باب پنجم
مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک, حصہ 3
111
زندگی کی بحالی یا احیائے موتی؟
جن میں لوگ قریباً نا ممکن صورت حال کے باوجود موت کے منہ میں سے بچ نکلے اور پھر عرصہ تک زندہ
سلامت موجود رہے۔ایسے واقعات کی بے شمار شہادتیں عام ملتی ہیں۔تقسیم برصغیر سے پہلے کے زمانہ میں ایک چھوٹی سی ریاست کے مہاراجہ کا بعینہ اسی طرح کا ایک
مصدقہ اور ریکارڈ شدہ واقعہ اس قابل ہے کہ اسے یہاں بیان کیا جائے۔اس مہاراجہ کو قریباً ایسی ہی ناممکن
صورت حال سے دوچار کر دیا گیا تھا اور بظاہر حالات اس سے بچ نکلنے کا بہت ہی کم امکان ہو سکتا تھا۔اس
مہاراجہ کی بیوی نے اسے زہر دے دیا تھا اور یوں محسوس ہو تا تھا کہ گویاوہ مر گیا ہے لیکن کالھیث ہونے
کے باوجود فی الاصل اس میں جان موجود تھی۔اس کے بیٹے نے اس کی میت چنتا پر رکھ کر آگ لگائی اور جب
وہ بھڑ کنے لگی تو اچانک زبر دست طوفان بادوباراں نمودار ہوا۔نتیجی نہ صرف یہ کہ آخر کار وہ موت کے منہ
سے بچ نکلا بلکہ قانونی چارہ جوئی کی شکل میں ایک طویل جدوجہد کے بعد اپنے تخت پر وہ دوبارہ متمکن ہوا۔اس کے بیچ رہنے کی روداد اس طرح بیان کی گئی ہے۔بھوال اسٹیٹ کا کمار رامیند را نرائن راؤ ریاست جودھ پور کی زیر ولایت تھا۔اس کے بارہ میں اس
الزام کا چرچا عام سننے میں آیا تھا کہ اسے زہر دے دیا گیا تھا۔اس کی حالت غیر ہوتی چلی گئی اور بالآخر اسے
مردہ قرار دے دیا گیا اور مئی 1909ء میں اس کے بظاہر مردہ جسم کو کر یا کرم کے لئے مردہ جلائے جانے
والے گھاٹ کے احاطہ میں چتا پر رکھ دیا گیا۔حالات سے اس امر کی نشان دہی ہوتی تھی کہ اس قتل عمد میں
اصل کردار اس کی بیوی نے ادا کیا تھا۔جلتی چتا پر کر یا کرم مکمل ہونے سے پہلے پہلے یکدم زبر دست طوفان
بادوباراں نمودار ہوا۔جو لوگ اس کے جسم کو جلا کر راکھ کر دینے پر مقرر تھے اس زبر دست طوفان کی زد میں
آنے سے بچنے کے لئے اس بظاہر مردہ جسم کو چھوڑ کر وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔بارش نے چتا کی آگ کو
بجھا دیا۔سادھوؤں کا ایک گروہ وہاں سے گزر رہا تھا۔انہوں نے دیکھا کہ چتا پر پڑے ہوئے آدمی میں زندگی
کے آثار موجود ہیں۔اس طرح اسے بچالیا گیا۔اگلے روز جب سازشیوں کو پتہ چلا کہ کمار کا جسم تو غائب
ہو چکا ہے تو انہوں نے کسی اور مرے ہوئے آدمی کے جسم کو جلا کر اور اس کا کر یا کرم کر کے ظاہر یہ کیا کہ
کمار واقعی مر چکا ہے۔سادھو اس کمار کو اپنے ساتھ جگہ جگہ لئے پھرے۔قریب المرگ ہو جانے کے تجربہ میں گزرنے کے
باعث کمار اپنی یاد داشت کھو بیٹھا تھا۔طاقت بحال ہونے کے ساتھ ساتھ رفتہ رفتہ اس کی یاد داشت لوٹنے
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
112
لگی۔وہ بارہ سال کے بعد جودھ پور واپس پہنچا۔اپنے ہی شہر کے مانوس ماحول اور قرب و جوار میں پہنچ کر بھولی
بسری باتیں یاد آتی چلی گئیں اور اس طرح اس کی یادداشت پورے طور پر بحال ہو گئی۔جب کمار نے اپنی
اسٹیٹ دوبارہ حاصل کرنے کے لئے سر کار بالا میں جس کی ولایت اس کی اسٹیٹ تھی سول مقدمہ دائر کیا تو
اس کی بیوی اور بعض دوسرے لوگوں نے اس کو جھوٹا ثابت کے لئے جوابی کارروائی کی۔طرفین کی طرف
سے بڑی زبر دست مقدمہ بازی ہوئی۔ایک ہزار سے زائد لوگوں نے کمار کے کے حق میں اور چار سو لوگوں
نے اس کی بیوی کے حق میں گواہیاں دیں۔اصل مابہ النزاع معاملہ کمار کی شناخت کا تھا کیونکہ عام طور پر
لوگوں کے علم میں یہ بات تھی کہ وہ بارہ سال قبل مر گیا تھا۔کمار نے جب اپنی بیوی کے جسم پر ایسی علامتوں کی نشاندہی کی جن کا علم صرف خاوند کو ہی ہو سکتا تھا تو
مقدمہ کا فیصلہ اس کے حق میں کر دیا گیا اور اس کی اسٹیٹ اس کے حق میں بحال کر دی گئی۔9
اسی نوعیت کے اور اس سے ملتے جلتے سینکڑوں چھوڑ ہزاروں واقعات ایسے ہوئے ہوں گے جن کی
رپورٹ درج نہیں ہوئی اور وہ ضبط تحریر میں نہیں آئے۔جدید طبی سہولتوں ، اخبارات ورسائل اور ابلاغ
عامہ کے دیگر وسائل کے طفیل اب تو ایسے بہت سے واقعات علم میں اور ضبط تحریر میں آکر محفوظ ہوتے
رہتے ہیں۔اگر معاشرہ کے تمام طبقوں اور مختلف مذاہب اور اخلاقی پس منظر رکھنے والے عام لوگوں کے
معاملہ میں یہ بات عقل کے مطابق اور عین قرین قیاس قرار پاسکتی ہے تو ایسا مسیح کے ساتھ ہونا کیوں ممکن
نہیں ہو سکتا۔اگر محال کا درجہ رکھنے والی قریباً نا ممکن صورت احوال میں کسی دوسرے کے زندہ بچ نکلنے کا
امکان ہو سکتا ہے تو مسیح کے ارد گرد جو مخصوص حالات موجود تھے اور جن میں سے وہ گزر رہا تھا ان کے پیش
نظر مسیح کے زندہ بچ نکلنے کا امکان نسبتا زیادہ تھا۔بہت تعجب انگیز ہے یہ امر کہ متشکلک مزاج لوگ اس بات
کو تو فورار د کر دیتے ہیں کہ مسیح صلیب پر عمداً قتل کیے جانے کی کوشش سے زندہ بچ نکلا تھا لیکن اس کے
بالمقابل وہ حتمی اور قطعی موت واقع ہونے کے بعد اس کے دوبارہ جی اٹھنے کی انوکھی و نرالی اور سراسر
غیر حقیقی اور غیر قدرتی کہانی پر جھٹ ایمان لے آتے ہیں اور پھر وہ حقیقی موت بھی ان کے اپنے اعتقاد کے
مطابق ایسی تھی جو پورے تین دن رات طاری رہی۔میڈیکل ریسرچ کے شعبہ نے بھی قریب المرگ حالات کو پہنچنے کے واقعات میں دلچسپی لی ہے۔ایک
(مقدمہ بھوال “مرتبہ ہے۔ایم۔مترا اور آر۔سی۔چکر اور تی۔شائع کردہ پیر اینڈ سنز کلکتہ )
113
10
زندگی کی بحالی یا احیائے موتی؟
تحقیق کے دوران موت کے قریب پہنچنے کے تجربات پر مشتمل 78 قریب المرگ مریضوں کے متعلق
رپورٹوں کا گہری نظر سے جائزہ لیا گیا۔ان میں 80 فیصد مریض ایسے تھے جن کا قریب المرگ حالت کے
تجربات کے دوران ڈاکٹری عملہ خود موجود تھا یا ان کے تجربات کے اختتام پر فورا ہی وہاں پہنچ گیا تھا۔دلچسپ
بات یہ ہے کہ 41 فیصد لوگوں نے یہ رپورٹ دی کہ قریب المرگ حالت کے تجربہ کے دوران انہیں مردہ
قرار دے دیا گیا تھا۔تمام تر طبی آلات اور مشینوں کی موجودگی اور ان سے کام لینے کے باوجود اگر طبی ماہرین غلطی سے
ایک زندہ آدمی کو مردہ سمجھ کر اس کی موت واقع ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں تو کتنی قابل اعتماد ہو سکتی ہے
ایک فکر مند اور پریشان حال مبصر کی گواہی جس نے مسیح کو اس کے ہوش گم ہو جانے کی حالت میں دیکھا اور
نتیجہ اس سے یہ نکال لیا کہ وہ مر گیا ہے ؟ اس پر مستزاد یہ کہ اس کو دوبارہ دیکھنے کے بعد یہ نتیجہ نکالنا کہ
مرنے کے بعد وہ پھر زندہ ہو گیا قطعی بلا جواز ہے۔10 (The Phenomenology of Near-Death Experiences by Bruce Greyson M۔D۔& Ian
Stevenson M۔D۔, The American Journal of Psychiatry 137: 10 October 1980)