باب چہارم
مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک, حصہ 2
81
صلیب اور اس سے متعلقہ امور
کرنے کی یہ مشقت طلب دوڑ دھوپ آخر کس لئے تھی؟ آخر اس کی ضرورت ہی کیوں پیش آئی ؟ اس وقت
جو نسخہ استعمال کیا گیا تھا وہ طب سے متعلق بو علی سینا کی مشہور کتاب "القانون“ میں درج ہے۔(ایسی کتابوں
کی فہرست کے لئے ملاحظہ ہو ضمیمہ نمبر 1)۔سوچنے والی بات یہ ہے کہ ایک مردہ جسم کے زخموں پر مرہم
لگانے کی ضرورت ہی کیا تھی۔یہ بات صرف اس صورت میں قابل فہم قرار پاسکتی ہے کہ شاگردوں کے
لئے یہ یقین کرنے کی مضبوط وجوہات موجود تھیں کہ مسیح کو صلیب پر سے مردہ حالت میں نہیں بلکہ زندہ
حالت میں اتار لیا جائے گا۔مسیح کے حواریوں میں سے اکیلا یو حناہی ایک ایسا حواری ہے جس نے مرہم تیار
کرنے اور اسے مسیح کے جسم پر ملنے کے جواز کے رنگ میں کچھ نہ کچھ وضاحت پیش کرنے کی کوشش کی
ہے۔اس سے بھی اس امر کی مزید تائید ہوتی ہے کہ مردہ جسم پر مرہم لگانے کا عمل ایک عجیب و غریب
حرکت کے مترادف تھا۔اور جس کی کوئی تو جیہہ ان لوگوں کے سامنے پیش نہیں کی جاسکتی تھی جنہیں یقین
تھا کہ جب مرہم لگایا گیا تو مسیح مر چکا تھا۔یہی وجہ ہے کہ یوحنا حواری کو لوگوں کو مطمئن کرنے کی خاطر
وضاحت پیش کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔وضاحت تو کیا کر سکتا تھا اس نے باور یہ کرانے کی کوشش کی
ہے کہ یہودیوں میں یہ رسم رائج تھی کہ وہ فوت ہو جانے والوں کے مردہ جسم پر مرہم یا اس قسم کی کوئی اور
دو املا کرتے تھے۔یہ بات توجہ طلب ہے اور ہے بھی بہت اہم کہ زمانہ جدید کے تمام سکالرز جنہوں نے اس
بارہ تحقیق کی ہے اس بات پر متفق ہیں کہ یوحنا یہودی النسل نہیں تھا اور اس کی مذکورہ بالا وضاحت سے ہی
اس امر کی تصدیق ہو جاتی ہے۔یہ بات یقینی طور پر سب کو معلوم ہے کہ یہودیوں یا اسرائیل کی اولاد اور
نسل میں یہ طریق ہی رائج نہیں تھا کہ وہ اپنے مرنے والوں کے مردہ جسموں پر مرہم یا سرے سے کوئی اور
چیز ملیں۔جبھی تو محققین کا نظریہ یہ ہے کہ یوحنا حواری لازما یہودی النسل نہ تھا۔اگر وہ یہودی النسل ہو تا تو
یہودیوں کے رسم و رواج سے اس درجہ نابلد نہ ہوتا۔اس سے ظاہر ہے کہ مرہم لگانے کی یقینا کوئی اور وجہ
تھی۔مرہم فی الاصل لگایا ہی اس لئے گیا تھا تا کہ مسیح کو جو قریب المرگ نظر آتا تھا زندہ حالت میں بچایا
جاسکے۔مرہم لگانے کی وضاحت صرف ایک ہی ہے اور وہ اس حقیقت پر مبنی ہے کہ نہ حواریوں کو یہ توقع
تھی کہ مسیح مر جائے گا اور نہ فی الحقیقت صلیب پر اس کی موت واقع ہوئی۔صلیب پر سے اتارے جانے
والے مسیح کے جسم پر زندگی کے مثبت آثار ظاہر ہوئے ہوں گے۔بصورت دیگر ان لوگوں کی طرف سے
جنہوں نے مردہ جسم پر مرہم لگایا ایسا لایعنی کام کرنا انتہائی نامعقول، سر اسر نار وا اور لغو کام قرار پائے بغیر نہ
میسحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
82
رہے گا۔یہ قطعا ممکن نہیں ہے کہ جنہوں نے پیش بندی کے طور پر پہلے ہی مر ہم تیار کر لیا تھا انہوں نے کسی
قابل اعتماد اور مضبوط اشارہ کے بغیر ہی ایسا کیا تھا۔وہ قابل اعتماد اور مضبوط اشارہ یہی ہو سکتا ہے کہ مسیح
صلیب پر مرے گا نہیں بلکہ زخمی حالت میں اسے زندہ اتار لیا جائے گا اور اسے اس وقت زخموں کو مندمل
کرنے والی بہت ہی مؤثر اور طاقتور دوا کی ضرورت ہو گی۔یہ بات بھی ذہن نشین ہونی ضروری ہے کہ جس قبر یا مقبرہ میں مسیح کو رکھا گیا تھا اس کی جائے وقوع
کے بارہ میں بہت راز داری سے کام لیا گیا تھا۔اس کے صرف چند شا گر دوں کو ہی اس کا علم تھا۔راز داری سے
کام لینے کی وجہ ظاہر تھی اور وہ یہی تھا کہ وہ ہنوز زندہ تھا اور راز فاش ہونے پر اس کے دوبارہ پکڑ لیے جانے کا
خطرہ موجود تھا۔جہاں تک اس امر کا تعلق ہے کہ مقبرہ نما جگہ کے اندر کیا کچھ واقع ہوا اس پر کئی لحاظ سے بحث ہو سکتی
ہے۔لیکن یہ بات تنقیدی جائزہ کے آگے ٹھہر نہیں سکتی اور اسے کسی صورت ثابت نہیں کیا جاسکتا کہ جو
وجودیا با شخص خود اپنے پاؤں اور قدموں سے چلتا ہوا اس مقبرہ نما جگہ سے
باہر نکلا وہ فی الواقعہ مر گیا تھا اور مر
کر پھر جی اٹھا تھا۔اس بارہ میں ایک ہی شہادت پیش کی جاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ خود عیسائی صاحبان
کا اپنا ایمان
ہے کہ مسیح جب چلتا ہوا مقبرہ نما جگہ سے باہر آیا تو اسی جسم کے ساتھ باہر آیا جسے صلیب دی گئی تھی اور انہی
خراشوں اور زخموں کے ساتھ باہر آیا جو صلیب پر لٹکنے کی وجہ سے لگے تھے۔خود مسیحیوں کے اپنے ایمان اور
عقیدہ کی رو سے وہ اسی جسم کے ساتھ باہر آیا تو از روئے عقل ایک ہی منطقی نتیجہ اس کا نکلتا ہے اور وہ یہ ہے کہ
وہ مراہی نہ تھا۔مسیح کے بلا توقف مسلسل زندہ رہنے کی ایک شہادت اور بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ تین دن اور تین
راتوں کے بعد وہ پبلک یا عوام الناس کو تو کہیں نظر نہ آیا اور نظر آیا تو صرف اپنے شاگردوں کو۔اس کا صاف
اور واضح مطلب یہ ہے کہ اس نے اپنے آپ کو ظاہر ہی ان لوگوں پر کیا جن پر اسے پورا اعتماد تھا کہ وہ اس
کے ہنوز زندہ ہونے کا راز فاش نہیں کریں گے۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ وہ دن کے اجالے میں باہر نکلنے اور
لوگوں کے سامنے آنے سے گریز کرتا ہے اور اپنے قابل اعتماد شاگر دوں سے بھی ملتا ہے تو رات کی تاریکی
کے سائے میں ملتا ہے۔بائبل کے بیان سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ راز کو راز ہی رکھنے کی ضرورت و اہمیت
کے پیش نظر وہ خطرہ کے مقام سے دور رہتا تھا اور خطرہ کے مقام سے جلد ہی غائب ہو جاتا تھا۔سوال یہ پیدا
ہوتا ہے کہ اگر ایک دفعہ مرنے کے بعد اسے نئی زندگی عطا کر دی گئی تھی اور وہ نئی زندگی تھی بھی دائمی یعنی
83
صلیب اور اس سے متعلقہ امور
اس نے پھر کبھی مرنا ہی نہ تھا تو پھر وہ اپنے دشمنوں کی نگاہوں میں آنے سے بچتا کیوں پھر تا تھا یعنی حکومت
کی ایجنسیوں اور عوام دونوں سے کترانے اور بچنے کی ضرورت ہی کیا تھی؟ اسے تو چاہیے تھا کہ وہ اپنے آپ
کو یہودیوں اور سلطنت روما کے نمائندوں کے سامنے ظاہر کرتا اور ان سے کہتا ”لو دیکھو! میں اپنی ابدی
زندگی کے ساتھ تمہارے سامنے موجود ہوں۔اگر تم میں ہمت ہے اور چاہتے ہو تو مجھے دوبارہ مار دو، لیکن یہ
بھی یاد رہے کہ تم ایسا کرنے پر کبھی قادر نہیں ہو سکو گے لیکن ہوا کیا ایسا کرنے کی بجائے اس نے چھپے
رہنے اور چھپتے پھرنے کو ترجیح دی۔پھر بات یہ بھی نہ تھی کہ کسی نے اسے یہ تجویز پیش نہ کی یا یہ ترکیب نہ
سمجھائی کہ وہ اپنے آپ کو بے دھڑک عوام کے سامنے پیش کر دے بلکہ بر خلاف اس کے ہوا یہ کہ با قاعدہ
طور پر اس کے سامنے یہ تجویز رکھی گئی کہ اپنے آپ کو دنیا پر ظاہر کر دے اور دنیا کو علی الاعلان بتادے کہ
وہ زندہ موجود ہے لیکن اس نے اس تجویز کو ماننے سے انکار کر دیا۔بر خلاف اس کے وہ اپنے آپ کو یہودیہ
سے دور سے دور تر کرتا چلا گیا تا کہ کوئی اس کا تعاقب نہ کر سکے۔چنانچہ لکھا ہے:
”یہودا (جو اسکر یوطی تھا) نے اس سے کہا کہ اے خداوند ! یہ کیا بات ہے کہ تو اپنے آپ کو ہم
پر تو ظاہر کیا چاہتا ہے مگر دنیا پر نہیں۔“
(یوحنا باب 14 آیت 22)
لو قاباب 24 آیت 28، 29)
اتنے میں وہ اس گاؤں کے نزدیک پہنچ گئے جہاں جانا چاہتے تھے اور اس کے (یعنی مسیح کے)
ڈھنگ سے ایسا معلوم ہوا کہ گویا وہ آگے جانا چاہتا ہے۔انہوں نے اسے یہ کہہ کر مجبور کیا کہ
ہمارے ساتھ رہ کیونکہ شام ہو ا چاہتی ہے اور دن اب ڈھل گیا ہے پس وہ اندر گیا تا کہ ان کے
ساتھ رہے۔“
یہ صورت حال تو ایک ایسے فانی انسان کا نقشہ پیش کر رہی ہے جو موت کی پہنچ سے باہر نہیں ہے اور نہ
ہی اس امر سے مبرا ہے کہ اسے کوئی جسمانی طور پر گزند پہنچا سکے۔اس سے تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ان
معنوں میں مرا نہیں تھا کہ وہ بقول عیسائی صاحبان) اس میں موجود انسانی جزو یا اپنی عام انسانی حیثیت سے مخلصی
پالے بلکہ اس کی فطرت جو کچھ بھی تھی علی حالہ قائم رہی۔موت سرے سے واقع ہی نہیں ہوئی جو نئی فطرت
سے پرانی فطرت کے جد اہونے کا سوال پیدا ہو تا۔انسانی تجربہ کی رو سے ہم اس کو زندگی کا تسلسل ہی قرار دیتے
ہیں۔ایک ایسی روح جس کا تعلق اگلے جہان سے ہو یقیناً اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کرتی جس طرح کا رویہ مسیح
نے رات کی تاریکی میں خفیہ ملاقاتوں کے دوران اپنے قریبی دوستوں اور پیر وؤں کے ساتھ روار کھا۔
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
84
عیسائیوں کے بقول رہا یہ سوال کہ مسیح مرنے اور پھر جی اٹھنے کے بعد شاگردوں کے روبہ رو روحانی
وجود میں ظاہر ہو تا رہا اس کی تردید اور نفی کسی اور نے نہیں بلکہ خود مسیح نے کی اور کی بھی بڑے ہی پر زور
انداز میں۔جب وہ اپنے شاگردوں کے سامنے ظاہر ہوا تو وہ اس کے بارہ میں اپنے خوف کو چھپا نہیں سکے
کیونکہ یہ پر خوف مغالطہ ان میں سے بعض کو لاحق تھا کہ یہ مسیح خود نہیں ہے بلکہ اس کی روح ہے جو ان کے
سامنے آموجود ہوئی ہے۔ان کی اس الجھن کو اچھی طرح بھانپتے ہوئے مسیح نے ان کے اس خوف کو یہ کہہ
کر دور کیا کہ وہ روح نہیں ہے۔( یعنی روحانی وجود میں ظاہر نہیں ہوا ہے) اس نے بہ اصرار کہا کہ وہ وہی مسیح
ہے جسے صلیب دی گئی تھی۔اس نے انہیں اپنے زخم دکھائے جو ابھی تازہ ہی تھے۔(یوحنا باب 20 آیات
19 تا27)۔اس کے اپنے شاگردوں کے روبرو ظاہر ہونے سے یہ امر کسی طور پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتا کہ وہ
مردوں میں سے جی اٹھا تھا۔اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد
زندہ بچ رہا تھا۔ایسا معلوم ہو تا ہے کہ شاگردوں میں سے اگر کسی کے ذہن میں غلط فہمی کا کوئی شائبہ تھا بھی تو مسیح نے
خود اپنے فعل سے اسے دور کر دیا۔اس نے اپنے شاگردوں کو اس وقت کچھ کھاتے ہوئے دیکھا تو ان سے
پوچھا وہ کیا کھارہے ہیں؟ جب اسے بتایا گیا کہ وہ روٹی اور مچھلی کھارہے ہیں تو اس نے کھانے کے لئے کچھ مانگا
کیونکہ اس وقت اسے خود بھی بھوک لگ رہی تھی۔چنانچہ اس نے اپنی بھوک دور کرنے کے لئے اس میں
سے کچھ کھایا۔اس کا روٹی اور مچھلی مانگ کر کھانا اور اپنی بھوک دور کرنا اس خیال عقیدہ کے خلاف ایک بین
ثبوت ہے کہ وہ مردوں میں سے جی اٹھا تھا اور اس جی اٹھنے کی وجہ سے اس کی انسانی فطرت میں جو ایک دفعہ
مرگئی تھی دوبارہ زندگی عود کر آتی تھی۔اس سارے عقیدہ کے غلط ہونے کا یہ ایک ایسا پختہ اور حتمی ثبوت
ہے کہ اس میں شک وشبہ کی حبہ برابر بھی گنجائش نہیں۔لو قاباب 24 آیت 41 تا 42)
مسیح کے دوبارہ جی اٹھنے کا اگر یہ مفہوم لیا جائے تو دہری نوعیت کے مسائل سر اٹھائے بغیر نہیں
رہتے۔جیسا کہ جی اٹھنے سے پہلے اس کے متعلق دعویٰ کیا جاتا تھا اس کے مطابق جی اٹھنے کے بعد بھی وہ خدا
اور انسان کے ملغوبہ سے معرض وجود میں آنے والی ایک نئی نوع سے تعلق رکھتا تھا تو اس کے وجود میں آنے
والی ایک نئی نوع سے تعلق رکھتا تھا تو اس کے وجود میں موجود انسان سے چھٹکارا تو اسے حاصل نہ ہوا۔اس
سے تو بہت ہی الجھی ہوئی پیچیدہ اور مشکوک و مشتبہ صورت حال پیدا ہو کر عجب جنجال میں مبتلا کر دیتی ہے۔
85
صلیب اور اس سے متعلقہ امور
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب موت واقع ہوئی تو اس کے ساتھ بلکہ کہنا یہ چاہیے کہ ان دونوں یعنی خدا اور
اس کے اندر موجود انسان مسیح کے ساتھ کیا کیا؟ کیا موت وارد ہونے پر انسان اور خدا دونوں کی روحیں
قبض کر لی گئی تھیں اور پھر اکٹھی ہی دوزخ میں رہنے کے بعد اسی سفلی جسم میں واپس لوٹ آئی تھیں؟ یا کیا
بصورت دیگر ہوا یہ تھا کہ صرف خدا کی روح جو مسیح میں در آئی تھی وہ انسانی روح کے بغیر ہی انسانی جسم میں
عود کر آئی ؟ اگر ایسا ہی ہوا تو پھر انسان استعجاب میں ڈوبے بغیر نہیں رہتا کہ وہ دوسری روح (یعنی مسیح کی
انسان روح) کہاں جا غائب ہوئی؟ کیا اس روح کا دوزخ میں سفر ایک لامتناہی سفر تھا اور جس سے واپسی ممکن
نہ تھی ؟ پھر سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ جو خدائی روح اس کے اندر صرف تین دن رات مقید رہی وہ مسیح
کے باپ خدا کی روح تھی یا یہ کہ وہ روح تھی اس بیٹے مسیح کی؟ صحیح صورت حال ہمارے سامنے آنے اور
ہمیں اس سے آگاہ کرنے کے لئے اس سوال کا ایک ہی دفعہ یعنی حتمی طور پر ہمیشہ ہمیش کے لئے حل ہونا
ضروری ہے کہ کیا مسیح کا جسم جزوی طور پر خدا کا جسم تھا اور جزوی طور پر وہ تھا انسان کا جسم؟
عہد نامہ قدیم اور عہد نامہ جدید ہر دو کا مطالعہ ہمیں خدا کے جس تصور یا تخیل سے ہمکنار کرتا ہے وہ
ایک غیر مجسم اور غیر محدود ازلی ابدی ہستی کا تصور ہے۔اس کی ہستی یا وجود میں مادہ کا سرے سے کوئی عمل
دخل ہے ہی نہیں۔یہ بات سمجھ لینے اور ذہن نشین کر لینے کے بعد ہم پھر پلٹ کر مسیح کی طرف دیکھتے ہیں
یعنی مریم کے رحم میں جنین کی حالت کے بعد اس کے مختلف مراحل میں سے گزر کر اس کی نشو و نما کا تخیلی
جائزہ لیتے ہیں۔وہ تمام مادہ جو مسیح کے بنے اور معرض وجود میں آنے کا موجب بنا تھا اسے انسان ماں نے مہیا
کرنا تھا اور ایک چپہ بھی مادہ کا خدا کی طرف سے اس میں شامل نہ ہونا تھا۔یقیناً خدا اسے معجزانہ طور پر پیدا
کر سکتا تھا لیکن میرے نزدیک تخلیق خواہ معجزانہ طور پر ظہور میں آئے یا وہ خدا کے مقرر کردہ عام قدرتی
ذرائع کے مطابق ظہور پذیر ہو بہر صورت و بہر حال وہ ہوتی تخلیق ہی ہے۔ہم کسی کو صرف اس صورت میں
ہی کسی کا باپ تسلیم کر سکتے ہیں جبکہ اسے وجود میں لانے کے عمل میں باپ کا جو ہر اور ماں کا جوہر مساویانہ
حیثیت میں یا جزوی طور پر حصہ لیتے ہیں تاکہ بیٹے کے جسم کا کچھ نہ کچھ جوہری جزو باپ کے جو ہر سے بھی ماخوذ
قرار پاسکے۔اس عام فہم بات سے ایک قاری پر یہ امر بالکل واضح ہو جانا چاہیے کہ انسانی جنین کی پیدائش کے
مرحلہ وار قدرتی طریق کار میں خدا نے باپ والا کر دار قطعاً ادا نہیں کیا۔عناصر میں ظہور ترتیب یعنی خلیوں
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
86
سے عضلات کی تشکیل سلسلہ تنفس اور قلب کی کار کردگی نیز رگوں، نسوں، پٹھوں اور اعصاب کی کار فرمائی
سے متعلق باہم ایک دوسرے سے مربوط نظاموں کے قیام سمیت پورے کے پورے جسمانی کارخانہ کا کسی
اور کی معاونت کے بغیر ماں کے اپنے اکیلے وجود سے آغاز ہوا تھا۔اس میں مسیح کی ابنیت ( یعنی جسمانی طور پر
ابن اللہ ہونے) کی سرے سے کوئی گنجائش تھی ہی کہاں۔مسیح کو تو صرف اور صرف خدا کی روح کو اپنے اندر
جذب کرنے کا ظرف عطا ہوا تھا۔اس ضمن میں اس بات کی اس سے زیادہ کوئی حقیقت نہ تھی۔خدا اور مسیح
کے درمیان پائے جانے والے رشتہ کی اس تفہیم کو کوئی بھی قابل فہم نام دے لیں اسے باپ بیٹے کے رشتہ
کا نام کسی طور نہیں دیا جاسکتا۔