باب پنجم

مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک, حصہ 2

99
زندگی کی بحالی یا احیائے موتی؟
خدا کے مقدس نبی کے خلاف جگر پاش زبان درازی
جیسا کہ پہلے بھی ذکر کیا جاچکا ہے صحیفوں میں یہ پیش گوئی موجود تھی کہ اگر کوئی جھوٹا مدعی نبوت
خدا کی طرف کوئی ایسی بات منسوب کرے گا جو اس نے کہی نہ ہو گی تو اسے درخت کے ساتھ لٹکایا جائے گا۔اس لحاظ سے مسیح کا صلیب پر مرنا میسحیت کی موت کے مترادف ٹھہر تا تھا۔یہی وجہ ہے کہ یہودیوں کا مستند
مذہبی لٹریچر مسیح کی صلیبی موت کے متعلق انتہائی دل آزار طعن و تشنیع اور خرافات سے بھرا پڑا ہے۔مسیح
کے ہم عصر مخالف بالخصوص بائبل کے مذکور حوالہ کی رو سے ڈنکے کی چوٹ کہا کرتے تھے کہ وہ بلاشبہ جھوٹا
ثابت ہو چکا ہے۔اس کے جھوٹا ہونے میں شک وشبہ کے کسی شائبہ کی بھی گنجائش نہیں۔ان کے دلوں میں
مسیح کے لئے حبہ برابر بھی احترام باقی نہیں رہا تھا۔وہ اس کے خلاف بہت ہی گندی اور اہانت آمیز زبان
استعمال کرتے تھے۔ہر شخص جو مسیح سے محبت رکھتا تھا ایسی گندہ دہنی برداشت نہیں کر سکتا تھا اور نہ ہم
برداشت کر سکتے ہیں کیونکہ ہم اسے خدا کا ایک سچا اور برگزیدہ رسول مانتے ہیں اور اس کے اس مرتبہ کی وجہ
سے اس سے محبت رکھتے ہیں۔ہر کوئی یہودیوں کے طعن و تشنیع اور گندہ دہنی پر ابتدائی مسیحیوں کی کربناک
اذیت اور دلی دکھ درد کا بخوبی اندازہ لگا سکتا ہے۔وہ کیوں اذیت محسوس نہ کرتے جبکہ وہ اسے خدا کا سچا پاک و
مقدس اور پار سارسول سمجھتے تھے اور اس بات پر ایمان رکھتے تھے کہ وہ مسیحا کے اعلیٰ منصب پر فائز اور ان کا
نجات دہندہ ہے۔وہ ایسی گندی زبان کے خلاف اپنا دفاع کیسے کریں گے جبکہ اسے اس گندی اور ناپاک
زبان کے بالمقابل پڑھا جائے جو ہمیں آج کے زمانہ میں سلمان رشدی کی بدنام زمانہ کتاب The
'Satanic Verses میں ملتی ہے اور ہمارے دلوں کو بری طرح زخمی کرتی ہے۔دونوں کی طرف سے شرافت اور شائستگی کا ایسا مکمل فقدان انسانیت کی پستی اور گراوٹ کی اتھاہ
گہرائیوں میں اترنے اور اسفل السافلین میں جا داخل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔آگے ہم قدیمی یہودی لٹریچر
سے جو اقتباسات درج کریں گے ان سے قارئین کتاب کچھ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ جب پاک و مطہر اور مقدس
ہستیوں کے ہلکائے ہوئے جنونی مخالف جھپٹ جھپٹ کر انہیں انتہائی گستاخانہ اخلاق سوز حملوں کا نشانہ بناتے
ہیں تو شرافت و نجابت کی انسانی اقدار کا جنازہ نکلنے سے معتقدین کے دلوں پر کیا بیتی ہے۔طالمود یہودیوں کی وہ کتاب ہے جس میں ان کے عقائد درج ہیں اور ان کے مذہبی علوم کو جس میں
بڑی وضاحت سے بیان کیا گیا ہے اس میں یہ امر ذہن نشین کرایا گیا ہے کہ نعوذ باللہ نہ صرف یہ کہ مسیح

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
100
ولد الحرام تھابلکہ اس کی ماں مریم کے ایام حیض میں اس کا حمل ٹھہر ا تھا اور ٹھہر ا بھی تھا ایک خبیث روح کی
وساطت سے اس لئے وہ بلحاظ ولادت دوغلا تھا۔اس کتاب میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ اس کے اندر
ESAU کی روح تھی۔وہ احمق، شعبدہ باز اور عورتوں کو ورغلانے والا تھا۔بالآخر اسے صلیب دی گئی اور
دوزخ اس کا آخری ٹھکانہ بنی۔اس کے ماننے والوں نے اس کے بت نصب کر رکھے ہیں جن کی وہ پرستش
کرتے ہیں۔یہودی لٹریچر کے جو اقتباسات ذیل میں درج کیے جارہے ہیں وہ ریورنڈ آئی۔بی۔پرانا ئٹس کی
کتاب (The Talmud Unmasked by J۔B۔Pranaitis) سے ماخوذ ہیں۔چنانچہ وہ لکھتے ہیں:
Kallah “ نامی ٹریکٹ کے صفحہ 16 پر درج ہے:
ایک دن ایسا ہوا کہ دینی اکابر (یہودی فقہی اور فریسی) ہیکل کے دروازہ پر بیٹھے تھے، دو
نوجوان وہاں سے گزرے۔ان میں سے ایک نے اپنا سر ڈھانپ رکھا تھا اور دوسرا ننگے سر تھا۔ربی الائزر (Eliezer) نے کہا وہ جو ننگے سر تھا وہ ولد الزنا ہے۔ربی جیہو شوا(Jehoshua)
نے کہا مجھے یقین ہے کہ وہ ایام حیض کے دوران استقرار حمل کے نتیجے میں پیدا ہوا تھا۔ربی
اکیباه (Akibah) بولا دونوں باتیں درست ہیں۔اس پر دوسروں نے ربی اکیباہ سے کہا کہ وہ
اپنے ساتھی علما کو جھٹلانے اور ان کی تردید کرنے کی کیسے جرآت کر رہا ہے۔اس نے جواب دیا
وہ جو کچھ کہہ رہا ہے اسے ثابت کر سکتا ہے۔چنانچہ وہ لڑکے کی ماں کے پاس گیا جو منڈی میں
بیٹھی سبزی بیچ رہی تھی۔اس نے عورت کو مخاطب کر کے کہا ”اے میری بیٹی ! میں تجھ سے جو
کچھ پوچھنے لگا ہوں اگر تو سچ بولے گی اور اس کا صحیح جواب دے گی تو میں تجھ سے وعدہ کرتا
ہوں کہ اگلی زندگی میں تو بچائی جائے گی اور نجات یافتہ قرار پائے گی۔“ اس عورت نے مطالبہ
کیا کہ وہ قسم کھا کر کہے کہ اپنے وعدہ پر قائم رہے گا۔ربی اکیباہ نے ایسا ہی کیا لیکن اس نے اپنی
قسم کو اپنے ہونٹوں کی حرکت تک ہی محدود رکھا اور اپنے قلب پر اس کا کوئی اثر قبول نہ کیا۔اس کے بعد اس نے پوچھا ” مجھے یہ بتا تیرا بیٹا پیدا کیسے ہوا تھا؟“ اس پر اس عورت نے جواب
دیا ”جس روز میری شادی ہوئی اس روز مجھے حیض آرہا تھا اس پر میرا خاوند مجھ کو اکیلا چھوڑ کر
چلا گیالیکن ایک بدروح آئی اور میرے ساتھ ہم بستر ہوئی اور اس مجامعت کے نتیجہ میں
میرے ہاں یہ بیٹا پیدا ہوا۔اس طرح یہ بات ثابت ہو گئی کہ وہ نوجوان نہ صرف ولد الزنا تھا

101
زندگی کی بحالی یا احیائے موتی؟
بلکہ اس کا حمل بھی ایام حیض میں ٹھہرا تھا۔جب معترضین نے یہ سنا تو انہوں نے کہا بلاشبہ
ربی اکیباہ عظیم ہے اس نے تو اپنے بڑوں کی غلطی دور کر دکھائی۔“ پھر انہوں نے بڑے جذبہ
سے کہا ”اسرائیل کے خداوند خدا کی تقدیس بلند ہو جس نے ربی اکیباہ بن یوسف پر اپنا غیب
ظاہر کیا۔“
اب رہا یہ امر کہ یہودیوں کے نزدیک اس کہانی کا تعلق مسیح اور اس کی ماں مریم سے ہے تو
اس کا صاف اور واضح الفاظ میں ذکر ان کی کتاب Toldath Jeshu ( مسیح کی نسل) میں
موجود ہے۔اس میں ہمارے نجات دہندہ (یسوع مسیح کا ذکر قریباً انہی الفاظ میں کیا گیا ہے۔"
(The Talmud Unmasked by Rev۔I۔B۔Pranaitis Part I, Chapter 1, Page 30)
مسیح کے مخالف و معاند یہودیوں نے اپنے لٹریچر میں مسیح کے مقدس نام اور ذات پر جس طرح کیچڑ
اچھال اچھال کر عفونت و غلاظت اور گندگی کی بھر مار کی ہے اس پر انسانی شرافت و شائستگی گھن کھاتی اور
سر پیٹ کر رہ جاتی ہے۔یقیناً مسیح مریم نامی ایک پاک دامن ، مقدس و مظہر خاتون کے حاملہ ہونے سے تولد
ہوا اور اس حمل کے ٹھہر نے میں ہمارے خداوند قدوس کی لامتناہی تخلیقی قدرتوں کے سوا کسی اور کا کوئی
دخل یا تعلق نہ تھا۔کسی بدروح کی مجامعت سے ایام حیض میں حمل ٹھہرنے کا نظریہ اس عفونت بھرے
دماغ پر زیادہ موزونیت کے ساتھ صادق آتا ہے جس میں اس شر عظیم کا خیال پیدا ہوا۔افسوس ! ان بد باطن
اور بد قماش لوگوں کی زبانیں اور قلمیں جو یکساں زہر اگلتی اور غلاظت بکھیرتی ہیں نہ مقدس و مظہر خاوندوں
کی ازواج کو متہم کرنے سے باز آتی ہیں اور نہ ان کی ماؤں پر تہمتیں لگانے میں عار محسوس کرتی ہیں۔اس سے
کیا فرق پڑتا ہے کہ ایسا گالیاں دینے والا اور گند بکنے والا دو ہزار سال پہلے گزرا تھا یا عصر حاضر کی دنیا میں پیدا
ہوا۔کس قدر حیران کن ہے یہ امر آج کی مہذب کہلانے والی سوسائٹیاں اور معاشرے ایسی بہیمیت پر اپنی
آنکھیں بند کر لیتے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ قلم اور زبان کی آزادی کے نام پر ایسی بھیانک اور سنگین دل
آزاریوں کی اجازت دینے اور ان کی تصدیق کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتے۔سلمان رشدی نے بادی اسلام حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ وسلم کی ازواج مطہرات کے خلاف جو
زبان استعمال کی ہے وہ اس گندہ دہنی سے مختلف نہیں ہے جو مسیح کی پارسا پاک دامن اور مطہر والدہ کے لیے
یہود نے استعمال کی تھی۔پھر ریورنڈ پر انا کٹس نے اپنی مذکورہ کتاب میں طالمود کی بعض اور عبارتیں بھی درج کی ہیں۔وہ

لکھتے ہیں:
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
102
"(Sanhedrin (67a میں یہ بھی لکھا ہے:
یہ ہے وہ کچھ جو انہوں نے لد (Lud) میں ستادا (Stada) عورت کے بیٹے کے ساتھ کیا۔انہوں نے عید فسح کی شام کو اسے صلیب پر نکا دیا۔ستادا کا یہ لڑکا فرزند تھا پنڈیرا (Pandira) کا۔ربی چاسدا (Chasda) ہمیں بتاتا ہے کہ پنڈیرا، ستاد ا کا خاوند تھا، وہی ستادا جو اس آدمی کی
ماں تھی اور وہ یہودا کے بیٹے پافس (Paphus) کے زمانہ میں وہاں رہتا تھا“۔-
Sanhedrin (67a)
مندرجہ بالا فقرات درج کرنے کے بعد ریورنڈا آئی بی پر انائٹس نے اپنی مذکورہ کتاب ”دی طالمود
ان ماسکڈ میں یہ تبصرہ کیا ہے:
” ان فقرات کا مطلب یہ ہے کہ یہ مریم ہی تھی جو ستاد کہلاتی تھی۔ستادا کہتے ہیں کچھی کو کیونکہ
بمبارتا (Pambadita) میں جو کچھ پڑھا جاتا تھا اس کی رو سے اس عورت نے اپنے خاوند کو
چھوڑ دیا اور زنا کی مرتکب ہوئی۔یہی بات یروشلم، طالمود اور میمونائڈز Jerusalem)
(Talmud & Maimonides میں بھی
لکھی ہے۔جو لوگ ایسی شیطانی کذب بیانیوں میں یقین رکھتے ہیں وہ زیادہ نفرت اور ملامت کے سزاوار
ہیں یا زیادہ رحم کے۔اس بارہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔“
یہ تبصرہ بلاشبہ ایک بے بس اور بے چارے مظلوم دل کی کرب و اذیت کی آئینہ دار ایک پیچ یا پکار
ہے۔یہ مظلوم دل اس کے اپنے محبوب آقا کے خلاف ایک کٹر جنونی مخالف کی طرف سے کیسے جانے والے
تمسخر اور استہزا اور اہانت پر بے اختیار تڑپ اٹھا ہے۔ابتدائی مسیحیوں کو تو اس زمانہ کے سنگدل یہود کی
طرف سے روار کھے جانے والے تمسخر و استہزا اور اہانت وذلت پر اس سے کہیں زیادہ اذیت اٹھانا پڑی ہوگی
حتی کہ ان مظلوموں کی زندگی تو ان کے لئے جہنم بن گئی ہو گی۔انہیں تو ان دشنام طرازیوں اور دل پاش
و جگر خراش گندہ دہنیوں کی اذیت سہنا پڑی ہو گی جن کا نشانہ کسی ایسے پیارے وجود کو نہیں بنایا جار ہا تھا جس
کی یاد ماضی بعید کے دھندلکوں میں مدھم پڑ گئی ہو بلکہ وہ تو اس مقدس وجود کے خلاف دشنام طرازیوں اور
استہز اؤں کی نا قابل بیان اذیت سہ رہے تھے جس کی یادیں ابھی تازہ اور زندہ تھیں، جیسے انہوں نے اپنی
آنکھوں سے دیکھا اور جس کی دل نواز باتوں کو اپنے کانوں سے سنا تھا اور جس کی پاک تریاق صحبت میں

103
زندگی کی بحالی یا احیائے موتی؟
انہوں نے اپنی زندگی کے بعض بہت ہی حسین اور بیش قیمت لمحات گزارے تھے۔اس میں کیا شک ہے کہ
انہیں ایک درد ناک عذاب میں مبتلا کر دیا گیا ہو گا کیونکہ محض گھناؤنا استہز اہی نہیں تھا جو انہیں اذیت پہنچارہا
تھا بلکہ وہ اس سے کہیں بڑھ کر تعزیر و تعذیب کے بظاہر نہ ختم ہونے والے سلسلہ سے دوچار تھے کیونکہ
یسوع مسیح کے خلاف شکایتوں، مؤاخذے، پکڑ دھکڑ ، باز پرس، عدالتی کارروائی کے چکر اور صلیب پر مار
ڈالنے کی کوشش کے طویل عمل نے اسے بے عزتی اور بے حرمتی کا نشانہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی
گئی تھی۔میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ اس زمانہ کے آزاد مغرب کے عیسائی ضمیر کروڑوں کروڑ مسلمانوں کو
پہنچنے والی اذیت اور کرب کو سمجھنے اور اس کا احساس کرنے کی کچھ تو کوشش کریں جنہیں ان کے جان و دل
سے عزیز آقا محمد رسول اللہ صلی الی ایم کی ذات اقدس اور ان کے قدسی صفات صحابہ کے خلاف ایسی ہی
غیر انسانی اور سر اسر اخلاق سوز زبان استعمال کر کے کچھ کم مبتلائے عذاب نہیں کیا جاتا۔ابتدائی مسیحیوں کو یہ سب دکھ ، اذیت اور عذاب جھیلنا پڑا اور اس امر کے باوجود جھیلنا پڑا کہ یہ بات
ان کے ذاتی علم میں تھی اور اس کے ناقابل تردید ثبوت موجود تھے کہ مسیح زندہ تھا اور اس کی موت کے بارہ
میں یہودیوں کے فخریہ ڈھنڈورا پیٹنے اور آسمان سر پر اٹھانے کے علی الرغم صلیب پر مرا نہ تھا۔ان ابتدائی
مسیحیوں نے مسیح کے صلیب پر سے اترنے کے بعد خود اپنے ہاتھوں سے اس کے زخموں کا علاج کیا تھا۔اس کا
جسم اس حال میں کہ اس پر بے ہوشی اور سکنہ کا عالم طاری تھا ان کے حوالہ کیا گیا تھا۔انہوں نے اسے اس
گہری بے ہوشی اور سکنہ کی حالت سے باہر آتے اور معجزانہ طور پر شفایاب ہوتے دیکھا تھا۔انہوں نے اسے
سائے، بھوت پریت یا روح کی شکل میں نہیں بلکہ اسی کمزور اور نقاہت زدہ انسانی جسم کی شکل میں دیکھا تھا
جس نے خدا کی راہ میں حق و صداقت کی خاطر بے انتہا دکھ اٹھائے تھے۔ان بظاہر جان لیوا دکھوں اور
تکلیفوں کے باوجو د وہ موت کے منہ سے بچ نکلا تھا۔انہوں نے اس سے باتیں کی تھیں، اس کے ساتھ بیٹھ کر
کھانا کھایا تھا اور اسے راتوں کو چھپتے چھپاتے ، قدم بقدم چلتے اور صلیب والی جگہ سے دور سے دور تر ہوتے اور
اس علاقہ کو خیر باد کہہ کر وہاں سے ہجرت کرتے ہوئے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔آسمان کی طرف اٹھایا جانا
سینٹ منی (St Matthew) اور سینٹ جان St۔John) نے اپنی انجیلوں میں مسیح کے آسمان
پر اٹھائے جانے کا ذکر تک نہیں کیا ہے۔اگر واقعی مسیح آسمان پر اٹھایا گیا تھا تو ایسے اہم واقعہ کا ان انا جیل میں

میسحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
104
ذکر نہ پاکر انسان حیرت میں پڑے بغیر نہیں رہ سکتا کہ ایسی فروگزاشت ان سے ہو کیسے سکتی تھی۔اور اگر
ہوئی تو کیوں ہوئی ؟ دوسری دو نسبتا مختصر انا جیل جن میں آسمان پر اٹھائے جانے کا ذکر ملتا ہے وہ ہیں مرقس
اور لوقا کی انا جیل:
1۔غرض خداوند یسوع مسیح ان سے کلام کرنے کے بعد آسمان پر اٹھایا گیا اور خدا کی دہنی
طرف بیٹھ گیا۔“
(مرقس باب 16 آیت 19)
2۔”جب وہ انہیں برکت دے رہا تھا تو ایسا ہوا کہ ان سے جدا ہو گیا اور آسمان پر اٹھایا گیا۔“
(لو قاباب 24 آیت 51)
4
تاہم ٹھوس سائنسی بنیادوں پر کی جانے والی فاضلانہ تحقیق کے نتیجہ میں یہ امر پایہ ثبوت
کو پہنچ چکا ہے
کہ ان دونوں اناجیل میں آسمان پر اٹھائے جانے کا جو ذکر آتا ہے وہ الحاقی ہے یعنی بعد کے زمانہ میں کسی نے
اس کا ان میں اضافہ کر دیا۔ابتداء میں مرقس اور لوقا نے خود جو اصل متن مرتب کیا تھا اس میں یہ آیات
سرے سے موجود ہی نہیں تھیں۔وہ مخطوطہ جو کو ڈیکس سینی آئیکس(Codex Siniaticus) کہلاتا ہے
چوتھی صدی عیسوی کا ہے اور اسے عہد نامہ قدیم و جدید کا قدیم ترین متن تسلیم کیا جاتا ہے۔یہ مخطوطہ خود
اپنی ذات میں اس حقیقت پر گواہ ہے کہ مرقس اور لوقا دونوں کی اناجیل میں مذکورہ آیات آغاز کار مرتب
ہونے والے اصل اور مستند نسخہ میں شامل نہ تھیں اور یقیناً کسی کاتب یا نقل نویس نے بہت بعد کے زمانہ میں
اپنی مرضی سے ان کا اضافہ کر دیا۔Codex Siniaticus کے مخطوطہ میں مرقس کی انجیل باب 16 کی
آیت 8 پر ختم ہو جاتی ہے۔اب تو اس حقیقت کو بائبل کے بعض جدید ایڈیشنوں میں بھی تسلیم کر لیا گیا ہے۔5
اس قدیم ترین مخطوطہ میں لوقا کی انجیل کے باب 24 کی آیت 51 میں ”آسمان پر اٹھالیا گیا“ کے الفاظ
موجود نہیں ہیں۔متن کے محقق اور تجزیہ نگار سی۔ایس۔سی۔ولیمز (C۔S۔C۔Williams) کے نزدیک
اگر (Codex Siniaticus) کے مخطوطہ میں ان کا موجود نہ ہونا درست ہے تو انا جیل کے اصل ابتدائی
متون میں مسیح کے آسمان پر اٹھائے جانے کا سرے سے کوئی ذکر ہی موجود نہ تھا۔6
4 Pg۔18, Jesus: the Evidence by Ian Wilson (1984)
5
(Holy Bible New International Version (1984) by International Bible Society
p۔1024)
6 (Secrets of Mount Sinai, The Story of Finding the World's Oldest Bible-Codex
Sinaiticus by James Bentley p۔131)

105
زندگی کی بحالی یا احیائے موتی؟
حتی کہ Jehovah's Witnesses کو بھی (جو ایک عیسائی فرقہ کے افراد ہیں اور جو مسیح کی
ابنیت اور اپنے باپ خدا کی طرف اس کے اٹھائے جانے کے بڑے پر جوش حامی ہیں) بالاآخر تسلیم کرنا پڑا
ہے کہ مرقس اور لوقا کی انا جیل میں آسمان پر اٹھائے جانے کی آیات الحاقی ہیں، ان کی سرے سے کوئی بنیاد
نہیں ہے کیونکہ ابتدائی اصل متن میں وہ سرے سے موجود نہیں ہیں 7۔مسیح کے جسم کے ساتھ کیا گزری؟
عقل عمومی اور منطقی استدلال کی رو سے جب قریبی نظر سے بغور جائزہ لیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ
آسمان پر اٹھائے جانے کے سلسلہ وار واقعات کو آج کل کے مسیحی کسی انداز میں پیش کرتے ہیں تو ان
واقعات میں پوشیدہ اور ان کے ساتھ وابستہ مزید نا معقولیتیں آشکار ہوئے بغیر نہیں رہتیں۔جہاں تک مسیح
کے اسی انسانی جسم میں واپس لوٹ آنے کے سوال کا تعلق ہے اس کے بارہ میں پہلے ہی بہت کچھ روشنی ڈالی
جاچکی ہے۔ہم اس میں صرف ایک بات کا اضافہ اور کرنا چاہتے ہیں۔اور وہ یہ ہے کہ اگر بفرض محال آخر
میں مسیح آسمان پر اٹھا ہی لیا گیا تھا تو جس مادی جسم کے ساتھ وہ آسمان پر اٹھایا گیا تھا وہاں اس جسم پر نہ جانے
کیا گزری ہو گی۔جب مسیحیوں کے سامنے یہ سوال پیش کیا جاتا ہے کہ آسمان پر مسیح کے مادی جسم کا کیا بنا اور اس پر کیا
بیتی تو بعض مسیحی کہہ دیا کرتے ہیں کہ جب وہ اپنے آسمانی باپ کے پاس پہنچا تو اس کا گوشت پوست کا مادی
جسم منتشر ہو کر ایک شعلہ نما چکار میں بھک سے اڑ کر نابود ہو گیا۔اس سے بنیادی نوعیت کا ایک سوال یہ
پیدا ہوتا ہے کہ اگر انسانی جسم سے مسیح کی علیحدگی نے ایسے دھما کہ خیز واقع پر منتج ہونا تھا تو انسانی جسم کے
ساتھ یہ دھما کہ اس وقت کیوں نہ رونما ہوا جب اولاً مبینہ طور پر یہ کہا گیا تھا کہ وہ مر گیا ہے۔مسیح کی موت کا
جو حوالہ ہمیں بائیل میں ملتا ہے وہ اس موقع سے تعلق رکھتا ہے کہ جب وہ صلیب پر لٹکا ہو اتھا، منتی کے الفاظ
میں وہ حوالہ یہ ہے کہ ”اس نے جان دے دی“ اس کا مطلب یہی نکلتا ہے کہ کہنے والے کے نزدیک روح
اس کے جسم میں سے پرواز کر گئی۔ظاہری طور پر تو بجز اس کے اور کچھ وقوع میں نہ آیا کہ روح آہستگی سے
جسم سے نکل گئی۔یہ کیوں نہ سمجھا جائے کہ وہ صلیب پر مرا نہ تھا کیونکہ روح کے انسانی جسم کو چھوڑنے کی
صورت میں اس وقت بھی اس کا جسم اسی انداز میں بھک سے اڑ کر ختم ہو سکتا تھا۔ایسا اس وقت کیوں ہوا
7 (New World Translation)

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
106
جب مسیح نے دوسری مرتبہ جسم سے علیحدگی اختیار کی۔اندریں حالات پر غور و فکر اور تحقیق کے دو ہی
امکانی راستے کھلتے ہوئے نظر آتے ہیں:۔1۔اول یہ کہ جب مسیح کی روح انسانی جسم میں دوبارہ واپس آئی تو مسیح کی شخصیت دائمی طور پر اس کے
ساتھ وابستہ نہ رہی اور یہ کہ اس نے آسمان پر اٹھائے جانے کے دوران انسانی جسم کو پرے پھینک دیا اور وہ
خالص خدا کی روح کے طور پر آسمان پر چڑھ گیا۔اس صورت حال کا نہ تو حقائق ساتھ دیتے ہیں اور نہ ہی یہ گمان کیا جاسکتا ہے کہ ایسا ہو ا ہو گا کیونکہ ایسا
تصور ایک ایسی بند گلی میں پہنچانے کا موجب بنتا ہے کہ جہاں یہ تسلیم کرنے کے سوا چارہ نہیں رہتا کہ مسیح پر
ایک دفعہ نہیں بلکہ دو دفعہ موت وارد ہوئی۔پہلی مرتبہ وہ صلیب پر مرا اور دوسری مر تبہ اسے پھر آسمان پر
اٹھائے جانے کے دوران موت کے منہ میں جانا پڑا۔2۔دوسرا رستہ یہ ہے کہ یہ مانا جائے کہ مسیح انسانی جسم کے خول میں دائمی طور پر محد ودو مقید رہا۔اس صورت حال کو بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔یہ ہے ہی کلی طور پر گھناؤنی اور یک قلم رد کر دینے کے
قابل کیونکہ ایسی صورت حال خدا کی ہستی کی شان اور جلال و جبروت سے قطعا کوئی مناسبت نہیں رکھتی۔اس کے بالمقابل ایک عقل عمومی کا نقطۂ نظر بھی ہے لیکن یہ سمجھنا بھی غلط ہو گا کہ مسیح کے آسمان پر
اٹھائے جانے کو ایک قدیمی خلائی سفر تصور کیا جائے اور آسمان کو سورج، چاند اور کہکشاؤں سے بھی پرے
واقع کوئی جگہ مانا جائے، سچائی نہ یہاں ہے نہ وہاں۔8
ایسی انوکھی کہانی گھڑنے کا محرک وہ عقد ولا یخل ہوا ہو گا جس کا مسیحیوں کو مسیحیت کی نوزائیدگی اور
ناپختہ کاری کے زمانہ میں واسطہ پڑا ہو گا۔جب مسیح نظروں سے غائب ہو گیا تو قدرتی طور پر یہ سوال اٹھایا گیا
ہو گا کہ وہ کہاں غائب ہو گیا اور اس کے ساتھ ہوا کیا؟ ابتدائی مسیحی اس حیرانی اور سرگشتگی کو علی الاعلان یہ
کہہ کر تو دور نہ کر سکتے تھے کہ چونکہ وہ مرا نہیں تھا اس لیے پیچھے جسم چھوڑ جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
اور نہ وہ کہہ سکتے تھے کہ وہ اپنے زندہ جسم کے ساتھ یہاں سے ہجرت کر گیا ہے۔اس اقرار سے جسم کے
غائب ہو جانے کا معاملہ آسانی سے حل ہو سکتا تھا لیکن یہ اقرار کرنا ان کے لئے ممکن ہی نہ تھا۔ان میں سے
جو بھی اس امر کا اقرار کرنے کی جرات کرتے کہ مسیح زندہ نظر آیا تھا اور رفتہ رفتہ وہ یہودیہ کی حدود سے نکل
8 The Lion Handbook of Christian Belief, Lion London (1982), p۔120۔

107
زندگی کی بحالی یا احیائے موتی؟
کر کہیں دور چلا گیا تو وہ رومن قانون کی گرفت میں آئے بغیر نہ رہتے کہ مسیح کے انصاف سے بچ نکلنے کے
جرم میں وہ اس کے ممد و معاون ہوئے۔آسمان پر اٹھائے جانے کی کہانی گھڑنے کا خیال خواہ کتنا ہی انوکھا اور
نرالا کیوں نہ ہو اس راہ کو اختیار کرنے اور اس کی آڑ میں پناہ لینے کا راستہ نسبتاً محفوظ ضرور تھا لیکن اس میں
شک نہیں کہ اس طرح جھوٹ میں ملوث ہونا پڑتا تھا۔ہمیں مسیح کے ابتدائی شاگردوں کی امانت و دیانت کی
صلابت کو خراج تحسین پیش کرنا پڑتا ہے کہ انہوں نے نہایت پر خطر صورت حال سے دوچار ہونے کے
باوجود کسی جھوٹے اور خلاف واقعہ بیان یا من گھڑت کہانی میں پناہ نہیں لی۔اناجیل اربعہ کے چاروں مصنفین
نے غلط بیانیوں کے دھند کے پردہ کے پیچھے پناہ لینے کی بجائے اس بارہ میں خاموشی اختیار کرنے کی راہ اپنائے
رکھی۔اس میں شک نہیں کہ اس طرح انہیں اپنے مخالفین و معاندین کے تمسخر و استہزا اور ایذارسانیوں کا نشانہ
بنا پڑا ہو گا لیکن انہوں نے یہ سب کچھ خاموشی اور صبر سے برا داشت کرنے کو ترجیح دی۔ان لوگوں کی طرف سے جنہیں اندرونی کہانی یا یوں کہہ لیں کہ اصل حقیقت کا علم تھا پر اسرار
خاموشی کا ایک اثر اس رنگ میں ظاہر ہوا کہ بعد کے زمانوں میں آنے والی عیسائی نسلوں کے ذہنوں میں
شکوک و شبہات پیدا ہوتے اور پہنچتے چلے گئے۔صلیب پر مر جانے کی عام یہودی روایت کے زیر اثر وہ ضرور
حیران ہوئے ہوں گے کہ یہ کیا بات ہے کہ جب مسیح کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی تھی تو پیچھے اس
کے جسم کے باقی رہ جانے کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔وہ سوچتے ہوں گے کہ آخر جسم کہاں غائب ہو گیا اور اس کا بنا
کیا؟ اگر یہ سمجھا جائے کہ مسیح کی روح اس کے جسم میں واپس لوٹ آئی تھی تو وہ واپس آئی کیوں اور اس کے
واپس آنے میں کیا راز پوشیدہ تھا؟ ان بنیادی سوالات کا خاطر خواہ جواب نہ ملنے کے نتیجہ میں نت نئے
سوالات کا ذہنوں میں پیدا ہونا ایک قدرتی امر تھا۔اگر زندگی بحال ہونے سے مراد یہ تھی کہ مسیح اسی جسم
میں پھر واپس لوٹ آیا تو مادی انسانی ڈھانچہ کی قید میں دوبارہ لوٹ آنے کے بعد یسوع مسیح کے ساتھ کیا کچھ
پیش آیا اور اسے دوسری مرتبہ کن حالات میں سے گزرنا پڑا؟ کیا اب کے وہ اس جسم میں دائمی طور پر
مقید و مقفل ہو کر رہ گیا تھا اور اس سے دوبارہ رہائی ممکن نہ رہ تھی؟ بر خلاف اس کے اگر مسیح کی روح ایک
دفعہ پھر اس جسم سے رخصت ہوئی تو وہ زندگی کی بحالی عارضی تھی یا مستقل؟ اگر وہ اس جسم میں
مقید و مقفل نہ رہا تھا تو دوسری بار موت واقع ہونے پر اس جسم کا بنا کیا؟ اسے دفنا یا کہاں گیا؟ کیا اس کی
تدفین کا تاریخی دستاویزات یا قدیم مخطوطات میں کوئی ذکر ملتا ہے؟

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
108
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ اور اس قسم کی بعض اور سوالات ابتدائی زمانہ میں پیدا نہ ہوئے ہوں تو بعد کی
صدیوں میں جبکہ از روئے تاریخ مسیح کی پر اسرار زندگی کے بارہ میں مسیحی علما اور ماہرین دینیات کے مابین
فلسفیانہ بحثوں کا سلسلہ چھڑا تو ذہنوں میں اس قسم کے سوالات نے کچھ کھلبلی نہیں مچائی ہو گی۔لگتا یہ ہے کہ
بعض بے اصول اور غیر ذمہ دارانہ کا تبوں اور نقل نویسوں نے اس مشکل میں سے نکلنے اور اس جھنجھٹ
سے جان چھڑانے کے لئے سینٹ مرقس کی انجیل میں تصرف سے کام لیتے ہوئے آخری بارہ آیات کا اپنی
طرف سے اضافہ کر دیا ہو گا اور اس کی طرف یہ جھوٹا بیان منسوب کر یا ہو گا کہ آخر میں مسیح اس جسم کے
ساتھ آسمان سے بلند ہو تا اور اوپر کی طرف چڑھتا ہوا نظر آیا۔جھوٹی باتیں گھڑنے والے ذہنوں نے سینٹ
لوقا کی انجیل کو بھی نہیں بخشا ہو گا اور اس میں بھی تحریف کر ڈالی ہو گی اور اس کے باب 24 کی آیت 51
میں بڑی ہوشیاری سے کیے گئے ان الفاظ کے اضافہ نے کہ ”اس کو آسمان پر اٹھالیا گیا تحریف کرنے کے
مقصد کو پورا کر دکھایا ہو گا۔اس طرح اس نے سوالات کی بھر مار کے طویل سلسلہ کو ہمیشہ کے لئے بند کرنے
کا بند وبست کر دیا ہو گا۔اور مسیحی عقیدہ کا کم از کم ایک بھید حل ہونے کی راہ نکل آئی ہو گی۔لیکن یہ راہ نکالی بھی
تو کس قیمت پر ؟ ظاہر ہے راہ نکالی یسوع مسیح کی مقدس شخصیت سے تعلق رکھنے والے سنجیدہ و پر و قار حقائق کی
قربانی دے کر۔سو گویا اتنی بھاری قیمت ادا کی کہ حقائق کی قربانی دے کر۔سو گویا اتنی بھاری قیمت ادا کی کہ
حقائق کو فسانہ طرازی اور داستاں سرائی کی بھینٹ چڑھا ڈالا۔بس پھر کیا تھا چل سو چل حقائق سے فسانے کی
طرف مسیحیت کا سفر ایسا شروع ہوا کہ بلاروک ٹوک اور بے دھڑک آگے سے آگے ہی چلتا چلا گیا۔ہمارے علم کی رُو سے یہ بات یقینی ہے ( اور ایسا ہو نانا گزیر تھا) کہ مسیح کے مردہ جسم کو نہ پاکر یہودی
بہت برہم اور پریشان ہوئے۔(متی باب 28 آیات 11 تا 15)۔وہ مسیح کی موت کا حتمی اور یقینی ثبوت
حاصل کرنا چاہتے تھے اس کے لئے انہیں ہمہ گیر نوعیت کا مسلمہ ثبوت در کار تھا اور وہ تھا مر دہ جسم کا موجود
اور دستیاب ہونا۔حتمی ثبوت کے ناپید ہونے پر ان کا پیلاطوس کے پاس شکایت لے جانا ان کی بے چینی اور
بے کلی کو واضح طور پر آشکار کر دکھاتا ہے۔(متی باب 27 آیات 62 تا64)
اگر دیکھا جائے تو سادہ اور حقیقی جواب اس حقیقت میں پنہاں تھا کہ چونکہ مسیح اس طور پر نہیں مرا تھا
جس طور پر یقین کر لیا گیا تھا اس لئے جسم کے غائب ہونے کا سوال تھا ہی سرے سے بے محل۔اس نے تو
یقیناً اپنے وعدہ پر قائم رہتے ہوئے اسرائیل کے گھرانے کی گمشدہ بھیڑوں کی تلاش میں یہودیہ کو خیر باد کہہ
دینا تھا۔ظاہر ہے وہاں سے ہجرت کر جانے کے بعد وہ دوبارہ وہاں نظر نہیں آسکتا تھا۔

109
زندگی کی بحالی یا احیائے موتی؟
احمدی مسلمانوں کا نقطۂ نظر
مسیح کے مفقود الخبر ہو جانے اور اس کے اتنہ پسند کے متعلق احمدی مسلمانوں کا نقطۂ نظر بالکل واضح ہے
اس لئے کہ وہ منطقی استدلال پر پورا اتر نے والا اور حقائق پر مبنی ہے۔یہ نقطۂ نظر مسیح کی شخصیت کو اور جو کچھ
اس کے ساتھ پیش آیا اسے حقائق کی روشنی میں پیش کرتا ہے۔اس کے گرد حق و صداقت کا نورانی ہالہ بناہوا
ہے۔یسوع مسیح کی حقیقت خود اپنی ذات میں اس قدر حسین ہے کہ اس کے گرد کسی بھید اور راز کا سجا سجایا
مرصع سنہری جال بننے کی ضرورت ہی نہیں۔زندگی بھر وہ گنہگار اور خطاکار انسانوں کو راہ راست پر لانے کی
خاطر دکھ اٹھاتا اور مصیبتیں جھیلتا رہا حتی کہ اس کا دکھ اٹھانا صلیب پر لٹکائے جانے کی صورت میں اپنے
عروج کو جا پہنچا۔جیسا کہ خدائے قادر و کریم نے وعدہ کیا تھا اسے صلیب کی مصیبت سے نجات ملی یعنی وہ
صلیب سے اس حال میں اتارا گیا کہ ہنوز زندہ تھا۔بعد ازاں وہ اسرائیل کے دس گمشدہ قبائل کی تلاش میں
نکل کھڑا ہوا اور وہاں سے ہجرت کر گیا۔اس طرح اس نے خدا کا پیغام نہ صرف ان قبائل تک پہنچایا جن
سے وہ واقعۂ صلیب سے قبل ہم کلام ہوا بلکہ وہ اسرائیل کے تمام دوسرے قبائل تک بھی پہنچا اور اس طرح
خدا کی طرف سے جو ذمہ داری سونپی گئی تھی اسے کما حقہ ادا کر دکھایا۔جب یہ ذمہ داری پورے طور پر ادا
ہو گئی تب کہیں جاکر اس کی بعثت کی غرض یہ تمام و کمال پوری ہوئی۔یہ ہیں مستحسن اور رفیع الشان حقیقتیں
مسیح کی زندگی کی جو خدا کے ایک بچے رسول کی حیثیت سے اس کی عظمت و صداقت کی آئینہ دار ہیں۔بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے آج سے قریباً ایک سو سال قبل
اس امر کا اعلان فرمایا کہ مسیح خدا کا ایک سچار سول تھا۔جیسا کہ اس نے اپنے ابتدائی مواعظ میں اشارہ کیا تھا
وہ صلیبی موت سے بچایا گیا۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے جنہیں خدائی رہنمائی کا شرف
حاصل تھا اسلام کی تاریخ میں پہلی بار مسیح کی زندگی کے روشن حقائق پر پڑے ہوئے پر اسرار پر دوں کو
اٹھایا۔یہ آپ ہی تھے جنہوں نے فرسودہ اور دور از کار خیالات و نظریات رکھنے والے مسلمانوں کی طرف
سے اظہار ناپسندیدگی و ناراضگی کے علی الرغم بر ملا یہ اعلان کیا کہ مسیح نہ تو صلیب پر فوت ہوا تھا اور نہ ہی جسد
عنصری کے ساتھ آسمان پر اٹھایا گیا تھا بلکہ خدائی وعدہ کے عین مطابق اسے معجزانہ طور پر صلیب پر سے
زندہ بچالیا گیا تھا۔اس کے بعد جیسا کہ اس نے خود وعدہ کیا تھا وہ اسرائیل کے گھرانے کی گمشدہ بھیڑوں کی
تلاش میں وہاں سے ہجرت کر گیا۔اسرائیلی قبائل کی ہجرت کے ممکنہ راستہ ذہن میں رکھتے اور اس کا تعاقب

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
110
کرتے ہوئے بڑی صحت کے ساتھ یہ باور کیا جاسکتا ہے کہ کشمیر اور ہندوستان کے بعض دوسرے علاقوں کی
طرف جاتے ہوئے وہ افغانستان میں سے بھی گزرا ہو گا کیونکہ ان سب علاقوں میں ان قبائل کی موجودگی کی
اطلاعات پہلے سے موجود تھیں۔اس امر کی بڑی پختہ تاریخی شہادت موجود ہے کہ افغانستان اور کشمیر دونوں
میں آباد قومیں یہودیوں کے ہجرت کر جانے والے قبائل کی نسل سے ہیں۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ
السلام نے اس امر کا انکشاف فرمایا کہ بالاآخر مسیح نے کشمیر میں وفات پائی اس کے شہر سری نگر میں مدفون ہوا۔جب احمدی حضرات اس علاقہ سے جہاں مسیح پیدا ہوا تھا جس مسیح کے غائب ہو جانے کا حقائق پر مبنی
معقول اور اثر آفریں حل پیش کرتے ہیں تو اکثر ان کی بات کو یہ کہہ کر رد کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ یہ
مان بھی لیا جائے کہ مسیح صلیب پر سے زندہ اتر آیا تھا پھر بھی یہ انتہائی بعید از قیاس ہے کہ اس نے یہودیہ
سے کشمیر تک کا جان جوکھوں میں ڈالنے والا پر خطر سفر اختیار کیا ہو۔تردیدی رنگ میں دیئے جانے والے
اس عجیب جواب پر احمدی حیران رہ جاتے ہیں کہ فلسطین سے کشمیر تک کا فاصلہ اور زمین سے لے کر آسمان
کی انتہائی دور دراز کی پہنائیوں تک کا فاصلہ۔ان دونوں میں سے کون سا فاصلہ زیادہ لمبا ہے۔پھر احمد ی اس
بات پر بھی حیران ہوئے بغیر نہیں رہتے کہ مسیح کے اس وعدہ کا کیا بنا کہ وہ اسرائیل کے گھرانے کی گمشدہ
بھیٹروں کی تلاش میں ضرور جائے گا۔اگر وہ فلسطین سے سیدھا روانہ ہو کر اپنے ”باپ خدا“ کے دائیں ہاتھ جا
بیٹھا تو کیا وہ اپنے اس عہد و پیمان کو بھول گیا تھا یا کہیں ایسا تو نہیں تھا کہ اپنے اس وعدہ کو نبھانا اور پورا کرنا اس
کے لئے ناممکنات میں سے تھا ؟ ماننا پڑے گا کہ یا تو یہ بات تھی یا پھر (جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں) توقع
کے رنگ میں یہ سمجھ لیا جائے کہ اسرائیل کے گھرانے کی گمشدہ بھیڑیں پہلے ہی آسمان پر جاچڑھی تھیں اور
ان کی تلاش میں پیچھے پیچھے مسیح بھی وہاں جا پہنچا؟
قریب المرگ لوگوں میں زندگی بحال ہونے کے بعض واقعات
جو لوگ اس منظر نامہ کو کہ مسیح صلیب پر سے زندہ اتر آیا دور از قیاس قرار دے کر اسے ناقابل قبول
سمجھتے ہیں ہم ان کی توجہ اس حقیقت کی طرف دلاتے ہیں کہ تاریخ میں بہت سے ایسے لوگوں کا ذکر آتا ہے
جو انتہائی خطرناک صورت حال پیدا ہو جانے کے باوجود خلاف توقع موت کے منہ سے بچ نکلے اور زندہ
سلامت رہے۔مسیح کو پیش آمدہ جو صورت حال ہم نے بیان کی ہے وہ نہ تو نو کھی اور نرالی ہے اور نہ ایسی کہ
اسے قبول کرنا نا ممکنات میں سے ہو۔طبی نقطۂ نگاہ سے ریکارڈ شدہ ایسے بہت سے مصدقہ واقعات موجود ہیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی