باب ہشتم
مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک, حصہ 2
159
مسیحیت آج کے دور میں
کتب کے زیر مطالعہ رکھنے میں گزرتا تھا۔آپ ایک ایسے شخص کی طرح زندگی گزار رہے تھے کہ جس کی
دنیا اور دنیوی مشاغل سے قریباً کوئی تعلق باقی نہ رہا تھا حتی کہ آپ کو اس چھوٹے سے قصبہ میں بھی جہاں
آپ پیدا ہوئے تھے کوئی نہ جانتا تھا۔پھر یوں ہوا کہ رفتہ رفتہ آپ ہندوستان کے مذہبی افق پر اسلام کے
بطل جلیل اور فتح نصیب جرنیل کی حیثیت سے ابھر ناشروع ہوئے اور ایک پاک باز اور مقدس و مطہر انسان
کی حیثیت سے آپ کی شہرت پھیلنے لگی اور اس شہرت میں تیزی سے اضافہ ہوتا چلا گیا حتی کہ صرف
مسلمانوں میں ہی آپ کو عزت و احترام کی نظر سے نہیں دیکھا جاتا تھا بلکہ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی
آپ کا احترام کرنے اور آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے لگے۔لوگ بالعموم یہ محسوس کرنے لگے کہ آپ
ایک ایسے مرد خدا ہیں جس کا خدا تعالیٰ سے براہ راست تعلق ہے اور خد ا جس سے ہم کلام ہو تا ہے۔جس کی
دعاؤں کو وہ سنتا ہے اور ان دعاؤں کے جواب سے جس کو وہ نوازتا ہے اور یہ کہ نوع انسان کے دکھوں کے
ازالہ کے لیے جس کی پر خلوص تڑپ ہر قسم کے شک و شبہ سے بالا ہے۔بد قسمتی سے اس زمانہ میں اسلام ہندوستان میں بہت قابل رحم حالت میں تھا۔عیسائی مشنریوں نے
اسے اپنے تابڑ توڑ حملوں کا نشانہ بنایا ہوا تھا اور سلطنت برطانیہ کے طے شدہ اصولی طرز عمل کے مطابق
انہوں نے نہ صرف اسلامی تعلیمات کے خلاف بلکہ مقدس بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بھی ایک
دل خراش و جگر پاش مہم کا آغاز کر رکھا تھا۔مزید بر آں ہندوستان کے سب سے با اثر مذہب ہندومت میں
بھی دو مقاصد کے پیش نظر انتہائی پر جوش و پر ولولہ تحریکیں سر اٹھا رہی تھیں۔ان کا ایک مقصد تو ہندو
ثقافت اور تہذیبی و تمدنی روایات کا از سر نو احیا تھا اور دوسرا مقصد یہ تھا کہ ہندوستان کی سر زمین سے اسلام
یہ
اور مسلمانوں کا صفایا کر دیا جائے۔وہ تحریکیں اسلام اور مسلمانوں کی تصویر کشی اس رنگ میں کر رہی تھیں
کہ گویا ہندوستان میں باہر سے آوارد ہونے والے ناقابل برداشت اجنبی ہیں اور انہیں اس سر زمین میں جڑ
پکڑنے اور یہاں پھلنے پھولنے حتی کہ قائم رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ان میں سے سب سے زیادہ جارحانہ
تحریک آریہ سماج کی تحریک تھی۔جس کی بنیاد پنڈت سوامی دیانند سرسوتی (1824ء تا 1883ء) نے
1875ء میں ڈالی تھی۔حضرت مرزا غلام احمد کے لئے شاید یہ صورت حال مزید محرک ثابت ہوئی اس امر
کی کہ آپ دفاع اسلام کی غرض سے مذاہب کے تقابلی مطالعہ اور اس بارہ میں تحقیق و تدقیق کی طرف خاص
توجہ دیں۔اس وسیع مطالعہ اور تحقیق و تدقیق نے اسلامی تعلیمات کی حقانیت اور برتری و بالا دستی پر آپ
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
160
کے مضبوط و مستحکم ایمان کو مزید جلا بخشی۔آپ انسانی مسائل کی گہرائی تک قرآن کی رسائی اور ان کے
انتہائی شافی اور کافی حل سے بے حد مسرور ہوئے۔آپ نے محسوس کیا کہ اسلام انسان کی عادات واطوار اور
چال چلن و کردار کی اصلاح کے لئے لائحہ عمل پیش کرنے میں ازراہ تحکیم ہدایات دینے پر ہی اکتفا نہیں کرتا
بلکہ ان ہدایات کی حکمت واضح کرنے کے لئے نہایت مضبوط منطقی دلائل بھی دیتا چلا جاتا ہے اور وہ دلائل
بھی ایسے ہیں جو اس امر کی واقعات اور عملی شہادت کی تائید کے حامل ہیں کہ کسی بھی موضوعی پر صورت
حال اور اس کے سیاق و سباق میں اسلام کا تجویز کردہ لائحہ عمل ہی موقع محل کے مطابق ہونے کے باعث
بہترین راہ عمل ثابت ہوتا ہے اور یہ کہ کوئی اور لائحہ عمل اس کا متبادل ہو ہی نہیں سکتا۔اس کد و کاوش اور
انتھک جدوجہد کے نتیجہ میں آپ نے اسلام کا جو اس وقت بالکل بے یار و مددگار نظر آتا تھا اس شان سے
دفاع کیا کہ آپ اسلام کے بطل جلیل اور فتح نصیب جرنیل ثابت ہوئے بغیر نہ رہے۔اس طرح اس کڑے
وقت میں آپ نے ہندوستان میں دفاع اسلام کے انتہائی اہم تقاضوں کو کمال حسن و خوبی اور مہارت سے پورا کر
دکھایا۔آپ نے ملکی اور قومی سطح پر اسلام کی خدمت کا آغاز نسبتاً چھوٹے حلقہ میں بحث مباحثوں اور مناظروں
کے انعقاد سے کیا۔پھر یہ جد و جہد وسیع تر حلقوں تک ممتد ہوتی چلی گئی۔چنانچہ اسلام کے دفاع میں سب سے
زیادہ پیش پیش رہنے والے اور غایت درجہ اہل اور طاقتور و جری مرد میدان کی حیثیت سے دور دور تک آپ کی
شہرت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا گیا۔اسی زمانہ میں آپ نے ادب عالیہ کے انداز کی عظیم ترین مذہبی تصنیف کے ایک طویل سلسلہ کا آغاز
کیا۔آپ کی اس زیر تصنیف کتاب براہین احمدیہ کے متعلق آپ کا منصوبہ یہ تھا کہ آپ اسے پچاس جلدوں
میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے لیکن آپ اس کی پہلی پانچ جلد میں ہی شائع کر سکے۔دریں اثنا بہت سے ہنگامہ
خیز واقعات کی طرف آپ کو متوجہ ہونا پڑا۔اس کے بعد آپ کے لئے ممکن نہ رہا کہ آپ اس نہایت گہرے
اور وقیع علمی کام کو اس کے انجام تک پہنچا سکیں۔تاہم بعد ازاں آپ نے ضرورت وقت کے تقاضوں کے
پیش نظر بہت سی دوسری کتب تصنیف فرمائیں۔آپ کی یہ کتابیں ان پورے اور مکمل مضامین پر مشتمل
تھیں جن کا آپ اپنی ابتدائی تصنیف میں احاطہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے بلکہ اور بہت سے دیگر مضامین بھی
ان کتب میں بیان ہوتے چلے گئے۔حقیقت یہ ہے کہ آپ نے نہ صرف اپنے وعدہ کو پورا کیا بلکہ اسلام کی
تائید و حمایت میں وعدوں سے بڑھ کر تصنیفی کام کر دکھایا اگر چہ ابتداء امقرر کردہ نام اور عنوان میں تبدیلی
161
مسیحیت آج کے دور میں
آتی رہی۔یہ بہت حیران کن بات ہے کہ آپ نے کسی منشی اور کارندہ کی مدد کے بغیر قریباً اکیلے تن تنہا اتنا
وسیع لٹریچر کیسے پیدا کر دکھایا؟ جو کتابیں، مکتوبات، مقالہ جات اور رسالے آپ نے تصنیف کیسے ان کی
تعداد ایک سو دس کے لگ بھگ ہے۔یہ آپ کے تصنیفی کارنامے ہی نہیں تھے جو پورے بر صغیر میں آپ
کی شہرت اور ناموری کا موجب بنے بلکہ آپ کے روحانی اوصاف اور تاثیرات نے بھی وسیع پیمانہ پر آپ کو
حاصل ہونے والی شہرت اور عزت و احترام میں بنیادی اہمیت کا کردار ادا کیا۔13
بلند و بالا اور وسیع سے وسیع تر ہونے والی شہرت کے جھٹپٹے میں آپ کو خدا کی طرف سے اس امر پر
مامور کیا گیا کہ آپ آخری زمانہ کے مصلح کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھائیں۔جس کی بعثت کے تمام
مذاہب منتظر ہیں۔چنانچہ مسلمانوں کے نقطۂ نگاہ کے رو سے آپ المہدی یعنی خدا کی طرف سے ہدایت یافتہ
مصلح تھے۔نیز عیسائیوں اور مسلمانوں ہر دو کے نقطۂ نگاہ کے رو سے آپ مسیح کی بعثت ثانیہ سے متعلق
پیشگوئیوں کو پورا کرنے والے مسیح موعود تھے۔تاہم خدا کی طرف سے اس عظیم منصب پر فائز کیے جانے
کے نتیجہ میں آپ کو اس تمام شہرت اور مقبولیت سے ہاتھ دھونا پڑے جو آپ کو عند الناس حاصل ہوئی تھی۔آخری زمانہ کے لئے خدا کی طرف سے مبعوث کردہ مصلح حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کے دعوی ماموریت
کو نہ صرف دوسرے مذاہب کے ماننے والوں نے فورا ہی مستر د کر دیا بلکہ خود ہندوستان کے مسلمان یک دم
آپ کا ساتھ چھوڑ کر زیادہ شدت کے ساتھ آپ کی مخالفت پر کمر بستہ ہو گئے حالانکہ آپ اسلام اور ان کے
مفادات کی کمال درجہ جرآت و دلیری اور مہارت سے وکالت کر رہے تھے۔آپ کے لئے عملاً یہ ایک نئی روحانی پیدائش تھی جیسا کہ آپ دنیا میں اکیلے آئے تھے اسی طرح آپ
کو مذہب کی دنیا میں بھی اکیلے تن تنہا انسان کی حیثیت سے زندگی کا آغاز کرنا پڑا۔وہ تمام لوگ جو پہلے حمایتی
کی حیثیت سے آپ کے ارد گرد جمع تھے آپ کا ساتھ چھوڑ کر الگ ہو گئے۔لیکن خدا نے آپ کو نہیں چھوڑا۔لوگوں کی طرف سے انتہائی شدید مخالفت کے باوجود آپ کو خدا کی طرف سے بار بار نازل ہونے والے
الہاموں کے ذریعہ یہ یقین دلایا گیا کہ وہ آپ کی تائید و نصرت فرمائے گا۔خدا نے اپنے ایک الہام میں فرمایا:
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور
آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“
13 اس تعداد میں وہ ہزاروں خطوط شامل نہیں جو آپ نے اپنے معتقدین کو لکھے۔پبلشر
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
162
ایک اور موقع پر خدا نے آپ کو الہاماً بتایا:
”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“
یہ ہیں بعض ابتدائی الہامات جو مخالفوں کی طرف سے رد کیے جانے اور اکیلا چھوڑ دیئے جانے کے
دوران آپ کے لئے خاص سہارے اور تقویت کا موجب ہوئے۔اس وقت سے اب ایک سو سال سے زیادہ
کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس عرصہ میں آہستہ آہستہ لیکن کمال تقویت اور دلجمعی کے انداز میں صورت
احوال کی جو تصویر ابھری ہے وہ آپ کے دعاوی، پیش گوئیوں اور الہامات کی صداقت کو پوری طرح آشکار
کر رہی ہے۔وہ اکیلا شخص بڑھ کر دنیا کے پانچ بر اعظموں میں پھیلے ہوئے 134 ممالک میں اب ایک کروڑ انسانوں
کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔اس کا پیغام کیا مشرق اور کیا مغرب ہر طرف زمین کے آخری کناروں تک پہنچ
چکا ہے۔امریکہ، یورپ، افریقہ اور ایشیا میں نیز بحر الکاہل کے جنوب مشرقی حصہ میں واقع دور و دراز
جزیروں جیسے نجی، توالو، سولومن وغیرہ میں اسے مہدی اور بعثت ثانیہ کے رنگ میں ظاہر ہونے والا مسیح موعود
تسلیم کرنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔اس کے باوجود ابھی اس کے ماننے والوں کے بلحاظ جسامت
دنیائے عیسائیت کے سمندر کے بالمقابل ایک بے حیثیت چھوٹا سا تالاب قرار دیا جاسکتا ہے۔حضرت مرزا غلام احمد کی قائم کردہ جماعت کی کامیابیوں کو تفصیل سے بیان کرنے کی اس مختصر مقالہ
میں گنجائش نہیں لیکن اس امر کی طرف بطور خاص توجہ دلانا ضروری ہے کہ موجودہ زمانہ میں کوئی اور مذہبی
تحریک ایسی نہیں ہے جس نے آپ کی جماعت کی طرح مضبوط قدم اٹھاتے ہوئے اس تیزی سے ترقی کی
ہو۔آپ کی جماعت کی حیثیت نہ کسی مسلک کی ہے اور نہ یہ مقبول عوام پر شوق مشغلہ کی آئینہ دار ہے۔یہ
ایک نہایت سنجیدہ اور اہم پیغام کی حامل ہے اور اس پیغام پر عمل پیرا ہونے کے لئے انتھک جد وجہد اور نظم وضبط
کی ضرورت ہے۔اور اس میں کامیابی سے ہمکنار ہونا پہاڑ کی چوٹی سر کرنے کے مترادف ہے۔جو لوگ اس
پیغام پر عمل پیرا ہونے کے لئے آمادہ ہوتے ہیں وہ اپنے اندر عظیم ذمہ داریاں ادا کرنے کا پختہ عزم پیدا کر
کے زندگی بھر ان ذمہ داریوں کو نبھاتے چلے جاتے ہیں۔یہ پاکیزگی و طہارت اور اخلاقی اصولوں کی اسی
طرح پابندی کی قائل ہے جس طرح ابتدائی ایسین سوسائٹی (Essene Society) کے افراد ان کے
پابند تھے۔مسیح موعود علیہ السلام کی حیثیت سے حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کے دعوی کو تسلیم کرنا
رومانوی انداز کے کسی بے قید مشغلہ کی طرح ہنسی کھیل نہیں ہے بلکہ یہ آئینہ دار ہے ایک پختہ عہد کو زندگی
163
مسیحیت آج کے دور میں
بھر نبھانے اور مسلسل نبھاتے چلے جانے کے عزم مصم کا۔اور پھر اس عزم مصمم کو عملاً پورا کر دکھانے کا جو
لوگ صدق دل سے آپ کے دعوی کو قبول کر کے اس پر ایمان لاتے اور اس طرح آپ کی قائم کردہ
جماعت میں داخل ہوتے ہیں انہیں دنیوی زندگی کے بے مقصد عیش و آرام کو خیر باد کہنا پڑتا ہے لیکن
تارک الدنیاراہبوں کی طرح وہ دنیا سے بالکل لا تعلقی اختیار نہیں کرتے۔انہیں پورے یقین، پختہ ایمان اور
دلی بشاشت وطمانیت کے ساتھ زندگی کے صرف بے مقصد مشاغل سے علیحدگی اختیار کرنی پڑتی ہے۔یہی
چیز انہیں مسلسل قربانیاں کرنے اور اپنے مقصد میں حقیقی کامیابی حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔آپ
نے اپنی قوت قدسیہ کے زیر اثر ایک ایسی عالمگیر جماعت قائم کر دکھائی جو بڑھ چڑھ کر مسلسل مالی قربانیاں
پیش کرنے میں اپنا جواب نہیں رکھتی۔اس میدان میں اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔اس جماعت کے روزی
کمانے اور آمد پیدا کرنے والے افراد کو یہ پختہ عہد باندھنا پڑتا ہے کہ وہ اپنی آمدنی کا کم از کم سولہواں حصہ
غلبہ اسلام کے مقدس مقصد کی خاطر باقاعدگی سے ادا کرتے چلے جائیں گے۔دنیا بھر میں پھیلی ہوئی اس
جماعت کے افراد میں رضا کارانہ قربانی کے جذبے اور رضا کارانہ بے انداز عملی خدمت انجام دینے کی روح
دیکھ کر دنیا والے ورطہ حیرت میں پڑے بغیر نہیں رہتے اور یہ سب کچھ کسی بھی نوعیت کے خفیف سے خفیف
جبر کے بغیر خود کار مشینوں کے متحرک پرزوں کی طرح ظہور میں آتا ہے۔جو اراکین جماعت مالی قربانی اور
رضا کارانہ عملی خدمت میں حصہ لینے کی سعادت سے بہرہ ور ہوتے ہیں وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے
ہیں کہ انہیں ایسا کرنے کی توفیق نصیب ہوئی۔یہ ایک ایسی جماعت ہے جو اپنے مالی معاملات میں کلی طور پر آزاد اور خود کفیل ہے۔رضا کارانہ حصہ
لینے کا یہ عالمی نظام کمال تقدس اور پورے استحکام کے ساتھ استواری کی شرط پر پورا اترتے ہوئے قائم و دائم
چلا آرہا ہے۔ایک صدی سے زاید عرصہ گزرنے کے باوجود اس کا خارجی اثرات سے مکمل طور پر محفوظ
رہنے کا تمام راز اس کے اس بے نظیر نظام میں ہی مضمر ہے۔یہ جائزہ تو صرف ایک زاویہ نگاہ سے اس کے
صرف ایک پہلو تک محدود ہے۔اس جماعت کے اراکین کی کار کردگی کی کیفیت اور معیار کا دوسرے زاویہ
ہائے نگاہ سے جائزہ لینے کے نتیجہ میں جو منظر نامہ ابھرتا ہے وہ کچھ کم دل موہ لینے والا نہیں ہے۔یہ ایک ایسی
جماعت ہے جو اپنے اخلاق، پر امن بقائے باہمی، ایک دوسرے سے محبت اور انسانی اقدار کے احترام میں
دوسروں کے بالمقابل نمایاں حیثیت کی حامل نظر آتی ہے۔یہ ایک ایسی مذہبی جماعت ہے جس کی قانون
کے احترام نیز بلا امتیاز مذہب و ملت اور بلا تفریق رنگ و نسل مہذبانہ انسانی تعلقات کی خصوصی پاسداری کی
وجہ سے ساری دنیا میں تعریف کی جاتی ہے۔مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
164
ایک قاری شاید محسوس کرے کہ ہم جماعت احمدیہ کے اس تفصیلی ذکر کی وجہ سے ایک ایسی سمت کی
طرف پیش قدمی کر رہے ہیں جس کا موضوع زیر بحث سے کوئی تعلق نہیں ہے۔میں نہایت ادب سے
عرض کروں گا کہ اگر کسی قاری کو ایسا گمان گزرتا ہے تو اصل نکتہ تک اس کی رسائی نہیں ہو سکی اس بحث
کے ربط کو یسوع مسیح کے ایک ارشاد کی روشنی میں بخوبی سمجھا جاسکتا ہے اور وہ ارشاد یہ ہے۔درخت اپنے
پھل سے پہچانا جاتا ہے۔یا تو درخت کو بھی اچھا کہو اور اس کے پھل کو بھی اچھا، یا درخت کو بھی برا کہو اور اس کے
پھل کو بھی برا، کیونکہ درخت پھل ہی سے پہچانا جاتا ہے۔“
(متی باب 12 آیت 33)
آج اگر کوئی حضرت مرزا غلام احمد کے دعوی کی صداقت کو پر کھنا چاہتا ہے تو بہترین اور سب سے
زیادہ قابل اعتماد و یقین معیار صداقت یہی ہے کہ دیکھا جائے کہ اس درخت کا پھل کیسا ہے ؟ اس معیار کے
رو سے اس امر کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آیا آپ ہی وہ موعود مسیح ہیں جس کے آنے کی پیش گوئی نہ صرف
خود یسوع مسیح نے کی تھی بلکہ مقدس بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی جس کے ظہور کی بشارت سے نوازا
تھا۔یہ معلوم کرنے کی کوشش کرنا کہ آپ نے کس قسم کے پیرو پیدا کئے اور گزشتہ ایک صدی نے ان پر
کیا اثر ڈالا ہے بہت مفید اور نتیجہ خیز ثابت ہوئے بغیر نہ رہے گا سوال یہ بھی پیدا ہو گا کہ کیا زمانہ کے لوگوں
نے ان کے ساتھ ویسا سلوک کیا ہے جیسا کہ پہلی صدی عیسوی میں یسوع مسیح کے ماننے والوں کے ساتھ کیا
گیا تھا؟ پھر یہ سوال بھی ضرور ابھر کر سامنے آئے گا کہ جب آپ کو اور آپ کی جماعت کو صفحہ ہستی سے
نابود کرنے کی کوششیں کی جارہی تھیں تو آپ کے ساتھ خدا کا سلوک کیسا تھا؟ کیا خدا کا سلوک آپ کی
مظلوم جماعت کے حق میں تھا یا کہیں ایسا تو نہیں تھا کہ خدا کا سلوک آپ کی جماعت کے خلاف تھا؟ کیا
حضرت مرزا غلام احمد کے ماننے والوں نے ابتدائی مسیحیوں کی طرح تمام نامساعد حالات اور مشکلات و
مصائب کے دوران خدا کی زبر دست تائید و نصرت کو اپنے حق میں نازل ہوتے مشاہدہ کیا؟ اگر ایسا ہوا کہ
جب بھی انہیں مصائب و شدائد کی چکی میں پیسا گیا تو پیسے جانے اور سفوف میں تبدیل کیے جانے کی بجائے وہ
اس میں سے اور ابھی زیادہ تعداد میں اور پہلے سے بھی بڑھ کر طاقتور بن کر نکلے اور دنیا کے سامنے اور زیادہ
نمایاں ہو کر آئے اور زیادہ معزز ٹھہرائے گئے تو پھر یقیناً ایسے مدعی کے دعوی کو معمولی سمجھ کر نظر انداز
165
مسیحیت آج کے دور میں
نہیں کیا جاسکتا۔ایسے دعوی کو نہ کسی مجنون کی بڑ قرار دیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے خوابوں کی دنیا میں کھو
جانے والے کسی شیخ چلی کے خیالی پلاؤ سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔احمدیت ایک ایسی حقیقت ثابتہ کی حیثیت
اختیار کر چکی ہے کہ آج ایک صدی کے بعد اس کا مشاہدہ ایک ایسے افق پر کیا جاسکتا ہے جو پہلی صدی عیسوی
کے اختتام کے افق سے کہیں زیادہ وسیع تر اور نمایاں تر واقع ہوا ہے۔یہ ہے معاملہ اور حال احوال ایک ایسے مسیح کا کہ جو کسی فسانہ کا کردار نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت کے
طور پر آج سے دو ہزار سال پہلے مبعوث ہوا تھا اور اس زمانہ میں پھر ایسے مسیح کا معاملہ در پیش ہے جس کی
بعثت ثانیہ اتنی ہی حقیقی ہے جتنی کہ ایک مامور من اللہ کی حیثیت سے اس کی پہلی بعثت حقیقی تھی۔اب یہ
کلیڈ اس زمان کے لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ اگر چاہیں تو قصوں، کہانیوں اور تخیلات کی دنیا میں اپنی زندگی
جاری رکھیں اور اپنے اپنے مذہب اور عقیدہ کے مطابق اپنے اپنے موعود مصلح کا ابد تک انتظار کرتے رہیں یا
پھر تخیلات کی دنیا سے باہر آکر اس زندگی کی ٹھوس حقیقتوں کو قبول کریں۔ایک بات ایسی ہے جس سے
سب کو ضرور اتفاق کرنا چاہیے کہ ایک نہیں بہت سے مذہبی رہنما ایسے گزرے ہیں جن کا مرتبہ عام انسانی
درجہ سے بڑھا کر انہیں معبود قرار دے دیا گیا۔پھر ایک دفعہ نہیں بلکہ بہت مرتبہ ایسا ہو چکا ہے کہ مذہبی
رہنماؤں کے متعلق یہ تصور کر لیا گیا کہ وہ مرے نہیں بلکہ زندہ ہی آسمان پر چلے گئے اور وہاں کہیں دور
خلاؤں میں واقع اپنی آرام گاہوں میں انتظار کر رہے ہیں کہ وہ وقت آنے پر دوبارہ کرہ ارض پر نازل ہوں۔اس کی کوئی وجہ موجود نہیں ہے کہ کوئی کیوں ان جملہ دعاوی میں سے ایک دعوی کو قبول کرے اور
دوسرے کو مسترد کر دے کیونکہ یہ محض دعاوی ہیں۔ان کی تائید میں کوئی مثبت ، حتمی اور سائنسی ثبوت
پیش نہیں کیا جاتا اور نہ پیش کیا جا سکتا ہے۔لہذا اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے کہ یا تو سب دعاوی کو قبول کیا
جائے یا سب کو ہی مجموعی طور پر مسترد کر دیا جائے۔یہی ایک منصفانہ اور دیانت دارانہ طرز عمل ہو گا۔خیالی
طور پر آسمان پر زندہ پہنچائے جانے والے مذہبی رہنماؤں کے متعلق ایک بات یقینی ہے کہ ایک دفعہ اپنی
زمینی زندگی ختم کر کے یہاں سے جانے کے بعد ( بلالحاظ اس کے کہ ان کے ماننے والوں کے نزدیک وہ کس
طریق پر یہاں سے رخصت ہوئے ) نوع انسانی کی پوری تاریخ میں ان میں سے کوئی ایک بھی زمین پر واپس
نہیں آیا۔مزید بر آں ایک اور بات بھی حتمی اور یقینی ہے کہ وہ سب مقدس روحانی رہنما جنہیں خداؤں کا
درجہ دیا گیا یا جنہیں خدا کا شریک ٹھہرایا گیا انہوں نے اپنی زندگیاں عام عاجز انسان کی زندگی ہی گزاری
یہاں تک کہ موت نے انہیں آلیا۔یہ صرف ان کے پیروکار ہی تھے جنہوں نے بعد میں انہیں خدا قرار
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
166
دے ڈالا۔مگر یاد رکھیے ان میں سے کبھی کسی ایک نے بھی قدرت کے نظام کو چلانے میں کسی قسم کا کوئی
کر دار ادا کرنے کا مظاہرہ نہیں کیا۔ہمیشہ سے ایک ہی ہاتھ قوانین قدرت پر حکمرانی کرتا چلا آرہا ہے۔آسمانوں اور قوانین کے آئینہ میں ہر سطح پر صرف اور صرف ایک خدا کا چہرہ منعکس ہو کر اپنی جلوہ نمائی کر
رہا ہے۔قرآن مجید کہتا ہے:
وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَنُ وَلَدًا- لَقَدْ جِئْتُمْ شَيْئًا إِذَا تَكَادُ السَّمَوَاتُ
يَتَفَكَّرْتَ مِنْهُ وَتَنْشَقُ الْأَرْضُ وَتَخِرُ الْجِبَالُ هَذَا أَن دَعَوُا لِلرَّحْمَنِ
وَلَدًا - وَمَا يَنْبَغِي لِلرَّحْمَنِ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَدًا۔(مریم:89-93)
ترجمہ : اور یہ (لوگ) کہتے ہیں کہ (خدائے ) رحمان نے بیٹا بنالیا ہے۔( تو کہہ دے) تم ایک بڑی
سخت بات کہہ رہے ہو۔قریب ہے کہ (تمہاری بات سے ) آسمان پھٹ کر گر جائیں اور زمین
ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر (زمین پر) جاپڑیں اس لئے کہ ان لوگوں نے
(خدائے) رحمان کا بیٹا قرار دیا ہے۔اختتامی الفاظ
جہاں تک تحقیق و تدقیق کا تعلق ہے ہم نے اپنی طرف سے اس کا حق ادا کرنے میں پوری دیانتداری
اور انصاف سے کام لیا ہے لیکن قبل اس کے کہ ہم اس بحث کو یہیں لپیٹ دیں ہم عیسائی دنیا سے بڑے
خلوص کے ساتھ پر زور اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ وہ زندگی کے ٹھوس حقائق کا سامنا کرنے کے لئے اپنے
گھڑے ہوئے بناوٹی عقیدہ کے گنبد بے در یا تنہائی کے خول سے باہر نکلیں۔یسوع مسیح اپنے دور اور زمانہ کے لحاظ سے بہر طور ایک کامل انسان تھا، انسان سے بڑھ کر کچھ اور نہ
تھا۔وہ خدا کے ایک خاص پیغمبر کی حیثیت سے جسے مسیح کے لقب سے ملقب کیا گیا تھا ان رفعتوں تک پہنچا
جن تک پہنچنا اس کے لئے مقدر تھا۔ان رفعتوں نے اسے موسی علیہ السلام سے لے کر اپنی بعثت تک کے
درمیانی زمانہ کے تمام نبیوں میں ایک لاثانی مقام کا حامل بنادیا۔یقیناً ہر نبی کے سپر د ایک بہت مشکل کام کیا جاتا ہے اور ایک اہم مشن اسے سر انجام دینا ہو تا ہے۔اسے مکمل طور پر بگڑے ہوئے اور قسم ہا قسم کی برائیوں میں ملوث انسانوں کی اصلاح کے اہم اور
167
مسیحیت آج کے دور میں
ظیم الشان کام پر مامور کیا جاتا ہے۔جہاں تک مسیح کا تعلق ہے اس کے سپر د جو کام کیا گیا تھا وہ اور ابھی زیادہ
مشکل تھا کیونکہ اس نے معاشرہ میں عام پائی جانے والی برائیوں اور بدیوں کے خلاف زبر دست اصلاحی مہم کا ہی
آغاز نہیں کرنا تھا بلکہ اس نے یہودی قوم کے رویہ ، رجحان اور طرزِ عمل میں ایک بنیادی تبدیلی لانا تھی۔جیسا کہ ہر مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ ہوتا ہے وہ زمانہ کے گزرنے کے ساتھ ساتھ رفتہ رفتہ
صداقت کے راستہ سے ہٹنے لگتے ہیں حتی کہ گمراہی و ضلالت اور گناہ کے ویرانہ میں بھٹکنا شروع کر دیتے
ہیں۔یہودی قوم کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا۔مسیح کے مبعوث ہونے تک وہ حقیقی معنوں میں روحانی طور پر
مردہ ہو چکے تھے۔روحانی زندگی کا پانی جزر کی حالت اختیار کر کے کم ہوتے ہوتے بالکل معدوم ہو گیا تھا حتی
کہ وہ پورے طور پر پتھر دل بن گئے تھے۔مسیح کے سپر د جو کام کیا گیا تھا وہ یہ تھا کہ وہ ان پتھر دلوں کو
روحانی طور پر دوبارہ دھڑکتے ہوئے انسانی دلوں میں تبدیل کر کے انہیں اس قابل بنادے کہ ان میں سے
ہمدردی کے چشمے پھوٹنے لگیں۔یہ وہ عظیم معجزہ تھا جو مسیح کے ذریعہ رونما ہوا اور اس معجزہ میں ہی اس کی
عظمت پنہاں ہے۔آج دنیائے اسلام اور دنیائے عیسائیت مشترکہ طور پر مسیح کی آمد ثانی کا انتظار کر رہی ہیں۔مسلمانوں
اور عیسائیوں دونوں کو یہ امر فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ جس مسیح کا اس آخری زمانہ میں آنا مقدر تھا اس
نے اپنی خوبو، اوصاف و کر دار اور مقصد بعثت کی امتیازی شان کے لحاظ سے لازمی طور پر اسی طرح اور انداز
کا مسیح ہونا تھا جیسا مسیح پہلے مبعوث ہوا تھا۔تاہم بانی اسلام حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیش گوئیوں کے مطابق اس مسیح نے اپنی بعثت ثانیہ کے وقت دنیائے عیسائیت میں نہیں بلکہ دنیائے اسلام
میں مبعوث ہونا تھا بایں ہمہ جو عظیم معجزہ اس نے دکھانا تھا وہ وہی تھا جو اس نے اپنی پہلی بعثت کے وقت
دکھایا تھا لیکن اس مرتبہ اس کے سپر د ہونا تھا آخری زمانہ کے مسلمانوں کے دلوں کو بدلنے کا کام۔اس کی
بعثت ثانیہ کے مقصد کی اس تفہیم کی تائید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض دوسری احادیث سے بھی
ہوتی ہے۔آپ صلی ا ہم نے پیش گوئی فرمائی تھی کہ آخری زمانہ میں مسلمانوں کی حالت بگڑے ہوئے زمانہ
کے یہودیوں کی حالت سے اس درجہ مشابہ و مماثل ہو گی کہ جس طرح جو تیوں کے جوڑے کی ایک جوتی
دوسری جوتی کے عین مشابہ ہوتی ہے۔پس اگر پہلے جیسی بیماری ہی لاحق ہونا تھی تو علاج بھی بعینہ پہلے جیسا ہی ہونا تھا۔مراد یہ کہ مسیح کو
واپس آنا تھا اسی عاجزانہ طریق کے مطابق جس عاجزانہ طریق کے مطابق وہ پہلے آیا تھا لیکن اس بار بھی اللہ تعالیٰ
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
168
کی سنت قدیمہ کے مطابق جسمانی طور پر نہیں بلکہ روحانی طور پر آنا تھا۔یعنی اسی خو بو ، انہیں اوصاف اور اسی
امتیازی کردار کے ساتھ ایک دوسرے وجود کے طور پر آنا تھا۔چنانچہ یہی کچھ ہوا اور ظہور میں آیا ہے۔دنیا
میں انقلاب برپا کرنے والی مقدس ہستیاں غیر معروف اور عاجز انسانوں کی طرح ہی پیدا ہوتی ہیں اور عاجزانہ
زندگی بسر کرتی ہیں۔ایسے مقدس لوگ دوبارہ دنیا میں آتے ہیں لیکن آتے ہیں روحانی طور پر البتہ آتے ہیں
اسی پہلے والے انداز سے اور پھر ان کے ساتھ وہی کچھ ہوتا ہے جو پہلے ہوا تھا۔دنیا ویسی ہی درشتی، قساوت
قلبی، عصبیت اور جنون کی حد کو پہنچی ہوئی دشمنی کا مظاہرہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتی۔انہیں کبھی
آسانی سے شناخت نہیں کیا جاتا کہ یہ انہیں کے نمائندہ ہیں جنہوں نے ان کی دوبارہ آمد کا وعدہ کے رنگ
میں ذکر کیا تھا۔اپنی بعثت اولی میں مسیح کو یہودیوں کی طرف سے جس سلوک کا سامنا کرنا پڑا تھا لازمی طور پر وہی
سلوک اس کے ساتھ اس کی آمد ثانی کے وقت ہو نا تھا۔لیکن اس دفعہ ہو نا تھا مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں
کی طرف سے کیونکہ دونوں ہی اس کا انتظار کر رہے تھے۔اس کو اپنے دوبارہ آنے سے متعلق دونوں کی
سراسر لا یعنی اور غیر حقیقی تو قعات کا سامنا کرنا تھا۔دنیوی کامیابیوں کے انہیں خیالی مقاصد کے حصول کی
تمناؤں سے اس کا واسطہ پڑنا کرنا تھا، اور خود اپنے بارہ میں انہی غیر حقیقی کارناموں کی انجام دہی کے نرالے
نظریات سے اس کو دو چار ہونا تھا جن کا مظاہرہ یہودیوں نے یسوع مسیح کی بعثت کے وقت کیا تھا۔بعثت ثانیہ
کے وقت مسلمانوں اور عیسائیوں نے اسی کردار کا اعادہ کرنا تھا۔یہ امر مقدر تھا کہ تاریخ اپنے آپ کو بعینہ
پھر اسی طرح دہرائے۔پیچھے مڑ کر دیکھنے اور تاریخ کے گزرے ہوئے اس دور میں جھانکنے سے اس امر کو آسانی سے سمجھا
جا سکتا ہے کہ یہودی اپنے مسیح کو شناخت کرنے میں کیوں ناکام رہے تھے۔ہم ان کی مشکل کو بآسانی سمجھ سکتے
ہیں اور ان کے المیہ سے سبق حاصل کر سکتے ہیں۔صحائف کی لفظی اور یکسر سطحی تفہیم نے انہیں گمراہ کیا۔ان سب باتوں پر پہلے گفتگو ہو چکی ہے لیکن اس مسئلہ پر زور دینے کی خاطر ہم اس کا دوبارہ حوالہ دیناضروری
سمجھتے ہیں۔تاریخ شاہد ہے کہ متوقع مذہبی مصلحین کے بارہ میں ہمیشہ یہی ہوتا ہے کہ اکثر لوگ انہیں
شناخت کرنے میں ناکام رہتے ہیں کیونکہ ان کی نشانیوں کو غلط رنگ میں لیا جاتا ہے اور ان کے غلط معنی
نکالے جاتے ہیں۔حقیقتوں کو کہانیوں کا درجہ دے دیا جاتا ہے اور استعاروں کے اصل مفہوم سے صرف
نظر کر کے انہیں ظاہری الفاظ تک محدود سمجھ لیا جاتا ہے۔
169
مسیحیت آج کے دور میں
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے وجود میں مسیح کی آمد ثانی کے وقت وہی کہانی پھر دہرائی
گئی۔آسمان سے ایلیا نبی کے نزول کے عقیدہ کے مطابق (جس کا مسیح کے وقت میں یہود انتظار کر رہے تھے)
خیال یہ کیا جارہا تھا کہ ایک شخص اپنے انسانی جسم کے ساتھ آسمان سے اترے گا لیکن اس مر تبہ خود یسوع مسیح
کے متعلق یہی توقع کی جارہی تھی کہ وہ جسمانی طور پر آسمان سے نازل ہو گا۔جہاں تک یہود کا تعلق ہے وہ یہ آس لگائے بیٹھے تھے کہ مسیح بڑی شان و شوکت اور جاہ و جلال کے
ساتھ آئے گا اور وہ آتے ہی ایک ایسے دور کا آغاز کرے گا کہ جس میں انہیں اپنے رومی آقاؤں پر غلبہ و
تسلط حاصل ہو جائے گا۔مسیح ناصری کے آنے کے بعد ان کی یہ من مانی توقعات خاک میں ملے بغیر نہ رہیں۔مسیح کی آمد کی جو خیالی تصویر یہودیوں کے ذہنوں میں صدیوں سے بنتی اور نکھرتی چلی آرہی تھی اس سے
آنے والے مسیح کا دور کا بھی کوئی تعلق واسطہ نہ تھا۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کے وجود میں مثیل مسیح کی آمد کے وقت مسیح کی بعثت اولیٰ کے واقعات
سے ملتے جلتے واقعات کا نمایاں طور پر پھر اعادہ ہوا۔آپ کے مخالفین نے بالکل وہی کر دار ادا کیا جو پہلے مسیح
کے۔۔۔نے ادا کیا تھا۔فرق صرف ناموں ہی کا تھا۔مسلمانوں اور عیسائیوں کی غالب اکثریت نے یکساں طور
پر مسیح اول کے زمانہ کے یہودیوں کا ہو بہو کر دار اپنا لیا۔اعتراضات میں یکسانیت ہے اور دعوی کو مسترد
کرنے کی منطق بھی بعینہ وہی ہے لیکن خدا نے اپنے اس عاجز بندہ کے لیے سابقہ مسیح کے زمانہ کے بالمقابل
اپنی تائید و نصرت کے زیادہ عظیم الشان نشان ظاہر فرمائے اور اس کے پیغام کو دنیا کے تمام بر اعظموں کے
کثیر التعداد ملکوں میں مقابلہ بہت زیادہ تیزی اور سرعت سے پھیلایا۔یہ ایسے مبرہن حقائق ہیں جو اپنی
دلیل آپ ہیں لیکن انہی کے لیے جو سننے کے واسطے تیار ہوں۔یہ وہ حقائق ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ
ساتھ زیادہ نمایاں اور اجاگر ہوتے جارہے ہیں۔لیکن انہی کے لیے جو دیکھنے پر آمادہ ہوں۔مزید بر آں ہم
عصر مسلمانوں اور عیسائیوں کے طرز عمل کے متعلق میں مسیحیائی کے آئینہ دار پیغام کی روح بھی مختلف
نہیں ہے لیکن اثر وہی قبول کریں گے جو اپنی آنکھیں اور کان بند نہیں رکھتے بلکہ ان کو کھلا رکھتے ہیں۔ہم آخر میں عیسائیوں اور مسلمانوں کو جو گزشتہ کئی صدیوں سے مسیح کے دوبارہ ظاہر ہونے کا انتظار کر
رہے ہیں اس دور آکر کے لئے خدا کے مقرر کردہ صحیح مرزا غلام احمد قادیانی کے پیش گوئی پر مشتمل الفاظ
میں خبر دار کرتے ہیں:
یاد رکھو کوئی آسمان سے نہیں اترے گا۔ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
مریں گے اور کوئی ان میں سے عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا۔اور پھر ان کی
اولا د جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور ان میں سے بھی کوئی آدمی عیسی بن مریم کو آسمان
سے اترتے نہیں دیکھے گا۔اور پھر اولاد کی اولاد مرے گیاور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے
اترتے نہیں دیکھے گی۔تب خدا ان کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا
بھی گزر گیا اور دنیا دوسرے رنگ میں آگئی مگر مریم کا بیٹا عیسی علیہ السلام اب تک آسمان سے
نہ اترا۔تب دانشمند یک دفعہ اس عقیدہ سے بیزار ہو جائیں گے اور ابھی تیسری صدی آج کے
دن سے پوری نہیں ہو گی کہ عیسی کے انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سخت نومید
اور بد ظن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ کو چھوڑ دیں گے۔“
(تذکرة الشہادتین، روحانی خزائن جلد 20 ص67)
170
پس آپ لوگ انتظار کریں یہاں تک کہ ایک نئی نسل پیدا ہو جائے۔اور اس نئی نسل کے لوگ ابھی
انتظار کریں گے تاکہ آنکہ ان کی حیات کا عرصہ بھی پورا ہو جائے گا اور ایک نئی نسل ان کی جگہ لے لے
گی۔انتظار کی یہ کیفیت چاہے دنیا کے اختتام تک جاری رہے آسمان سے کوئی صحیح جسمانی طور پر نازل نہیں
ہو گا۔وہ کتنی ہی تمنا کریں اس کی شخصی اور جسمانی واپسی کی لیکن ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔وہ بھی
اپنے لئے ایک دیوار گریہ بنالیں جیسے کہ یہود نے تین ہزار سال پہلے ایک دیوار گریہ بنائی تھی لیکن جو چھ
یہود کے معاملہ میں ہوا اب بھی وہی ہو گا۔ان کے مسلسل یعنی نسلاً بعد نسل گریہ وزاری کرنے اور انتظار کی
اذیت اٹھاتے چلے جانے کے باوجود وہ کسی مسیح کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھیں گے۔مستقبل میں مسیح کی
آمد کے متعلق امیدوں اور توقعات کے وہ خواہ کتنے ہی ہوائی قلعے کیوں نہ تعمیر کریں کبھی ختم نہ ہونے والی
خلا اور جوف غیر مختتم کے سوا ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ان مسیحیوں کے لئے جو پوری سنجیدگی کے ساتھ مسیح کو خدا کا حقیقی بیٹا یقین کرتے ہیں ہم اس بحث کا
اختتام قرآن مجید کے اس انذار پر کرتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا ذکر کرتے ہوئے
فرماتا ہے:
وَيُنْذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللهُ وَلَدًا - مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلَا لِأَبَائِهِمْ كَبُرَتْ
كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْان يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا
(الكهف:6،5)