باب دوم

مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک, حصہ 4

53
گناہ اور کفارہ
اس کا دوٹوک جواب دینا ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ اس نے خود کیوں نہ دکھ جھیلا؟ گناہ کی معافی کا قدیمی
مسئلہ حل کے کے لئے ایسا پیچیدہ اور مشکل منصوبہ بنانے کی آخر ضرورت ہی کیا تھی؟
آگ کی سزا
دوزخ کا معاملہ ذرا نازک معاملہ ہے۔یہ اس امر کا متقاضی ہے کہ اس کا زیادہ قریب سے اور پوری
توجہ سے جائزہ لیا جائے۔یہاں ہماری مراد اس دوزخ سے ہے جس میں عیسائیوں کے عقیدہ کی رو سے مسیح کو
ڈالا گیا تھا۔دیکھنا یہ چاہیے کہ وہ کس قسم اور نوعیت کی دوزخ تھی۔کیا یہ وہی دوزخ تھی جس کا ذکر عہد نامہ
جدید میں آتا ہے اور خود انجیل یعنی عہد نامہ جدید کے الفاظ میں یہ ہے:
”ابن آدم اپنے فرشتوں کو بھیجے گا اور وہ سب ٹھو کر کھلانے والی چیزوں اور بدکاروں کو اس کی
بادشاہی میں سے جمع کریں گے اور ان کو آگ کی بھٹی میں ڈال دیں گے۔وہاں رونا اور دانت
پینا ہو گا۔“
(متی باب 13 آیت 42،41)
اس بارہ میں مزید غور کرنے سے قبل بغیر کسی ابہام کے واضح طور پر یہ بات سمجھ لینی ضروری ہے کہ
عہد نامہ جدید کی رو سے آگ کی سزا یا بالفاظ دیگر دوزخ کی سزا سے کیا مراد ہے۔کیا یہ ایک ایسی آگ ہے جو
روح کو جلاتی ہے یا یہ ایک ایسی مادی آگ ہے جو جسم کو بھسم کر کے رکھ دیتی ہے۔کیا مسیحی حضرات اس
بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ موت کے بعد ہم اسی جسم میں دوبارہ اٹھائے جائیں گے جسے روح اس کے مٹی میں
مل کر مٹی ہو جانے یا راکھ بن جانے کے بعد پیچھے چھوڑ جاتی ہے یا یہ کہ موت کے بعد روح کے لئے ایک نیا
جسم پیدا کیا جائے گا اور دوبارہ جی اٹھنے والا شخص ایک نیا جسم عطا ہونے کے تجربہ میں سے گزرے گا؟
اگر دوزخ کی آگ مادی اور جسمانی آگ ہے اور یہ بدنی سزا پر دلالت کرتی ہے تو پھر ہمیں اپنے خیال
اور تصور کو پھیلا کر ایک خاص حد تک لے جانا ہو گا اور وہ حد یہ ہے کہ ہمیں سوچنا پڑے گا کہ مسیح کے
معاملے میں (جبکہ اسے دوزخ میں ڈالا گیا) کیا ہوا ہو گا اور اس پر کیا بیتی ہو گی ؟ کیا آگ میں پڑنے سے قبل
مسیح کی روح اسی مادی جسم میں پھر مقید کر دی گئی تھی جو دنیا میں زندگی بھر اس پر مسلط رہ کر اس کا ساتھ دیتی
رہی تھی؟ یا ایسا ہوا تھا کہ کسی نہ کسی طرح اسے غیر مرئی نوعیت کے آسمانی جسم میں منتقل کر دیا گیا تھا؟ اگر
اس مؤخر الذکر بات کو درست مانا جائے تو یہ بھی ماننا ہو گا کہ وہ آسمانی جسم جہنم کی مادی آگ کی پہنچ سے باہر
رہا ہو گا یعنی وہ جلنے ، سزا پانے اور بھسم ہو جانے سے محفوظ رہا ہو گا؟ بر خلاف اس کے اول الذکر صورت میں

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
54
ہوا یہ ہو گا کہ مسیح نے مرنے کے بعد جس انسانی جسم میں بسیرا کیا ہو گا اسے مسیح کے لیے دوبارہ جسم کی شکل
دی گئی ہو گی تا کہ وہ جسم دوزخ کی اذیت جھیلنے میں مسیح کے لیے ذریعہ اور واسطہ کا کام دے سکے۔اگر اس
صورت حال کو ہم درست تسلیم کر لیں تو پھر اس امر کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا کہ ایسا کرنا آسمانی یا الو ہی اصول
انصاف کو ایک اور دھچکا پہنچانے کے مترادف ہو گا۔پہلی بات تو یہ سامنے آئے گی کہ ایک اجنبی روح نے
اس مادی جسم کو زندگی بھر کے لئے اغوا کیا اور اسے مجبور کیا کہ وہ اسے ( یعنی اس اجنبی کو ) اپنے اندر سکونت
پذیر ہونے دے۔اس بے چارے جسم کو اس فراخ دلی اور مہمان نوازی کا صلہ جس کی ذمہ داری اس پر
زبر دستی تھوپی گئی تھی یہ ملا کہ اس امر کے باوجود کہ اس نے سرے سے کوئی گناہ ہی نہیں کیا دوزخ کی آگ
میں جلے۔اس سے بھی عجیب تر بات یہ ہے کہ اس بے قصور جسم نے طوعاً و کرہاجو قربانی پیش کی اس کا سہرا
اس جسم پر قبضہ جمانے اور اس میں زبر دستی سکونت پذیر ہونے والے نے باندھ لیا اپنے سر۔پھر سوال یہ پیدا ہو گا کہ جس انسان کا وہ جسم تھا اس کی روح کا کیا بنا؟ پھر شاید یہ ماننا پڑے کہ اس کی
اپنی کوئی روح تھی ہی نہیں۔اگر واقعی اس کی اپنی کوئی روح نہ تھی تو پھر مسیح کی شخصیت میں موجود انسان اور
خدا دونوں کو ایک ہی وجود ماننا پڑے گا اور یہ نظریہ کہ کبھی تو مسیح سے انسانی جذبوں کے تحت اعمال سر زد
ہوتے تھے اور کبھی وہ خدا کی مرضی و منشا کے مطابق اعمال بجالاتا تھا مداری کا کھیل بن کر رہ جائے گا۔ذہن
کے لئے قابل قبول فارمولا یہی ہے کہ ایک روح اور ایک جسم کے باہم یکجا ہونے سے ایک انسان وجو د میں
آتا ہے۔سو گویا ایک روح اور ایک جسم کے مجموعے کا انسان ہے۔ایک جسم میں بیک وقت دو روحیں
موجود ہونے کا نظریہ ایک انوکھا نظریہ ہے۔ایسے انوکھے نظریہ کو وہی لوگ تسلیم کر سکتے ہیں جو ان
باتوں پر یقین رکھتے ہیں کہ جن بھوت اور اسی نوع کی دوسری بلائیں لوگوں پر اپنا تسلط جما کر ان سے
عجیب و غریب حرکات کرواتی ہیں۔خدا کی قربانی اور روحانی عظمت
عین ممکن ہے کہ دوسری صورت مسیحی عالموں کے نزدیک زیادہ قابل قبول ہو یعنی یہ کہ مسیح کی روح
ہی دوزخ میں داخل ہوئی تھی اور وہ دوزخ بھی مادی نہیں بلکہ روحانی نوعیت کی تھی۔اگر ایسا ہی تھا تو
بادی النظر میں تو کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ ہم اس نظریہ کو نا معقول قرار دے کر مسترد کر دیں۔لیکن ذرا
تدبر سے کام لیا جائے تو یہ مشکل آڑے آئے بغیر نہیں رہتی کہ روحانی نوعیت کی دوزخ تو ضمیر کے کچوکوں

55
گناہ اور کفارہ
اور ان کی وجہ سے رونما ہونے والی دردانگیز کیفیت یا احساس جرم کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے۔مسیح پر تو ان
دونوں میں سے کوئی بات بھی صادق نہیں آتی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ خود معصوم اور بے گناہ
ہوتے ہوئے کسی اور شخص کے جرم کی سزا کو خود اپنے لئے قبول کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں تو پھر ضمیر کے
کچوکوں اور ان کی درد انگیز کیفیت کے ابھرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا بلکہ ہوتا یہ ہے کہ اس سے یکسر
متضاد صورت حال ابھر کر سامنے آتی ہے۔نیکی کمانے والے ایسے آدمی کی روح میں تو قربانی و ایثار کے ذاتی
اور شخصی مظاہرہ کے زیر اثر طمانیت بخش سعادت میسر آنے کا پر مسرت احساس جنم لیا کرتا ہے۔اور یہ
احساس خود اپنی جگہ دوزخ پر نہیں روحانی جنت پر دلالت کرتا ہے۔اب ہم ذرا اس جسم کی طرف متوجہ ہوتے ہیں جسے مسیح نے اپنے لیے اختیار کیا اور ایسا اختیار کیا کہ خود
اس کے اندر سما گیا۔اس ضمن میں دیکھنے والی بات یہ ہے کہ اس جسم کے تعلق میں موت کے کیا معنی ہوں
گے اور اس کے دوبارہ جی اٹھنے کا کیا مطلب لیا جائے گا۔عقل و شعور اور علم کا تقاضا تو یہ ہے کہ مسیح کے جسم
کو ” ابنیت مسیح کا جزولاینفک ہونا چاہیے۔بصورت دیگر اس امر کی کوئی مشتر کہ بنیاد بنتی ہی نہیں کہ جس کی
روسے اس کی الوہیت اور انسانی حیثیت دونوں باہم مجتمع ہو کر ایک دوسرے میں مدغم ہوں اور پھر ساتھ
کے ساتھ بعض مخصوص حالات میں امتیازی طور پر ایک دوسرے سے مختلف نوعیت کے کردار ادا کریں۔بعض اوقات تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ مسیح کے وجود میں موجود انسان تمام معاملات کو اپنے ہاتھ میں لے کر
انہیں کنٹرول کر رہا ہے جس سے یہ لازم آتا ہے کہ اس جسم کی اپنی ایک علیحدہ روح ہے۔برخلاف اس کے
بعض اوقات ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اُلوہیت خود براہ راست اثر انداز ہو کر انسان کے دل و دماغ اور صلاحیتوں کو
ایک خاص نہج پر چلا رہی ہے۔لہذا ہم باصرار یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ ایسا اسی صورت میں ہو سکتا ہے
کہ جب ایک دوسرے سے ممیز و ممتاز دو علیحدہ علیحدہ شخصیتیں باہم ایک ہی وجود میں مقید ہو کر ایک
دوسرے کا جز ولا ینفک بن گئی ہوں۔مسیح کے تعلق میں موت کا مفہوم و مطلب
اس امر کی مختلف امکانی صورتوں کو اچھی طرح سمجھ لینے کے بعد کہ مسیح کی شخصیت میں الوہیت اور
انسانیت نے باہم دگر کیا کیا کردار ادا کیے ہوں گے۔اب ہم صحیح کے بارہ میں لفظ ”موت“ کے اطلاق اور
پوری جامعیت کے ساتھ اس کے ہمہ گیر معانی کا احاطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
56
مسیحیوں کے عقیدہ کے بموجب اگر مسیح تین دن رات کے لئے مر گیا تھا تو موت کا یہی مطلب لینا
ہو گا کہ ان تین دنوں اور تین راتوں میں روح نے جسم سے اپنا تعلق منقطع کر لیا تھا اور روح اس میں سے
پرواز کر گئی تھی۔اس کا صاف اور واضح مطلب یہی بنتا ہے کہ روح نے پرواز کر کے جسم سے اپنا تعلق ایسے
حتمی رنگ میں منقطع کر لیا تھا کہ پیچھے صرف ایک مردہ لاش ہی باقی رہ گئی تھی۔سو گویا اس طرح مسیح کو ایک
مادی اور فانی جسم میں مقید رہنے سے بالا آخر خلاصی مل گئی لیکن قید سے اس رہائی کو کسی صورت میں بھی سزا
قرار نہیں دیا جاسکتا اور نہ دینا چاہیے۔”بیٹے کی مقدس روح کی اپنی پر جلال و پر جمال شان و شکوہ کی طرف
مراجعت کو کسی لحاظ سے سے بھی عام انسانی موت پر محمول نہیں کیا جاسکتا۔انسانی موت کے ساتھ خوف
وابستہ تو ہو تا ہے لیکن اس خوف کا روح کی جسم سے علیحدگی اور جدائی سے کوئی تعلق نہیں ہو تا۔روح تو ایک
نئے شعور اور نئی آگاہی سے ہمکنار ہو کر جسم سے علیحدگی اختیار کر رہی ہوتی ہے بلکہ موت کے خوف اور
دہشت کی اصل وجہ یہ ہوتی ہے کہ مرنے والے کا اپنے پیچھے چھوڑے جانے والے بہت سے عزیزوں،
پیارے وجو دوں اور مرغوب و دل پسند چیزوں یعنی کل پسماندگان سے ہمیشہ کے لیے تعلق منقطع ہو جاتا
ہے۔اسی لیے بسا اوقات ایسا بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ ایسا شخص جس کے پاس کچھ بھی باقی نہیں رہتا اور اس
کے عزیز واقارب ہی حیات ہوتے ہیں کہ جن کی خاطر وہ زندہ رہے وہ کھو کھلی قسم کی بے کیف زندگی بسر کرنے
پر موت کو ترجیح دینے لگتا ہے۔زندگی میں اس کی دلچسپی اس حد تک ختم ہو جاتی ہے کہ وہ مر جانا چاہتا ہے۔جہاں تک مسیح کا تعلق ہے اس امر کا کوئی امکان نہ تھا کہ اسے زندگی میں یاموت کے وقت کسی قسم کی
ندامت یا پشیمانی سے دوچار ہونا پڑا ہو۔اس کے لئے تو موت کی کھڑ کی صرف ایک سمت میں کھلتی تھی اور وہ
سمت کسی خسارہ کی نہیں بلکہ سراسر نفع اور خیر و فلاح کی سمت تھی۔پھر جسم سے اس کے علیحدہ ہونے یا اس
میں سے کوچ کرنے کو ایک انتہائی قابل رحم اور اذیت ناک تجربہ سے کیوں تعبیر کیا جائے؟ مزید بر آس جیسا کہ
عیسائی صاحبان ہمیں باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں مسیح نے محض تمثیلی رنگ میں جان نہیں دی تھی بلکہ
فی الحقیقت ایک دفعہ موت کا مزہ چکھا تھا اور مرنے کے بعد وہ پھر اسی جسم میں لوٹ آیا تھا۔ایسی صورت
میں اسی جسم کے اندر واپس لوٹ آنے کا مطلب اس کے سوا کیا ہو گا کہ ایک سراسر ناممکن اور خلاف عقل
بات کو اس کی طرف منسوب کیا جائے۔موت کے وقت جسم کو چھوڑ دینے اور اس سے کلیۂ کنارہ کش
ہو جانے کے بعد جب وہ اسی جسم میں واپس لوٹا تو کیا اس کی اس مراجعت کو نئی پیدائش سے تعبیر کیا جائے

57
گناہ اور کفارہ
گا؟ اگر اس پورے عمل کو مسیح کے جی اٹھنے اور از سر نو زندہ ہو جانے سے ہی تعبیر کرنا ہے تو پھر یہ بھی لازم
آتا ہے کہ اس کے ساتھ اس کے جسم کو بھی دوام حاصل ہو گیا ہو گا۔لیکن بائبل میں ہم جو کچھ پڑھتے ہیں وہ
بالکل ہی مختلف کہانی ہے۔اس کہانی کے مطابق مسیح اسی جسم میں جس میں کہ صلیب دی گئی تھی دوبارہ
داخل ہو کر مردوں میں سے جی اٹھا تھا اور اسی جی اٹھنے کو ہی مرنے کے بعد دوبارہ زندگی پانے کا نام دیا جاتا
ہے۔اگر ایسا ہی ہوا تھا تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ اسی جسم کو دوبارہ ترک کرنے کو کیا معنی پہنائے جائیں گے ؟
کیا اسے دوبارہ ترک کرنا دوسری موت کے مترادف نہ ہو گا؟ اگر مسیح کا جسم سے پہلی بار کوچ کرنا موت کی
آغوش میں جانا تھا تو پھر اسے دوسری بار ترک کرنے کے بارہ میں تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ ہمیشہ کے لئے
مر چکا ہے۔جب روح پہلی بار جسم کو چھوڑ جاتی ہے تو تم اسے موت قرار دیتے ہو۔جب وہ دوبارہ اسی جسم میں
واپس آتی ہے تو تم اسے موت کے بعد کی زندگی قرار دیتے ہو۔لیکن جب وہ اسی جسم کو دوبارہ چھوڑ جاتی ہے
اور چھوڑ بھی جاتی ہے کبھی واپس نہ آنے کے لئے تو اس کے ہمیشہ کے لئے چلے جانے کو تم کیا نام دو گے ؟ کیا
اسے فہم و ادراک سے بلا مسیحیت کی چیستانی زبان میں دائی موت کہا جائے گا یا پھر ایسی دائمی موت کو بھی دائمی
حیات کا نام دیا جائے گا؟ موت، موت ہی ہوتی ہے یہ دائی موت ہی کہلائے گی اس کے سوا اور کچھ نہیں۔اس
سارے معاملہ پر جتنا بھی غور کیا جائے ایک تضاد کے بعد دوسرا تضاد نکلتا چلا آتا ہے اور تضاد پر تضاد سے
واسطہ پڑتا چلا آتا ہے۔یقیناً اس پر غور و فکر ایک اعصاب شکن تجربہ سے کسی طرح کم نہیں!
اب اگر یہ کہا جائے کہ دوسری مرتبہ جسم کو ترک نہیں کیا گیا تو بہت ہی عجیب و غریب صورت حال
ابھر کر سامنے آتی ہے اور وہ یہ ہے کہ ”باپ خدا “ تو ایک لا محدود اور غیر فانی روحانی وجود کے طور پر اپنے
موجود ہونے کا ثبوت دے رہا ہے جبکہ ”بیٹا ایک فنا ہو جانے والی ہستی کی حدود و قیود میں مقید چلا آرہا ہے۔غیر محدود گناہوں کی برائے نام سزا
مسیحیوں کی طرف سے خیال آفریں انداز میں کہنے کو یہ بھی کہا جاسکتا ہے اور بعض کہتے بھی ہیں کہ یہ
ہمیشہ ضمیر کے باطنی کچوکے اور ان کے نتیجہ میں اٹھنے والی ٹیسیں ہی نہیں ہو تیں جو ان لوگوں کو انتہائی
تکلیف دہ حالات سے دو چار کرتی ہیں جو اپنے قصوروں اور گناہوں کے بارہ میں بہت حساس واقع ہوتے ہیں۔بر خلاف اس کے دوسروں کے دکھوں اور مصائب پر انتہائی ہمدردی اور غم خواری کا جذبہ بھی کسی انسان کو
جو خود مکمل یا جزوی طور پر معصوم و بے خطا ہو روحانی اذیت میں مبتلا کر دیتا ہے اور ان کی یہ حالت مسلسل

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
58
سوہان روح کی شکل اختیار کرتی چلی جاتی ہے۔ایسا شخص دوسروں کی خاطر خود دکھ اٹھانے کے وصف سے
متصف ہو تا ہے۔اس کی یہ حالت بسا اوقات بڑھتے بڑھتے جہنم کی اذیت ناک کیفیت سے مشابہت اختیار کر
لیتی ہے۔ہر کوئی جانتا ہے کہ مائیں اپنے بیمار اور معذور بچوں کے لئے کچھ کم دکھ نہیں اٹھا تیں۔انسانی تجربہ
اس امر پر گواہ ہے کہ ایک دائمی طور پر معذور اور اپاہج بچے کا دکھ اس کی ماں کے لئے ایک دہکتی ہوئی اصلی
جہنم کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔بنابریں ہم دوسروں کی خاطر دکھ جھیلنے کے اس اعلیٰ روحانی وصف کو مسیح کے
تعلق میں کیوں تسلیم نہیں کر سکتے ؟ آخر ہم کیوں نہ تسلیم کریں کہ یہ ارفع و اعلیٰ روحانی وصف مسیح کو بدرجہ
اولی حاصل تھا اور وہ یقیناً اس سے پوری طرف متصف تھا لیکن مسیح کے ضمن میں سوچنے والی بات یہ ہے کہ
اس کے اس ارفع وصف کی کار فرمائی صرف تین دن رات تک ہی کیوں محدود رہی؟ اس وصف نے مسیح کے
اپنے پورے زمینی عرصہ حیات میں بلکہ اس سے بھی پہلے اور بعد کے زمانوں میں بھی اپنی تاثیر اور اثر انگیزی
کا کیوں ثبوت نہ دیا۔شرف اور بزرگی رکھنے والے روحانی وجود دوسروں کی خاطر صرف چند گھنٹوں یا دنوں پر
مشتمل محدود وقت کے لیے ہی برائے نام دکھ نہیں اٹھایا کرتے۔ان کے دکھ اور کرب مسلسل کی تو یہ حالت
ہوتی ہے کہ ان کے دل تسلی نہیں پکڑتے اور انہیں چین نہیں آتا جب تک وہ دوسروں کے دکھ کو یکسر نابود
ہوتے اور اسے سکھ میں تبدیل ہوتے نہ دیکھ لیں۔جس قسم اور نوعیت کی دوزخ سر دست ہمارے زیر غور
ہے اسے اپنے پر وارد کرنا صرف معصوم صفت اور خدا رسیدہ لوگوں کا ہی خصوصی استحقاق نہیں ہے۔اس
میں شک نہیں کہ یہ اعلیٰ وصف ہے لیکن یہ ہے ایک ایسا وصف جس سے متصف ہونے سے جنگل کے
درندے بھی بکلی محروم نہیں ہیں۔وہ بھی ایک حد تک اس سے متصف ہوتے ہیں اسی لیے وہ بھی اپنے قریبی
ساتھیوں کا دکھ درد محسوس کرتے ہیں۔میں اظہارِ رائے کے طور پر چند مزید فقروں پر اکتفا کرتے ہوئے اس بحث کو سمیٹنا اور ختم کرنا چاہتا
ہوں لیکن ایک اور اہم موضوع بھی میرے پیش نظر ہے اس پر بھی اختصار سے روشنی ڈالنا ضروری ہے۔وہ
موضوع یہ ہے ے کہ خدا نے مسیح کے لئے جو سزا مقرر کی وہ صرف تین دن اور تین رات جاری رہی جبکہ ان
گناہگاروں نے جن کے گناہوں کی پاداش میں اسے سزادی گئی اتنے لمبے عرصہ اور زمانہ دراز تک ایسے ایسے
بھیانک گناہ کئے تھے کہ خود بائبل کی رو سے وہ مستحق تھے دوزخ کے دائگی عذاب کے۔قابل غور امر یہ ہے
کہ یہ کس قماش کا عادل خدا تھا کہ جب وہ ان لوگوں کو سزا دینے لگا جنہیں اس نے خود پیدا تو کیا تھا لیکن وہ

59
گناہ اور کفارہ
اس کے اپنے بیٹے اور بیٹیاں نہیں تھے تو اس نے انہیں ہمیشہ ہمیش جاری رہنے والی سزا دینے کا فیصلہ کیا لیکن
جب وہ انہی ان گنت گناہوں کی سزا خود اپنے بیٹے کو دینے لگا کیونکہ ان تمام گناہوں کا بار اس نے رضا کارانہ
طور پر خود اپنے کندھوں پر لے لیا تھا کبھی ختم نہ ہونے والی دائمی سزا میں یکدم تخفیف کر دی گئی اور تخفیف
بھی اتنی زیادہ کی گئی کہ دائمی سزا گھٹ گھٹا کر صرف تین دن اور تین رات کے انتہائی قلیل عرصہ تک محدود
ہو کر رہ گئی ؟ گویا کہ دونوں سزاؤں میں کوئی نسبت ہی باقی نہ رہی۔اگر انصاف کے نام پر سے کچھ کرنا تھا تو
پھر ایسے انصاف کا ڈھونگ رچانے کی ضرورت ہی کیا تھی۔بنی نوع انسان کو خدا نے اپنے ہاتھ سے پیدا کیا
ہے۔اگر وہ بھی اسی طرح کا انصاف کرنے لگیں جس طرح کا انصاف کرنا انہوں نے خود اسی سے سیکھا ہے تو
عدل گستری میں وہ ان کے طرز عمل اور کردار پر کیسے ناپسندیدگی اور ناراضگی کا اظہار کرے گا۔اس کا تو
مطلب یہ ہوا کہ اپنے بچوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے میں اور پیمانے اور دوسروں کے ساتھ پیش آنے
میں پیمانے بالکل ہی اور۔اگر خدا کے بندے بھی عدل گستری میں اس کے اپنے اس بے انداز تفاوت کی نقل
کریں تو کیا وہ ان کی اس ہو بہو نقل کو خوشی اور مسرت کے عالم میں جھوم جھوم کر دیکھے گا یا غصہ اور دہشت
زدگی کے عالم میں اس کا مشاہدہ کرے گا؟ لاریب بہت مشکل ہے اس سوال کا جواب دینا!
کفارہ نے تبدیلی کیا پیدا کی؟
جہاں تک اس مسیحی عقیدہ کا تعلق ہے کہ مسیح کا صلیب پانا گناہ کی سزا پر اثر انداز ہوا ہم پہلے ثابت
کر چکے ہیں کہ یسوع مسیح پر ایمان لانے کے نتیجہ میں گناہ کی سزا میں کسی لحاظ سے بھی کوئی کمی واقع نہیں
ہوئی۔ہماری مراد اس سزا سے ہے جو خدا نے ابتدائی گناہ کی پاداش کے طور پر آدم و حوا اور ان کی تمام
آئندہ نسلوں کے لئے مقرر کی تھی۔تمام انسانی مائیں آج تک درد زہ کی تکلیف اٹھا کر بچے جنتی چلی آرہی ہیں
اور اسی طرح آج بھی مرد محنت و مشقت کے ذریعہ اپنا پسینہ بہا کر روزی کما رہا ہے۔آئیے ہم ایک اور زاویہ نگاہ سے اس معاملہ کا جائزہ لیں۔وہ زاویہ نگاہ یہ ہے کہ اس بارہ میں عیسائی دنیا
کا غیر عیسائی دنیا سے موازنہ کر کے دیکھیں کہ زمانہ مسیح کے بعد سے عیسائی دنیا میں کیا امتیاز رونما ہوا ہے۔مسیح پر ایمان لانے والا کوئی شخص بھی تاریخ کے کسی بھی دور میں کسی قابل ذکر تبدیلی کی نشاندہی نہیں
کر سکتا۔کیا کسی دور میں بھی ایسا ہوا ہے کہ ان کی (یعنی عیسائیوں کی ) عورتوں نے دردِ زہ کے بغیر ہی بچے جنے

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
60
ہوں۔اور ان کے مردوں نے مشقت جھیلے بغیر ہی روزی کمائی ہو۔اس بارہ میں وہ غیر عیسائی دنیا کے
بالمقابل اپنے ہاں کسی تبدیلی کا رونما ہونا ثابت نہیں کر سکتے۔گناہ کے طبعی میلان کے بارہ میں بھی عیسائی دنیا میں تبدیلی کے کوئی آثار کبھی ظاہر نہیں ہوئے۔مسیح
پر ایمان رکھنے والوں اور ایمان نہ رکھنے والوں کا باہم موازنہ کرنے سے اس امر کی کوئی شہادت سامنے نہیں
آتی کہ مسیح پر ایمان رکھنے والوں میں ارتکاب گناہ کا میلان کلی طور پر نا پید ہو گیا ہو۔مزید بر آں یہ امر بھی
حیران کن ہے کہ ”خدا کے بیٹے“ پر ایمان کے بالمقابل خدا پر ایمان کو کمتر درجہ کیوں دیا جاتا ہے۔خاص طور
پر اس زمانہ کے متعلق کیا کہا جائے گا جبکہ یہ گہر ا قدیمی راز کہ خدا کا کوئی بیٹا بھی تھا ابھی نوع انسان پر
منکشف نہ ہوا تھا۔یقیناً اس وقت بھی ایسے لوگ موجود تھے جو خدا کی ہستی اور اس کی وحدانیت پر ایمان
رکھتے تھے۔اسی طرح خود مسیح کے اپنے زمانہ میں اور اس کے بعد کے زمانوں میں بھی ہر خطہ ارض میں اور ہر
مذہب سے تعلق رکھنے والوں میں بے شمار لوگ ایسے پیدا ہوئے جو خدا کی ہستی پر اور اس کے احد ہونے پر
ایمان رکھتے تھے۔اس زمانہ میں ایمان باللہ گناہ اور اس کی سزا پر کیوں اثر انداز نہ ہوا؟ یہی نہیں بلکہ اس کے
علاوہ ایک اور سوال بھی پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ ”باپ خدا نے گناہگاروں کے لئے اس عظیم دکھ کا مظاہرہ
کیوں نہ کیا جس کا مظاہرہ اس کے ”بزرگ تر“ بیٹے کی طرف سے دیکھنے میں آیا؟ یقینا ظاہر یہی ہوتا ہے کہ
( نعوذ باللہ ) کم مہذب باپ کے مقابلہ میں بیٹا بلند تر اخلاقی اقدار کا حامل تھا۔اگر کوئی یہ پوچھتا ہے تو وہ ایسا
کرنے میں حق بجانب ہے کہ کیا ( نعوذ باللہ الوہیت ابھی ارتقائی مراحل میں سے گزر رہی ہے اور اس کے
پایۂ تکمیل کو پہنچنے کا عمل ہنوز جاری ہے ؟

آج 10 میں سے 10 باقی