باب ہشتم
مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
باب ہشتم
مسیحیت آج کے دور میں
آج مسیحیت کو جس سب سے بڑے مسئلہ کا سامنا ہے وہ یہ نہیں ہے کہ لوگوں میں صداقت کو سمجھنے
کی اہلیت نہیں رہی یا اس میں کمی آرہی ہے بلکہ اصل مسئلہ اسے یہ در پیش ہے کہ لوگوں میں صداقت کو
قبول کرنے کی خواہش اور امنگ ہی مفقود ہوتی جارہی ہے۔در اصل بات یہ ہے کہ فی زمانہ مسیحیت (اس کی
حیثیت افسانوی ہو یا حقیقی ) مغربی تہذیب کا جز ولا ینفک بنی ہوئی ہے۔مغربی تہذیب کے نو آبادیاتی نظام کے
قیام اور اس کی سامراجی فتوحات میں سب سے زیادہ عمل دخل اسی کا ہے۔یہ ان کے سیاسی اور اقتصادی
نظام کے لئے سہارے اور تائید و حمایت کا کام دے رہی ہے اور انہیں باہم اکٹھا رکھنے کی قوت مہیا کر کے
انہیں ایک طاقتور اور متحدہ اکائی کی حیثیت سے قائم و بر قرار رکھنے کا موجب بنی ہوئی ہے۔مغرب کے پیچیدہ
سماجی، سیاسی اور اقتصادی نظام کی تعمیر اور اس کے استحکام میں بنیادی کردار عیسائیت نے ہی ادا کیا ہے۔مغربی تہذیب یا مغربی سامراجی نظام اور اس کے اقتصادی غلبہ کی عملی شکل و صورت اور ہیئت اجتماعی میں
مسیحی عناصر سرایت کیے ہوئے ہیں۔اپنی موجودہ حالت میں میسحیت روحانی مقصدیت سے کہیں بڑھ کر
مغرب کے مادی مفادات کا آلہ کار بنے کی طرف زیادہ مائل ہے اور اس جانب اس کے جھکاؤ میں مسلسل
اضافہ ہو رہا ہے۔برخلاف اس کے از منہ گزشتہ میں اس کا جھکاؤ مسیحی عقائد اور ان کی روحانی اقدار کو آگے
بڑھانے کی طرف تھا اور معلوم یہ ہوتا تھا کہ یہی اس کا مقصد حیات ہے۔لیکن اگر دیکھا جائے تو تاریخی اہمیت کے اعتبار سے مسیحیت کا اصل کردار جس شکل میں ظاہر ہو اوہ
یہی ہے کہ وہ فی زمانہ مغربی سامراجیت کو آگے بڑھانے کا موجب ثابت ہوئی ہے۔مشرق کو فتح کرنے کی مہم
مذہبی جذبہ وجوش کے ساتھ انجام دی گئی۔بالخصوص وہ جنگیں جو مسلم سلطنت کے خلاف لڑی گئیں ان کا
پر جوش جذبہ محرکہ ایک ہی تھا اور وہ تھا اسلام کے خلاف مسیحی بغض و عناد اور نفرت و حقارت کے دیرینہ
جذبات۔مسیحیت اور نو آبادیاتی نظام
جب استعماری حکمرانی اور فرمانروائی نے امریکہ اور افریقہ کے پورے براعظم کو اپنے زیر نگیں کر لیا
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
148
اور وہاں کی پوری آبادی کو اس نے سر سے پاؤں تک غلامی کی زنجیروں میں جکڑ کر بے بس کر دیا تو پھر ان کے
ہاتھوں اور پیروں میں اقتصادی غلامی کی ہتھکڑیاں اور بیڑیاں ڈالنے میں بھلا کیا دیر لگتی تھی۔سیاسی غلامی
کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اقتصادی غلامی بھی ان پر مسلط کر دی گئی۔اگر مفتوحہ علاقوں کے لوگوں کو اقتصادی
غلامی کی زنجیروں میں جکڑا نہ جائے تو سامراجی فتوحات بے معنی ہو کر رہ جاتی ہیں۔افریقہ میں سیاسی اور
اقتصادی غلامی کے پیچھے پیچھے ان پادریوں کی آمد کا مقصد ان کے سیاسی اور اقتصادی پیش رو فاتحین کے
مقصد سے بالکل متضاد نظر آتا تھا۔انہوں نے آکر اعلان یہ کیا کہ وہ غلام بنانے کے لئے نہیں بلکہ افریقہ کی
روحوں کو آزادی کی نعمت سے مالا مال کرنے آئے ہیں۔یہ امر واقعی تعجب انگیز ہے کہ اہل افریقہ نے ان کو
بظاہر نیک نظر آنے والے اس ارادہ پر کوئی اعتراض نہ کیا۔انہوں نے کلیسیا کے ان نووارد مشفق و مہربان
خادمان خلق سے بصد ادب یہ کیوں نہ دریافت کیا کہ انہیں صرف اور صرف ان کی روحوں پر ہی کیوں ترس
آرہا ہے؟ کیا خود انہیں نظر نہیں آرہا تھا کہ ان کے جسموں کو بڑی بے رحمی سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑ
دیا گیا ہے؟ کیسے اندھادھند ظالمانہ طریق پر ان کی سیاسی آزادی کو لوٹ کر انہیں بے دست و پا کر دیا گیا ہے ؟
ان مشفق و مہربان اور سراپا حسن و احسان پادریوں کو ان کی جسمانی غلامی کی حالت زار پر کیوں رحم نہ آیا؟
اور ان کی ہمدردی غلام بنائے جانے والے بے بس لوگوں کی روحوں کو آزادی سے ہمکنار کرنے تک ہی
کیوں محدود ہو کر رہ گئی ؟
یہ امر ظاہر و باہر تھا کہ یہ صورت حال ایک واضح تضاد کی حامل تھی لیکن افسوس ! یہ تضاد ان لوگوں
کی نظر سے اوجھل رہا جو ان مسیحی منصوبوں اور سازشوں کا شکار ہوتے چلے گئے۔آج بھی افریقہ اتناہی بھولا
اور سادہ لوح ہے جتنا آج سے دو سو سال پہلے تھا۔اہل افریقہ ابھی تک اس حقیقت سے بے خبر ہیں کہ ایک
نئے قسم کے نو آبادیاتی نظام کے بظاہر دور از کار لیکن اپنے قابو میں لانے اور زیر تسلط رکھنے کے خفیہ اور
پُر اسرار طریق کار کے ذریعہ ان کی اقتصادی غلامی کو دوامی حیثیت دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔وہ ابھی
تک اس احساس سے عاری ہیں کہ انہیں مغرب کے زیر نگیں اور مغلوب رکھنے کا ایک ذریعہ مسیحیت بھی
ہے۔یہ ذریعہ ایک ایسی افیون آمیز دوا کی حیثیت رکھتا ہے جس نے لوریاں دے دے کر اور گہری نیند سلا کر
ان پر خود فراموشی کی کیفیت طاری کر دی ہے۔مسیحیت اگر وہ دیکھیں اور غور کریں ، ان کے اپنے اندر یہ
جھوٹا احساس پیدا کرنے کا ذریعہ ہے کہ وہ اپنے حاکموں کے ساتھ کسی نہ کسی حد تک برابری کی سطح پر آکر ان
149
مسیحیت آج کے دور میں
جیسے ہی بن گئے ہیں۔کہنے کو اس میں اپنائیت کا جذبہ مضمر ہے لیکن سوچنے والی بات یہ ہے کہ یہ اپنائیت ہے
کس نوعیت کی؟ اپنائیت کے اس جذبہ نے انہیں نہایت مہنگے مغربی انداز زیست کی نقل کرنے کی ترغیب
دلائی ہے۔اگر اس کو ایک اور نقطہ نگاہ سے دیکھیں تو کہا جا سکتا ہے کہ درخت اب بھی اجنبی زمینوں میں ہی
لگے ہوئے ہیں لیکن ان کے پھل سمندر پار سر زمینوں میں پہنچا کر وہاں کے لوگوں کو ان کے مزے اور
ذائقہ کا نشہ کے رنگ میں چسکا لگا دیا گیا ہے۔یہ ایک چھوٹی سی مثال ہے اس امر کی کہ تیسری دنیا پر مغربی
سامراج کا اقتصادی غلبه بر قرار رکھنے کے لئے عیسائیت ہمیشہ میٹھی چھری کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔خود مغرب میں ایک عام آدمی اس امر کا کوئی لحاظ کیے بغیر کہ وہ مسیحی عقائد کی پیچیدگیوں اور الجھنوں
کو سمجھتا ہے یا نہیں وہ مسیحیت کو اپنی ثقافت اور اپنی تہذیب کا ایک لازمی جزو سمجھتا ہے۔یہ بات یاد رکھنی
چاہیے کہ مسیحی اقدار جہاں کہیں بھی پائی جاتی ہیں ان کی اصل جڑ دیو مالائی کہانیوں پر مبنی مخصوص نوعیت
کے عقائد میں پیوست نہیں ہے اس کی بجائے ان کا تمام تر انحصار کرم نوازی، ہمدردی، دکھی انسانیت کی
خدمت اور اسی طرح کی دوسری مسلمہ اقدار کو اہمیت دینے پر ہے۔یہ عام انسانی اقدار ہیں اور ان کی اہمیت
بین الا قوامی طور پر مسلم ہے۔کلیسیا کی طرف سے منظم طور پر کئے جانے والے زبر دست پر اپیگنڈہ کی وجہ
سے یہ اقدار میسحیت کے مترادف سمجھی جانے لگی ہیں۔ہر چند کہ یہ دنیا کے تمام مذاہب کی مشتر کہ اقدار
ہیں اور ہر مذہب میں ان اقدار کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے اور یہ خدا کی طرف سے اس لئے مقرر کی گئی ہیں
کہ تمام بنی نوع انسان انہیں اپنا ئیں اور ان پر عمل پیرا ہوں تاہم بڑی ہوشیاری اور سمجھ داری سے عیسائی بہت
منظم پر اپیگنڈے کے ذریعہ مسلسل اس امر پر زور دیتے چلے آرہے ہیں کہ یہ اقدار صرف مسیحیت کا خاصہ
ہیں اور وہ لوگوں کو اس کا قائل کرنے میں بڑی حد تک کامیاب ہو گئے ہیں۔ہمدردی، مہربانی، خدا ترسی اور
شرافت کا رویہ رسیلی نغمگی کی طرح دوسروں کو سحر زدہ کرنے کا موجب بنتا ہے۔ان اقدار پر زور دینے کا یہ
رومانوی انداز ہی ہے جو لوگوں کو زیادہ تر مسیحی مذہب کی طرف کھینچتا ہے۔اس کے پہلو بہ پہلو اس رومانویت
سے ماورا مغربی اند از زیست کی کشش، اہل مغرب کی سیاسی اور اقتصادی برتری نیز باقی دنیا کو اپنے زیر نگیں
لانے کی روش یہ ساری باتیں بھی اپنا تاثر دکھا رہی ہوتی ہیں اور مسیحی منادا نہیں میسجیت کو تقویت پہنچانے
میں استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مسیحی عقائد کے تضادات جو ان کے دینی مزاج میں رچ بس گئے ہیں کسی نہ کسی
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
150
طور پر ان کے عام دنیوی طرز عمل میں بھی راہ پاتے اور منتقل ہوتے رہے ہیں۔اسی لئے مہربانی، عاجزی،
رواداری، قربانی و ایثار اور اسی طرح کے دوسرے نیک الفاظ کی زبانی اور عملی بازگشت کے پہلو بہ پہلو ظلم و
زیادتی، دھونس و دھاندلی، انتہائی نا انصافی اور دنیا کی نہتی و کمزور قوموں کو بڑے پیمانہ پر اپنے زیر نگیں لانے
کانارواسلسلہ بھی جاری ہے۔بالعموم قانون کی حکمرانی، عدل پروری، باہمی تعلقات میں صاف ستھری روش،
اور حسن سلوک کو سکہ رائج الوقت کی طرح صرف مغربی معاشروں میں اندرونی طور پر ہی روار کھا جاتا ہے
بر خلاف اس کے بین الا قوامی تعلقات کے شعبہ میں ان مسلمہ اوصاف و اقدار کو احمقانہ ، گھسی پٹی اور
ناقابل عمل روش تصور کرتے ہوئے چنداں اہمیت نہیں دی جاتی بلکہ انہیں عمد ا پامال کرنے میں بھی کوئی
مضائقہ نہیں سمجھا جاتا۔سیاست، حکمت عملی، سفارت کاری اور اقتصادی روابط میں عدل و انصاف اور
مساوات کی نہیں بلکہ صرف اپنے قومی مفادات کی پاسداری اور حکمرانی چلتی ہے۔انسانی اقدار کو (جنہیں
مسیحی اقدار کا نام دے کر کچھ کم فخر و مباہات کا اظہار نہیں کیا جاتا) مغربی سیاست اور اقتصادیات کے دائروں
کی طرف آنے اور ان میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔اس زمانہ کے دور جدید کا یہ سب سے زیادہ
المناک تضاد ہے۔جب تعریفوں کے پل باندھ کر مسیحیت کو متعارف کرانا ہو تا ہے تو اسے بڑے فخر سے دلکش مغربی
تہذیب و ثقافت کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے اور اس طرح مشرقی دنیا کو تفکرات سے مبرا پر آزمائش اور
آزاد زندگی کے سبز باغ دکھا کر ان کو دعوت دی جاتی ہے اور اس کا مشرق کے زوال پذیر معاشروں کے
بالعموم غیر لچکدار قواعد و ضوابط سے مقابلہ کر کے مسیحیت کی برتری کے گیت گائے جاتے ہیں۔تیسری دنیا
کے نیم خواندہ عوام جو نام نہاد آزادی کے اس پیغام کی اصل حقیقت سے ناواقف ہوتے ہیں انہیں اس میں
بڑی کشش محسوس ہوتی ہے۔اس پر مستزاد یہ کہ وہ سمجھتے ہیں کہ عیسائیت کی شکل میں مذہب سے وابستگی
بھی بر قرار رہ سکتی ہے اور ترقی یافتہ دنیا کے ساتھ اپنائیت کا نفسیاتی فائدہ بھی حاصل ہو سکتا ہے۔یہی وجہ ہے
کہ مسیحیت اس حربہ کے ذریعہ کچلے ہوئے طبقوں اور ظلم و دباؤ کا شکار اچھوت قسم کے لوگوں کو جو اپنے
معاشروں کے انتہائی نچلے طبقوں میں شمار ہوتے ہیں بڑی تعداد میں اپنی طرف مائل کرنے اور انہیں اپنا حلقہ
بگوش بنانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔مسیحی عقائد اور ان کی نا معقول پیچیدگیوں کو سمجھنا ایسے لوگوں کی
استعداد سے بالا ہوتا ہے۔مسیحیوں کا یہ حربہ انہیں ان کے سماجی مرتبہ کو بلند کرنے کے خواب دکھاتا ہے جو
151
مسیحیت آج کے دور میں
کبھی شر مندہ تعبیر نہیں ہوتے۔مندرجہ بالا تصریح سے یہ بات عیاں ہو جاتی ہے کہ ہم جس مسیحیت کی بات کر رہے ہیں وہ یسوع مسیح
کی سکھائی ہوئی مسیحیت سے کس قدر مختلف ہے۔مغربی ثقافت کو مسیحیت سمجھنا یا قرار دینا بالبداہت غلط
ہے۔مروجہ مسیحیت اور اس کے مختلف شعبوں کو مسیح کی طرف منسوب کرنا اس کی کھلی کھلی تو ہین کے
مترادف ہے۔یقیناً ہر قاعدہ قانون میں استثنا کی گنجائش ہوتی ہے۔انسانوں کے کسی بڑے گروپ یا سوسائٹی
پر کسی وضاحتی بیان کو اس کی پوری تفاصیل کے ساتھ چسپاں کرنا ممکن نہیں ہوا کرتا۔بلاشبہ دنیائے عیسائیت
میں زندگی اور امید کے حامل انفرادی نوعیت کے بعض چھوٹے چھوٹے جزیرے بھی ملتے ہیں جہاں مسیحیت
محبت اور قربانی و ایثار کے اصولوں پر فی الحقیقت عمل کیا جاتا ہے۔لیکن یہ وہ نھے منھے جزیرے ہیں جن کے
گرد بے دینی، بے عملی اور بد قماشی کے سمندر ٹھاٹھیں مار رہے ہیں اور وہ آہستہ آہستہ ان کے کناروں میں
کٹاؤ ڈال ڈال کر انہیں اپنے اندر ہڑپ کرتے جارہے ہیں۔اگر دنیائے عیسائیت میں کہیں کہیں ایک
دوسرے سے بہت دور فاصلہ پر واقع ہیروں جیسی چمک دکھانے والے یہ چھوٹے چھوٹے جزیرے بھی (جن
میں مسیحیت پر اس کی اصل روح کے ساتھ عمل کیا جاتا ہے ) نہ ہوں تو مغرب کا افق مکمل تاریکی کی لپیٹ
میں آجائے۔اس رہی سہی اور بچی کھچی مسیحیت کے بغیر مغربی تہذیب میں فی ذاتہ روشنی کی کوئی رمق بھی
موجود نہیں ہے۔لیکن افسوس ! اب یہ مدھم روشنی بھی مدھم تر بلکہ معدوم ہوتی جارہی ہے۔دنیائے عیسائیت کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ مسیح کی اصل حقیقت کی طرف واپس لوٹے اور وہ
اپنی بکھر نے اور تتر بتر ہونے والی شناخت اور باطنی منافقت سے پیچھا چھڑانے اور اس طرح روحانی طور پر
شفایاب ہونے کی کوشش کرے۔دیو مالائی قصے کہانیوں اور ماورائی داستانوں کی خیالی دنیا میں زندگی بسر کرنا
اور کرتے چلے جانا مہیب خطرات میں گھرتے چلے جانے کے مترادف ہے۔ہماری اس کوشش اور کاوش کا
مقصد یہی ہے کہ ہم دنیائے عیسائیت کو ان حقیقی خطرات سے آگاہ کریں جو عقیدہ اور عمل کے مابین پائی
جانے والی خلیج کے وسیع اور وسیع تر ہوتے چلے جانے کی وجہ سے مسلسل بڑھتے چلے جارہے ہیں۔دیو مالائی
کہانیاں اس وقت تک ہی حسین لگتی ہیں جب تک وہ معاشرہ کے نچلے طبقوں کو مذہبی پیشوائیت کے نظام کے
تابع رکھنے میں ممد ثابت ہو رہی ہوتی ہیں۔انہیں قابو میں رکھنے والا یہ نظام ان کی جہالت سے فائدہ اٹھا کر
انہیں سحر آفریں، سراسر غیر حقیقی روحانیت کے نشہ میں مدہوش بنائے رکھتا ہے۔لیکن جب ناگزیر حالات
کے پیش نظر یہ مرحلہ آتا ہے کہ حقیقی عقائد روحانی مردوں کو زندہ کرنے میں پھر اہم کردار ادا کریں اور
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
152
تیزی سے گرتی ہوئی اخلاقی اقدار کو پھر بحالی سے ہمکنار کریں تو پھر دیو مالائی کہانیاں کسی کام نہیں آیا
کرتیں۔ان کی حیثیت خیالی پلاؤ یا سہانے سپنوں سے زیادہ نہیں ہوتی۔ایسے خیالی پلاؤ اور سہانے سپنے انسانی
معاملات میں کبھی کوئی معنی خیز کردار ادا نہیں کر سکتے۔بالآخر ایک وقت آتا ہے کہ جب ان سے جان
چھڑائے بغیر چارہ نہیں رہتا۔مسیح کی بعثت ثانی
اب ہم ایک ایسے مرحلہ پر پہنچ چکے ہیں کہ جائزہ کے طور پر یہ بتا اور دکھا سکیں کہ ہم نے اب تک
تبصرہ اور تجزیہ کے رنگ میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ عملی اعتبار سے کس حد تک موزوں، بر محل اور
بر وقت ہیں۔اس زمانہ میں انسانیت کی بقا کے اہم معاملہ کا یسوع مسیح کی شخصیت سے بہت گہرا تعلق ہے۔اس لئے اس امر کو بے انتہا اہمیت حاصل ہے کہ ہم مسیح کی شخصیت کی اصل حقیقت کو پہچا نہیں۔وہ کیا تھا اور
جب پہلی بار وہ آیا تھا تو اس نے یہودیت کے بگڑے ہوئے اور انحطاط پذیر معاشرہ میں کیا کردار ادا کیا؟ اب
آخری زمانہ میں اس کے دوبارہ آنے کے وعدہ کو کس قدر سنجیدگی سے لینا اور اسے اہمیت دینا ضروری ہے ؟ یہ
وہ بنیادی سوالات ہیں جن پر غور کر کے صحیح نتائج تک پہنچنا بہت ضروری ہے۔بالفرض اگر یسوع مسیح کی شخصیت حقیقی نہیں تھی بلکہ وہ تھی ہی انسانی تخیل کی پیداوار تو پھر اس کی
آمد ثانی کو تصور میں لانا ہی ممکن نہیں رہتا۔اس امر کا تذکرہ ہم نے اس لئے کیا ہے کہ مسیح خواب و خیال کی
یداوار نہ تھا۔وہ ایک حقیقی انسان تھا۔انسان ہونے کے ناطے وہ اپنی آمد ثانی کے زمانہ میں بھی ایک انسانی
بچہ کے طور پر ہی پیدا ہو سکتا ہے۔نہ یہ کہ کسی بھوت پریت یا ماورائی مخلوق کے طور پر ظاہر ہو محض خواب و
خیال میں یہی ہو ئی ہستیاں انسانی زندگی اور اس کے حقائق کا روپ کبھی نہیں دھارا کر تھیں۔جولوگ خواب و
خیال اور قصے کہانیوں کی دنیا میں جی رہے ہوتے ہیں ان کے لئے ممکن نہیں ہو تا کہ جب ان کے درمیان
کوئی نجات دہندہ مبعوث ہو تو وہ اسے شناخت کر لیں۔پیدا
اگر عیسائیوں کے عقیدہ کے مطابق یسوع واقعی خدا کا بیٹا تھا تو پھر اس کی آمد ثانی کے بارہ میں یہی سمجھا
جائے گا کہ وہ بڑی شان اور جاہ و جلال کے ساتھ اپنے فرشتوں کے جلو میں ان پر ہاتھ رکھے واپس آئے گا۔لیکن اگر یہ محض ایک رومانوی خیال آفرینی اور تصور کا نیرنگ کمال ہے تو ایسی صورت میں بڑی شان اور جاہ و
جلال کے ساتھ واپس آنے کا واقعہ کبھی پیش نہیں آئے گا۔دنیا اس انوکھے واقعہ کو رونما ہوتے ہوئے کبھی نہ
153
مسیحیت آج کے دور میں
دیکھے گی۔خدا انسان کے روپ میں اس شان سے اتر رہا ہے کہ فرشتوں کے ایک جم غفیر نے اسے سہارا دیا
ہوا اور ساتھ کے ساتھ وہ اس کی حمد کے ترانے بھی گارہے ہیں۔یہ پورا تصور ہی ایسا ہے کہ انسانی عقل و دانش اور منطق نیز انسانی ضمیر ان میں سے ہر ایک اس سے
کراہت محسوس کرتا اور اسے دھتکار دیتا ہے۔یہ پریوں کی کہانیوں کی طرح سراسر لا یعنی ایک ایسی کہانی ہے
جو انسانی استعدادوں اور صلاحیتوں کو تھپک تھپک کر سلا دینے کے لئے پہلے شاید ہی کبھی گھڑی گئی ہو۔بر خلاف اس کے اگر یسوع مسیح کی حیثیت اور مقام کے متعلق فہم و ادراک پر پورے اترنے والے جماعت احمد یہ
کے نظریہ اور عقیدہ کو تسلیم کر لیا جائے تو سہانے خوابوں کی پوری تخیلاتی صورت حال حقیقت کے آئینہ دار
ایک ایسے منظر نامہ میں بدل جاتی ہے جو نہ صرف انسانی فہم کے لئے قابل قبول ہے بلکہ وہ جسے نوع انسانی کو
پوری تاریخ کی زبر دست تائید و حمایت حاصل ہے ایسی صورت میں ہم ایک ایسے نجات دہندہ کے منتظر
ہوں گے جو بعثت اولی کے مسیح سے ہر گز مختلف نہیں ہو گا۔ہم ایک ایسے عاجز انسان کے مبعوث ہونے کی
توقع کر رہے ہوں گے جو بعثت اولی کے مسیح کی طرح عام انسانوں کے مانند پید اہو اہو گا اور جو اپنی اصلاحی مہم کا
اسی انداز سے آغاز کرے گا جیسے کہ پہلے مسیح نے کیا تھا۔وہ مذہبیا انہی لوگوں میں سے ہو گا جو اپنے اعمال و
کر دار اور حال احوال کی رو سے یہودیہ (Judea) کے یہودی باشندوں سے مماثلت رکھتے ہوں گے اور وہ
لوگ اس کے موعود مصلح ہونے کے دعوی کو جھٹلا کر نہ صرف اس سے لا تعلقی کا اعلان کریں گے بلکہ اسے
اور اس کے مشن کو ملیامیٹ کرنے کے لیے وہ سب حربے استعمال کریں گے جنہیں استعمال کرنا ان کے بس
میں ہو گا۔دوسری بار آنے والا مسیح وہ پوری زندگی دوبارہ بسر کرے گا جو پہلی بار آنے والے نے اس
سر زمین پر بسر کی تھی اور اس کے ساتھ بھی پہلے جیسا ہی نفرت بھرا، اہانت آمیز اور کبر و غرور کا آئینہ دار
سلوک کیا جائے گا۔وہ اپنے لوگوں کے ہاتھوں دکھ نہیں اٹھائے گا بلکہ ایسی ہی معاند طاقتوں کے ظلم و ستم کا
نشانہ بنے گا جنہوں نے بعثت اولی کے وقت پہلے مسیح کی مخالفت کی تھی اور اسے ظلم و ستم کا تخیر مشق بنایا تھا۔وہ نیا آنے والا اس عظیم بیرونی حکمران طاقت کے ہاتھوں بھی دکھوں میں مبتلا کیا جائے گا جس کے زیر تسلط
وہ محکوم لوگوں میں پید ا ہوا ہو گا۔بیسویں صدی کے اوائل زمانہ کے ایک ممتاز روسی صحافی پی۔ڈی۔آؤں پنسکی۔P۔D)
(Ouspensky نے مسیح کی آمد ثانی کے موضوع پر لکھتے ہوئے اپنی کتاب میں اس جیسے ہی نظریہ کا اظہار
کیا ہے۔وہ لکھتا ہے :-
154
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
یہ کسی لحاظ سے بھی کوئی نیا نظریہ نہیں ہے کہ اگر بعد میں آنے والے کسی زمانہ میں پید اہو ا تو
نہ صرف یہ کہ وہ اس وقت کے مسیحی کلیسیا کا سر براہ نہیں بن سکے گا بلکہ اغلبا اس کا مسیحی کلیسیا
سے کوئی تعلق یا واسطہ ہی نہ ہو گا۔ہو گا یہ کہ کلیسیا کے بہت ہی پر شکوہ اور قوت و اقتدار کے
دور میں اس نو وارد مدعی مسیحیت کے ملحد ہونے کا اعلان کر دیا جائے گا اور اسے تعذ یہی ستون
یا کھمبے سے باندھ کر نذر آتش کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔خود ہمارے انتہائی
روشن خیال زمانہ میں کلیسیا نے اپنے مخالف مسیح کے خدوخال اور خصائص کو اگر ترک کیا بھی
ہے تو ظاہر ی لحاظ سے کیا ہے ( فرق یہ پڑا ہے کہ اب وہ انہیں چھپانے لگے ہیں۔شاید مسیح
فقیہوں اور فریسیوں کے ہاتھوں دکھ اٹھائے اور ظلم سے بغیر ( آبادیوں سے دور ) صرف روسی
راہب خانہ میں ہی زندگی گزار سکتا تھا۔“
(P۔D۔Ouspensky, ‘A New Model of the Universe' p۔149-150۔Kegan paul,
Trench, Trubener & Co۔Ltd۔1938)
یہی وہ واحد طریقہ ہے جس کے مطابق خدائی پیغمبر اور آسمانی مصلح دنیا میں بھیجے جاتے ہیں۔اس کے
سوانبیوں اور مصلحین کے مبعوث کیے جانے کا جو بھی تصور یا نظریہ ہے وہ محض بناوٹی اور جعلی ہے اور اپنے
اندر کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔ہمیشہ یہی ہوتا ہے اور ہمیشہ یہی ہوتا چلا آرہا ہے کہ جب آسمانی پیشگوئیوں کے مطابق خدائی ماموروں
کی بعثت ظہور میں آتی ہے تو وہی لوگ جن کی اصلاح اور نجات کے لئے ان ماموروں کو بھیجا جاتا ہے انہیں
شناخت کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ تاریخ کے اس مرحلہ میں وہ پہلے ہی اپنے آنے
والے مصلح اور نجات دہندہ کی ہستی کو حقیقت کی بجائے تصوراتی سانچے میں ڈھال چکے ہوتے ہیں۔وہ تو قع
یہ کر رہے ہوتے ہیں کہ آنے والے مصلح کا ان کے خواب و خیال میں جو نقشہ بسا ہوا ہے اس کے مطابق ہی
کوئی مصلح ان کی نجات کے لئے مبعوث ہو گا۔جبکہ تاریخی حقیقت اسی انداز میں اپنے آپ کو دہراتی ہے
جس انداز میں وہ سب سے پہلے مصلح کی بعثت کے وقت سے اپنے آپ کو دہراتی چلی آرہی ہے۔آسمانی مصلح
ہمیشہ عاجز انسانوں کی حیثیت سے ظاہر ہوتے ہیں۔وہ انسانی ماؤں کے بطن سے ہی جنم لیتے ہیں اور اپنی زندگی
میں وہ ہمیشہ انسان ہی تصور کیے جاتے ہیں اور انسانوں والا سلوک ہی ان کے ساتھ روار کھا جاتا ہے۔ان کی
وفات کے بہت بعد ایسا ہوتا ہے کہ لوگ انہیں خدائی صفات سے متصف کرنے اور انہیں رفتہ رفتہ خدا کا
155
مسیحیت آج کے دور میں
درجہ دینے کی مساعی کا آغاز کرتے ہیں۔اسی لئے ان کی بعثت ثانیہ کے وقت یہ ناممکن ہو جاتا ہے کہ لوگ
انہیں آسانی سے قبول کر لیں۔جب اپنے خیالات کی دنیا میں مگن رہنے والے اس طرح کے مذہبی لوگوں کو آسمانی مصلحین کی
صداقتوں کی حقیقتوں سے واسطہ پڑتا ہے جو ہمیشہ عام انسانوں کی طرح ظاہر ہوتے ہیں تو وہ انہیں فی الفور
مستر د کر دیتے ہیں۔جب کوئی کسی پری کے آنے یا بھوت پریت کے ظاہر ہونے کا منتظر ہو وہ اس کی بجائے کسی
عام انسان کے ظاہر ہونے کو کیسے قبول کر سکتا ہے ؟ یہی وجہ ہے کہ دنیا مسیح کی بعثت ثانی کو جو پہلے ہی ظہور میں
آچکی ہے مشاہدہ کرنے اور پہچاننے میں ناکام رہی۔اس نے ظاہر ہونے والے مسیح کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔شاید بعض لوگوں کے نزدیک یہ ایک بہت بڑا دعوی ہو ( کہ مسیح کی بعثت ثانی پہلے ہی ظہور میں آچکی
ہے پر بعثت اولی کی طرح اب کے بھی اسے پہچاننے میں ناکام رہی) اور عین ممکن ہے کہ اکثر قارئین اس
دعوی کو یکدم مسترد کر دیں اور سوچیں کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ مسیح آیا بھی اور چلا بھی گیا اس حال
میں کہ دنیا کو اس کے آنے کی کوئی خاص خبر نہ ہوئی اور اس نے اتنے اہم واقعہ کی طرف کوئی توجہ ہی نہ کی؟
وہ اس طرح کیسے آسکتا اور آنے کے بعد واپس جا سکتا تھا کہ پوری دنیائے عیسائیت اور سارے عالم اسلام نے
اس کی طرف کوئی دھیان ہی نہ دیا؟ از منہ جدید نے ایسے بہت سے مدعی دیکھے ہیں جنہوں نے وقتی ہلچل
مچائی لیکن آج وہ کہاں ہیں اور کون انہیں جانتا ہے؟ یہ ایک ایسا زمانہ ہے کہ اس میں بہت سے ملکوں میں
خودرو پودوں کی طرح نئے نئے مسلک پھوٹ نکلتے ہیں اور اسی طرح وقفہ وقفہ سے مسیح کے واپس آنے کے
بڑے ہی انوکھے دعوے یا اس کے عنقریب آنے کا اعلان کرنے والے نقیبوں کے دعوے سننے میں آتے
رہتے ہیں۔شاید یہ دعویٰ بھی ایسے ہی دعووں میں سے ایک دعویٰ ہو سکتا ہے اس لئے ایک سنجیدہ مزاج
شخص اس کے متعلق غور اور سوچ بچار سے کام لے کر اپنا وقت کیوں ضائع کرے؟ یہ صحیح ہے کہ اس بارہ
میں بڑے ہی گہرے شبہات پیدا ہوں گے اور لوگوں کو ایک عجیب الجھن در پیش آئے گی لیکن ہم ایسے
قاری کی توجہ ایک خاص امر کی طرف مبذول کرانے کی جسارت کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ وہ ذرا اس
صورت حال کو ذہن میں لائیں اور ذہنی آنکھوں سے اس کا مشاہدہ کریں کہ جب مسیح فی الحقیقت دنیا میں
آجائے گا لیکن اس سے پہلے ذہنی طور پر یہ فیصلہ کرناضروری ہے کہ کیا اس کا آنا محض ایک خیال یا تصور کی
حیثیت رکھتا ہے وہ بنفس نفیس یا اپنے کسی نمائندے کے ذریعہ فی الحقیقت دنیا میں دوبارہ آسکتا ہے؟ قبل اس
کے کہ ہم لوگوں کے مندرجہ بالا شبہات کے ازالہ کے رنگ میں کچھ عرض کرنے اور جواب دینے کی
میسحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
کوشش کریں اس سوال کو حل کرنا از بس ضروری ہے۔156
کیا دنیا ( خواہ وہ عیسائی دنیا ہو یا مسلم دنیا) نفسیاتی طور پر اس ذہن اور مزاج کی حامل ہے کہ وہ یسوع کی
آمد ثانی کو قبول کرنے کے لئے بے تاب بیٹھی ہو ؟ اگر وہ اسے قبول کرنے کے لئے تیار ہے تو سوال یہ ہے
کہ وہ کس شکل اور انداز میں اس کے آنے اور اسے قبول کرنے پر آمادہ ہے؟ جب مسلمانوں اور عیسائیوں
دونوں کے واضع اور غیر مبہم نقطۂ نگاہ سے دیکھا جائے تو ان کے نزدیک اگر یسوع نے واپس آنا ہی ہے تو بڑی
شان و شکوہ کے انداز میں اور بڑے ہی روشن نشانوں کے ساتھ آئے گا۔وہ بقول ان کے دن کے روشن
اُجالے میں آسمان سے، اپنے فرشتوں کا سہارا لیے اس طور سے نازل ہو گا کہ انتہائی شکی مزاج انسان کے
لئے بھی اسے قبول کرنے سے انکار کرنا ممکن نہ رہے گا۔افسوس کی بات یہ ہے کہ آج کی دنیا کے لئے محض خوابوں کی دنیا میں بسا ہوا ایک خیالی یسوع ہی قابل
قبول ہے۔ایسا یسوع نوع انسان کی پوری تاریخ میں پہلے کبھی ظاہر نہیں ہوا۔اگر مذہبی تاریخ کا سنجیدگی سے
مطالعہ کیا جائے تو بیسیوں مثالیں ایسی نظر آتی ہیں کہ بانیان مذاہب یا دوسری مقدس ہستیوں کے بارہ میں یہ
بیان کیا جاتا ہے کہ وہ سب آسمان کی طرف صعود کر گئے تھے۔ایسے دعاوی اس قدر وسیع پیمانہ پر اور اس
قدر زیادہ تعداد میں ملتے ہیں کہ ان کا شمار بھی مشکل ہے۔معلوم ایسا ہوتا ہے کہ عالمگیر سطح پر انسان میں یہ
رحجان پایا جاتا ہے کہ اپنے مذہبی رہنماؤں کا مرتبہ بلند کرنے اور انہیں انسانیت کی حدود و قیود سے بالا ہستی کا
حامل قرار دینے کے لئے وہ ایسی بے سر و پا کہانیاں ضرور گھڑ لیتے ہیں۔سوال یہ بھی پیش کیا جاتا ہے کہ ہم
اس نوعیت کی مبینہ باتوں کو جنہیں دنیا کے اربوں انسان آج بھی درست تسلیم کرتے ہیں کیسے جھٹلا سکتے
ہیں؟ صرف ان مسلمانوں اور عیسائیوں کی تعداد جو ان یا ان جیسے دوسرے انوکھے واقعات پر ایمان رکھتے
ہیں اور انہیں دل سے سچا جانتے ہیں دو ارب سے بھی زیادہ ہے سو ایک قاری یہ پوچھ سکتا ہے کہ ہمیں یاد نیا
میں کسی اور کو کیا حق پہنچتا ہے کہ وسیع پیمانہ پر مسلمہ ایسے عقائد کو غیر حقیقی اور تصوراتی قرار دے کر ان کا
انکار کر دیا جائے۔ہم اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایسے دعاوی کو جھٹلانے اور یہ ثابت کرنے کے لئے
کہ خود ان مذاہب کے صحائف (اور بالخصوص ان کے قدیم نسخوں) سے ان دعاوی کی تائید نہیں ہوتی، بے انتہا
محنت و مشقت در کار ہو گی۔ایک دفعہ مماثل و متبادل تو جیبات و تشریحات کی دھند میں قدم رکھنے کے بعد
معاملہ آکر ختم ہو جاتا ہے انتخاب و ترجیحات پر یعنی کوئی کسی تشریح کو پسند کرتا ہے اور کوئی کسی اور تشریح یا
توجیہ کو باقی تمام دوسری تشریحات و توجیہات پر ترجیح دیتا ہے۔اس کے نتیجہ میں صحائف یا مر قومہ مذہبی
157
مسیحیت آج کے دور میں
تاریخ کو لفظاً لفظاً صحیح مانے یا اسے استعارہ کے رنگ میں تمثیلی حیثیت دینے کا مشغلہ ہر کسی کے لیے ایک
کھیل بن کر رہ جاتا ہے۔اندریں حالات باہم مخالف و متناقض تشریحات کی دلدل میں قدم رکھنے کا کوئی فائدہ
نہیں اور نہ اس طرح یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔اس بھاری مشقت سے بچنے اور الجھن سے نکلنے کا ایک راستہ
ہم قارئین کو دکھا سکتے ہیں سو ہم انہیں اس راستہ کی طرف دعوت دیتے ہیں۔اب یہ ان کی مرضی پر منحصر
ہے کہ چاہیں تو اس راستہ کو اختیار کریں اور چاہیں تو اسے رد کر دیں۔بحث و تمحیص اور استدلال کی خاطر آئیے ہم ایسے تمام مذہبی رہناؤں کے بارہ میں دعاوی کو کہ وہ
آسمان پر چڑھ گئے تھے درست تسلیم کر لیتے ہیں اور انہیں جس طرح کہ وہ بیان کیے جاتے ہیں لفظاً لفظاً
درست مان لیتے ہیں۔اگر یسوع مسیح کے آسمان پر جانے کے مبینہ واقعہ کو سطحی انداز میں جوں کا توں تسلیم
کر لیا جائے اور اس کی آمد ثانی کو بھی لفظاً لفظاً مبنی بر حقیقت مان لیا جائے تو پھر کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم دنیا
میں بیان کیے جانے والے اسی طرح کے دوسرے واقعات کو درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیں۔الیاس،
شاہ عالم یا اسلام میں شیعہ فرقہ کے بارہویں امام یا ہندوؤں کے خداؤں یا دوسری مقدس ہستیوں کے آسمان
پر جانے کو ( جن کے متعلق گمان کیا جاتا ہے کہ خدا نے ان کی شخصیت میں کبسم اختیار کیا تھا) آخر کیوں
درست تسلیم کرنے سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔لہذا محفوظ اور بہتر طریق یہی ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ جو
ایسی بے سروپا باتوں پر اعتقاد رکھتے ہیں بے مقصد بحثوں میں الجھنے سے پر ہیز کیا جائے۔خیالی پلاؤ کے رنگ
میں بے سروپا تصوراتی باتوں پر ایمان رکھنے والے ایسے بھولے اور ضعیف الاعتقاد لوگوں سے پوچھا جاسکتا
ہے کہ کیا وہ ان لوگوں میں سے جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ آسمان پر چڑھ کر بہت دور دراز واقع اپنی
آسمانی آرام گاہوں میں جا چھپے اور وہیں غائب ہو گئے کسی ایک کے متعلق بتا سکتے ہیں کہ وہ کبھی زمین پر واپس
آیا تھا۔کیا پوری انسانی تاریخ میں سے ایک مثال ایسی پیش کی جاسکتی ہے کہ کوئی شخص جو مبینہ طور پر
جسدِ عصری کے ساتھ آسمان پر گیا تھا وہ جسمانی طور پر واپس بھی آیا ہو ؟ اگر کوئی ایسی مثال ہے تو ہمیں بھی
دکھائی جائے۔ایسے دعاوی کے کبھی پورا نہ ہو سکنے اور پورا ہونے کی کسی ایک مثال کے بھی موجود نہ ہونے کے پیش
نظر ہمارے لیے دوراہوں میں سے ایک منتخب کرنے کے سوا چارہ نہیں رہتا۔یا تو ہم ایسے دعاوی کو دھو کے یا
مغالطہ پر مبنی قرار دے کر یک قلم مسترد کر دیں یا انہیں استعارہ قرار دے کر تمثیلی رنگ میں انہیں قبول
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
158
کریں جیسا کہ خود مسیح نے الیاس کی آمد ثانی کے بارہ میں اس کے برنگ استعارہ پورا ہونے کا ذکر کیا ہے۔اس
سے یہ امر ظاہر ہو جاتا ہے کہ جو لوگ مسیح کے لفظی معنوں میں آسمان سے نازل ہونے کے منتظر ہیں انہوں
نے اپنے اور مسیح کی اصل حقیقت کے درمیان ایک رکاوٹ حائل کر دی ہے۔اگر مسیح دوبارہ آئے گا تو اپنے
سے پہلے آنے والے تمام مقدس مصلحین کی طرح ایک انسان کے طور پر ہی آئے گا۔اگر وہ ایک عاجز
انسان کے روپ میں آج آجاتا ہے اور ایک ایسی سر زمین میں پیدا ہوتا ہے جو فلسطین میں واقع یہودیہ کی
سر زمین جیسی ہے اور اسے اس امر پر مامور کیا جاتا ہے کہ وہی کردار پھر ادا کرے جو اس نے اپنی پہلی بعثت
کے وقت ادا کیا تھا تو کیا اس بار اس نئی سر زمین کے رہنے والے اس کے ساتھ ایسے طریق اور انداز کا سلوک
کریں گے جو اس طریق اور انداز کے سلوک سے مختلف ہو گا جو اس کے ساتھ پہلے یہودیہ میں روار کھا گیا
تھا؟
بعثت مسیح موعود علیہ السلام
ہمارے ایمان اور یقین کی رو سے مسیح کی آمد ثانی کی اصل حقیقت وہی ہے جسے ہم نے اوپر بیان کیا۔ٹھیک آج سے ایک سو سال قبل کی بات ہے کہ خدا کے ایک عاجز بندہ کو جس کا نام مرزا غلام احمد صاحب
قادیانی ہے خدا کی طرف سے بتایا گیا کہ مریم کا بیٹا مسیح ناصری جس کے بجنسہ آمد ثانی کا عیسائی اور مسلمان
دونوں یکساں طور پر انتظار کر رہے ہیں خدا کا ایک خاص نبی تھا، تمام دوسرے نبیوں کی طرح وہ بھی وفات
پاچکا ہے۔مرزا غلام احمد صاحب نے اعلان کیا کہ یسوع جسمانی طور پر زندہ نہیں ہے اور نہ اسے کبھی جسمانی
طور پر آسمان پر واقع کسی جگہ اٹھایا گیا کہ جہاں قیام کر کے وہ زمین پر دوبارہ نازل ہونے کا انتظار کرے۔وہ
تمام دوسرے نبیوں کی طرح وفات پا گیا تھا، وہ صرف خدا کا ایک نبی تھا، اس سے بڑھ کر اسے کوئی اور درجہ یا
مقام حاصل نہیں تھا۔آپ کو منجانب اللہ بتایا گیا کہ مسیح کی آمد ثانی (جس کے عیسائی اور مسلمان یکساں طور
پر انتظار کر رہے ہیں) سے مراد اس کی روحانی آمد ہے نہ کہ جسمانی آمد۔پھر خدا نے آپ پر یہ بھی انکشاف
فرمایا کہ خدا نے آمد ثانی کی پیشگوئی کو پورا کرنے کی غرض سے اس آخری زمانہ میں آپ کو مسیح بنا کر بھیجا ہے۔مرزا غلام احمد صاحب کا پنجاب کے ایک معزز گھرانے سے تعلق تھا۔آپ کے خاندان کی تمام تر جد و جہد
خاندان کی دولت اور عزت و وجاہت کو بڑھانے اور اضافہ کرنے کے لئے وقف تھی۔آپ نے اپنے آپ کو
اس دوڑ دھوپ اور عام دنیوی مشاغل سے دور رکھا۔آپ کا اکثر وقت اللہ تعالی کی عبادت کرنے یا مذ ہبی