باب دوم
مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک, حصہ 3
41
گناہ اور کفارہ
آنا عین ممکن ہے۔ایسا نہیں ہے کہ وہ ہمیشہ ہی باہم ضد کے طور پر ایک دوسرے کی تردید کرتے نظر آئیں۔بعض اوقات خود عدل کا تقاضا یہ ہوتا ہے کہ معاف کر دینا ضروری ہے اور بر خلاف اس کے بعض حالتوں
میں خود عدل اس امر کا متقاضی ہوتا ہے کہ معافی نہ دی جائے۔اگر ایک بچہ کے ساتھ ہمیشہ ہی معافی کا
سلوک روارکھا جائے اور اس طرح مزید جرائم کے مرتکب ہونے میں اس کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے تو
ایسی صورت میں معافی خود اپنی ذات میں جرائم کی افزائش اور حاشیہ آرائی کا موجب ہو گی۔ظاہر ہے ایسا کرنا
عدل کی روح کے سراسر منافی ہو گا۔اگر ایک عادی مجرم کو معاف کر کے اسے مزید جرائم کے ارتکاب کا
موقع دیا جائے اور اس طرح معافی کے ذریعہ گردو پیش دکھوں اور مصیبتوں کی افزائش کے سلسلہ میں اس
کی حوصلہ افزائی کرنے میں کوئی مضائقہ نہ سمجھا جائے تو ایسا طرز عمل تقاضائے عدل کے برخلاف ہوتے
ہوئے معصوم شہریوں کے خلاف ایک ظالمانہ اقدام کے مترادف قرار پائے گا۔اب اگر دیکھا جائے تو اسی
قماش کے لاتعداد اور بے شمار مجرم ایسے ہیں جن کے حق میں مسیح کا کفارہ ایک پناہ گاہ ہی نہیں کمین گاہ کی
حیثیت اختیار کر لیتا ہے۔ظاہر ہے یہ ناگوار صورت حال عدل کے سراسر منافی ہے۔بہر صورت و بہر حال
کفارہ پر زور دینا نیز پشیمانی اور معافی کو سرے سے کوئی اہمیت نہ دینا درست نہیں ہے۔اس کا درست نہ ہونا
ایک مثال سے بخوبی واضح ہو جاتا ہے اور وہ مثال یہ ہے کہ اگر بچہ پشیمان ہو کر اپنے کیے پر افسوس کا اظہار
کرتا ہے اور ماں کو یقین ہو جاتا ہے کہ بچہ اس جرم کا دوبارہ ارتکاب نہیں کرے گا اس کے باوجود بچہ کو سزا
دینا عدل کی روح کے برخلاف ہو گا۔جب ایک پشیمان شخص پشیمانی کی اذیت میں سے گزرتا ہے تو ایسی پشیمانی
خود اپنی جگہ سزا سے کسی طرح کم نہیں ہوتی۔بعض حالتوں میں تو ایسی پشیمانی بجائے خود باہر سے عائد کردہ
سزا سے کہیں بڑھ کر اذیت ناک بن جاتی ہے۔جن لوگوں کا ضمیر زندہ ہو اور ان سے کوئی گناہ سرزد
ہو جائے تو وہ پشیمانی کے زیر اثر بہت دکھ محسوس کرتے ہیں۔وہ اندر ہی اندر کچھ کم اذیت نہیں اٹھاتے۔بسا
اوقات ضمیر کے مسلسل کچوکوں کی اذیت اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ قوت برداشت کی آخری حد کو چھونے
لگتی ہے۔ایسی صورت میں عین ممکن ہو جاتا ہے کہ خدا ایسے بار بار قصور کرنے اور بار بار پشیمان ہونے والے
کمزور بندہ پر رجوع بر حمت ہو اور اس کے گناہ بخش دے۔عدل اور معافی کے اس باہمی تعلق میں ایک ایسا
عام فہم سبق مضمر ہے جسے ایک ہمہ گیر انسانی تجربہ کی حیثیت حاصل ہے۔اس کا ادراک کرنا اور اس سے
فائدہ اٹھانا اعلیٰ ذہنی صلاحیتیں رکھنے والوں کے لئے ہی نہیں بلکہ عام سمجھ بوجھ والے انسانوں کے لئے
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
42
چنداں مشکل نہیں ہے۔کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ مسیحی حضرات اپنے اس عقیدہ کی نامعقولیت پر
معترض ہوئے بغیر اس سے چھٹے رہنے کی غفلت سے بیدار ہوں۔اگر وہ اپنے اس عقیدہ کا عقل عمومی کی
روشنی میں از سر نو جائزہ لے کر اس کی نامعقولیت کو محسوس کر لیں گے تو وہ اچھے با عمل عیسائی پھر بھی رہیں
گے لیکن وہ ایک مختلف اور حقیقت پسندانہ نوعیت کے عیسائی ہوں گے۔اندریں صورت وہ اور زیادہ محبت
اور گہری وابستگی کے ساتھ مسیح کی انسانی حقیقت پر یقین رکھنے والے ہوں گے بہ نسبت اس خیالی مسیح پر
ایمان رکھنے کے جو محض ان کے اپنے تخیل کی پیداوار ہے اور ایک فسانہ سے زیادہ جس کی کوئی حیثیت نہیں
ہے۔مسیح کی بڑائی اور عظمت روایتی داستان میں نہیں بلکہ اس عظیم قربانی میں مضمر ہے جو اس نے ایک
انسان اور خدا کے ایک پیغمبر کی حیثیت سے پیش کی۔یہ ایک ایسی قربانی تھی جو دل پر زیادہ قوت اور گہرائی
کے ساتھ اثر انداز ہوتی ہے بہ نسبت اس دیو مالائی قصہ کے کہ وہ صلیب پر مرنے اور دوزخ میں چند دہشت
ناک گھنٹے گزارنے کے بعد مردوں میں سے دوبارہ جی اٹھا تھا۔فسانہ ، فسانہ ہی ہو تا ہے حقیقت کے آگے اس
کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔مسیح کے لئے کفارہ ادا کرنا ممکن نہ تھا
آخر میں پیش کیا جانے والا ایک اور سوال بھی کچھ کم اہم نہیں ہے اور وہ یہ ہے کہ مسیح پیدائشی طور پر
گناہ سے پاک اور معصوم کیسے ہو سکتا تھا جبکہ وہ پیدا ہی ایک انسان ماں کے بطن سے ہوا؟ اگر آدم اور حوا کے
ابتدائی گناہ نے اس بد قسمت جوڑے کی آئندہ آنے والی تمام نسلوں کو موروثی طور پر گناہ سے آلودہ کر دیا
تھ تو ایک ناگزیر نتیجہ کے طور پر یہ امر لازم آتا ہے کہ نسل آدم کے تمام بچے کیا ذکور و کیا اناث سب ہی گناہ
کے طبعی میلان کا عورتوں میں منتقل ہونے کا امکان اس لئے زیادہ تھا کہ یہ حوا ہی تو تھی جس نے شیطان کے
آلہ کار کی حیثیت سے آدم کو ورغلا کر گناہ میں ملوث ہونے پر آمادہ کیا تھا۔اس لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو
از روئے انصاف ارتکاب گناہ کی ذمہ داری آدم کی بہ نسبت حوا کے کندھوں پر زیادہ عائد ہوتی ہے۔مسیح کی
پیدائش کے معاملہ میں یہ بات ظاہر وباہر ہے کہ وہ اس حوا کی ایک بیٹی کے بطن سے سے پیدا ہوا تھا جو
ابتدائے آفرینش میں سرزد ہونے والے گناہ کی زیادہ ذمہ دار تھی۔اس ضمن میں یہ سوال بڑی شدت سے
ابھر کر سامنے آتا ہے کہ آیا مسیح کو انتقال ورثہ کے مخصوص خلیوں (Chromosomes) کے ساتھ کوئی
توارثی عصر (Gene) اپنی انسانی ماں سے پیدائشی طور پر ورثہ میں ملا تھا یا نہیں؟ اگر ملا تھا تو موروثی گناہ کی
43
گناہ اور کفارہ
ناگزیر آلودگی سے اس کا بچنا ممکن ہی نہ تھا اور اگر اس نے اپنی ماں سے کوئی تو راثی عنصر انتقال ورثہ کے
مخصوص خلیوں کے ساتھ ورثہ میں پیدائشی طور پر نہیں پایا تھا تو پھر اس کی پیدائش یقیناً ایک معجزانہ پیدائش
قرار پائے گی کیونکہ ایک معجزہ ہی ایسے بچہ کو معرض وجود میں لا سکتا تھا جو ماں کے بطن سے پیدا ہونے کے
باوجود نہ باپ کی طرف منسوب ہو سکتا تھا اور نہ ماں کی طرف۔یہ بات پھر بھی فہم سے بالا ہوتے ہوئے
مخمصہ کا موجب رہتی ہے کہ موروثی خواص کے حامل خیلیے جو نسل در نسل منتقل ہوتے ہوئے حوا کی طرف
سے مسیح کو ورثہ میں ملے وہ گناہ کے ناگزیر باطنی میلان سے کیسے مبرا ر ہے ؟ چلیے فرضی طور پر ہم مان لیتے ہیں
کہ کسی نہ کسی طرح ایسا وقوع میں آہی گیا اور مسیح اس معصومیت کا حامل بن گیا جس کی بنا پر اس میں ان
انسانوں کے گناہوں کا بار اٹھانے کی اہلیت پید اہو گئی جو اس کی اس معجزانہ حیثیت پر ایمان لے آئیں اور جو
ایمان نہ لائیں ان کے گناہوں کا بار خود انہی کی گردن پر رہے۔اس مفروضہ پر ایک اور مسئلہ اٹھ کھڑ اہو گا۔پوچھنے والے پوچھ سکتے ہیں کہ ایسی صورت میں آدم اور حوا کی ان نسلوں پر کیا بیٹے گی جو بے چاری
ظہور عیسائیت سے پہلے ہو گزری تھی۔ظہور عیسائیت سے قبل نسلاً بعد نسل کھرب ہا کھرب انسان پیدا
ہوتے اور کرہ ارض کے پانچوں براعظموں میں پھیلتے اور ان کے مختلف حصوں میں آباد ہوتے چلے گئے۔وہ
پیدا ہونے اور اس زمین پر زندہ رہنے کے بعد مرتے اور اس جہان سے گزرتے چلے گئے۔ان کے لیے یہ
ممکن ہی نہ تھا کہ وہ کسی طور پر سن یا جان سکتے کہ ان کا اصل نجات دہندہ مسیح ہے کیونکہ وہ نجات دہندہ تو ان
کے وقت میں پیدا ہی نہ ہوا تھا۔اس طرح تو آدم کی پیدائش سے لے کر ظہورِ مسیح تک کے درمیانی زمانہ میں
جتنی بھی نسل آدم پیدا ہوئی وہ محروم ازلی ہی قرار پائی اور خسر انِ مبین میں مبتلا ہونا ان کا مقدر ٹھہر۔ان بے
چاروں
کا کیا قصور تھا کہ انہیں بخشش یا نجات کا خفیف سے خفیف موقع عطا ہونے کا حق دار نہ سمجھا گیا؟ کیا صحیح
کی عطا کردہ نجات از منہ گزشتہ سے نافذ العمل قرار پائے گی ؟ اگر یہ درست ہے تو ایسا کیوں اور کیسے ہو گا؟
پھر سوچنے والی بات یہ بھی ہے کہ خود مسیح کے اپنے زمانہ میں یہودیہ (Judea) کے چھوٹے سے علاقہ
کے بالمقابل دنیا کے دیگر وسیع و عریض علاقوں میں بھی نسل آدم آباد تھی۔ان لوگوں نے عیسائیت اور مسیح
کا نام بھی نہ سنا تھا، ان سب پر کیا بیتی اور ان کا کیا بنا؟ وہ مسیح کے ابن اللہ ہونے پر ایمان نہ لائے تھے۔عدم
علم کی بنا پر ان کے لئے ایمان لانا ممکن ہی نہ تھا۔کیا وہ سزا کے بغیر ہی نجات پا جائیں گے۔یا یہ کہ انہیں بھی
ان کے گناہوں کی سزا ملے گی اور وہ نجات سے محروم قرار پائیں گے ؟ اگر انہیں سزا دیئے بغیر ہی چھوڑ دیا
میسحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
44
جائے گا تو کس دلیل کی رو سے ایسا ہو گا؟ اور اگر انہیں ان کے گناہوں کی سزا دی جائے گی تو پھر یہی سوال
پیدا ہو گا کہ کس منطق کی رو سے انہیں گرفت اور پکڑ کا سزاوار ٹھہرایا جائے گا؟ انہیں مسیح پر ایمان لانے
اور نجات سے ہمکنار ہونے کا موقع ہی کب نصیب ہوا تھا؟ وہ تو یکسر بے بس ولا چار تھے۔یہ بہر طور کانٹے کی
تول پورا اترنے والے حتمی اور بار یک در باریک انصاف کی کیسی مسخ شدہ اور مضحکہ خیز تصویر ہے!
مجبوری اور بے دلی کی آئینہ دار قربانی
اب ہم مسیح کو صلیب دیئے جانے کے واقعہ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔خو داس واقعہ کی تفصیلات پر
غور کرتے ہوئے بھی ہم ایک عقد و لا یخل سے دوچار ہوئے بغیر نہیں رہتے۔جیسا کہ ہمیں بالاصرار بتایا جاتا
ہے یہ مسیح ہی تھا جس نے خود اپنی مرضی سے اپنے آپ کو قربانی کے لئے ”باپ خدا کے حضور پیش کیا۔اور یہ کہ اس لئے اسے پوری نوع انسانی کے گناہوں کے کفارہ کے طور پر قربانی کا بکرا بنایا گیا البتہ اس کفارہ
سے فیض پانے کے لئے یہ شرط عائد کی گئی کہ لوگ اسے برحق تسلیم کرتے ہوئے اس پر ایمان لائیں۔لیکن
حقیقت الا مر کے طور پر ایک بالکل مختلف منظر ہماری آنکھوں کے سامنے ابھرتا ہے۔ہم دیکھتے یہ ہیں کہ
جب مسیح کی خواہش کے پورا ہونے کا وقت قریب آتا ہے اور بالآخر گناہوں میں ملوث بنی نوع انسان کو نئے
دن کے چڑھنے والے سورج کی طرح امید کی کرن پھوٹتی محسوس ہوتی ہے تو تاریخ انسانی کے اس اہم موقع
پر جب ہم اس توقع کے ساتھ مسیح کی طرف نظر اٹھاتے ہیں کہ بنی نوع انسان کی خاطر قربانی پیش کرنے میں
اس کی خوشی و مسرت، روحانی کیف و سرور اور اس کے عالم وارفتگی کا نظارہ کریں تو ہمیں بے حد مایوسی کے
عالم میں فریب خوردگی کا شکار ہونا پڑتا ہے۔بے صبری اور بے چینی سے اس لمحہ مسرت کا انتظار کرنے
والے مسیح کی بجائے ہمارا واسطہ پڑتا ہے ایک رونے ، چلانے اور دہائی دینے والے مسیح سے جو اپنے ”باپ
خدا سے بصد منت یہ التجا کر رہا ہے کہ اے باپ ! موت کے اس کڑوے پیالہ کو مجھ سے ٹال دے۔بلکہ
انجیل سے پتہ لگتا ہے کہ واقعۂ صلیب سے قبل مسیح نے ایک فیصلہ کن اور دور رس نتائج کا حامل طویل دن
گزارا اور اس کے بعد آنے والی ایک سیاہ اور اذیت ناک رات جو در دناک انجام پر منتج ہونے والی تھی دعائیں
کرتے ہوئے گزاری۔ایسے کڑے دن کے بعد آنے والی کڑی رات کی بے چین گھڑیوں میں جب مسیح نے
اپنے ایک شاگرد کو اونگھتے ہوئے پایا تو اسے بہت ڈانٹا اور برا بھلا کہا۔اس سارے واقعہ کو بائبل نے ان الفاظ
میں بیان کیا ہے:
45
گناہ اور کفارہ
اس وقت مسیح ان (یعنی شاگردوں) کے ساتھ گتسمنی نام ایک جگہ میں آیا اور اپنے
شاگردوں سے کہا یہیں بیٹھے رہنا جب تک میں وہاں جاکر دعا کروں اور پطرس اور زبدی کے
دونوں بیٹوں کو ساتھ لے کر غمگین اور بے قرار ہونے لگا۔اس وقت اس نے ان سے کہا میری
جان نہایت غمگین ہے یہاں تک کہ مرنے کی نوبت پہنچ گئی ہے۔تم یہاں ٹھہرو اور میرے
ساتھ جاگتے رہو۔پھر ذرا آگے بڑھا اور منہ کے بل پر گر کر یوں دعا کی کہ اے میرے باپ!
اگر ہو سکے تو یہ پیالہ مجھ سے مل جائے۔تو بھی نہ جیسا میں چاہتا ہوں بلکہ جیسا تو چاہتا ہے ویسا ہی
ہو۔پھر شاگردوں کے پاس آکر ان کو سوتے پایا اور پطرس سے کہا کیا تم میرے ساتھ ایک
گھڑی بھی نہ جاگ سکے ؟ جاگو اور دعا کرو تا کہ آزمائش میں نہ پڑو۔روح تو مستعد ہے مگر جسم
کمزور ہے۔پھر دوبارہ اس نے جا کر یوں دعا کی کہ اے میرے باپ! اگر یہ میرے پئے بغیر
نہیں مل سکتا تو تیری مرضی پوری ہو۔اور آکر انہیں پھر سوتے پایا کیونکہ ان کی آنکھیں نیند
سے بھری تھیں۔اور ان کو چھوڑ کر پھر چلا گیا اور پھر وہی بات کہہ کر تیسری بار دعا کی۔“2
جیسے جیسے یہ عیسائی داستان آگے بڑھتی ہے تو وائے افسوس کہ نہ ہی مسیح اور نہ ہی اس کے حواریوں کی
دعائیں خدا اور باپ کے ہاں قبولیت پاتی ہیں اور زبر دستی با وجود شدید احتجاج کے آخر کار اس لیے صلیب پر
چڑھا دیا جاتا ہے کہ یہ وہی انسان تھا ؟ وہی مصومیت کا شہزادہ قربانی کی علامت جس نے رضا کارانہ طور پر بنی
نوع انسان کے بوجھ کو اٹھانے کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دیا یا پھر یہ کوئی اور انسان تھا؟ آپ کارویہ صلیب
کے وقت اور اس کے دوران ہی آپ کی شخصیت اور آپ کی ذات کے گرد گھڑی گئی کہانی میں شکوک و
شبہات پیدا کرتا ہے۔اب ہم اس تنقیدی جائزے کی طرف لوٹتے ہیں۔پھر صلیب پر لٹکی ہوئی حالت میں مسیح کی زبان سے غم میں ڈوبی ہوئی جو آخری چیخ ( یعنی اے میرے
خدا! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا) نکلی اس کے متعلق کئی سوال ذہن میں ابھرتے ہیں۔پہلا اور بنیادی سوال تو
یہی ہے کہ وہ انتہائی غم ناک اور درد انگیز الفاظ کس نے کہے تھے ؟ مراد یہ ہے ان الفاظ کو اپنی زبان سے ادا
کرنے والا ”انسان مسیح “ تھا یا ابن اللہ کی حیثیت سے ”خدا مسیح نے یہ الفاظ کہے تھے ؟ سوچنے والی بات یہ
ہے کہ کسے چھوڑ دیا گیا؟ کس نے چھوڑا؟ اور چھوڑا تو کیوں چھوڑا؟ اگر یہ الفاظ ”انسان صحیح “ نے کہے تھے تو
پھر ایک طے شدہ امر کے طور پر یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ ”انسان مسیح“ نے بحیثیت انسان اپنی اکیلی اور
2 ( متی باب 26 آیات 36 تا 44)
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
46
آزاد شخصیت کو آخری سانس تک برقرار رکھا اور وہ شخصیت اپنی اکیلی ذات میں ایسی تھی کہ وہ سوچ بھی سکتی
تھی اور محسوس بھی کر سکتی تھی۔جب اس انسانی جسم سے جس میں ابن اللہ کی حیثیت سے خدا سمایا ہوا تھا خدا
کی روح نے اپنا رشتہ منقطع کیا تو مرا کون؟ اگر روح کے رخصت ہونے کے بعد یہ انسانی جسم ہی تھا جس پر
موت وارد ہوئی تو پھر سوچنا اور غور کرنا چاہیے کہ جب خدا کی روح اس میں دوبارہ واپس آئی تو وہ کون تھا جو
مردوں میں سے جی اٹھا؟ ظاہر ہے کہ انسانی جسم ہی دوبارہ زندہ ہوا۔یہ صورت حال ہمیں باور کراتی ہے کہ صلیب پر خدا کے بیٹے نے دکھ نہیں اٹھایا۔یہ ”انسان مسیح “ ہی
تھا جو صلیب پر دکھ جھیل رہا تھا اور انتہائی تکلیف کی حالت میں ”انسان مسیح“ کا مادی جسم ہی بے اختیار پکار
اٹھا تھا کہ اے میرے خدا! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا؟ اس کے بالمقابل ابن اللہ ہونے کی حیثیت
سے ”خدا مسیح عمال لا تعلقی اور سرد مہری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ”انسان مسیح کی تکلیف اور اذیت کا نظارہ
کرتا رہا۔ایسی صورت میں اس دعوی کا کیا جواز باقی رہ جاتا ہے کہ نوع انسانی کے دکھوں کے ازالہ کے
لئے ”انسان مسیح نے نہیں بلکہ خدا کے بیٹے نے خود دکھ اٹھایا۔دوسری امکانی صورت یہ ہے کہ ہم یہ فرض کریں کہ یہ ” ابن اللہ صحیح “ ہی تھا جو صلیب پر چلا اٹھا تھا
جبکہ اس کی ذات میں موجود ”انسان صحیح غالباً نئی زندگی شروع کرنے کی امید میں سب کچھ وقوع پذیر ہوتا
دیکھ رہا تھا اور دیکھ بھی رہا تھا اس موہوم توقع اور مذبذب احساس کے زیر اثر کہ ”ابن اللہ مسیح کی قربانی کے
ساتھ ساتھ خود اسے ( یعنی ”انسان مسیح کو بھی خواہ وہ اسے پسند کرے یا نہ کرے اپنے باہم دگر ایک ساتھ
زندگی بسر کرنے والے معصوم و بے خطا ساتھی کو قربان گاہ پر ذبح کر دیا جائے گا۔غالباً یہ ایک اور سربستہ راز
ہے کہ عدل کا وہ کون سا مفہوم تھا جس نے خدا کو دو پرندوں کا ایک ہی پتھر سے شکار کرنے پر ابھارا؟
اگر یہ سب ماجرا خدا کے بیٹے کے ساتھ گزرا ( اور جملہ عیسائی فرقوں کا اس امر پر اتفاق ہے کہ یہ سب
بیتی خدا کے بیٹے پر ہی تھی تو پھر پہلے سوال کے جواب میں ہی سے دوسراسوال یہ ابھرتا ہے کہ متی باب 26
آیات 39 تا 42 کی رو سے مسیح صلیب پر ہم کلامی کے وقت کس سے مخاطب تھا؟ اس ضمن میں دو ہی امکانی
صورتیں ہو سکتی ہیں۔پہلی صورت یہ ہے کہ مسیح اس وقت ”باپ خدا“ سے ہم کلام تھا اور اس سے شکوہ
کر رہا تھا کہ عین ضرورت کے وقت میں اسے اکیلا چھوڑ دیا گیا۔اندریں صورت یہ باور کرنے کے سوا چارہ
نہیں کہ باپ اور بیٹا دو علیحدہ علیحدہ وجو د تھے جو باہم کسی ایک وجود میں مدغم ہو کر ایک ایسے وجود واحد کے
طور پر موجود نہیں ہو سکتے تھے کہ وہ جملہ صفات میں برابر کے شریک ہوں اور ساتھ کے ساتھ ان صفات کو
47
گناہ اور کفارہ
بروئے کار لانے میں بھی ان کا برابر کا حصہ ہو۔ان میں سے ایک مختار کل نظر آتا ہے جسے ثالث و حکم کے
طور پر آخری اور حتمی فیصلے کرنے اور انہیں عملاً نافذ کرنے کی پوری قدرت حاصل ہے۔دوسر ا بے چارہ ہے تو
اس کا بیٹا ( یعنی ابن اللہ ) لیکن اس غریب کو خواہ عارضی طور پر ہی سہی غلبہ کے آئینہ دار ان تمام قادرانہ
اوصاف سے محروم کر دیا گیا ہے جو اس کے باپ کو بلا توقف حاصل ہیں۔جس مرکزی نکتہ پر نظر اور توجہ کو
بہر طور مر تکز رکھنا ضروری ہے وہ یہ حقیقت ہے کہ ”باپ “ اور ” بیٹے کی باہم متخالف و متقابل خواہشات
اور تمنائیں کسی اور معاملہ میں ایک دوسرے سے اس درجہ متصادم دکھائی نہیں دیتیں جتنی کہ ڈرامہ صلیب
کے آخری سین (اختتامی منظر ) میں ان کا باہمی ٹکراؤ اپنے عروج پر نظر آتا ہے۔دوسری امکانی صورت یہ
ہو سکتی ہے کہ مسیح ابن اللہ ہونے کی حیثیت سے خود اپنے آپ سے ہم کلام تھا اور خود کردہ راچہ علاج کے
باوجود خود اپنے آپ سے ہی شکوہ سنجی میں مصروف تھا۔ایسی صورت میں یہ اشکال سامنے آئے بغیر نہیں
رہے گا کہ اگر وہ ”دو ہونے کے باوجود ایک “ (یعنی دو میں ایک تھے اور ساتھ ہی ” ایک ہونے کے باوجود
دو ( یعنی ایک میں دو) بھی تھے تو کیا یہ ایک دوسرے سے ممیز و ممتاز شخصیتیں رکھنے والے وجو د اپنے اپنے
ذاتی خیالات، ذاتی اقدار اور ذاتی اوصاف رکھتے ہوئے درد بھی محسوس کرتے تھے اور اذیتیں بھی جھیلتے
تھے۔اس کی رو سے ایک اور سوال ماہرین دینیات کے مابین طویل بحث و مباحثہ کا موضوع بنے بغیر نہ رہے
گا اور وہ سوال یہ ہے کہ کیا یہ ممکن ہے کہ خداد کھ اٹھائے ، درد کی تکلیف برداشت کرے اور سزا بھی بھگتے۔اور اگر ایسا ممکن ہے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ صرف نصف خدا یہ سب کچھ بھگتے گا جبکہ دوسر ا نصف خدا
اپنی وضع فطرت یا اپنی منفر د خاصیت کے زیر اثر ایسا کرنے سے مبرا یعنی بری الذمہ ہو گا۔جب ہم اس تہہ
در تہہ اور پیچ در پیچ الجھی ہوئی فلاسفی کے گہرے ہوتے ہوئے وسعت پزیر سایوں کی دنیا میں آگے بڑھنے کی
کوشش کرتے ہیں تو بچی کچھی روشنی بھی مدھم سے مدھم ہوتی چلی جاتی ہے اور پراگندگی کے انبار پر انبار لگتے
چلے جاتے ہیں۔مزید بر آں اس ضمن میں کہ اگر مسیح خود خدا تھا تو وہ صلیب پر ہم کلامی کے وقت کس سے
مخاطب تھا ایک اور اشکال کا پیدا ہونا بھی ناگزیر ہے اور وہ یہ ہے کہ ہمیں بتایا یہ جاتا ہے کہ جب اس نے باپ
کو مخاطب کیا تو وہ خدا کا اٹوٹ انگ یا بالفاظ دیگر اس کے وجود کا غیر منفک جزو تھا اور جزو بھی ایسا کہ جس کی بنا
پر اسے خود بھی خدا کا درجہ حاصل تھا تو طبعاً سوال یہ پیدا ہو گا کہ وہ کہہ کیا رہا تھا اور کہہ کس سے رہا تھا؟ اس
سوال کا جواب محض پہلے سے موجود عقیدہ کا سہارا لئے بغیر عقل و شعور اور فطری طور پر آزاد ضمیر کی روشنی
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
48
میں دینا ضروری ہے۔کوئی نظریہ اعتقاد کا روپ اس وقت دھارتا ہے کہ جب اسے انسانی فہم و ادراک کی
گرفت میں لانے والے الفاظ و کلمات اور مروجہ اصطلاحات کی رُو سے واضح نہ کیا جاسکے۔بائبل کے بیان کی
رو سے جب مسیح کی روح قفس عصری سے پرواز کرنے لگی تو مسیح نے ”باپ خدا کو مخاطب کرتے ہوئے
بآواز بلند کہا ”تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا ہے “ یہ معمہ حل طلب ہے کس نے کس کو چھوڑا تھا؟ کیا خدا نے خدا کو
چھوڑ دیا تھا؟
قربان کیسے کیا گیا؟
اس سارے معاملہ کا ایک اور پہلو جسے ذہن میں لانا اور جس پر توجہ مر تکز رکھنا ضروری ہے یہ ہے کہ
مسیح کی دُہری شخصیت میں جو انسان پوشیدہ تھا فی الاصل اسے بھی سزا نہیں دی گئی اور نہ اسے سزا دی جانی
چاہیے تھی کیونکہ وہ کسی بھی منطق کی رو سے سزا کا مستحق نہیں بنتا تھا۔بنتا کیسے جبکہ اس نے جملہ بنی نوع
انسان کے گناہوں کا بار اٹھانے پر کبھی آمادگی ظاہر نہ کی تھی۔ہماری اس بحث میں معاملہ کے اس پہلو نے
ابھر کر ہمیں مخصوص نوعیت کی ایک نئی صورت حال سے دوچار کر دیا ہے جس پر ہم نے پہلے غور نہیں کیا۔جب انسان اس پر غور کرتا ہے تو یہ سوچ کر حیرت میں پڑے بغیر نہیں رہتا کہ مسیح کی شخصیت میں جو انسان
پوشیدہ تھا وہ بھی تو آدم اور حوا کی نسل کے تمام دوسرے انسانوں کی طرح گناہ کے موروثی رجحان و میلان کا
حامل تھا۔مسئلہ زیر بحث کے اس پہلو پر غور کرنے والا شخص زیادہ سے زیادہ یہ یقین کرنے کی طرف مائل
ہو سکتا ہے کہ ”ابن اللہ “ کے دُہری شخصیت اختیار کرنے کی وجہ سے ایک ہی جسم میں خدا کا بیٹا اور انسان
دونوں سمائے ہوئے تھے۔ان دونوں میں سے صرف خدا کا بیٹا ہی معصوم تھا۔لیکن اس ایک ہی مادی جسم
کے اندر ”ابن اللہ“ کے پہلو بہ پہلو جو انسان موجود تھا اس کے متعلق کیا سمجھا اور کیا نظریہ قائم کیا جائے۔یعنی یہ کہ کیا وہ بھی تو ارثی اجزا (Genes) اور ان کے نتیجہ میں تشکیل پانے والے کردار کی ہی پیداوار تھا جو
براہ راست خدا نے مہیا کیے تھے ؟ اگر ایسا ہی تھا تو پھر اسے مسیح کے وجود میں سمویا ہوا ہونے کی حالت میں
اُلوہیت کے آئینہ دار طرز عمل اور روش کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔اگر وہ بار بار فرض ناشناسی اور کمزوری کا
مظاہرہ کرتا ہوا نظر آتا ہے تو یہ عذر کہ اس سے فرض ناشناسی اور کمزوری اس لئے سرزد ہوئی کہ وہ ایک
انسان تھا قابل قبول نہ ہو گا۔اگر مسیح کی ذات میں موجود انسان کے اندر الوہیت کا کوئی جز یا اس کی کوئی
رمق تک نہ تھی تو پھر ہمیں تسلیم کرنا ہو گا کہ وہ محض ایک عام انسان تھا بلکہ شاید انسان بھی تھا ادھورا۔تاہم
49
گناہ اور کفارہ
وہ انسانی شخصیت جو مسیح میں مدغم تھی اس کا اس حد تک انسان ہونا ضروری تھا کہ وہ گناہ کے موروثی میلان کا
حصہ دار ٹھہر سکتا۔اور اگر یہ کہا جائے کہ وہ گناہ کے موروثی میلان کا ورثہ پانے سے بری تھا تو لازماً سوال پیدا
ہو گا کہ ایسا کیوں ہوا اور اگر ہوا تو ہوا کیسے؟ یہ امر ظاہر وباہر ہے اور اسے بیان کرنے کی چنداں ضرورت بھی
نہیں کہ مسیح کی شخصیت میں موجود انسان اپنے الوہیت کے حامل ساتھی سے یکسر مختلف ہونے کے باعث
اپنی آزاد حیثیت میں ضرور گناہ کرتا اور اپنے کردہ گناہ کی تمام تر ذمہ داری خود اپنے انسانی کندھوں پر اٹھاتا۔یہ تمام روداد یا منظر نامه مکمل قرار نہیں پائے گا جب تک کہ ہم مسیح ابن اللہ کو اس طور پر پیش نہ کریں کہ وہ
نوع انسان کی خاطر مرنے اور جان دینے میں باطنی خلش سے یکسر مبرا نہ تھا۔اس کو اپنے ادھورے بھائی کی
جو اس کی شخصیت میں موجود تھا ضرور فکر لاحق ہوئی ہوگی کہ وہ بے چارہ اس کے ساتھ بلاوجہ دکھ اٹھا رہا
ہے۔اس تمام و قوعہ کو اس کی لا یخل پیچیدگیوں کے باعث عقلی اور ذہنی طور پر ہضم کرنا اگر ناممکن نہیں تو
انتہائی مشکل اور غایت درجہ محال ضرور ہے۔اس کے بالمقابل ہمارے نقطۂ نگاہ سے فی الحقیقت جو کچھ ظہور
میں آیا امر واقعہ کے طور پر اس میں قطعا کوئی قباحت نہیں۔اور وہ نقطہ نظر یہ ہے کہ کسی دوئی یا دہری
شخصیت کے مخمصہ میں پھنسے بغیر مسیح بہر حال ایک انسان تھا اور صلیب پر اس معصوم انسان کے منہ سے
حیرت اور الم و کرب میں ڈوبی ہوئی جو چیخ نکلی وہ اس وقت کی مخصوص اور پریشان کن صورت حال کا ایک
لازمی تقاضا تھی۔قدرتی طور پر مسیح کو لاحق ہونے والی تشویش
میں ایک دفعہ پھر یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایسا ہر گز نہیں ہے کہ (نعوذ باللہ) میں مسیح علیہ السلام پر
ایمان نہیں رکھتا۔میں یقیناً ان کے منجانب اللہ ہونے پر ایمان رکھتا ہوں اور خدا تعالیٰ کے مبعوث کر دہ ایک
پیغمبر کی حیثیت سے ان کا بے حد احترام کرتا ہوں اور ان سے گہری عقیدت رکھتا ہوں اور کیوں نہ رکھوں
جبکہ وہ ایک ایسے نبی تھے جنہیں خدا تعالیٰ کی راہ میں غیر معمولی قربانیاں دینا پڑیں۔میرے ایمان اور اعتقاد
کی رو سے مسیح اپنی تمام تر پاک بازی اور تقدس کے باوجو د تھے ایک انسان۔انہیں ابتلا اور آزمائش کے ایک
طویل دور میں سے گزرنا پڑا۔اس وضاحت کے بعد میں جس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ
خود انجیل کے بیان کی رو سے واقعۂ صلیب کی جو تفاصیل ہمارے سامنے آتی ہیں اور پھر جس رنگ میں یہ واقعہ
اپنے اختتام کو پہنچتا ہے اس تمام صورت حال کے پیش نظر یہ باور کرنے کے سوا چارہ نہیں رہتا کہ مسیح نے
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
50
صلیب پر جان دینے کے لئے اپنے آپ کو رضا کارانہ طور پر پیش نہیں کیا تھا۔جس روز اس کے دشمنوں نے
اسے صلیب دے کر جان سے مار دینے کی کوشش کی ہم دیکھتے ہیں وہ طلوع ہونے سے قبل مسیح نے ساری
رات اپنے شاگردوں کے ہمراہ دعا کرنے میں بسر کی۔وہ رات بھر دعا کر تا رہا اور اس لئے کرتا رہا کہ اس
کڑے وقت میں اس کے اپنے دعوئی مسیحیت کی صداقت کے لوگوں کی نگاہ میں مشتبہ ہونے کا زبر دست
خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔وہ اس لیے کہ عہد نامہ قدیم میں یہ بات درج ہے کہ اگر ایک مفتری خدا کی طرف ایسی
باتیں منسوب کرے گا جو خدا نے نہیں کہیں اسے درخت سے ٹانگ دیا جائے گا اور وہ ایک لعنتی موت
مرے گا۔چنانچہ عہد نامہ قدیم کی پانچویں کتاب میں لکھا ہے:
لیکن جو نبی گستاخ بن کر کوئی ایسی بات میرے نام سے کہے جس کے کہنے کا میں نے اس کو حکم
نہیں دیا یا اور معبودوں کے نام سے کچھ کہے تو وہ نبی قتل کیا جائے“۔(استثناء باب 18، آیت 20)
اور اگر کسی نے کوئی ایسا گناہ کیا ہو جس سے اس کا قتل واجب ہو اور تو اسے مار کر درخت سے
ٹانگ دے تو اس کی لاش رات بھر درخت پر لٹکی نہ رہے بلکہ تو اسی دن اسے دفن کر دینا
کیونکہ جسے پھانسی ملتی ہے وہ خدا کی طرف سے ملعون ہے“
استثناء باب 21 آیات 232
مسیح جانتا تھا کہ اگر خدانخواستہ ایسا ہو گیا ( یعنی اسے صلیب پر لٹکا کر مار دیا گیا) تو یہودی وجد میں آکر
خوشی سے جھوم اٹھیں گے اور بڑی مسرت کا اظہار کریں گے۔وہ اسے (یعنی مسیح کو) مفتری قرار دے کر
کہیں گے کہ اس کا مفتری ہونا مقدس صحیفوں کی رو سے اس طور پر ثابت ہو گیا ہے کہ اس میں شبہ کی ذرہ بھر
گنجائش نہیں رہی۔یہ تھی وہ بات جس کی وجہ سے مسیح موت کے کڑوے پیالے سے بچنا چاہتا تھا۔وہ بزدلی کی
وجہ سے نہیں بلکہ اس خدشہ کے زیر اثر اس وقت موت سے بچنے کو ضروری سمجھتا تھا کہ اگر موت کا پیالہ نہ
ٹلا اور وہ صلیب پر مارا گیا تو اس کی قوم کے لوگ (یہودی) گمراہ ہو جائیں گے اور وہ اس کی صداقت کو
شناخت کرنے میں ناکام رہیں گے۔چنانچہ تمام رات وہ اس قدر بے بسی اور بیکسی کی حالت میں دعا کر تا رہا کہ
اس کے کرب واضطراب اور اذیت کا حال پڑھ کر دل شق ہو جاتا ہے۔جب زندگی کا یہ اصلی ڈرامہ اپنے
انجام اور اختتام کی طرف بڑھتا ہے تو مسیح کی جذباتی الم انگیزی، یاسیت اور ناامیدی کی کیفیت اس کی آخری
ایلی ایلی لما شبقتي سے پورے طور پر عیاں ہو جاتی ہے۔پکار
51
گناہ اور کفارہ
یہ بات توجہ کے لائق ہے کہ وہ آخری چیخ یا پکار صرف دکھ اور اذیت میں ہی نہیں ڈوبی ہوئی تھی بلکہ
خوف کی حدوں کو چھونے والا استعجاب بھی اس میں رچا ہوا تھا۔اس کے بعض مخلص و وفادار شاگردوں کی
تگ و دو اور کاوش سے اسے ہوش میں لایا گیا۔انہوں نے اس کے زخموں پر ایک مرہم لگایا یہ مرہم انہوں
نے مسیح کو صلیب پر لٹکائے جانے سے قبل ہی تیار کر لیا تھا۔اس مرہم میں وہ جملہ ادویہ اور دیگر اجزا شامل
کیے گئے تھے جو درد کی تکلیف کو کم کرنے اور زخموں کو مندمل کرنے کی خاصیت اور تاثیر کے حامل تھے۔اپنے آپ کو زندہ پا کر اور زخموں کو مندمل ہوتا دیکھ کر مسیح کو کس قدر مسرت انگیز حیرت ہوئی ہو گی اور
محبت کرنے والے اپنے صادق الوعد خدا پر اس کا ایمان کس شان سے اور بھی زیادہ پختہ ہو گیا ہو گا۔اس
وقت ایسی گہرائی اور گیرائی کی حامل بے انتہا خوشی شاید ہی کسی اور شخص کے حصہ میں آئی ہو۔یہ حقیقت کہ مرہم پہلے ہی تیار کر لیا گیا تھا خود اپنی ذات میں ایک زبر دست ثبوت ہے اس امر کا کہ
مسیح کے شاگر دیقینا توقع رکھتے تھے کہ مسیح صلیب سے زندہ حالت میں اتر آئے گا اور اسے طبی امداد بہم پہنچا
کر اس کے لئے علاج معالجہ کی سہولتیں مہیا کرنا ہوں گی۔چنانچہ وہ اس متوقع صورت حال کے لئے پوری
طرح تیار تھے۔مذکورہ بالا حقائق سے یہ بات آسانی سے واضح ہو جاتی ہے کہ موروثی گناہ اور صلیب کے ذریعہ کفارہ کا
تصور بعد میں آنے والے مسیحی عالموں کی قیاس آرائیوں اور خوش فہمیوں کی پیداوار ہے۔عین ممکن ہے کہ
یہ تصور زمانہ قبل از مسیح سے تعلق رکھنے والے اسی نوع کے دیو مالائی قصوں سے اخذ کیا گیا ہو۔مسیح کو جو
حالات پیش آئے جب انہیں ان دیو مالائی قصوں کی روشنی میں جانچا گیا ہو گا تو ان دونوں میں بہت سی
مماثلتیں ڈھونڈ نکالی گئی ہوں گی۔لگتا یہی ہے کہ ایسی ہی ایک دیو مالائی کہانی واقعہ صلیب کے متعلق بھی
گھڑ لی گئی اور اسے جزو ایمان بنالیا گیا۔اس عجیب و غریب اور پر اسرار تصور کی وجہ کچھ بھی ہو ایک بات ظاہر
و باہر ہے کہ اس امر کا سرے سے کوئی ثبوت موجود نہیں کہ گناہ اور کفارہ کی مسیحی فلاسفی مسیح کے قول یا
فعل پر مبنی ہو یا اس نے خود اس کی تعلیم دی ہو۔وہ کوئی ایسی تعلیم نہیں دے سکتا تھا جو نہ صرف انسانی فہم و
ادراک سے بالا ہو بلکہ جو اس قدر گنجلک اور الجھی ہوئی ہو کہ اس میں اور انسانی فہم و ادراک میں بعد
المشرقین پایا جاتا ہو۔کیا ”باپ خدا“ نے بھی دکھ جھیلا ؟
جہاں تک بیٹے کی فطرت کا تعلق ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم یہ باور نہیں کر سکتے کہ اس اکیلے کو
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
52
ہی جہنم رسید کر کے آگ میں جھونک دیا گیا ہو کیونکہ یہ بات خود اپنی ذات میں ایک بہت بڑے تضاد کی
حامل ہے۔ہم ذرا مسیحیت کے اصل بنیادی تصور کی طرف لوٹ کر اس معاملہ کا جائزہ لیتے ہیں۔اس تصور کی
روسے کہا یہ جاتا ہے کہ ”خدا“ اور ”بیٹا ہیں تو دوا قنوم لیکن ان کی فطرت اور مادہ ایک ہی ہے۔یہ ناممکن ہے
کہ دونوں میں سے ایک تو ایک تجربہ سے گزرے اور دوسرا اس تجربہ میں سرے سے شریک ہی نہ ہو۔ہم
یہ کیسے باور کر سکتے ہیں کہ ”خدا“ کے ایک رخ یا ہیئت “ یعنی اس کے ” بیٹے کو تو عذاب دیا جارہا تھا جبکہ وہ
خود اس طرح اس عذاب سے محفوظ تھا کہ گویا اسے خراش تک نہ آئی۔اگر یہ کہا جائے کہ ” بیٹے “ کے ساتھ
خدا نے دکھ نہیں جھیلا تو یہ خدا کی وحدانیت پر ضرب لگانے اور اسے پاش پاش کرنے کے مترادف ہو گا۔اس طرح تو ایک شخصیت میں تین شخصیتوں کا ادغام اور بھی ناقابل فہم بن کر رہ جاتا ہے کیونکہ تثلیث کے
ہر اقنوم کا تجربہ ایک دوسرے سے یکسر مختلف نظر آئے گا۔ان میں سے ایک ”خدا“ تو بھڑکتی ہوئی آگ
میں جل رہا ہو گا جبکہ بیک وقت دوسرا ”خدا“ اس سے مکمل طور پر اس طرح الگ تھلک ہو گا کہ آگ نے
اسے چھوا بھی نہ ہو گا۔اس زمانہ میں عیسائیوں کے لئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ یا تو وہ خدا کی عجیب و
غریب اپنی خود ساختہ وحدانیت سے ہاتھ دھو بیٹھیں اور زمانہ قبل از مسیح کے اہل روما اور اہل یونان کی طرح
تین مختلف خداؤں کا علیحدہ علیحدہ وجود تسلیم کر لیں یا پھر ضمیر کی آواز پر پورے اترتے ہوئے اس بات پر
ایمان لے آئیں کہ خدا واحد ہے اور کوئی اس کا شریک نہیں حتی کہ یہ بھی ممکن نہیں کہ اس کے کوئی سے
بھی دور یا ہیئتیں ہوں جو ایک دوسرے سے متضاد ہوں۔سوچنے والی بات ہے کہ جب ایک بچہ تکلیف میں
ہوتا ہے تو ہو ہی نہیں سکتا کہ اس کی ماں کو بھی ساتھ ہی تکلیف محسوس نہ ہو اور وہ ہر طرح سے بے حس و
پر سکون رہے۔لازماً وہ بچہ ہی کی طرح خود بھی تکلیف محسوس ہونے والی تکلیف بچہ کی تکلیف سے کہیں بڑھ
کر ہوتی ہے۔جب ”باپ خدا نے اپنے ” بیٹے کو تین دن تک اذیت سہنے اور دکھ جھیلنے کے لیے جہنم رسید
کیا تھا تو ”باپ “ ہونے کی حیثیت میں خود اس پر کیا بیت رہی تھی؟ اور بھڑکتی ہوئی آگ میں پڑے
ہوئے ”فرزند خدا“ پر کیا گزر رہی تھی؟ کیا خدا دو علیحدہ علیحدہ شکلیں اور جداگانہ مادے رکھنے والی
دو شخصیتوں میں منقسم ہو گیا تھا؟ ”خدا“ کی ایک ہیئت تو دوزخ کی آگ میں جل بھن رہی تھی اور دوسری
ہلیت دوزخ سے باہر ہونے کے باعث ہر قسم کی تکلیف اور اذیت سے یکسر مبرا تھی؟ اگر یہ سمجھا جائے
کہ ”باپ خدا “ بھی ساتھ ہی دکھ اٹھا رہا تھا تو پھر ” بیٹے کو پیدا کرنے اور اسے مصیبت میں ڈالنے کی کیا
ضرورت تھی ”خدا خود ہی دکھ اٹھا سکتا اور مصیبت جھیل سکتا تھا؟ ایک سیدھا سادہ براہِ راست سوال ہے اور