باب چہارم
مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
باب چهارم
صلیب اور اس سے متعلقہ امور
مسیح اور اسے صلیب دیئے جانے سے متعلق حقائق پر اپنی توجہ مرکوز کرنے سے قبل غالباً یہ بات
بے محل نہ ہو گی کہ اس امر کا ذکر کر دیا جائے کہ مسیح کو صلیب دیئے جانے کے وقت اور اس کے بعد جو
واقعات رونما ہوئے احمدی مسلمانوں کے نزدیک ان کی اصل حقیقت کیا ہے اور وہ ان سب واقعات کو کس
نقطہ نظر سے دیکھتے اور جانچتے ہیں۔یہاں اس موضوع پر اختصار سے روشنی ڈالی جائے گی۔اس پر مفصل
بحث کا مرحلہ بعد میں آئے گا۔ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مسیح کو صلیب دینے کا مقصد کسی بھی قتل عمد کی طرح اسے جان بوجھ
کر جان سے مار دینے کی ایک کوشش کے سوا اور کچھ نہ تھا۔قتل عمد میں خود صلیب کی حیثیت ایک ہتھیار یا
آلہ قتل ہی کی تھی۔لیکن فی الاصل صلیب دینے اور اسے جان سے مار دینے کی یہ کوشش اس پر موت وارد
کرنے میں ناکام رہی۔بالفاظ دیگر کہنے کا مقصد یہ ہے کہ مسیح کے مخالف و معاند اسے فی الحقیقت صلیب دینے
میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ہمارا یہ کہنا بالکل ایسا ہی ہے جیسا کہ قتل کی کسی اور ناکام کوشش کے متعلق بالعموم
کہا جاتا ہے۔مراد یہ کہ اگر کسی کو مارنے کی کوشش کی جائے اور وہ کوشش ناکام رہے تو محض کوشش سے یہ
مطلب نہیں نکالا جاسکتا کہ جسے نشانہ بنایا گیا تھا اسے محض نشانہ بنانے سے ہی موت کے گھاٹ بھی اتار دیا
گیا۔مثال کے طور پر اگر کسی کو تلوار کے ذریعہ قتل کرنے کی کوشش کی جائے اور وہ کوشش ناکام رہے تو
کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ جسے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی اس کا کام تمام ہو گیا۔سواحمدی مسلمانوں
کی حیثیت میں ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ مسیح کو جان سے مار دینے کی کوشش ضرور کی گئی تھی لیکن
صلیب کی حیثیت اس ارادہ قتل کو بروئے کار لانے والے ایک ہتھیار یا ایک ذریعہ سے زیادہ نہ تھی۔صلیب
پر چند گھنٹے کی شاید اذیت برداشت کرنے کے بعد قبل اس کے کہ اس کی موت واقع ہوئی اسے گہری بیہوشی
کی حالت میں صلیب پر سے اتار لیا گیا۔صلیب پر سے اتارے جانے کے بعد رفتہ رفتہ وہ ہوش میں آگیا۔اب
ظاہر ہے کہ کسی ایسے شخص کو جسے موت کی سزا کا حق دار قرار دیا گیا ہو اور وہ کسی نہ کسی طرح موت کی سزا
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
70
70
پانے سے بیچ نکلے تو حکومت وقت ایسے ”مجرم کو قانونی تحفظ فراہم نہیں کر سکتی۔اسی طرح رومی قانون کے
تحت مسیح صلیب سے بچ نکلنے کے بعد کسی لحاظ سے بھی قانونی تحفظ کا حق دار قرار نہیں پاسکتا تھا۔اس صورت
حال نے مسیح کے لئے بجز اس کے کوئی راہ نہ چھوڑی کہ وہ رومی علاقہ سے نکل کر کسی ایسے علاقے میں چلا۔جائے جہاں وہ آزادی سے رہ سکے۔لیکن صرف جان کی حفاظت ہی تو مسیح کا مقصد نہیں تھا۔خدا تعالیٰ کی
طرف سے تفویض کردہ ایک فرض کی ادائیگی بھی اس کے ذمہ تھی۔پہلے سے کی گئی پیش گوئی کی رو سے وہ
فرض اسی کے ذریعہ پورا ہونا تھا۔اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑیں (مراد بعض یہودی قبائل ہیں) بابلی اور رومی
حملوں کے بعد ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئی تھیں اور بکھر کر متعدد مشرقی علاقوں کی زمینوں میں پھیل گئی تھیں
اور وہ بھی اپنی جگہ مسیح کی آمد ثانی کی منتظر تھیں۔یہ ایک اور بڑی وجہ تھی جس کی رو سے مسیح کے لئے ضروری
تھا کہ وہ یہودیہ کی سر زمین کو خیر باد کہہ کر ان سب علاقوں اور سر زمینوں کی طرف ہجرت کر جائے جہاں
جہاں گزشتہ کئی صدیوں کے دوران یہود قبائل جا آباد ہوئے تھے۔احمد یہ نقطہ نظر کے بارہ میں سر دست اتنا ہی
بیان کر دینا کافی ہو گا۔بعض لوگ ہم احمدیوں سے دریافت کرتے ہیں کہ اس امر کا کیا ثبوت ہے کہ مسیح صلیبی موت سے
بیچنے کے بعد طبعی موت سے فوت ہوا تھا۔اب یہ امر ظاہر وباہر ہے کہ وہ کوئی جواز پیدا کیے بغیر ثبوت فراہم
کرنے کی ذمہ داری بلاوجہ ہم پر عائد کر رہے ہیں۔قدرت کے بعض مظاہر ایسے ہوتے ہیں جن سے ہما شاہر
کوئی واقف ہوتا ہے۔حتی کہ روئے زمین کے تمام انسانوں کے مشاہدہ میں وہ آرہے ہوتے ہیں اور ان کے
لیے سرے سے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہوتی۔یہ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک انسان
کا عرصہ حیات حد سے حد ڈیڑھ صد سال یا اس کے لگ بھگ سے زیادہ نہیں ہو تا۔یقیناً اس ضمن میں ہزار
سال یا اس سے زیادہ کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔زمین پر کسی بھی انسان واحد کے عرصہ حیات سے متعلق
شخص
عمومیت کا حامل یہ ایک ایسا تجربہ ہے جس میں جملہ بنی نوع انسان برابر کے شریک ہیں۔اب اگر کوئی
یہ سمجھتا ہے کہ استثناء کے رنگ میں اس قاعدہ کلیہ سے ہٹ کر کوئی بات واقع ہوئی ہے تو اس کا بار ثبوت اس
استثناء پر یقین رکھنے والے کے کندھوں پر ہو گا نہ کہ اس کے کندھوں پر جو بہر طور مسلمہ قاعدہ کلیہ پر پورا
پورا یقین رکھتا ہے اور کسی استثنا کا سرے سے قائل ہی نہیں ہے۔بار ثبوت کا اطلاق تو اس مخصوص صورت حال
پر ہونا چاہیے جس نے عیسائیوں کے عقیدہ کی رو سے مسیح کی زندگی اور موت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔جو لوگ اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ وہ آج تک فوت نہیں ہوا ان پر یہ لازم آتا ہے کہ وہ اس کا ثبوت مہیا
71
صلیب اور اس سے متعلقہ امور
کریں۔برخلاف اس کے جن لوگوں کا دعوی یہ ہے کہ وہ لازمی طور پر فوت ہو گیا ہو گا ان کے اس دعویٰ کو
قوانین قدرت کی تائید و حمایت حاصل ہے۔ان سے پہلے سے جاری و ساری قوانین قدرت سے بڑھ کر کسی
اور ثبوت کا مطالبہ کر ناسر اسر بے معنی ہو گا۔بصورت دیگر جس کا جی چاہے گا وہ یہ دعویٰ کر بیٹھے گا کہ اس
کے دادا کے دادا کا دادا مرا ہی نہیں۔اگر ایسا دعوی کرنے والا ہر کسی کو چیلنج دیتا پھرے کہ وہ اس کے اس
دعوے کو جھوٹا ثابت کر دکھائے تو اس پر مسیحی صاحبان کا کیار د عمل ہو گا؟ سوچنے والی بات ہے کہ ایک سننے
والا ایسے نرالے اور عجیب و غریب چیلنج کا کیا جواب دے گا؟ اس کا ایک ہی جواب ہے جو وہ دے سکتا ہے اور
یقینا دے گا کہ قوانین قدرت کا ہر انسان پر لاگو ہونا ایک لازمی امر ہے۔کسی کا ان سے بچ نکلنا ممکن ہی نہیں۔اگر کوئی ایسے دعوے کر رہا ہے جو قوانین قدرت کے خلاف ہیں تو ثبوت مہیا کرنے کا وہ خود ذمہ دار ہے نہ
کہ کوئی اور۔سو مسیحی صاحبان کے اعتراض یا مطالبہ کا پہلا جواب تو یہ ہے اور یہ ہے بھی واضح اور نا قابل
تردید۔تاہم میں ایک دوسرے نقطۂ نگاہ سے اس سارے معاملہ کو واضح کرنے کی ایک اور کوشش کرتا
ہوں۔خدا کے ساتھ مسیح کا جو بھی رشتہ تھا ( یعنی عیسائیوں کے بقول وہ خدا کا بیٹا بھی تھا اور ازل سے اس میں
مدغم ہونے کے باعث اپنی ذات میں خود خدا بھی تھا) سوال یہ ہے کہ کیا اس رشتہ کی رو سے مسیح مرنے اور
موت کا مزہ چکھنے سے بالا تھا؟ مسیحی صاحبان کا خود اس بات پر ایمان ہے کہ مسیح فوت ہوا اور اس نے موت کا
مزہ چکھا۔خدا کا بیٹا اور خود خدا ہونے کی حیثیت میں اگر مرنا اس کی فطرت کے خلاف تھا تو پھر دوٹوک بات
یہ ہے کہ اسے مرنا نہیں چاہیے تھا۔لیکن ہم سب (یعنی مسیحی بھی اور ہم ایسے غیر مسیحی بھی) اس بات پر
متفق ہیں کہ خواہ ایک بار سہی وہ مرا ضرور۔تحقیق طلب امر صرف یہ ہے کہ وہ کب مرا؟ اس کی موت
صلیب پر واقع ہوئی یا بعد میں کسی اور وقت۔اس کے مرنے اور موت کا مزہ چکھنے میں کسی کو کوئی شبہ نہیں نہ
خود مسیحیوں کو اور نہ ہم جیسے غیر مسیحی مسلمانوں کو۔یونس نبی کا نشان
اب ہم بائبل کے رو سے ثابت کرتے ہیں کہ خدا نے مسیح کو بے آسرا نہیں چھوڑا اور اسے صلیبی موت
سے بہر طور بچائے رکھا۔یہ ایک ایسا واضح امر ہے کہ اس کا مطالعہ جیسا کہ عہد نامہ جدید میں مذکور ہے
صلیب دیئے جانے سے پہلے کے زمانہ سے تعلق رکھنے والے حقائق کی روشنی میں بھی کیا جاسکتا ہے اور اسی
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
72
طرح خود مسیح کو صلیب دیئے جانے اور اس کے معابعد کے حقائق کی روشنی میں اسے اچھی طرح جانچا اور
پر کھا جاسکتا ہے۔واقعۂ صلیب سے بہت پہلے ہی مسیح نے وعدہ کے رنگ میں کہا تھا کہ یونس نبی کے نشان کے سوا اس
زمانہ کے لوگوں کو اور کوئی نشان نہیں دکھایا جائے گا۔چنانچہ عہد نامہ جدید میں مذکور ہے:
اس پر بعض فقیہوں اور فریسیوں نے جواب میں اس سے کہا اے استاد ! ہم تجھ سے ایک
نشان دیکھنا چاہتے ہیں۔اس نے جواب دے کر ان سے کہا اس زمانہ کے برے اور زناکار لوگ
نشان طلب کرتے ہیں مگر یوناہ نبی کے نشان کے سوا کوئی اور نشان ان کو نہ دیا جائے گا۔کیونکہ
جیسے یوناہ (یونس) تین دن رات مچھلی کے پیٹ میں رہا ویسے ہی ابن آدم تین دن رات زمین
کے اندر رہے گا۔نینوں کے لوگ عدالت کے دن اس زمانہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو کر
ان کو مجرم ٹھہرائیں گے کیونکہ انہوں (نینوں کے لوگوں) نے یوناہ کی منادی پر توبہ کر لی اور
دیکھو یہاں وہ ہے کہ جو یوناہ سے بھی بڑا ہے۔“
متی باب 12 آیات 38 تا 41)
سو قبل اس کے کہ ہم یہ طے کریں کہ مسیح کے ساتھ کیا گزری ہمیں پہلے یہ جانا اور سمجھنا چاہیے کہ
یونس نبی پر کیا بیتی تھی۔کیونکہ مسیح نے یہ دعوی کیا تھا کہ اب بھی وہی معجزہ دہرایا جائے گا۔یونس نبی کو جو
نشان دیا گیا تھاوہ کیا تھا؟ کیا وہ مچھلی کے پیٹ میں مر گیا تھا اور بعد ازاں مرکر دوبارہ جی اٹھا تھا؟ تمام کے تمام
عیسائی، یہودی اور مسلمان علماء اس بات پر متفق ہیں کہ یونس مچھلی کے پیٹ میں مرا نہیں تھا وہ زندگی اور
موت کے درمیان امید و بیم کی حالت میں معلق رہا۔اس خطر ناک صورت حال سے اسے معجزانہ طور پر بیچا
لیا گیا وگرنہ کوئی اور شخص ہو تا تو ایسی حالت میں موت سے نہ بچ سکتا اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا۔خدائی حکم
کے تحت انسانی فہم و ادراک سے بالا بعض قوانین قدرت کی کار فرمائی نے اسے موت کے منہ میں جانے سے
بچا لیا۔یاد رہے اس وقت یہ امر زیر بحث نہیں ہے کہ ایسا ہونا ممکن تھا یا نہیں۔ہم صرف یہ بتارہے ہیں کہ
مسیح نے جب یہ کہا تھا کہ اس کے اپنے ساتھ بھی وہی کچھ ہو گا جو یونس کے ساتھ ہوا تھا تو اس سے اس کی
مراد یہی ہو سکتی تھی کہ ہر شخص کی نگاہ میں جو یونس کے ساتھ ہوا تھا وہی کچھ مسیح کے معاملہ میں بھی ہو گا۔پوری دنیائے یہودیت میں (اس سے مراد خواہ یہودیہ کی سرزمین لے لیں اور خواہ اس میں ان تمام علاقوں
کو بھی شامل کر لیں جن میں پھیل کر یہودی جا آباد ہوئے تھے) کسی ایک یہودی نے بھی مسیح کے اس
73
صلیب اور اس سے متعلقہ امور
دعوے کا کوئی اور مطلب نہیں لیا ہو گا۔وہ سب اس بات پر ایمان رکھتے تھے کہ یونس کسی نہ کسی طرح
معجزانہ طور پر مچھلی کے پیٹ میں تین دن رات زندہ رہا اور اس عرصہ میں ایک لمحہ کیلئے بھی اس پر موت
وارد نہیں ہوئی۔یہ صحیح ہے کہ ہم اس یہودی نظریہ کے بارہ میں اپنے تحفظات رکھتے ہیں اور اسے حرف
بحرف درست تسلیم نہیں کرتے کیونکہ قرآن میں یونس نبی کا جو واقعہ بیان ہوا ہے اس میں کہیں بھی اس امر
کا ذکر نہیں ہے کہ یونس نبی تین دن رات مچھلی کے پیٹ میں آزمائشوں میں سے گزر تا اور دکھ جھیلتا رہا۔بہر حال اب ہم زیر غور نقطہ یا مسئلہ کی طرف لوٹتے ہیں اور ان مشابہتوں کی طرف آتے ہیں جو مسیح اور
یونس کے درمیان پائی جاتی ہیں اور جن کی طرف مسیح نے اپنی پیش گوئی میں اشارہ کیا تھا۔ان مشابہتوں کے
ضمن میں واضح طور پر تین دن رات نہایت تشویش انگیز اور تکلیف دہ حالات میں گزارنے اور قریب
قریب موت کی سی حالت سے معجزانہ طور پر زندہ بچ نکلنے کا ذکر کیا گیا تھا۔ایک دفعہ مرنے اور پھر دوبارہ جی
اٹھنے کا اس میں سرے سے کوئی ذکر نہ تھا۔مسیح نے صرف یہی دعوی کیا تھا کہ اس کے اپنے ساتھ بھی وہی
کچھ ہو گا جو یونس کے ساتھ ہوا تھا۔اسرائیل کے گھرانہ سے مسیح کا وعدہ یا پیمان
شہادت کا دوسرا اہم جزو یہ ہے کہ مسیح نے اپنے لوگوں کو بتایا تھا کہ اسرائیل کے گھرانے کی صرف
وہی بھیڑیں نہیں ہیں جو یہودیہ میں اور اس کے ارد گرد آباد ہیں اور یہ کہ وہ خدا کی طرف سے صرف ان
بھیڑوں کیلئے ہی نہیں بھیجا گیا ہے بلکہ ان دوسری بھیڑوں کی طرف بھی بھیجا گیا ہے جو یہودیہ اور اس کے
آس پاس کے علاقہ میں نہیں بلکہ دور دراز کے علاقوں میں آباد ہیں لیکن وہ ہیں اسی گلہ کی بھیڑیں۔جس
طرح وہ ان کی (یعنی یہودیہ اور اس کے آس پاس رہنے والی بھیڑوں کی) نجات اور بحالی کیلئے آیا ہے اسی
طرح وہ بنی اسرائیل کی ان دوسری بھیٹروں کے پاس بھی جائے گا اور ان کی نجات اور بحالی کے سامان بھی
کرے گا۔چنانچہ انجیل میں مسیح کا یہ قول مذکور ہے:
”اور میری اور بھی بھیڑیں ہیں جو اس بھیڑ خانہ کی نہیں۔مجھے ان کو بھی لانا ضرور ہے اور وہ
میری آواز سنیں گی۔پھر ایک ہی گلہ ہو گا اور ایک ہی چرواہا ہو گا۔“
(یوحنا باب 10 آیت 16)
یہ بات ہر کسی کے علم میں ہے کہ مسیح نے اپنے اس وعدے اور واقعہ صلیب کے درمیانی عرصہ میں
کسی اور علاقہ میں جانے کیلئے یہودیہ کی سر زمین کو کبھی خیر باد نہیں کہا۔وہ وہیں رہا تاوقتیکہ صلیب دیئے
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
74
جانے کا واقعہ پیش نہ آگیا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر مسیح کو دائمی طور پر آسمان کی طرف اٹھالیا گیا تھا تو کیا
بنی اسرائیل کی گم شدہ بھیڑیں پہلے ہی آسمان کی طرف اٹھائی جا چکی تھیں؟ عیسائیوں کا عقیدہ یہ ہے کہ
صلیب پر سے مردہ حالت میں اتارے جانے کے بعد تین دن اور تین راتیں گزارنے پر اس کی روح اس
کے جسم میں واپس آئی اور پھر وہ بادلوں میں چڑھتا ہوا نظر آیا اور اس طرح آسمان کے نہاں خانوں میں
واپس لوٹ کر غائب ہو گیا۔تا کہ بالآخر اپنے باپ کے تخت تک پہنچ کر دائمی طور پر اس کے دائیں ہاتھ جاکر
براجمان ہو۔اگر یہ بات صحیح ہے تو ہم یقینا بہت ہی پیچیدہ نوعیت کی دوہری مشکل میں پھنسے بغیر نہ رہیں
گے۔ہمیں دو موقفوں میں سے ایک موقف یا بالفاظ دیگر پیش آمدہ حالات کی دو صورتوں میں سے ایک
صورت کا انتخاب کرنا ہو گا۔ایک صورت حال تو وہ ہے جو خود صحیح نے اختیار کی۔دوسری صورت حال وہ
ہے جسے اس کے پیروؤں یا ماننے والوں نے اختیار کیا اور اپنایا۔احوال و واقعات کی دونوں صورتیں ایک
دوسرے سے اس قدر مختلف ہیں کہ کیسا ہی مفاہمانہ انداز کیوں نہ اختیار کیا جائے دونوں میں مطابقت کی کوئی
راہ نکل ہی نہیں سکتی۔اگر ہم دونوں صورت ہائے احوال میں سے ایک کو اختیار کرتے ہیں تو دوسری صورت
کی نفی لازم آئے بغیر نہیں رہتی۔اگر مسیح اپنے وعدہ میں سچا تھا اور ہم ایمان رکھتے ہیں کہ وہ یقینا سچا تھا تو پھر
آسمان پر چڑھنے سے پہلے اسے اپنے وعدہ کا پاس کرنا چاہیے تھا۔اسے اپنے باپ خدا سے مزید وقت طلب
کرنا چاہیے تھا تا کہ وہ زمین پر اتناطویل عرصہ مزید گزار سکے کہ وہ ان ممالک میں جاسکے جہاں بنی اسرائیل
کے بعض قبائل قبل ازیں جا کر آباد ہو گئے تھے۔وہ اپنے وعدہ کو توڑے اور اعتماد کو خاک میں ملائے بغیر اور
بیک وقت مکمل خدا اور مکمل انسان ہونے کی اپنی حیثیت کو داغدار کئے اور اسے نا قابل تلافی نقصان پہنچائے
بغیر آسمان پر جاہی نہیں سکتا تھا۔برخلاف اس کے اگر عیسائی علماء کی بات کو درست تسلیم کر لیا جائے کہ مسیح
واقعی اپنے اس عہد و پیمان کو اس نے جو اسرائیل کے گھرانے سے کیا تھا بھلا بیٹھا اور سب کچھ نسیانسیا کر کے
سیدھا آسمان کی طرف روانہ ہو گیا تو ایسی صورت میں بڑے بو جھل دل اور مجرم ضمیر کے ساتھ ہمیں مسیحی
علماء کو سچامانا پڑے گا۔ہماری اس مجرمانہ تائید سے مسیحی علماء تو بزعم خود کچے بن جائیں گے لیکن افسوس !صد
افسوس! اندرین صورت بائبل اور مسیحیت دونوں جھوٹے ثابت ہوئے بغیر نہ رہیں گے۔وجہ ظاہر ہے۔اگر
مسیح کا اپنے وعدے میں جھوٹا ہونا ثابت ہو جائے تو عیسائیت کسی طور بھی صداقت پر مبنی نہیں ہو سکتی۔ہم
احمدی مسلمان اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ مسیح خدا کا سچا نبی تھا۔وہ جھوٹا وعدہ یا جھوٹا عہد و پیمان کرہی
نہیں سکتا تھا۔کھوئی ہوئی بھیڑوں سے مراد بنی اسرائیل کے وہ دس قبائل تھے جو بہت پہلے یہودیہ سے
75
صلیب اور اس سے متعلقہ امور
ہجرت کر کے دور دراز کے مشرقی خطوں میں جا آباد ہوئے تھے۔لہذا اس کے وعدہ میں یہ بات اشارۃ النص
کے طور پر مضمر تھی کہ وہ صلیب پر نہیں مرے گا بلکہ اسے لمبی زندگی عطا کی جائے گی تاکہ وہ اپنے مشن اور
غرض بعثت کو پورا کر سکے اور یہ کہ وہ صرف بنی اسرائیل کے ان دو قبائل کی طرف ہی نبی بنا کر نہیں بھیجا گیا
تھا جو خود اس کے گردونواح میں رہ رہے تھے بلکہ اسے دور دراز علاقوں میں پھیلے ہوئے جملہ بنی اسرائیل کی
طرف نبی بنا کر بھیجا گیا تھا۔مذکورہ بالا دونوں شہادتیں مجموعی طور پر بہت مثبت انداز میں اس امر کی حتمی
نشان دہی کرتی ہیں کہ واقعہ صلیب کے بعد مسیح پر کیا گزرنا تھی اور اس کے ساتھ کیا کچھ پیش آنا تھا۔صلیب دیئے جانے کے واقعات
جہاں تک مسیح کو صلیب دیئے جانے کے واقعات کا تعلق ہے ان کے ضمن میں ایک نکتہ خاص طور پر
قابل غور ہے۔اس نکتہ کا تعلق اس امر سے ہے کہ پیلاطوس نے مسیح کو صلیب دینے کے لئے دن اور وقت
کیا مقرر کیا۔مزید بر آں دن اور وقت مقرر کیے جانے سے قبل بعض ایسی باتیں اور امور مطالعہ میں آتے
ہیں جن سے ایک انسان بآسانی یہ سمجھ سکتا ہے کہ ان باتوں اور امور نے اس کے آخری فیصلہ میں اہم کردار
ادا کیا ہو گا۔خود عہد نامہ جدید کی رو سے سب سے پہلی بات تو ہمارے علم میں یہ آتی ہے کہ پیلاطوس کی
بیوی ایک خواب کی بناء پر جو اس نے ایک رات قبل ہی دیکھا تھا اس بات کی شدید خلاف تھی کہ اس کا شوہر
مسیح کو مجرم گردان کر اس کے خلاف فیصلہ دے۔وہ اپنے اس خواب کی وجہ سے بہت خوف زدہ تھی۔اسے
پورا یقین تھا کہ مسیح سراسر بے گناہ اور بے قصور ہے۔اسے اس کے سوا کوئی چارہ نظر نہیں آیا کہ وہ خواب کے
پیغام کو اپنے شوہر تک پہنچانے کے لئے عدالت کی کاروائی میں مداخلت کرئے۔(متی باب 27 آیت 19)۔غالباً یہ اس کی بیوی کا فوری احتجاج ہی تھا جس کے زیر اثر اس نے ( پیلاطوس نے) مسیح کو صلیب دیئے جانے کی
ذمہ داری سے اپنے آپ کو علی الاعلان بری ظاہر کرناضروری سمجھا۔چنانچہ بائبل میں مذکور ہے :
”جب پیلاطوس نے دیکھا کہ کچھ بن نہیں پڑتا بلکہ الٹا بلو ا ہوتا جاتا ہے تو پانی لے کر لوگوں کے
روبرو اپنے ہاتھ دھوئے اور کہا میں اس راستباز کے خون سے بری الذمہ ہوں تم جانو“۔یعنی
اس نے کہا اب یہ تمہاری ذمہ داری ہے “
(متی باب 27 آیت 24)
پیلاطوس کا ایسا کرنا اس اعتراف کے مترادف تھا کہ مسیح یقیناً بے گناہ ہے اور اسے ایسے بے گناہ کے
خلاف جو فیصلہ دینا پڑا ہے وہ یہودیوں کے ناجائز دباؤ میں آکر دینا پڑا ہے۔عہد نامہ جدید سے یہ بات بالکل
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
76
واضح ہے کہ طاقتور یہودی جمعیت نے مسیح کے خلاف گندی ذہنیت اور بری نیت کا آئینہ دار در پردہ ایک محاذ
قائم کر رکھا تھا اور وہ اسے بہر حالت سزا دلوانے پر تلے ہوئے تھے۔اندریں صورت اگر پیلاطوس کوئی ایسا
فیصلہ دیتا جو حق و انصاف کے عین مطابق ہونے کے باوجود یہودیوں کی مرضی اور خواہش کے خلاف ہو تاتو
امن و امان کے نقطۂ نگاہ سے بہت سنگین صورت پیدا ہو سکتی تھی۔یہ تھی مجبوری جس نے ایک طرح سے
پیلاطوس کے ہاتھ باندھ کر رکھ دیئے۔چنانچہ اس کے ہاتھ دھونے سے اس کی یہ مجبوری اظہر من الشمس
ہوئے بغیر نہیں رہتی۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ پیلا طوس نے مسیح کو بچانے کی ایک کوشش اور بھی کی۔اس نے
یہودیوں کے بھرے ہوئے غضب ناک مجمع کے سامنے ایک متبادل تجویز رکھی اور وہ یہ تھی کہ وہ اپنی
عید فسخ کی وجہ سے یا تو بد نام زمانہ مجرم بر ابانامی کی جان بخشی کرالیں یا مسیح کو موت کے منہ میں جانے سے
بچالیں ( متی باب 27 آیت 16 تا17)۔یہ بات ایک کھلا اشارہ مہیا کرتی ہے جس سے یہ امر واضح ہوئے بغیر
نہیں رہتا کہ اس وقت پیلاطوس ایک ذہنی خلجان میں مبتلا تھا۔وہ واضح طور پر مسیح کو سزا دینے کے خلاف
تھی اس کی نفسیاتی حالت جس کے تحت اس نے صلیب دیئے جانے کے لئے ایک تو جمعہ کا دن مقرر
تھا۔۔کیا اور لکھا کہ اسے اس روز سہ پہر کے وقت صلیب پر لٹکایا جائے۔فی الحقیقت جو کچھ وقوع میں آیا اس سے
یہ یقین کرنے کے سوا چارہ نہیں رہتا کہ تاریخ اور وقت کی تعین اس نے ایک خاص مقصد کے پیش نظر کی
کیونکہ سبت کی رات جمعہ کی سہ پہر سے زیادہ دور نہیں تھی اور قانون کے محافظ کی حیثیت سے وہ اس بات
سے اچھی طرح باخبر تھا کہ سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی سبت کا دن شروع ہو جاتا ہے اور سبت کا دن
شروع ہونے سے پہلے پہلے مسیح کے جسم کو صلیب سے اتار نالازمی ہو گا اور من وعن ہوا بھی یہی۔ایک سزا
یافتہ مجرم کو عذاب دے دے کر مارنے کے لیے بالعموم تین دن رات کا عرصہ درکار ہو تا تھا۔یہ طریق
اختیار کرنے سے ( یعنی جمعہ کا دن اور سہ پہر کا وقت مقرر کرنے کی وجہ سے صلیب پر لٹکے رہنے کے عرصہ
کو مسیح کے لئے زیادہ سے زیادہ چند گھنٹوں تک محدود کر دیا گیا۔ایک انسان حیرت میں پڑے بغیر نہیں رہتا
کہ مسیح جیسے صحت مند انسان کی جان لینے کے لیے جسے سخت اخلاقی حدود قیود کی پابندی اور سادہ طرز
معاشرت نے جسمانی طور پر بہت مضبوط بنادیا تھا چند گھنٹے کب کافی ہو سکتے تھے۔مسیح کے ساتھ یہ جو کچھ ہوا کیا یہ یونس نبی کے تمثیل نما عقدہ کو حل کرنے کے لئے ایک کنجی یا مفتاح
کا کام نہیں دے سکتا؟ اس زمانہ میں موت کی سزا پانے والے کے لئے عام دستور یہ تھا کہ وہ تین دن رات
مسلسل صلیب پر لٹکار ہے۔اس بات سے ایک خیال انسان کے ذہن میں ابھر کر گھنٹی کی آواز کی طرح گونج
77
صلیب اور اس سے متعلقہ امور
اٹھتا ہے کہ اس سے تو مسیح اور یونس نبی کے مابین پائی جانے والی مماثلت کی اصل نوعیت ظاہر ہوئے بغیر
نہیں رہتی۔یونس نبی کے متعلق فرض یہ کر لیا گیا ہے کہ وہ تین دن رات مچھلی کے جسم کے اندر رہا۔عین
ممکن ہے کہ اسے بھی مسیح کی طرح خدا کی مخفی تدبیر کے بموجب تین دن کی بجائے تین گھنٹے میں چھٹکارامل
گیا ہو۔پس جو کچھ مسیح پر بیتی یا اس کے ساتھ ہوا اس کی حیثیت ایک آئینہ کی سی ہے جس میں ہم یونس نبی
کے واقعہ کو عملاً دہرائے جانے کے رنگ میں منعکس ہوتا دیکھ سکتے ہیں۔اب ہم مسیح کو صلیب دیئے جانے کے دوران پیش آنے والے واقعات کی طرف لوٹتے ہیں۔یہ امر
ظاہر و باہر ہے کہ مسیح آخری لمحہ تک ایک رنگ میں اپنے اس احتجاج پر قائم رہا کہ ”ایلی ایلی لما
شبقتنی “ یعنی اے میرے خدا! اے میرے خدا! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔کتنا گہرا المناک اور کتنا پر درد
اظہار ہے اس غلط فہمی کا جس میں مسیح مبتلا تھا۔مسیح کے اس پر درد اظہار میں کس قدر دقیقہ سنجی اور باریک
بینی کے رنگ میں کسی ایسے وعدہ اور یقین دہانی کی طرف اشارہ مضمر ہے جو ”باپ خدا“ نے کسی
وقت ” بیٹے“ سے کیا ہو گا۔بصورت دیگر افسوس اور ملال کا یہ اظہار بے معنی ہو کر رہ جاتا ہے۔اگر اسے
محض اظہار ملال قرار دیا جائے تو اس سے دو باتوں کی نفی لازم آتی ہے۔اول اس امر کی کہ مسیح نے خود اپنی
خواہش اور مرضی سے رضا کارانہ طور پر دوسرے لوگوں کے گناہوں کا بوجھ اپنے کندھوں ہر اٹھایا۔دوسرے نفی لازم آتی ہے اس امر کی بھی کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں اس نے مردانگی اور خوش دلی
سے موت کا سامنا کیا۔اس سارے معاملہ کا جائزہ لیا جائے تو پہلی بات جو ذہن میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ جب
مسیح نے سزا بھگتنے پر بخوشی آمادگی کا اظہار کر کے اس سزا کے لئے خود اپنے آپ کو پیش کیا تھا تو گہری آہ کے
رنگ میں اس کے منہ سے یہ یاس انگیز چیچ کیوں نکلی؟ پھر مزید یہ کہ ایسی صورت میں شکوہ سنجی اور طعنہ زنی
کی نوبت کیوں آئی؟ اور پھر اس مصیبت سے چھٹکارے کے لئے دعا ہی کیوں مانگی؟ برضاور غبت رضا کارانہ
طور پر پیش کی جانے والی قربانی کے پیش نظر اس کی تو سرے سے نوبت ہی نہیں آنی چاہیے تھی۔اور صلیب
دیئے جانے سے قبل جو کچھ وقوع میں آیا اس کے سیاق و سباق میں بھی دیکھا جائے تو بھی یہ سوال اپنی جگہ
قائم رہتا ہے کیونکہ لکھا ہے کہ وہ تمام وقت خدا سے مسلسل یہی دعا مانگتا رہا کہ تلخ پیالہ اس سے ٹل جائے اور
یہ کڑوا گھونٹ اسے حلق سے نہ اتارنا پڑے۔ہم احمدی ہونے کی حیثیت میں اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ مسیح ایک مقدس، نیک اور پارسا انسان
تھا۔یہ ناممکن تھا کہ اس کڑے وقت میں مصیبت سے چھٹکارے کے لئے اس نے جو دعا مانگی تھی خدا اسے
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
78
قبول نہ فرماتا۔خدا کی طرف سے اسے ضرور بتادیا گیا ہو گا کہ اس کی دعا قبول کر لی گئی ہے۔میں اس بات کو
قطعاً تسلیم نہیں کرتا کہ آخری سانس مسیح نے صلیب پر لیا اور صلیب پر لٹکی ہوئی حالت میں اس نے جان
دی۔میرے نزدیک اس سارے واقعہ میں جیسا کہ میں سمجھتا ہوں کوئی تضاد نہیں ہے بلکہ اس میں پوری
پوری ہم آہنگی اور مکمل مطابقت پائی جاتی ہے۔مسیح کی مزعومہ موت کی حیثیت اس سے زیادہ کچھ نہ تھی کہ
موقع پر موجود ایک شخص نے یہ تاثر لیا کہ گویاوہ مر گیا ہے۔جس شخص نے اس کی طرف دیکھا اور یہ تاثر لیا
وہ کوئی معالج یا حکیم نہ تھا اور نہ اسے مسیح کے جسم کا طبی نقطہ نگاہ سے معائنہ کرنے کا موقع ملا۔ایک شخص جو
وہاں کھڑا دیکھ رہا تھا اور جسے یہ فکر اور تشویش لاحق تھی کہ کہیں اس کے محبوب آقا کو موت نہ آلے اس
نے دیکھا کہ مسیح کا سر ایک طرف ڈھلک گیا ہے اور اس کی ٹھوڑی اس کے سینہ پر آنکی ہے تو یک لخت یہ
تاسف بھرا کلمہ اس کے منہ سے نکلا کو دیکھو اس نے جان دے دی لیکن جیسا کہ ہم پہلے واضح کر چکے ہیں
کہ ہماری معروضات کی حیثیت کسی ایسے مقالہ کی نہیں ہے جس میں ہم اسناد کی رو سے بائبل کے بیان پر
جرح کریں اور اس کے اصلی یا موضوع ہونے پر بحث کریں یا اس کی کسی تشریح و توضیح کو موضوع بحث
بنائیں۔ہمارا مقصد تو مسیحی فلاسفی اور عقیدہ کا عقل اور منطق کی رو سے صرف تنقیدی جائزہ لینا ہے۔اس لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو دونوں صورتوں میں یعنی اس صورت میں بھی کہ مسیح پر بے ہوشی
طاری ہوئی اور اس صورت میں بھی کہ موت نے اسے آلیا ایک بات بالکل واضح ہے کہ بنظر ظاہر جو کچھ
ہونے والا تھا اس پر مسیح کا دکھ بھرے دل کے ساتھ حیران ہونا اس امر پر دال ہے کہ جو کچھ ہو رہا تھا وہ اس
کی توقع کے خلاف تھا۔اس کے نزدیک تو ماسوا اس کے کچھ اور ہی متوقع تھا۔اگر وہ برضاور غبت موت کا ہی
متلاشی تھا اور بہر صورت و بہر حال مرنا ہی اس کے مد نظر تھا تو پھر اس نے جس حیرت کا اظہار کیا اس کا
سرے سے کوئی جواز بنا ہی نہیں۔احمدی مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارے نزدیک اس تمام صورت حال
کی تشریح و توضیح ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ اس وقت حیران ہونے کی وجہ یہ تھی کہ واقعۂ صلیب سے قبل کی
رات اس کی مناجاتوں اور التجاؤں کے نتیجہ میں خدا نے اس سے وعدہ کیا تھا کہ اسے صلیبی موت سے بچایا
جائے گا اور وہ اس سے محفوظ رہے گا۔اس وعدہ کے باوصف خدا کی وراء الورا تدبیر کچھ اور تھی۔اس نے
صلیب پر لٹکی ہوئی حالت میں مسیح پر بے ہوشی طاری ہونے دی تا کہ پہرہ دار جنہیں وہاں خاص طور پر
متعین کیا گیا تھا وہ مغالطہ میں پڑ جائیں اور یہ سمجھ بیٹھیں کہ وہ مر گیا ہے اور اس کی نعش کو یوسف آف
آرمتیاہ نامی شخص کے حوالہ کر دیں کہ وہ اس نعش کو اس کے عزیزوں اور دوستوں تک پہنچا دے۔اس موقع
79
صلیب اور اس سے متعلقہ امور
پر حیرت جو ہمارے مشاہدہ میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ جب مسیح کی موت کی خبر پیلا طوس کو پہنچائی گئی تو اس نے
بھی مسیح کی طرح ہی تعجب کا اظہار کیا وہ بہت حیران ہو کر بولا کہ ہائیں وہ اتنی جلدی مر گیا ( مرقس باب 15
آیت 44)۔یہودیہ میں اپنی گورنری کے عرصہ کے دوران اسے مجرموں کو صلیب دیئے جانے اور صلیب
پر لٹکی ہوئی حالت میں ان کے مرنے کا کافی لمبا تجربہ ہو گا۔وہ حیرت کا اظہار نہیں کر سکتا تھا جب تک کہ
اسے یقین نہ ہو تا کہ چند گھنٹوں کے اندر اند ہی ایک مصلوب پر موت کا وار د ہونا ایک غیر معمولی بات ہے۔اس کے باوجود پر اسرار حالات کے تحت ہی اسے نعش یوسف آف آرمتیاہ کے سپر د کرنے کی درخواست
منظور کرنا پڑی۔اسی لیے ہم دیکھتے ہیں کہ شروع ہی سے اس پر یہ الزام عائد کیا جاتا رہا کہ وہ مسیح کو سزا سے
بچانے کی سازش میں شریک تھا۔الزام اس پر یہ لگایا گیا تھا کہ اپنی بیوی کے اثر میں آکر اس نے اس بات کا
بطور خاص خیال رکھا کہ مسیح کو صلیب پر ایسے وقت میں لٹکایا جائے جو سبت کا دن شروع ہونے کے بہت
قریب ہو۔دوسرے یہ کہ اس نے مسیح کی موت بہت جلد واقع ہونے کی مشکوک اطلاعات ملنے کے باوجود
اس کی نعش ورثا کے حوالہ کرنے کی فوراً منظوری دے دی۔پیلاطوس کے اس فیصلہ پر یہودیوں میں تشویش
کی لہر دوڑ گئی۔انہوں نے اس کی خدمت میں ایک خدمت گزاری جس میں مسیح کے فی الواقعہ وفات پا جانے
کے متعلق شکوک و شبہات کا ذکر کیا گیا تھا۔متی باب 27 آیت 62 تا 66)
بائبل کے بیان سے ہمیں یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ جب مسیح کا جسم صلیب پر سے اتارا گیا تو عام دستور کے
خلاف اس کی ٹانگیں نہیں توڑی گئیں بر خلاف اس کے جن دو چوروں کو مسیح کے ساتھ صلیب دی گئی تھی
ان کی ٹانگیں توڑ کر باقاعدہ تسلی کی گئی کہ فی الحقیقت ان کی موت واقع ہو گئی تھی اور ان کے زندہ رہنے کا
کوئی امکان باقی نہیں رہا تھا ( یوحنا باب 19 آیت 31 تا 32) مزید بر آں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ بائبل کی
رو سے جب مسیح کے پہلو میں پھلا گھونپا گیا تو یکدم ہی خون اور پانی تیزی سے بہہ نکلا۔چنانچہ خود انجیل میں
لکھا ہے:
لیکن جب انہوں نے یسوع کے پاس آکر دیکھا کہ وہ مر چکا ہے تو اس کی ٹانگیں نہ توڑیں مگر
ان میں سے ایک سپاہی نے بھالے سے اس کی پہلی چھیدی اور فی الفور اس سے خون اور پانی
بہہ نکلا“
(یو حناباب 19 آیات 34،33)
اگر مسیح واقعی مر چکا تھا اور اس کے دل کی دھڑکن مکمل طور پر بند ہوگئی تھی تو خون کی ایسی روانی کہ
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
80
جس کے نتیجہ میں خون فی الفور فوارہ کی طرح بہہ نکلے ممکن ہی نہ ہوتی۔زیادہ سے زیادہ یہ ہو سکتا تھا کہ منجمد
خون اور خون کے خلیے سنبھالنے والا سیال مادہ بہت آہستگی اور سست رفتاری سے رستا ہوا باہر نکلتا۔لیکن
عہد نامہ جدید سے تو یہ تصویر نہیں ابھرتی۔انجیل تو کہتی ہے کہ خون اور پانی تیزی سے فی الفور باہر ابل
پڑے۔جہاں تک پانی کے نکلنے کا تعلق ہے تو یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ صلیب پر انتہائی کشیدہ حالت
اور تکلیف دہ آزمائش کے ان گھنٹوں کے دوران پلور سی ( یعنی ذات لجنب یعنی سینہ کے اعضا اور پھیپھڑوں کی
جھلی میں سوزش کی وجہ سے پانی بھرنے کی بیماری) رونما ہو گئی ہو۔عین ممکن ہے کہ صلیب پر لٹکے رہنے کے
جسمانی دباؤ کی وجہ سے جھلی میں جمع شدہ پانی بھی ساتھ ہی باہر نکل آیا ہو۔یہ صورت حال عام حالات میں
بہت تکلیف دہ اور خطر ناک ہوتی لیکن معلوم ہوتا ہے کہ مسیح کے لیے یہ صورت ایک لحاظ سے مفید ثابت
ہوئی کیونکہ جب اس کے پہلو کو بھالے سے چھیدا گیا تو سوجی ہوئی اور پانی سے بھری ہوئی جھلی نے ایک نرم
گدی کا کام دیا ہو گا اور اس طرح سینہ کے اعضا چھیدے جانے سے محفوظ رہے ہوں گے۔خون کی آمیزش
والا پانی بڑی تیزی سے اس لیے بہہ نکلا کہ دل صحیح طور پر کام کر رہا تھا۔مسیح کے اس وقت زندہ ہونے کی ایک شہادت اور بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ بائبل کے بیان کے مطابق
جب صحیح کا جسم یوسف آف آرمتیاہ کے سپرد کیا گیا تو اسے فوراً ایک خفیہ جگہ میں منتقل کر دیا گیا۔وہ مر قد نما
ایک کشادہ جگہ تھی۔اس کے اندر نہ صرف مسیح کے جسم کو رکھنے کی گنجائش تھی بلکہ اس کے اندر اتنی وافر
جگہ اور بھی موجود تھی کہ دو اور آدمی بھی اس کے پاس بیٹھ کر اس کی خبر گیری کر سکتے تھے۔چنانچہ انجیل
میں لکھا ہے:
پس تب شاگر د اپنے گھروں کو واپس چلے گئے لیکن مریم مقبرہ کے باہر کھڑی روتی رہی اور
جب روتے روتے مقبرہ کی طرف جھک کر اندر نظر کی تو دوفرشتوں کو سفید پوشاک پہنے
ہوئے دیکھا جہاں یسوع کی لاش پڑی تھی۔“
(یوحنا باب 20 آیت 10 تا 12)
بات اتنی ہی نہیں ہے۔عہد نامہ جدید کی عبارت ہمیں اس امر سے بھی مطلع کرتی ہے کہ ایک مرہم
جو پہلے سے تیار کیا ہوا تھا مسیح کے زخموں پر لگایا گیا۔( یوحنا باب 19 آیت 40,39) یہ جسے مسیح کے
شاگردوں نے تیار کیا تھا مختلف دواؤں کے ایسے اجزا پر مشتمل تھا جو زخموں کو مندمل کرنے اور درد کی تکلیف
کو دور کرنے کی خاصیت اپنے اندر رکھتے تھے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دواؤں کے دوچار نہیں بارہ اجزا جمع