باب ششم
مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک, حصہ 2
127
تثلیث
اشارہ مضمر ہے۔کہنا مجھے اب یہ ہے کہ میں اس مسئلہ پر مسیح کی اصل اور حقیقی تعلیم کی رُو سے بحث کرنا نہیں
چاہتا۔اس مقالہ میں موجودہ زمانہ کے عیسائی عقائد پر تنقیدی نظر ڈالنے اور انہیں پر کھنے کی کوشش کی گئی
ہے۔ان عقائد کے بارہ میں ہمارا نقطۂ نظر یہ ہے کہ یہ عقائد مسیح کی اصل تعلیم سے بہت دور ہٹ کر کچھ اور
ہی شکل اختیار کر چکے ہیں۔میری طرف سے اس انکار کے بعد کہ بائبل میں ایسا کوئی حوالہ یا اشارہ موجود نہیں ہے جس کی رو سے
یہ ثابت ہو سکے کہ خدا کے علاوہ مسیح کی بھی باقاعدہ عبادت کی جاتی تھی میرے لئے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ
میں لوقا کی انجیل کے باب 24 کی آیت 52 میں پوشیدہ ایک اس نوعیت کے حوالہ کی وضاحت کروں۔بعض
مسیحی یہ دعوی کرتے ہیں کہ یہ آیات اس امر کا ثبوت مہیا کرتی ہیں کہ مسیح نے خود اپنے پیروؤں کو تلقین کی
کہ وہ اس کی بھی عبادت کیا کریں۔عصر حاضر کے عیسائی سکالرز اس امر سے خوب باخبر ہیں کہ یہ بات پایہ
ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ یہ آیات اصلی نہیں بلکہ وضعی ہیں اور اس بات کی ہر گز حق دار نہیں ہیں کہ انہیں
سینٹ لوقا کی انجیل کا اصلی اور مستند حصہ شمار کیا جائے۔اب ہم مسیحی صاحبان کے عام مروجہ طریق اور عمل کی طرف آتے ہیں اور یہ دیکھتے ہیں کہ آیا ان
کے اس مروجہ طریق اور عمل کو انجیل کی تائید حاصل ہے یا نہیں۔فی زمانہ بہت سے مسیحی فرقوں کے
طرزِ عمل کی رُو سے خدا کے بیٹے کی حیثیت سے مسیح کی یقیناً پرستش کی جارہی ہے۔بایں ہمہ وہ سب فرقے
اس بات پر بھی متفق ہیں کہ وہی مسیح جس کی وہ پرستش کرتے ہیں وہ خود صرف ”باپ خدا کی اور صرف
اور صرف اسی کی عبادت کیا کرتا تھا۔میں نے بار ہا مسلمہ عیسائی سکالرز سے اس بات کی وجہ پوچھی ہے کہ اگر
مسیح خود خدا کا جز ولا نیفک تھا اور اس طرح کامل اور مکمل طور پر اس میں مدغم تھا کہ تین علیحدہ علیحدہ
شخصیتیں موجود ہونے کے باوجود ان کے باہم مدغم ہونے سے خودان میں وحدانیت کا تصور ابھرے بغیر نہ
رہتا تھا تو پھر مسیح کے ”باپ خدا کی عبادت کرنے کی وجہ کیا تھی اور وہ کیوں اس کی عبادت کر تا تھا لیکن کوئی
ایک سکالر بھی مجھے اس کا جواب نہیں دے سکا اور میری یہ کوشش ہمیشہ رائیگاں ہی گئی۔ایک نہیں، اس بارہ
میں کئی سوال پیدا ہوتے ہیں۔کیا مسیح نے کبھی تثلیث کے تیسرے جزو یعنی روح القدس کی بھی عبادت کی؟
کیا وہ کبھی اس امر کا بھی مر تکب ہوا کہ اپنی پرستش آپ کرے؟ کیا روح القدس نے کبھی مسیح کی پرستش
کی؟ کیا ”باپ خدا“ نے کبھی تثلیث کے بقیہ دوا قائیم کولا ئق عبادت گر دانا اور اپنے لئے خود ان کی عبادت کو
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
128
لازم پکڑا؟ اگر نہیں تو کیوں؟ شاید یہ سوال اور ان کے واضح اور غیر مہم جواب کبھی نہ کبھی عیسائیوں کو اس
اقرار پر مجبور کر دیں گے کہ ”باپ خدا کو تثلیث کے بقیہ دو اجزا پر یقیناً بر تری اور بالا دستی حاصل ہے۔اس
سے یہ امر ثابت ہوئے بغیر نہیں رہتا کہ تثلیث کے تین اجزا یا اقانیم بلحاظ مر تبہ ہم پلہ نہیں ہیں۔لہذا اگر
وہ تین ہی ہیں تو لاز م وہ تین میں تین ہیں اور یقیناوہ ”ایک میں تین “ نہیں ہیں۔بعض اوقات جب مسیحی صاحبان کو مسیح کے متعلق جسے وہ خدا کا بیٹا یقین کرتے ہیں اس سوال کا سامنا
کرنا پڑتا ہے کہ وہ تو خود ”باپ خدا کی عبادت کیا کرتا تھا تو پھر آپ لوگ کیوں مسیح کی عبادت کرتے ہیں تو
وہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ وہ تو ”انسان مسیح تھا جو خدا کی عبادت کرتا تھا، ” بیٹے“ نے اپنے ”باپ خدا کی کبھی
عبادت نہیں کی۔یہ جواب ہمیشہ پھر اسی بحث کی طرف لے جاتا ہے جو ہم پہلے بھی کر چکے ہیں۔اور وہ یہ ہے
کہ کیا دو باشعور ہستیوں نے مسیح کے اکیلے جسم پر قبضہ جمایا ہوا تھا۔ان دو ہستیوں میں سے ایک انسانی شعور
کی حامل تھی اور دوسری ہستی اس شعور کی حامل تھی کہ وہ خدا کا بیٹا ہے؟ پھر یہ سوال بھی پیدا ہو گا کہ اس
جسم میں موجود انسان نے اسی میں بیک وقت موجود ” خدا کے بیٹے“ کے ساتھ ایک ہی جسم میں موجود تھا،
تیسرے اقنوم یعنی روح القدس کی بھی عبادت کرنی چاہیے تھی جو اس نے کبھی نہیں کی۔عبادت فی الاصل ذہن اور روح کے باطنی عمل سے عبارت ہوتی ہے جس کا بعض اوقات جسمانی
حرکات و سکنات کی مرکی علامتوں سے بھی اظہار کیا جاتا ہے۔اس نظر آنے والی مرئی اظہار کے باوجود
عبادت انسان کے ذہنی اور جذباتی وجود یا ہستی میں جڑ کی طرح پیوست ہوتی ہے لہذا یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ
جب مسیح خدا کی عبادت کرتا تھا تو عبادت کا عمل کس سے سرزد ہوتا تھا؟ ہم اس منظر نامہ کو اس کی تمام تر
باریکیوں اور پیچیدگیوں کے ساتھ قبل ازیں اچھی طرح کرید اور کھنگال کر ثابت کر چکے ہیں کہ یہ ”خدا کا
بیٹا ہی تھا جو خدا کی عبادت کرتا تھا اور اس نے انسان ہوتے ہوئے اپنے ساتھی اور شریک مسیح کی کبھی
عبادت نہیں کی۔تو پھر عیسائی صاحبان زمین پر خود یسوع کے اس پاک نمونہ اور اُسوہ کی کیوں خلاف ورزی
کرتے ہیں؟ جبکہ انسان یسوع نے اپنے شریک کار مسیح کی اس کے ساتھ اپنی انتہائی قربت کے باوجود کبھی
عبادت نہیں کی تو وہ ( یعنی عیسائی صاحبان ) خدا کے ساتھ ساتھ مسیح کی بھی عبادت کیوں کرنے لگتے ہیں؟
یکساں اور مساوی خصوصیات رکھنے والی مختلف ہستیاں
تثلیث کے اندر ”ایک میں تین“ کے فارمولا کا اب ہم ایک اور زاویہ نگاہ سے جائزہ لیتے ہیں۔اس
129
تثلیث
وقت ہم جس منظر نامہ کی رو سے اس فارمولہ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔وہ یہ ہے کہ تثلیث کے تینوں اجزا یا
اقانیم باہم ایک جیسے اور ایک دوسرے کے ہم پلہ ہیں۔ان کے مابین کسی لحاظ سے بھی کوئی فرق ہے ہی
نہیں۔اس منظر نامہ میں ہم ایک ایسی شخصیت کی بات نہیں کر رہے جس میں مختلف نوعیت کے خدوخال،
خطوط واقواس، نقش و نگار اور اعضا و قوی آجمع ہوئے ہوں بلکہ وہ تین جڑواں بچوں کی طرح تین علیحدہ علیحدہ
شخصیتوں کے مالک ہیں۔یہ اس قسم کی تین جڑواں شخصیتیں ہیں کہ ان میں مکمل یکسانیت پائی جاتی ہے۔مکمل یکسانیت سے مراد یہ ہے کہ ان کے مابین پائی جانے والی یکسانیت ان کی شکل و صورت اور بناوٹ تک ہی
محدود نہیں ہے بلکہ ان کی یکسانیت سوچ بچار ، افکار و خیالات اور جذبات و احساسات کے پورے طریق
عمل و طریق کار بلکہ ان کو باہم منضبط کرنے والے پورے سلسلہ ہائے نظام تک ممتد ہے۔وہ اپنے افکار و
خیالات ، احساسات و جذبات اور تجربات میں الغرض ہر چیز اور ہر بات اور ہر کام میں پوری یکسانیت کے
ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ایسی صورت میں ہر شخص یہ تسلیم کیے بغیر نہیں رہے گا کہ تثلیث کے تین
اجزائے ترکیبی میں سے دو کا وجود محض فالتو ہے۔اگر ان میں سے دو کو ختم بھی کر دیا جائے تو تثلیث میں باقی
رہ جانے والا یک جز و یا اقنوم باقی دو کے ختم ہو جانے سے خفیف سا بھی متاثر نہیں ہو گا کیونکہ وہ خود اپنی ذات
میں مکمل ہے اور مکمل رہے گا۔قرآن مجید نے بھی ایک رنگ میں اس سوال کو اٹھایا ہے۔جب وہ توجہ دلا تا
ہے کہ اگر خدا یسوع مسیح اور روح القدس کو ہلاک اور نابود کرنا چاہے تو کیا فرق پڑ سکتا ہے اس کے جلال و
جبروت، اس کی ابدیت اور اس کے کمال لازوال پر اور کون روک سکتا ہے اس کو اگر وہ ایسا کرنا چاہے
(18:5) اس سے مراد یہ ہے کہ صفات الہیہ دائمی اور ابدی طور پر اپنا جلوہ ظاہر کرتی رہیں گی۔ان کی جلوہ گری
میں کوئی رخنہ یار کاوٹ کبھی اور کسی حال میں پڑ ہی نہیں سکتی۔اس لحاظ سے تثلیث کا نظریہ جو اس منظر نامہ
میں پیش کیا گیا ہے سراسر نا معقول اور بلاضرورت ثابت ہوئے بغیر نہیں رہتا۔ہاں اگر فرض یہ کیا جائے کہ نظریہ تثلیث میں پائی جانے والی تین شخصیتیں تین علیحدہ علیحدہ کام
انجام دیتی ہیں ایسی صورت میں ظاہر ہے کہ خدا کی خداوندی کو پورا اور مکمل کرنے کے لئے تینوں اجزا کا
وجود لازمی اور ضروری ہو گا لیکن واضح طور پر اس کے ساتھ تین خداؤں کی موجودگی کو بھی تسلیم کرنا پڑے
گا اور یہ بھی ماننا پڑے گا کہ وہ ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہوں گے اور باہم خوب گھل مل کر رہ رہے
ہوں گے لیکن ایسی صورت میں انہیں ”تین میں تین“ خدا ہی مانا جائے گا نہ کہ مروجہ عیسائی عقیدہ کی رو
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
130
سے ”ایک میں تین خدا۔“
اب اگر اس مشکل سے بچنے کے لیے یہ تجویز کیا جائے کہ کہنے کو یہ ہے تو ” تثلیث “ لیکن فی الاصل یہ
ہے ایک ایسی اکیلی شخصیت کی طرح جس کے تین مختلف نامیاتی کام ہیں اور وہ سب ایک ہی شخصیت کے
ساتھ وابستہ ہونے کے باعث اسی کی ذات میں مجتمع ہیں۔ایسی صورت میں یقیناً وحدانیت کو تو بر قرار رکھا
جاسکتا ہے لیکن تثلیث کا کوئی نام و نشان باقی نہیں رہتا لیکن یہاں بہت سے نامیاتی کام انجام دینے والی ایک
واحد ہستی کی بات نہیں ہو رہی ہے۔بات ہو رہی ہے اس منظر نامہ میں تین مساوی الحیثیت ہستیوں کی۔ان
میں سے ہر ایک بعینہ وہی کام انجام دے رہی ہے جو اس کے دوسرے ساتھی دے رہے ہیں اور بعینہ ایک
ہی کام انجام دینے کے باوجود ان میں سے ہر ایک نے اپنی اپنی انفرادیت برقرار رکھی ہوئی ہے۔جو کچھ ہم
یہاں بیان کر رہے ہیں اس سے دراصل تو ایک یعنی اکیلی ہستی کا تصور ہی ابھرتا ہے لیکن وہ ایک ایسی ہستی
ہے جس کے مختلف اعضا ہیں۔یہاں تک اتنا ضرور ہے کہ ایسی اکیلی ہستی کے تصور میں کوئی غیر منطقی بات
محسوس نہیں ہوتی لیکن جب اس ہستی کے اعضا میں سے ہر عضو کو ایک علیحدہ ہستی یا شخصیت قرار دیا جائے
اور ساتھ ہی یہ بھی یقین کیا جائے کہ ان میں سے ہر عضو کی شخصیت اپنی ذات میں ہر طرح مکمل ہے اور ان
معنوں میں واحد ، اکیلی اور مکمل ہے کہ وہ کسی احتیاج سے مبرا ہے تو پھر اس سے ایک ایسی صورت حال
ابھرتی ہے جہاں منطق اور عقل کی کچھ پیش نہیں جاتی۔اس کی حدود یکسر ختم ہو کر رہ جاتی ہیں اور یہ بحث از
اول تا آخر نا قابل قبول بن جاتی ہے۔یہ صحیح ہے کہ اعضا کی بھی اپنی ایک ہستی اور انفرادیت ہوتی ہے لیکن
ان کی یہ انفرادیت ایک بڑی شخصیت کا جزو ہوتی ہے کیونکہ اس بڑی شخصیت کا ایک عضو نہیں ہو تا بلکہ اس
کے اور بہت سے دوسرے اعضا بھی ہوتے ہیں۔جب ہم کسی انسان کی شخصیت کا ذکر کرتے ہیں۔تو اس کے
سارے اعضا اپنی مجموعی حیثیت میں انسان کہلاتے ہیں۔بے شک ان میں سے بعض اعضا چھوٹے اور نسبتاً
کم اہم کام کرتے ہیں اور ایک انسان ان اعضا کے بغیر بھی انسان رہ سکتا ہے۔لیکن ایسا انسان اپنی ذات میں
نقص اور خامی کا حامل ہوتا ہے۔ایک مکمل انسان کے لئے ضروری ہے کہ اس کے وہ تمام اعضا صحیح حالت میں
موجود ہوں جو ایک عام انسان کے ہوتے ہیں۔اور ان کی کارگزار و کار آمد حالت کی مجموعی ہیئت اسے ایک
مکمل انسان کہلانے کا مستحق بناتی ہے۔اگر ہم ایک انسان کو بطور مثال لے کر مذکورہ بالا منظر نامہ کی رو سے ابھرنے والی ہستی کو واضح کرنا
131
تثلیث
چاہیں تو ہم فرض کر لیتے ہیں ایک شخص ہے جس کا نام پال (Paul) ہے۔اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ چونکہ
پال کا جگر اور دل اور اسی طرح اس کے پھیپڑے اور گردے اپنی انفرادیت رکھتے ہیں اور اپنے اپنے مفوضہ
کام انجام دیتے ہیں تو وہ بھی اپنی اپنی جگہ اپنی ذات میں پاؤل ہی کی طرح اس جیسے انسان ہیں۔ان اعضا میں
سے ہر ایک عضو کی پورے اور مکمل انسان کے ساتھ یکسانیت صرف اسی صورت میں ممکن ہو سکتی ہے کہ ہم
از راہ امتثال یہ کہیں کہ اکیلے گردے اپنی جگہ کلیۂ وہ سارے امور انجام دے رہے ہیں جو پاؤل کو مکمل
انسان ہونے کی حالت میں انجام دینا ہوتے ہیں۔اور اسی انداز سے اس کے دوسرے اعضا کے بارہ میں بھی
یہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔اس صورت میں تو یہ بھی کہنا پڑے گا کہ ہر عضو کی غیر موجودگی پاؤل کے کاموں اور
کردار میں سر مو کوئی فرق نہ ڈالے گی۔بالفاظ دیگر مطلب یہ ہوا کہ پاؤل کے پھیپھڑے ، دل، گر دے اور
دماغ بلکہ اس کے تمام اعضا بھی نکال باہر کیے جائیں تو پاؤل پھر بھی اپنی ذات میں مکمل رہے گا یعنی اس کے
مکمل ہونے میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ایسا اس لیے ہو گا کہ آخری تجزیہ کی رُو سے تمام اعضا کے مابین اپنی
اپنی جگہ مکمل یکسانیت موجود ہوگی اور باہم ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے کی صورت میں بھی ان کے
درمیان کوئی فرق آئے گا ہی نہیں۔اس لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو پاؤل کی اپنی شخصیت بھی ان اعضا کی عدم
موجودگی کے باوجود صحیح سالم رہے گی۔اگر تین میں ایک کا یہی منظر نامہ بننا ہے تو پھر منطق کی روسے
مسیحی عقائد پر تنقید کرنا ہی کار بے مقصد ٹھہرے گا۔موجودہ زمانہ کے مسیحی اعتقاد پر جو منطق صادق آئے
گی وہ میکبتھ (Macbeth) کی جادو گرنیوں والی الٹی منطق ہوگی جو یہ کہتی ہے کہ ”خوب ناخوب ہے اور
ناخوب ہے خوب “ جس کا ہے کہ نیکی فی الاصل بدی کے مترادف ہے اور بدی اپنی ذات میں نیکی