باب پنجم
مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
باب پنجم
زندگی کی بحالی یا احیائے موتی؟
مسیح کے مردوں میں سے جی اٹھنے کے عقیدہ سے جو منظر نامہ تشکیل پاتا یا جو صورت حال ابھرتی ہے
وہ ایک نہیں بہت سے مسائل کو جنم دینے کا موجب بنتی ہے۔ہم ان مسائل میں سے بعض پر گزشتہ باب
میں پہلے ہی روشنی ڈال چکے ہیں۔اب ہم اپنی توجہ بعض نئے امور اور ان کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی نئی
پیچیدگیوں اور الجھنوں کی طرف پھیرتے ہیں۔فی الوقت ہمارے مد نظر جو امر ہے وہ یہ ہے کہ صلیب دیئے جانے سے قبل اور پھر مردوں میں سے
جی اٹھنے کے بعد مسیح کے ذہن کی حالت یا کیفیت کیا تھی۔تین دن رات ذہن کے یکسر ماؤف و معطل رہنے
یعنی اس پر مکمل مردنی چھا جانے کے بعد (کہا یہ جاتا ہے کہ ) ذہن کو دوبارہ زندگی سے ہمکنار کیا گیا اور اس
نے یکدم از سر نو کام کرنا شروع کر دیا۔اس ضمن میں جس سوال کو اہمیت حاصل ہے وہ یہ ہے کہ جب
انسان پر موت وارد ہوتی ہے تو اس وقت مرنے والے کے دماغ پر کیا گزرتی ہے اور اس کے ساتھ کیا ہوتا
ہے؟ کم از کم ایک امر یہ نکتہ (جو چاہیں اس کو نام دے لیں) ایسا ہے جس کے بارہ میں جملہ طبی ماہرین وہ
مسیحی ہوں یا غیر مسیحی بلا استثناسب کے درمیان مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر چند منٹوں یا
اس سے ذرا ہی کچھ زیادہ وقت دماغ پر مردنی چھائی رہے اور اس کا ردِ عمل ہونا موقوف ہو جائے تو وہ ہمیشہ
کے لئے مردہ ہو کر بلحاظ کار کردگی معدوم ہو کر رہ جاتا ہے۔جو نہی خون کی بہم رسائی موقوف ہوتی ہے دماغ
کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔دماغ باطنی طور پر ٹکڑے ٹکڑے ہو کر اس کے اجزا اندر ہی
اندر بکھر نے اور تتر بتر ہونے لگتے ہیں۔اگر مسیح واقعی صلیب پر مر گیا تھا تو اس کے مالہ وماعلیہ کو اچھی طرح
سمجھنا ضروری ہے۔اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ اس کے دل نے کام کرنا بند کر دیا تھا اور اس کے نتیجہ میں
اس کے دماغ کو خون کی بہم رسانی کا سلسلہ یکسر منقطع ہو گیا تھا اور اس کے ساتھ ہی اس کے دماغ پر بھی مکمل
مردنی چھا گئی تھی۔اس کے معنے یہ ہیں کہ زندگی کو سہارا دینے والے پورے نظام نے جام ہو کر کام کرنا بند
کر دیا تھا۔بصورت دیگر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ مر گیا تھا۔اس لحاظ سے ہم مسیح کی زندگی اور موت کی تفہیم
ނ
میسحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
88
سے متعلق بہت سے پیچیدہ مسائل سے دوچار ہوئے بغیر نہیں رہتے۔مسیح کی موت واقع ہونے کو جس طرح پیش کیا جاتا ہے اس کا ایک ہی مطلب بنتا ہے اور وہ یہ کہ اس کا
روحانی جسم یا یوں کہہ لیں کہ اس کی روح اس کے انسانی جسم کے مادی پنجرہ سے آزاد ہو کر اس میں سے
پرواز کر گئی تھی۔اگر یہ سچ ہے اور ایسا ہی ہوا تھا تو اس کے زندہ ہونے کا یہ مطلب لینا ہو گا کہ اس کا روحانی
وجود اسی مادی جسم میں پھر لوٹ آیا تھا جسے اس نے تین دن پہلے چھوڑ کر اس سے اپنا تعلق منقطع کر لیا تھا۔مادی زندگی کو اگر وقت بتانے والی گھڑی سے تشبیہ دی جائے تو مردہ جسم میں روح کی ایسی واپسی مادی زندگی
کی گھڑی کو دوبارہ چالو کرنے اور اس کی مسلسل جاری رہنے والی تک تک کو از سر نو بحال کرنے کے مترادف
ہو گی۔اگر ایسا ہی وقوع میں آیا تھا تو مانا پڑے گا کہ مردہ دماغ کے بکھر جانے اور تتر بتر ہو جانے والے منتشر
خلیے یکدم دوبارہ مجتمع ہو کر زندہ ہو گئے ہوں گے۔اور ٹوٹ پھوٹ کے تیز رفتاری سے فوری طور پر جاری
ہو جانے والے پورے عمل کو ایکا ایکی الٹا چکر کھا کر پھر معدوم ہو جانے والی اسی گمشدہ نہج پر واپس لوٹنا پڑا
ہو گا۔اگر عقیدہ کے طور پر اس بات کو درست مان لیا جائے تو عمل اور رد عمل نیز اسباب و علل کے نقطۂ نگاہ
سے ایک بہت ہی گھمبیر اور مہیب مسئلہ اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔یہ گھمبیر اور مہیب مسئلہ علم حیاتیات کے عیسائی
کیمیا دانوں کے لئے ہمیشہ ایک چیلنج بنارہے گا کہ وہ اس عقدہ کو حل کرنے کی خاطر ایسا ہونے یا ہو سکنے کے
عملی اور تجرباتی ثبوت مہیا کر کے دکھائیں۔مرکزی اعصابی نظام میں زوال و انحطاط اور ٹوٹ پھوٹ کے
پورے عمل کا یکدم پالٹا کھا جانا اور زندگی کی آئینہ دار اصل حالت کا پھر عود کر آنا ایک ایسا عقد ہ لا یخل ہے جو
طبی ماہرین اور سائنسدانوں کے تخیل کی انتہائی بلند پروازی اور اس کے پھیلاؤ کی ممکنہ ہمہ گیری کی رسائی سے
باہر ہے۔بفرض محال اگر کبھی ایسا ہونا اور ایسا ہو سکنے کے امکان کو درست تسلیم کیا گیا تو اس سے سائنس کی
تغلیط ہی لازم نہیں آئے گی بلکہ خدا کے خود اپنے بنائے ہوئے قوانین قدرت مذاق بنے بغیر نہ رہیں گے۔بایں ہمہ یہ ایک ایسا معجزہ ہو گا جس سے پیش آمدہ مسئلہ پھر بھی حل نہ ہو سکے گا اور جوں کا توں عقد ہ لا یخل بنا
رہے گا۔سوچنے والی بات یہ ہے کہ ایسے رنگ میں دوبارہ زندہ ہو جانے کا مطلب کیا ہو گا؟ یہ مطلب ہو گا کہ
مرکزی اعصابی نظام کے ٹوٹ پھوٹ جانے والے خلیے از سر نو زندہ ہو گئے اور ان کے مابین نئی ترتیب و
تشکیل نے ظہور میں آکر انہیں دوبارہ متحرک کر دکھایا۔دوبارہ تعمیر و تشکیل اور ان میں قائم ہونے والی نئی
89
زندگی کی بحالی یا احیائے موتی؟
ترتیب اس امر پر دال ہو گی کہ ان خلیوں کی حیثیت بالکل نئے خلیوں کی ہو گی اور وہ نئے ہونے کی وجہ سے
سابقہ یاد داشتوں سے عاری ہوں گے اس لئے مسیح کی سابقہ حیات سے تعلق رکھنے والے جملہ امور و واقعات
کو جو مسیح کے وفات یافتہ ذہن سے محو ہو گئے تھے ان نئے تعمیر کر دہ خلیوں میں داخل کرنا پڑا ہو گا۔یہ ایک
ایسا طولانی سلسلہ عمل ہے جس کا از روئے سائنس و قوع میں آنا ممکن ہی نہیں۔علم حیاتیات کی رو سے مردہ اجسام کے بالمقابل زندگی مشتمل ہوتی ہے دماغ میں پائے جانے والے
ب ہا ارب اقل ترین بنیادی ذرات میں حواس خمسہ کی طرف سے مسلسل موصول ہونے اور ان میں
سمانے والی اطلاعات کے احساس و شعور پر۔یہ اطلاعات اپنی جگہ ان بنیادی ذرات کی بے حد پیچیدہ اور باہم
ایک دوسرے سے مربوط ٹکڑیوں میں بٹی ہوئی ہوتی ہیں۔یہ اطلاعات حواس خمسہ میں سے ہر حس کی طرف
سے موصول ہو ہو کر ان ٹکڑیوں میں شماریات کی طرح محسوب و محفوظ ہو رہی ہوتی ہیں۔اگر محفوظ ہونے
والا یہ سارا حساب کتاب یکسر صاف ہو کر محو ہو جائے تو اس کے ساتھ ہی زندگی بھی معدوم ہو جاتی ہے۔لہذا
مسیح کے دوبارہ زندہ ہو جانے کا مطلب یہ ہوا کہ پورے ساز و سامان کے ساتھ ایک نرم و نازک آلہ کے طور
پر ایک نیا دماغی کمپیوٹر معرض وجود میں آکر روبہ عمل ہوا۔اسی پیچیدگی کا مسیح کے جسم کے تمام دوسرے
حصوں کی کیمیاوی حالت کے ساتھ بھی پیش آنا لازمی ٹھہرا۔پورے مردہ جسم کو زندہ کرنے کے لئے بہت
بڑے اور وسیع پیمانہ پر از سر نو تعمیر کے پورے کیمیاوی سلسلہ اور طریق کار کو دوبارہ حرکت میں لا کر اسے
رو بعمل کرناضروری ہو گا تا کہ جو گوشت پوست اور دوسرا عضلاتی ساز و سامان انحطاط اور عمل تحلیل کے
دوران ضائع ہوا ہے اسے اس کی اصل حالت پر واپس لایا جا سکے۔ایسا عظیم معجزہ ظاہر ہونے پر ایک الجھن
سے بھی واسطہ پڑے گا۔سوال پیدا یہ ہو گا کہ زندہ کون ہوا اور کیا اثر ظاہر ہوا اس کا؟ کیا یہ سب کچھ اس
انسان کے ساتھ ہواجو مسیح کی ذات میں پوشیدہ تھا یا اس خدا کے ساتھ ہوا جو انسان کے پہلو بہ پہلو مسیح کے
اندر موجود تھا۔بحیثیت انسان مسیح کی ذات اور ہستی کی اہمیت کو سمجھنے پر ہم اسی لئے تو زور دے رہے ہیں
تا کہ اس نوعیت کی لامنجل الجھنیں سرے سے پیدا ہی نہ ہوں۔مسیح کے حالات زندگی میں جب کبھی اور کہیں یہ نظر آتا ہے کہ خدا کا بیٹا ہونے کے باوجود وہ اعلیٰ و
برتر طاقتوں اور قدرتوں کے اظہار میں ناکام رہا اور وہ کچھ نہیں کر سکا جو خدا کا بیٹا ہونے کی حیثیت میں اسے
کرنا چاہیے تھا تو عیسائی صاحبان اپنے اس دعویٰ اور عقیدہ کی آڑ میں پناہ لے لیتے ہیں کہ وہ خدا ہونے
کے ساتھ ساتھ انسان بھی تو تھا سو اس سے جب کمزوری کا اظہار یا غلطی کا ارتکاب ہوا تو خدا ہونے کی حیثیت
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
90
میں نہیں بلکہ انسان ہونے کی حیثیت میں ہوا۔اندریں صورت ہمیں یہ حق پہنچتا ہے کہ ان سے پوچھیں کہ
صاف اور واضح طور پر نشان دہی کریں اور بتائیں کہ مسیح کی ذات میں کون ساحصہ انسان ہونے کا تھا اور کون
ساحصہ وہ تھا جو اس کی الوہیت کا آئینہ دار تھا؟ تاکہ دونوں علیحدہ علیحدہ حصوں کے اعمال و افعال کو الگ الگ
پر کھا جا سکے۔مسیح کی دو حیثیتوں کا عقدہ مسیح صاحبان کا اپنا پیدا کردہ ہے اسے اور اس کی الجھنوں کو وہ جانیں
اور وہی انہیں حل کریں۔بظاہر حالات تو ہم یہی کہیں گے کہ جب دماغ زندہ ہوا تو انسانی عنصر ہی زندہ ہوا
کیونکہ خدا کی ہستی اپنے آپ کو بر قرار رکھنے کے لیے مادی دماغ کی حاجت سے مبرا ہے۔مسیحیوں کے عقیدہ
کے مطابق جہاں تک مسیح کی خدائی ہستی کا تعلق ہے زمین پر اپنے سابقہ عارضی قیام کے دوران اس نے اپنے
اندر کسی مادی شے کو سنبھالنے اور سہارا دینے والے کا کر دار ادا کیا اسی کو دوسرے الفاظ میں ذریعہ یا واسطہ بننا
کہتے ہیں۔لہذا مسیح کے دوبارہ جی اٹھنے سے مراد یہ ہوگی کہ اس کے اندر موجود انسان جی اٹھا۔اس کے بغیر اس
کی روح کا دوبارہ اسی جسم میں واپس آنا ممکن ہی نہیں ہو سکتا تھا گویا کہ انسان ہی مرا اور (اللہ تعالیٰ کے بنائے
ہوئے قوانین قدرت کے برخلاف انسان ہی جی اٹھا اور جی اٹھا بھی مسیحیوں کے اعتقاد کی حد تک ! اس کے
بغیر اس کی روح کا دوبارہ اسی جسم میں واپس آنا ممکن ہی نہیں ہو سکتا تھا۔اگر مسیحی صاحبان کے نزدیک یہ منظر نامہ (کہ انسان ہی مرا اور انسان ہی کے جی اٹھنے سے انسان ہی
کی روح اس کے جی اٹھنے والے جسم میں دوبارہ واپس آئی) قابل قبول نہیں ہے تو پھر ہمیں ایک اور مسئلہ سے
دو چار ہونا پڑے گا اور وہ مسئلہ یہ ہے کہ یہ ماننا پڑے گا کہ زمین پر زندگی کے دوران مسیح کے دوز ہن تھے اور
وہ تھے بھی ایک دوسرے سے مختلف اور آزاد۔مراد یہ ہے کہ مسیح میں ایک ذہن انسان کا تھا اور دوسرا
ذہن خدا کا۔یہ دونوں ذہن ایک ہی محدود جگہ میں سمائے ہوئے تھے ورنہ تھے ایک دوسرے سے
غیر متعلق اور آزاد۔ایسی صورت میں یہ سوچنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی کہ انسانی ذہن کے لئے گنجائش
پیدا کرنے کی خاطر مر جانے والے انسانی دماغ کی از سر نو تعمیر و تشکیل ضروری تھی۔بس اتنا ہی تصور کرنا
کافی ہے کہ مسیح اپنی دوہری شخصیت کے ساتھ ذہنی اعتبار سے اسی کھوپڑی میں دوبارہ آموجود ہوا جو پہلے
میزبان نما جسم کے انحطاط شدہ بچے کھچے بوسیدہ دماغی عضلات سے بھری ہوئی تھی۔جتنازیادہ گہرائی میں جاکر ہم اس مسئلہ کا جائزہ لیتے اور اسے غور و فکر کا مرکز بناتے ہیں تو تحقیق و تدقیق
کے ہر ہر مرحلہ پر اتنے ہی زیادہ نئے سے نئے مسائل سر اٹھا کر الجھن میں اضافہ کرتے چلے جاتے ہیں۔کسی
مزید الجھن کی طرف اشارہ کرنے سے پہلے اس امر کا ذکر ضروری ہے کہ خیالات و تصورات کا منبع و مخرج
91
زندگی کی بحالی یا احیائے موتی؟
انسانی ذہن کو بنایا گیا ہے۔خیالات کے تسلسل کو قائم رکھنے اور اسے آگے بڑھانے کے لئے ذہن انسانی کو
ایک آلہ کار کے طور پر دماغ کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی طرح مادی جسم کی حرکات و سکنات اور افعال و
اعمال کا تعلق بھی ذہن سے ہی ہوتا ہے۔اگر ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں اور اسے تسلیم کرتے ہیں کہ
ذہن کی بھی ایک علیحدہ ہستی ہے اور وہ اپنی ہستی کو از خود بر قرار رکھتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ذہن اور
روح دراصل ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ہم اسے کسی نام سے بھی پکاریں اسے ذہن کہیں یا روح جب اس کا
دماغ سے تعلق منقطع ہو جاتا ہے تو اس میں اپنی ہستی کو علیحدہ طور پر بر قرار رکھنے کی اہلیت موجود ہوتی ہے۔لیکن اگر ذہن یا روح سے یہ کام لینا مقصود ہو کہ وہ انسانی جسم کو کنٹرول کرے یا یہ کہ اس کے گردو پیش
کائنات میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا اثر قبول کرے تو پھر ذہن اور دماغ کے درمیان یا بالفاظ دیگر روح اور دماغ
کے درمیان گہرے رابطہ اور تعلق کا ہونا ضروری ہے۔اس تعلق اور رابطہ کے بغیر ذہن یاروح انسانی جسم پر
نہ اثر انداز ہو سکتے ہیں اور نہ اسے متحرک کر سکتے ہیں۔اور اسی طرح نہ ہی جسمانی، فکری اور جذباتی تحریکات
اور ان کے طریق کار اور ان کے پورے سلسلہ کو کنٹرول کرنا ان کے لئے ممکن رہتا ہے۔یہ ایک ایسا بد یہی
امر ہے کہ بحث و تمحیص سے بالا ہے۔تسلسل کا
اب یہ بدیہی امر ہمیں ایک اور سنجیدہ مسئلہ سے دوچار کرنے کا موجب بن جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ کیا
خدا کا نام نہاد بیٹا کسی انسانی جسم کو دماغ کے ذریعہ کنٹرول کرنے کا محتاج تھا؟ اور کیا خود اسے اپنے ذہن اور
فکری نظام کو چلانے اور اس میں تسلسل برقرار رکھنے کے لئے ایک مادی دماغ کے سہارے اور مدد کی
ضرورت تھی اور اس کے واسطے ایک مادی دماغ پر انحصار ناگزیر تھا ؟ اگر وہ خدا کا بیٹا ہونے کی حیثیت میں
ہر قسم کی جسمانی حدود و قیود سے بالا ہے اور اگر وہ اپنے ایک آزاد فکری نظام اور حسب منشا اس میں تسلسل کا
مالک و مختار ہے اور اس کی اپنی پیدا کردہ کائنات میں ایسے آزاد فکری نظام اور حسب منشا اس میں
مالک و مختار ہے اور اس کی اپنی پیدا کردہ کائنات میں ایسے آزاد و خود مختار فکری نظام کی کوئی اور مثال موجود
نہیں ہے تو پھر خدا کی روح کا ایک مادی ذہن کے ساتھ انسانی جسم میں لوٹنا ایک انوکھی قسم کی دہری شخصیت
اور اس کی وجہ سے رونما ہونے والی عجیب و غریب صورت حال کو جنم دینے کے مترادف ہے اور پھر وہ
دہری شخصیت ہے بھی وہ باہم متصادم فکری طریقہ ہائے کار کی مالک کیونکہ انسانی ذہن اور انسانی روح کے
لئے خدا کی ذات اور اس کے ذہن کے ساتھ مکمل طور پر یکساں اور یک جان ہو نا ممکن ہی نہیں ہے۔ایسی
صورت میں دو فکری طریقہ ہائے کار اور ان کے جدا گانہ تسلسل میں اختلاف رونما ہونا اور ہر دو کی دماغی
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
92
لہروں میں ہیجان انگیز تصادم کا بر پا ہونا ناگزیر ہے۔ایسی صورت حال کے لئے تو نفسیاتی امراض کے ایک
ماورائی اور مافوق البشر معالج کی ضرورت ہو گی۔کیونکہ یہ صورت حال اغلبا فکر و عمل میں تضاد کی ایک عجیب
نوعیت کی روحانی بیماری (Schizophrenia) پر دلالت کرتی ہے۔اس امر کے ذکر کے بعد اب ہم ایک اور زاویہ نگاہ سے ایک اور منظر نامہ یا صورت احوال کا نقشہ تیار
کرتے ہیں۔مسیحیت کا کسی قدر گہری نظر سے مطالعہ کرنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ مسیحی کلیسیا
کے ہاں اور اس کے زیر اثر خود مسیحیوں میں بعض اصطلاحات کے نتائج و عواقب کا خیال کیے بغیر انہیں
بعض ایسے واقعہ یا صورت حال پر چسپاں کر دیا جاتا ہے جہاں ان کا فی الحقیقت اطلاق پانا ممکن ہی نہیں ہو تا۔یہی وجہ ہے کہ صلیب اور اس کے بعد کے واقعات سے متعلق مسیحی نظریہ ذہنی الجھاؤ اور غیر منطقی طور پر
منطق کی جانے والی اصطلاحات کی دھند میں بری طرح لپٹا ہوا ہے۔ان میں سے ایک اصطلاح ہے
revival۔اس کے لغوی معانی ہیں مختل و معطل ہوش نیز حد درجہ مضمحل اور قریب الاختتام زندگی کی
وایسی و بحالی۔ایک اور اصطلاح ہے resurrection ( دوبارہ جی اٹھنا) از روئے اصطلاح استعمال ہوتی ہے
مر جانے اور اس دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد حشر نشر کے طور پر دوبارہ زندہ ہونے کے معنوں میں۔ان دونوں اصطلاحوں (یعنی بحالی اور حشر نشر) میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ہم نے سطور بالا میں مسیح کے
دوبارہ زندہ ہونے کے امکان کا ذکر کرتے ہوئے عمداً revival (بحالی) کی اصطلاح استعمال کی ہے۔جیسا
کہ ہم نے اب تک دیکھا ہے revival یا بحالی کے معنی ہیں کہ گویا مرنے کے بعد اسی انسانی جسم کے جملہ
اعضائے رئیسہ کے مقررہ فرائض و وظائف ( حرکات و سکنات اور اعمال و افعال) کی بحالی۔بر خلاف اس
کے resurrection ( حشر نشر ) کی اصطلاح کے بالکل اور معنے ہیں جن کی وجہ سے یہ اصطلاح قدرت کے
بالکل ایک الگ مظہر پر دلالت کرتی ہے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ خود عیسائی کلیسیا ان اصطلاحوں کو ان کے معانی باہم ادل بدل کر غلط رنگ
میں استعمال کرتا رہا ہے۔سو اس ضمن میں مسیحیوں کے ذہنوں میں الجھاؤ اور ژولیدگی پیدا کرنے کا ذمہ دار
کلیسیا خود ہی ہے۔اکثر مسیحی صاحبان مسیح کی نام نہاد صلیبی موت اور اس کے بعد جی اٹھنے کو مسیح کے
resurrection (حشر نشر ) سے تعبیر کرتے ہیں اور اس حشر نشر سے مراد وہ یہ لیتے ہیں کہ مسیح اپنی نام نہاد
موت کے وقت جس جسم کو خیر باد کہہ کر چھوڑ گیا تھا اسی جسم میں زندگی دوبارہ عود کر آئی تھی۔ہم یقینا اس
سے اتفاق نہیں کرتے اور نہ حشر نشر کی اصطلاح ان معنوں کی متحمل ہے۔اس وقت کی معروضی صورت
93
زندگی کی بحالی یا احیائے موتی؟
حال کے پیش نظر ہم یہ حق رکھتے ہیں کہ مسیح کی اس وقت کی حالت کو سکتہ کی حالت قرار دیں نہ کہ اسے
موت سے تعبیر کریں۔اگر صحیح معنوں کو ذہن میں مستحضر رکھ کر اس اصطلاح کو استعمال کیا جائے تو مسیح
کے resurrection ( دوبارہ جی اٹھنے) کے معنے ہر گز یہ نہیں ہو سکتے کہ اس کی روح اسی انسانی جسم میں
واپس لوٹ آئی جسے وہ موت کے وقت چھوڑ کر اس سے علیحدہ ہو گئی تھی۔Resurrection(حشر نشر ) کی اصطلاح مرنے کے بعد جس نئی زندگی کے معنوں میں استعمال ہوتی
ہے اس سے مراد صرف ایک نئے آسمانی جسم کی تخلیق کے ہیں۔ایسا جسم اپنی فطرت کے لحاظ سے روحانی
جسم ہوتا ہے جو اس مصفا اور لطیف روح کے لئے جو اس کے اندر ہوتی ہے ایک کٹھالی نما خول کا کام دیتا ہے۔یہ جسم مرنے کے بعد دائگی زندگی کے تسلسل کو بر قرار رکھنے کے لیے پیدا کیا جاتا ہے۔بعض اسے قائم مقام
ضمنی جسم کہتے ہیں۔بعض کے نزدیک یہ آسمانی جسم ہوتا ہے اور بعض اس کے لئے آتما کا لفظ استعمال کرتے
ہیں۔نام اس کا آپ کچھ ہی رکھ لیں بنیادی معنی اس کے ایک ہی رہتے ہیں۔پس resurrection جسے اُردو
میں حشر نشر کہتے ہیں کی اصطلاح اس نئے جسم کے لئے استعمال ہوتی ہے جسے روح کے لئے پیدا کیا جاتا ہے اور
جو اپنی فطرت اور نوعیت کے لحاظ سے بہت لطیف ہوتا ہے۔اور یہ اصطلاح یعنی resurrection کی
اصطلاح روح کی اسی تحلیل و تبدیل شدہ جسم میں دوبارہ واپس لوٹ آنے کے معنوں میں ہر گز ہر گز ( اور ہم
ہر گز کا لفظ باصر ار استعمال کر رہے ہیں ) استعمال نہیں ہوتی۔سینٹ پال (پولوس) نے مسیح کے جی اٹھنے کے تعلق میں بالکل انہی اصطلاحوں کو ان معنوں میں (جن
کا ہم اوپر ذکر کر آئے ہیں ) بڑی تفصیل سے استعمال کیا ہے۔وہ نہ صرف مسیح کے جی اٹھنے پر ایمان رکھتا تھا
بلکہ بالعموم ان سب مر جانے والے لوگوں کے جی اٹھنے پر بھی ایمان رکھتا تھا جن کو خدا اس کا اہل سمجھتا تھا کہ
انہیں بھی ایک نئی ہستی اور نئی زندگی عطا کی جائے۔روح کی ہستی وہی رہتی ہے لیکن وہ وجود جس میں وہ بسیرا
کرتی ہے بدل جاتا ہے۔پولوس کے نزدیک ایسا ہونا مظاہر قدرت میں سے ایک عام مظہر کی حیثیت رکھتا
ہے۔بصورت دیگر اگر یہ عام نہ ہو تو عیسائیت بلکہ ہر مذہب کا تصور بے معین ہو کر رہ جاتا ہے۔گر نتھیوں کے نام سینٹ پال (پولوس) کے خطوط کا بہت عمیق نظر سے مطالعہ کرناضروری ہے کیونکہ
زیر غور مسئلہ کے تعلق میں ان خطوط کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔کم از کم میرے نزدیک تو اس امر میں
شبہ کی کوئی گنجائش ہی باقی نہیں رہتی کہ جب پولوس نے صلیب دیئے جانے کے بعد مسیح کے زندہ نظر آنے
کا ذکر کیا ہے اس نے کسی ابہام کے بغیر واضح طور پر صرف اور صرف resurrection(حشر نشر کے طور پر
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
94
نیا جسم عطا ہونے) کا ذکر کیا ہے۔یہ بات تو کبھی اس کے ذہن میں آئی ہی نہ تھی کہ مسیح کی روح اس کے اسی
فانی جسم میں لوٹ آئی تھی اور یہ کہ مرنے کے بعد وہ عام جسمانی اصطلاح کی رو سے مادی طور پر دوبارہ جی اٹھا
تھا۔سینٹ پال (پولوس) کو جس طرح میں نے سمجھا ہے اگر مسیحی دینیات کے بعض ماہرین کے نزدیک وہ
قابل قبول نہیں ہے تو بھی انہیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ پولوس نے (اس کے بر خلاف کچھ اور کہہ کر) واضح
طور پر اپنی تردید آپ کی ہے کیونکہ اس کے اپنے بعض بیانات اس بارہ میں شبہ کا کوئی شائبہ تک باقی رہنے ہی
نہیں دیتے کہ مسیح کی زندگی resurrection ( یعنی حشر نشر کے طور پر حاصل ہونے والے نئے جسم) کی
آئینہ دار تھی اور اس فانی انسانی جسم کے دوبارہ جی اٹھنے پر دلالت نہیں کرتی تھی جس میں پہلے اس کی روح
مقید تھی۔بعض متعلقہ اقتباسات درج ذیل ہیں جو فی ذاتہ بالکل واضح ہیں اور مزید کسی وضاحت کے محتاج
نہیں ہیں۔” اور خدا نے خداوند کو بھی جلایا اور ہم کو بھی اپنی قدرت سے جلائے گا۔“
(1۔کرنتھیوں باب 6 آیت 14)
”مردوں کی قیامت بھی ایسی ہی ہے۔جسم فنا کی حالت میں بویا جاتا ہے جو جسم زندہ اٹھایا
جاتا ہے وہ فنا نہیں ہوتا۔جسم بے حرمتی کی حالت میں بویا جاتا ہے اور جلال کی حالت میں جی
اٹھتا ہے۔کمزوری کی حالت میں بویا جاتا ہے اور قوت کی حالت میں جی اٹھتا ہے۔نفسانی جسم
بویا جاتا ہے اور روحانی جسم جی اٹھتا ہے۔“
:
(1 کرنتھیوں باب 15 آیت 42 تا 44)
کیونکہ نرسنگا پھونکا جائے گا اور مردے غیر فانی حالت میں اٹھیں گے اور ہم بدل جائیں گے
کیونکہ ضرور ہے کہ یہ فانی جسم بقا کا جامہ پہنے اور یہ مرنے والا جسم حیات ابدی کا جامہ پہنے۔اور جب یہ فانی جسم بقا کا جامہ پہن چکے گا اور یہ مرنے والا جسم حیات ابدی کا جامہ پہن چکے گا تو
وہ قول پورا ہو گا جو لکھا ہے کہ موت فتح کا لقمہ ہو گئی۔“
(1 کرنتھیوں باب 15 آیات 52 تا54)
الغرض ہماری خاطر جمع ہے ( یعنی ہم مطمئن ہیں) اور ہم کو بدن کے وطن سے جدا ہو کر
خداوند کے وطن میں رہنا زیادہ منظور ہے۔(2۔کرنتھیوں باب 5 آیت 8)
سینٹ پال (پولوس) کے مندرجہ بالا اقتباس کے تعلق میں ایک مسئلہ پھر بھی حل طلب رہتا ہے۔وہ
95
زندگی کی بحالی یا احیائے موتی؟
مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ہم اس کا موازنہ اس امر سے کرتے ہیں کہ مسیح صلیب کے بعد جب جلد
ہی نظر آیا تو ابتدائی مسیحیوں نے اپنی اس رؤیت کا کس رنگ میں ذکر کیا۔اگر پولوس سمجھتا تھا کہ مسیح حشر نشر
کے طور پر جی اٹھا تھا تو اس نے جب مسیح کو دیکھا اور اس سے باتیں کیں تو اس کی اس رؤیت کو اسی رنگ کی
رؤیت سمجھا جاسکتا تھا جس طرح کہ ایک وفات یافتہ شخص کی روح دوسری دنیا سے آکر اس دنیا میں ایک
سائے یا ایسی شکل و شباہت کے طور پر نظر آتی ہے جیسی کہ مرنے سے پہلے اس کی ہوتی تھی لیکن ابتدائی
مسیحیوں کی رؤیت اور اس نوع کی رؤیت میں بہت فرق ہے۔اس طرح دو قسم کی شہادتوں کے باہم اکٹھا
ہو جانے سے عجب الجھاؤ سا پیدا ہو جاتا ہے کہ کس کو صحیح مانا جائے اور کس کو غلط۔ہمارے لئے ضروری ہے
کہ ہم پہلے اس شہادت کو زیر غور لائیں جو خود مسیح کے شاگردوں نے دی اور ان لوگوں نے دی جو اگر چہ
مسیحیت میں داخل نہ بھی ہوئے ہوں لیکن جو اس سے محبت کا تعلق رکھنے اور اس کا بہت احترام کرنے والے
تھے۔اولیت اور فوقیت کا درجہ رکھنے والی اس شہادت کو پولوس نے غلط رنگ میں سمجھا ہو گا کیونکہ یہ شہادت تو
مسیح کے اپنے مادی جسم کے ساتھ زندہ انسانی شکل میں نظر آنے کا ذکر کرتی ہے۔ایسی حالت کو حشر نشر کے
طور پر جی اٹھنے سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔اس کے ثبوت کے طور پر اس اصل واقعہ کا ذکر ہی کافی ہے کہ جب
مسیح نے واقعۂ صلیب کے بعد جلد ظاہر ہو کر اپنے بعض شاگردوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔چنانچہ لکھا ہے:
”انہوں ( یعنی شاگردوں) نے گھبرا کر اور خوف کھا کر یہ سمجھا کہ کسی روح کو دیکھتے ہیں۔اس
نے (یعنی مسیح نے) ان سے کہا تم کیوں گھبراتے ہو ؟ اور کس واسطے تمہارے دل میں شک پیدا
ہوتے ہیں؟ میرے ہاتھ اور میرے پاؤں دیکھو کہ میں ہی ہوں۔مجھے چھو کر دیکھو کیونکہ روح
کے گوشت اور ہڈی نہیں ہوتی جیسا مجھ میں دیکھتے ہو۔اور یہ کہہ کر اس نے انہیں اپنے ہاتھ
اور پاؤں دکھائے۔جب مارے خوشی کے ان کو یقین نہ آیا اور تعجب کرتے تھے تو اس نے ان
سے کہا کیا یہاں تمہارے پاس کچھ کھانے کو ہے؟ انہوں نے اسے بھنی ہوئی مچھلی کا قبلہ دیا۔اس نے لے کر ان کے روبرو کھایا۔“
(لوقا باب 24 آیات 37 تا 43)
یہ واقعہ حشر نشر کے طور پر جی اٹھنے کے نظریہ کی واضح اور قطعی طور پر تردید کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ
مسیح نے ضروری سمجھا کہ انہیں کسی ابہام کے بغیر واضح طور پر مشاہدہ کرائے کہ میں وہی شخص یعنی مسیح ہوں
اور ہوں بھی بعینہ اپنے اسی جسم کے ساتھ۔محض روح کے روپ میں نہیں ہوں اور نہ ہی میں ایسا وجو د ہوں
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
96
جسے زندہ رہنے کے لئے خوراک کی احتیاج نہ ہو۔اس وقت کی معروضی صورت حال سے یہ بھی ظاہر ہو تا
ہے کہ ابتدائی زمانہ کے مسیحی عجب گومگو کی حالت میں مبتلا تھے۔وہ مسیح کے زندہ بچ رہنے کو خفیہ رکھنے کی
خاطر دو طرح کی باتیں کرنے پر مجبور تھے۔جب وہ یہ کہتے تھے و مسیح مردوں میں سے جی اٹھا ہے تو انہیں
شکی مزاج لوگوں سے بھی واسطہ پڑتا تھا اور وہ کسی مردہ جسم کے دوبارہ زندہ ہو جانے کو احمقانہ نظریہ قرار
دیتے تھے۔ایسی صورت میں ابتدائی زمانہ کے مسیحی مجبور ہو جاتے تھے کہ حشر نشر کے رنگ میں زندہ ہونے
کا سہارا لیں کیونکہ اس کی فلسفیانہ اور منطقی توجیہہ پیش کی جاسکتی تھی۔کر نتھیوں کے نام پولوس کا خط خاص
طور پر بیک وقت دو کشتیوں میں پاؤں رکھنے کی حالت گو مگو کا مطالعہ کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔واقعہ صلیب کے بعد مسیح کے متعلق ابتدائی مسیحیوں کے بیانات کا جائزہ لینے سے امر واقعہ کی
دوصور تیں ابھر کر سامنے آتی ہیں جن میں سے ایک ہی قابل قبول قرار پاسکتی ہے۔وہ مسیح جو واقعۂ صلیب
کے بعد جلد ہی اپنے شاگردوں اور دوستوں کو نظر آیا جس نے ان سے باتیں کیں، جو ان کے ساتھ رہا اور جو
اکثر و بیشتر رات کی تاریکی میں چلتا اور سفر کرتا ہو اصلیب والے علاقہ سے رفتہ رفتہ دور ہو تا چلا گیا وہ یقیناً ایسا
شخص نہیں تھا جو حشر نشر کے طور پر احیائے موتی کے رنگ میں زندہ کیا گیا ہو بلکہ وہ ایک ایسا شخص تھا جو یا تو
مردہ جسم میں زندگی کے عود کرنے یا بحال ہونے کی وجہ سے جی اٹھا تھا۔یا پھر وہ ایسا شخص تھا جو مرا ہی نہ تھا
بلکہ معجزانہ طور پر قریب المرگ حالت سے باہر آکر موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا تھا۔وہ موت کے
یقینا اس قدر قریب تھا کہ اس کی حالت یونس نبی کی اس حالت کے مشابہ ہوگئی تھی جو اس کی مچھلی کے پیٹ
میں ہوئی تھی۔اس بارہ میں ہمارے ذہن میں قطعاً کوئی شبہ نہیں ہے کہ مؤخر الذکر صورت ہی ہر لحاظ سے
واحد قبول صورت ہو سکتی ہے۔اس خاطر کہ مسیحی صاحبان ہمارے نقطہ نظر کو آسانی سے سمجھ سکیں میں ایسا ہی یعنی اس سے ملتا جلتا
ایک فرضی واقعہ بیان کرتا ہوں۔فرض کیجئے یہی کہانی زندگی میں حقیقی طور پر آج بھی دہرائی جاتی ہے جو
مفروضہ فی الوقت پیش نظر ہے اس کی رو سے کسی شخص کو صلیب دے کر جان سے مارنے کی کوشش کی
جاتی ہے اور نتیجہ اسے مردہ قرار دے دیا جاتا ہے یعنی سمجھ یہ لیا جاتا ہے کہ اس کا کام تمام ہوا۔بعد میں وہی
شخص اپنے بعض ساتھیوں کو گھومتا پھرتا نظر آتا ہے۔وہ یہ بھی دیکھتے ہیں کہ اس کے ہڈیوں اور گوشت
پوست کے جسم پر صلیب کے نشان بھی موجود ہیں اور ان نشانوں کے ساتھ ہی وہ چل پھر رہا ہے۔اسے
دوبارہ پکڑ کر قانون کی گرفت میں لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ہوتا یہ ہے کہ اسے عدالت میں پیش کر کے
97
زندگی کی بحالی یا احیائے موتی؟
استغاثہ کی طرف سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ یہ شخص صلیب دینے کی پہلی کوشش میں کسی نہ کسی طرح
موت سے بچ نکلا ہے سو اس کے خلاف جو سزا سنائی گئی تھی اس کے حتمی اور یقینی نفاذ کے لئے اسے ایک دفعہ
پھر صلیب دی جائے۔وہ شخص آگے آتا ہے اور اپنا دفاع کرتے ہوئے اپنے استدلال کی بنیاد اس بات پر
اٹھاتا ہے کہ وہ یقیناً صلیب پر ایک دفعہ مر گیا تھا اور اس طرح قانون اور انصاف کے تقاضا کو پورا کر کے اس
کا مقصد من كل الوجوہ حاصل کر لیا گیا تھا لیکن خدا کے ایک خاص اقتداری حکم کے تحت وہ مردوں میں سے
پھر جی اٹھا ہے۔موت کے پہلے فیصلہ کو اب دوبارہ نافذ نہیں کیا جاسکتا۔پہلی زندگی ختم ہو جانے کے بعد وہ نئی
مہلت عطا ہونے پر دنیا میں ایک نئی زندگی گزار رہا ہے۔اس نئی زندگی میں اس نے قانون کی خلاف ورزی
کرتے ہوئے کسی جرم کا ارتکاب نہیں کیا ہے۔اگر عدالت اس کے اس مؤقف کو تسلیم کر لیتی ہے تو ظاہر
ہے اسے ایک ایسے جرم کی دوبارہ سزا نہیں دی جائے گی جس کا بھگتان
وہ پہلے ہی بھگت چکا ہے۔اگر ایک عیسائی ملک میں ایک عیسائی حج اور جیوری کے عیسائی ارکان کے سامنے ایک ایسا ہی مقدمہ
پیش ہونے کا واقعہ رونما ہوتا ہے تو سوچنے والی بات یہ ہے کہ آج کی دنیا میں کتاب کا ایک قاری کیا رائے قائم
کرے گا اس بارہ میں کہ وہ حج یا جیوری کے ارکان کیا فیصلہ دیں گے یا یہ کہ انہیں کیا فیصلہ دینا چاہیے ؟ جس
شخص کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہو رہی ہے اگر اس کے مؤقف کو رد کر دیا جاتا ہے اور اس کے خلاف
علی الاعلان یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ اسے دوبارہ صلیب پر لٹکا کر موت کے گھاٹ اتار دیا جائے تو کن بنیادوں
اور کیسے اس فیصلہ کو منصفانہ قرار دیا جائے گا؟
یہ امر ظاہر وباہر ہے اور اسے عقل سلیم کی پوری پوری تائید حاصل ہے کہ حج کوئی بھی ہو، عیسائی ہو یا
غیر عیسائی اور جیوری کے ارکان بھی صحیح الدماغ ہوں وہ اس مؤقف کو کہ ملزم ایک دفعہ مرجانے کے بعد
دوبارہ جی اٹھا ہے پر کاہ کے برابر بھی وقعت نہیں دیں گے اور ان کا فیصلہ یہی ہو گا کہ ملزم مذکور کا موقف
ناقابل قبول ہے اس لئے اسے دوبارہ صلیب دی جائے۔ایسا فیصلہ کلیسیائی، مذہبی، نسلی اور لسانی تعصبات
سے یکسر بالا ہو گا اور آفاقی نوعیت کا حامل ہو گا۔سچ بات یہ ہے کہ کوئی شخص بھی جس کے ہوش و حواس
درست ہوں اور جو بہر طور سمجھ بوجھ کا مالک ہو وہ اس فیصلہ کے سوا کوئی اور فیصلہ دے ہی نہیں سکتا۔الغرض انسانی فہم و ادراک کی آفاقی ہم آہنگی جی اٹھنے اور زندہ ہو جانے کے موقف کو مسترد کر دے گی اور
یہی فیصلہ دے گی کہ وہ کسی نہ کسی طرح موت سے بچ نکلنے میں کامیابی ہو گیا تھا۔بعینہ یہی کچھ یسوع مسیح کے
معاملہ میں بھی ہوا۔نہ یہ مردہ جسم کے جی اٹھنے کا معاملہ تھا اور نہ یہ معاملہ تھا حشر نشر کے رنگ میں دوبارہ جی
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
98
98
اٹھنے کا۔بلکہ جیسا کہ عقل عمومی کا تقاضا ہے یہ محض موت سے بچ نکلنے کا واقعہ تھا۔مسیح کے مردہ جسم کے زندہ ہو جانے کو مسیحیت کی بقا کے لئے بے انتہا اہم قرار دیا جاتا ہے۔اس مسئلہ
کی اس قدر اہمیت کے پیش نظر ہر کسی کے لئے ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ اس اہمیت کے پس پردہ کار فرما اصل
وجوہات کا پتہ لگائے۔ان وجوہات کا پتہ لگانا اس لئے بھی ضروری ہے کہ یہ امر ظاہر وباہر ہے کہ یہ سارے کا
سارا واقعہ اپنے جملہ مشمولات کے ساتھ منطق سے یکسر عاری ہے۔آخر خدا کا ایک نام نہاد بیٹا ایک دفعہ
انسانی جسم کے پنجرہ سے آزاد ہونے کے بعد اس قید خانہ میں دوبارہ جا داخل ہونے کو کیوں ترجیح دے؟ اس
امر کو کہ وہ واقعی مر گیا تھا اور یہ کہ اس کا مردہ جسم دوبارہ زندگی سے ہمکنار ہو گیا تھا شبہ سے مبرا کس طرح
قرار دیا جا سکتا ہے ؟ اس پہلو پر ہم پہلے بھی کافی حد تک غور کر چکے ہیں۔انہیں نکات کو دہرانا اور ان پر زور
دینا فی الوقت میرے مد نظر نہیں ہے۔البتہ میں اس تعلق میں کتاب کے قاری کی توجہ ایک بہت اہم سوال
کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔وہ سوال یہ ہے کہ ایسے نامعقول خیال نے مسیحی دینیات میں جڑ کیوں پکڑی؟ اور مسیح کے بعد چند
صدیوں کے اندر اندر اس نامعقول خیال نے عیسائی اعتقادات کی عمارت کے ستونوں میں سے ایک ایسے
مرکزی ستون کی شکل کیوں اختیار کی کہ اس کے قائم رہے بغیر عیسائی دینیات کی پوری کی پوری عمارت
دھڑام سے زمین پر آرہتی ہے ؟ ہمیں اس کے لئے ابتدائی زمانہ کے مسیحیوں کے ذہنوں میں جھانک کر اور
ان میں اتر کر اصل حقیقت کا پتہ لگانا ہو گا۔وہ دراصل اس وقت کے معروضی حالات کی وجہ سے عجب گومگو
کی حالت میں تھے اور جو الجھن انہیں در پیش تھی اس کا انہیں کوئی حل نظر نہ آرہا تھا۔وہ یہ کہہ نہیں سکتے
تھے کہ مسیح کو صلیب پر سے زندہ اتار لیا گیا تھاور نہ پکڑ دھکڑ کا سلسلہ پھر شروع ہو جاتا۔انہوں نے حالات
کو موڑنا اور انہیں ایک اور ہی سانچہ میں ڈھالنا شروع کیا۔اس کوشش میں رفتہ رفتہ مسیحیت کو ایک ایسی شکل
دے دی گئی جو حقیقت سے بہت مختلف تھی۔ان کی اصل الجھن اور مشکل کو جان لینے سے مسیحیت کے بننے
اور بگڑنے کے عمل کو زیادہ گہرائی میں جاکر سمجھنا ہمارے لئے آسان ہو جائے گا۔اس ضمن میں وہ ٹھوس
حقیقت جس پر توجہ کو مرکوز کرنا ضروری ہے محض یہ ہے کہ اگر مسیح (علیہ السلام) فی الواقعہ صلیب پر
مر گئے تھے تو یہودیوں کی نگاہ میں واضح طور پر جھوٹے اور فریبی قرار پائیں گے۔یہ تھی وہ الجھن جس میں
سے نکلنے کی کوشش میں وہ سر گرداں تھے۔