باب اوّل
مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک, حصہ 2
ابنیت مسیح کی اصل حقیقت
لیکن یاد رکھو! میں آخری پوپ ہوں۔“
مگر انسانوں میں سے سب سے پارسا انسان اور وہ روحانی بزرگ جو اس جنگل میں گنگنا گنگنا
کر خدا کی حمد کے ترانے گایا کرتا تھا ( اور جس کی تلاش میں میں یہاں آیا تھا) وہ بھی اب
مر چکا ہے۔“
”جب تلاش بسیار کے بعد مجھے اس کی جھونپڑی ملی تو میں نے اسے اس میں موجود نہ پایا۔اس
میں اگر کوئی ملا تو دو بھیڑیے ملے۔وہ آوازیں نکال نکال کر اس کی موت پر رورہے تھے کیونکہ
جانور اس سے بہت محبت کرتے تھے۔میں جلدی سے وہاں سے نکل آیا۔“
کیا میں ان جنگلوں اور پہاڑوں میں یونہی بے کار بھٹکنے اور مارا مارا پھرنے کے لئے آیا تھا؟ اس
خیال کے آنے پر میرے دل نے فیصلہ کیا کہ میں ان تمام لوگوں میں سے جو خدا پر ایمان نہیں
رکھتے ایک اور سب سے زیادہ پارسا انسان کو تلاش کروں یعنی زرتشت کو ڈھونڈ نکالوں۔“
اس بوڑھے آدمی نے یہ کہا اور گھنے اور اندر اتر جانے والی نظروں سے اسے گھورنے لگا جو اس
کے سامنے کھڑا تھا۔زرتشت نے اس بوڑھے پوپ کا ہاتھ تھام لیا اور احتراماً دیر تک اس کی
تعریف کرتا رہا۔پھر اس نے کہا: ”اے محترم شخص دیکھ تیر ا ہاتھ کیسا لمبا اور خوبصورت ہے
لیکن اب اس ہاتھ نے اسے مضبوطی سے تھاما ہوا ہے جس کا تو متلاشی تھا یعنی تو نے مجھ زرتشت
کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دے رکھا ہے۔“
”یہ میں ہی ہوں خدا کی ہستی پر یقین نہ رکھنے والا زر تشت !وہی زرتشت جو یہ کہتا ہے کہ مجھ سے
زیادہ خدا کا منکر اور کون ہے کہ میں اس کی تعلیم میں مگن اور خوش رہوں۔“
زرتشت نے یہ کہا اور پھر اپنی گہری اور اندر اتر جانے والی نظر سے اس بوڑھے پوپ کے
خیالات اور مخفی جذبات کو بھانپنے اور جاننے کی کوشش کی۔آخر کار اس (بوڑھے پوپ) نے
کہنا شروع کیا:
”جو اس کے ساتھ سب سے زیادہ محبت کرتا تھا اور جس نے اس کو سب سے زیادہ اپنایا ہوا تھا
اسی نے اب اس کو سب سے زیادہ گمشد شد کر کے فراموش کر دیا ہے۔“
دیکھو! کیا اب میں ہم دونوں میں سے زیادہ خدا کا منکر نہیں ہوں۔“
13
14
میسحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
زرتشت نے گہری خاموشی کے بعد بڑے فکر انگیز لہجے میں کہا: ”تم نے آخر تک اس کی
خدمت کی۔کیا تمہیں پتہ ہے کہ اس کی موت کیسے واقع ہوئی ؟ کیا وہ جو لوگ کہتے ہیں، صحیح
ہے کہ اس کی رحم دلی نے خود اس کا اپنا گلا گھونٹ کر رکھ دیا۔اور یہ کہ اس نے دیکھا کہ آدمی کیسے صلیب پر ٹنگا ہوا تھا۔وہ اس تکلیف کو برداشت نہ
شخص کی
کر سکا۔لوگوں سے محبت اس کے لئے جہنم بن گئی اور آخر کار اس کی موت پر منتج ہوئی۔“
بوڑھے پوپ نے کوئی جواب نہ دیا۔وہ اس حال میں کہ چہرے پر دکھ اور ملال کے آثار ہو یدا
تھے خفت کے رنگ میں ایک اور ہی سمت گھورنے لگا۔زر تشت نے کافی غور وفکر میں ڈوبے رہنے کے بعد جس کے دوران وہ بوڑھے
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر گھور تا رہا تھا۔آخر کار کہا اب مجھے چلنا چاہیے۔“
”اسے جانے دو وہ کبھی کا ختم ہو چکا۔اور یہ امر تیرے معزز ہونے پر دلالت کرتا ہے کہ تو اس
مرے ہوئے خدا کو اچھے رنگ میں یاد کرتا ہے۔ویسے تو بھی جانتا ہے اور میں بھی جانتا ہوں
کہ وہ کون اور کیا تھا اور یہ کہ اس نے عجیب راہوں کی پیروی کی۔“
بوڑھے پوپ نے خوشی کے عالم میں کہا: ” یہ آپس کی بات ہے اور میں آنکھوں تلے کہہ سکتا
ہوں (کیونکہ وہ ایک آنکھ سے اندھا تھا) مقدس روحانی امور میں خود زرتشت سے زیادہ روشن
ضمیر ہوں اور اے کاش ایسا ہی ہو۔“
میں نے از راہ محبت بہت سالوں تک اس کی خدمت کی اور اپنی مرضی کو اس کی مرضی کے
تابع کر کے میں اس کی رضا کی تمام راہوں پر چلا۔تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ایک اچھا
خدمت گزار سب کچھ جانتا ہے اور وہ کچھ بھی جانتا ہے جسے اس کا آقا خود اپنے آپ سے چھپایا
کرتا تھا۔“
وہ ایک پوشیدہ خدا تھا اور سربستہ راز کی حیثیت رکھتا تھا۔وہ اپنے ایک بیٹے کے روپ میں آیا
اور آیا بھی خفیہ اور بالواسطہ ذرائع سے۔اس پر ایمان لانے کی راہ کے دروازہ میں بدکاری
ایستادہ ہے۔“
جو کوئی محبت کے خدا کی حیثیت سے اس کی تعظیم کرتا ہے وہ خود محبت کو عظیم درجہ نہیں دیتا
انیت مسیح کی اصل حقیقت
اور محبت کا اچھے لفظوں میں ذکر نہیں کرتا۔کیا یہ خدا یہ نہیں چاہتا کہ خود اس کا بھی محاسبہ کیا
جائے ؟ لیکن محبت کرنے والا تو جزا سزا کے خیالات سے بالا ہو کر محبت کرتا ہے۔“
یہ مشرقی خدا جب حیوان تھا تو یہ بہت سخت گیر اور منتقم مزاج تھا۔اس نے اپنے پسندیدہ
لوگوں کی خوشی کی خاطر خود ایک جہنم تیار کی۔“
لیکن آخر کار وہ خدا بوڑھا ہو گیا اور اس عمر میں وہ باپ سے زیادہ ایک دادا کے مانند بلکہ اس
سے بھی بڑھ کر ایک لڑکھڑاتی اور ہپاتی بوڑھی دادی کی طرح بہت نرم خو ، شیریں و دلکش
اور محبت کرنے والا بن گیا۔“
” پھر وہ خدا اپنے کمرے کی چمنی کے ایک کو نہ میں جرمر اور حلوہ حریسہ ہو کر بیٹھ رہا اور اپنی
کمزور ٹانگوں پر اپنے آپ کو سنبھالے بیٹھا جھنجھلا تارہا۔وہ دنیا اور اس کے کاروبار سے تھک ہار
کر اس حال کو پہنچا تھا اور اپنی مرضی چلانے سے اکتا چکا تھا اور پھر آخر ایک دن اپنے حد سے
زیادہ بڑھے ہوئے رحم کے ہاتھوں دم گھٹنے سے مر گیا۔“
15
1
(Thus Spoke Zarathustra by Friedrich Nietzsche p۔271-273۔Translation published
by Penguin Books (1969)
1969 - ترجمہ شائع کردہ پنگوئن بکس 2716273( " زرتشت یوں گویا ہوا" مصنفہ فریڈرک نطشے، صفحات