باب دوم

مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک, حصہ 2

29
گناہ اور کفارہ
آئیے ہم ذرا غور کریں قرضے اور اس کی واپسی کے ایک مفروضہ پر۔فرض کیجیے ایک مقروض نے
جس کا نام الف ہے ایک ب نامی شخص کے ایک لاکھ پونڈ دینے ہیں۔اگر عوامی فلاح کے کاموں میں حصہ
لینے کا ایک خواہش مند مالدار شخص جس کے ہوش و حواس درست ہیں اور جو واقعی اس مقروض کو قرض
کے بوجھ سے نجات دلانے میں سنجیدہ ہے تو ہر جگہ کے مروجہ قانون اور عام دستور کا تقاضا یہ ہے کہ ب نے
جور قم الف سے لینی ہے وہ مالدار شخص پوری کی پوری وہ رقم ب کو اپنے پاس سے ادا کر دے۔فرض کیجئے
غریبوں اور ناداروں کا وہ بہی خواہ کو قرضہ کی پوری رقم دینے کی بجائے آگے آکر کہتا ہے الف نے ب کو
قرضہ کی جو رقم ادا کرنی ہے اس کے بوجھ سے الف کو تو سبکدوش کر دیا جائے لیکن اس کے عوض مجھ سے اتنی
ہی رقم کا مطالبہ کرنے کی بجائے مجھے مارنے پیٹنے کی شکل میں کچھ جسمانی سزا دے دی جائے یازیادہ سے زیادہ
مجھے تین دن رات کے لئے قید خانہ میں ڈال دیا جائے۔یہ تو ہے ایک فرضی قصہ لیکن اگر ایسا واقعہ حقیقتاً اس
دنیا میں پیش آہی جائے تو کیا حیرت زدہ حج اور بھونچکا ہو جانے والے غریب قرض خواہ ب کی حالت دیکھنے
والی نہ ہو گی لیکن غریبوں کے جس بہی خواہ اور ہمدرد کا قصہ ہم بیان کر رہے ہیں اس کی گزارش ابھی مکمل
نہیں ہوئی۔وہ مزید مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہتا ہے اے میرے آقا! اپنی اس قربانی کے عوض میں یہی کچھ
نہیں مانگنا چاہتا بلکہ میری گزارش یہ بھی ہے کہ اے آقا! تیری مملکت میں جتنے بھی مقروض موجود ہیں یا
آئندہ آخری زمانہ تک مزید پیدا ہونے ہیں ان سب کو میری تین دن رات کی دکھ تکلیف کے عوض قرضوں
کی ادائیگی سے بری الذمہ قرار دے دے۔کیسا انوکھا مطالبہ ہے! اسے سن کر دماغ گھوم نہ جائے تو اور کیا
ہو۔گناہ اور کفارہ کی مسیحی تفہیم پر یہ سارا معاملہ ہو بہو صادق آتا ہے۔اس پر غور کر کے جی چاہتا ہے کہ
مسیحیوں کے عادل اور منصف خدا سے عرض کیا جائے کہ جن لوگوں کو ان کی محنت کے ثمرات سے محروم
کر دیا گیا تھا اور جن سے ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی چھین لی گئی تھی انہیں پورا نہ سہی کچھ نہ کچھ معاوضہ تو ملنا
چاہیے تھا۔لیکن معمولاً ایسا ہوتا ہے کہ مسیحی خدا ان معصوموں کے مقابلہ میں جو مجرموں کے ہاتھوں دُکھ
اٹھاتے اور صدمے سہتے ہیں الٹا مجرموں پر زیادہ مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔بلاشبہ یہ بہت ہی عجیب و غریب تصور ہے عدل کا جس کے نتیجہ میں ڈاکوؤں، بچوں سے نارواسلوک
کرنے والوں، معصوموں کو اذیتیں دینے والوں اور انسانیت کے خلاف ہر قسم کے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
30
کرنے والوں کو معافی دے دی جاتی ہے بشر طیکہ وہ مرتے وقت زندگی کے آخری لمحوں میں یسوع مسیح پر
ایمان لے آئیں۔انہوں نے جن انسانوں کو بے انداز ظلم و ستم کا نشانہ بنایا اس کا حساب چکانے کا کوئی ذکر
نہیں۔نسل در نسل جاری رہنے والے زندگی بھر کے وحشیانہ جرائم اور خطاؤں سے انہیں پاک وصاف اور
مظہر بنانے کے لئے مسیح کے دوزخ میں گزارے ہوئے چند لمحے کافی سمجھ لئے گئے۔سزایابی کے سلسلہ کا جاری رہنا
آیئے اب ہم ایک اور جرم اور اس کی نہایت خطرناک نوعیت پر غور کریں۔یہ جرم ایسی خطرناک
نوعیت کا ہے کہ جس کے نتائج و عواقب کے بارہ میں انسانی فطرت یہ تسلیم ہی نہیں کر سکتی کہ وہ آگے بھی
منتقل ہو سکتے ہیں۔مثال کے طور پر ایک شخص بڑی بے دردی سے ایک بچہ کے ساتھ زیادتی کرتا ہے۔وہ اس
کے ساتھ بد فعلی کا مرتکب ہوتا ہے اور پھر اسے قتل کر ڈالتا ہے۔یقینا یہ ایسا مکر وہ اور بھیانک جرم ہے جس
سے انسانی احساسات و جذبات کو ناقابل برداشت صدمہ اور اذیت پہنچے گی۔فرض کر لیں کہ ایک ایسا
بد کردار اور سفاک شخص ہر طرف اس سے بھی بڑھ کر قبیح جرائم کے ارتکاب سے لوگوں کو اذیتیں پہنچاتا
پھر تا ہے۔وہ پکڑا نہیں جاتا اور اس طرح از روئے عدل اس کے کیفر کردار کو پہنچنے کی نوبت نہیں آتی۔وہ
انسانی ہاتھوں سے سزا پائے بغیر اس دنیا میں زندگی گزار کر اس کے اختتام کے قریب پہنچ جاتا ہے۔وہ
جزا سزا کے دن کی جواب دہی اور مہیب تر سزا سے بچ نکلنے کا تہیہ کرتے ہوئے زندگی کے آخری لمحوں میں
مسیح کے نجات دہندہ ہونے پر ایمان لے آتا ہے۔کیا آخری لمحات میں ایمان لے آنے سے اس کے تمام
گناہ یکدم کالعدم ہو کر رہ جائیں گے ؟ کیا اسے آزاد چھوڑ دیا جائے گا کہ وہ ایک نوزائیدہ بچہ کی طرح گناہوں
سے یکسر مبرا ہونے کی حالت میں بڑی سہولت اور آرام سے اگلے جہان کی طرف رحلت کر جائے؟ اس
طرح تو ایسا شخص جو مسیح پر ایمان لانے کو موت کا وقت آنے تک ٹالتا چلا جاتا ہے اس شخص کی نسبت زیادہ
سمجھ دار اور عقل مند ثابت ہو گا جو زندگی کے اوائل حصہ میں ہی ایمان لے آتا ہے۔ایمان لانے میں
جلدی کرنے والے کے لئے یہ دھڑکا لگا رہتا ہے کہ ایمان لانے کے بعد کہیں شیطان کی خفیہ ترغیبات کے
جال میں پھنس کر گناہوں کا ارتکاب نہ کرنے لگے۔بائیں صورت حال انسانوں کو یہ ترغیب ملتی ہے کہ کیوں
نہ ہم موت کا وقت قریب آنے تک رکے رہیں اور اس طرح شیطان کو یہ موقع ہی نہ دیں کہ وہ ہمارے
ایمان پر ڈاکہ ڈال کر اسے لوٹ لے۔وہ سوچ سکتے ہیں کہ یہ کیا ہی ستا سودا ہے کہ اس دنیا میں عیش و آرام

31
گناہ اور کفارہ
کی زندگی گزار و اور اس کے باوجو د آخر وقت میں ایمان لا کر اگلے جہان میں نجات یافتہ کے طور پر دوبارہ جنم
لے لو۔کیا یہی ہے حکیمانہ عدل کی وہ صفت جسے مسیحی صاحبان خدا کی طرف منسوب کرتے ہیں ؟ عدل کا ایسا
تصور بلکہ ایسا خد اخود خدا ہی کے پیدا کر دہ انسانی ضمیر کے لئے یکسر نا قابل قبول ہے یا پھر یہ تسلیم کرنا پڑے
گا کہ افسوس ! خود خدا نے انسانی ضمیر کو صحیح اور غلط یا نیکی اور بدی میں تمیز کی اہلیت سے عاری بنایا ہے۔اس سارے معاملہ کا انسانی فہم و ادراک کی روشنی میں جائزہ لیا جائے تو انسان محسوس کرتا ہے کہ اسے
ایسی مسیحی فلاسفی کو بے معنی اور بے اصل قرار دے کر مسترد کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔حقیقت یہی ہے
کہ گناہ اور کفارہ کی اس فلاسفی کی نہ کوئی حقیقت ہے اور نہ کوئی ٹھوس بنیاد۔انسانی تجربہ ہمیں یہ باور کراتا
ہے کہ دوسروں کے ہاتھوں دکھ اور تکلیف اٹھانے اور مصائب جھیلنے والے مظلوموں کا ہمیشہ سے خصوصی
استحقاق چلا آرہا ہے کہ مواخذہ کے وقت اگر چاہیں تو ظلم ڈھانے والوں کو معاف کر دیں اور ایسا نہ کرنا چاہیں
تو معاف نہ کریں۔بعض مواقع پر حکومتیں قومی خوشی کے طور پر جشن مناتی ہیں۔ایسے مواقع پر یا اس سے
ملتی جلتی بعض اور وجوہات کی بنا پر وہ بلا تفریق و امتیاز مجرموں کے لئے عام معافی کا اعلان کیا کرتی ہیں۔ایسا
خصوصی حالات کی وجہ سے کیا جاتا ہے لیکن ایسے خصوصی حالات خود اپنی ذات میں اس امر کا جواز مہیا نہیں
کرتے کہ ان لوگوں سے جو بے گناہ شہریوں
کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتے اور دائمی مصائب میں مبتلا کرنے
کا موجب بنتے ہیں ان سے باز پرس نہ کی جائے اور انہیں معاف کر دیا جایا کرے۔یہ بات فراموش یا
نظر انداز کرنے والی نہیں ہے کہ بعض مخصوص حالات میں حکومتوں کا بلا تفریق و امتیاز سب مجرموں کے
لئے معافی کا اعلان کرنا کسی نہ کسی معیار کی رو سے جائز قرار پاتا ہے۔خود مسیحی علما حکومتوں کے ایسے اعلانوں
کو انصاف کے تقاضوں کے منافی نہیں سمجھتے تو پھر ایسا ہی حسن ظن وہ خدا کے متعلق روا ر کھنے کے کیوں
قائل نہیں ہیں۔اور اس کے اس اختیار کو کیوں تسلیم نہیں کرتے کہ اگر وہ چاہے تو خطا کاروں کو معاف بھی
کر سکتا ہے۔بہر حال وہ تو سب حاکموں سے بڑا حاکم اور ہر شے کا خالق و مالک ہے۔اگر وہ کسی کا ایسا جرم
معاف کر دیتا ہے جو اس نے اپنے ساتھیوں کے خلاف کیا ہو تو اس آقاؤں کے آقا اور سب مالکوں کے مالک
کو یہ غیر محدود قوت و قدرت بھی حاصل ہے کہ جنہیں دکھ دیا گیا ہے ان کے ساتھ ایسے جو دوسخا کا سلوک
کرے اور ایسے رنگ میں انہیں اپنے فضلوں سے نوازے کہ اس کے فیصلہ سے وہ بھی پوری طرح مطمئن
ہو جائیں۔اندریں حالات اس امر کی کہاں ضرورت باقی رہتی ہے کہ وہ اپنے معصوم ” بیٹے کو قربان

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
32
کرے۔یہ تو بذات خود انصاف کا مذاق اڑانے والی بات ہے۔ہم خدائی صفات کے پر تو کے زیر اثر انہی کی ہم
رنگ یا ملتی جلتی صفات کے ساتھ پیدا کئے گئے ہیں۔خود مسیحیوں کے عقیدہ کی رو سے بھی خدا نے یہی بتایا
ہے اور بائبل میں اس امر کا ہی اعلان کیا ہے۔چنانچہ بائبل میں آتا ہے:
” پھر خدا نے کہا ہم انسان کو اپنی صورت پر اپنی شبیہ کی مانند بنائیں گے “
اور اسی تعلق میں خدا تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے:
فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا
( پیدائش باب اول آیت 26)
(الروم:31)
تو اللہ کی پیدا کی ہوئی فطرت کو اختیار کر۔(وہ فطرت) جس پر اللہ نے لوگوں کو پیدا کیا ہے۔یہ عقیدہ جو عیسائیوں اور مسلمانوں میں مشترک ہے بتاتا ہے کہ انسانی ضمیر کسی بھی موقع پر خدائی
فعل کو اپنے اندر منعکس کرنے والا بہترین آئینہ ہے۔یہ ہمارے روز مرہ کے تجربہ کا ایک حصہ ہے کہ بہت
دفعہ ہم انصاف کے تقاضے میں خفیف سا رخنہ ڈالے بغیر قصور واروں کو معاف کر دیا کرتے ہیں۔اگر ذاتی
طور پر ہمیں دکھ پہنچایا گیا ہے تو ایسے جرم میں جو ہمارے خلاف روار کھا گیا ہے ہم معاف کرنے میں جتنا
چاہیں آگے بڑھ سکتے ہیں اور اپنے معاف کرنے کے جذبہ کو اونچے سے اونچے معیار تک لے جاسکتے ہیں۔اگر
کوئی بچہ اپنے ماں باپ کی نافرمانی کر کے یا گھر کی بعض قیمتی چیزیں خراب کر کے یا اپنی بعض حرکتوں سے ان
کے لئے بدنامی کا موجب بن کر انہیں دکھ پہنچاتا ہے تو وہ ان کی نگاہ میں خطا کار اور ان کا قصور وار ہو تا ہے۔اس کے والدین چاہیں تو وہ اسے معاف کر سکتے ہیں۔اور جب وہ معاف کر دیتے ہیں تو ایسا کرنے میں وہ اپنے
ضمیر میں کوئی کھٹک محسوس نہیں کرتے اور نہ ان کا ضمیر انہیں ملامت کرتا ہے کہ انہوں نے کسی لحاظ سے
بھی انصاف کے تقاضے کی خلاف ورزی کی ہے۔برخلاف اس کے اگر ان
کا بچہ کسی ایسی چیز کو توڑ پھوڑ کر تباہ
کر دیتا ہے جو ان کے پڑوسی کی ملکیت ہے یاوہ کسی اور شخص کے بچہ کو زخمی کر دیتا ہے تو وہ اپنے بیٹے کے اس
فعل کو جس کی رو سے وہ دوسروں کو دکھ پہنچانے کا موجب ہوا ہے خود کیسے معاف کر سکتے ہیں۔اگر وہ ایسا
کریں تو ان کا ضمیر خود ان کے اس فعل کو نا انصافی قرار دے گا۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ جرم اور سزا کے درمیان پائے جانے والے تعلق یارشتہ کو بھی بہت اہمیت حاصل
ہے۔ان دونوں کے درمیان پائے جانے والے تعلق کی نوعیت علت اور معلول کے باہمی تعلق کے عین

33
گناہ اور کفارہ
مطابق ہوتی ہے۔ضروری ہوتا ہے کہ دونوں کے مابین کسی نہ کسی حد تک توازن و تناسب موجو د ہو۔جرم اور
سزا میں توازن و تناسب کے پہلو کو ہم قبل ازیں بھی خاصی تفصیل سے بیان کر چکے ہیں۔اگر چہ ہم نے مالی
قرضوں سے متعلق کی جانے والی بے ضابطگیوں کے ضمن میں اس پہلو پر روشنی ڈالی تھی لیکن تناسب و
توازن کی دلیل ایک ایسی محکم دلیل ہے جو دوسرے جرائم مثلاً بے گناہ شہریوں کو زخمی یا اپانچ کرنا یا انہیں
قتل کرنا یا کسی لحاظ سے بھی انہیں بے عزت کرنا وغیرہ جرائم پر اور بھی زیادہ شدت کے ساتھ اطلاق پاتی
ہے۔جرم جتنازیادہ شدید نوعیت کا ہو گا متوقع سزا کی نوعیت اور شدت بھی اسی کے مطابق ہو گی۔جرم وسزا
کے ایک پہلو کا تعلق معافی سے بھی ہے۔میں اس بات پر ایمان رکھتا ہوں کہ خدا اگر چاہے تو انسانوں کو تمام
خطائیں معاف کر سکتا ہے۔اس پہلو سے اگر دیکھا جائے تو ایک بے گناہ اور سراسر معصوم انسان کو سزا دینے
کے ذریعہ جملہ بنی نوع انسان کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کا سرے سے سوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔تاہم اگر
اس پہلو کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک مجرم کی سزا کو کسی دوسرے معصوم انسان کی طرف منتقل کرنا مقصود
ہو اور سزا کے انتقال کے لئے اس امر کو بنیاد بنایا گیا ہو کہ اس معصوم نے رضاکارانہ طور پر اس سزا کو قبول
کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تو یقیناً ایسی صورت میں انصاف کا تقاضایہ ہو گا کہ سزا میں تخفیف کیسے یا اس میں
معمولی سی بھی نرمی پیدا کیے بغیر پوری کی پوری سزا کو اس دوسرے شخص کی طرف منتقل کیا جائے۔اس بارہ
میں بھی ہم پہلے ہی بہت کچھ روشنی ڈال چکے ہیں۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا مسیحی حضرات اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ ”باپ خدا“ نے
اپنے بیٹے " مسیح کے معاملہ میں انصاف کے تقاضے کو بھر پور انداز میں پورا کیا؟۔اگر پورا کیا تو اس کا مطلب
یہ ہوا کہ دنیائے عیسائیت کے وہ تمام مجرم جو مسیح کے وقت میں پیدا ہوئے اور وہ تمام مجرم بھی جو بعد کے
زمانوں میں پیدا ہوئے اور جو جزا سزا کے دن تک پیدا ہوتے چلے جائیں گے ان سب کو جو سزاملنی چاہیے تھی
اسے مجتمع اور مر تکز کر کے اس میں جہنم کی سی شدت کو اس درجہ تک پہنچا دیا گیا تھا کہ مسیح کو محض تین دن
رات جو اذیت اٹھانا پڑی اس میں ان تمام سزاؤں کی تعذیب بھی سموئی ہوئی تھی جس کے تمام کے تمام
مذکورہ بالا گناہگار سزاوار تھے۔اگر واقعہ ایسا ہی ہوا تو پھر کسی عیسائی حکومت کو نہیں چاہیے کہ وہ کسی عیسائی
کو کسی بھی جرم کی کوئی سزادے کیونکہ کفارہ کی ادائیگی کے باوجود سزا دینا انتہائی نا انصافی کے مترادف ہو گا۔تمام قانونی عدالتوں کو معاملہ کی تہہ تک پہنچنے نیز جرم اور مجرم کی نشاندہی اور تصدیق کرنے کے بعد فیصلہ یہ

میسحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
34
دینا چاہیے کہ مجرم کا فرض ہے کہ وہ اپنی نجات اور مخلصی کے لئے ”خدا کے بیٹے یعنی خداوند یسوع مسیح سے
دعا کرے۔اس کے بعد مقدمہ ختم کر کے معاملہ کو وہیں ٹھپ کر دینا چاہیے۔عدالت گستری کا سارا کام
ایک کھانہ کے مندرجات کو دوسرے کھانہ میں منتقل کرنے تک محدود قرار دینا چاہیے۔اس لحاظ سے مجرم
کے کھاتے میں سے اس کی سزا کا حساب کتاب مسیح کے کھاتے میں منتقل ہو جائے گا۔آیئے ہم بات واضح کرنے کی خاطر اپنی توجہ کو کچھ وقت کے لئے ریاست متحدہ امریکہ پر مرکوز
کریں۔وہاں جرائم کی جو صورت حال ہے اسے ذرا ذہن میں لائیں۔راہ گیروں کو زدو کوب کرنے انہیں
لوٹنے اور قتل کرنے واقعات اس درجہ عام ہیں کہ روزانہ ہی اس کثرت سے رونما ہو رہے ہوتے ہیں کہ
انہیں شمار کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ میں نے نیویارک میں ریڈیو کا بٹن گھمایا، سوئی
ایک ایسے سٹیشن پر جانکی جو لوٹ مار اور قتل و غارت گری کے واقعات نشر کرنے کے لئے وقف تھا۔ان
نشریات کو سننا انتہائی دہشت ناک تجربہ سے کسی طرح کم نہ تھا۔اچانک پیش آنے والا یہ تجربہ اتنادر دناک
اور تکلیف دہ تھا کہ میں اسے آدھ گھنٹہ سے زیادہ برداشت نہ کر سکا۔اس کے بعد مزید کچھ سننا میرے لئے
ممکن نہ تھا۔امریکہ میں قریباً ہر پانچ منٹ کے بعد ایک قتل ہو رہا تھا۔اور پے درپے ہونے والے قتل کے
ان واقعات کی خبریں مسلسل نشر ہو رہی تھیں۔بعض رپورٹر تو جو قتل کے واقعات کو خود مشاہدہ کر رہے
ہوتے تھے بہت ہی دہشت ناک رپورٹنگ کر رہے ہوتے تھے۔ہمارا یہ ارادہ نہیں ہے کہ ہم امریکہ میں کیسے
جانے والے جرائم کا منظر کشی کے رنگ میں تفصیلی نقشہ یہاں پیش کریں۔کون نہیں جانتا کہ جو ممالک جرائم
کی بھر مار کے لئے مشہور ہیں امریکہ ان میں سر فہرست ہے۔خاص طور پر بڑے شہروں جیسے شکاگو،
نیو یارک، واشنگٹن وغیرہ میں جرائم کی کوئی انتہا نہیں۔ان میں سے بالخصوص نیو یارک میں راہ گیروں کو
زدو کوب کر کے لوٹنے کے واقعات بہت ہی عام ہیں۔جو بے گناہ شہری لٹیروں کا مقابلہ کرنے کی جرات
کرتے ہیں ان کے ہاتھ پاؤں توڑ کر انہیں اپانج کر دینے کے واقعات کی بھی کمی نہیں۔روز مرہ کے واقعات پر
یکجائی نظر ڈالی جائے تو معمولی فائدہ کی خاطر انسانوں کے اعضا کاٹ پھینکنے اور بے گناہوں کو بے دریغ موت
کے گھاٹ اتار دینے کی بہت مکروہ اور گھناؤنی تصویر ابھر کر سامنے آتی ہے۔آج کل کی دنیا میں جرائم کے بڑھتے ہوئے رجحان سے صرف نظر کرتے ہوئے اکیلے امریکہ میں ہی
جرائم کی صورت حال کی وجہ سے انسان حیران و پریشان اور ششدر ہوئے بغیر نہیں رہتا۔یہ پریشانی اور

35
گناہ اور کفارہ
حیرانی لاحق ہوتی ہے اس تعلق کی بنا پر جو ایک طرف گناہ اور کفارہ“ کے مسیحی تصور نیز دوسری طرف
روزانہ بکثرت سرزد ہونے والے گناہوں کے مابین پایا جاتا ہے۔اہل امریکہ عملی طور پر مسیحی اقدار سے کتنے
ہی دور کیوں نہ ہو چکے ہوں یہ بات ماننی پڑتی ہے کہ وہ تمام تر گناہوں میں ملوث ہونے کے باوجود گناہ اور
کفارہ “ کے مسیحی عقیدہ پر زبانی کلامی ہی سہی ایمان ضرور رکھتے ہیں۔اور اب بھی عقیدہ ان کا یہی ہے کہ مسیح
ان کا نجات دہندہ ہے۔لیکن افسوس صد افسوس! یہ اور ان کے دوسرے عقائد ان کے کسی کام نہ آسکے۔امریکہ میں جرائم کا بے محابہ ارتکاب کرنے والوں کی اکثریت ایسے ہی نام نہاد عیسائیوں پر مشتمل ہے۔یہ
صحیح ہے کہ مسلمان اور دوسرے لوگ بھی جرائم سے یکسر مبرا نہیں ہیں لیکن ان کا معاملہ دوسرا ہے کیونکہ
وہ کفارہ پر ایمان ہی نہیں رکھتے۔سوال یہ ہے کہ ایسے مجرم جو مسیحی ہیں اور مسیح کی رضا کارانہ قربانی پر ایمان
رکھتے ہیں کیا ان سب کو خدا کی طرف سے معافی مل جائے گی ؟ اگر مل جائے گی تو ملے گی کس طرح؟ ظاہر
ہے مسیحی مجرموں میں سے ایک بڑی تعداد ایسے مجرموں کی ہو گی جو انجام کار اسی دنیا میں پکڑے جائیں گے
اور ملکی قانون کے تحت سزا پا کر کیفر کردار کو پہنچ جائیں گے۔بہت سے لوگ ایسے بھی ہوں گے جو اس دنیا
میں قانون کی گرفت میں آنے سے بچ جائیں گے یا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ سالہا سال تک وہ جو گناہ کرتے رہے
تھے انہیں ان میں سے صرف بعض گناہوں کی سزا مل جائے اور باقی گناہوں کی سزا سے وہ بیچ رہیں۔اس
سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسیح کی رضا کارانہ قربانی کے باوجود کلی یا جزوی سزا تو انہیں اسی دنیا میں مل گئی۔حل
طلب بات یہ ہے کہ جو مسیحی مجرم ملکی قانون کے تحت سزا پالیتے ہیں مسیحیت ان کے لئے موعودہ معافی کی
تلافی کس طرح کرے گی ؟ نیز جو مجرم اسی دنیا میں قانون کی گرفت میں آنے سے بچ جاتے ہیں مسیحیت
انہیں مزید معافی کے کس وعدے سے نوازے گی ؟
اس تعلق میں ایک معمہ اور بھی سامنے آتا ہے اور وہ معمہ ایک غیر متعین، غیر واضح اور مبہم صورت حال
کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔وہ صورت حال یہ ہے کہ مثال کے طور پر ایک مسیحی شخص ایک بے قصور
غیر مسیحی کے خلاف جرم کا ارتکاب کرتا ہے۔اس میں شک نہیں کہ مسیحی اعتقاد کی رو سے اس مسیحی مجرم کو
تو مسیح پر ایمان رکھنے کے انعام کے طور پر معاف کر دیا جائے گا اور اس کی سزا مسیح کے کھاتہ میں منتقل ہو کر
وہاں محسوب ہو جائے گی لیکن اس بے چارے غیر مسیحی مظلوم کے نفع و نقصان کی صورت کیا بنے گی ؟ اگر
دیکھا جائے تو بیچارا مسیح خود اور ظلم کا شکار ہونے والا وہ بے چارہ غیر مسیحی دونوں ہی گھاٹے میں رہیں گے۔

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
36
دونوں ہی کو ایسے جرم کی سزا بھگتنا پڑے گی جو انہوں نے کیا ہی نہیں۔اگر ہم ان تمام مختلف النوع گناہوں کی کثرت کو تصور میں لانے کی کوشش کریں جو میسحیت کے
آغاز سے لے کر کرہ ارضی پر حیات انسانی کے انجام و اختتام تک کے زمانہ میں بنی نوع انسان سے آج تک
سرزد ہوئے ہیں اور آئندہ سرزد ہوتے چلے جائیں گے تو بے انداز و بے حساب گناہوں کے غیر مختم سلسلہ
ہائے دراز کی نا پیدا کنار کیفیت سے انسانی دماغ چکرا کر رہ جاتا ہے۔کیا گناہوں کے یہ تمام طول و طویل سلسلے
مسیح کے کھاتہ میں منتقل کر اس بے چارے کے نام محسوب کر دیئے گئے ہیں؟ کیا گناہوں کے یہ سب انبار
کوزہ میں دریا کی طرح ان تین دن اور تین راتوں میں مرکوز و مرتکز کر دیئے گئے تھے جنہیں عیسائیوں کے
اعتقاد کے بموجب مسیح نے اذیتیں برداشت کرنے میں گزارا؟ انسانی دماغ یہ سوچ سوچ کر ورطۂ حیرت میں
پڑے بغیر نہیں رہتا کہ گناہگاروں کا نا پیدا کنار سمندر جو گناہوں کے مہلک اثر سے زہر ہلاہل میں تبدیل
ہو چکا ہے کس طرح ان گناہگاروں کے مسیح پر ایمان لانے سے ایکا ایکی ٹھنڈے اور میٹھے آب زلال میں تبدیل
ہو جائے گا؟ ایک دفعہ پھر انسانی تصور ماضی بعید کے دور دراز زمانہ کی طرف لوٹ جاتا ہے جو بے چارے آدم
و حوا سے انجانے میں پہلا گناہ سرزد ہوا اور ہوا بھی اس لئے کہ شیطان نے بڑی ہوشیاری اور عیاری سے
انہیں دھوکا دے کر اپنے جال میں پھنسا لیا۔سوچنے والی بات ہے ان بے چاروں کا گناہ کیوں نہ ڈھل سکا؟ کیا
وہ خدا کی ہستی اور اس کی قدرتوں پر ایمان نہیں رکھتے تھے ؟ کیا ”باپ خدا پر ایمان لانا ایک کمتر درجہ کی
نیکی تھی ؟ کیا ان کا ایمان باللہ گناہ کے اثر کو زائل کرنے کے لئے کافی تھا؟ اور کیا یہ بھی ان کا قصور شمار ہو گا
کہ انہیں کبھی بتایا ہی نہیں گیا کہ خدا کا ایک بیٹا بھی ہے جو اپنے باپ خدا کے ساتھ ازل سے قائم و دائم چلا
آرہا ہے ؟ اس ” آسمانی مقدس بیٹے نے ان پر کیوں رحم نہ کھایا اور ”باپ خدا“ سے کیوں التجا نہ کی کہ ان
کے گناہ کی پاداش کے طور پر خود اسے یعنی ” بیٹے کو سزا دے کر انصاف کا تقاضا پورا کر لیا جائے ؟ انسانی دماغ
میں رہ رہ کر یہ خیال اٹھتا ہے کہ اے کاش! ایسا ہی ہوا ہوتا۔یہ کتنا مبنی بر انصاف، آسان اور سہل ہو تا کہ
جب آدم اور حوا نے پہلی لغزش کھائی تھی انہیں اسی لمحہ سزا دے کر بات قصہ زمین بر سر زمین کے طور پر
وہیں کے وہیں ختم کر دی جاتی۔یقیناً ایسی صورت میں خود مسیحیوں کے نزدیک بھی کتاب التقدیر میں نوع
انسان کی کہانی بالکل اور انداز سے لکھی جاتی۔اس کی بجائے ایک جنت ارضی کی تخلیق عمل میں آتی اور آدم
و حوا کی اپنی نامعلوم نسلوں سمیت جنت سے ہمیشہ ہمیش کے لئے نکالا نہ ملتا۔اسی زمانہ قدیم میں آدم و حوا کے

37
گناہ اور کفارہ
پہلے گناہ کی پاداش کے طور پر مسیح کو تین دن اور تین رات کے لئے جنت سے نکال دیا جاتا اور اسی دم بات
آئی گئی ہو کر قصہ تمام ہو جاتا۔افسوس ! نہ باپ خدا کو اس بات کا خیال آیا اور نہ ”باپ خدا“ کے ” بیٹے
مسیح کو یہ بات سو جھی۔سوچنے کا مقام ہے کہ مسیح کی مقدس اور محبت انگیز حقیقت کو بد قسمتی سے کیسے
مضحکہ خیز اور سراسر نا قابل یقین دیو مالائی قصہ کا روپ دے دیا گیا اور آنے والی نسلیں بھول بھلیوں میں الجھ
کر رہ گئیں۔عدل اور معاف کر دینے کی صفت
جزا سزا کی مسیحی فلاسفی ہر قسم کے تعصبات سے پاک یعنی صاف و شفاف انسانی ذہن کے لئے نہ
صرف الجھاؤ اور پریشانی کا موجب ہے بلکہ اس کی وجہ سے بعض ایسے متعلق سوال بھی سامنے آتے ہیں جو
خود اپنی جگہ ذہن کو کچھ کم گنجلک میں مبتلا نہیں کرتے۔مثال کے طور پر کفارہ کی مسیحی فلاسفی کو ہی لے لیں
اس کے نتیجہ میں عدل اور معافی کے باہمی تعلق کے ذریعہ یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ خدا خو د انسانوں
کے گناہوں کو کیوں معاف نہیں کر سکتا۔اس فلاسفی کا سارا استدلال عدل کے یکسر غلط اور یک طرفہ تصور پر
مبنی ہے۔اس کی رو سے طے شدہ حقیقت کے طور پر تسلیم یہ کر لیا گیا ہے کہ عدل اور معافی کا باہم یکجا اور اکٹھا
ہو نا ممکن نہیں ہے۔انہیں بلاوجہ ایک دوسرے کی ضد قرار دے دیا گیا ہے۔اگر یہ واقعی ایک دوسرے
سے یکسر مختلف اور باہم متناقض ہیں تو پھر عہد نامہ جدید میں انسانی رشتوں اور تعلق داری کا ذکر کرتے ہوئے
باہم معاف کر دینے اور در گزر سے کام لینے پر بہت زور کیوں دیا گیا ہے۔میں نے کسی بھی مذہب کے مقدس
آسمانی صحیفوں میں ایسی تعلیم نہیں دیکھی جس میں معاف کر دینے کی صفت کی اہمیت پر یکطرفہ اور غیر
متوازن انداز میں اس درجہ زور دیا گیا ہو جتنا کہ عہد نامہ جدید میں دیا گیا ہے۔کس قدر اختلاف اور تضاد ہے
انجیل کی اس تعلیم اور انصاف کی اہمیت سے متعلق یہودیت کی پر زور روایتی تعلیم میں۔آنکھ کے بدلے آنکھ
اور دانت کے بدلے دانت کی تعلیم ایسے سادہ اور کھردرے انصاف کی آئینہ دار ہے جو ضروری تراش خراش
اور تہذیب و تصویب سے مبرا ہے۔اس کے بالمقابل کیسی ڈرامائی تبدیلی کی آئینہ دار ہے یہ مسیحی تعلیم کہ
اگر کوئی شخص تیرے ایک گال پر تھپڑ رسید کرے تو تو دوسرا گال بھی اس کی طرف پھیر دے۔یہ بعد میں
عطا ہونے والی تعلیم کس نے دی جو قبل ازیں دی گئی توریت کی تعلیم کے بالکل بر خلاف ہے ؟۔انسان سوچ
میں پڑ جاتا ہے کہ کیا توریت والی پہلی تعلیم واقعی ”باپ خدا کی عطا کردہ تعلیم تھی۔اگر واقعی توریت کی

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
38
خداہی کی عطا کردہ تھی تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ ”مقدس بیٹے نے باپ کی دی ہو ئی تعلیم سے غایت
درجہ مختلف و متضاد روش کیوں اختیار کی؟ کیا ایسے مخاصمانہ اختلاف کو توارثی نقص سمجھا جائے یا یہ کہ اسے
ارتقائی تبدیلی سے تعبیر کیا جائے یا پھر یہ کہ مکمل معافی اور در گزر کے مسیحی رجحان کو (جو انتقام پر یہودیت
کے حتمی اصرار سے یکسر متضاد ہے) ”باپ خدا کی روش اور طرز عمل میں بنیادی تبدیلی پر محمول کیا جائے ؟
معلوم ایسا ہو تا ہے کہ اس نے ( یعنی ”باپ خدا“ نے) موسیٰ کو اور اس کے ذریعہ اہل کتاب کو جو تعلیم دی
تھی اس پر وہ دل سے متاسف تھا اور اپنی غلطی کی بہر طور تلافی کرنا چاہتا تھا اسی لئے ” بیٹے“ نے اس سے یکسر
مختلف و متضاد تعلیم دے کر تلافی کی صورت پیدا کی۔یہودیت اور مسیحیت کی تعلیم میں سزا کی نوعیت پر زور دینے سے متعلق متذکرہ بالا تبدیلی اور
اختلاف میں ہم مسلمانوں کو کوئی تضاد اس لئے محسوس نہیں ہو تا کہ ہم ایسے خدا پر ایمان رکھتے ہیں کہ جس
کے وجود میں عدل اور مغفرت (یعنی بخشش و معافی) کی ہر دو صفات پوری شان کے ساتھ جلوہ گر ہیں اور یہ
دونوں صفات باطنی طور پر باہم کسی لحاظ سے بھی متصادم نہیں ہیں۔ہمارے ایمان وایقان اور تفہیم و ادراک
کی رو سے یہودی تعلیم اور مسیحی تعلیم میں پائے جانے والے فرق کی وجہ یہ نہیں ہے کہ یہودی تعلیم ناقص
تھی اور مسیح نے آکر اس نقص کو دور کیا بلکہ نقص اس تعلیم پر یہودیوں کے عمل پیرا ہونے کے طریق میں
تھا۔ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ خدا صرف عادل و منصف ہی نہیں ہے بلکہ وہ غفور در حیم اور رؤف و
محسن بھی ہے یعنی وہ اپنے بندوں کو اگر چاہے تو معاف کر کے انہیں اپنے رحم کا مورد بھی بناتا ہے اور ان کے
ساتھ حسن و احسان کا سلوک بھی کرتا ہے۔گناہوں کو بخشنے اور گناہگاروں کو اپنی بخشش سے نوازنے کے
لئے وہ کسی بھی نوعیت کی بیرونی مدد کی احتیاج سے پاک ہے۔برخلاف اس کے اگر مسیحی نقطۂ نگاہ سے جائزہ
لیا جائے تو مسئلہ پیچ در پیچ کی شکل اختیار کر کے الجھتا ہی چلا جاتا ہے۔نظریہ آتا ہے کہ توریت کے خدا کو
صرف عدل سے ہی سروکار تھا اور وہ اس احساس سے عاری تھا کہ ترس کھانا اور رحم کا سلوک کرنا بھی کوئی
صفت ہوتی ہے۔بظاہر معلوم یہ ہوتا ہے کہ اگر وہ کسی پر رحم کرنا بھی چاہتا تو ایسا کر نہیں سکتا تھا کیونکہ ترس
کھانا اور رحم کرنا اس کے بس میں ہی نہ تھا۔آخر زمانہ دراز اور مدت مدید کے بعد عجیب ماجرا ہوا۔ہوا یہ کہ
اس کا ”بیٹا“ جو خود اپنی ذات میں خدا تھا اس کی مدد کو آیا۔جس جہنم آسا مشکل اور الجھن میں ”باپ
خدا “پھنسا ہوا تھا اس میں سے ”بیٹے خدا نے اسے نکالا۔معلوم یہ ہو تا ہے کہ اپنے منتقم ”باپ“ کے مقابلہ
میں ”بیٹا سراسر ترس اور ترحم کے جذبہ سے بھرا ہوا تھا۔” بیٹے“ کے متعلق اس تصور کی نامعقولیت

39
گناہ اور کفارہ
انسانی ضمیر میں صرف خلش ہی پیدا نہیں کرتی بلکہ ”باپ “ اور ”بیٹے“ کے کردار میں پائے جانے والے
تضاد کے سوال کو ابھار کر ایک دفعہ پھر اسے بڑی شدت سے نمایاں کر دیتی ہے اور محسوس یہ ہوتا ہے کہ
مسیح ”باپ خدا کا صحیح نقش نہ ہونے کی وجہ سے اس کا ناخلف بیٹا ہے۔شاید یہ بھی توارثی غلطی کا ہی ایک
شاخسانہ ہو !۔اس بارہ میں تحقیق کا ایک اور میدان بھی ہے۔اس کا تعلق اس امر سے ہے کہ گناہ اور اس کے نتائج و
عواقب کے بارہ میں دنیا کے دوسرے مذاہب کا نقطۂ نظر اور رویہ کیا ہے۔یہ امر ظاہر ہے کہ صرف مسیحیت
ہی ایسا مذہب نہیں ہے جو انسانوں کو من جانب اللہ عطا ہوا ہو۔دنیا میں بلحاظ تعداد غیر مسیحی اقوام و افراد
مسیحیوں سے کہیں زیادہ ہیں۔معلومہ تاریخ کے ہزاروں سال کے دوران یسوع مسیح کی آمد سے قبل و قتا بعد
وقت متعدد مذاہب رو نما ہوئے۔ان مذاہب نے دنیا کے مختلف علاقوں میں آباد انسانوں میں جڑ پکڑی اور
نشو و نما پائی۔دیکھنے والی بات یہ ہے کہ کیا ان مذاہب نے بھی کبھی گناہوں کی بخشش یا معافی کی ایسی فلاسفی کو
اپنا یا یا اس کا ذکر کیا جس کا کفارہ کے مسیحی عقیدہ سے دور کا بھی کوئی تعلق بنتا ہو۔خدا کے متعلق یا اگر وہ کئی
خداؤں کی موجودگی پر یقین رکھتے تھے تو اپنے ان مزعومہ خداؤں کے متعلق ان کا کیا نظریہ یا تصور تھا۔مراد یہ کہ ان کے نظریہ کے مطابق گناہوں میں ملوث نوع انسانی کے بارہ میں خدا یا ان کے مزعومہ خداؤں
کا طرز عمل یا سلوک کس نوعیت کا تھا؟
جہاں تک اس سوال کا تعلق ہے مذاہب عالم کی برادری میں جو مذہب نظریاتی لحاظ سے مروجہ
مسیحیت کے قریب ترین نظر آتا ہے وہ شاید ہندومت ہے لیکن اس کی یہ قربت بھی محض جزوی ثابت
ہوئے بغیر نہیں رہتی۔ہندو بھی ایک کٹر اور ضدی قسم کے عادل خدا کو مانتے ہیں۔اس کا جذبہ عدل یہ تقاضا
کرتا ہے کہ جو فرد بھی گناہ کا مرتکب ہوا سے وہ کسی نہ کسی شکل میں کوئی نہ کوئی سزا ضرور دے لیکن مسیحیت
اور ہندو منت کے مابین پائی جانے والی یہ نظریاتی مماثلت آگے نہیں چلتی بلکہ یہیں ختم ہو جاتی ہے۔اس کی
وجہ یہ ہے کہ ہندومت میں اس امر کا دور دور کہیں کوئی ذکر نہیں ملتا کہ خدا کے بیٹے نے نسل انسانی کے تمام
گناہگاروں کے گناہوں کے جملہ اثرات اور سزاؤں کا سارے کا سارا بار اپنے کندھوں پر اٹھا لیا ہو۔بر خلاف
اس کے ہندومت میں بتایا یہ جاتا ہے کہ گناہوں کے ارتکاب کے سبب سنسار میں جرم و سزا کا ایک لامتناہی
اور نا پید اکنار سلسلہ جاری وساری ہے۔اس کے نتیجہ میں انسانی روحیں مختلف جانوروں اور حشرات الارض
کے روپ میں جو نہیں بدلتی چلی آرہی ہیں۔کفارہ تک رسائی صرف اس وقت ہوتی ہے جب بار بار جو نیں

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
40
بدلنے کے بعد روح اتنی سزا بھگت لیتی ہے جو ان تمام گناہوں کے مجموعہ کے عین مطابق ہوتی ہے جو جو نوں
کی مسلسل تبدیلیوں کے تباہ کن تجربہ کے دوران اس سے سرزد ہوئے ہوتے ہیں۔یقیناً بہت سے لوگوں کو
جرم و سزا کی یہ عجیب و غریب فلاسفی بھی یکسر نا قابل فہم پر اسراری کے باوجود اس انوکھی فلاسفی میں جبلی انصاف
کی جھلک ضرور موجود ہے۔اس میں ایسے توازن اور یکسانیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے جو گھڑے
جبلی انصاف کے تصور سے پوری پوری مطابقت رکھتی ہے۔ہندومت ہی نہیں بعض دوسرے مذاہب بھی علت و معلول کی تمام تر پیچیدگیوں کے باوصف مختلف
جونیوں کی شکل میں بار بار پیدائش کے لامتناہی سلسلہ کے قائل ہیں۔ان مذاہب سے صرف نظر کرتے
ہوئے اب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ دنیا کے تمام دوسرے چھوٹے بڑے مذاہب کے نزدیک انسانوں کی طرف
سے ارتکاب معاصی کی صورت میں من جانب اللہ بخشش یا معافی کے تصور کا کیا عمل دخل ہے۔ہندومت
اور اس کی طرح کے دوسرے مذاہب سمیت دیگر چھوٹے بڑے مذاہب کے ایک ارب سے زیادہ پیر و دنیا
میں پائے جاتے ہیں۔وہ سب کفارہ کے دیو مالائی مسیحی تصور سے یکسر نا آشنا ہیں۔ان کے ہاں اس کا کوئی نام و
نشان نہیں ہے۔یہ صورت حال انسانی ذہن کو بہت خلجان میں مبتلا کرنے والی ہے۔اندریں صورت اس
سوال کا پید اہو ناناگزیر ہے کہ دنیائے عیسائیت کے ماسوا دنیا کے دیگر علاقوں میں جولوگ آباد چلے آرہے
تھے ان کے اور عالم بالا کے مابین رابطہ کی نوعیت کیا تھی؟ اگر مسیحی عقیدہ کے بموجب ”باپ خدا“ سے ان کا
تعلق نہیں تھا تو کیا یسوع مسیح کے سواد نیا کی ساری مذہبی قیادت شیطان کی شاگردی کے جال میں پھنسی ہوئی
تھی ؟ ”باپ خدا “ کہاں تھا اور کیا کر رہا تھا؟ جب بقیہ نوع انسانی کو شیطان اس کے نام پر گمراہ کرنے میں
مصروف تھا تو وہ بنی نوع انسان کو اس کے دام تزویر سے نجات دلانے کی غرض سے ان کی مدد کو کیوں نہ
آیا؟ کیا ماسوا مسیحیوں کے قبل ازیں تمام دیگر بنی نوع انسان نام نہاد ”باپ خدا“ کے علاوہ کسی اور ہستی کے
پیدا کر دہ تھے ؟ سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ سوتیلے باپ والا سلوک روار کھ کر انہیں طاغوت
کے ظالمانہ اقتدار کے حوالے کیوں کیا گیا؟۔آئیے اب ہم اپنی توجہ کو ایک اور نقطہ نگاہ سے اس مسئلہ کی طرف پھیرتے ہیں اور نقطۂ نگاہ یہ ہے کہ
ہم عام انسانی تجربہ کی روشنی میں اس مسئلہ کا از سر نو جائزہ لینے کی کوشش کریں۔اب یہ تجربہ اور مشاہدہ میں
آنے والی ایک عام بات ہے کہ معافی اور عدل با ہم متوازن بھی ہو سکتے ہیں اور یہ کہ ان کا ایک ساتھ بروئے کار

·

آج 10 میں سے 10 باقی