی تجربہ کی رُو سے ایسا بہت کم ہوا کرتا ہے۔
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
10
مسیح کی ابنیت سے پیدا ہونے والے اشکال ( مسیح خدا کا بیٹا)
یسوع مسیح کی ذات، مقام اور خدا سے اس کے تعلق کے بارہ میں عیسائی حضرات کی تفہیم کچھ اس
نوعیت کی ہے کہ اسے تسلیم کرنے سے کئی لاینحل مسائل سر اٹھائے بغیر نہیں رہتے۔مسیحی عقیدہ کے مزید
تنقیدی اور تجزیاتی مطالعہ سے جو بات ابھر کر سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ خدا کا ایک بیٹا ہے جو بیک وقت
مکمل انسان اور مکمل خدا دونوں کی خصوصیات اپنے اندر رکھتا ہے۔یہ بات ذہن میں رکھنی ضروری ہے کہ
عیسائیوں کے عقیدہ کی رو سے اگر دیکھا جائے تو باپ بعینہ بیٹے جیسا نہیں ہے۔باپ اپنی ذات میں ایک مکمل
خدا ہے لیکن وہ مکمل انسان نہیں ہے۔جبکہ بیٹا مکمل خدا بھی ہے اور مکمل انسان بھی۔اس لحاظ سے اس کی
رو
و شخصیتیں ہیں اور بلحاظ خصوصیات دونوں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔یہ بات قابل غور ہے کہ یہ خصوصیات ایسی ہیں جو باہم ایک دوسرے میں منتقل نہیں ہو سکتیں۔بعض
مادوں میں ایسے خواص ہوتے ہیں جو قابل انتقال ہونے کے باعث مختلف شکلوں میں منقلب ہو سکتے ہیں۔مثال کے طور پر پانی ہی کو لے لیں۔یہ اپنی اصلیت اور اجزائے ترکیبی میں کوئی فرق لائے بغیر برف اور اسی
طرح بخارات میں تبدیل ہو سکتا ہے لیکن خدا اور مسیح کے امتیازی اوصاف (جبکہ ان دونوں میں سے ایک
میں بعض اوصاف کا اضافہ کر دیا گیا ہے) باہم ایک دوسرے سے آگ اور پانی کی طرح میل کھا ہی نہیں
سکتے۔ان میں سے ایک کے لئے یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ دوسرے جیسی قلب ماہیت اختیار کر سکے یا اس کی
طرح اپنی کا یا پلٹ سکے اور پھر بھی مسیحی عقیدہ کی رو سے یہ ماننا ضروری ہے کہ دونوں باہم اس طرح ایک
جیسے ہیں کہ ان میں فرق کرنا ممکن نہیں۔ایک مسئلہ اور بھی ہے اور وہ فی ذاتہ ہے بھی بہت گھمبیر۔وہ یہ ہے کہ کیا واقعی مسیح مکمل خدا ہونے
کے ساتھ ساتھ مکمل انسان بھی تھا۔یہ سوال اس لئے پیدا ہوتا ہے کہ اگر وہ واقعی ایسا ہی تھا تو اننا پڑتا ہے کہ
وہ باپ سے مختلف تھا کیونکہ باپ نے تو بیٹے کی طرح کبھی مکمل انسان کا روپ اختیار کرنے کا سوال بھی پیدا
نہیں ہوا۔یہ کس قسم کی رشتہ داری تھی دونوں کے مابین؟ کیا بیٹا درجہ میں باپ سے بھی بڑا تھا ؟ اگر بیٹے کو
مکمل انسان ہونے کے اضافی وصف نے کسی بڑائی یا فضیلت سے ہمکنار نہیں کیا تو پھر یہ اضافی وصف، وصف
نہ رہا بلکہ ٹھہرا ایک نقص۔اس لحاظ سے بیٹا خدا کے مقابلہ میں ناقص ثابت ہوئے بغیر نہیں رہتا۔یہ امر ظاہر
و باہر ہے کہ خدا کے ناقص بیٹے کا تصور نہ صرف مسیحی عقیدہ اور دعویٰ کے بر خلاف ہے بلکہ خود خدا کے بیٹے
11
انیت صحیح کی اصل حقیقت
کا تصور ہی خدا کی ہستی کے عالمگیر تصور یا نظریہ سے قطعاً کوئی میل نہیں کھاتا۔پس عیسائیت کے ایسے سراسر
متناقض عقیدہ کو کوئی کیسے درست سمجھ سکتا ہے جو ہم سے اس بات پر ایمان لانے کا تقاضا کرتا ہے کہ ”ایک
میں تین“ اور ”تین میں ایک“ کے درمیان کوئی فرق نہیں بلکہ یہ دونوں ہو بہو ایک ہی ہیں۔ایسا اسی
صورت میں ہو سکتا ہے کہ جب کسی عقیدہ کی تمام تر بنیاد حقیقت کی بجائے سراسر بے اصل قصے کہانیوں پر
اٹھائی جائے۔اسی پر بس نہیں حل طلب مسئلہ ایک اور بھی ہے اور وہ یہ کہ اگر مریم کے بطن سے پیدا ہونے کی وجہ
سے مسیح خدا کا بیٹا بن گیا تھا تو اس نئی پیدائش سے قبل اس کی حیثیت کیا تھی ؟ اگر وہ مریم کے بطن سے پیدا
ہونے سے پہلے بھی خدا کا ازلی بیٹا تھا تو اسے جسمانی جسم میں مقید کر کے ولادت کے چکر میں ڈالنا کیوں
ضروری تھا؟ اور اگر ایسا ہو نا ضروری تھا تو یہ اس امر پر دال ہے کہ اس کے بیٹا ہونے کی کیفیت و ماہیت ازلی
نہ تھی بلکہ جب وہ انسانی جسم کو خیر باد کہہ کر آسمان کی طرف واپس لوٹ گیا تو وہ اضافی وصف بھی جاتارہا۔پس اگر دیکھا اور غور کیا جائے تو اس مسیحی عقیدہ سے ایک نہیں کئی الجھنیں جنم لیتی ہیں اور ان الجھنوں کی
وجہ سے عقل عمومی اسے رد کیے بغیر نہیں رہتی۔میں پھر سب مسیحی حضرات کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ان
الجھنوں سے اپنا دامن بچاتے ہوئے ولادت مسیح کے ایک باعزت اور حقیقی منظر نامہ کو قبول کر لیں اور اس کی رو
سے وہ اس حقیقت پر ایمان لے آئیں کہ خدا نے اپنے بعض مخفی قوانین قدرت کو بروئے کار لا کر تخلیق کے
ایک غیر معمولی اور خاص ذریعہ سے مسیح کو ولادت بخشی۔مسیح تمثیلی اور استعارہ کے رنگ میں خدا کا بیٹا تھانہ کہ
حقیقی رنگ میں۔حقیقی بیٹے کا تصور اس کی الوہیت اور وحدانیت کے سراسر منافی ہے۔تمثیلی رنگ میں اس کا بیٹا
ہونے کی وجہ سے خدا نے اسے اپنی محبت خاص کا سزاوار ٹھہرایا۔اپنے اس امتیاز کے باوصف وہ ایک انسان ہی
تھانہ کہ خدا۔رہا اس کا ابن اللہ ہونے کا تصور سو اس کی حقیقت اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ مسیح کے قریبا تین سو
سال بعد اس تصور کو اس کی ذات کے ساتھ اس لئے منسلک کیا گیا تا کہ ایک مافوق الفطرت طلسماتی داستان کے
طور پر اس کا تذکرہ آئندہ بھی زندہ رہے۔حیات مسیح کے اس پہلو پر ہم بعد میں روشنی ڈالیں گے۔باپ خدا اور مریم کے درمیان ازدواجی رشتہ کا سوال ایک ایسا ناگوار سوال ہے جس پر کھلے بندوں
بحث کرنے سے کون ہے جو کراہت محسوس نہ کرے تاہم باپ اور بیٹے کے مابین مریم کی درمیانی واسطہ والی
حیثیت کو سمجھنے کی کوشش ایک ایسا معاملہ ہے کہ اس کے ذکر کو نا پسندیدہ ہونے کے باوجود یکسر نظر انداز
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
12
کرنا بھی مشکل ہے۔غالباً یہی وہ سوال تھا جو مشہور جرمن فلاسفر نطشے (Nietzsche) کے لئے بہت خلجان
کا موجب بنا اور آخر کار اس نے اس بارہ میں اپنی گھٹی اور دبی ہوئی بے اطمینانی کے اظہار کا ذریعہ ان الفاظ کو
بنایا:
زر تشت جب جادو گر سے مخلصی حاصل کر چکا تو ابھی زیادہ وقت نہیں گزرا تھا کہ اس نے
دیکھا کہ جس راستہ پر وہ جارہا ہے اس کے ایک طرف پھر کوئی بیٹھا ہوا ہے وہ کالے رنگ والا
ایک لمبے قد کا آدمی تھا جس کے تکان سے اترے ہوئے چہرہ کا رنگ زرد پڑ رہا تھا۔اس نے دل
میں کہا ” افسوس انسان کے روپ میں یہ ایک اور آفت میر اراستہ روکے کھڑی ہے۔وضع قطع
سے معلوم ایسا ہوتا ہے کہ یہ کوئی پادری یا راہب قسم کا آدمی ہے۔اس یعنی زرتشت نے
کہا ”اے راہ گیر ! تو جو کوئی بھی ہے ایک ایسے شخص کی مدد کر جو راستہ سے بھٹک کر ادھر آنکلا ہے
یعنی مجھ ایسے بوڑھے کی جو اپنے آپ کو دکھ اور مصیبت میں مبتلا کرنے یہاں آوارد ہوا ہے۔“
راہ میں بیٹھے اس تھکے ماندے بوڑھے نے کہا ”یہاں کی دنیا مجھ بوڑھے کے لئے دور دراز کی
ایک اجنبی دنیا ہے۔یہاں جنگلی جانوروں کی آوازیں مجھے سنائی دے رہی ہیں۔وہ جو مجھے پناہ
دے سکتا تھا وہ اب اس دنیا میں نہیں ہے۔میں ایک آخری پارسا انسان، روحانی بزرگ اور
راہب کو تلاش کر رہا تھا جس نے اس جنگل میں رہنے کی وجہ سے وہ کچھ نہیں سنا جو ساری دنیا
جانتی ہے۔“
زرتشت نے پوچھا ”ساری دنیا کیا جانتی ہے ؟ کیا تو یہ کہنا چاہتا ہے کہ وہ قدیم خدا جس پر ساری
دنیا ایمان رکھتی تھی اب زندہ نہیں رہا۔“ بوڑھے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ”ہاں
بات یہی ہے۔میں نے اس قدیم خدا کی اس کے آخری لمحات تک خدمت کرنے میں کوئی کسر
اٹھا نہ رکھی۔اب میں اپنے آقا کی عدم موجودگی کے باعث خدمت گزاری کے فریضہ سے
ریٹائر ہو چکا ہوں لیکن آزاد میں اب بھی نہیں ہوں اور نہ گھنٹہ بھر کے لئے بھی خوشی میرے
قریب پھٹکتی ہے سوائے اس کے کہ میں پرانی یادوں میں ہی مگن رہتا ہوں۔میں ان پہاڑوں پر
اس لئے چڑھ آیا تھا کہ میں آخر میں ایک بار پھر روحانی جشن منالوں کیونکہ ایک بوڑھے پوپ
اور کلیسیا کے فادر کو یہی زیب دیتا ہے کہ وہ نیک یادوں اور مقدس عبادتوں کا جشن منائے