باب دوم

مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک

باب دوم
گناہ اور کفارہ
اب ہم مسیحیت کے دوسرے بہت ہی اہم رکن کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔تاہم میں ایک بات
شروع میں ہی واضح کر دینا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اس دوسرے رکن کی جو تفصیل یہاں بیان ہو گی وہ ہوگی
تو مستند عیسائی کتب سے ماخوذ لیکن اب سارے کے سارے عیسائی حضرات اس پر من و عن اسی طرح
ایمان نہیں رکھتے۔بعض جداگانہ کلیسیائی نظاموں سے تعلق رکھنے والے فرقے ایسے بھی ہیں جو اس بارہ
میں اصل کلیسیا کی درشت اعتقادی روش سے متفق نہ ہوتے ہوئے اس روش سے قدرے ہٹ گئے ہیں اور
انہوں نے اپنے رویہ میں کسی قدر نرمی پیدا کر لی ہے۔اس کے باوصف یہ بات اپنی جگہ سولہ آنے درست
ہے کہ ”گناہ اور کفارہ “ کے عقیدہ میں کار فرما فلاسفی کو مسیحی مذہب میں راسخ الاعتقادی کے اعتبار سے بنیادی
اصول یار کن رکین کی حیثیت حاصل ہے۔گناہ اور کفارہ " کی مسیحی تفہیم اور اس کی تشریح کے اجزائے ترکیبی میں سے پہلا جزو یہ ہے کہ خدا
بہر حال منصف مزاج اور عدل پرور ہے۔وہ کانٹے کی تول پورے اور بہر طور پر مکمل انصاف کا نفاذ ضرور
عمل میں لاتا ہے۔وہ ازروئے عدل پوری سزا دیئے اور عدل کا تقاضا عملاً پورا کیے بغیر انسانوں کے گناہ معاف
نہیں کیا کرتا کیونکہ اگر وہ ایسانہ کرے یعنی سزا دیئے بغیر ہی گناہ بخش دیا کرے تو اس کا یہ فعل عدل کا خون
کرنے کے مترادف ہو گا۔مسیحیوں کے نزدیک خدا تعالیٰ کی صفت عدل اس امر کو ناگزیر اور لائڈی بنادیتی
ہے کہ کفارہ اور مسیحی نظریہ کو سو فیصد درست تسلیم کیا جائے۔گناہ اور کفارہ کی مسیحی توجیہ کا دوسرا جزو یہ ہے کہ انسان گناہ گار ہے یعنی وہ پیدا ہی گناہ گار ہوتا
ہے۔وجہ اس کی یہ بیان کی جاتی ہے کہ آدم اور حوا کے پہلے اور ابتدائی گناہ کی وجہ سے ان کی نسل کو گناہ ورثہ
میں ملنا شروع ہوا اور اس وقت سے ملتا چلا آرہا ہے۔یعنی نسل آدم کے توارثی جرثوموں(Genes) میں گناہ
منتقل ہو تا چلا گیا۔یہی وجہ ہے کہ اس وقت سے ہی آدم کی تمام اولاد فطر تا گناہگار پیدا ہوتی چلی آرہی ہے۔اس عقیدہ کا تیسرا جزو یہ ہے کہ ایک گناہ گار انسان دوسرے گناہ گار انسان کا کفارہ ادا نہیں کر سکتا۔

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
18
کفارہ صرف اور صرف وہ ادا کر سکتا ہے جو فی نفسہ گناہ سے پاک ہو۔کفارہ کی اس بنیاد سے یہ بات واضح
ہو جاتی ہے کہ عیسائیوں کی اپنی سمجھ اور تفہیم کے مطابق خدا کا کوئی نبی یار سول خواہ وہ نیکی اور پارسائی میں
درجہ کمال کے کتنا ہی قریب پہنچا ہوا تھا بنی نوع انسان کو گناہ سے پاک نہیں کر سکتا تھا۔بالفاظ دیگر وہ انہیں
گناہ اور اس کے نتائج و عواقب سے چھٹکارا نہیں دلا سکتا تھا۔وہ نبی یار سول ہونے کے باوجو د بیٹا تو بہر حال
آدم ہی کا ہو تا تھا اس لئے وہ خود فطرت میں رچے ہوئے گناہ کے اثر سے بچا ہوا نہیں ہو تا تھا۔جب وہ پیدا
ہو تا تھا تو گناہ کا بیچ اس کے اندر پہلے سے موجود ہو تا تھا۔سادہ الفاظ میں یہ ہے اس سارے عقیدہ کا لب لباب۔اب رہا یہ سوال کہ پھر انسان گناہ سے نجات کیسے
حاصل کرے؟ سو مسیحی عالموں کی طرف سے اس کا جو حل پیش کیا جاتا ہے اب ہم اس کی طرف آتے ہیں۔بنی نوع انسان کی طرف سے کفارہ کی ادائیگی
اس عقدہ لا نخل کو حل کرنے کے لئے مسیحی عقیدہ کی رُو سے خدا نے بالکل ایک نئی ایچ کا آئینہ دار
منصو بہ اختیار کیا۔یہ بات واضح نہیں ہے کہ اس نے اس بارہ میں اپنے ” بیٹے“ سے بھی مشورہ کیا تھا یا نہیں یا
یہ کہ ”باپ بیٹا دونوں کو ایک ساتھ ہی یہ منصوبہ سوجھا یا پھر یہ کہ یہ منصوبہ تمام تر ” بیٹے “ ہی کی سوچ کا
نتیجہ تھا اور بعد میں باپ خدا نے اسے قبول کر لیا۔اس منصوبہ کے جو نمایاں خدو خال مسیح کے اس دنیا میں آنے پر منکشف ہوئے وہ یہ ہیں۔دو ہزار سال پہلے خدا کے بیٹے نے جو ازلی ہونے میں اس کا برابر کا شریک تھا ایک انسانی ماں کے بطن
سے جنم لیا۔”خدا کا بیٹا ہونے کی حیثیت میں وہ کامل انسان اور کامل خدا ہر دو کی جملہ خصوصیات کو اپنے
وجود میں جمع رکھتا تھا۔مزید بر آس ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ایک پاکدامن اور پار ساخاتون جس کا نام مریم تھا خدا
کے بیٹے کی ماں بننے کے لئے منتخب کی گئی۔وہ خدا کے اشتراک سے حاملہ ہوئی۔اس لحاظ سے خدا کا حقیقی بیٹا
ہونے کی حیثیت میں مسیح گناہ کے بغیر پیدا ہوا۔اس کے باوجود کسی نہ کسی طرح اس نے اپنی انسانی شخصیت
کو بر قرار رکھا۔اور پھر اس نے رضا کارانہ طور پر اپنے آپ کو پیش کر دیا کہ وہ تمام انسان جو اس پر ایمان لے
آئیں گے اور اسے اپنا نجات دہندہ تسلیم کر لیں گے وہ ان کے موروثی گناہ کا تمام تر بوجھ خود اٹھالے گا۔دعوی یہ کیا جاتا ہے کہ ذہانت کی آئینہ دار اس پر حکمت تدبیر سے خدا کو اپنے کامل عادل ہونے کی ازلی
صفت کے بارہ میں مفاہمت کے رنگ میں کسی تخفیف و تنقیص سے دوچار نہ ہونا پڑا۔

19
گناہ اور کفارہ
یہ یاد رہے کہ اس طریقہ واردات اور طرز عمل کے اختیار کرنے کے نتیجہ میں اصلاً یہ صورت حال
پھر بھی قائم رہتی ہے کہ انسان خواہ کسی درجہ کا گنہگار ہو وہ بہر حال سزا کا مستوجب ٹھہرے گا اور خدا اپنے
عدل کے تقاضوں میں سر مو فرق لائے بغیر گناہ گار سے اس کے گناہ کا بدلہ لینے کا مجاز رہے گا۔پہلی
صورت حال میں اور ڈرامائی تبدیلی لانے والی بعد کی صورت حال میں فرق صرف یہ ہے کہ سزا تو ملی مگر
آدم کے بیٹوں اور بیٹیوں کو نہیں بلکہ ”خدا کے بیٹے " مسیح کو ملی اور یہ مسیح کی رضا کارانہ قربانی ہی ہے جو
اولاد آدم کا کفارہ ادا کرنے میں آلہ کار ثابت ہوئی۔ورنہ نسل انسانی کے لئے خدائے منتقم کی مقرر کردہ
سزا سے بچنے کا کوئی امکان نہ تھا۔یہ منطق کتنی ہی عجیب کیوں نہ نظر آئے عقیدہ اور اس کی تشریح کے مطابق واقعہ ہوا یہی کہ مسیح نے
رضا کارانہ طور پر اپنے آپ کو پیش کر دیا جس کے نتیجہ میں نسل آدم تو سزا سے بچ گئی لیکن مسیح کو ان گناہوں
کی سزا بھگتنا پڑی جن کا اس نے سرے سے ارتکاب ہی نہیں کیا تھا۔آدم اور حوا کا گناہ
آئیے ہم اس عقیدہ کی روشنی میں آدم اور حوا کے قصہ پر دوبارہ نظر ڈال کر اس کا شروع سے ایک
دفعہ پھر جائزہ لیں۔اس عقیدہ کا کوئی ایک پہلو بھی ایسا نہیں ہے جسے انسانی ضمیر اور منطق قبول کر سکے۔سب سے اول تو نظریہ یہ پیش کیا جاتا ہے کہ آدم اور حوا نے گناہ کیا اس لئے ان کی اولاد نسلاً بعد
نسل ابد الآباد تک کے لیے گناہ گار قرار پاتی چلی گئی۔گویا آدم اور حوا کا گناہ حیاتیات کے قدرتی نظام کے تحت
یکدم ہی اگلی نسلوں میں منتقل ہونا شروع ہو گیا اور نسلاً بعد نسل منتقل ہو تا چلا گیا۔ابتدائے آفرینش سے
جاری سلسله توالد و تناسل (Genetics) کی سائنس کی رو سے فوری طور پر ایسا ہو نا ممکن نہیں ہے۔اس
سائنس نے اس امر کا انکشاف کیا ہے کہ اگر ایک انسان زندگی بھر نیک یا بد خیالات و اعمال کا پوری طرح
پابند رہے اور اس میں کوئی فرق نہ آنے دے تو بھی وہ خیالات و اعمال نسل انسانی کی افزائش کے تناسلی نظام
میں من و عن منتقل ہو کر اس میں اپنا دائمی نقش قائم نہیں کر سکتے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر انسان کا اپنا
انفرادی عرصۂ حیات اتنا مختصر ہوتا ہے کہ وہ توالد و تناسل کے قدرتی نظام میں یکدم گہری اور انمٹ
تبدیلیاں نہیں لا سکتا۔انسانوں کے توارثی جرثومے یا عنصر Gene میں نئے خواص مرتسم ہونے اور پھر ان
کے دائمی جڑ پکڑنے کے لئے لاکھوں سال در کار ہوتے ہیں۔

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
20
اسی پر بس نہیں اگر تخیل کی کسی انتہائی نا معقول اور نا قابل قبول کھینچا تانی کے ذریعہ انسان اس امر کو
ذہن میں لے ہی آئے کہ ایسا عجیب و غریب اور بے ڈھب واقعہ حقیقتاً رو نما ہوا تھا تو اسی انوکھی منطق کی رو
سے یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس سے الٹ اور یکسر متضاد واقعہ بھی رونما ہو سکتا ہے۔یعنی اگر گناہ اس
قدر فوری اور دیر پا اثر دکھا کر ابد الآباد تک کی نسلوں کو گناہگار بنا سکتا ہے تو پھر اس کے بالمقابل نیکی کو ایسے
انقلاب انگیز اثر سے عاری کیوں قرار دیا جائے۔اسی طرح یہ بھی تو تسلیم کرنا چاہیے کہ اگر ایک گناہ گار
انسان تو بہ کر کے نیکی کے راستہ پر پوری استقامت کے ساتھ گامزن ہو جائے اور انجام کار صحیح معنوں میں
پاک صاف اور مطہر ہو جائے تو اس کی یہ نیکی نظام توالد و تناسل میں یک دم ریکارڈ ہو کر نوع انسانی کے تمام
سابقہ گناہوں کے اثرات کو ہمیشہ ہمیش کے لئے محو کر سکتی ہے۔اگرچہ سائنسی طور پر تو ایسا ہونا ممکن نہیں
لیکن یہ خلاف حقیقت ہونے کے باوجود ایک نسبتاً متوازن تصور ہے اور زیادہ منطقی ہے بہ نسبت اس نظریہ
کے کہ صرف گناہ کے میلان میں ہی یہ قوت اور تاثیر ہے کہ وہ نظام توالد و تناسل میں منتقل ہو کر اپنے اثر کو
دوام بخش سکتا ہے جبکہ نیکی کا میلان قوت تاثیر سے عاری ہے۔دوسرے یہ امر بھی قابل غور ہے کہ آدم اور اس کی ایک لغزش کا مسئلہ حل کرنے کی خاطر تجویز یہ
کیا گیا کہ آدم کا گناہ سلسلہ توالد و تناسل کے ذریعہ آدم کی نسل میں منتقل ہو تا چلا گیا اور پھر خدا نے ہزاروں
سال بعد اپنے بیٹے کی قربانی کے ذریعہ اس کا کفارہ ادا کر کے انصاف اور عدل کے تقاضا کو پورا کیا۔سزا دہی
اور کفارہ کے اس سلسلہ دراز سے حاصل کیا ہوا؟ اس پر غور کیا جائے تو اس کا ماحصل یہ نکلتا ہے کہ اس سے
گناہ اور کفارہ کی اصل بنیاد از خود منہدم ہو جاتی ہے۔سوچنے والی بات یہ ہے کہ اگر خدا کامل عادل اور پورا
پورا انصاف کرنے والا ہے تو یہ کہاں کا انصاف ہے کہ آدم اور حوا نے جو عارضی اور وقتی نافرمانی کی اور پھر
دونوں اس سے تائب بھی ہوئے اس کی پاداش کے طور پر ان کی بعد میں آنے والی تمام نسلوں کو مردُود بنا
چھوڑا۔جو گناہ آدم اور حوا نے کیا تھا اس پر انہوں نے ندامت کا اظہار کر کے تو بہ بھی کر لی تھی اور پھر اپنے
اس گناہ کی انہیں سزا بھی مل گئی تھی اور وہ سزا تھی بھی بہت سخت کیونکہ انہیں بڑی ذلت کے ساتھ جنت
سے نکال دیا گیا تھا۔اب یہ کہاں کا اور کیسا انصاف ہے خدا کا کہ آدم اور حوا کے ذاتی گناہ کی انہیں سزا دینے
کے باوجود اس کا انتقام کا جذبہ اس وقت تک ٹھنڈا نہیں پڑتا جب تک کہ پوری نسل انسانی کو کمال بے بسی
سے دو چار کر کے انہیں اس قعر مذلت میں نہیں گرا دیتا کہ نظام توالد و تناسل کے تحت بلا استثنا سب کے

21
گناہ اور کفارہ
سب گناہ گار پیدا ہوتے چلے جائیں۔کون سا موقع یا امکان باقی چھوڑا گیا تھا نسل آدم کے لئے کہ وہ گناہ اور
اس کے اثر سے بچ سکے ؟ اگر والدین کوئی غلطی کرتے ہیں تو ان کے معصوم بچے کیوں ہمیشہ کے لئے دکھ
اٹھائیں اور ابد الآباد تک کے لئے خُسران مبین میں مبتلا ر ہیں ؟
جب یہ صورت احوال ہو تو کہنے والے کیوں نہ کہیں کہ خدا کیسے ناقص جذبۂ انصاف کا مالک ہے کہ وہ
ان لوگوں کو بھی سزا دیتا ہے جنہیں اس نے بنایا ہی ایسا ہے کہ وہ خواہ گناہ سے کتنی ہی نفرت کریں وہ گناہ کے
ار تکاب سے بچ ہی نہیں سکتے۔گناہ کو تو ان کی خلقت اور ساخت و پرداخت کا جز ولا ینفک بنا دیا گیا ہے۔آدم
کے کسی بچے کے لئے کوئی موقع یا امکان ہے ہی نہیں کہ وہ معصوم بن سکے۔اگر گناہ ایک جرم تھا تو منطق کی
رو سے یہ مخلوق کا نہیں خالق کا جرم شمار ہونا چاہیے۔ایسی صورت میں وہ کیسا انصاف ہے جو جرائم کو دوام بخشنے
والے کی بجائے معصوموں کو سزا دینے کا تقاضا کرتا ہے؟
گناہ اور اس کے نتائج و عواقب کی مسیحی تفہیم سے کس قدر مختلف ہے قرآن کا اعلان جو کہتا ہے۔وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى
(فاطر :19)
اور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
شخصية
(البقرة:287)
اللہ کسی
رسوائے اس ( ذمہ داری) کے جو اس کی طاقت میں ہو کوئی ذمہ داری نہیں ڈالتا۔گناہ اور کفارہ کے مسیحی نظریہ سے اگر موازنہ کیا جائے تو قرآن مجید کے یہ اعلانات روح انسانی
کیلئے سرمدی نغمگی سے کسی طرح کم نہیں ہیں۔اب ہم بائبل کے اس بیان کی طرف متوجہ ہوتے ہیں جس کا تعلق آدم اور حوا کے گناہ اور بطور پاداش
انہیں ملنے والی سزا سے ہے۔چنانچہ بائبل میں لکھا ہے۔” پھر اس نے عورت سے کہا کہ میں تیرے درد حمل کو بہت بڑھاؤں گا۔تو درد کے ساتھ بچے
جنے گی اور تیری رغبت اپنے شوہر کی طرف ہو گی اور وہ تجھ پر حکومت کرے گا۔اور آدم سے
اس نے کہا چونکہ تو نے اپنی بیوی کی بات مانی اور اس درخت کا پھل کھایا جس کی بابت میں نے
تجھے حکم دیا تھا کہ اسے نہ کھانا اس لئے زمین تیرے سبب سے لعنتی ہوئی۔تکلیف دہ مشقت

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
( پیدائش باب 3 آیات 16 تا 19)
22
کے ساتھ تو اپنی عمر بھر اس کی پیداوار کھائے گا۔وہ تیرے لئے کانٹے اور اونٹ کٹارے
اگائے گی اور تو کھیت کی سبزی کھائے گا۔تو اپنے منہ (چہرہ) کے پسینہ کی روٹی کھائے گا جب
تک کہ تو پھر زمین میں لوٹ نہ جائے اس لئے کہ تو اس سے نکالا گیا ہے۔تو خاک ہے اور خاک
میں پھر لوٹ جائے گا۔“
اس کے بالمقابل جدید تحقیق کی رو سے جب آدم اور حوا پیدا ہوئے اس سے بہت پہلے سے بنی نوع
انسان زمین پر موجود تھے۔خود مغربی سائنس دانوں نے زمانہ قبل از تاریخ سے تعلق رکھنے والے انسانوں
کی بعض نعشیں یا ان کے بچے کھچے حصے دریافت کیے ہیں اور انہیں بعض نام دیئے ہیں تاکہ وہ ان کی شناخت
اور امتیاز کا ذریعہ بن سکیں۔ان میں سے سب سے معروف وہ انسان ہیں جنہیں ننڈر تھل
(Neanderthal) کا نام دیا گیا ہے جو آج سے ایک لاکھ سال قبل سے لے کر 35 ہزار سال قبل کے زمانہ
میں اس زمین پر آباد تھے۔ان کی آبادیاں زیادہ تر یورپ، مشرق قریب اور وسطی ایشیا کے علاقوں میں پھیلی
ہوئی تھیں۔اسی طرح پوری نشو و نما پا کر بڑا ہونے والے ایک انسانی وجود کا ڈھانچہ دریافت ہوا ہے جس کے
متعلق کہا جاتا ہے کہ جب آدم اور حوا نے جنت میں اپنے عارضی اور مختصر قیام کا آغاز کیا وہ اس زمانہ سے بھی
۲۹ ہزار سال قبل اس زمین پر گھومتا پھرتا تھا۔اس زمانہ کے انسان جسمانی ساخت کے لحاظ سے بالکل ہماری
طرح کے تھے اور وہ یورپ، افریقہ اور ایشیا میں رہتے تھے۔بعد ازاں زمانہ برف Ice age میں وہ شمالی اور
جنوبی امریکہ میں بھی پھیل گئے۔اسی طرح آسٹریلیا میں وہاں کے قدیم باشندوں کی مستند ثقافتی زندگی کا
سراغ چالیس ہزار سال قبل کے زمانہ تک ملتا ہے۔یہ تو ہمارے اپنے زمانہ سے نسبتاً قریب کے زمانوں کا ذکر ہے ورنہ حبشہ کے مقام پر ہیڈار Hedar
سے ایک عورت کا ڈھانچہ ملا ہے جو ہمیں لاکھ نوے ہزار سال پرانا ہے۔بائبل کے بیان کردہ سلسلہ وار
تاریخی ادوار کی رو سے آدم اور حوا آج سے چھ ہزار سال پہلے گزرے تھے۔آدمی جب پیچھے کی طرف مڑ کر
دیکھتا ہے تو اپنے ہی جیسے انسانوں کی جنہیں سائنس کی مخصوص اصطلاح میں ہومو سیسپیئنز Homo
Sapiens کہا جاتا ہے تاریخ قدامت دیکھ کر دنگ رہ جاتا ہے۔انسانی دکھوں کے تسلسل کا جاری رہنا
اس بارہ میں کہ آدم اور حوا کو کیوں اور کس طرح سزا ملی تھی انسان بائبل کا بیان پڑھ کر حیران ہوئے

23
گناہ اور کفارہ
بغیر نہیں رہتا اور گہری سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ کیا واقعی آدم اور حوا کا دور شروع ہونے سے قبل عور تیں بچے
کی پیدائش کے وقت اٹھنے والی در دوں اور دیگر متعلقہ تکلیفوں سے بالکل نا آشنا تھیں اور کیا واقعی ان در دوں
اور تکلیفوں کا آغاز آدم اور حوا کو ملنے والی سزا کے وقت سے ہوا۔کوئی سائنس دان ایسا نہیں مل سکتا جو تخیل
کی ایسی بے تکی پرواز پر یقین رکھتا ہو۔سائنسی دریافتوں کے بعد سے ہمارے پاس اس امر کی وافر اور نا قابل
تردید شہادتیں موجود ہیں کہ آدم اور حوا سے بہت پہلے ہی انسان کرہ ارض کے تمام بر اعظموں حتی کہ
بحر الکاہل کے دور دراز جزیروں پر قابض ہو چکا تھا اور وہ اپنی بقا کے لئے سخت مشقت اٹھارہا تھا۔لہذا یہ کہنا کہ
آدم اور حوا اس زمین پر سکونت اختیار کرنے والے پہلے انسان تھے اور یہ کہ انہوں نے گناہ کیا اور اس کی
پاداش کے طور پر یہ سزا مقرر ہوئی کہ عورت دکھ درد میں مبتلا ہو کر بچہ جنے تاریخی طور پر غلط ثابت
ہو چکا ہے۔کرہ ارض پر زندگی کے آغاز اور اس کے بعد کے ادوار کے بارہ میں جو بہت گہری اور وسیع ریسرچ
منظر عام پر آچکی ہے اس نے اس نظریہ کی تردید کا کافی مواد مہیا کر دیا ہے۔بچہ کی پیدائش کے وقت دکھ
اٹھانا ایک بدیہی امر ہے حتی کہ جانور بھی جو زندگی کی درجہ بندی میں بہت کمتر درجہ کی مخلوق شمار ہوتے ہیں
درد کی کیفیت میں سے گزر کر بچے جنتے ہیں۔اگر انسان گائے بچھڑا جنتے دیکھے تو وہ مشاہدہ کر سکتا ہے کہ جس
تکلیف میں سے وہ گزر رہی ہوتی ہے وہ بچہ جننے والی عورت کی تکلیف کے عین مشابہ ہوتی ہے۔اب کون ہے
جو یہ نہیں جانتا کہ ایسے بہت سے جانور آدم اور حوا سے لاکھوں لاکھ سال پہلے اس زمین پر آباد تھے ؟
اب رہا محنت اور مشقت سے روزی کمانے کی سزا کا معاملہ۔سو اس بارہ میں بھی روئے زمین کے
انسانوں کا بہ تسلسل روز مرہ یہ مشاہدہ ہے کہ انسان شروع ہی سے محنت اور مشقت سے روزی کماتا چلا آرہا
ہے۔یہ کسی کے لئے بھی قطعا کوئی اچنبہ کی بات نہیں ہے۔عورتیں بھی اپنے گزر اوقات کے لئے محنت کی
اول دن سے عادی ہیں اور ان سے بھی پہلے ہر زندہ شے اپنی خوراک محنت کے ذریعہ ہی حاصل کرتی چلی
آرہی ہے۔محنت سے روزی کمانا یا خوراک حاصل کرنا ایک ایسی مبرہن حقیقت ہے جو زندگی کے ارتقا میں
بنیادی محرک کی حیثیت رکھتی ہے۔تنازع للبقا یعنی زندگی کو قائم اور بر قرار رکھنے کی جد و جہد غالباً زندگی کا
ابتدائی اور پہلا امتیازی نشان ہے جو اسے از قسم جمادات جملہ بے جان چیزوں سے ممیز و ممتاز کرنے والا
ہے۔یہ امتیازی نشان کار خانہ قدرت کا ایک نمایاں اور درخشندہ مظہر ہے۔اس کا گناہ اور اس کی سزا کے
ساتھ سرے سے کوئی تعلق یا واسطہ ہے ہی نہیں۔

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
24
پھر یہ امر بھی غور طلب ہے کہ اگر یہ سب کچھ آدم اور حوا کے گناہ کی سزا کے طور پر ظہور میں آیا تھا
تو انسان اس تحیر آمیز سوچ میں پڑے بغیر نہیں رہتا کہ کفارہ ادا ہونے کے بعد ہزاروں سال قبل مقرر کی
جانے والی سزا کا کیا بنا؟ اگر مسیح نے گناہگار انسانوں کا کفارہ ادا کر دیا تھا تو کیا وہ سزا جو گناہ کی پاداش کے طور پر
مقرر کی گئی تھی مسیح کے صلیب پانے کے بعد موقوف کر دی گئی ؟ جو لوگ مسیح کے خدا کا بیٹا ہونے پر ایمان
لے آئے تھے ان میں سے جو عورتیں تھیں کیا انہوں نے دردوں کی تکلیف میں سے گزرے بغیر ہی بچے
جننے شروع کر دیئے تھے ؟ اور اسی طرح کیا ایمان لانے والے مردوں کے لئے یہ ممکن ہوا کہ وہ جسمانی
مشقت اٹھائے بغیر روزی حاصل کر سکیں؟ کیا مستقبل میں آنے والی نسلوں میں گناہ کی طرف میلان کا
سلسلہ بند ہوا؟ اور ماؤں کے ہاں واقعی منزه عن الخطا معصوم بچے پیدا ہونے لگے ؟ اگر ان تمام سوالوں کا
جواب اثبات میں دینا ممکن ہے تو پھر یقینا اس امر کا کچھ نہ کچھ جواز ضرور مہیا ہو جاتا ہے کہ گناہ اور کفارہ کی
مسیحی فلاسفی پر سنجیدگی سے غور کیا جائے لیکن کیا کیا جائے ان سوالوں کا ایک ہی جواب ہے کہ نہیں نہیں
اور بالکل نہیں۔اگر مسیح کے مصلوب ہونے کے بعد عیسائی دنیا اور غیر عیسائی دنیا دونوں کے ہاں اس نوعیت
کی کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی پھر کفارہ ادا ہونے کا مطلب کیا ہوا؟
مسیح کے مصلوب ہونے کے بعد بھی عقل عمومی روئے زمین کے تمام انسانوں کی یہی رہنمائی کرتی
ہے کہ اگر کوئی شخص گناہ کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کی سزا بھی اسی شخص کو ملے گی کسی اور کو ہر گز نہیں۔ضروری ہے کہ ہر شخص اور ہر عورت الغرض سب اپنے اپنے گناہوں کے نتائج خود بھگتیں۔بچے ہمیشہ ہی
معصوم پیدا ہوتے ہیں۔اگر یہ سچ نہیں تو خدا کی صفت عدل رغت ربو د ہوئے بغیر نہیں رہتی۔ہم مسلمان ہونے کی حیثیت میں اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ تمام آسمانی کتابیں ازلی صداقتوں پر
مبنی ہوتی ہیں۔کوئی بھی اس کے بر خلاف دعوی نہیں کر سکتا۔کسی ایسی کتاب میں جس کے متعلق اس کے
ماننے والوں کا دعوی یہ ہو کہ وہ خدا کی طرف سے نازل شدہ ہے جب ہمیں خامیاں یا متضاد باتیں نظر آتی ہیں
تو ہم اس بارہ میں یہ رویہ اختیار نہیں کرتے کہ اسے منجانب اللہ نازل شدہ تسلیم نہ کرتے ہوئے یکسر مستر د کر
دیں۔ہم محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے ہمدردانہ غور و فکر سے کام لیتے ہیں۔عہد نامہ قدیم اور عہد نامہ جدید
کی بہت سی باتیں اور بیانات ہمیں نیچر کی ثابت شدہ حقیقتوں سے متصادم نظر آتے ہیں تو ہم ان کتابوں کو کلی
مسترد نہیں کرتے۔اول تو ہم بعض پیچیدہ و مہم عبارتوں نیز تمثیلوں اور استعاروں پر مبنی پیغامات میں
طور پر

25
گناہ اور کفارہ
نظر آنے والے تضادات کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اگر تضادات کے دور ہونے کی کوئی صورت
نظر نہ آئے تو ہم متن کے ایک حصہ کو انسانی دست برد کا نتیجہ سمجھ کر رد کر دیتے ہیں۔ابتداء عیسائیت فی ذاتہ
صداقت کی آئینہ دار تھی۔یہ منجانب اللہ ہونے کی وجہ سے خلاف عقل باتوں ، نا قابل قبول حقائق یا نیچر کو
جھٹلانے والے عقائد پر مشتمل نہیں ہو سکتی تھی۔یہی وجہ ہے ہم نے بائبل کے متن پر بحث کی بجائے ان
بنیادی اعتقادات سے گفتگو کا آغاز کیا ہے جنہیں کئی صدیوں کے سوچ بچار کے دوران مسیحی فلاسفی کے متفق
علیہ اجزائے ترکیبی کا درجہ حاصل ہو چکا ہے۔ان میں سے بنیادی اہمیت رکھنے والا ابتدائی مسئلہ گناہ اور کفارہ
کی بابت مسیحی تفہیم سے تعلق رکھتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ مسیحی تاریخ کے کسی نہ کسی دور میں، کہیں نہ کہیں
کسی نے بعض باتوں کو غلط نقطۂ نظر سے دیکھا اور انہیں سمجھنے میں اس نے لغزش کھائی۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ
اس نے اپنے علم اور سمجھ کے مطابق انہیں غلط معانی پہنا کر ان کی بالکل نئی توجیہات پیش کرنے کی کوشش
کی اور اس طرح وہ بعد میں آنے والی نسلوں کو گمراہ کرنے کا موجب بنا۔ورثہ میں ملنے والا گناہ
بحث و تمحیص جانچنے اور پر کھنے کی خاطر ہم فرض کر لیتے ہیں کہ عہد نامہ قدیم کے رو سے آدم اور حوا
گناہ کے مرتکب ہوئے اور اس کی انہیں پوری پوری سزادی گئی جیسا کہ بائبل میں مذکور ہے سزا ان دونوں کو
ہی نہیں دی گئی بلکہ مقررہ حد سے تجاوز کر کے بعد میں آنے والی پوری کی پوری نسل آدم کو سزا کا مستوجب
ٹھہرایا گیا۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب قرار واقعی سزا کا نفاذ عمل میں آگیا تھا تو پھر سزا کو مزید بڑھانے اور
طول دینے کی سرے سے ضرورت ہی کیوں محسوس کی گئی۔جب کسی گناہ کی سزا دے دی جاتی ہے تو باز
پرس، جواب طلبی اور سزا دہی کا معاملہ اپنے اختتام کو پہنچ جاتا ہے۔جب فیصلہ سنا کر سزا کا اعلان کر دیا جاتا
ہے تو کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ اعلان کردہ سزا میں مزید سزاؤں کا اضافہ کرتا چلا جائے۔پھر ہم دیکھتے ہیں
کہ آدم و حوا کے معاملہ میں بات اتنی ہی نہیں ہے کہ انہیں سخت سرزنش کی گئی اور یہ کہ جو گناہ انہوں نے
کیا تھا اس سے کہیں زیادہ انہیں سزادی گئی بلکہ اس سے بڑھ کر محل نظر بات یہ بھی ہے کہ ان کی تمام نسلوں
کو گنہگار قرار دے کر انہیں جو سزا دی گئی اس کی نوعیت خود اپنی جگہ بے انتہا قابل اعتراض ہے۔اس بارہ
میں ہم پہلے ہی بہت کچھ لکھ چکے ہیں۔سر دست ہم جس پہلو کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ
یہ ہے کہ اس انتہائی قابل اعتراض سزا کی نوعیت حقیقی عدل کی ظالمانہ خلاف ورزی پر دلالت کرتی ہے۔

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
26
ہمارے آبا و اجداد کے گناہوں کی پاداش میں ہمیں مسلسل سزا ملتے چلے جانا ایک قابل اعتراض بات ہے
لیکن کسی کو اس کے آباو اجداد کی غلطیوں کی وجہ سے اس مجبوری میں مبتلا کرنا کہ وہ مسلسل گناہوں کا
ار تکاب کرتا چلا جائے محض قابل اعتراض ہی نہیں بلکہ بدیہی طور پر نا قابلِ نفرین بھی ہے۔ہمیں انسانی تجربہ کی ٹھوس حقیقوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اس لئے ضروری ہے کہ ہم روز مرہ
کے تجربہ کی رو سے جرم اور سزا کی مسیحی فلاسفی کو پرکھنے کی کوشش کریں۔ہم فرض کر لیتے ہیں کہ ایک
مجرم کے خلاف فیصلہ سنایا جاتا ہے جو جرم کے تناسب سے کہیں بڑھ کر سختی اور شدت کا حامل ہے۔ہر
سمجھدار انسان ایسی حد سے بڑھی ہوئی سراسر غیر متوازن سزا کی مذمت کرے گا۔اس واضح حقیقت کے
پیش نظر ہمارے لئے یہ تسلیم کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ آدم کو جو سزاملی وہ ایک منصف خدا کی طرف
سے دی گئی تھی۔یہ تو ایک ایسی غیر محدود سزا تھی جو خدائی طرز عمل کے مسیحی تفہیم کے مطابق آدم اور حوا
کے عرصۂ حیات سے بھی متجاوز ہو کر نسلاً بعد نسل آگے بڑھائی جاتی رہی یہاں تک کہ ابد الآباد تک پیدا
ہونے والی تمام نسلوں پر محیط کر دی گئی۔آباو اجداد کے گناہوں کی سزا بھگتے پر آنے والی نسلوں کو بھی مجبور
کر نا عدل کی خلاف ورزی کو عدل کی آخری اور انتہائی حدود سے بھی ماورا ممتد کرتے چلے جانے کے مترادف
ہے۔ہم عدل کی ایسی بے مثال خلاف ورزی سے زیادہ اس کے نتیجہ میں رونما ہونے والی بد قسمتی کی آئینہ دار
صورت حال کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں۔اس صورت حال کو ذہن میں مستحضر رکھتے ہوئے ذرا تصور میں
لائیے کہ موجودہ زمانہ کا ایک حج فیصلہ سناتا ہے کہ مجرم کے علاوہ اس کے بیٹوں، پوتوں پڑ پوتوں اور علی
ہذا القیاس ان کے بعد آنے والی نسلوں کے تمام مردوں اور عورتوں کو از روئے قانون اس بات پر مجبور کیا
جائے کہ وہ تا ابد گناہوں اور جرائم کا ارتکاب کرتے اور اس کی سزائیں بھگتے چلے جائیں۔تو سوچئے ہم عصر
معاشرہ جو تہذیب و تمدن میں ترقی کے طفیل عدل و انصاف کے ایک عالمگیر تصور اور اس کے بھر پور شعور
سے بہرہ ور ہو چکا ہے ایسے فیصلہ کے خلاف کس رد عمل کا اظہار کرے گا؟
قاری کو یہاں باور کروانا ضروری ہے کہ ورثہ میں گناہ کا ملنا پولوس کی گھڑت ہے۔اس کو عہد نامہ قدیم
کے ساتھ جوڑا نہیں جاسکتا کیونکہ اس تصور کے برعکس بہت سارا مواد عہد نامہ قدیم میں موجود ہے۔پانچویں صدی عیسوی میں ہیپو (Hippo) کے بشپ آگسٹائن (Augustine) اور بلیکئن تحریک
(Pelagian Movement) کے مابین زبر دست تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا۔آگسٹائن نے اس تحریک کو ایک
بدعتی تحریک قرار دے کر اس کی شدید مذمت کی۔اس تحریک کے بانی اور اس کے پیروؤں کا کہنا یہ تھا کہ

27
گناہ اور کفارہ
آدم کا گناہ ایک شخص گناہ تھ اس گناہ کا اثر اس کی ذات تک محدود تھا۔اس سے پوری نوع انسانی ہر گز متاثر
نہیں ہوتی تھی۔وہ یہ بھی کہتے تھے کہ ہر شخص گناہ سے پاک پیدا ہوتا ہے اور ہر شخص کے اندر یہ صلاحیت
موجود ہوتی ہے کہ وہ اگر چاہے تو گناہ سے پاک زندگی بسر کر سکے اور ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے ہیں جنہوں
نے گناہ سے پاک زندگی بسر کی۔اس تحریک کے تمام لوگوں کو بدعتی قرار دے کر اسے کچلنے کی پوری
کوشش کی گئی۔سو گویا انہوں نے دن کو رات قرار دے کر اسے ملامت کا سزاوار ٹھہر آیا اور رات ان کے
نزد یک دن قرار پا کر قابل ستائش ٹھہری۔بدعت حق قرار پائی اور حق کو بدعت کا درجہ دے دیا گیا۔گناہوں کا آئندہ نسلوں میں منتقل ہونا
اب ہم اس نظریہ کا دوبارہ جائزہ لیتے ہیں کہ خدا گناہگار کو سزا دیئے بغیر معاف نہیں کرتا کیونکہ سزا
دیئے بغیر معاف کرنا اس کے کانٹے کی تول پر پورا اترنے والے جذبۂ عدل کے منافی ہے۔انسان یہ دیکھ کر
دل گرفتہ اور خوف زدہ ہوئے بغیر نہیں رہتا کہ صدیوں پر صدیاں گزرتی چلی آرہی ہیں اور مسیحیوں نے
ایک ایسی بات کو اپنا جزو ایمان بنارکھا ہے جو یقینی اور حتمی طور پر انسانی فہم و ادراک سے بالا اور انسانی ضمیر
سے یکسر مخالف و متضاد ہے۔دنیا ہو یا آخرت ایسا عادل خدا کس طرح محض اس بنا پر ایک گناہگار کو بخش سکتا
ہے کہ ایک بے گناہ اور معصوم انسان نے اس گناہگار کے گناہوں کی سزا کو بھگتنے کے لئے اپنے آپ کو
رضا کارانہ طور پر پیش کر دیا ہے۔جو نہی خدا ایسی رضا کارانہ پیشکش کو قبول کر کے اس بے گناہ و معصوم انسان
کو سزا دینے پر آمادہ ہو گا وہ خود انصاف کے بنیادی اصولوں کو پامال کرنے والا بن جائے گا۔یہ ایک عام فہم
بات ہے اور ہے بھی عین قرین انصاف کہ ایک گناہ گار کو ہی اس کے اپنے گناہوں کی سزاملنی چاہیے اور سزا
خود گنہگار کو بھگتنی چاہیے نہ کہ اس کی بجائے ایک بے گناہ اور معصوم کو۔اگر سزا کو گنہگار کی بجائے کسی بے
گناہ کی طرف منتقل کر دیا جائے تو بے شمار پیچیدہ مسائل اور الجھنیں اٹھ کھڑی ہوں گی۔مسیحی دینیات کے ماہرین کا کہنا یہ ہے کہ سزا کی اس منتقلی سے انصاف کے کسی اصول کی خلاف ورزی
اس لئے لازم نہیں آتی کہ بے گناہ انسان پر کسی گنہ گار شخص کی سز از بردستی ٹھونسی نہیں جارہی ہے بلکہ وہ
معصوم رضا کارانہ طور پر از خود اسے قبول کر رہا ہے۔وہ کہتے ہیں یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔اس کی مثالیں
دنیا میں بھی عام دیکھنے میں آتی ہوں۔یہ ایسا ہی ہے جیسے ایک شخص پر اتنا قرض چڑھا ہوا ہے کہ اسے ادا کرنا
اس کے بس میں نہیں ہے۔فلاحی کاموں میں پیش پیش رہنے والا ایک خدا ترس انسان فیصلہ کرتا ہے کہ وہ

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
28
اس کا تمام قرضہ ادا کر کے اسے قرض کے بوجھ سے نجات دلا دے۔اب بتائیے اس پر کسی کو کیا اعتراض
ہو سکتا ہے ؟ ہمارا جواب یہ ہے کہ اگر بات اتنی ہی ہو تو ہم ہمدردی، فراخدلی اور سخاوت کے ایسے کام کی یقیناً
داد دیں گے۔لیکن اگر ایک آدمی آپ کے سامنے یہ سوال کرتا ہے کہ کسی شخص نے لاکھوں کروڑوں پاؤنڈ
کا قرضہ ادا کرنا ہے اور وہ سرے سے اس قابل نہیں ہے کہ اس کی ادائیگی کر سکے۔فلاحی کام کرنے والے
ایک صاحب تشریف لاتے ہیں اور کمال ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جیب سے ایک بینی کا سکہ نکالتے
ہوئے فرماتے ہیں کہ از راہ مہربانی پیش کی جانے والی اس پینی کے عوض اس مقروض کو اس کے بھاری بھر کم
قرضہ کی ادائیگی سے بری الذمہ قرار دیا جائے۔اپنے مذکورہ بالا جواب کی روشنی میں اب فرمائیے اس پیشکش
پر آپ کا رد عمل کیا ہو گا؟ اگر دیکھا جائے تو مسیح کا تمام بنی نوع انسان کے گناہوں کی مجموعی سزا کو بھگتنے کے
لئے اپنے اکیلے وجود کو پیش کرنا کروڑوں پاؤنڈ کا قرضہ بے باق کرنے کے لئے محض ایک پینی پیش کرنے
سے بھی زیادہ مضحکہ خیز ہے۔کہاں تمام کے تمام بنی نوع انسان کے بے حد و بے حساب گناہوں کا کفارہ اور
کہاں ان سب کے عوض ایک اکیلے انسان یعنی تن تنہا فرد واحد کا اپنی جان کا نذرانہ ! فلک بوس و ہیبت ناک
سلسلہ ہائے کوہ اور رائی کے ایک ننھے سے دانہ کے درمیان کبھی کسی تناسب و توازن کا سوال پیدا ہو سکتا ہے؟
یہ امر فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ یہاں کسی مقروض یا ایک نسل کے مقروضوں کی بات نہیں ہو رہی بلکہ
بات ہو رہی ہے ان کھرب باکھرب، پدم با پدم قرضہ نادہندگان کی جو ابتدائے آفرینش سے پیدا ہو ہو کر
راہی ملک عدم ہوتے چلے جارہے ہیں اور پھر بات ہو رہی ہے ان نادہندگان کی جنہوں نے ابھی قیامت تک
پیدا ہونا اور ہوتے چلے جانا ہے۔کوئی اندازہ لگا سکتا ہے اللہ کی اس مخلوق نا پیدا کنار ہے۔حقیقت یہ ہے کہ در پیش مسئلہ اپنی بے انداز گہرائی و گیرائی کی وجہ سے ایسا نہیں ہے کہ جس پر ایک
نادار د نادہند مقروض اور ایثار کا مظاہرہ کرنے والے ایک ہمدرد مالدار کی بے حیثیت مثال صادق آسکے۔جرم و سزا کے زیر غور معاملہ میں مسیحی عالموں کا ایک ایسے نادار مقروض کی مثال پیش کرنا جو قرضہ ادا کرنے
کے قابل نہیں ہے بہت سادہ لوحی کا مظاہرہ کرنے کے مترادف ہے۔سادگی کی آئینہ دار ایسی بے جوڑ مثال
شاید ہی پہلے کبھی پیش کی گئی ہو۔جس صورت حال کا یا منظر نامہ کی ایک بے جوڑ مثال کے ذریعہ وضاحت کی
گئی ہے وہ اس امر کی متقاضی ہے کہ ہم جرم و سزا کے بعض دوسرے پہلوؤں کی طرف متوجہ ہونے سے پہلے
ابھی اپنی توجہ کو مزید کچھ وقت نادہند مقروض والی مثال پر مرکوز رکھیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی