باب ششم
مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
باب ششم
تثلیث
اب تک ہم نے در پردہ اثر انداز ہونے والی ان مجبوریوں کا جائزہ لیا جو قصوں، کہانیوں اور اساطیر کے
رنگ میں مسیح کو خدا کا درجہ دینے پر منتج ہوئیں۔اور یہی مجبوریاں موجب بنیں خدا کے بیٹے کی حیثیت سے
تثلیث میں مسیح کے نام نہاد کر دار اور عمل دخل کو متعین کرنے کا۔لیکن اگر دیکھا جائے تو مسیحیت کے
عقیدہ تثلیث کا ایک پہلو اس سے بھی زیادہ عجیب و غریب اور انو کھاو نرالا ہے۔وہ پہلو یہ ہے کہ مسیح کو تو خدا
کے بیٹے کی حیثیت دے کر خدا کی الوہیت میں شامل کیا گیا لیکن روح القدس کو کس مجبوری یا مصلحت کے
تحت یہ درجہ دیا گیا۔آخر کس بنا پر اسے تیسرے اقنوم کی حیثیت دے کر تثلیث میں شرکت کا حق دار
ہر ایا گیا۔اس کی یہ حیثیت اور ہستی بھی اپنی جگہ ایک معمہ یا چیستاں سے کم نہیں ہے۔سوال پیدا ہو تا ہے
کہ ”باپ، بیٹے کی حیثیت سے ”ایک میں دو“ کا نظریہ کیوں ناکافی تھا؟ الوہیت کے بارہ میں مسیحیت کے
بنیادی عقیدہ میں ایک تیسری ہستی کو بھی متعارف کرانے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔دوسری کی طرح اس
عقیدہ میں ایک تیسری ہستی کے آداخل ہونے اور اس میں اپنا مقام بنانے کا بھی کوئی منطقی جواز نہیں بنتا۔اس نظریہ یا عقیدہ کے ایک تبصرہ نگار ہار نیک (Harnack) کے نزدیک تو شروع شروع میں جب عقائد
میں جدت کے عمل دخل کا آغاز ہوا تو مسیحیت خدا اور مسیح کے باہمی اشتراک یا ان کی دو عملی سے ہی
عبارت تھی۔اس چکر یا گرداب میں کلیسیا بعد میں پڑا کہ روح القدس کو بھی الہی صفات کا حامل قرار دے
کر اُلوہیت کو تثلیث کی شکل دی جائے۔خطرہ یہ تھا کہ ایسانہ کیا گیا تو بہت سے معتقدوں کے نزدیک وہ بھی
اپنی جگہ ایک لایعنی اور مجہول قسم کی الوہیت کا حامل بنے بغیر نہ رہے گا۔ایسا لگتا ہے کہ یہودیوں سے اپنے
آپ کو الگ اور م
، اور ممتاز کرنے کے لئے تثلیث کو ایک امتیازی عقیدہ کے طور پر اختیار کیا گیا اور ان کے مقابلہ
کے لئے اسے ایک ہتھیار سمجھ لیا گیا۔11
جہاں تک تثلیث کے عقیدہ کی بنیاد کا تعلق ہے اس کے بارہ میں ایک مسیحی مقالہ نگار ریورنڈ
11 (The Constitution and Law of the Church in the First Two Centuries by Adolf
Harnack۔p۔264)
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
116
کے۔ای۔کرک (Rev۔K۔E۔Kirk) عقیدہ تثلیث کے زیر عنوان اپنے ایک مضمون میں لکھتے ہیں:
قدرتی طور پر ہم اس زمانہ (یعنی جس زمانہ میں عقیدہ تثلیث نے معین شکل اختیار کی) کے لکھنے
والوں اور ان کی تحریرات کی طرف متوجہ ہوتے ہیں تاکہ معلوم کر سکیں کہ وہ اپنے عقیدہ کی بنیاد اور
وجوہات کیا بیان کرتے ہیں۔ہم حیران ہوئے بغیر نہیں رہتے اور ہمارے لئے یہ تسلیم کرنے کے سوا چارہ
نہیں رہتا کہ ان کے ہاں نہ اس عقیدہ کی بنیاد کا کوئی پتہ ملتا ہے اور نہ استدلال کے رنگ میں اس کی وجوہات کا
بیان کہیں نظر آتا ہے۔وہ جس سوال سے دوچار ہوئے وہ یہ نہیں تھا کہ تین اقنوم کیوں ہوں؟ بلکہ سوال
در پیش صرف یہ تھا کہ تین اقنوم کیوں نہ ہوں ؟“
ریورنڈ کرک نے اپنے اس مضمون میں اس امر کی بطور خاص نشان دہی کی ہے کہ مسیحی دینیات اپنے
عقیدہ تثلیث کا منطقی جواز پیش کرنے میں قطعی ناکام نظر آتی ہے۔مسیحیت کی سہ رکنی الوہیت کے بارہ
میں کہا جاسکتا ہے کہ اصل میں تو یہ دور کنی الوہیت ہی کی تھی۔اس میں بعد ازاں ایک اور ہی نوعیت کی
ہستی کو بھی تزئین یا آرائش کے طور پر ٹانک دیا گیا تا کہ تصویر یایوں کہہ لیں کہ تصور کے مکمل ہونے کا
احساس ابھر سکے۔12
ہمیں یقین ہے کہ تیسرے اقنوم کے تصور نے نشو و نما ان ملحدانہ فلسفوں اور قصوں کہانیوں سے پائی
جو سلطنت روما میں عام پھیلے ہوئے تھے۔ان ملحدانہ فلسفوں کے زیر اثر رفتہ رفتہ اس تیسرے اقنوم نے عقیدہ
تثلیث میں جگہ پائی۔اس زمانہ میں دوسروں کے ساتھ تبادلہ خیالات نے مسیحی ماہرین دینیات کو اس طرف
مائل کیا ہو گا کہ وہ بھی تیسرے اقنوم کی حیثیت سے تثلیث میں روح القدس کا مقام متعین کریں۔چونکہ
اس زمانہ میں ایسے عقیدوں اور مسلکوں کی موجودگی کے کافی ثبوت ملتے ہیں جن کی روسے خدا کو تین علیحدہ
علیحدہ ہستیوں پر مشتمل ایک ہستی تصور کیا جاتا تھا اس لئے کسی قدر کھوج لگا کر مسیحی عقیدہ تثلیث کے اصل
منبع و ماخذ تک پہنچنا چنداں مشکل نہیں ہے۔بہر حال جب از روئے عقیدہ دو وجود باہم مل کر ایک ہو سکتے تھے
اور ایک وجود کو فی ذاتہ دو متصور کیا جاسکتا تھا تو دوسروں کے زیر اثر ”تین کو بھی ”ایک تصور کرنے میں
کیا قباحت ہو سکتی تھی۔یہ تو خیر محققین کا کام ہے کہ وہ تحقیق کر کے حتمی طور پر پتہ لگائیں کہ مسیحی دیو مالائی
عقیدہ کے طور اُلوہیت کے تصور میں تیسرے اقنوم نے کب اور کس طرح جڑ پکڑی اور پھر یہ جڑ کیسے
12
(Essays on the Trinity and the Incarnation by A۔E۔J۔Rawlinson, Longmans,
London, 1923)
117
تثلیث
مضبوطی اختیار کرتی چلی گئی۔اس سارے معاملہ کا پتہ لگانا ہماری موجودہ بحث کے دائرہ کار سے باہر ہے۔ہم
فی الوقت صرف ایسے دعاوی اور عقائد کی نا معقولیت کا جائزہ لینا چاہتے ہیں جو انسانی فہم و فراست اور ادراک
سے کوئی علاقہ نہیں رکھتے کیونکہ انسانی فطرت ایسے خیالات و نظریات کو جو خود اپنی ذات میں باہم متناقض و
متباین ہوں یکسر مستر د کر دیتی ہے۔تثلیث کے عناصر ترکیبی کے باہمی رشتہ کی نوعیت
جب ہم مسیحی خدا اور اس کی الوہیت کے تین عناصر ترکیبی یا اقانیم (باپ، بیٹا اور روح القدس) کے
باہمی تعلق کو تصور میں لانے کی کوشش کرتے ہیں تو احوال کی جو ممکنہ صورتیں یا منظر نامے ابھر کر سامنے
آتے ہیں وہ یہ ہیں:
ا۔وہ تینوں عناصر ایک ہی ہستی کی مرحلہ وار رو نما ہونے والی حالتوں اور حیثیتوں یا اس کے مختلف
پہلوؤں کے آئینہ دار تھے۔ب۔وہ تین مختلف ہستیاں تھیں جو باہمی طور پر ابدیت میں دائمی طور پر شریک تھیں۔ج۔وہ تین ہستیاں تھیں اور انفرادی حیثیت میں اپنی بعض امتیازی صفات یا خصوصیات رکھتی تھیں
اور شریک نہیں تھیں۔د۔وہ تھیں تو تین ہی ہستیاں لیکن وہ تینوں ایک ہی ہستی میں سمائی ہوئی تھیں۔وہ مکمل طور پر ایک ہی
نوعیت کی صفات و خصوصیات اور ایک ہی نوعیت کی یکساں طاقتوں اور قدرتوں اور اختیارات کی مالک تھیں۔اور
وہ ایک دوسرے میں اس طرح پیوست و مدغم تھیں کہ ان کے علیحدہ علیحدہ کاموں کی تخصیص ممکن نہ تھی۔اب ہم مندرجہ بالا چاروں امکانی صورتوں یا منظر ناموں کو سلسلہ وار باری باری اسی ترتیب سے
زیر غور لاتے ہیں۔ایک ہی یعنی اکیلی ہستی کی مختلف حیثیتیں یا مختلف پہلو
جہاں تک امکان مندرجہ عنوان بالا کا تعلق ہے اس پر لمبی چوڑی بحث کی ضرورت نہیں کیونکہ آج
کے زمانہ میں شاید ہی کوئی عیسائی ایسا ہو جو مسیح کو ایک علیحدہ شخصیت کا مالک سمجھنے کی بجائے اس کی ہستی کو خدا
کے کسی ایک پہلو یا کسی ایک حالت و حیثیت کا آئینہ دار یقین کرتا ہو۔تثلیث پر ایمان رکھنے والے تین مختلف
شخصیتوں کے علیحدہ علیحدہ وجود پر اصرار کرتے ہیں جو باہم مدغم ہو کر ایک ہستی میں بھی ڈھلی ہوئی تھیں۔
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
118
جس لمحہ بھی ایک انسان اس صورت احوال یا منظر نامہ کو تسلیم کرتا ہے کہ ہستی تو ایک ہی تھی پر اس
کے مختلف پہلو بیک وقت ظاہر ہو کر اپنا جلوہ دکھا رہے تھے اسی لمحہ تثلیث یعنی ”ایک میں تین “ علیحدہ علیحدہ
خداؤں کے موجود ہونے کا تصور دھواں بن کر ہوا میں تحلیل ہو جاتا ہے اور تثلیث سرے سے باقی ہی نہیں
رہتی۔ایک ہی ہستی کے مختلف پہلوؤں کی ایک ساتھ جلوہ گری کی ممکنہ صورت میں یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ
وہ ایک یا اکیلا ہی ”باپ خدا تھا جس کا جذبہ رحم جوش میں آیا اور خدا ہوتے ہوئے اس نے انسانی گناہوں کی
پاداش میں خود ہی موت کو گلے لگا لیا اور مرکز خس کم جہاں پاک ہوا۔اس صورت میں اس اکیلی ہستی کا یہ
فعل ایک عارضی مرحلہ یا دور کے مترادف ہو گا جو آیا اور گزر گیا۔کسی ایک وجود کے مختلف پہلو خود اپنی
ذات میں علیحدہ وجودوں کی حیثیت نہیں رکھتے۔مختلف پہلو تو ادلتے بدلتے اور آتے جاتے رہتے ہیں۔اسی
طرح مختلف حیثیتیں یا مر حلہ وار ظاہر ہونے والے ادوار اپنی اپنی جگہ علیحدہ علیحدہ وجودوں کی حیثیت نہیں
رکھتے۔وہ ظاہر ہوتے ہیں اور گزر جاتے ہیں۔کوئی بھی انسان دو یا تین علیحدہ علیحدہ شخصیتوں میں تقسیم
ہوئے بغیر لا تعداد مزاجی کیفیتوں اور ان گنت پہلو وار حالتوں میں سے گزر سکتا ہے۔اس لحاظ سے اگر خدا
نے گناہوں میں ملوث انسانیت کی نجات کی خاطر مرنے کا فیصلہ کیا تو اس کا بجز اس کے اور کوئی مطلب نہیں
ہو سکتا کہ خود خدا نے موت کو قبول کیا نہ کہ اس کے کسی ایک پہلو یا حیثیت نے ایسا کیا۔سو جہاں تک زیر نظر معاملہ کا تعلق ہے اس کی رو سے اگر خدا کے ایک پہلو نے گناہگار انسانیت کو گناہ
کی آلودگی سے نجات دلانے کے لیے اہم کردار ادا کیا تو اس کا ایک ہی مطلب لیا جاسکتا ہے کہ خدا کی صفات
میں سے ایک صفت یعنی صفت رحم کا ظہور عمل میں آیا اور اس کا ظہور انسانیت کی نجات پر منتج ہوا لیکن اگر
خدا کے ایک پہلو یا اس کی ایک صفت یعنی صفت رحم کو ایک مجسم شخصیت قرار دے کر اس کا نام یسوع مسیح
رکھ دیا جائے اور کہا یہ جائے کہ اس نے جان کی قربانی دے کر گناہ گار انسانیت کو نجات دلائی تو جان دینے
کے نتیجہ میں موت وارد ہو گی خود خدا کی صفت رحم پر۔کیسا عجیب تضاد ہے یہ کہ خدا کے رحم نے گناہ گار
انسانیت پر اچھا ترس کھایا کہ اس ترس کھانے کے نتیجہ میں خود کشی کا ارتکاب کر ڈالا۔اس کا مطلب یہ ہو گا
کہ تین رات تک ( یعنی جب تک مسیح مرارہا) خدا میں کوئی رحم باقی نہ رہا تھا۔یہ امر یاد رہے کہ اس منظر نامہ میں یسوع کو ایک جداگانہ آزاد شخصیت کے طور پر پیش نہیں کیا جارہا
بلکہ اسے پیش کیا جارہا ہے خدا کے ایک پہلو یا اس کی ایک صفت کے طور پر۔اس لحاظ سے اس منظر نامہ میں
119
تثلیث
وہ ایک مجسم رحم کی حیثیت اختیار کر لیتا ہے یعنی یہ کہ خدا کی صفت رحم نے یسوع کی شکل میں جسم اختیار
کر لیا۔خدا کی صفت رحم کے کسم اختیار کرنے کی وجہ سے وہ شخص بنارہا خدا کی ایک اور اکیلی غیر منقسم
تجسم
ہستی۔سو اس ترس کھانے اور قربانی دینے کے نتیجہ میں اگر کسی کی جان گئی تو خود خدا کی اپنی ہستی کی گئی یا کم
از کم اس کی صفت رحم کی گئی جس نے کہ اس سارے معاملہ میں بنیادی اہمیت کا کردار ادا کیا۔پس ان دو
باتوں میں سے ایک بات پر ایمان لائے بغیر چارہ نہیں رہتا کہ یا تو خدا کی صفت رحم پر موت وارد ہوئی یا خود
خدائے رحیم و کریم کی اپنی ذات پر۔اس دعویٰ کو درست تسلیم کرنے سے کہ ایک اکیلی شخصیت کے مختلف پہلو عارضی طور پر یا مستقل
طور پر مٹ کر محو ہو سکتے ہیں بہت سی پیچیدگیوں کا پیدا ہونا لازمی ہے۔اس منظر نامہ کو انسانی تجربہ پر منطبق
کر کے ہی سمجھا جاسکتا ہے۔ایک آدمی اپنی بینائی یا سماعت سے عارضی یا مستقل طور پر محروم ہو سکتا ہے۔اس محرومی یا نقص کے باوجود وہ رہے گا پہلے ہی کی طرح ایک زندہ اور جان دار انسان۔سو گویا ایک صلاحیت
یا استعداد کی موت اس انسان کی جزوی موت ہوتی ہے۔آخری تجزیہ کی رو سے کسی ایک صلاحیت سے محروم
ہو جانے والا شخص اپنی اسی واحد ہستی کا مالک رہتا۔ابدیت میں شریک مختلف ہستیاں
دوسرا منظر نامہ یہ ہے کہ تثلیث کے اقانیم تین مختلف وجود تھے جو بیک وقت ابدیت میں یکساں طور
پر شریک تھے۔تو پھر سوال پیدا ہو گا کہ ان کا آپس میں تعلق یا رشتہ کیا ہے۔اگر وہ دوامی حیثیت رکھنے
والے تین وجود تھے اور انہوں نے مل کر ایک خدا کی حیثیت اختیار کر رکھی تھی تو پھر مانا پڑے گا کہ وہ اپنی
اپنی جگہ ذاتی انا اور خودی کے بھی مالک تھے۔اس لحاظ سے ایک کا دکھ اٹھانا(اگر دکھ اٹھانا ان کے لئے ممکن
مانا جائے) اس کا اپنا ذاتی تجربہ ہو گا۔باقی دو شخصیتیں اس کے ساتھ ہمدردی تو کر سکتی ہیں لیکن دکھ اٹھانے
میں فی الحقیقت اس کے ساتھ شریک نہیں ہو سکتیں۔یقینا خدا کے خیالات اور ان کے بروئے کار آنے کے
طریق کار نیز خدا کے فیصلہ کرنے کے انداز کو سمجھنا قریب نا ممکن ہے۔لیکن یہ دعوی کہ تین ہستیاں ایک
ہستی کے طور پر ڈھلی ہوئی ہیں اس امر کا جواز پیدا کر دیتا ہے کہ تینوں کے ایک دوسرے سے آزاد طریقہ
ہائے خیالات میں باہمی ربط جاننے کی کوشش کی جائے۔اس نظریہ سے کہ تینوں آزاد طریقہ ہائے خیالات کی تین ہستیاں ایک ہستی میں ڈھلی ہوئی ہیں جو
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
120
منظر نامہ اُبھرتا ہے وہ ایک ایسے بچہ کی پیدائش کے منظر نامہ سے ملتا جلتا ہے جس کے تین سر ہوں۔ایک
سر، دو ہاتھ اور دو ٹانگیں وغیرہ، ایک دھڑ کی طرف منسوب ہو سکتے ہیں لیکن ایک دھڑ پر تین سروں کا
موجود ہونا مسئلہ پیدا کر دیتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ان تین سروں کی اُفتاد طبع اور فطرت طبیعی کا پتہ لگایا جائے۔اگر قدرت کے یہ عجوبے اتنا لمبا عرصہ زندہ رہتے ہیں کہ خود بول سکیں اور جو ان پر بیت رہی ہے اس کا اظہار
کر سکیں تب ہی ہم ان سے دریافت کر سکتے ہیں کہ ان کے سروں کے اندر فکری لحاظ سے کیا کچھ ہو رہا ہے اور
ہر سر میں الگ الگ کیا کیا افکار وخیالات جنم لے کر اپنے ایک ہی یا اکیلے جسم پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔یہ جانے
اور معلوم کیے بغیر یہ کہنا ممکن نہیں ہے کہ وہ تینوں مل کر ایک ہی شخص ہیں اور یہ کہ وہ ایک شخص تین
دماغوں میں شریک ہے۔اسی طرح یہ کہنا بھی ممکن نہیں ہے کہ تین شخص ایک ہی جسم میں شریک ہیں۔یہ بہت عجیب بات ہے کہ مسیحی اعتقاد کے اس اہم پہلو ( تثلیث اور اس کے اقانیم کے باہمی ربط و
ضبط) کی صحائف میں کوئی وضاحت موجود نہیں ہے۔جہاں تک مسیح اور روح القدس کے ذکر یا حوالہ کا تعلق
ہے ان کو ہر جگہ دو ایسی مختلف شخصیتوں کے طور پر پیش کیا گیا ہے جن کا نہ خیالات کا طریق ایک تھا اور نہ ہی
ان کے جذبات و احساسات بالکل یکساں نوعیت کے تھے۔اگر ایسا نہ ہوتا تو روح القدس کو مسیح سے علیحدہ
وجود کے طور پر تصور میں لانا ممکن ہی نہ ہوتا۔خاص طور پر اس عرصہ میں تو جبکہ مسیح انسانی جسم میں
محید و دو مقید تھا ان کے علیحدہ وجو دوں کو تصور میں لانا بدرجہ اولیٰ ناممکن ہو تا۔مسیح کے ایک انسان کے طور
پر عبسم اختیار کرنے کے دوران تثلیث کے دوسرے عناصر ترکیبی کے ساتھ رابطہ سے متعلق جن سوالات کا
یقینی طور پر پیدا ہونالازمی ہے وہ یہ ہیں:
1۔کیا بقیہ دو عناصر ترکیبی یعنی ”باپ خدا " اور روح القدس کسی لحاظ سے یسوع مسیح کے جسم اور جسم
سے متعلق تجربات میں باہم مل کر اکٹھے شریک تھے ؟
2۔کیا اس انسانی جسم میں مسیح اکیلا ہی سمایا ہوا تھا اور جسم سے تعلق رکھنے والے تجربات میں اس نے
تثلیث کے بقیہ دو عناصر ترکیبی کو شریک نہ کیا تھا؟
اول الذکر سوال کے شاخسانوں پر ہم پہلے ہی روشنی ڈال چکے ہیں۔البتہ مؤخر الذکر سوال کے سلسلہ
میں ایک مزید پیچیدگی پیدا ہوتی ہے اور اس نئی پیچیدگی کا تعلق ہے اس امر سے کہ اس دوران تثلیث کے
باقی دو اجزائے ترکیبی سے مسیح کے رشتہ کی نوعیت کیا تھی اور ان کے درمیان کوئی رابطہ تھا یا نہیں۔کیا اس
عرصہ کے دوران مسیح نے از خود بالکل ایک علیحدہ شخصیت اختیار کر لی تھی یا وہ اس دوران بھی دوسرے
121
تثلیث
اجزائے ترکیبی کا جزولاینفک بنارہا اور محض ایک اضافی مصروفیت کے رنگ میں وہ اپنے طور پر انسانی جسم میں
بھی سمایا رہا۔یہاں ایک اور سوال کا جواب حاصل کرناضروری ہو جاتا ہے اور وہ یہ ہے:
3۔کیا انسانی جسم میں اس کی پوری کی پوری مقدس خدائی ہستی سمائی ہوئی تھی یا اس خدائی ہستی کا جس
میں ( باپ خدا) اور روح القدس بھی برابر کے شریک تھے صرف ایک حصہ (انسانی جسم میں سمانے کے
لئے ) اسی طرح آگے کو جھک گیا تھا جس طرح پانی میں پائے جانے والی امیبا (Amoeba) نامی زندہ کیڑے
کی ایک انگلی اس کے باقی وجود سے باہر نکلی ہوئی ہوتی ہے؟
منظر نامہ کے طور پر ابھرنے والی اس صورت حال میں ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس دور میں مسیح
اپنے دو شریک ساتھیوں ( ”باپ خدا اور روح القدس دونوں) سے بھی عظیم تر تھا کیونکہ وہ اپنے باپ ”
اور روح القدس کے ساتھ ایک ہی خدائی شخصیت میں شریک بھی تھا اور ایمی با کیڑے کی باہر نکلی ہوئی انگلی
کی طرح اپنی ایک علیحدہ ہستی بھی رکھتا تھا جس میں ”باپ ” اور روح القدس شریک نہ تھے۔اس صورت
حال اور اس کی مختلف کیفیات کو سمجھانے کی خاطر ہم بعض مفروضات کو ذہن میں لا کر اس صورت حال
میں پوشیدہ تناقضات اور نامعقولیتوں کو ازراہِ امثال بیان کرتے ہیں۔قارئین کو ان مثالوں کو زیر نظر
صورت حال پر لفظاً لفظا چسپاں کرنے اور اسے صحیح سمجھنے کی غلطی میں مبتلا نہیں ہو نا چاہیے۔مفروضے محض
سمجھانے کے لئے بیان کیے جاتے ہیں تاکہ اصل حقائق کو پر کھنے میں مددمل سکے۔اصل مسئلہ ہمارے سامنے یہ ہے کہ شخص ایک ہی ہے اور اس سے مختلف قسم کے اعمال و افعال اور
احوال و عواقب ظاہر ہو رہے ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ آیا ان کے ذریعہ وہ اپنی مختلف صفات کا اظہار کر رہا ہے یا
یہ احوال و عواقب اس کے سلسلہ وار مختلف حالتوں اور حیثیتوں میں سے گزرنے پر دال ہیں۔اس مسئلہ کی
روشنی میں ہم نے تین ہستیوں کے ایک “ اور ” ایک ہستی کے تین “ ہونے کے مسیحی عقیدہ کا جائزہ لینا ہے
اور جائزہ بھی لینا ہے اس زاویہ نگاہ سے کہ ”ایک میں تین“ اور ”تین میں ایک “ کی کیفیت اس امر کے
مترادف بھی تو ہو سکتی ہے کہ ایک ہی ہستی سے اس کی مختلف حیثیتوں یا مختلف ادوار میں اس کے اپنے مختلف
اوصاف اور مزاجوں کا اظہار ہو رہا ہے۔یعنی ہستی ایک ہی ہے لیکن اس کی صفات ، اس کی حیثیتیں، اس کی
حالتیں اور اس کے مزاج مختلف ہیں جنہیں نام دے دیا گیا ہے علیحدہ علیحدہ ہستیوں کا۔اس صورت حال پر
ہم ایک گزشتہ باب میں خاصی تفصیل سے غور کر چکے ہیں۔یہاں ہم صرف اس نکتہ پر زور دینا چاہتے ہیں کہ
ایک شخص یا ایک ہستی جب مختلف حیثیتوں کا اظہار کرتی ہے تو وہ اپنے آپ کو مختلف حصوں میں تقسیم کیے
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
122
بغیر ان مختلف حیثیتوں کا بیک وقت اظہار نہیں کر سکتی۔مثال کے طور پر ایک خاص پیمانہ یا مقدار میں پانی ہی
کو لے لیں۔اس پانی کی ہستی کی اکائی یا وحدانیت پر اثر انداز ہوئے بغیر اسے مکمل طور پر بخارات یا برف میں
تبدیل کیا جاسکتا ہے۔لیکن اگر اسے ان مختلف شکلوں اور حیثیتوں میں بیک وقت دیکھنا مطلوب ہو تو پھر
اسے تقسیم کرنا ضروری ہو جائے گا تاکہ اس کا ایک تہائی برف بن سکے۔ایک تہائی بخارات میں تبدیل
ہو سکے اور ایک تہائی اپنی سیال شکل ہی بر قرار رکھے۔ہر شکل دوسری شکل سے مختلف ہو گی اور کوئی ایک
شکل بھی بیک وقت بقیہ دوسری شکلوں یا حیثیتوں میں شریک نہیں ہو سکے گی۔پانی کی مقدار کو تین حصوں
اور ان کی تین حالتوں میں تقسیم کر دیا جائے گا لیکن ہر ایک کا حجم پانی کی مقدار سے کم یا چھوٹاہو گیا۔کوئی ان
کو ”تین میں ایک اور ”ایک میں تین ” نہیں کہہ سکتا۔اسی طرح مسیح کا یسوع کی انسانی شکل میں تجسم اختیار
کرنا اور پھر انسان یسوع اور ”باپ خدا کے درمیان تعلق میں فرق نہ آنے دینا اور اس بندھن کو پورے
طور پر بر قرار رکھنا ایک ایسی بات ہے جسے تصور میں لانا ممکن نہیں ہے۔تمام بنی نوع انسان ایک ہی قسم کے عناصر سے بنے ہوئے ہیں لیکن بلحاظ عناصر ان کی باہمی یکسانیت
اور بلحاظ نوع ان کی یکساں حیثیت انہیں ایک ہی شخص یعنی فرد واحد یا ایک ہی شخصیت میں نہیں ڈھال
دیتی۔باہمی یکسانیت کے باوجود وہ باہم ہوتے ایک دوسرے سے الگ ہی ہیں۔اگر چہ وہ بنیادی طور پر ایک
ہی مادہ کے بنے ہوئے ہوتے ہیں لیکن ان کے کردار، ان کی انفرادیتیں اور ان کی جداگانہ حیثیتیں انہیں
لا تعداد شخصیتوں میں بانٹ دیتی ہیں۔اس کے باوجود کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ ” پانچ ارب میں ایک “ اور ”ایک
میں پانچ ارب “ ہیں۔آئیے اب ہم اسی سوال کا ایک اور زاویہ نگاہ سے جائزہ لیتے ہیں۔اگر وقت یا زمانہ کی ایک مقررہ مدت
میں یسوع ایک طرف ”باپ خدا سے اور دوسری طرف روح القدس سے یکسر مختلف تھا اور ان کے
درمیانی امتیاز قطعی واضح تھا تو مسیح کی امتیازی رنگ میں واضح اور قطعی طور پر وہ علیحدہ اور جداگانہ ہستی اور
موجودگی کس حساب کتاب میں شمار ہو گی اور کس جدا گانہ کھاتہ میں ڈالی جائے گی ؟ یاد رہے کہ اس حالت
میں مسیح کو ”باپ ” اور روح القدس سے اس قدر کلی طور پر مختلف علیحدہ اور بے تعلق سمجھنا پڑتا ہے کہ کوئی
نسبت اور مماثلت ہی باقی نہیں رہتی۔اور ایسا اس لئے سمجھنا پڑتا ہے تاکہ بنی نوع انسان ( یایوں کہہ لیں کہ
اپنے جزوی انسانی بھائیوں) کی خاطر اس کی جانی قربانی کلی طور پر اس کا اپنا ذاتی تجر بہ شمار ہو سکے۔اس کے بغیر
یہ نتیجہ نکل ہی نہیں سکتا کہ ہم یہ باور کریں کہ مسیح نے اکیلے ہی اپنے ذہن یا سلسلہ خیالات اور اس کے
123
تثلیث
طریقہ کار کو یسوع کے مادی جسم میں منتقل کیا۔بالفاظ دیگر مسیح تن تنہا اور اکیلا ہی ایک ایسے تجربہ میں سے
گزرا جس میں مسیحی تثلیث کے دوسرے دو اجزائے ترکیبی ( ”باپ خدا اور روح القدس) سرے سے شامل
ہی نہ تھے۔کیا یہ ایسا گورکھ دھندا نہیں ہے جس سے ذہن ٹھٹک ٹھٹک کر ضغطہ میں پڑے بغیر نہیں رہتا !
مختلف خصائص و کردار رکھنے والی شخصیتیں
،،
اگر وہ (یعنی تثلیث کے تینوں اجزائے ترکیبی) تین علیحدہ علیحدہ ہستیاں تھیں اور اپنے علیحدہ علیحدہ
ذاتی خصائص و اوصاف کی مالک تھیں اور ایک دوسرے کے خصائص و اوصاف اور صفات میں باہم شریک نہ
تھیں تو پھر انہیں ” ایک میں تین اور تین میں ایک قرار نہیں دیا جاسکتا۔تثلیث کے تینوں اقانیم کے
وحدانیت کی آئینہ دار اکیلی ہستی میں ڈھل جانے کو صرف اسی صورت میں متصور کیا جاسکتا ہے کہ جب ان
کے خصائص و اوصاف اور تمام صلاحیتیں بھی ایک دوسرے سے بکلی مطابقت اختیار کر لیں اور کوئی ایسے
امتیازی پہلو باقی نہ رہیں جو انہیں ایک دوسرے سے علیحدہ کر دکھانے والے ہوں۔اس سے ایک منظر نامہ ابھرتا ہے جو کسی حد تک مشابہت رکھتا ہے پیدائشی طور پر ایسے تین جڑواں
وجودوں سے جن کے ذہن ، دل، دیگر اعضا اور جذبات و احساسات اور اسی طرح جن کی حرکات و سکنات
اور اعمال و افعال میں ایسی مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے کہ ان میں سے کسی ایک کے تجربہ میں دوسرے دو بھی
برابر کے شریک رہتے ہیں۔اگر ایسا ہی وقوع میں آتا ہے تو ”باپ خدا“ بیٹے اور روح القدس کی تثلیث ایسی شکل اختیار کر لیتی ہے
جسے کسی نہ کسی حد تک قابل فہم قرار دیا جا سکتا ہے لیکن ان کے تین علیحدہ علیحدہ جسموں اور ان کے علیحدہ
علیحدہ شخصیتوں کے مالک ہونے کا مسئلہ پھر بھی موجو د رہے گا۔اس لحاظ سے یہ بات بھی یقیناً عیسائی عقیدہ
تثلیث پر صادق نہیں آتی۔دوبارہ غور کرنے سے انسان ایک ایسی اکیلی شخصیت کا تصور کرنے پر مجبور
ہو جاتا ہے جو تین شناختوں کی مالک ہے۔ایسے نام نہاد تین جڑواں وجودوں کی شناخت اسی صورت میں
متصور ہو سکتی ہے جب تین علیحدہ علیحدہ وجودوں کی بجائے ایک ہی شخص اپنے اندر تین شخصیتوں کا حامل
ہو۔یہ صورت حال خود اپنی ذات میں کئی مسائل اور الجھنیں کھڑی کرنے کا موجب بنتی ہے۔یہ کہا جاسکتا
ہے کہ خدا کا کوئی جسم نہیں ہے اس لئے یہاں انسانی جسم سے مماثلت کے اطلاق کا سوال ہی پیدا نہیں
ہو تا۔یقیناً ہم خوب جانتے ہیں کہ انسانی اصطلاح کے مطابق خدا کا کوئی جسم نہیں ہے لیکن یکسانیت کی حامل
میسحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
124
تین جڑواں روحانی ہستیوں کا مسئلہ تو پھر بھی قائم رہے گا۔اپنی انفرادی حیثیت میں وہ علیحدہ علیحدہ ہستیاں
ہوں گی اور اس کے باوجود ہر لحاظ سے وہ ہوں گی ایک اور اکیلی ہستی کے مترادف۔مفروضہ کے طور پر ایک جیسی تین جڑواں ہستیوں کی موجودگی تسلیم کرنے کی صورت میں ایک
مسئلہ اور بھی پید اہو گا اور وہ ہو گا عبادت کے معاملہ میں ان تینوں کے باہمی رشتہ اور تعلق کا۔کیا خدا کی ہستی
میں موجود ” ایک میں تین“ کی مصداق روحانی شخصیتیں بھی ایک دوسرے کی عبادت کریں گی؟ اگر یہ کہا
جائے کہ ان میں سے ہر ایک اپنی اپنی جگہ خدا ہوتے ہوئے باہم ایک دوسرے کی عبادت سے مبرا ہوں گی
تو پھر سوال پیدا ہو گا کہ کیا وہ ایک دوسرے کی عبادت سے مبرا ہوتے ہوئے اس بات کی سزاوار ہوں گی کہ
ان کی مخلوق ہستیاں ان کی عبادت کریں ؟
اگر چہ عہد نامہ جدید میں بار بار اس بات کا ذکر آتا ہے کہ مسیح خدا کی عبادت کر تا تھا اور دوسروں کو
بھی خدا ہی کی عبادت کرنے کی تلقین کیا کرتا تھا لیکن روح القدس کے بارہ میں ایسا کوئی ذکر نہیں ملتا کہ وہ
بھی ”باپ خدا کی عبادت کرتا تھا۔مزید بر آس عہد نامہ جدید میں بار بار اس امر کا بھی کوئی ذکر موجود نہیں
ہے کہ مسیح نے کبھی دوسروں کو یہ تلقین کرنے کی کوشش کی ہو کہ وہ خود اس کی یا روح القدس کی عبادت
کریں۔”باپ خدا کی عبادت کے سوا کسی اور کی عبادت کے ذکر کا سرے سے مفقود ہونا ایک ایسا امر ہے
جس کی وجہ سے انسان اپنے اندر خدائے واحد کی عبادت کا ایک شوق آفریں جذبہ محسوس کرتا ہے۔ہر چند کہ ایک عام رواج کے طور پر اب عیسائیوں کا دستور العمل یہی ہے کہ وہ ”باپ خدا“ کے ساتھ
اس کے بیٹے کی بھی عبادت کرتے ہیں تاہم اس کی ضبط تحریر میں آئی ہوئی ریکارڈ شدہ کوئی مثالیں یا واقعاتی
شہادتیں موجود نہیں ہیں کہ یسوع مسیح کے شاگردوں میں سے کبھی کسی نے اس کی (یعنی مسیح کی ) عبادت کی
ہو یا یہ کہ مسیح نے زمین پر اپنے عارضی قیام کے دوران انہیں ایسا کرنے کی ترغیب دلائی ہو۔اگر اس نے ایسا
کیا ہو تا تو ایسے سوال ضرور پید اہوتے جن کا کوئی جواب نہ بن پڑتا۔یہی بات روح القدس کے بارہ میں بھی
صادق آتی ہے یعنی یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ روح القدس نے بھی کیوں کسی سے یہ مطالبہ نہیں کیا کہ وہ اس
کی عبادت کریں۔اس معاملہ پر کہ وہ بایں معنی ایک میں تین تھے کہ ان کا اپنی ہستی کا شعور ایک ہو گیا تھا پہلے ہی خاصی
تفصیلی بحث ہو چکی ہے۔ایسی صفات کے حامل وجودوں کو جو اپنی علیحدہ ہستی کا شعور رکھتے ہوں منطقی طور
پر ایک میں تین شخصیتوں“ کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔مزید بر آں نہ ایک ہستی کے مختلف پہلوؤں
125
تثلیث
اور حیثیتوں کی عبادت کی جاتی ہے اور نہ وہ باشعور مختلف پہلو اور حیثیتیں خود اپنی مرکزی خودی کی آپ
عبادت کرتے ہیں۔ان مختلف پہلوؤں اور حیثیتوں کو علیحدہ ہستیاں تصور کرنے کے لئے بہر حال ان کی اپنی
علیحدہ خودی اور انا کی شکل میں ان کی اپنی آزاد انفرادی شناخت ہونی چاہیے۔یہ مخصوص انفرادیت ہی ہوتی
ہے جو کسی کو اپنی علیحدہ شخصیت کے شعور سے بہرہ ور کرتی ہے اور اس کی اپنی علیحدہ شخصیت کے شعور سے
بہرہ ور کرتی ہے اور اس کی اپنی علیحدہ شخصیت کو دوسروں پر آشکار کرنے والے حوالہ کا کام دیتی ہے۔بصورت دیگر اپنے یا دوسروں کے ذکر کے لیے ” میں “ ” تم “ اور ”وہ“ وغیرہ کے استعمال کا سوال ہی پیدا
نہیں ہو تا۔تثلیث کے لفظ کو ایک وجود کے لیے استعمال کرنا اس کی مختلف صفات کو ظاہر کرنے کے لیے ہی
ہو سکتا ہے۔اس سے زیادہ اس کا اور کوئی مطلب ممکن نہیں۔اور جہاں تک صفات کا تعلق ہے وہ تین تک
محدود نہیں۔خواہ ہمیں ان کا علم ہو یا نہ ہو خدا کی بے شمار صفات ہو سکتی ہیں اور فی الحقیقت اس کے بے شمار
صفات ہیں۔خلاصہ اور اختصار کے طور پر اس بحث کو انجام تک پہنچانے کے لیے ہم دوبارہ اس بات پر زور دینا
چاہتے ہیں کہ تثلیث کے مختلف اجزائے ترکیبی کے مابین ایک دوسرے کی عبادت کا سوال اس وقت پیدا
ہو سکتا ہے جب وہ تینوں ہستیاں ایک دوسرے سے مختلف ہوں اور مرتبہ میں ایک دوسرے کی ہم پلہ نہ
ہوں یعنی ان کے مرتبے اور ان کے خصائص ایک دوسرے سے مختلف ہوں۔اس صورت یعنی تفاوت
مراتب کی صورت میں تینوں میں سے صرف ایک ہی عبادت کے لائق ٹھہرے گا اور باقی دو درجہ میں کمتر
ہونے کی وجہ سے اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ بھی اس کی عبادت کریں۔ہر چند کہ جواب دو اور دو چار
کی طرح واضح ہے لیکن اس کو قبول اسی صورت میں کیا جاسکتا ہے کہ ” تثلیث “ میں وحدانیت کے تصور کو
دل و دماغ سے محو کر دیا جائے۔اس کی سرے سے کوئی گنجائش نہیں ہے کہ آپ بیک وقت ” ایک میں
تین “ اور ”تین میں ایک “دونوں پر ایمان رکھتے ہوں۔اس صورت حال کے پیش نظر مجھے ایک مزاحیہ واقعہ یاد آگیا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ آپ بھی اس
سے لطف اندوز ہوں اس لیے اسے یہاں درج کرنا مناسب سمجھتا ہوں۔بیان کیا جاتا ہے کہ بغداد میں جو ہا
نامی ایک درباری مسخرا تھا جو اپنے فن میں بہت طاق اور شہرہ آفاق تھا۔جب تیمور لنگ نے بغداد پر حملہ
کیا۔وہاں وہ اس کے مزاح اور پر لطف باتوں کے پیرایہ سے بہت خوش ہوا۔اس نے فیصلہ کیا کہ وہ جو ہا کو
بھی مال غنیمت کے طور پر اپنے ساتھ لے جائے گا اور اسے اپنے ہاں دربار کے مسخرہ اعلیٰ کے طور پر مقرر
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
126
کرے گا۔بیان کیا جاتا ہے کہ ایک روز جو ہا کے دل میں شدید خواہش پیدا ہوئی کہ وہ اکیلا بیٹھ کر بھنا ہوا
گوشت کھائے اور کھائے بھی خوب جی بھر کے۔اشتہا اتنی تیز تھی وہ اسے دبانہ سکا۔وہ سیدھا بازار گیا اور
وہاں سے بہترین قسم کا دو کلو گوشت خرید لایا۔گوشت کو اپنی بیوی کے حوالہ کرتے ہوئے اسے ہدایت کی کہ
وہ اس سے بھنے ہوئے گوشت کا بہترین اور لذیذ ترین کھانا تیار کرے۔کوئی اور اسے ہاتھ نہ لگائے اور
پورے کا پورا اس کے لئے مخصوص رہے۔حتی کے اس نے بیوی کو بھی منع کر دیا کہ وہ خود اس میں سے ایک
آدھ بوٹی چکھنے کی بھی جرات نہ کرے۔بد قسمتی یہ ہوئی کہ جو نہی اس کی بیوی گوشت بھوننے سے فارغ
ہوئی اس کے چند بھائی اپنی بہن سے ملنے کے لئے آوارد ہوئے۔اس کے اپنے لئے تو اچانک بھائیوں کا آنا
بہت خوش گوار حیرت اور پر مسرت اچنبہ کا موجب تھا لیکن جو ہا کے لیے ان کا یوں آدھمکنا بد قسمتی کے پیش
خیمہ سے کسی طرح کم نہ تھا۔تازے بھنے ہوئے لذیذ گوشت کی خوشبو پر ان نو وار د مہمانوں کا دل ایسا للچایا کہ
بے چین ہو ہو کر لگے ہونٹوں پر زبان پھیر نے۔پھر وہی کچھ ہوا جس کا ہونا منطقی نتیجہ کے طور پر ناگزیر تھا۔مزے لے لے کر گوشت چٹ کرنے اور اس کا اس طرح صفایا کرنے کے بعد اس کا کوئی بھورا اور ذرہ بھی
باقی نہ رہا۔انہوں نے پریشان حال فکر مند بہن سے رخصت ہونے کی اجازت لی اور وہاں سے چلتے بنے۔جو ہا
کے آنے سے پہلے پہلے اس نے اپنے آپ کو سنبھالا اور ہوش بجا کر کے ایسا بہانہ تراشا کہ اس کے نزدیک
جس کا کوئی توڑ ممکن نہ تھا۔مگر جو ہا بھی اپنی جگہ کچھ کم چالاک و ہو شیار اور عیار نہ تھا۔جب وہ گھر میں داخل
ہوا تو ابھی بھنے ہوئے گوشت کی بچی کچھی اور فضا میں رچی بسی خوشبو باقی تھی۔اس نے بڑے اشتیاق سے
مطالبہ کیا کہ اس کا بھنا ہوا دو کلو گوشت اس کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ وہ کھا کر مونچھوں پر تاؤ دے
سکے۔بیوی نے اس کی لاڈلی بلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جواب دیا اگر ہو سکے تو مطلوبہ گوشت اپنی اس
پیاری اور لاڈلی بلی کے پیٹ میں سے نکال لو۔میں جب گھر کے دوسرے کام کاج میں مصروف تھی تو اس نے
گوشت پر ایسا دھاوا بولا کہ صفایا کر ڈالا۔جو ہا کچھ نہ بولا۔خاموشی سے اپنی جگہ سے اٹھا اور بلی کو ترازو میں رکھ
کر لگا اس کو تولنے۔بلی کا وزن پورے دوسیر نکلا۔اس نے اپنی بیوی سے مخاطب ہو کر بڑی نرمی سے جس میں
در پردہ گرمی سموئی ہوئی تھی کہا میری پیاری بیوی مجھے تمہاری بات کا پورا یقین ہے لیکن اگر یہ دو کلو گوشت
میرا ہے تو میری بلی کہاں گئی ؟ اور اگر یہ میری بلی ہے (اور واقعہ بھی یہی ہے کہ یہ ہے میری بلی) تو میر الا یا
ہوا دو کلو گوشت کہاں گیا؟
یہ تو ہے ایک لطیفہ جس میں مسئلہ زیر غور کی سراسر غیر منطقی صورت حال کی طرف ایک لطیف